ConjunctionNoun

وَبَرْقٌ

and lightning

بجلی ہے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْبَرْق: کے معنی بادل کی چمک کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡہِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعۡدٌ وَّ بَرۡقٌ) (۲:۱۹) اس میں اندھیرے پر اندھیرا چھا رہا ہو اور (بادل) گرج (رہا) ہو اور بجلی کوند رہی ہو۔ اس سے فعل بَرَقَ وَاَبْرَقَ دونوں آتے ہیں اور بَرَقَ ہر چمک دار چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے، جیسے: سَیْفٌ بَارِقٌ: چمکدار تلوار۔ بَرِقَ وَبَرَقَ کے معنی خوگ کی وجہ سے آنکھ خیرہ ہوجانا ہیں۔ قرآن میں ہے: (فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُ ) (۷۵:۷) جب آنکھیں چندھیا جائیں۔ ایک قرأت میں بَرَقَ ہے۔ پھر کبھی بَرَقَ سے اختلاف رنگ کے معنی لے کر مختلف الوان کی پتھریلی زمین کو بَرَقَۃٌ کہا جاتا یہ۔ اَلْاَبْرَقُ کے معنی سیاہ سفید پہاڑ کے ہیں اسی لیے آنکھ کو بَرْقَائُ کہا جاتا ہے۔ نَاقَۃٌ بَرُوْقٌ۔ اونٹنی جو دم اٹھا کر حمل کو ظاہر کرے۔ اَلْبَرُوْقَۃُ: ایک قسم کی گھاس جو ابر کو دیکھ کر ہی سرسبز ہوجاتی ہے، اسی سے مثل مشہور ہے۔ اَشْکَرُ مِنْ بَرُوْقَۃٍ وہ بروق سے بھی یادہ شکر گزار ہے۔ بَرَقَ طَعَامَہٗ بِزِیْتِہٖ۔ روٹی کو زیتون سے چپڑنا۔ اَلْبَارِقَۃُ وَالْاَبِیْرَقُ۔ چمکدار تلوار۔ اَلْبُرَاقُ: بعض کہتے ہیں کہ یہ اس دابۃ کا نام ہے۔ جس پر آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم شب معراج کو سوار ہوئے تھے، اس کی کیفیت اﷲ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔ اَلْاِبْرِیْقُ: لوٹا یا صراحی (ج) اَبَارِیق(1) اور بَرَقٌ سے بھی خوف کے معنی لے کر بَرَقَ فُلَانٌ وَاَبْرَقَ وارعد کے معنی دھمکی دینا بھی آجاتے ہیں۔

Lemma/Derivative

5 Results
بَرْق
Surah:2
Verse:19
بجلی ہے
and lightning
Surah:2
Verse:20
بجلی
the lightning
Surah:13
Verse:12
بجلی
the lightning
Surah:24
Verse:43
اس کی بجلی کی
(of) its lighting
Surah:30
Verse:24
بجلی
the lightning