حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ لَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا رَجُلٌ ذُو حُرْمَةٍ مِنْهَا .
Abu Huraira reported: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: A muslim woman must not make a journey of a night unless she is accompanied by a man who is within the prohibited degrees.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان عورت کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ ایک رات کی مسافت کا سفر کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم ہو ۱؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج ۷۴ (۱۳۳۹)، ( تحفة الأشراف: ۱۳۰۳۵، ۱۴۳۱۶)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/تقصیرالصلاة ۴ (۱۰۸۸)، سنن الترمذی/الرضاع ۱۵ (۱۶۶۹)، سنن ابن ماجہ/المناسک ۷ (۲۸۹۹)، موطا امام مالک/الاستئذان ۱۴(۳۷)، مسند احمد (۲/۲۳۶، ۳۴۰، ۳۴۷، ۴۲۳، ۴۳۷، ۴۴۵، ۴۹۳) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : اس حدیث میں ایک رات کی قید اتفاقی ہے، مقصد یہ نہیں کہ اس سے کم کا سفر غیر محرم کے ساتھ جائز ہے، محرم شوہر ہے یا وہ شخص جس سے ہمیشہ کے لئے نکاح حرام ہو، مثلاً باپ ، دادا، نانا، بیٹا ، بھائی، چچا، ماموں، بھتیجا ، بھانجا ، داماد وغیرہ وغیرہ، یا رضاعت سے ثابت ہونے والے رشتہ دار۔
1723
Sahih