پاؤں کی انگلیوں کے خلال کے بارے میں - پاؤں کی انگلیوں کے خلال کے بارے میں - پاؤں کو دھونے اور اس سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation
Chapter 3 of پاؤں کو دھونے اور اس سے متعلقہ دوسرے امور کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
صحابیِ رسول سیدنا مستورد بن شدادؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب وضو کرتے تو چھنگلی انگلی کے ساتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرتے تھے۔
سیدناعبد اللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں:ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز کے بارے میں کوئی سوال کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرو۔ آپ کی مراد یہ تھی کہ وضو مکمل طور پر کیا جائے۔ مزید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے یہ بھی فرمایا تھا: جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ کر (رکوع کی حالت میں) مطمئن ہو جا اور جب تو سجدہ کرے تو اپنی پیشانی کو اچھی طرح زمین پر رکھ، حتی کہ تو زمین کی ضخامت پائے۔
فوائد:… آخری جملے کا مفہوم یہ ہے کہ دورانِ سجدہ پیشانی کا زمین پر زور آنا چاہیے اور وہ اس طرح ممکن ہو گا کہ سنت کے مطابق بازوؤں کو پہلوؤں سے اچھی طرح جدا کیا جائے، تاکہ ناک اور پیشانی زمین پر اچھی طرح ٹک سکیں۔ ہاتھوں اور پاؤں کو دھوتے وقت ان کی انگلیوں کا خلال کیا جائے، تاکہ ان کا اندرونی حصہ خشک نہ رہ جائے۔