TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat us Shooaraa - سورة الشعراء | Verse Number 214 Tafaseer

The tafseer of Surat us Shooaraa, verse 214, from every tafseer on this site - read one or compare them with each other.

وَ اَنۡذِرۡ عَشِیۡرَتَکَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ ﴿۲۱۴﴾ۙ
And warn, [O Muhammad], your closest kindred.
اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے ۔
Bookmark
Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Info

وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُوْمِنِينَ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Info

2141پیغمبر کی دعوت صرف رشتہ داروں کے لئے نہیں، بلکہ پوری قوم کے لئے ہوتی ہے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو پوری نسل انسانی کے لئے ہادی اور رہبر بن کر آئے تھے۔ قریبی رشتہ داروں کو دعوت ایمان، دعوت عام کے منافی نہیں، بلکہ اسی کا ایک حصہ یا اس کا ترجیحی پہلو ہے۔ جس طرح حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی سب سے پہلے اپنے باپ آزر کو توحید کی دعوت دی تھی۔ اس حکم کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفا پہاڑی پر چڑھ گئے اور یَا صَبَاحَا کہہ کر آواز دی۔ یہ کلمہ اس وقت بولا جاتا ہے جب دشمن اچانک حملہ کر دے، اس کے ذریعہ سے قوم کو خبردار کیا جاتا ہے۔ یہ کلمہ سن کر لوگ جمع ہوگئے، آپ نے قریش کے مختلف قبیلوں کے نام لے لے کر فرمایا، بتلاؤ اگر میں تمہیں یہ کہوں کہ اس پہاڑی کی پشت پر دشمن کا لشکر موجود ہے جو تم پر حملہ آور ہوا چاہتا ہے، تو کیا تم مانو گے ؟ سب نے کہا ہاں، یقینا ہم تصدیق کریں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اللہ نے نذیر بنا کر بھیجا ہے، میں تمہیں ایک سخت عذاب سے ڈراتا ہوں، اس پر ابو لہب نے کہا، تیرے لئے ہلاکت ہو، کیا تو نے ہمیں اس لئے بلایا تھا ؟ اس کے جواب میں یہ سورة تبت نازل ہوئی (صحیح بخاری) آپ نے اپنی بیٹی فاطمہ اور اپنی پھوپھی حضرت صفیہ کو بھی فرمایا تم اللہ کے ہاں بچاؤ کا بندوبست کرلو میں وہاں تمہارے کام نہیں آسکوں گا۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

[١٢٧] آپ کی بعثت کے بعد تین سال تک آپ نے انتہائی خفیہ طریقہ پر دارارقم میں فریضہ تبلیغ سرانجام دیتے رہے۔ بعد میں یہ حکم نازل ہوا کہ آپ اب اپنے قریبی رشتہ داروں کو بھی کھل کر شرک سے بچنے کی دعوت دیجئے اور اس شرک کے انجام سے انھیں ڈرائیے۔ اس آیت پر آپ نے جس طرح عمل فرمایا وہ درج ذیل احادیث سے واضح ہے : حضرت ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ ~ باہر نکلے اور صفا پہاڑ پر چڑھ گئے اور آواز دینے لگے : اے فہر کی اولاد، نے عدی کی اولاد، فرض قریش کے سب خاندان کو پکارا۔ وہ جمع ہوگئے جو کوئی خود نہ آسکا اس نے اپنی طرف سے ایک آدمی بھیج دیا تاکہ یہ دیکھے کہ کیا معاملہ ہے۔ ابو لہب خود آیا اور قریش کے دوسرے لوگ بھی آگئے۔ آپ نے ان سے پوچھا : && اگر میں تم سے کہوں کہ اس وادی کے اس طرح کچھ سوار تم پر حملہ کرنے کے لئے جمع ہیں تو کیا تم میری بات سچ مانو گے ؟ && انہوں نے کہا۔ && بیشک ! کیونکہ ہم نے آپ کو ہمیشہ سچ ہی بولتے دیکھا ہے && تو آپ ~ نے فرمایا : میں تمہیں اس سخت عذاب سے ڈراتا ہوں۔ جو) قیامت کو ( تمہیں پیش آنے والا ہے && اس پر ابو لہب کہنے لگا : && تم پر بقیہ سارا دن ہلاکت ہو کیا تم نے اسی بات کے لئے ہمیں اکٹھا کیا تھا ؟ && اس وقت یہ سورت نازل ہوئی ( تَبَّتْ يَدَآ اَبِيْ لَهَبٍ وَّتَبَّ ۝ۭ ) 111 ۔ الهب :1) (بخاری۔ کتاب التفسیر ( حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ ~ کھڑے ہو کر فرمانے لگے : && اے قریش کے لوگو ! ) یا کچھ ایسا ہی کلمہ کہا ( تم اپنی اپنی جانیں بچا لو۔ میں اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا۔ اے بنو عبدمناف ! میں اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا۔ اے میری پھوپھی صفیہ ! میں اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا۔ اے محمد) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ( کی بیٹی فاطمہ ! میرے مال سے جو چاہتی ہے مانگ لے لیکن اللہ کے سامنے میں تیرے کسی کام نہ آسکوں گا && ) حوالہ ایضاً (

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ : اور اپنے سب سے قریب رشتہ داروں کو اللہ کے عذاب سے ڈرا کہ میری قرابت پر بھروسا نہ رکھنا۔ سب سے قریب رشتہ داروں کو ڈرانے کے حکم سے ظاہر ہے کہ جو ان کے علاوہ ہیں انھیں بالاولیٰ ڈرانا ہوگا اور جب قریب ترین رشتہ داروں کو ڈرانے میں ان کی ناپسندیدگی یا ناراضی کی پروا نہیں کی جائے گی تو دوسروں کی ناراضی یا ناپسندیدگی تو اس کے مقابلے میں معمولی بات ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس فریضہ کو اس طرح ادا کیا جیسے اس کا حق تھا۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب آیت : (وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ ) اتری تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفا پہاڑ پر چڑھے اور آواز دینے لگے : ( یَا بَنِيْ فِھْرٍ ! یَا بَنِيْ عَدِيٍّ ! لِبُطُوْنِ قُرَیْشٍ ، حَتَّی اجْتَمَعُوْا، فَجَعَلَ الرَّجُلُ إِذَا لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَّخْرُجَ أَرْسَلَ رَسُوْلًا لِیَنْظُرَ مَا ھُوَ ، فَجَاءَ أَبُوْ لَھَبٍ وَ قُرَیْشٌ فَقَالَ أَرَأَیْتَکُمْ لَوْ أَخْبَرْتُکُمْ أَنَّ خَیْلًا بالْوَادِيْ تُرِیْدُ أَنْ تُغِیْرَ عَلَیْکُمْ أَ کُنْتُمْ مُصَدِّقِيَّ ؟ قَالُوْا نَعَمْ مَا جَرَّبْنَا عَلَیْکَ إِلَّا صِدْقًا، قَالَ فَإِنِّيْ نَذِیْرٌ لَکُمْ بَیْنَ یَدَيْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ ، فَقَالَ أَبُوْ لَھَبٍ تَبًّا لَکَ سَاءِرَ الْیَوْمِ ، أَ لِھٰذَا جَمَعْتَنَا ؟ فَنَزَلَتْ : (تَبَّتْ يَدَآ اَبِيْ لَهَبٍ وَّتَبَّ مَآ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَ ) [ بخاري، التفسیر، باب : ( و أنذر عشیرتک الأقربین ۔۔ ) : ٤٧٧٠ ] ” یا بنی فہر ! یا بنی عدی ! “ قریش کے مختلف قبائل کو آواز دی، یہاں تک کہ وہ جمع ہوگئے، کوئی آدمی خود نہ آسکتا تو کسی دوسرے کو بھیج دیتا، تاکہ وہ دیکھے کیا معاملہ ہے۔ غرض ابولہب اور قریش سب آگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ بتاؤ کہ اگر میں تمہیں اطلاع دوں کہ اس وادی میں ایک لشکر تم پر حملہ آور ہونا چاہتا ہے تو کیا تم مجھے سچا جانو گے ؟ “ انھوں نے کہا : ” ہاں ! ہم نے آپ پر سچ ہی کا تجربہ کیا ہے۔ “ آپ نے فرمایا : ” پھر میں تمہیں ایک شدید عذاب سے پہلے ڈرانے والا ہوں۔ “ تو ابو لہب نے کہا : ” تیرے لیے سارا دن ہلاکت ہو، کیا تو نے ہمیں اسی لیے جمع کیا ہے ؟ “ اس پر یہ سورت اتری : (تَبَّتْ يَدَآ اَبِيْ لَهَبٍ وَّتَبَّ مَآ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَ ) [ اللھب : ١، ٢ ] ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( یَا بَنِيْ عَبْدِ مَنَافٍ ! اشْتَرُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ اللّٰہِ ، یَا بَنِيْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ! اشْتَرُوْا أَنْفُسَکُمْ مِنَ اللّٰہِ ، یَا أُمَّ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَمَّۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ ! یَا فَاطِمَۃُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ ! اشْتَرِیَا أَنْفُسَکُمَا مِنَ اللّٰہِ ، لَا أَمْلِکُ لَکُمَا مِنَ اللّٰہِ شَیْءًا، سَلَانِيْ مِنْ مَالِيْ مَا شِءْتُمَا ) [ بخاري، المناقب، باب من انتسب إلی آباۂ ۔۔ : ٣٥٢٧ ] ” اے بنی عبد مناف ! اپنی جانیں اللہ سے خرید لو، اے بنی عبد المطلب ! اپنی جانیں اللہ سے خرید لو، اے زبیر بن عوام کی ماں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی (صفیہ) ! اے فاطمہ بنت محمد ! تم دونوں اپنی جانیں اللہ سے خرید لو، میں اللہ کے ہاں تمہارے لیے کچھ اختیار نہیں رکھتا، مجھ سے میرے مال میں سے جو چاہو مانگ لو۔ “ ایک روایت میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کو اور اپنے چچا عباس کو بھی مخاطب فرمایا۔ [ دیکھیے بخاري، التفسیر، باب : ( و أنذر عشیرتک۔۔ ) : ٤٧٧١ ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

وَأَنذِرْ‌ عَشِيرَ‌تَكَ الْأَقْرَ‌بِينَ ﴿٢١٤﴾ And warn the nearest people of your clan, -26:214. ` Ashirah&o, عَشِيرَ‌ۃ means clan and by limiting it with &aqrabin (the nearest people) it is used for close relatives. It is worth noting here that the mission of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) as a messenger is universal to the whole Ummah, then what is the wisdom in making it special for the members of the clan? But if we look at it rather closely, we will notice in it an easy and effective way for preaching, which would have far-reaching effect. One&s own family members having the privilege of closeness are also entitled to have precedence over others on initiating any act of virtue. By virtue of close mutual relations they know each other well and anyone with false claims would get exposed in no time. Conversely, the one having good reputation among the family members would be readily accepted and listened to. Once the close relatives throw their weight to support a good cause, it brings in unity and mutual help between them. This way they develop a group of the family members on the basis of trust and sincerity and it becomes very easy to spend the daily life in an atmosphere of peace to follow the religious code. Then this homogeneous and sincere group works like a small power in preaching and spreading the precepts and code of religion to others. In another verse of the Holy Qur&an it is said قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارً‌ا (66:6) that is ` Save yourself and your family members from the fire of Jahannam&. Responsibility of saving one&s dependent from the fire of Jahannam is placed on every member of the clan. This is an easy and simple way of reforming the conduct and morals. It is an everyday experience that in order to follow good conduct and morals and then to stick to them is only possible when the environment is favourable for that. If only one person in the entire household wishes to perform his prayers regularly, even that devotee will find it difficult to carry it out. In the present environment it has become difficult to abstain from the unlawful things not because it is not possible to keep away from them, but the reason is that when the whole fraternity is involved in a sin, it becomes very difficult for just one person to keep himself aloof. When this verse was revealed to Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، he called out all the members of the family and conveyed to them the message of truth. Although they did not accept the truth at that time but gradually the family members started converting to Islam. When the uncle of Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) Sayyidna Hamzah (رض) ، converted to Islam it provided great strength to the mission.

وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ ، عشیرہ کے معنے کنبہ اور خاندان اقربی کی قید سے ان میں سے بھی قریبی رشتہ دار مراد ہیں۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تبلیغ رسالت اور انذار پوری امت کے لئے فرض ہے اس جگہ خاندان کے لوگوں کی تخصیص میں کیا حکمت ہے ؟ غور کیا جائے تو اس میں تبلیغ و دعوت کے آسان اور موثر بنانے کا ایک خاص طریقہ بتلایا گیا ہے جس کے آثار دور رس ہیں۔ وہ یہ کہ اپنے کنبہ اور خاندان کے لوگ اپنے سے قریب ہونے کی بناء پر اس کے حقدار بھی ہیں کہ ہر خیر اور اچھے کام میں ان کو دو رسوں سے مقدم کیا جائے اور باہمی تعلقات اور ذاتی واقفیت کی بناء پر ان میں کوئی جھوٹا دعویدار نہیں کھپ سکتا اور جس کی سچائی اور اخلاقی برتری خاندان کے لوگوں میں مصروف ہے اس کی سچی دعوت قبول کرلینا ان کے لئے آسان بھی ہے اور قریبی رشتہ دار جب کسی اچھی تحریک کے حامی بن گئے تو ان کی اخوت و امداد بھی پختہ بنیاد پر قائم ہوتی ہے وہ خاندان جمعیت کے اعتبار سے بھی ان کی تائید و اخوت پر مجبور ہوتے ہیں اور جب قریبی رشتہ داروں، عزیزوں کا ایک ماحول حق و صداقت کی بنیادوں پر تیار ہوگیا تو روز مرہ کی زندگی میں ہر ایک کو دین کے احکام پر عمل کرنے میں بہت سہولت ہوجاتی ہے اور پھر ایک مختصر سی طاقت تیار ہو کر دوسروں تک دعوت و تبلیغ کے پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ قرآن کریم کی ایک دوسری آیت میں ہے قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ نَارًا یعنی اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اس میں اہل و عیال کے جہنم سے بچانے کی ذمہ داری خاندان کے ہر ہر فرد پر ڈال دی گئی ہے جو اصلاح اعمال و اخلاق کا آسان اور سیدھا راستہ ہے اور غور کیا جائے تو کسی انسان کا خود اعمال و اخلاق صالحہ کا پابند ہونا اور پھر اس پر قائم رہنا اس وقت تک عادة ممکن نہیں ہوتا جب تک اس کا ماحول اس کے لئے سازگار نہ ہو، سارے گھر میں اگر ایک آدمی نماز کی پوری پابندی کرنا چاہے تو اس پکے نمازی کو بھی اپنے حق کی ادائیگی میں مشکلات حائل ہوں گی۔ آج کل جو حرام چیزوں سے بچنا دشوار ہوگیا اس کی وجہ یہ نہیں کہ فی الواقع اس کا چھوڑنا کوئی بڑا مشکل کام ہے بلکہ سبب یہ ہے کہ سارا ماحول ساری برادری جب ایک گناہ میں مبتلا ہے تو اکیلے ایک آدمی کو بچنا دشوار ہوجاتا ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ نے تمام خاندان کے لوگوں کو جمع فرما کر پیغام حق سنایا اس وقت اگرچہ لوگوں نے قبول حق سے انکار کیا مگر رفتہ رفتہ خاندان کے لوگوں میں اسلام و ایمان داخل ہونا شروع ہوگیا اور آپ کے چچا حضرت حمزہ کے اسلام لانے سے اسلام کو ایک بڑی قوت حاصل ہوگئی۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Info

وَاَنْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْاَقْرَبِيْنَ۝ ٢١٤ۙ عَشِيرَةُ : أهل الرجل الذین يتكثّر بهم . أي : يصيرون له بمنزلة العدد الکامل، وذلک أنّ العَشَرَةَ هو العدد الکامل . قال تعالی: وَأَزْواجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ [ التوبة/ 24] ، فصار العَشِيرَةُ اسما لكلّ جماعة من أقارب الرجل الذین يتكثّر بهم . وَعاشَرْتُهُ : صرت له كَعَشَرَةٍ في المصاهرة، وَعاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ [ النساء/ 19] . والعَشِيرُ : المُعَاشِرُ قریبا کان أو معارف . العشیرۃ انسان کے باپ کی طرف سی قریبی رشتہ دار پر مشتمل جماعت کیونکہ ان سے انسان کژرت عدد حاصل کرتا ہے گویا وہ اس کے لئے بمنزلہ عدد کامل کے ہیں کیونکہ عشرۃ کا عدد ہی کامل ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَأَزْواجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ [ التوبة/ 24] اور عورتیں اور خاندان کے آدمی ۔ لہذا عشیرۃ انسان کے رشتہ دروں کی اس جماعت کا نام ہے جن سے انسنا کثرت ( قوت ) حاصل کرتا ہے عاشرتہ کے معنی ہیں کہ میں رشتہ داماد ی میں اس کے لئے بمنزلہ عشرۃ کے ہوگیا ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَعاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ [ النساء/ 19] اور ان کے ساتھ اچھی طرح سے رہو سہو ۔ العشر مل جل کر رہنے والا خواہ رشتہ دار ہو یا اجنبی ۔ قربی وفي النّسبة نحو : وَإِذا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبى[ النساء/ 8] ، وقال : الْوالِدانِ وَالْأَقْرَبُونَ [ النساء/ 7] ، وقال : وَلَوْ كانَ ذا قُرْبى [ فاطر/ 18] ، وَلِذِي الْقُرْبى [ الأنفال/ 41] ، وَالْجارِ ذِي الْقُرْبى [ النساء/ 36] ، يَتِيماً ذا مَقْرَبَةٍ [ البلد/ 15] اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ عنقریب آنے والی ہے یا اس کا وقت دور ہے ۔ اور قرب نسبی کے متعلق فرمایا : وَإِذا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبى[ النساء/ 8] اور جب میراث کی تقسیم کے وقت ( غیر وارث ) رشتے دار آجائیں ۔ الْوالِدانِ وَالْأَقْرَبُونَ [ النساء/ 7] ماں باپ اور رشتے دار ۔ وَلَوْ كانَ ذا قُرْبى [ فاطر/ 18] گوہ وہ تمہاری رشتے دار ہو ۔ وَلِذِي الْقُرْبى [ الأنفال/ 41] اور اہل قرابت کا ۔ وَالْجارِ ذِي الْقُرْبى [ النساء/ 36] اور رشتے در ہمسایوں يَتِيماً ذا مَقْرَبَةٍ [ البلد/ 15] یتیم رشتے دار کو اور قرب بمعنی کے اعتبار سے کسی کے قریب ہونا

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Info

(٢١٤ تا ٢٢٠) اور آپ اپنے نزدیک کے کنبہ کو ڈرائیے اور مومنین کے ساتھ مشفقانہ پیش آئیے اور اگر یہ قریش آپ کا کہنا نہ مانیں تو آپ صاف فرما دیجیے کہ میں تمہارے افعال واقوال سے بیزار ہوں اور آپ اس اللہ پر جو کہ دشمنوں کو سزا دینے پر قادر اور آپ پر اور تمام مسلمانوں پر مہربان ہے توکل رکھیے، آپ جس وقت کہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور نماز شروع کرنے کے بعد قیام رکوع و سجود میں نمازیوں کے ساتھ آپ کی نشت وبرخاست کو دیکھتا ہے یا یہ کہ جب کہ آپ اپنے آباء کی اصلاب اطہار میں رہے اس سے واقف ہے۔ وہ ان کی باتوں کو خوب سننے والا اور ان کو اور ان کے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے۔ شان نزول : ( آیت ) ”۔ واخفض جناحک لمن اتبعک “۔ (الخ) اور ابن جریر (رح) نے ابن جریج (رض) سے روایت کیا جس وقت یہ آیت مبارکہ یعنی ( آیت) ” وانذر عشیرتک “۔ (الخ) یعنی آپ اپنے نزدیک کے کنبہ کو ڈرائیے، تو آپ اپنے گھر والوں اور خاندان سے ہر ایک چیز میں پہل کرنے لگے تو یہ چیز مومنین کو شاق گزری اس پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی، یعنی ان لوگوں کے ساتھ مشفقانہ نرمی سے پیش آئیے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

آیت ٢١٤ (وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ ) ” اس آیت کے بارے میں تاریخ سے ثابت ہے کہ یہ تقریباً ٣ نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نازل ہوئی تھی۔ چناچہ اس تاریخی ثبوت سے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ سورة الشعراء بالکل ابتدائی زمانے کی سورت ہے۔ یہ سورت اپنی چھوٹی چھوٹی آیات اور تیز آہنگ کے ساتھ شروع سے آخرتک ایک مربوط اور مسلسل خطبے کی صورت میں ہے اور یہ آیت بھی اپنے انداز کے اعتبار سے ما قبل اور مابعد کی آیات سے مختلف نہیں۔ یعنی ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ یہ آیت تو پہلے نازل ہوئی ہو مگر بعد میں نازل ہونے والی سورت میں شامل کردی گئی ہو۔ بہر حال سورة الشعراء نازل تو ابتدائی دور میں ہوئی تھی مگر حکمت خداوندی کے تحت اسے ابتدائی زمانے کی سورتوں (قرآن کی آخری منزل) میں شامل کیے جانے کے بجائے اس کی موجودہ جگہ پر رکھا گیا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے سورة الحجر کو پچھلے گروپ کی سورتوں میں شامل کیا گیا ہے ‘ حالانکہ وہ بھی بالکل ابتدائی زمانے میں نازل ہوئی تھی۔ روایات میں آتا ہے کہ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) کو ایک دعوت کا اہتمام کرنے کے لیے فرمایا۔ حضرت علی (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کے زیر کفالت تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہی رہتے تھے۔ چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام بنو ہاشم کو کھانے پر مدعو کیا۔ کھانے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انہیں دعوت دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو انہوں نے شور و غل مچانا شروع کردیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات سنے بغیر چلے گئے۔ کچھ روز کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبارہ انہیں مدعو فرمایا۔ اس دفعہ کھانے کے بعد چارو نا چا روہ بیٹھے رہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سامنے ایک دعوتی خطبہ دیا۔ یہ خطبہ مختصر ہے مگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عظیم خطبات میں سے ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں احادیث کی کتب میں یہ خطبہ (اپنے علم کی حد تک مجھے وثوق ہے) موجود نہیں ہے ‘ البتہ اہل تشیعّ کی مشہور کتاب ” نہج البلاغہ “ میں یہ خطبہ شامل ہے۔ ” نہج البلاغہ “ بنیادی طور پر حضرت علی (رض) کے خطبات اور خطوط پر مشتمل ہے ‘ لیکن اس کا ایک حصہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خطبات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اگرچہ ” نہج البلاغہ “ میں خطبہ کے متن کے ساتھ کسی قسم کی صراحت موجود نہیں کہ یہ خطبہ کس موقع پر ارشاد فرمایا گیا مگر خطبے کے متن اور اسلوب کی بنا پر مجھے یقین ہے کہ یہ وہی خطبہ ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو ہاشم کی مذکورہ ضیافت کے موقع پر ارشاد فرمایا تھا۔ میرے کتابچے ” دعوت الی اللہ “ اور اس کتابچے کے انگلش ترجمے ” Calling People unto Allah “ میں اس خطبے کا پورا متن موجود ہے۔ بہر حال ” دعوت حق “ کے حوالے سے یہ بہت اہم خطبہ ہے ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

135 Just as there could be no concession or favour for the person of the Prophet in a matter concerning Allah's religion, so there could be no question of a favour being shown to the Prophet's family or his nearest kinsfolk. Here the case of everybody will be judged on merit, and nobody will be shown any favour on account of his ancestry or relation with somebody else. The accountability of the Hereafter and punishment for deviation and misdeeds are the same for everybody and even the Prophet's nearest kinsfolk are no exception. Therefore, the Holy Prophet was commanded to warn his relatives and kindred to attain the right belief and to act righteously because they would not escape punishment only by virtue of being his relations. There are authentic Traditions to show that after the revelation of this verse, the Holy Prophet first of aII addressed the sons and daughters of his grandfather. Calling each one of them by name, he said: "O children of 'Abdul Muttalib, O 'Abbas, O Safiah, paternal aunt of Allah's Messenger, O Fatimah, daughter of Muhammad! You are warned to beware and save yourselves from the torment of the Hell-Fire: I cannot protect you from Allah's punishment; you may, however, demand whatever you like from my worldly property." Then as was the custom in Arabia, to warn the people of an impending calamity, he stood on top of Mount Safa one morning and called out: "O people of Quraish, O children of Ka`b bin Luayy, O children of Murrah, O children of Qasayy, O children of 'Abd Manaf, O children of 'Abd Shams, O children of Hashim, O children of `Abdul Muttalib....", and in this way he called out each branch and clan of the Quraish by name. When all the people had got together, he said, "O People, if 1 tell you that on the other side of this hill, there is a huge army ready to attack you, will you believe my word?" With one voice they replied in the affirmative, saying that they had never heard a lie from him in the past. Thereupon the Holy Prophet said, "Well, I warn you of the impending scourge of AIlah: save yourselves from His punishment: I cannot be of any help to you against Him. On the Day of Resurrection, the righteous only will be nearest to me. Let it not happen that others should corm forth with good deeds and you should appear with the burden of sins on your heads. Then you will call me for help, but I shall be constrained to turn my face away from you. Of course, here in this world, I am bound to you by blood relations, and I shall treat you with all possible politeness as a good relation should." (Several Traditions on this subject have been reported in Bukhari, Muslim, Musnad Ahmad, Tirmizi, Ibn Jarir on the authority of Hadrat 'A'ishah, Hadrat Abu Hurairah, Hadrat 'Abdullah bin 'Abbas, Hadrat Zubair bin 'Amr and Hadrat Qabisah bin Makhariq). The matter was not simply this that on receipt of the Command to "warn your nearest kinsfolk", the Holy Prophet called together aII his relatives and complied with it. In fact, the principle it meant to stress was that in the matter of religion the Prophet and his relations enjoyed no special privilege of which the other people might be deprived. What was harmful for one man, was harmful for everybody. The Prophet was supposed to first protect himself from this and then warn his nearest kinsfolk and the common people of its fatal consequences. On the other hand, what was good and beneficial for one man, 'was good and beneficial for aII. As. such, the Prophet should first adopt it himself and then exhort his relatives also to adopt it, so that everybody may see that the Prophet dces not only preach his message to others but practises it himself also sincerely. The Holy Prophet followed this principle throughout his life. On the conquest of Makkah, when he entered the city, he declared: "Every kind of interest payable from the people during the age of ignorance, is trampled under my feet, and first of all, I remit the interest payable to my uncle `Abbas." (It should be noted that before the prohibition of interest, Hadrat 'Abbas traded money on interest, and a substantial amount of interest payable to him at that time was outstanding against the people). Once the Holy Prophet ordered cutting off of the hand of a Quraishite woman, named Fatimah, on the charge of theft. Hadrat Usamah bin Zaid came to intercede for her, whereupon the Holy Prophet said: "By God, even if Fatimah, daughter of Muhammad, had committed the theft, I would have ordered amputation of her hand, too."

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :135 یعنی خدا کے اس بے لاگ دین میں جس طرح نبی کی ذات کے لیے کوئی رعایت نہیں اسی طرح نبی کے خاندان اور اس کے قریب ترین عزیزوں کے لیے بھی کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہے ۔ یہاں جس کے ساتھ بھی کوئی معاملہ ہے اس کے اوصاف ( Merits ) کے لحاظ سے ہے ۔ کسی کا نسب اور کسی کے ساتھ آدمی کا تعلق کوئی نفع نہیں پہنچا سکتا ۔ گمراہی و بد عملی پر خدا کے عذاب کا خوف سب کے لیے یکساں ہے ۔ ایسا نہیں ہے کہ اور سب تو ان چیزوں پر پکڑے جائیں ، مگر نبی کے رشتہ دار بچے رہ جائیں ۔ اس لیے حکم ہوا کہ اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو بھی صاف صاف متنبہ کر دو ۔ اگر وہ اپنا عقیدہ اور عمل درست نہ رکھیں گے تو یہ بات ان کے کسی کام نہ آ سکے گی کہ وہ نبی کے رشتہ دار ہیں ۔ معتبر روایات میں آیا ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اپنے دادا کی اولاد کو خطاب فرمایا اور ایک ایک کو پکار کر صاف صاف کہہ دیا کہ یا بنی عبد المطلب ، یا عباس ، یا صفیۃ عمۃ رسول اللہ ، یا فاطمۃ بنت محمد ، انقذوا انفسکم من النار ، فانی لا املک لکم من اللہ شیئاً ، سلونی من مالی ماشئتم ۔ اے بنی عبد المطلب ، اے عباس ، اے صفیہ رسول اللہ کی پھوپھی ، اے فاطمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ، تم لوگ آگ کے عذاب سے اپنے آپ کو بچانے کی فکر کر لو ، میں خدا کی پکڑ سے تم کو نہیں بچا سکتا ، البتہ میرے مال میں سے تم لوگ جو کچھ چاہو مانگ سکتے ہو ۔ پھر آپ نے صبح سویرے صفا کے سب سے اونچے مقام پر کھڑے ہو کر پکارا یا صباحاہ ( ہائے صبح کا خطرہ ) ، اے قریش کے لوگو ، اے بنی کعب بن لُؤَیّ ، اے بنی مرّہ ، اے آل قُصَیّ ، اے بنی عبد مَناف ، اے بنی عبد شمس ، اے بنی ہاشم ، اے آل عبد المطلب ۔ اس طرح قریش کے ایک ایک قبیلے اور خاندان کا نام لے لے کر آپ نے آواز دی ۔ عرب میں قاعدہ تھا کہ جب صبح تڑکے کسی اچانک حملے کا خطرہ ہوتا تو جس شخص کو بھی اس کا پتہ چل جاتا وہ اسی طرح پکارنا شروع کر دیتا اور لوگ اس کی آواز سنتے ہی ہر طرف سے دوڑ پڑتے ۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس آواز پر سب لوگ گھروں سے نکل آئے ، اور جو خود نہ آ سکا اس نے اپنی طرف سے کسی کو خبر لانے کے لیے بھیج دیا ۔ جب سب لوگ جمع ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگو ، اگر میں تمہیں بتاؤں کہ اس پہاڑ کے دوسری طرف ایک بھاری لشکر ہے جو تم پر ٹوٹ پڑنا چاہتا ہے تو تم میری بات سچ مانو گے ؟ سب نے کہا ہاں ، ہمارے تجربے میں تم کبھی جھوٹ بولنے والے نہیں رہے ہو ۔ آپ نے فرمایا ، اچھا تو میں خدا کا سخت عذاب آنے سے پہلے تم کو خبردار کرتا ہوں ۔ اپنی جانوں کو اس کی پکڑ سے بچانے کی فکر کرو ۔ میں خدا کے مقابلے میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا ۔ قیامت میں میرے رشتہ دار صرف متقی ہوں گے ۔ ایسا نہ ہو کہ دوسرے لوگ نیک اعمال لے کر آئیں اور تم لوگ دنیا کا وبال سر پر اٹھائے ہوئے آؤ ۔ اس وقت تم پکارو گے یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، مگر میں مجبور ہوں گا کہ تمہاری طرف سے منہ پھیر لوں ۔ البتہ دنیا میں میرا اور تمہارا خون کا رشتہ ہے اور یہاں میں تمہارے ساتھ ہر طرح کی صلہ رحمی کروں گا ۔ ( اس مضمون کی متعدد روایات بخاری ، مسلم ، مسند احمد ، ترمذی ، نسائی اور تفسیر ابن جریر میں حضرت عائشہ ، حضرت ابو ہریرہ ، حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت زہیر بن عمرو اور حضرت قبیصہ بن مخارق سے مروی ہیں ) ۔ یہ معاملہ صرف اس حد تک نہ تھا کہ قرآن میں اَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ کا حکم آیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رشتہ داروں کو جمع کر کے بس اس کی تعمیل کر دی ۔ دراصل اس میں جو اصول واضح کیا گیا تھا وہ یہ تھا کہ دین میں نبی اور اس کے خاندان کے لیے کوئی امتیازی مراعات نہیں ہیں جن سے دوسرے محروم ہوں ۔ جو چیز زہر قاتل ہے وہ سب ہی کے لیے قاتل ہے ، نبی کا کام یہ ہے کہ سب سے پہلے اس سے خود بچے اور اپنے قریبی لوگوں کو اس سے ڈرائے ، پھر ہر خاص و عام کو متنبہ کر دے کہ جو بھی اسے کھائے گا ، ہلاک ہو جائے گا ۔ اور جو چیز نافع ہے وہ سب ہی کے لیے نافع ہے ، نبی کا منصب یہ ہے کہ سب سے پہلے اسے خود اختیار کرے اور اپنے عزیزوں کو اس کی تلقین کرے ، تاکہ ہر شخص دیکھ لے کہ یہ وعظ و نصیحت دوسروں ہی کے لیے نہیں ہے ، بلکہ نبی اپنی دعوت میں مخلص ہے ۔ اسی طریقے پر نبی صلی اللہ علیہ و سلم زندگی بھر عامل رہے ۔ فتح مکہ کے روز جب آپ شہر میں داخل ہوئے تو آپ نے اعلان کیا کہ کل ربا فی الجاھلیۃ موضوع تحت قدمی ھاتین و اول ما اضعہ ربا العباس ۔ زمانہ جاہلیت کا ہر سود جو لوگوں کے ذمے تھا میرے ان قدموں تلے روند ڈالا گیا ۔ اور سب سے پہلے جس سود کو میں ساقط کرتا ہوں وہ میرے چچا عباس رضی اللہ عنہ کا ہے ( واضح رہے کہ سود کی حرمت کا حکم آنے سے پہلے حضرت عباس سود پر روپیہ چلاتے تھے اور ان کا بہت سا سود اس وقت لوگوں کے ذمے وصول طلب تھا ) ۔ ایک مرتبہ چوری کے جرم میں قریش کی ایک عورت فاطمہ نامی کا ہاتھ کاٹنے کا آپ نے حکم دیا ۔ حضرت اسامہ بن زید نے اس کے حق میں سفارش کی ۔ اس پر آپ نے فرمایا خدا کی قسم ، اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

50: یہ وہ آیت ہے جس کے ذریعے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے پہلی بار تبلیغ کا حکم ہوا اور یہ ہدایت دی گئی کہ تبلیغ کا آغاز اپنے قریبی خاندان کے لوگوں سے فرمائیں، چنانچہ اسی آیت کے نازل ہونے کے بعد آپ نے اپنے خاندان کے قریبی لوگوں کو جمع کرکے ان کو دین حق کی دعوت دی، اس میں یہ سبق بھی دیا گیا ہے کہ اصلاح کرنے والے کو سب سے پہلے اپنے گھر اور اپنے خاندان سے شروع کرنا چاہئیے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Info

(٢١٤) موضح القرآن میں جو ذکر ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کنبے والوں کو نام لے لے کر خاص طور سے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرایا اور قریش کو ایک قبیلہ کا نام لے کر ڈرایا یہ روایت صحیح بخاری میں حضرت ابوہریرہ (رض) اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے آئی ہے ١ ؎ اور بعضے مفسروں نے اس روایت پر یہ اعتراض کیا ہے کہ صفا پہاڑ پر چڑھ کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عذاب الٰہی سے ڈرانے کا قصہ ہجرت سے پہلے مکہ کا ایک قصہ ہے اور حضرت ابوہریرہ (رض) ہجرت کے بعد مدینہ میں اسلام لائے ہیں اسی طرح عبد اللہ بن عباس (رض) کو ہجرت کے بعد روایت کرنے کے قابل ہوش آیا ہے ہجرت سے پہلے وہ بالکل بچے تھے پھر یہ مکہ کے قصہ کی روایت حضرت ابوہریرہ (رض) اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے کیوں کر ہے حافظ ابن حجر (رح) نے فتح الباری شرح صحیح بخاری میں اس اعتراض کا جواب یوں دیا ہے کہ اور صحابیوں نے جو ہجرت سے پہلے روایت کرنے کے قابل تھے اس قصہ کو دیکھا ہے اور ان صحابیوں سے اس قصہ کو سن کر حضرت ابوہریرہ (رض) اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے مدینہ میں اسے روایت کے طور پر بیان کیا ہے اس طرح کی روایت کو محدثین ” مراسیل صحابہ (رض) “ کہتے ہیں جو روایت کا مقبول طریقہ ہے امام نووی (رح) نے شرح صحیح مسلم میں امام بخاری پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اس آیت کی روایت میں ایک آیت کا ٹکڑا ومنھم المخلصین اور ہے جس کی تلاوت اب منسوخ ہے اور اس ٹکڑے کو امام بخاری نے روایت نہیں کیا اس کا جواب بھی خافظ ابن حجر (رح) نے فتح الباری میں دے دیا ہے کہ سورة تبت کی تفسیر میں امام بخاری (رح) نے ساری روایت ٢ ؎ بیان کی ہے اس میں آیت کا ٹکڑا بھی موجود ہے اس سورة کی تفسیر میں امام بخاری (رح) نے اس آیت کے ٹکڑے کو جو چھوڑ دیا ہے اس کا سبب امام بخاری (رح) کی اس عادت کے موافق ہے کہ وہ ایک روایت کو کتاب بھر میں ایک جگہ پوری بیان کر کے پھر اور جگہ اس روایت کا فقط ایک ٹکڑا بیان کردیتے ہیں اس روایت کا بھی وہی حال ہے امام نووی (رح) نے ماید سورة تبت کو صحیح بخاری میں خیال نہیں کیا اس لیے انہوں نے شرح صحیح مسلم میں وہ اعتراض کیا ہے (١ ؎ مشکوٰۃ باب الا نذار والتحدیر ‘ ) (٢ ؎ صحیح بخاری ص ٧٤٣ ج ٢‘ )

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Info

(26:214) انذر فعل امر۔ واحد مذکر حاضر۔ انذر افعال سے۔ تو ڈرا تو ڈر سنا۔ عشیرتک۔ مضاف مضاف الیہ تیری برادری۔ تیرا قبیلہ۔ تیرا کنبہ ۔ تیرے رشتہ دار۔ اس لفظ کے ماخذ میں اختلاف ہے۔ بعض اس کا ماخذ عشرۃ بناتے ہیں جس کے معنی معاشرت باہمی میل جول کے ہیں۔ یہی ان لوگوں کا نمایاں وصف ہے (بہادری، قبیلہ، کینہ وغیرہ) ۔ یا یہ عشرۃ سے ماخوذ ہے کیونکہ یہی عدد ہی کامل ہوتا ہے گویا وہ انسان کے لئے بمنزلہ عدد کامل کے ہیں بعنی مکمل ہونے میں عدد کامل کی مانند ہیں۔ الا قربین۔ قریبی۔ قرابت والے۔ قریب کے رشتہ دار۔ یہ عشیرتک کی صفت ہے۔ اپنی برادری کے قریبی رشتہ دار۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

7 ۔ تاکہ یہ لوگ اپنے نسب و قرابت کی وجہ سے کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہیں۔ چناچہ جب یہ آیت اتری تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کو بلایا اور ان کے ایک ایک قبیلہ کا نام لے کر ڈرایا۔ (بخاری، روایت ابوہریرہ (رض) ، ابن عباس (رض) اور آخر میں فرمایا : الا ان لکم رحما و سابلحا سلالھا ہاں تمہارا مجھ سے قریبی رشتہ ہے جس کا میں دنیا میں خیال رکھوں گا مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ تم دنیا میں شرک کرتے رہو اور میں آخرت کی آگ سے بچا لوں۔ (ابن کثیر)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

لغات القرآن : آیت نمبر 214 تا 227 : عشیرۃ (قبیلہ۔ خاندان۔ رشتہ دار) اخفض (جھکا دے۔ عاجزی اور تواضع کر) جناح (بازو۔ پر) ‘ بری ئ (بیزار ۔ نفرت) ‘ توکل (بھروسہ کر) تقلب (الٹنا پلٹنا۔ اٹھنا بیٹھنا) ‘ افاک (بہتان و الزام لگانے والا) ‘ اثیم (گناہ کرنے والا۔ گناہ گار) ‘ الغاون (گمراہ لوگ) ‘ یھیمون (وہ گھومتے ہیں) ‘ انتصروا (انہوں نے بدلہ لیا) ‘ ای (کونسا) ‘ منقلب (لوٹنے والا) ‘ ینقلبون (وہ لوٹ کرجاتے ہیں) ‘۔ تشریح : آیت نمبر 214 تا 227 : نبی کریم خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے محبوب پیغمبر اور معصوم ہیں جن کی طرف کسی گناہ ‘ خطا یا شرک کا تصور کرنا بھی گناہ ہے۔ آپ کی سیرت و کردار اور قول و فعل یکسانیت کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ لعذا آپ جو توحید الہی کے داعی ہیں آپ سے شرک کا صدور ممکن ہی نہیں ہے۔ یہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرتے ہوئے یہ فرمانا کہ ” اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ اللہ کے ساتھ اپنی مشکلات کے حل کے لئے کسی دوسرے معبود کو نہ پکارئیے ورنہ آپ بھی ان لوگوں میں سے ہوجائیں گے جن کو عذاب دیا جاتا ہے “۔ درحقیقت توحید کی عظمت قائم کرنے اور ہر طرح کے شرک و کفر سے پوری امت کو نفرت دلائی جارہی ہے۔ خطاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے لیکن آپ کی وساطت سے پوری امت اور آنے والی نسلوں کو بتایا جارہا ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے معبودوں کو پکارنا اتنا بڑا گناہ ہے کہ اگر اس شرک کا ارتکاب اللہ کے محبوب نبی سے بھی ہوجائے تو وہ بھی اللہ کے قانون کی زد میں آسکتے ہیں یہ بالکل اسی طرح ہے کہ جب ایک مرتبہ بنی مخزوم جیسے معزز قبیلے کی ایک خاتون نے چوری کرلی تھی۔ گواہوں سے جب یہ ثابت ہوگیا کہ اس نے واقعی چوری کی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ کے حکم کے مطابق ہاتھ کاٹنے کا حکم دیدیا۔ چونکہ یہ پبیلہ احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس قبیلے کے داماد تھے اس لئے حضرت اسامہ ابن زید کو قبیلے کے لوگوں نے سفارشی بنا کر بھیجا تاکہ فاطمہ مخزومی کی یہ سزا معاف کردی جائے۔ حضرت اسامہ جن کی کسی بات کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ٹالتے تھے اور اولاد کی طرح شفقت و محبت فرماتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن کر فرمایا کہ اسامہ یہ تو فاطمہ مخزومی ہے۔ اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اس بیٹی پر بات کو رکھ کر فرمایا جو صرف خاتون جنت ہی نہیں بلکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سب سے چہیتی بیٹی تھیں۔ یعنی اگر خاتون جنت بھی اس قانون کی زد میں آجاتیں تو ان کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہ کی جاتی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطاب کرکے پوری امت اور آنے والی نسلوں کو بتایادیا کہ اللہ کے ساتھ اس کی ذات یا صفات میں کسی کو شریک کرنا اور غیر اللہ کو اپنی حاجت روائی کے لئے پکارنا اتنا بڑا جرم اور ظلم عظیم ہے کہ اس میں کسی کی کوئی رعایت نہیں ہے۔ فرمایا کہ اس نصیحت کا آغاز آپ اپنے گھر ‘ خاندان اور قبیلے والوں سے کیجئے اور ان کو برے اعمال کے بدترین انجام سے ڈرائیے اور آگاہ کیجئے جو لوگ آپ کے کہنے سے آگاہ اور خبردار ہوجائیں اور ایمان و عمل صالح کو اختیار کرلیں آپ ان سے نہایت مشفقانہ برتائو کیجئے۔ لیکن اگر وہ آپ کی اطاعت و فرماں برداری کو قبول نہ کریں اور انکار کردیں تو آپ صاف طور پر اس بات کا اعلان کر دیجئے کہ میں تمہاری نافرمانیوں اور بداعمالیوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ اس صداقت کی بات کو بغیر کسی خوف اور کسی کی پرواہ کئے بغیر کہیے اللہ پر بھروسہ کیجئے کیونکہ وہ اللہ سب سیزیادہ طاقت و قوت والا اور رحم وکرم کرنے والا ہے۔ فرمایا کہ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ کو اپنی نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں اور نگرانی کررہے ہیں خواہ آپ کی زبان سے حق و صداقت کا اعلان وہ یا عبادات اور رکوع و سجدوں کی کثرت ہو ہم سنتے بھی ہیں اور جانتے بھی ہیں۔ لہٰذا آپ کسی کی پرواہ نہ کیجئے کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اگر یہ آپ کو طرح طرح سے ستائیں طعنے دیں۔ شاعر کاہن ‘ مجنون اور دیوانہ کہیں تو آپکی زندگی اور آپکا کردار ایک کھلی ہوئی کتاب کی طرح ہے جس کی عظمت کا انکار ممکن ہی نہیں ہے اور آپ ان کی بکواس سے متاثر نہ ہوں۔ آپ کو جو لوگ شاعر کہتے ہیں آپ ان سے کہہ دیجئے کہ میری زندگی ‘ میرا کردار سب تمہارے سامنے ہے تم نے شاعروں کی زندگی کو بھی دیکھا ہے وہ سوائے گمراہی کی پیروی کرنے ‘ اپنے خیالات کے میدان میں دوڑنے ‘ خیالات کی دینا میں گم رہنے ‘ ہر وقت دوسروں کی طرف داد طلب نگاہوں سے دیکھنے والے ہوتے ہیں وہ کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔ ان کے اشعار میں جتنی بلندی نظر آتی ہے ان کے کردار کی پستی اس سے زیادہ نمایاں ہوتی ہے اگر کسی کی تعریف کرنے پر آئیں گے تو زمین وآسمان کے قلابے ملادیں گے اور اگر ناراض ہوکر کسی کی توہین اور ہجو پر اتر آئیں گے تو اس کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں گے وہ شاعر ہر میدان کے کھلاڑی ہوتے ہیں اور ہر وادی میں گھومتے پھرتے ہیں۔ فرمایا گیا کہ کردار کا یہ جھول ‘ کمزوری اور قوم و فعل کا تضاد کیا تمہیں میری زندگی میں کبھی نظر آیا ہے ؟ یقیناً عرب کا بچہ بچہ اس پر پکار اٹھے گا کہ آپ میں شاعروں کی جیسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ قول و عمل کی یکسانیت کو آپ کے کردار اور زندگی سے آبرو ملی ہے۔ فرمایا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ پر یہ قرآن کوئی جن لے کر اترتا ہے یا کاہنوں کی طرح جنات آسمان کی باتیں آکر سنادیتے ہیں جس کو آپ نقل کردیتے ہیں۔ فرمایا گیا کہ آپ کہئے کہ میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں۔ تو سنو ! شیطان تو ہر بد کردار ‘ جھوٹے اور دھوکے باز شخص پر اترتے ہیں جو ایسی جھوٹی باتیں سن کر ان پر کان لگاتے ہیں اور ان کو جھوٹی اور پر فریب باتیں ہی پسند ہوتی ہیں۔ 1۔ جب یہ آیات نازل ہوئیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام بنو قریش کو بلاکر اللہ کے دین کی طرف دعوت دی۔ پھر مکہ مکرمہ کے پہاڑ پر چڑھ کر سارے مکہ والوں کو بلا کر بتایا کہ اگر تم نے اللہ سے توبہ نہ کی تو شیطان کا لشکر بہت جلد تم پر حملہ کردے گا۔ یہ پہلی آواز تھی جس کے ذریعہ آپ نے اپنے خاندان ‘ قبیلے اور شہر والوں کو اللہ کا خوف دلایا۔ اس کے بعد جب انہوں نے طعن و تشنع سے گزر کر آپ کے ساتھ زیادتیوں کا معاملہ شروع کردیا تو آپ نے مکہ مکرمہ کی تیرہ سالہ زندگی میں کسی سے انتقام یا بدلہ نہیں لیا اور اگر آپ نے بدلہ لیا تو اس میں کسی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ 2۔ فرمایا کہ شاعروں کا کام تو یہ ہے کہ وہ گمراہی کی پیروی کرتے ہیں اور فکر و خیال کی ہر وادی میں ٹکریں مارتے پھرتے ہیں۔ جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ‘ لیکن اس اصول سے وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جو ایمان اور عمل صالح کا پیکر ہیں۔ کیونکہ جس دل میں ایمان آجائے اور وہ عمل صالح کے راستے پر لگ جائے تو وہ حق و صداقت کی آواز کو اپنے اشعار میں ڈھال کر مردہ دلوں میں امنگ اور حق و صداقت سے بھٹک جانے والوں کو سچا راستہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مردہ قوم میں اپنے ایمانی اشعار کے ذریعہ ایک نئی زندگی پھونک دیتے ہیں اور ہر وقت اپنی آخرت کی فکر کرتے ہیں۔ 3۔ اہل ایمان کے اخلاق کریمانہ کا تقاضا تو یہی ہے کہ جب ان کے ساتھ کوئی زیادتی یا ظلم کیا جاتا ہے تو وہ اسکو معاف کردیتے ہیں لیکن اگر وہ اس کا بدلہ بھی لیتے ہیں تو اس احتیاط کے ساتھ کہ ان کی طرف سے کسی پر کوئی زیادتی نہیں ہوتی کیونکہ اس بات پر ان کا یقین ہوتا ہے کہ ایک دن ان سب کو اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے اور وہی مظلوم کا ساتھ دے گا اور ان کے ساتھ انصاف فرمائے گا۔ ان آیات پر سورة الشعراء کو ختم فرمایا گیا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حسن عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین الحمد للہ ان آیات کا ترجمہ و تشریح کے تکمیل تک پہنچی واخر دعوانا ان ان الحمد للہ رب العالمین

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

8۔ چناچہ آپ نے سب کو پکار کر جمع کیا اور شرک پر عذاب الہی سے ڈرایا، جیسا حدیثوں میں ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

فہم القرآن ربط کلام : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم ہوا کہ وہ اپنے عزیز و اقرباء کو توحید کی دعوت دیں، اور شرک سے ڈرائیں۔ نبوت کا پہلا کام اور پیغام لوگوں کو اللہ کی خالص عبادت کرنے کی دعوت دینا ہے۔ دعوت کا فطری اور صحیح طریقہ ہے کہ داعی عقیدہ توحید پر ایمان رکھتے ہوئے سب سے پہلے اپنے عزیز و اقرباء کو عقیدہ توحید کی دعوت دے اور جو اس دعوت کو قبول کرے ان کے ساتھ شفقت اور محبت کے ساتھ پیش آئے۔ اس حکم کی اتباع میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے عزیز و اقرباء کو بار بار اس بات کی دعوت دی اور جو لوگ آپ پر ایمان لائے ان سے آپ خصوصی طور پر شفقت و مہربانی فرمایا کرتے تھے۔ آپ کی شفقت و مہربانی کی قرآن مجید نے اس طرح ترجمانی فرمائی ہے۔ ” یقیناً تمہارے پاس تم میں سے ایک رسول آیا ہے جسے تمہاری تکلیف بہت شاق گزرتی ہے، تمہاری بھلائی کے بارے میں بہت چاہت رکھنے والا ہے، ایمان والوں پر بہت شفقت کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔ “ (التوبہ : ١٢٨) ” حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ کھڑے ہو کر فرمانے لگے۔ اے قریش کے لوگوتم اپنی جانیں بچا لو۔ میں اللہ کے سامنے کسی کے کام نہ آسکوں گا۔ اے بنو عبدمناف میں اللہ کے سامنے تمہارے کچھ کام نہ آسکوں گا۔ اے میری پھوپھی صفیہ میں اللہ کے سامنے تمہارے کسی کام نہ آسکوں گا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ میرے مال سے جو چاہو مانگ لو لیکن اللہ کے سامنے میں تمہارے کسی کام نہ آؤں گا۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب الوصایا، باب ھل یدخل النساء والولد فی الأقارب ] تفسیر بالقرآن دعوت کا فطری انداز : ١۔ اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ۔ (التحریم : ٦) ٢۔ اے پیغمبر اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیں۔ (الشعراء : ٢١٤) ٣۔ نرم انداز میں گفتگو کرنی چاہیے۔ (طٰہٰ : ٤٤) ٤۔ وعظ میں مؤثر انداز اختیار کرنے کا حکم (النساء : ٦٣) ٥۔ جھگڑے کی بجائے احسن انداز اختیار کرنے کا حکم۔ (النحل : ١٢٥) ٦۔ اگر آپ نرم خو نہ ہوتے تو یہ لوگ آپ سے دور بھاگ جاتے لہٰذا معاف اور درگزر کرتے رہیں۔ ( آل عمران : ١٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

فلا تدع ……العزیز الرحیم (٢١٩) ان کے ساتھ تواضح سے پیش آئو لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہہ دو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس سے میں بری الذمہ ہوں اور اس زبردست اور رحیم پر توکل کرو جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوں۔ جب تم اٹھتے ہو اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے۔ وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔ “ اگر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اللہ کے سوا کسی اور کو پکاریں تو وہ بھی معذبین میں سے ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ محال ہے اور اللہ نے سجھانے کے لئے فرض کیا ہے تو پھر اور لوگکس باغ کی مولی ہیں۔ جو لوگ رات اور دن اللہ کے سوا اور دل کو پکارتے ہیں وہ کس طرح عذاب الٰہی سے بچ سکتے ہیں۔ لہٰذا اس معاملے میں کوئی رو رعایت نہیں ہیں۔ رسول بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ اگر اس نے اس عظیم جرم کا ارتکاب کیا تو ……بھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عذاب سے ڈرانے کے بعد اب یہاں آپ کے رشتہ داروں کو ڈرانے کا حکم دیا جاتا ہے تاکہ دور سے لوگ زیداہ ڈر جائیں ، اگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریبی رشتہ دار (مثلاً ابو طالب) ایمان نہ لائے اور شرک پر مرے تو معذبین میں سے ہوگا تو اور لوگوں کے لئے جاننا چاہئے کہ کوئی رعایت نہ ہوگی۔ بخاری اور مسلم شریف میں منقول ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی تو آپ کوہ صفا پر چڑھے اور پکارا ” باصباحا “ تو سب لوگ جمع ہوگئے۔ ہر شخص دوڑ کر آپ کے پاس پہنچ گیا یا اس نے اپنا کوئی نمائندہ بھیج دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یا نبی عبدالمطلب یا نبی مہرہ یا نبی لوئی دیکھو ! اگر میں ت میں یہ خبر دوں کہ پہاڑ کی اس طرف سے ایک لشکر تم پر حملہ آور ہونے والا ہے تو تم میری تصدیق کرو گے ؟ تو انہوں نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ میں تمہارے لئے ڈرانے والا ہوں اور ایک شدید عذاب تمہارے انتظار میں ہے اس پر ابولہب نے کہا ” تم پر ہلاکت ہو سارے دن کے لئے۔ “ کیا تم نے صرف اس بات کے لئے ہمیں بلایا اور اسی موقعہ پر یہ سورت بھی نازل ہوگئی۔ تبت یدا ابی لھب و تب امام مسلم نے اپنی سند ہے حضرت عائشہ سے نقل کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا جب یہ آیت نازل ہوئی۔ وانذر عشیرتک الاقربین (٦٢ : ٣١٢) ” اور اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈرائو “ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے اور فرمایا ” اے فاطمہ بنت محد ، اے صفیہ بنت عبدالمطلب ، اے اولاد عبدالمطلب میں تمہارے بارے میں اللہ کے ہاں کوئی اختیار نہیں کھتا۔ میرے مال کے بارے میں تم جو چاہتے ہو ، مجھ سے لے سکتے ہو۔ “ امامت رمذی نے اپنی سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ سے یہ نقل فرمایا ہے۔ کہتے ہیں جب یہ آیت نازل ہوئی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کو بلایا تو آپ نے عام بات بھی کی اور خاص بات کی۔ فرمایا اے اہل قریش ، اپنے نفوس کو آگ سے بچائو ، ایاولاد کعب اپنے آپ کو آگ سے بچائو ، اے فاطمہ بنت محمد اپنے نفس کو آگ سے بچائو ، خدا کی قسم میرے پاس تمہارے لئے خدا کے ہاں کوئی اختیارات نہیں ہیں۔ میں تمہارا رشتہ دار ہوں۔ تو احادیث اور ان کے ساتھ دوسری احادیث ہیں۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حکم کو اس طرح لیا اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو کس طرح خبردار کیا اور آخرت کے معاملے میں ان کو اپنے رب کے حوالے کردیا اور ان کے سامنے صاف صاف کہہ دیا کہ میری قرابت کسی کو وہاں کوء فائدہ نہ دے گی۔ اگر تمہارے لئے تمہارا عمل نافع نہ ہوا اور یہ کہ تمہارے لئے میرے پاس اللہ کے ہاں کوئی اختیارات نہیں ہیں۔ حالانکہ آپ اللہ کے رسول تھے۔ غرض یہ ہے اسلام اور اس کے صاف صاف تعلیم ، بالکل واضح اور دو ٹوک بات اور اللہ اور بندے کے درمیان ہر قسم کیواسطوں کی نفی۔ یہاں تک کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی واسطہ اور وسیلہ نہیں ہیں۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ جن مومنین نے تمہاری دعوت کو قبل کرلیا ہے ان کے ساتھ تمہارا معاملہ کیسا ہوگا۔ واخفض جناحک لمن اتبعک من المومنین (٦٢ : ١٢) ” اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضح کے ساتھ پیش آئو۔ “ ‘ پروں کو ان کے لئے بچھانے سے مراد تواضع کرنا اور نرمی کرنا ہے۔ نہایت ہی مجسم اور حسی انداز میں بیان فرمایا کہ جب پرندہ اترتا ہے تو پروں کو پوری طرح بچھاتا ہے اور رفتار نرم کرتا ہے حضور اکرم نے اپنی پوری زنگدی میں اہل ایمان کے ساتھ یہی سلوک کیا۔ کیونکہ آپ کے اخلاق بعینہ قرآن تھے آپ کی زندگی قرآن کریم کا عملی ترجمہ تھی۔ اور جو لوگ آپ کی نافرمانی رتے ہیں ان کا معاملہ خدا پر چھوڑ دیں اور ان سے اپنی برأت کا اعلان کردیں۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

(214) اور آپ پہلے اپنے رشتہ داروں کو ڈرائیے یعنی تبلیغ و رسالت اور ڈرانے کا کام رشتہ داروں اور قرابت داروں سے شروع کیجئے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جب یہ آیت اتری تو حضرت نے سارے قریش کو سنادیا اور اپنی پھوھی اور اپنی بیٹی اور چچا تک کو سنادیا کہ اللہ کے ہاں اپنا فکر کرو خدا کے ہاں میں تمہارا کچھ نہیں کرسکتا 12

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.