TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

خواب دیکھنے کے بہترین اوقات اور خواب کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولنے والے کی وعید کا بیان

Chapter 4 of خوابوں کی تعبیر کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 4 of 9 · 5 Hadith
۔
۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ سچا خواب وہ ہے، جو سحریوں کے وقت آتا ہے۔
Takhreej
(۷۸۲۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف دراج بن سمعان فی روایتہ عن ابی الھیثم، أخرجہ الترمذی: ۲۲۷۴ (انظر: ۱۱۲۴۰)
7826
Zaeef
۔
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو نیند میں وہ کچھ دکھائے، جو انہوں نے دیکھا نہ ہو۔
Takhreej
(۷۸۲۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۷۰۴۳(انظر: ۵۷۱۱)
Explanation
فوائد:… اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ وہ جھوٹے خواب بیان کرتا ہے۔
7827
Sahih
۔
۔ سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اپنی آنکھوں پر جھوٹ بولتا ہے، روز قیامت اسے یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ جو کے دانے کے دو کناروں میں گرہ لگائے۔
Takhreej
(۷۸۲۸) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الترمذی: ۲۲۸۱(انظر: ۱۰۷۰)
7828
Sahih
۔
۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ایک دوسری روایت میں مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے جھوٹا خواب بتایا، اسے روز قیامت یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ جو کے دانے میں گرہ لگائے۔
Takhreej
(۷۸۲۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… یعنی ایسا آدمی اس وقت تک مبتلائے عذاب رہے گا، جب تک جو کے دانے میں گرہ نہ لگا لے اور گرہ لگا نہیں سکے گا، اللہ تعالی کی پناہ۔
7828
Sahih
۔
۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو خواب میں جان بوجھ کر جھوٹ بولتا ہے، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔
Takhreej
(۷۸۲۹) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۱۰۸۹)
Explanation
فوائد:… لوگ اپنی شہرت ، ناموری اور نیک نامی کے لیے جھوٹے خوابوں کا سہارا لیتے ہیں، ان احادیث میں خلافِ حقیقت خواب بیان کرنے کو سب سے بڑا جھوٹ کہا گیا ہے اور اس کو عذاب کی وعیدبھی سنائی گئی ہے۔
7829
Sahih