TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

کتا شکار میں سے کھا لے تو اس کا حکم - کتا شکار میں سے کھا لے تو اس کا حکم - شکار اور ذبائح کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 2 of شکار اور ذبائح کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 10 · 2 Hadith
۔
۔ سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کتے کے شکار کے بارے میں پوچھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم اپنا سدھایا ہوا کتا بھیجو اور بسم اللہ پڑھو تو اس کتے نے جو شکار پکڑا ہے، اگر تم اسے اس حالت میں پاتے ہیں کہ ابھی وہ زندہ ہے تو اسے ذبح کرو، اور اگر اس نے شکار مار بھی دیا ہے پھر بھی کھا لو ، لیکن اگر کتے نے شکار میں سے خود کھا لیا ہے تو پھر نہ کھاؤ، کیونکہ اس کھانے کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے اپنے لیے روکا ہے۔
Takhreej
(۷۵۸۱) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ مطولا البخاری: ۵۴۷۵، ومسلم: ۱۹۲۹(انظر: ۱۹۳۸۳)
7581
Sahih
۔
۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم اپنا کتا شکار کے لیے چھوڑتے ہو اور وہ اس میں سے کچھ کھا لیتا ہے تو پھر وہ شکار نہ کھانا، کیونکہ اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے اپنے لیے روکا ہے اور جب تم اپناکتا چھوڑتے ہو اور وہ اس میں سے کچھ نہیں کھاتا تو پھر اس کو کھا لو، کیونکہ اس نے شکار مالک کے لیے روکا ہے۔
Takhreej
(۷۵۸۲) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۰۴۹)
Explanation
فوائد:… ان دو احادیث سے معلوم ہوا کہ شکار کو اس وقت کھانا جائز ہو گا، جب شکاری کتا شکار کر کے خود اس میں کچھ نہ کھائے، بلکہ مالک کے لیے روک کر رکھے، نیز ارشادِ باری تعالی ہے: {فَکُلُوْا مِمَّا اَمْسَکْنَ عَلَیْکُمْ} … پس تم کھاؤ اس شکار سے، جو وہ تمہارے لیے روکے رکھیں۔ جب کتا خود کھانا شروع کر دے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اس نے شکار کو مالک کے لیے نہیں روکا۔
7582
Sahih