۔ (۹۳۵)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الَّذِیْ یَأْتِیْ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ
((یَتَصَدَّقُ بِدِیْنَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِیْنَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۳۲)
سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ جو آدمی حائضہ بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک دینار یا نصف دینار کا صدقہ کرے۔
Takhreej
(۹۳۵) قال الالبانی: صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۲۶۴، ۲۱۶۸، وابن ماجہ: ۶۴۰،والنسائی: ۱/ ۱۵۳(انظر: ۲۰۳۲)
Explanation
فوائد:… دینار سے مراد سونے کا سکّہ ہے، اس کا وزن (4)ماشہ اور (4) رتی ہے۔
935
Sahih