TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Waqiya - سورة الواقعة | Verse Number 69 Tafaseer

The tafseer of Surat ul Waqiya, verse 69, from every tafseer on this site - read one or compare them with each other.

ءَاَنۡتُمۡ اَنۡزَلۡتُمُوۡہُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ ﴿۶۹﴾
Is it you who brought it down from the clouds, or is it We who bring it down?
اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟
Bookmark
Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Info

أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ ... Do you not see the water that you drink. Is it you who cause it to come down from Al-Muzn? meaning clouds, according to Ibn `Abbas, Mujahid and others. Allah said, ... أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ or are We the Causer of it to come down? Allah is stating that indeed He is the One Who causes the rain to fall,

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

Info

ءَ اَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْہُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ۝ ٦٩ نزل النُّزُولُ في الأصل هو انحِطَاطٌ من عُلْوّ. يقال : نَزَلَ عن دابَّته، والفَرْقُ بَيْنَ الإِنْزَالِ والتَّنْزِيلِ في وَصْفِ القُرآنِ والملائكةِ أنّ التَّنْزِيل يختصّ بالموضع الذي يُشِيرُ إليه إنزالُهُ مفرَّقاً ، ومرَّةً بعد أُخْرَى، والإنزالُ عَامٌّ ، فممَّا ذُكِرَ فيه التَّنزیلُ قولُه : نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] وقرئ : نزل وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] ( ن ز ل ) النزول ( ض ) اصل میں اس کے معنی بلند جگہ سے نیچے اترنا کے ہیں چناچہ محاورہ ہے : ۔ نزل عن دابۃ وہ سواری سے اتر پڑا ۔ نزل فی مکان کذا کسی جگہ پر ٹھہر نا انزل وافعال ) اتارنا قرآن میں ہے ۔ عذاب کے متعلق انزال کا لفظ استعمال ہوا ہے قرآن اور فرشتوں کے نازل کرنے کے متعلق انزال اور تنزیل دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں ان دونوں میں معنوی فرق یہ ہے کہ تنزیل کے معنی ایک چیز کو مرۃ بعد اخریٰ اور متفرق طور نازل کرنے کے ہوتے ہیں ۔ اور انزال کا لفظ عام ہے جو ایک ہی دفعہ مکمل طور کیس چیز نازل کرنے پر بھی بولا جاتا ہے چناچہ وہ آیات ملا حضہ ہو جہاں تنزیل لا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ [ الشعراء/ 193] اس کو امانت دار فر شتہ لے کر اترا ۔ ایک قرات میں نزل ہے ۔ وَنَزَّلْناهُ تَنْزِيلًا[ الإسراء/ 106] اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اتارا أَمْ»حرف إذا قوبل به ألف الاستفهام فمعناه : أي نحو : أزيد أم عمرو، أي : أيّهما، وإذا جرّد عن ذلک يقتضي معنی ألف الاستفهام مع بل، نحو : أَمْ زاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصارُ [ ص/ 63] أي : بل زاغت . ( ا م حرف ) ام ۔ جب یہ ہمزہ استفہام کے بالمقابل استعمال ہو تو بمعنی اور ہوتا ہے جیسے ازید فی الدار ام عمرو ۔ یعنی ان دونوں میں سے کون ہے ؟ اور اگر ہمزہ استفہام کے بعد نہ آئے تو بمعنیٰ بل ہوتا ہے ۔ جیسے فرمایا :۔ { أَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْأَبْصَارُ } ( سورة ص 63) ( یا) ہماری آنکھیں ان ( کی طرف ) سے پھر گئی ہیں ۔ مزن المُزْن : السّحاب المضیء، والقطعة منه : مُزْنَةٌ. قال تعالی: أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ [ الواقعة/ 69] ويقال للهلال الذي يظهر من خلال السّحاب : ابن مزنة، وفلان يتمزّن، أي : يتسخّى ويتشبّه بالمزن، ومزّنت فلاناً : شبّهته بالمزن، وقیل : المازن : بيض النمل . ( م ز ن ) المزن کے معنی سفید چمک دار بادل کے ہیں ۔ اس بادل کے ایک ٹکڑے کو مزنۃ کہاجاتا ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ [ الواقعة/ 69] کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا یا ہم نازل کرتے ہیں ۔ ابن مزنۃ ۔ ماہ نو جو بادل سے نمودار ہو ۔ فلان یتمزن کے معنی ہیں ۔ فلاں بادل کیطرح سخاوت کرتا ہے یعنی بتکلف سخاوت کرتا ہے ۔ مزنت فلانا میں نے اسے بادل کے ساتھ تشبیہ دی اور مازن چیونٹی کے انڈوں کو کہتے ہیں ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

آیت ٦٩{ ئَ اَنْـتُمْ اَنْزَلْتُمُوْہُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ } ” کیا بادلوں سے تم نے اسے برسایا ہے یا ہم ہیں برسانے والے ؟ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

29 That is, "We have not only made arrangements of satisfying your hunger, but also of satisfying your thirst, This water that is even more essential for your life than bread has been arranged by Us, not by you The seas in the earth have boon created by Us. It is the heat of Our sun that causes their water to evaporate, and it is Our winds that cause the vapours to rise. Then it is by Our power and wisdom that the vapours collect and form into clouds. Then, by Our command the clouds divide in a particular proportion and spread over different regions of the earth so that the share of the water appointed for a particular region, should reach it. And in the upper atmosphere also We bring about the cool that causes the vapours to change back into water We have not only brought you into being but are also busy making aII these arrangements for your sustenance without which you could not survive at aII. Then, when the fact is that you have come into being by Our act of creation, arc eating Our provisions and drinking Our water, wherefrom have you got the right that you should pose to be independent of Us and serve another beside Us ? "

سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :29 یعنی تمہاری بھوک مٹانے ہی کا نہیں ، تمہاری پیاس بجھانے کا انتظام بھی ہمارا ہی کیا ہوا ہے ۔ یہ پانی ، جو تمہاری زندگی کے لیے روٹی سے بھی زیادہ ضروری ہے ، تمہارا اپنا فراہم کیا ہوا نہیں ہے بلکہ اسے ہم فراہم کرتے ہیں ۔ زمین میں یہ سمندر ہم نے پیدا کیے ہیں ۔ ہمارے سورج کی گرمی سے ان کا پانی بھاپ بن کر اٹھتا ہے ۔ ہم نے اس پانی میں یہ خاصیت پیدا کی ہے کہ ایک خاص درجہ حرارت پر وہ بھاپ میں تبدیل ہو جائے ۔ ہماری ہوائیں اسے لے کر اٹھتی ہیں ۔ ہماری قدرت اور حکمت سے وہ بھاپ جمع ہو کر بادل کی شکل اختیار کرتی ہے ۔ ہمارے حکم سے یہ بادل ایک خاص تناسب سے تقسیم ہو کر زمین کے مختلف خطوں پر پھیلتے ہیں تاکہ جس خطہ زمین کے لیے پانی کا جو حصہ مقرر کیا گیا ہے وہ اس کو پہنچ جائے ۔ اور ہم بالائی فضا میں وہ برودت پیدا کرتے ہیں جس سے یہ بھاپ پھر سے پانی میں تبدیل ہوتی ہے ۔ ہم تمہیں صرف وجود میں لا کر ہی نہیں رہ گئے ہیں بلکہ تمہاری پرورش کے یہ سارے انتظامات بھی ہم کر رہے ہیں جن کے بغیر تم جی نہیں سکتے ۔ پھر ہماری تخلیق سے وجود میں آ کر ، ہمارا رزق کھا کر اور ہمارا پانی پی کر یہ حق تمہیں کہاں سے حاصل ہو گیا کہ ہمارے مقابلہ میں خود مختار بنو ، یا ہمارے سوا کسی اور کی بندگی بجا لاؤ؟

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Info

(56:69) ء انتم : ہمزہ استفہامیہ۔ ام بمعنی یا ہے کیا تم ۔۔ یا ہم نازل کرنے والے ہیں ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

(69) اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا ہم برسانے والے ہیں۔

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.