Surat Hood

Surah: 11

Verse: 71

سورة هود

وَ امۡرَاَتُہٗ قَآئِمَۃٌ فَضَحِکَتۡ فَبَشَّرۡنٰہَا بِاِسۡحٰقَ ۙ وَ مِنۡ وَّرَآءِ اِسۡحٰقَ یَعۡقُوۡبَ ﴿۷۱﴾

And his Wife was standing, and she smiled. Then We gave her good tidings of Isaac and after Isaac, Jacob.

اس کی بیوی جوکھڑی ہوئی تھی وہ ہنس پڑی تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَامۡرَاَتُہٗ
اور بیوی اس کی
قَآئِمَۃٌ
کھڑی تھی
فَضَحِکَتۡ
تو وہ ہنس دی
فَبَشَّرۡنٰہَا
پس خوشخبری دی ہم نے اسے
بِاِسۡحٰقَ
اسحاق کی
وَمِنۡ وَّرَآءِ
اور پیچھے / بعد
اِسۡحٰقَ
اسحق کے
یَعۡقُوۡبَ
یعقوب کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَامۡرَاَتُہٗ
اور بیوی اس ( ابراہیم) کی
قَآئِمَۃٌ
کھڑی تھی
فَضَحِکَتۡ
سو وہ ہنس پڑ ی
فَبَشَّرۡنٰہَا
تو بشا رت سنا ئی ہم نے اس کو
بِاِسۡحٰقَ
اسحا ق کی
وَمِنۡ وَّرَآءِ
اور بعد
اِسۡحٰقَ
اسحاق کے
یَعۡقُوۡبَ
یعقوب کی
Translated by

Juna Garhi

And his Wife was standing, and she smiled. Then We gave her good tidings of Isaac and after Isaac, Jacob.

اس کی بیوی جوکھڑی ہوئی تھی وہ ہنس پڑی تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ابراہیم کی بیوی جو پاس کھڑی تھی۔ ہنس دی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی بھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس کی بیوی کھڑی تھی ،سووہ ہنس پڑی توہم نے اس کواسحاق اور اسحاق کے بعدیعقوب کی بشارت سُنائی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And his wife was standing (nearby). She laughed, so, We gave her the good news about Ishaq, and about Ya` qub after Ishaq.

اور اس کی عورت کھڑی تھی تب وہ ہنس پڑی پھر ہم نے خوشخبری دی اس کو اسحاق کے پیدا ہونے کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کی بیوی (کہیں قریب) کھڑی تھی تو وہ ہنس پڑی تو ہم نے اسے بشارت دی اسحاق ( علیہ السلام) کی اور اسحاق ( علیہ السلام) کے بعد یعقوب کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Abraham's wife was standing by and on hearing this she laughed. And We gave her the good news of (the birth of) Isaac, and after Isaac, of Jacob.

ابراہیم کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی ۔ وہ یہ سن کر ہنس دی ۔ 78 پھر ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھیں ، وہ ہنس پڑیں ، ( ٤١ ) تو ہم نے انہیں ( دوبارہ ) اسحاق کی ، اور اسحاق کے بعد یعقوب کی پیدائش کی خوشخبری دی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی بی بی سارہ بنت ہارون کھڑی تھی وہ ہنس دی 4 تو ہم نے اس کو خوش خبری دی اسحاق اس کا بیٹا پیدا ہونے کی اور اسحاق کے بعد اسحاق کا بیٹا یعقوب پیدا ہونے کی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کی اہلیہ (پاس) کھڑی تھیں تب ہنس پڑیں تو ہم نے ان کو اسحاق (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) کے بعد یعقوب (علیہ السلام) کی خوشخبری دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھیں جب اسحاق اور ان کے بعد یعقوب کی خوش خبری ان کو دی گئی تو وہ ہنس پڑیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And his wife was standing. she laughed. Then We gave her the glad tidings of Is'haq, and after Is'haq, Ya'qub.

اور ان کی بیوی کھڑی تھیں پس وہ ہنسیں ۔ پھر ہم نے انہیں بشارت دی اسحاق (علیہ السلام) کی اور اسحاق (علیہ السلام) کے آگے یعقوب (علیہ السلام) کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کی بیوی پاس کھڑی تھی ، وہ ہنسی ۔ پس ہم نے اس کو اسحاق کی خوشخبری دے دی اور اسحاق کے آگے یعقوب کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ کی اہلیہ کھڑی تھیں پس ہنسں پڑیں تو ہم نے ا ن کو اسحق ( علیہ السلام ) کی خوشخبری دی اور اسحق کے بعد یعقوب کی ( خوشخبری دی ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان (ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی جو پاس کھڑی تھی ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ابراہیم کی بیوی بھی جو (پاس ہی کہیں) کھڑی تھیں اس پر ہنس پڑیں، تو ہم نے انھیں خوشخبری دی اسحاق کی، اور اسحاق کے بعد یعقوب کی،

Translated by

Noor ul Amin

اور ابراہیم کی بیوی پاس کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی ، توہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعدیعقوب کی بھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی بی بی ( ف۱۵۰ ) کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے ( ف۱۵۱ ) اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے ( ف۱۵۲ ) یعقوب کی ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کی اہلیہ ( سارہ پاس ہی ) کھڑی تھیں تو وہ ہنس پڑیں ، سو ہم نے ان ( کی زوجہ ) کو اسحاق ( علیہ السلام ) کی اور اسحاق ( علیہ السلام ) کے بعد یعقوب ( علیہ السلام ) کی بشارت دی

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کی بیوی ( سارہ ) پاس کھڑی ہوئی تھیں وہ ہنس پڑیں بس ہم نے انہیں اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب ( ع ) کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And his wife was standing (there), and she laughed: But we gave her glad tidings of Isaac, and after him, of Jacob.

Translated by

Muhammad Sarwar

His wife who was standing nearby, smiled and so We gave her the glad news that she would give birth to Isaac who would have a son, Jacob.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And his wife was standing (there), and she laughed. But We gave her glad tidings of Ishaq, and after Ishaq, of Ya`qub.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And his wife was standing (by), so she laughed, then We gave her the good news of Ishaq and after Ishaq of (a son's son) Yaqoub.

Translated by

William Pickthall

And his wife, standing by laughed when We gave her good tidings (of the birth) of Isaac, and, after Isaac, of Jacob.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इब्राहीम (अलै॰) की बीवी खड़ी थी वह हँस पड़ी, पस हमने उसको इसहाक़ की ख़ुश-ख़बरी दी और इसहाक़ के आगे याक़ूब की।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ابراہیم (علیہ السلام) کی بی بی (حضرت سارہ کہیں) کھڑی سن رہی تھیں پس ہنسیں سو ہم نے ان کو (مکرر) بشارت دی اسحٰق (کے پیدا ہونے) کی اور اسحٰق کے پیچھے یعقوب (علیہ السلام) کی۔ (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس کی بیوی کھڑی تھی۔ وہ ہنس پڑی ہم نے اسے اسحاق اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی۔ “ (٧١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی۔ وہ یہ سن کر ہنس دی۔ پھر ہم نے اس کو اسحٰق (علیہ السلام) کی اور اسحاق (علیہ السلام) کے بعد یعقوب (علیہ السلام) کی خوشخبری دی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کی بیوی کھڑی ہوئی تھی سو ہنس پڑی سو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کے پیدا ہونے کی خوشخبری سنائی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اس کی بیوی کھڑی ہوئی تو وہ ہنس پڑی سو ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کے پیدا ہونے کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی جو وہیں کھڑی ہوئی تھی ان باتوں کو سن کر ہنسی تو ہم نے اس عورت کو اسحق اور اسحق کے پیچھے یعقوب (علیہ السلام) کی بشارت دی