It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah ; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.
وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافروں کو ان کے گھروں سے پہلے حشر کے وقت نکالا تمہارا گمان ( بھی ) نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ خود (بھی ) سمجھ رہے تھے کہ ان کے ( سنگین ) قلعے انہیں اللہ ( كے عذاب ) سے بچا لیں گے پس ان پر اللہ ( كا عذاب ) ایسی جگہ سے آپڑا کہ انہیں گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں اللہ نے رعب ڈال دیا اور وہ اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اجاڑ رہے تھے اور مسلمان کے ہاتھوں ( برباد کروا رہے تھے ) پس اے آنکھوں والو! عبرت حاصل کرو ۔
And if not that Allah had decreed for them evacuation, He would have punished them in [this] world, and for them in the Hereafter is the punishment of the Fire.
اور اگر اللہ تعالٰی نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا اور آخرت میں ( تو ) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی ۔