مسنداحمد

Musnad Ahmad

ان چیزوں سے متعلقہ ابواب، جن کاکھانا مباح اور حلال ہے

اجتماعی کھانے میں برکت ہے


۔

۔ سیدنا مقدام بن معد یکرب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا برتن نہیں بھرا، جو اس کے پیٹ کی بہ نسبت برا ہو، حالانکہ ابن آدم کو چند لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھیں، اگر اس نے زیادہ کھانا ہی ہو تو پھر پیٹ کا تیسرا حصہ کھانے کے لیے، تیسرا حصہ پینے کے لیے اور تیسرا حصہ سانس کے لیے رکھا جائے۔

Status: Sahih
حکمِ حدیث: صحیح
Conclusion
تخریج
(۷۳۷۲) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۲۳۸۰، وابن ماجہ: ۳۳۴۹(انظر: ۱۷۱۸۶)