TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حکمت و دانائی کا بیان

Chapter 15 of Zuhd in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 15 of 39 · 4 Hadith
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ،‏‏‏‏ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ،‏‏‏‏ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ،‏‏‏‏ حَيْثُمَا وَجَدَهَا،‏‏‏‏ فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “A wise word is the lost property of the believer, so wherever he finds it, he has more right to it.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حکمت و دانائی کی بات مومن کا گمشدہ سرمایہ ہے، جہاں بھی اس کو پائے وہی اس کا سب سے زیادہ حقدار ہے ۱؎۔
Takhreej
«سنن الترمذی/العلم ۱۹ (۳۶۸۷)،(تحفة الأشراف:۱۲۹۴۰)
Explanation
یعنی بہ نسبت کافر کے مسلمان کو حکمت حاصل کرنے کا زیادہ شوق ہونا چاہئے، افسوس ہے کہ ایک مدت دراز سے مسلمانوں کو حکمت کا شوق جاتا رہا نہ دنیا کی حکمت سیکھتے ہیں نہ دین کی، اور کفار حکمت یعنی دنیاوی علوم اور سائنس وغیرہ سیکھ کر ان پر غالب ہو گئے۔
4169
Zaeef
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى،‏‏‏‏ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ،‏‏‏‏ عَنْأَبِيهِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ يَقُولُ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ:‏‏‏‏ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ .
It was narrated from ‘Abdullah bin Sa’eed bin Abu Hind that his father said: “I heard Ibn ‘Abbas saying that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Two blessings which many people squander: Good health and free time.’”
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں اکثر لوگ اپنا نقصان کرتے ہیں: صحت و تندرستی اور فرصت و فراغت ( کے ایام ) ۱؎۔
Takhreej
«صحیح البخاری/الرقاق ۱ (۶۴۱۲)، سنن الترمذی/الزہد ۱ تعلیقا (۲۳۰۴)،(تحفة الأشراف:۵۶۶۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۲۵۸،۲۴۴)، سنن الدارمی/الرقاق ۲ (۲۷۴۹)
Explanation
یعنی ان کی قدر نہیں کرتے اور یوں ہی ضائع کرتے ہیں۔ اور جب دونوں نعمتیں اللہ تعالیٰ دے تو جلدی خوب عبادت کر لے، علم حاصل کرے، ایسا نہ ہو کہ یہ وقت گزر جائے اور فکر اور بیماری میں گرفتار ہو پھر کچھ نہ ہو سکے گا۔
4170
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ،‏‏‏‏ حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ جُبَيْرٍ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ عَلِّمْنِي وَأَوْجِزْ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ،‏‏‏‏ فَصَلِّ صَلَاةَ مُوَدِّعٍ،‏‏‏‏ وَلَا تَكَلَّمْ بِكَلَامٍ تَعْتَذِرُ مِنْهُ،‏‏‏‏ وَأَجْمِعِ الْيَأْسَ عَمَّا فِي أَيْدِي النَّاسِ .
It was narrated that Abu Ayyub said: “A man came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘O Messenger of Allah, teach me but make it concise.’ He said: ‘When you stand to pray, pray like a man bidding farewell. Do not say anything for which you will have to apologize. And give up hope for what other people have.’”
ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آ کر کہا: اللہ کے رسول! مجھے کچھ بتائیے، اور مختصر نصیحت کیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو ایسی نماز پڑھو گویا کہ دنیا سے جا رہے ہو، اور کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالو جس کے لیے آئندہ عذر کرنا پڑے، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے پوری طرح مایوس ہو جاؤ ۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۳۴۷۶، ومصباح الزجاجة:۱۴۷۹)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۴۱۲)
4171
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى،‏‏‏‏ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَثَلُ الَّذِي يَجْلِسُ يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ،‏‏‏‏ ثُمَّ لَا يُحَدِّثُ عَنْ صَاحِبِهِ إِلَّا بِشَرِّ مَا يَسْمَعُ،‏‏‏‏ كَمَثَلِ رَجُلٍ أَتَى رَاعِيًا،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَاعِي،‏‏‏‏ أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ اذْهَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِهَا،‏‏‏‏ فَذَهَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The likeness of the one who sits and listen to wisdom then only speaks of the bad things that he had heard, is that of a man who comes to a shepherd and says: “O shepherd, give me one of your sheep to slaughter,” and (the shepherd) says: “Go and grab the ear of the best of them.” Then he goes and grabs the ear of the sheepdog.’”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مجلس میں بیٹھ کر حکمت کی باتیں سنے، پھر اپنے ساتھی سے صرف بری بات بیان کرے، تو اس کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص کسی چرواہے کے پاس جائے، اور کہے: اے چرواہے! مجھے اپنی بکریوں میں سے ایک بکری ذبح کرنے کے لیے دو، چرواہا کہے: جاؤ اور ان میں سب سے اچھی بکری کا کان پکڑ کر لے جاؤ، تو وہ جائے اور بکریوں کی نگرانی کرنے والے کتے کا کان پکڑ کر لے جائے ۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۲۲۰۴، ومصباح الزجاجة:۱۴۸۰)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۳۵۳،۴۰۵،۵۰۸)
4172
Zaeef

Chapters

39
01
دنیا سے بے رغبتی کا بیان
5 Hadith
02
دنیا کے غم و فکر کا بیان
3 Hadith
03
دنیا کی مثال
7 Hadith
04
جس کی لوگ پرواہ نہ کریں اس کا بیان
5 Hadith
05
فقراء کی فضیلت
2 Hadith
06
فقراء کا مقام و مرتبہ
3 Hadith
07
فقیروں کے ساتھ بیٹھنے کی فضیلت
4 Hadith
08
مالداروں کا بیان
8 Hadith
09
قناعت کا بیان
7 Hadith
10
آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیشت (گزر بسر) کا بیان
7 Hadith
11
آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بچھونے کا بیان
4 Hadith
12
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی معیشت کا بیان
5 Hadith
13
گھر بنانے اور اجاڑنے کا بیان
4 Hadith
14
توکل اور یقین کا بیان
5 Hadith
15
حکمت و دانائی کا بیان
4 Hadith
16
تکبر اور گھمنڈ سے بے زاری اور تواضع کا بیان
7 Hadith
17
شرم و حیاء کا بیان
6 Hadith
18
حلم اور بردباری کا بیان
4 Hadith
19
غمگین ہونے اور رونے کا بیان
8 Hadith
20
عمل قبول نہ ہونے کا ڈر رکھنے کا بیان
4 Hadith
21
ریا اور شہرت کا بیان
6 Hadith
22
حسد کا بیان
3 Hadith
23
بغاوت و سرکشی کا بیان
4 Hadith
24
ورع اور تقویٰ و پرہیزگاری کا بیان۔
6 Hadith
25
لوگوں کی عمدہ تعریف و توصیف کا بیان
6 Hadith
26
نیت کا بیان
4 Hadith
27
انسان کی آرزو اور عمر کا بیان
6 Hadith
28
نیک کام کو ہمیشہ کرنے کی فضیلت کا بیان
5 Hadith
29
گناہوں کو یاد کرنے کا بیان
5 Hadith
30
توبہ کا بیان
11 Hadith
31
موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان
8 Hadith
32
قبر اور مردے کے گل سڑ جانے کا بیان
7 Hadith
33
حشر کا بیان
9 Hadith
34
امت محمدیہ کی صفات
11 Hadith
35
روز قیامت اللہ تعالیٰ کی رحمت کی امید
8 Hadith
36
حوض کوثر کا بیان
6 Hadith
37
شفاعت کا بیان
11 Hadith
38
جہنم کے احوال و صفات کا بیان
10 Hadith
39
جنت کے احوال و صفات کا بیان
14 Hadith
No chapter matched that.