TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان - سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان - قرآن مجید کی اور اس کے تلاوت آداب کا بیان - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 6 of قرآن مجید کی اور اس کے تلاوت آداب کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 6 of 10 · 6 Hadith
۔ (۸۳۷۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ اَنَّ اَبَا بَکْرٍ وَعُمَر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بَشَّرَاہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ سَرَّہٗاَنْیَقْرَئَ الْقُرْآنَ غَضًّا کَمَا اُنْزِلَ، فَلْیَقْرَئْ عَلٰی قِرَائَۃِ ابْنِ اُمِّ عَبْدٍ۔)) (مسند احمد: ۳۵)
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے انہیںیہ خوشخبری سنائی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو چاہتا ہے کہ قرآن مجید کو اس طرح ترو تازہ پڑھے، جس طرح وہ نازل ہوا ہے تو وہ ام عبد کے بیٹے (عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) کی قراء ت کے مطابق پڑھے۔
Takhreej
(۸۳۷۸) تخریج: اسنادہ حسن ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۸ (انظر: ۳۵)
8378
Sahih
۔ (۸۳۷۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ اَنَّ اَبَا بَکْرٍ وَعُمَر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بَشَّرَاہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ سَرَّہٗاَنْیَقْرَئَ الْقُرْآنَ غَضًّا کَمَا اُنْزِلَ، فَلْیَقْرَئْ عَلٰی قِرَائَۃِ ابْنِ اُمِّ عَبْدٍ۔)) (مسند احمد: ۳۵)
۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسی طرح کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے، البتہ اس میں غَضًّا اَوْ رَطْبًا کے الفاظ ہیں۔
Takhreej
(۸۳۷۹) تخریج: اسنادہ صحیح ۔ أخرجہ الترمذی: ۱۶۹(انظر: ۳۶)
8379
Sahih
۔ (۸۳۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ اَحَبَّ اَنْ یَقْرَاَ الْقُرْآنَ غَرِیْضًا (کَذَا قَالَ) کَمَا اُنْزِلَ فَلْیَقْرَاْہُ عَلٰی قِرَائَۃِ ابْنِ اُمِّ عَبْدٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۵۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو قرآن مجید کو اس طرح ترو تازہ پڑھنا چاہتا ہے جس طرح کہ وہ نازل ہوا تو اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد یعنی عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کے مطابق پڑھے۔
Takhreej
(۸۳۸۰) تخریج: صحیح لغیرہ ۔ أخرجہ ابویعلی: ۶۱۰۶، والبزار: ۲۶۸۲(انظر: )۹۷۵۴
Explanation
فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کو تروتازہ قرار دینے کی وجہ حدیث نمبر (۸۴۴۹)میں بیان کی گئی ہے۔
8380
Sahih
۔ (۸۳۸۱)۔ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو فَذُکِرَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنَّ ذَاکَ لَرَجُلٌ لَا أَ زَالُ أُحِبُّہُ أَ بَدًا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((خُذُوا الْقُرْآنَ عَنْ أَ رْبَعَۃٍ، عَنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ فَبَدَأَ بِہِ، وَعَنْ مُعَاذٍ، وَعَنْ سَالِمٍ مَوْلَی أَ بِی حُذَیْفَۃَ،۔)) قَالَ یَعْلَی اَحَدُ الرُّوَاۃِ : وَنَسِیتُ الرَّابِعَ۔ (مسند احمد: ۶۵۲۳)
۔ مسروق ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں:میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ذکر ہونے لگا، انھوں نے کہا: میں اس وقت سے اس آدمی سے محبت کرتا ہوں، جب سے میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ حدیث سنی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اِن چار افراد سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرو: ابن ام عبد، معاذ، مولائے ابی حذیفہ سالم۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سب سے پہلے ابن ام عبد یعنی سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ذکر کیا۔ یعلی راوی کہتے ہیں: میں چوتھے کا نام بھول گیا۔
Takhreej
(۸۳۸۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۷۶۰، ومسلم: ۲۴۶۴(انظر: ۶۵۲۳)
Explanation
فوائد:… چوتھے صحابی سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، جیسا کہ اگلی حدیث سے ثابت ہو رہا ہے۔ کسی سے محبت کرنے کے لیے صحابۂ کرام کے معیار پر غور کریں۔
8381
Sahih
۔ (۸۳۸۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِسْتَقْرِئُ وا الْقُرْآنَ مِنْ اَرْبَعَۃٍ، مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ، وَسَالِمٍ مَوْلٰی اَبِیْ حُذَیْفَۃَ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَاُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ۔)) (مسند احمد: ۶۷۶۷)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اِن چار افراد سے قرآن مجید سیکھو: عبداللہ بن مسعود، مولائے ابی حذیفہ سالم، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب ۔
Takhreej
(۸۳۸۲) تخریج: انظر الحدیث السابق
Explanation
فوائد:… چار صحابۂ کرام کی بڑی منقبت کا بیان ہے کہ سب سے عظیم کلام کی تعلیم کے لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے بیشمار ساتھیوں میں صرف چار کا نام پیش کیا۔
8382
Sahih
۔ (۸۳۸۳)۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ: جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَرْبَعَۃُ نَفَرٍ کُلُّہُمْ مِنَ الْاَنْصَارِ: اُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَاَبُوْ زَیْدٍ۔ (مسند احمد: ۱۳۴۷۵)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں چار افراد نے مکمل قرآن مجید حفظ کیا تھا، یہ سارے کے سارے انصار میں سے تھے: ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابو زید۔
Takhreej
(۸۳۸۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۰۳، ومسلم: ۲۴۶۵ (انظر: ۱۳۴۴۱)
Explanation
فوائد:… سیدنا ابو زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے چچائوں میں سے تھے۔
8383
Sahih

Chapters

10
01
(قرآن پاک پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی فضیلت)
11 Hadith
02
قرآن پاک دلکش آواز میں پڑھنے کی ترغیب
8 Hadith
03
قرآن پاک ٹھہر ٹھہر کر (ترتیل سے) پڑھا جائے
7 Hadith
04
بوریت کے ڈر سے قراء ت ِ قرآن میںمیانہ روی اختیار کرنے کا، نیز اس چیز کا بیان کہ کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تکمیل کی جائے
4 Hadith
05
قرآن مجید کی تلاوت پر سکینت اور فرشتوں کے نزول کا بیان
2 Hadith
06
سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قراء ت کی فضیلت کا بیان مکمل قرآن مجید حفظ کر لینے والے صحابۂ کرام کا بیان
6 Hadith
07
عذاب والی آیتیا رحمت والی آیت اور بعض سورتوں کی تکمیل کے وقت قاری کے لیے مستحب ذکر کا بیان
2 Hadith
08
قرآن مجید سننے کی فضیلت اور اس وقت رونے کا بیان
3 Hadith
09
قرآن مجید کی دیکھ بھال کرنے اور اس کو یاد رکھنے کا بیان اور اس سے ممانعت کہ بندہ یہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں
5 Hadith
10
حفظ کر لینے کے بعد مکمل قرآن مجید کو یا بعض حصے کو بھلانے والے، یا اپنی قراء ت کی وجہ سے ریاکاری کرنے والا، یا اس کے ذریعے کھانے والا، یا اس پر عمل نہ کرنے والے کے لیے سخت وعید کا بیان
7 Hadith
No chapter matched that.