Noun

جَسَدًا

an image

جسم والا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْجَسَدُ: (اسم) جسم ہی کو کہتے ہیں مگر یہ جسم سے اخص ہے، خلیلؒ فرماتے ہیں کہ جسد کا لفظ انسان کے علاوہ دوسری مخلوق پر نہیں بولا جاتا۔ نیز جَسَد رنگدار جسم کو کہتے ہیں مگر جسم کا لفظ بے لون اشیاء مثلاً پانی، ہوا وغیرہ پر بھی بولا جاتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (وَ مَا جَعَلۡنٰہُمۡ جَسَدًا لَّا یَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ) (۲۱:۸) کہ ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھاتے ہوں … سے خلیل کے قول کی تائید ہوتی ہے۔ نیز قرآن پاک میں ہے: (عِجۡلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ ) (۲۰:۸۸) ایک بچھڑا یعنی قالب، جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ (وَ اَلۡقَیۡنَا عَلٰی کُرۡسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ) (۳۸:۳۴) اور ان کے تخت پر ہم نے ایک دھڑ ڈال دیا، چنانچہ انہوں نے خدا کی طرف رجوع کیا۔ اور لون کے اعتبار سے زعفران کو جساد کہا جاتا ہے اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو ثَوْبٌ مُّجَسَّدٌ کہتے ہیں۔ اَلْمِجْسَد: کپڑا جو بدن سے متصل ہو۔ اَلْجَسَد وَالْجَاسِدُ وَالْجَسِد خشک خون۔

Lemma/Derivative

4 Results
جَسَد