Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
نَافَقَ |
يُنَافِقُ |
نَافِقْ |
مُنَافِق |
- |
مُنَافَقَة/نِفَاق |
نَفَقَ (ن۔س) اَلشَّیْئُ کے معنی کسی چیز کے ختم ہونے یا چلے جانے کے ہیں۔اور چلے جانے کی مختلف صورتیں ہیں۔ (۱) خوب فروخت ہونے سے جیسے نَفَقَ الْبَیْعُ: (سامان) خوب فروخت ہونا۔اسی سے نَفَاقُ الْاَیِّمِ ہے جس کے معنی بیوہ عورت سے نکاح کے طلب گاروں کا بکثرت ہونا کے ہیں۔نفق الْقَوْمُ:بازار کا پررونق ہونا۔ (۲) بذریعہ مرجانے کے جیسے نَفَقَتِ الدَّابَّۃُ نُفَوْقًا :جانور کا مرجانا۔ (۳) بذریعہ فنا ہوجانے کے جیسے نَفَقَتِ الدَّرَاھِمُ:در اہم خرچ ہوگئے۔اَنْفَقْتُھَا:ان کو خرچ کردیا۔اَلْاِنْفَاقُ کے معنی مال وغیرہ صرف کرنا کے ہیں۔اور یہ کبھی واجب ہوتا ہے۔اور کبھی مستحب اور مال اور غیر مال یعنی علم وغیرہ کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا۔ (وَ اَنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ) (۲۔۱۹۵) اور خدا کی راہ میں مال خرچ کرو۔ (وَ اَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰکُمۡ ) (۶۳۔۱۰) اور جو (مال) ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے … خرچ کرلو۔ (لَنۡ تَنَالُوا الۡبِرَّ حَتّٰی تُنۡفِقُوۡا مِمَّا تُحِبُّوۡنَ وَ مَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَیۡءٍ فَاِنَّ اللّٰہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ) (۳۔۹۲) مومنو!جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمہیں عزیز ہیں (راہ خدا میں ) صرف نہ کروگے کبھی نیکی حاصل نہیں کرسکوگے اور جو چیز تم صرف کرتے ہو۔خدا اس کو جانتا ہے۔ (وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَہُوَ یُخۡلِفُہٗ) (۳۴۔۳۹) اور تم جو چیز خرچ کروگے وہ اس کا (تمہیں) عوض دے گا۔ (لَا یَسۡتَوِیۡ مِنۡکُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ) (۵۷۔۱۰) جس شخص نے تم سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا وہ برابر نہیں۔علیٰ ہذا القیاس اس قسم کی بہت سی آیات ہیں اور آیت کریمہ:۔ (قُلۡ لَّوۡ اَنۡتُمۡ تَمۡلِکُوۡنَ خَزَآئِنَ رَحۡمَۃِ رَبِّیۡۤ اِذًا لَّاَمۡسَکۡتُمۡ خَشۡیَۃَ الۡاِنۡفَاقِ) (۱۷۔۱۰۰) کہو اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے ان کو بند کررکھتے۔میں خَشْیَۃَ الْاِنْفَاقِ کے معنی مفلس ہونے کا خوف کے ہیں اور یہ اَنْفَقَ فُلَانٌ کے محاورہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی مال کے خرچ ہوجانے کے بعد قلاش ہوجانے کے ہیں۔یہاں اِنْفَاقَ بمعنی اِمْلَاق ہے۔جیسے فرمایا:۔ (وَ لَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ خَشۡیَۃَ اِمۡلَاقٍ) (۱۷۔۳۱) اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرو۔نَفَقَۃٌ (اسم) جو چیز خرچ کی جائے۔فرمایا:۔ (وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ نَّفَقَۃٍ) (۲۔۲۷۰) اور تم خدا کی راہ میں جس طرح کا خرچ کرو۔ (وَلَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَۃٌ) (۹۔۱۲۱) اور (اسی طرح) وہ جو خرچ کرتے ہیں۔ اَلنَّفَقُ:آرپار ہونے والا کوچہ یا سرنگ جس کے دونوں منہ کھلے ہوں۔فرمایا:۔ (فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِیَ نَفَقًا فِی الۡاَرۡضِ) (۶۔۳۵) اور اگر طاقت ہو تو زمین میں کوئی سرنگ ڈھونڈھ نکالو۔اور اسی سے نَافِقَائُ الْیَرْبُوْعِ ہے یعنی جنگلی چوہے کا بل جس کے دودھانے ہوں۔نَافَقَ الْیرْبُوْعُ وَنَفَقَ:جنگلی چوہیا اپنے بل کے دہانے سے داخل ہوکر دوسرے سے نکل گئی اور اسی سے نِفَاقٌ ہے جس کے معنی شریعت میں دو رخی اختیار کرنے (یعنی شریعت میں ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے نکل جانا) کے ہیں چنانچہ اسی معنی پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا:۔ (اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ فِی الدَّرۡکِ الۡاَسۡفَلِ مِنَ النَّارِ) (۴۔۱۴۵) کچھ شک نہیں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نیچے کے درجہ میں ہوں گے۔نَیْفَقُ السَّرَاوِیْلَ:پاجامے کا نیفہ۔
Surah:2Verse:3 |
وہ خرچ کرتے ہیں
they spend
|
|
Surah:2Verse:195 |
اور خرچ کرو
And spend
|
|
Surah:2Verse:215 |
وہ خرچ کریں
they (should) spend
|
|
Surah:2Verse:215 |
خرچ کرو تم
you spend
|
|
Surah:2Verse:219 |
وہ خرچ کریں
they (should) spend
|
|
Surah:2Verse:254 |
خرچ کرو
Spend
|
|
Surah:2Verse:261 |
جو خرچ کرتے ہیں
spend
|
|
Surah:2Verse:262 |
جو خرچ کرتے ہیں
spend
|
|
Surah:2Verse:262 |
انہوں نے خرچ کیا
they spend
|
|
Surah:2Verse:264 |
جو خرچ کرتا ہے
spends
|