حد قائم کرنے کی ترغیب اور جب مقدمہ حکمران تک پہنچ جائے تو اس کی معافی
کے لیے سفارش کرنے کی ممانعت کا بیان
۔ (۶۶۲۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَقِیْلُوْا ذَوِی الْھَیْئَاتِ عَثَرَاتِہِمْ اِلَّا الْحُدُوْدَ۔)) (مسند احمد: ۲۵۹۸۸)
۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صاحبِ حیثیت لوگوں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو، مگریہ کہ وہ حدود ہوں۔
6629
Sahih