ConjunctionVerbPersonal Pronoun

وَيَذَرُونَ

and leave behind

اور وہ چھوڑ جاتے ہیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
وَذِرَ
يَذَرُ
ذَرْ
وَاذِر
مَوْذُوْر
وَذَر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

یَذَرُ الشَّیْئَ کے معنی کسی چیز کو قلت اعتداد کی وجہ سے پھینک دینے کے ہیں۔ (پھر صرف چھوڑدینا کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے) اس کا فعل ماضی استعمال نہیں ہوتا چنانچہ فرمایا:۔ (قَالُوۡۤا اَجِئۡتَنَا لِنَعۡبُدَ اللّٰہَ وَحۡدَہٗ وَ نَذَرَ مَا کَانَ یَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا) (۷۔۷۰) وہ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم اکیلے خدا ہی کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے باپ داد پوجتے چلے آئے ہیں ان کو چھوڑدیں؟ (وَیَذَرَکَ وَاٰلِھَتَکَ) (۷۔۱۲۷) اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں۔ (فَذَرْھُمْ وَمَا یَفْتَرُوْنَ) (۶۔۱۳۷) تو ان کو چھوڑدو کہ وہ جانیں اور انکا جھوٹ۔ان کے علاوہ اور بھی بہت سی آیات ہیں جن میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اور آیت:۔ (وَیَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا) (۲۔۲۳۴) اور عورتیں چھوڑ جائیں۔ مں یَتْرُکُوْنَ یَا یَخْلُفُوْنَ کی بجائے یَذْرُوْنَ کا صیغہ اختیار کرنے میں جو خوبی ہے وہ اس کے بعد دوسری کتاب میں بیان کریں گے۔ اَلْوَذْرَۃُ:گوشت کی چھوٹی سی بوٹی کو کہتے ہیں اور قلت اعتناء کے سبب اسے اس کا نام سے پکارتے ہیں جیسا کہ حقیر شخص کے متعلق ھَوَ لَحْمٌ عَلٰی وَضَمِ یعنی وہ ذلیل ہے محاورہ استعمال ہوتا ہے۔

Lemma/Derivative

45 Results
يَذَرَ
Surah:73
Verse:11
اور چھوڑو مجھ کو
And leave Me
Surah:74
Verse:11
چھوڑ دو مجھ کو
Leave Me
Surah:74
Verse:28
چھوڑے
it leaves
Surah:75
Verse:21
اور تم چھوڑ دیتے ہو
And leave
Surah:76
Verse:27
اور چھوڑ دیتے ہیں
and leave