Surat ul Qalam

Surah: 68

Verse: 25

سورة القلم

وَّ غَدَوۡا عَلٰی حَرۡدٍ قٰدِرِیۡنَ ﴿۲۵﴾

And they went early in determination, [assuming themselves] able.

اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے ( سمجھ رہے تھے ) کہ ہم قابو پا گئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّغَدَوۡا
اور وہ صبح سویرے نکلے
عَلٰی حَرۡدٍ
روکنے پر
قٰدِرِیۡنَ
قادر بنتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّغَدَوۡا
اور وہ صبح صبح نکلے
عَلٰی حَرۡدٍ
روکنے پر
قٰدِرِیۡنَ
قا در تھے
Translated by

Juna Garhi

And they went early in determination, [assuming themselves] able.

اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے ( سمجھ رہے تھے ) کہ ہم قابو پا گئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ صبح سویرے ہی لپکتے ہوئے وہاں جاپہنچے جیسے وہ (پھل توڑنے کی) پوری قدرت رکھتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورصبح صبح وہ نکلے(اس خیال میں)کہ وہ مسکین کوروکنے پر قادر تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And in early hours they rushed quickly, while they were (assuming themselves) powerful (to pluck the fruits and prevent the poor.)

اور سویرے چلے لپکتے ہوئے زور کے ساتھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ صبح سویرے چلے جلدی جلدی (یہ سمجھتے ہوئے ) کہ وہ اس ارادہ پر پوری طرح قادر ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They went forth early, believing that they had the power (to gather the fruit).

وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی15 اس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ ﴿ پھل توڑنے پر ﴾ قادر ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ بڑے زوروں میں تیز تیز چلتے ہوئے نکلے ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

صبح سویرے ہی خوب بندوبست کر کے روانہ ہوئے 14 سمجھے اب کیا ہے سارا میوہ ہاتھ کرلیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کوشش کرکے سویرے ہی جا پہنچے (گویا اس پر) قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ور ضرورت مندوں کو نہ دینے پر اپنے آپ کو قادر سمجھتے ہوئے صبح سویرے پہنچ گئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they went out betimes determined in purpose.

اور اپنے کو اس نہ دینے پر قادر سمجھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ بڑے عزم وحوصلہ سے نکلے

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ اپنے آپ کو ( ضرورتمندوں کو ) روکنے پر قادر سمجھتے ہوئے صبح ہی جاپہنچے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کوشش کرکے سویرے ہی جا پہنچے گویا کھیتی پر قدرت رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے مطابق) وہ صبح سویرے ہی کچھ نہ دینے کا فیصلہ کئے ہوئے اس طرح چل دیئے جیسا کہ وہ اس پر پوری طرح قادر ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ صبح ہوتے ہی لپکتے ہوئے وہاں جاپہنچے جیسے وہ ( پھل توڑنے کی ) پوری قدرت رکھتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ صبح سویرے ( پھل کاٹنے اور غریبوں کو اُن کے حصہ سے محروم کرنے کے ) منصوبے پر قادِر بنتے ہوئے چل پڑے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اس ( مسکین کو کچھ نہ دینے ) پر قادر سمجھ کر نکلے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they opened the morning, strong in an (unjust) resolve.

Translated by

Muhammad Sarwar

They were resolved to repel the beggars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they went in the morning with Hard Qadirin.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And in the morning they went, having the power to prevent.

Translated by

William Pickthall

They went betimes, strong in (this) purpose.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे आज तेज़ी के साथ चले मानो (मुहताजों को) रोक देने की उन्हें सामर्थ्य प्राप्त है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بزعم خود) اپنے کو اس کے نہ دینے پر قادر سمجھ کر چلے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ کسی کو کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ پھل توڑنے پر قادر ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل منع کرنے پر) قادر ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ اپنے کو اس کے نہ دینے پر قادر سمجھ کر چلے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سویرے چلے لپکتے ہوئے زور کے ساتھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مساکین کے نہ دینے پر اپنے کو قادر سمجھتے ہوئے صبح سویرے پہنچ گئے۔