TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: The virtue of charity - صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان۔ - The chapters regarding zakat - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 28 of The chapters regarding zakat in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 28 of 28 · 3 Hadith
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا تَصَدَّقَ أَحَدٌ بِصَدَقَةٍ مِنْ طَيِّبٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ، ‏‏‏‏‏‏إِلَّا أَخَذَهَا الرَّحْمَنُ بِيَمِينِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنْ كَانَتْ تَمْرَةً فَتَرْبُو فِي كَفِّ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَتَّى تَكُونَ أَعْظَمَ مِنَ الْجَبَلِ، ‏‏‏‏‏‏وَيُرَبِّيهَا لَهُ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فُلُوَّهُ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ فَصِيلَهُ .
Sa'eed bin Yasar narrated that: he heard Abu Hurairah say: “The Messenger of Allah said: 'No one gives charity from good sources - for Allah does not accept anything but that which is good - but the Most Merciful takes it in His right hand, even if it is a date, and it flourishes in the Hand of the Most Merciful until it becomes bigger than a mountain and he tends it as anyone of you would tend to his colt (i.e., young pony) or his young (weaned) camel.'”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص حلال مال سے صدقہ دے، اور اللہ تعالیٰ تو حلال ہی قبول کرتا ہے، اس کے صدقہ کو دائیں ہاتھ میں لیتا ہے، گرچہ وہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو، پھر وہ صدقہ رحمن کی ہتھیلی میں بڑھتا رہتا ہے، یہاں تک کہ پہاڑ سے بھی بڑا ہو جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کو ایسے ہی پالتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے یا اونٹ کے بچے کو پالتا ہے ۱؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/الزکاة ۸ (۴۱۱۰تعلیقاَ)، التوحید ۲۳ (۷۴۳۰تعلیقاً)، صحیح مسلم/الزکاة ۱۹ (۱۰۱۴)، سنن الترمذی/الزکاة ۲۸ (۶۶۱)، سنن النسائی/الزکاة ۴۸ (۲۵۲۶)،(تحفة الأشراف:۱۳۳۷۹)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصدقة ۱ (۱)مسند احمد (۲/۲۶۸،۳۳۱،۳۸۱،۴۱۸،۴۱۹،۲۳۱،۴۷۱،۵۳۸،۵۴۱)، سنن الدارمی/الزکاة ۳۵ (۱۷۱۷)
Explanation
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لئے «یمین» (داہنا ہاتھ) اور «کف» (یعنی مٹھی) ثابت کیا گیا ہے، دوسری حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ «یمین» (داہنے) ہیں، ایسی حدیثوں سے جہمیہ اور معتزلہ اور اہل کلام کی جان نکلتی ہے، جب کہ اہل حدیث ان کو اپنی آنکھوں پر رکھتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ اللہ کا پہنچاننے والا اس کے رسول سے زیادہ کوئی نہ تھا، پس جو صفات اللہ تعالیٰ نے خود اپنے لئے ثابت کیں یا اس کے رسول نے بیان کیں، ہم ان سب کو مانتے ہیں، لیکن ان کو مخلوقات کی صفات سے مشابہ نہیں کرتے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات مشابہت سے پاک ہے، «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْئٌ وَهُوَ السَّمِيعُ البَصِيرُ» (سورة الشورى: 11) یہی نجات کا راستہ ہے، محققین علمائے سلف اور ائمہ اسلام نے اسی کو اختیار کیا ہے، اہل تاویل کہتے ہیں کہ یہ مجازی ہے، مطلب یہ ہے کہ وہ صدقہ قبول ہو جاتا ہے، اور بڑھنے کا معنی یہ ہے کہ اس کا ثواب عظیم ہوتا ہے۔ «واللہ اعلم»
1842
Sahih
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ خَيْثَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَدِيِّ ابْنِ حَاتِمٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تُرْجُمَانٌ، ‏‏‏‏‏‏فَيَنْظُرُ أَمَامَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَتَسْتَقْبِلُهُ النَّارُ، ‏‏‏‏‏‏وَيَنْظُرُ عَنْ أَيْمَنَ مِنْهُ فَلَا يَرَى إِلَّا شَيْئًا قَدَّمَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَيَنْظُرُ عَنْ أَشْأَمَ مِنْهُ فَلَا يَرَى إِلَّا شَيْئًا قَدَّمَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّقِيَ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ .
Adi bin Hatim narrated that: the Messenger of Allah said: “Each one of you will be spoken to by his lord, with no mediator between them. He will look in from of him and the fire will be facing him. He will look to his right and will not see anything but something that he had sent on before. He will look to his left and will not see anything but something that he had sent on before. Whoeever among you can save himself in Fire, even with half a date, let him do so.”
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم میں سے ہر شخص سے قیامت کے دن کلام کرے گا، اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا، وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو آگ ہو گی، دائیں جانب دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا کچھ نہ پائے گا، اور بائیں دیکھے گا تو اپنے اعمال کے سوا ادھر بھی کچھ نہ دیکھے گا، لہٰذا تم میں سے جو جہنم سے بچ سکے تو اپنے بچاؤ کا سامان کرے، اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کر کے ۔
Takhreej
صحیح البخاری/الزکاة ۹ (۱۴۱۳)،۱۰ (۱۴۱۷)، المناقب ۲۵ (۳۵۹۵)، الأدب ۳۴ (۶۰۲۳)، الرقاق ۴۹ (۶۵۳۹)،۵۱ (۶۵۶۳)، التوحید ۳۶ (۷۵۱۲)، صحیح مسلم/الزکاة ۲۰ (۱۰۱۶)، سنن الترمذی/صفة القیامة ۱ (۲۴۱۵)، سنن النسائی/الزکاة ۶۳ (۲۵۵۴)،(تحفة الأشراف:۹۸۵۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۲۵۶،۲۵۸،۲۵۹،۳۷۷)
1843
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِالرَّبَابِ أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، ‏‏‏‏‏‏وَهِي عَلَى ذِي الْقَرَابَةِ اثْنَتَانِ صَدَقَةٌ، ‏‏‏‏‏‏وَصِلَةٌ .
Salman bin Amir Dabbi narrated that: the Messenger of Allah said: “Charity given to the poor is charity, and that given to a relative is two things: charity and upholding the ties of kinship.”
سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسکین و فقیر کو صدقہ دینا ( صرف ) صدقہ ہے، اور رشتہ دار کو صدقہ دینا دو چیز ہے، ایک صدقہ اور دوسری صلہ رحمی
Takhreej
سنن الترمذی/الزکاة ۲۶ (۶۵۸)، سنن النسائی/الزکاة ۸۲ (۲۵۸۳)،(تحفة الأشراف:۴۴۸۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۱۸،۲۱۴)، سنن الدارمی/الزکاة ۳۸ (۱۷۲۲،۱۷۲۳)
1844
Sahih

Chapters

28
01
Chapter: The obligation of Zakat
زکاۃ کی فرضیت کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What was narrated concerning withholding Zakat
زکاۃ نہ دینے پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
03
Chapter: Wealth on which Zakat is paid is not 'hoarded treasure'
زکاۃ ادا کیا ہوا مال کنز (خزانہ) نہیں ہے۔
3 Hadith
04
Chapter: Zakat on silver and gold
سونے اور چاندی کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
05
Chapter: One who acquires wealth
جو شخص مال حاصل کرے اس کی زکاۃ کا بیان
1 Hadith
06
Chapter: Wealth on which Zakat is required
جن چیزوں میں زکاۃ واجب ہے ان کا بیان
2 Hadith
07
Chapter: Paying Zakat before it is due
وقت سے پہلے زکاۃ نکالنے کا بیان
1 Hadith
08
Chapter: What is to be said when Zakat is paid
زکاۃ نکالنے والے کو زکاۃ نکالنے پر کیا دعا دی جائے؟۔
2 Hadith
09
Chapter: Sadaqah due on camels
اونٹ کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
10
Chapter: When the Zakat collector receives an animal that is one year younger or one year older than required
جب زکاۃ وصول کرنے والا زکاۃ دینے والے سے مقررہ عمر سے چھوٹا یا بڑا جانور لے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
11
Chapter: What kind of camels should be taken
محصل زکاۃ والے سے کس قسم کا اونٹ لے؟۔
2 Hadith
12
Chapter: Sadaqah due on cattle
گائے بیل کی زکاۃ کا بیان۔
2 Hadith
13
Chapter: Sadaqah due on sheep
بکریوں کی زکاۃ کا بیان
3 Hadith
14
Chapter: What was narrated concerning the collectors of Zakat
زکاۃ کی وصولی کرنے والوں کا بیان
4 Hadith
15
Chapter: Sadaqah due on horses and slaves
گھوڑے اور غلام کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
16
Chapter: Wealth on which Zakat is due
جن مالوں میں زکاۃ واجب ہے اس کا بیان۔
2 Hadith
17
Chapter: Sadaqah due on crops and fruits
غلوں اور پھلوں کی زکاۃ کا بیان
3 Hadith
18
Chapter: Assessment of date palms and grapevines
(زکاۃ میں) کھجور اور انگور کا اندازہ لگانا۔
2 Hadith
19
Chapter: Prohibition of giving the worst of one's wealth as sadaqah
زکاۃ میں خراب مال نکالنا منع ہے
2 Hadith
20
Chapter: Zakat due on honey
شہد کی زکاۃ کا بیان
2 Hadith
21
Chapter: Sadaqat al-Fitr
صدقہ فطر کا بیان۔
6 Hadith
22
Chapter: `Ushr and Kharaj
عشر اور خراج کا بیان
1 Hadith
23
Chapter: A Wasq is sixty Sa
ایک وسق میں ساٹھ صاع ہوتے ہیں
2 Hadith
24
Chapter: Giving charity to relatives
رشتے دار کو صدقہ دینے کا بیان۔
2 Hadith
25
Chapter: Begging is disliked
سوال کرنا اور مانگنا مکروہ اور ناپسندیدہ کام ہے۔
2 Hadith
26
Chapter: One who asks when he is not in need
مالدار ہوتے ہوئے (بلا ضرورت) مانگنے پر وارد وعید کا بیان۔
3 Hadith
27
Chapter: For whom is charity permissible
جن لوگوں کے لیے زکاۃ حلال ہے ان کا بیان۔
1 Hadith
28
Chapter: The virtue of charity
صدقہ و خیرات کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
No chapter matched that.