| Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْفُؤَادُ کے معنی قلب یعنی دل کے ہیں مگر قلب کو فؤاد کہنا معنی تَفَؤُّدُ یعنی روشن ہونے کے لحاظ سے ہے محاورہ ہے فَاَدْتُ اللَّحْمَ: گوشت کو آگ پر بھون لیا۔ لَحْمٌ فَئِیْدٌ آگ میں بھنا ہوا گوشت۔ قرآن پاک میں ہے۔ (مَا کَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰی) (۵۳:۱۱) جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ جانا۔ (إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ ) (۱۷:۳۶) کہ کان آنکھ اور دل …۔ فُؤَادٌ کی جمع اَفْئِدَۃٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَاجۡعَلۡ اَفۡئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہۡوِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ ) (۱۴:۳۷) لوگوں کے دلوں کو ایسا کردے کہ ان کی طرف جھکے رہیں۔ وَجَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْئِدَۃَ اور تمہارے کان، آنکھیں اور دل بنائے۔ (وافئدتھم ھواء) (۱۴:۴۳) اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہورہے ہوں گے۔ (نَارُ اللّٰہِ الۡمُوۡقَدَۃُ …… الَّتِیۡ تَطَّلِعُ عَلَی الۡاَفۡـِٕدَۃِ ) (۱۰۴:۷) وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے جو دلوں پر جا لپٹے گی۔ اَفْئِدَۃ کی تخصیص سے اس کی قدت تاثیر پر تنبیہ کی ہے جس کی وضاحت اس کے بعد علوم قرآن پر کتابوں میں سے کسی کتاب میں بیان کی جائے گی۔
Surah:32Verse:9 |
اور دل
and feelings;
|
|
Surah:46Verse:26 |
اور دل
and hearts
|
|
Surah:46Verse:26 |
ان کے دل
their hearts
|
|
Surah:53Verse:11 |
دل نے
the heart
|
|
Surah:67Verse:23 |
اور دل
and the feelings
|
|
Surah:104Verse:7 |
دلوں (پر)
the hearts
|