| Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
شَجَرَ |
يَشْجُرُ |
اُشْجُرْ |
شَاجِر |
مَشْجُوْر |
شَجْر/شُجُوْر |
اَلشَّجَرُ: (درخت) وہ نبات جس کا تنہ ہو۔ واحد شَجَرَۃٌ جیسے ثَمَرٌ وَثَمَرۃٌ۔ قرآن پاک میں ہے: (اِذۡ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحۡتَ الشَّجَرَۃِ ) (۴۸:۱۸) جب مومن تم سے درخت کے نیچے بیعت کررہے تھے۔ (ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَہَاۤ ) (۵۶:۷۲) کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا۔ (وَّ النَّجۡمُ وَ الشَّجَرُ یَسۡجُدٰنِ) (۵۵:۶) اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کررہے ہیں۔ (مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍ) (۵۶:۵۲) تھوہر کے درخت سے۔ (اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِ) (۴۴:۴۳) بلاشبہ تھوہر کا درخت۔ وَادٍ شَجِیْرٌ: گنجان درختوں والی وادی۔ بہت درختوں والی جگہ۔ ھٰذَا الْوَادِیْ اَشْجَرُ مِنْ ذَالِکَ: اس وادی میں اس سے زیادہ درخت ہیں۔ اَلشِّجَارُ وَالْمُشَاجَرَۃُ وَالتَّشَاجُرُ: باہم جھگڑنا اور اختلاف کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡمَا شَجَرَ بَیۡنَہُمۡ) (۴:۶۵) اپنے تنازعات میں۔ شَجَرَنِیْ عَنْہٗ: مجھے اس سے جھگڑا کرکے دور ہٹادیا یا روک دیا۔ حدیث میں ہے۔(2) (۱۸۹) فِاَنِ شْتَجَرُوْا فَالسُّلْطَانُ وَلِیٌّ مَنْ لَّا وَلِیَّ لَہٗ: اگر تنازع ہوجائے تو جس عورت کا ولی نہ ہو بادشاہ اس کا ولی ہے۔ اَلشِّجَارُ: ہودہ لی لکڑی، چھوٹی پالکی۔ اَلْمِشْجَرُ: لکڑی کا اسٹینڈ جس پر کپڑے رکھے یا پھیلائے جاتے ہیں۔ شَجَرَہٗ بالرُّمْحِ: اسے نیزہ مارا یعنی نیزہ مار کر اسی میں چھوڑ دیا۔
Surah:24Verse:35 |
ایک درخت (سے)
a tree
|
|
Surah:28Verse:30 |
درخت میں (سے)
the tree
|
|
Surah:31Verse:27 |
درختوں میں سے
(the) trees
|
|
Surah:37Verse:62 |
درخت
(the) tree
|
|
Surah:37Verse:64 |
ایک درخت ہے
(is) a tree
|
|
Surah:37Verse:146 |
ایک بیل/ ایک درخت
a plant
|
|
Surah:44Verse:43 |
درخت
(the) tree
|
|
Surah:48Verse:18 |
درخت کے
the tree
|
|
Surah:56Verse:72 |
اس کا درخت
its tree
|