The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
مَرْئٌ وَاَمْرُئٌ: مرد اور مَرْء ۃٌ وَاِمْرَء ۃٌ کے معنی عورت کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔معنی عورت کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنِ امۡرُؤٌا ہَلَکَ ) (۴۔۱۷۶) اگر کوئی ایسامرد مر جائے۔ (وَ کَانَتِ امۡرَاَتِیۡ عَاقِرًا) (۱۹۔۵) اور میری بیوی بانجھ ہے۔ اور مُرُوْئَ ۃ کے معنی کمال مردانگی کے ہیں اور یہ لفظ رَجُوْلِیَّۃً کے ہم معنی ہے۔ اور اَلْمَرِیئُ اس نالی کو کہتے ہیں۔ جو معدہ کے سرے سے حلق تک ملی ہوتی ہے۔ اسی سے مَرو الطَّعَامُ وَاَمْرَئَ کے معنی ہیں: کھانا خوشگوار ہوگیا اور طبیعت کے موافق ہونے کی وجہ سے غذا کی نالی میں بسہولت اتر گیا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَکُلُوۡہُ ہَنِیۡٓــًٔا مَّرِیۡٓــًٔا ) (۴۔۴) تو اسے کھالو لذیذ اور خوش ہضم۔