The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْحُوتُ بڑی مچھلی کو کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (نَسِیَا حُوۡتَہُمَا ) (۱۸:۶۱) تو اپنی مچھلی بھول گئے۔ (فَالۡتَقَمَہُ الۡحُوۡتُ ) (۳۷:۱۴۲) پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا۔ اس کی جمع حِیْتَانٌ آتی ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِذۡ تَاۡتِیۡہِمۡ حِیۡتَانُہُمۡ یَوۡمَ سَبۡتِہِمۡ شُرَّعًا ) (۷:۱۶۳) اس وقت کہ ان کے ہفتے کے دن مچھلیاں ان کے سامنے پانی کے اوپر آتیں۔ اور مچھلی چونکہ رخ بدلتی رہتی ہے اس لئے کہا جاتا ہے حَوَتَنِیْ فُلَانٌ اس نے مجھے مچھلی کی طرح دھوکا دیا۔
5 results