TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: The obligation of Zakat - زکاۃ کی فرضیت کا بیان - The chapters regarding zakat - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 1 of The chapters regarding zakat in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 28 · 1 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاق الْمَكِّيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ،‏‏‏‏:‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّكَ تَأْتِي قَوْمًا أَهْلَ كِتَابٍ، ‏‏‏‏‏‏فَادْعُهُمْ إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ صَدَقَةً فِي أَمْوَالِهِمْ تُؤْخَذُ مِنْ أَغْنِيَائِهِمْ فَتُرَدُّ فِي فُقَرَائِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ هُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِهِمْ، ‏‏‏‏‏‏وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ .
Ibn Abbas(RAH) narrated that: the Prophet send Muadh to Yemen, and said: “You are going to some people among the People of the Book. Call them to bear witness that none has the right to be worshipped but Allah, and that I am the messenger of Allah. If they obey that, then tell them that Allah has enjoined upon them five prayers every day and night. If they obey that, then tell them that Allah has enjoined upon them charity (Zakat) from their wealth, to be taken from the rich and given to their poor. If they obey that, then beware of (taking) the best of their wealth. And beware of the supplication of the oppressed, for there is no barrier between and Allah.”
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی جانب بھیجا، اور فرمایا: تم اہل کتاب ( یہود و نصاریٰ ) کے پاس پہنچو گے، تم انہیں اس بات کی دعوت دینا کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اس کا رسول ہوں، اگر وہ اسے مان لیں تو انہیں بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر رات و دن میں پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اگر وہ اسے مان لیں تو بتانا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مالوں میں ان پر زکاۃ فرض کی ہے، جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی اور انہیں کے محتاجوں میں بانٹ دی جائیگی، اگر وہ اس کو مان لیں تو پھر ان کے عمدہ اور نفیس مال وصول کرنے سے بچے رہنا ۱؎ ( بلکہ زکاۃ میں اوسط مال لینا ) ، اور مظلوم کی بد دعا سے بھی بچنا، اس لیے کہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۲؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/الزکاة ۱ (۱۳۹۵)، ۱ ۴ (۱۴۵۸)، ۶۳ (۱۴۹۶)، المظالم ۱۰ (۲۴۴۸)، المغازي ۶۰ (۴۳۴۷) التوحید ۱ (۷۳۷۱، ۷۳۷۲)، صحیح مسلم/الإیمان ۷ (۱۹)، سنن ابی داود/الزکاة ۴ (۱۵۸۴)، سنن الترمذی/الزکاة ۶ (۶۲۵)، البر ۶۸ (۲۰۱۴)، سنن النسائی/ الزکاة ۱ (۲۴۳۷)، ۴۶ (۲۵۲۳)، (تحفة الأشراف: ۶۵۱۱)، مسند احمد (۱/۲۳۳)، سنن الدارمی/الزکاة۱ (۱۶۵۵)
Explanation
زکاۃ میں صاحب زکاۃ سے عمدہ مال لینا منع ہے، البتہ اگر وہ اپنی خوشی سے اللہ تعالی کی رضا کے لئے عمدہ جانور چن کر دے تو لے لیا جائے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غیر مسلم کو اسلام کی دعوت دی جائے، تو سب سے پہلے اس کو اللہ تعالیٰ کی عبادت اور محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی دعوت دی جائے یعنی سب سے پہلے وہ «لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ» کی شہادت دے، جب وہ توحید و رسالت پر ایمان لا کر «لا إلہ إلا اللہ محمد رسول اللہ»کو اپنی زبان سے دہرائے تو یہ اس بات کا اعلان ہو گا کہ اس نے دین اسلام قبول کر لیا، ایمان نام ہے دل سے توحید و رسالت اور اس کے تقاضوں کے مطابق زندگی گزارنے کے اقرار اور زبان سے اس کے اعتراف اور عملی طور پر اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا اس لیے توحید و رسالت کے بعد سب سے اہم اور بنیادی رکن اور اسلامی فریضہ یعنی نماز پڑھنے کی دعوت دی جائے، اس کے بعد زکاۃ ادا کرنے کی جیسا کہ اس حدیث میں آیا ہے، چونکہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں رمضان کے روزوں اور بیت اللہ کا حج ہے، اس لیے ان کی طرف دعوت دینے کا کام دوسرے احکام ومسائل سے پہلے ہو گا، ویسے اسلام لانے کے بعد ہر طرح کے چھوٹے بڑے دینی مسائل کا سیکھنا اور اس پر عمل کرنا اسلام کے مطابق زندگی گزارنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ ادْخُلُواْ فِي السِّلْمِ كَآفَّةً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ» (سورة البقرة:208) ایمان والو! اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے قدموں کی تابعداری نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ۲؎: یعنی وہ فوراً مقبول ہوتی ہے رد نہیں ہوتی۔
1783
Sahih

Chapters

28
01
Chapter: The obligation of Zakat
زکاۃ کی فرضیت کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What was narrated concerning withholding Zakat
زکاۃ نہ دینے پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
03
Chapter: Wealth on which Zakat is paid is not 'hoarded treasure'
زکاۃ ادا کیا ہوا مال کنز (خزانہ) نہیں ہے۔
3 Hadith
04
Chapter: Zakat on silver and gold
سونے اور چاندی کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
05
Chapter: One who acquires wealth
جو شخص مال حاصل کرے اس کی زکاۃ کا بیان
1 Hadith
06
Chapter: Wealth on which Zakat is required
جن چیزوں میں زکاۃ واجب ہے ان کا بیان
2 Hadith
07
Chapter: Paying Zakat before it is due
وقت سے پہلے زکاۃ نکالنے کا بیان
1 Hadith
08
Chapter: What is to be said when Zakat is paid
زکاۃ نکالنے والے کو زکاۃ نکالنے پر کیا دعا دی جائے؟۔
2 Hadith
09
Chapter: Sadaqah due on camels
اونٹ کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
10
Chapter: When the Zakat collector receives an animal that is one year younger or one year older than required
جب زکاۃ وصول کرنے والا زکاۃ دینے والے سے مقررہ عمر سے چھوٹا یا بڑا جانور لے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
11
Chapter: What kind of camels should be taken
محصل زکاۃ والے سے کس قسم کا اونٹ لے؟۔
2 Hadith
12
Chapter: Sadaqah due on cattle
گائے بیل کی زکاۃ کا بیان۔
2 Hadith
13
Chapter: Sadaqah due on sheep
بکریوں کی زکاۃ کا بیان
3 Hadith
14
Chapter: What was narrated concerning the collectors of Zakat
زکاۃ کی وصولی کرنے والوں کا بیان
4 Hadith
15
Chapter: Sadaqah due on horses and slaves
گھوڑے اور غلام کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
16
Chapter: Wealth on which Zakat is due
جن مالوں میں زکاۃ واجب ہے اس کا بیان۔
2 Hadith
17
Chapter: Sadaqah due on crops and fruits
غلوں اور پھلوں کی زکاۃ کا بیان
3 Hadith
18
Chapter: Assessment of date palms and grapevines
(زکاۃ میں) کھجور اور انگور کا اندازہ لگانا۔
2 Hadith
19
Chapter: Prohibition of giving the worst of one's wealth as sadaqah
زکاۃ میں خراب مال نکالنا منع ہے
2 Hadith
20
Chapter: Zakat due on honey
شہد کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
21
Chapter: Sadaqat al-Fitr
صدقہ فطر کا بیان۔
6 Hadith
22
Chapter: `Ushr and Kharaj
عشر اور خراج کا بیان
1 Hadith
23
Chapter: A Wasq is sixty Sa
ایک وسق میں ساٹھ صاع ہوتے ہیں
2 Hadith
24
Chapter: Giving charity to relatives
رشتے دار کو صدقہ دینے کا بیان۔
2 Hadith
25
Chapter: Begging is disliked
سوال کرنا اور مانگنا مکروہ اور ناپسندیدہ کام ہے۔
2 Hadith
26
Chapter: One who asks when he is not in need
مالدار ہوتے ہوئے (بلا ضرورت) مانگنے پر وارد وعید کا بیان۔
3 Hadith
27
Chapter: For whom is charity permissible
جن لوگوں کے لیے زکاۃ حلال ہے ان کا بیان۔
1 Hadith
28
Chapter: The virtue of charity
صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
No chapter matched that.