Every available translation of Surat Aal e Imran, verse 14, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
زُیِّنَ
مزین کردی گئی
|
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
|
حُبُّ
محبت
|
الشَّہَوٰتِ
خواہشات کی
|
مِنَ النِّسَآءِ
عورتوں سے
|
وَالۡبَنِیۡنَ
اور بیٹوں سے
|
وَالۡقَنَاطِیۡرِ
اور خزانوں سے
|
الۡمُقَنۡطَرَۃِ
جو اکٹھے کیے گئے
|
مِنَ الذَّہَبِ
سونے سے
|
وَالۡفِضَّۃِ
اور چاندی سے
|
وَالۡخَیۡلِ
اور گھوڑے
|
الۡمُسَوَّمَۃِ
نشان لگے ہوئے
|
وَالۡاَنۡعَامِ
اور مویشی جانور
|
وَالۡحَرۡثِ
اور کھیتی سے
|
ذٰلِکَ
یہ
|
مَتَاعُ
سامان ہے
|
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
|
الدُّنۡیَا
دنیاکی
|
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
|
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس
|
حُسۡنُ
اچھا
|
الۡمَاٰبِ
ٹھکانہ ہے
|
|
زُیِّنَ
خوش نما بنا دی گئی ہے
|
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
|
حُبُّ
محبت
|
الشَّہَوٰتِ
نفسانی خواہشات کی
|
مِنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
|
وَالۡبَنِیۡنَ
اور بیٹوں میں سے
|
وَالۡقَنَاطِیۡرِ
اور خزانے میں سے
|
الۡمُقَنۡطَرَۃِ
جمع کیے ہوئے
|
مِنَ الذَّہَبِ
سونے سے
|
وَالۡفِضَّۃِ
اور چاندی سے
|
وَالۡخَیۡلِ
اور گھوڑے
|
الۡمُسَوَّمَۃِ
نشان زدہ
|
وَالۡاَنۡعَامِ
اور مویشی
|
وَالۡحَرۡثِ
اور کھیتی
|
ذٰلِکَ
یہ
|
مَتَاعُ
سامان ہے
|
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کا
|
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
|
عِنۡدَہٗ
اُس کے پاس ہے
|
حُسۡنُ
بہت اچھا
|
الۡمَاٰبِ
ٹھکانا
|
Beautified for people is the love of that which they desire - of women and sons, heaped-up sums of gold and silver, fine branded horses, and cattle and tilled land. That is the enjoyment of worldly life, but Allah has with Him the best return.
مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزیّن کر دی گئی ہے ، جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشاندار گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور لوٹنے کا اچھا ٹھکانا تو اللہ تعالٰی ہی کے پاس ہے ۔
لوگوں کے لیے خواہشات نفس سے محبت، جیسے عورتوں سے، بیٹوں سے، سونے اور چاندی کے جمع کردہ خزانوں سے، نشان زدہ (عمدہ قسم کے) گھوڑوں مویشیوں اور کھیتی سے محبت دلفریب بنادی گئی ہے۔ یہ سب کچھ دنیوی زندگی کا سامان ہے اور جو بہتر ٹھکانا ہے وہ اللہ ہی کے پاس ہے
لوگوں کے لیے نفسانی خواہشات کی محبت خوش نمابنادی گئی ، جو عورتیں اوربیٹے اور سونا چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اورنشان زدہ گھوڑے اور مویشی اورکھیتی ہیں۔یہ سب دنیاکی زندگی کاسامان ہیں اوراللہ تعالیٰ کے پاس بہت اچھاٹھکانہ ہے ۔
It has been made attractive for people to love the desires; that is, the women, the children, the hoarded heaps of gold and silver, the branded horses, the cattle and the tillage. That is an enjoyment of the worldly life. And with Allah lies the beauty of the final resort.
فریفتہ کیا ہے لوگوں کو مرغوب چیزوں کی محبت نے جیسے عورتیں اور بیٹے اور خزانے جمع کئے ہوئے سونے اور چاندی کے اور گھوڑے نشان لگائے ہوئے اور مویشی اور کھیتی یہ فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی میں اور اللہ ہی کے پاس ہے اچھا ٹھکانا،
مزین کردی گئی ہے لوگوں کے لیے مرغوبات دنیا کی محبت جیسے عورتیں اور بیٹے اور جمع کیے ہوئے خزانے سونے کے اور چاندی کے اور نشان زدہ گھوڑے اور مال مویشی اور کھیتی یہ سب دنیوی زندگی کا سروسامان ہے لیکن اللہ کے پاس ہے اچھا لوٹنا
Men are naturally tempted by the lure of women, children, treasures of gold and silver, horses of mark, cattle and plantations. These are the enjoyments in the life of this world; but with Allah lies a goodly abode to return to.
لوگوں کے لیے مرغوباتِ نفس ۔ ۔ ۔ ۔ عورتیں ، اولاد ، سونے چاندی کے ڈھیر ، چیدہ گھوڑے ، مویشی اور زرعی زمینیں ۔ ۔ ۔ ۔ بڑی خوش آئند بنا دی گئی ہیں ، مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں ۔ حقیقت میں جو بہتر ٹھکانا ہے ، وہ تو اللہ کے پاس ہے ۔
لوگوں کے لیے ان چیزوں کی محبت خوشنما بنا دی گئی ہے جو ان کی نفسانی خواہش کے مطابق ہوتی ہے ، ۔ یعنی عورتیں ، بچے ، سونے چاندی کے لگے ہوئے ڈھیر ، نشان لگائے ہوئے گھوڑے ، چوپائے اور کھیتیاں ۔ یہ سب دنیوی زندگی کا سامان ہے ( لیکن ) ابدی انجام کا حسن تو صرف اللہ کے پاس ہے ۔
لوگ رجھائے گئے ہیں مزوں کی محبت پر جیسے بی بیاں اور بیٹے اور سونے چاندی کے ڈھیر لگے ہوئے اور گھوڑے پورے بدن کے یا نشان لگے ہوئے یا مو ٹے تازے یا جنگل میں چرتے ہوئے یا تیار کیے ہوئے اور میویشی گائے بیل بھینس بکریاں اور کھیت یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے ہیں اور اچھا ٹھکانا تو اللہ کے پاس ہے 3
لوگوں کے لئے خواہشات کی محبت ، جو عورتوں اور بیٹوں اور مال ڈھیر سونے اور چاندی کے اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی سے ہے ، میں بہت زینت دی گئی ہے (مگر) یہ (سب) دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور اللہ ہی کے پاس بہت اچھا ٹھکانہ ہے
لوگوں کو ان کی خواہشات کی چیزیں پسندیدہ بنا دی گئی ہیں۔ عورتیں، بیٹے اور سونے چاندی کے لگے ہوئے ڈھیر، نشان لگے ہوئے (پہلے ہوئے) گھوڑے، مویشی اور کھیتی باڑی ، مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں۔ بہترین ٹھکانا تو اللہ ہی کے پاس ہے۔
لوگوں کو ان کی خواہشوں کی چیزیں یعنی عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی بڑی زینت دار معلوم ہوتی ہیں (مگر) یہ سب دنیا ہی کی زندگی کے سامان ہیں اور خدا کے پاس بہت اچھا ٹھکانا ہے
Fair-seeming is made unto men the love of pleasurable things from women and children and talents heaped-up of gold and silver and horses branded up and cattle and tilth. All that is the enjoyment of the life of the World, and Allah! with Him is the best resort.
لوگوں کے لیے خوشنما کردی گئی ہے مرغوبات کی محبت (خواہ) عورتوں سے ہو یا بیٹوں سے یا ڈھیر لگے ہوئے سونے اور چاندی سے یا نشان پڑے ہوئے گھوڑوں سے یا مویشیوں سے یا زراعت سے ۔ یہ (سب) دنیوی زندگی کے سامان ہیں ۔ اور حسن انجام تو اللہ ہی کے پاس ہے ۔
لوگوں کی نگاہوں میں مرغوباتِ دنیا: عورتیں ، بیٹے ، سونے چاندی کے ڈھیر ، نشان زدہ گھوڑے ، چوپائے اور کھیتی کبھا دی گئی ہیں ۔ یہ دنیاوی زندگی کے سر وسامان ہیں اور اللہ کے پاس اچھا ٹھکانا ہے ۔
خوشنما بنا دی گئی ہے لوگوں کے لیے پسندیدہ چیزوں کی محبت ( مثلاً ) عورتیں اور بیٹے اور سونے چاندی کے جمع کیے ہوئے خزانے اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور چوپائے اور کھیتیاں ۔ یہ سب دنیاوی زندگی کے سامان ہیں ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس اچھا ٹھکانہ ہے
لوگوں کے لئے مرغوبات نفس (یعنی انتہائی پسندیدہ چیزیں) عورتیں، اولاد، سونے چاندی کے ڈھیر، چیدہ گھوڑے، مویشی اور زرعی زمینیں خوشی دینے والی بنا دی گئی ہیں، مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں۔ حقیقت میں جو بہتر ٹھکانہ ہے وہ تو اللہ کے پاس ہے
خوشنما بنادیا گیا لوگوں کے لئے مرغوبات نفس کی محبت کو، جیسے عورتیں، بیٹے، سونے چاندی کے جمع کردہ ڈھیر، نشان کئے ہوئے (عمدہ) گھوڑے، مویشی اور کھیتی ( مگر یہ سب کچھ تو دنیا کی (چند روزہ) زندگی کا سامان ہے، (اور بس) جب کہ (اصل اور) عمدہ ٹھکانا اللہ ہی کے پاس ہے،
لوگوں کی ( دنیاوی ) خواہشاتِ کی محبت خوبصورت بنادی گئی ہے ، یعنی عورتوں سے محبت ، بیٹوں سے محبت ، سونے اور چاندی کے جمع کردہ خزانوں سے محبت ، پلے ہوئے گھوڑوں سے محبت ، مویشیوں اور کھیتی سے محبت ، یہ سب کچھ دنیاوی زندگی کاسامان ہے اور بہترٹھکانہ اللہ ہی کے پاس ہے
لوگوں کے لئے آراستہ کی گئی ان خواہشوں کی محبت ( ف۲۸ ) عورتوں اور بیٹے اور تلے اوپر سونے چاندے کے ڈھیر اور نشان کئے ہوئے گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی یہ جیتی دنیا کی پونجی ہے ( ف۲۹ ) اور اللہ ہے جس کے پاس اچھا ٹھکانا ( ف۳۰ )
لوگوں کے لئے ان خواہشات کی محبت ( خوب ) آراستہ کر دی گئی ہے ( جن میں ) عورتیں اور اولاد اور سونے اور چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشان کئے ہوئے خوبصورت گھوڑے اور مویشی اور کھیتی ( شامل ہیں ) ، یہ ( سب ) دنیوی زندگی کا سامان ہے ، اور اﷲ کے پاس بہتر ٹھکانا ہے
لوگوں کے لیے خوش نما بنا دی گئی ہے عورتوں ، بیٹوں اور ڈھیروں سونے و چاندی پر مشتمل مال کی محبت اور ( عمدہ ) گھوڑے ، چوپائے اور کھیتی باڑی ۔ یہ سب ( چیزیں ) دنیاوی زندگی کا اثاثہ اور متاع ہیں ۔ جبکہ ( آخرت کا ) اچھا ٹھکانہ اور بہترین انجام خدا کے یہاں ہے ۔
Fair in the eyes of men is the love of things they covet: Women and sons; Heaped-up hoards of gold and silver; horses branded (for blood and excellence); and (wealth of) cattle and well-tilled land. Such are the possessions of this world's life; but in nearness to Allah is the best of the goals (To return to).
Worldly desires, wives, children, accumulated treasures of gold and silver, horses of noble breed, cattle, and farms are all made to seem attractive to men. All these are the bounties of the worldly life but in the life to come God has the best place for people to dwell.
Beautified for men is the love of things they covet; women, children, Qanatir Al-Muqantarah of gold and silver, branded beautiful horses (Musawwamah), cattle and fertile land. This is the pleasure of the present world's life; but Allah has the excellent return with Him.
The love of desires, of women and sons and hoarded treasures of gold and silver and well bred horses and cattle and tilth, is made to seem fair to men; this is the provision of the life of this world; and Allah is He with Whom is the good goal (of life).
Beautified for mankind is love of the joys (that come) from women and offspring; and stored-up heaps of gold and silver, and horses branded (with their mark), and cattle and land. That is comfort of the life of the world. Allah! With Him is a more excellent abode.
लोगों के लिए ख़ुशनुमा कर दी गई है ख़्वाहिशों की मुहब्बत, औरतें और बेटे, सोने और चाँदी के ढेर, निशान लगे हुए घोड़े, और जानवर और खेती, ये सब दुनियावी ज़िंदगी के सामान हैं, और अल्लाह के पास अच्छा ठिकाना है।
خوشنما معلوم ہوتی ہے (اکثر) لوگوں کو محبت مرغوب چیزوں کی (مثلا) عورتیں ہوئیں بیٹے ہوئے لگے ہوئے ڈھیر ہوئے سونے اور چاندی کے۔ نمبر (یعنی نشان) لگے ہوئے گھوڑے ہوئے (یا دوسرے) مواشی ہوئے اور زراعت ہوئی (لیکن) یہ سب استعمالی چیزیں ہیں دنیوی زندگانی کی اور انجام کار کی خوبی تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ (6) (14)
مرغوب اور پسندیدہ چیزوں کی محبت لوگوں کے لیے خوشنما اور مزین بنادی گئی ہے ‘ جیسے عورتیں ‘ بیٹے ‘ سونے چاندی کے جمع کیے ہوئے خزانے ‘ نشان زدہ گھوڑے ‘ چوپائے اور کھیتی یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور لوٹنے کا اچھا ٹھکانا تو اللہ ہی کے پاس ہے
لوگوں کے لئے مرغوبات نفس ‘ عورتیں ‘ اولاد ‘ سونے چاندی کے ڈھیر ‘ چیدہ گھوڑے ‘ مویشی اور زرعی زمینیں ‘ خوش آیند بنادی گئی ہیں ۔ مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں۔ حقیقت میں جو بہتر ٹھکانہ ہے ‘ وہ اللہ کے پاس ہے ۔
خوش نما بنا دی گئی ہے لوگوں کے لیے خواہشوں کی محبت یعنی عورتیں اور بیٹے اور بڑے بھاری مال سونے کے اور چاندی کے اور نشان لگائے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتیاں، یہ دنیا والی زندگی کا فائدہ اٹھانا ہے اور اللہ کے پاس ہے اچھا ٹھکانہ۔
فریفتہ کیا ہے لوگوں کو مرغوب چیزوں کی محبت نے جیسے عورتیں اور بیٹے اور خزانے جمع کئے ہوئے سونے اور چاندی کے اور گھوڑے نشان لگائے ہوئے اور مویشی اور کھیتی یہ فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی میں اور اللہ کے پاس ہے اچھا ٹھکانا
لوگوں کے لئے اشیائے مرغوبہ کی محبت جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے چاند ی کے ڈھیر اور نشان دار گھوڑے اور مویشی اور کھیتی باڑی بھلی اور خوش نما کردی گئی ہے مگر یہ سب چیزیں دنیوی زندگی میں برتنے کا سامان ہیں اور بہترین مرجع یعنی ٹھکانہ تو اللہ ہی ہے پاس ہے