ازار سے اوپر والے حصے کو استعمال کرنے ، ایسی خاتون کے ساتھ لیٹ جانے اور اس کے ساتھ کھانا کھانے کا بیان
۔ (۹۴۷)۔ عَنِ ابْنِ قُرَیْظَۃَ الصَّدَفِیِّ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَۃَؓ: أَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُضَاجِعُکِ وَأَنْتِ حَائِضٌ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، اِذَا شَدَدتُّ عَلَیَّ اِزَارِیْ وَلَمْ یَکُنْ لَنَا اِذْ ذَاکَ اِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ، فَلَمَّا رَزَقَنِیَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِرَاشًا آخَرَ اِعْتَزَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ (مسند أحمد: ۲۵۱۱۳)
ابن قریظہ صدفی کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے پوچھا: جب آپ حائضہ ہوتی تھیں تو کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے ساتھ لیٹ جایا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، لیکن جب میں ازار کو اپنے اوپر کس لیتی تھی اور اس وقت سرے سے ہمارا بچھونا ہی ایک تھا، جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اور بچھونا دے دیاتھا تو میں اس حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے الگ ہو جاتی تھی۔
947
Zaeef