TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حائضہ عورت کے جسم اور کپڑوں کے پاک ہونے کا بیان، الّا یہ کہ وہ جگہ جہاں خون لگا ہوا ہو

Chapter 7 of حیض، استحاضہ اور نفاس کے خونوں کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 7 of 13 · 4 Hadith
۔ (۹۶۰)۔عَنْ حُذَیْفَۃَ (بْنِ الْیَمَانِ)ؓ قَالَ: بِتُّ بِآلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃً فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ وَعَلَیْہِ طَرَفُ اللِّحَافِ وَعَلٰی عَائِشَۃَ طَرَفُہُ وَہِیَ حَائِضٌ لَا تُصَلِّیْ۔ (مسند أحمد: ۲۳۷۸۸)
سیدنا حذیفہ بن یمانؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے آلِ رسول کے ساتھ ایک رات گزاری، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے لگے، جبکہ لحاف کا ایک کنارہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر تھا اور دوسرا کنارہ سیدہ عائشہؓ پر تھا، جبکہ وہ حائضہ تھیں اور نماز نہیں پڑھتی تھیں۔
Takhreej
(۹۶۰) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۳۳۹۶)
960
Sahih
۔ (۹۶۱)۔عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: سَمِعْتُ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُومُ فَیُصَلِّیْ مِنَ اللَّیْلِ وَأَنَا نَائِمَۃٌ اِلٰی جَنْبِہِ فَاِذَا سَجَدَ أَصَابَنِیْ ثِیَابُہُ وَأَنَا حَائِضٌ۔ (مسند أحمد: ۲۷۳۴۳)
زوجۂ رسول سیدہ میمونہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کو بیدار ہوتے اور نماز پڑھتے اور میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پہلو میں لیٹی ہوتی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سجدہ کرتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا کپڑا مجھے لگتا، جبکہ میں حائضہ ہوتی۔
Takhreej
(۹۶۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۳۳، ۳۷۹، ۵۱۸، ومسلم: ۵۱۳(انظر: ۲۶۸۰۷)
961
Sahih
۔ (۹۶۲)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ أَ نَّہَا طَرَقَتْہَا الْحَیْضَۃُ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ فَأَشَارَتْ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِثَوْبٍ وَفِیْہِ دَمٌ فَأَشَارَ اِلَیْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ فِی الصَّلَوۃِ، اِغْسِلِیْہِ، فَغَسَلْتُ مَوْضِعَ الدَّمِ ثُمَّ أَخَذَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَالِکَ الثَّوْبَ فَصَلّٰی فِیْہِ۔ (مسند أحمد: ۲۴۸۷۴)
سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ رات کو ان کو حیض آ گیا، جبکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نماز پڑھ رہے تھے، انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی طرف کپڑے کا اشارہ کیا، جبکہ اس میں خون لگا ہوا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے نماز کے اندر ہی اشارہ کیا کہ وہ اس کو دھو دیں، پس انھوں نے خون کی جگہ دھو دی ، پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وہ کپڑا پکڑا اور اس میں نماز پڑھنے لگے۔
Takhreej
(۹۶۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ وحیی بن عبد اللہ المعافری (انظر: ۲۴۳۷۰)
962
Zaeef
۔ (۹۶۳)۔وَعَنْہَا أَیْضًا قَالَتْ: کُنْتُ أَبِیْتُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا طَامِثٌ حَائِضٌ، قَالَتْ: فَاِنْ أَصَابَہُ مِنِّیْ شَیْئٌ غَسَلَہُ لَمْ یَعْدُ مَکَانَہُ وَصَلّٰی فِیْہِ۔ (مسند أحمد: ۲۴۶۷۵)
سیدہ عائشہؓ سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور اللہ کے رسول ایک کپڑے میں رات گزارتے تھے، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی، اگر خون آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو لگ جاتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ وہ جگہ دھو لیتے اور متاثرہ جگہ سے تجاوز نہ کرتے اور پھر اس میں نماز پڑھتے۔
Takhreej
(۹۶۳) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۲۶۹، ۲۱۶۶، والنسائی: ۱/ ۱۵۰ (انظر: ۲۴۱۷۳)
963
Sahih

Chapters

13
01
حیض کی وجہ سے ممنوعہ امور اور حائضہ خاتون کے عبادات کی قضائی دینے کا بیان
4 Hadith
02
حیض کے ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنے سے ڈرانے کا بیان
1 Hadith
03
جس نے حائضہ بیوی سے جماع کر لیا، اس کے کفارے کا بیان
2 Hadith
04
ازار سے اوپر والے حصے کو استعمال کرنے ، ایسی خاتون کے ساتھ لیٹ جانے اور اس کے ساتھ کھانا کھانے کا بیان
15 Hadith
05
حائضہ کے ساتھ کھانے اور اس کے جوٹھے کے پاک ہونے کا بیان
2 Hadith
06
حائضہ کی گود میں قرآن مجید کی تلاوت کے جواز اور ایسی خاتون کے مسجد میں داخل ہونے کے حکم کا بیان
6 Hadith
07
حائضہ عورت کے جسم اور کپڑوں کے پاک ہونے کا بیان، الّا یہ کہ وہ جگہ جہاں خون لگا ہوا ہو
4 Hadith
08
حیض اور نفاس والی عورت کے غسل کی کیفیت
3 Hadith
09
مستحاضہ کا اپنی عادت پر بنیاد رکھنے اور ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا بیان
5 Hadith
10
اس مستحاضہ کا بیان جو خون میں فرق کر کے عمل کرتی ہے
2 Hadith
11
جس مستحاضہ کی عادت بھی نامعلوم ہو اور وہ خون میں تمیز بھی نہ کر سکتی ہو، وہ کیا کرے؟
1 Hadith
12
ان لوگون کی دلیل کا بیان جو یہ کہتے ہیں کہ اگر مستحاضہ طاقت رکھتی ہو تو وہ ہر نماز کے لیے علیحدہ غسل کرے یا ایک غسل میں دو نمازیں جمع کر لے
2 Hadith
13
اس چیز کا بیان کہ استحاضہ کا خون ان امور سے نہیں روکتا، جو حیض کی وجہ سے ممنوع ہوتے ہیں
4 Hadith
No chapter matched that.