Noun

حَسَرَٰتٍ

(as) regrets

حسرتیں بنا کر

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
اِسْتَحْسَرَ
يَسْتَحْسِرُ
اِسْتَحْسِرْ
مُسْتَحْسِر
مُسْتَحْسَر
اِسْتِحْسَار
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْحَسْرُ: (ن ض) کے معنیٰ کسی چیز کو ننگا کرنے اور اس سے پردہ اٹھانے کے ہیں کہا جاتا ہے حَسَرْتُ عَنِ الذِّرَاعِ: میں نے آستین چڑھائی اَلْحاسِرُ: بغیر زرہ ما بغیر خود کے۔ اَلْمِحْسَرَۃُ فُلَانگ کَرِیْمُ المَحْسِرِ: کنایہ یعنی ناقۃ حَسِیرٌ تھکی ہوئی اور کمزور اونٹنی جس کا گوشت اور قوت زائل ہوگئی ہو اس کی جمع حَسْرٰی ہے۔ اَلْحَاسِرُ: تھکا ہوا۔ کیونکہ اس کے قویٰ ظاہر ہوجاتے ہیں۔ عاجز اور درماندہ کو حَاسِرٌ بھی کہتے ہیں اور مَحْسُوْرٌ بھی۔ حَاسِرٌ تو اس تصور کے پیش نظر کہ اس نے خود اپنے قویٰ کو ننگا کردیا اور مَحْسُورٌ اس تصور پر کہ درماندگی نے اس کے قویٰ کو ننگا کردیا۔ اور آیت کریمہ: (یَنۡقَلِبۡ اِلَیۡکَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّ ہُوَ حَسِیۡرٌ) (۶۷:۴) تو نظر (ہربار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی۔ میں حَسِیْرٌ بمعنیٰ حَاسِرٌ بھی ہوسکتا ہے اور مَحْسُوْرٌ بھی (فَتَقۡعُدَ مَلُوۡمًا مَّحۡسُوۡرًا) (۱۷:۲۹) کہ ملامت زدہ اور درماندہ ہوکر بیٹھ جاؤ۔ اَلْحَسْرَۃُ: غم جو چیز ہاتھ سے نکل جائے اس پر پشیمان اور نادم ہونا گویا وہ جہالت اور غفلت جو اس کے ارتکاب کی باعث تھی وہ اس سے دور ہوگئی یا فرطِ غم سے اس کے قویٰ ننگے ہوگئے یا اس کوتاہی کے تدارک سے اسے درماندگی نے پالیا قرآن میں ہے: (لِیَجۡعَلَ اللّٰہُ ذٰلِکَ حَسۡرَۃً فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ) (۳:۱۵۶) نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے۔ (ّٰحَسۡرَتٰی عَلٰی مَا فَرَّطۡتُّ فِیۡ جَنۡۢبِ اللّٰہِ ) (۳۹:۵۶) اس تقصیر پر افسوس ہے جو میں نے خدا کے حق میں کی۔ (کَذٰلِکَ یُرِیۡہِمُ اللّٰہُ اَعۡمَالَہُمۡ حَسَرٰتٍ عَلَیۡہِمۡ) (۲:۱۶۷) اسی طرح خدا ان کے اعمال انہیں حسرت بناکر دکھائے گا۔ (یٰحَسۡرَۃً عَلَی الۡعِبَادِ) (۳۶:۳۰) بندوں پر افسوس ہے۔ اور فرشتوں کے متعلق فرمایا: ( لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِہٖ وَ لَا یَسۡتَحۡسِرُوۡنَ ) (۲۱:۱۹) وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ درماندہ ہوتے ہیں۔ اس میں لَایَحْسِرُونَ سے زیادہ مبالغہ پایا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

7 Results
حَسْرَة
Surah:2
Verse:167
حسرتیں بنا کر
(as) regrets
Surah:3
Verse:156
حسرت کا سبب
a regret
Surah:8
Verse:36
حسرت کا سبب
a regret
Surah:19
Verse:39
حسرت کے
(of) the Regret
Surah:35
Verse:8
حسرتیں کرتا ہوا
(in) regrets
Surah:36
Verse:30
ہائے حسرت/ اے حسرت
Alas
Surah:69
Verse:50
البتہ حسرت ہے
(is) surely a regret