۔ (۱۰۳۵۴)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قَالَ: ((اَلْکَرِیْمُ بْنُ الْکَرِیْمِ بْنِ الْکَرِیْمِ بْنِ الْکَرِیْمِیُوْسُفُ بْنُ یَعْقُوْبَ بْنِ اِسْحٰقَ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ۔)) (مسند احمد: ۵۷۱۲)
۔ سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کریم بن کریم بن کریم بن کریمیوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام تھے۔
Takhreej
(۱۰۳۵۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۹۰، ۴۶۸۸ (انظر: ۵۷۱۲)
Explanation
فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں چار انبیائے کرام کی تعریف کی گئی ہے۔
کریم کے معانی معزز، شریف ، مہربان، پاکیزہ، باوقار، درگذر کرنے والا، وسیع الظرف، عالی ظرف، عمدہ، قابل قدر، قیمتی، سخی اور فیاض کے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ یہ چاروں ہستیاں معزز و مکرم بزرگ تھیں۔
10354
Sahih