Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 61

سورة البقرة

وَ اِذۡ قُلۡتُمۡ یٰمُوۡسٰی لَنۡ نَّصۡبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادۡعُ لَنَا رَبَّکَ یُخۡرِجۡ لَنَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ مِنۡۢ بَقۡلِہَا وَ قِثَّآئِہَا وَ فُوۡمِہَا وَ عَدَسِہَا وَ بَصَلِہَا ؕ قَالَ اَتَسۡتَبۡدِلُوۡنَ الَّذِیۡ ہُوَ اَدۡنٰی بِالَّذِیۡ ہُوَ خَیۡرٌ ؕ اِہۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ ؕ وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ وَ الۡمَسۡکَنَۃُ ٭ وَ بَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقۡتُلُوۡنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ ؕ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوۡا وَّ کَانُوۡا یَعۡتَدُوۡنَ ﴿۶۱﴾٪  7

And [recall] when you said, "O Moses, we can never endure one [kind of] food. So call upon your Lord to bring forth for us from the earth its green herbs and its cucumbers and its garlic and its lentils and its onions." [Moses] said, "Would you exchange what is better for what is less? Go into [any] settlement and indeed, you will have what you have asked." And they were covered with humiliation and poverty and returned with anger from Allah [upon them]. That was because they [repeatedly] disbelieved in the signs of Allah and killed the prophets without right. That was because they disobeyed and were [habitually] transgressing.

اور جب تم نے کہا اے موسٰی! ہم سے ایک ہی قِسم کے کھانے پر ہرگز صبر نہ ہو سکے گا ، اس لئے اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں زمین کی پیداوار ساگ ، ککڑی ، گہیوں مسور اور پیاز دے آپ نے فرمایا بہتر چیز کے بدلے ادنیٰ چیز کیوں طلب کرتے ہو! اچھا شہر میں جاؤ وہاں تمہاری چاہت کی یہ سب چیزیں ملیں گی ان پر ذلت اور مسکینی ڈال دی گئی اور اللہ کا غضب لے کر وہ لوٹے یہ اسلئے کہ وہ اللہ تعالٰی کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل کرتے تھے یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا نتیجہ ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Children of Israel preferred Foods inferior to Manna and Quails Allah said, "And remember My favor on you when I sent down the manna and quails to you, a good, pure, beneficial, easily acquired food. And remember your ungratefulness for what We granted you. Remember how you asked Musa to exchange this type of food for an inferior type that consists of vegetation, and so forth." Al-Hasan Al-Basri said about the Children of Israel, "They were bored and impatient with the type of food they were provided. They also remembered the life they used to live, when their diet consisted of lentils, onions, garlic and herbs." Allah tells, وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَى لَن نَّصْبِرَ عَلَىَ طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنبِتُ الاَرْضُ مِن بَقْلِهَا وَقِثَّأيِهَا وَفُومِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا ... They said, "O Musa ! We cannot endure one kind of food. So invoke your Lord for us to bring forth for us of what the earth grows, its herbs, its cucumbers, its Fum, its lentils and its onions. They said, عَلَىَ طَعَامٍ وَاحِدٍ (One kind of food) meaning, the manna and quails, because they ate the same food day after day. The Ayah mentioned lentils, onions and herbs, which are all known types of foods. As for the Fum, Ibn Mas`ud read it, Thum (garlic). Also, Ibn Abi Hatim narrated that Al-Hasan said about the Ayah, وَفُومِهَا (Its Fum), "Ibn Abbas said that Fum means, garlic." He also said that; the expression, `Fumu-lanna' means, `bake for us', according to the languages of old. Ibn Jarir commented, "If this is true, then `Fum' is one of the words whose pronunciations were altered, the letter `fa' was replaced by the letter `tha', since they are similar in sound." And Allah knows best. Others said that Fum is wheat, the kind used for bread. Al-Bukhari said, "Some of them said that Fum includes all grains or seeds that are eaten." Allah's statement, ... قَالَ أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ ... He said, "Would you exchange that which is better for that which is lower!" criticized the Jews for asking for inferior foods, although they were living an easy life, eating tasty, beneficial and pure food. Allah's statement, ... اهْبِطُواْ مِصْراً ... Go you down to any Misr, Ibn Abbas said, means, `any city'. Ibn Jarir also reported that Abu Al-Aliyah and Ar-Rabi bin Anas said that; the Ayah refers to Misr, the Egypt of Fir`awn. The truth is that the Ayah means any city, as Ibn Abbas and other scholars stated. Therefore, the meaning of Musa's statement to the Children of Israel becomes, "What you are asking for is easy, for it is available in abundance in any city that you might enter. So since what you asked for is available in all of the villages and cities, I will not ask Allah to provide us with it, especially when it is an inferior type of food. " This is why Musa said to them, ... أَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ أَدْنَى بِالَّذِي هُوَ خَيْرٌ اهْبِطُواْ مِصْراً فَإِنَّ لَكُم مَّا سَأَلْتُمْ ... Would you exchange that which is better for that which is lower Go you down to any town and you shall find what you want! Since their request was the result of boredom and arrogance and since fulfilling it was unnecessary, their request was denied. Allah knows best. Covering the Jews in Humiliation and Misery Allah said, ... وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ... And they were covered with humiliation and misery. This Ayah indicates that the Children of Israel were plagued with humiliation, and that this will continue, meaning that it will never cease. They will continue to suffer humiliation at the hands of all who interact with them, along with the disgrace that they feel inwardly. Al-Hasan commented, "Allah humiliated them, and they shall have no protector. Allah put them under the feet of the Muslims, who appeared at a time when the Majus (Zoroastrians) were taking the Jizyah (tax) from the Jews." Also, Abu Al-Aliyah, Ar-Rabi bin Anas and As-Suddi said that; `misery' used in the Ayah means, `poverty.' Atiyah Al-Awfi said that; `misery' means, `paying the tilth (tax).' In addition, Ad-Dahhak commented on Allah's statement, ... وَبَأوُوْاْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ... and they drew on themselves the wrath of Allah, "They deserved Allah's anger." Also, Ibn Jarir said that the Ayah means, "They went back with the wrath. Similarly, Allah said, إِنِّي أُرِيدُ أَن تَبُوءَ بِإِثْمِي وَإِثْمِكَ (Verily, I intend to let you draw my sin on yourself as well as yours), (5:29) meaning, `You will end up carrying my, and your, mistakes instead of me'. Thus, the meaning of the Ayah becomes, `They went back carrying Allah's anger; Allah's wrath descended on them; they deserved Allah's anger."' Allah's statement, ... ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُواْ يَكْفُرُونَ بِأيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ الْحَقِّ ... That was because they used to disbelieve in the Ayat (proofs, evidences, etc.) of Allah and killed the Prophets wrongfully. means, "This is what We rewarded the Children of Israel with: humiliation and misery." Allah's anger that descended on the Children of Israel was a part of the humiliation they earned, because of their defiance of the truth, disbelief in Allah's Ayat and belittling the carriers of Allah's Law i.e. the Prophets and their following. The Children of Israel rejected the Messengers and even killed them. Surely, there is no form of disbelief worse than disbelieving in Allah's Ayat and murdering the Prophets of Allah. Meaning of Kibr Similarly, in a Hadith recorded in the Two Sahihs the Messenger of Allah said, الْكِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاس Kibr, is refusing the truth and degrading (belittling) people. Imam Ahmad recorded, Abdullah bin Mas`ud saying that the Messenger of Allah said, أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ قَتَلَهُ نَبِيٌّ أَوْ قَتَلَ نَبِيًّا وَإِمَامُ ضَلَلَةٍ وَمُمَثِّلٌ مِنَ الْمُمَثِّلِين The people who will receive the most torment on the Day of Resurrection are: a man who was killed by a Prophet or who killed a Prophet, an unjust ruler and one who mutilates (the dead). Allah's statement, ... ذَلِكَ بِمَا عَصَواْ وَّكَانُواْ يَعْتَدُونَ That was because they disobeyed and used to transgress the bounds. mentions another reason why the Children of Israel were punished in this manner, for they used to disobey and transgress the limits. Disobedience is to do what is prohibited, while transgression entails overstepping the set limits of what is allowed and what is prohibited. Allah knows best.

احسان فراموش یہود یہاں بنی اسرائیل کی بےصبری اور نعمت اللہ کی ناقدری بیان کی جا رہی ہے کہ من و سلوی جیسے پاکیزہ کھانے پر ان سے صبر نہ ہو سکا اور ردی چیزیں مانگنے لگے ایک طعام سے مراد ایک قسم کا کھانا یعنی من و سلویٰ ہے ۔ قوم کے معنی میں اختلاف ہے ابن مسعود کی قرأت میں ثوم ہے ، مجاہد نے فوم کی تفسیر ثوم کے ساتھ کی ہے ۔ یعنی لہسن ، حضرت ابن عباس سے بھی یہ تفسیر مروی ہے اگلی لغت کی کتابوں میں فوموالنا کے معنی اختبروا یعنی ہماری روٹی پکاؤ کے ہیں امام ابن جریر فرماتے ہیں اگر یہ صحیح ہو تو یہ حروف مبدلہ میں سے ہیں جیسے عاثور شرعا فور شراثافی اثاثی مفافیر مغاثیر وغیرہ جن میں ف سے ت اور ث بدلا گیا کیونکہ یہ دونوں مخرج کے اعتبار سے بہت قریب ہیں واللہ اعلم ۔ اور لوگ کہتے ہیں فوم کے معنی گیہوں کے ہیں حضرت ابن عباس سے بھی یہی تفسیر منقول ہے اور احیجہ کے شعر میں بھی فوم گیہوں کے معنی میں آیا ہے بنی ہاشم کی زبان میں فوم گیہوں کے معنی میں مستعمل تھا ۔ فوم کے معنی روٹی کے بھی ہیں بعض نے سنبلہ کے معنی کئے ہیں حضرت قتادہ اور حضرت عطا فرماتے ہیں جس اناج کی روٹی پکتی ہے اسے فوم کہتے ہیں بعض کہتے ہیں فوم ہر قسم کے اناج کو کہتے ہیں حضرت موسیٰ نے اپنی قوم کو ڈانٹا کہ تم ردی چیز کو بہتر کے بدلے کیوں طلب کرتے ہو؟ پھر فرمایا شہر میں جاؤ وہاں یہ سب چیزیں پاؤ گے جمہور کی قرأت مصرا ہی ہے اور تمام قرأت وں میں یہی لکھا ہوا ہے ۔ ابن عباس سے مروی ہے کہ شہروں میں سے کسی شہر میں چلے جاؤ ۔ ابی بن کعب اور ابن مسعود سے مصر کی قراءت بھی ہے اور اس کی تفسیر مصر شہر سے کی گئی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مصراً سے بھی مراد مخصوص شہر مصر لیا گیا ہو اور یہ الف مصرا کا ایسا ہو جیسا قواریرا قواریرا میں ہے مصر سے مراد عام شہر لینا ہی بہتر معلوم ہوتا ہے تو مطلب یہ ہوا کہ جو چیز تم طلب کرتے ہو یہ تو آسان چیز ہے جس شہر میں جاؤ گے یہ تمام چیزیں وہاں پا لو گے میری دعا کی بھی کیا ضرورت ہے؟ کیونکہ ان کا یہ قول محض تکبر سرکشی اور بڑائی کے طور پر تھا اس لئے انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا واللہ اعلم ۔ پاداش عمل مطلب یہ ہے کہ ذلت اور مسکینی ان پر کا مقدر بنا دی گئی ۔ اہانت و پستی ان پر مسلط کر دی گئی جزیہ ان سے وصول کیا گیا مسلمانوں کے قدموں تلے انہیں ڈال دیا گیا فاقہ کشی اور بھیک کی نوبت پہنچی اللہ کا غضب و غصہ ان پر اترا آباؤ کے معنی لوٹنے اور رجوع کیا کے ہیں باء کبھی بھلائی کے صلہ کے ساتھ اور کبھی برائی کے صلہ کے ساتھ آتا ہے یہاں برائی کے صلہ کے ساتھ ہے یہ تمام عذاب ان کے تکبر عناد حق کی قبولیت سے انکار ، اللہ کی آیتوں سے کفر انبیا اور ان کے تابعداروں کی اہانت اور ان کے قتل کی بنا پر تھا اس سے زیادہ بڑا کفر کون سا ہو گا ؟ کہ اللہ کی آیتوں سے کفر کرتے اور اس کے نبیوں کو بلاوجہ قتل کرتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں عرض کرتے ہیں کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں خوبصورت آدمی ہوں میرا دل نہیں چاہتا کہ کسی کی جوتی کا تسمہ بھی مجھ سے اچھا ہو تو کیا یہ تکبر اور سرکشی ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ تکبر اور سرکشی حق کو رد کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے چونکہ بنی اسرائیل کا تکبر کفرو قتل انبیاء تک پہنچ گیا تھا اس لئے اللہ کا غضب ان پر لازم ہو گیا ۔ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک ایک نبی اسرائیل ان میں موجود تین تین سو نبیوں کو قتل کر ڈالتے تھے پھر بازاروں میں جا کر اپنے لین دین میں مشغول ہو جاتا ( ابو داؤد طیالسی ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سب سے زیادہ سخت عذاب قیامت کے دن اس شخص کو ہو گا جسے کسی نبی نے قتل کیا ہو یا اس نے کسی نبی کو مار ڈالا ہو اور گمراہی کا وہ امام جو تصویریں بنانے والا یعنی مصور ہو گا ۔ یہ ان کی نافرمانیوں اور ظلم و زیادتی کا بدلہ تھا یہ دوسرا سبب ہے کہ وہ منع کئے ہوئے کام ہی کرتے تھے اور حد سے بڑھ جاتے تھے واللہ اعلم ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

61۔ 1 یہ قصہ اسی میدان تیہ کا ہے۔ مصر سے مراد یہاں مصر نہیں بلکہ کوئی ایک شہر ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہاں سے کسی بھی شہر میں چلے جاؤ اور وہاں کھیتی باڑی کرو اپنی پسند کی سبزیاں، دالیں اگاؤ اور کھاؤ انکا یہ مطالبہ چونکہ کفران نعمت تھا۔ ان سے کہا گیا تمہارے لئے وہاں پر مطلوبہ چیزیں ہیں۔ 61۔ 2 کہاں وہ انعامات و احسانات، جس کی تفصیل گزری ؟ اور کہاں وہ ذلت و مسکنت جو بعد میں ان پر مسلط کردی گئی اور وہ غضب الٰہی کے مصداق بن گئے، غضب بھی رحمت کی طرح اللہ کی صفت ہے جس کی تاویل ارادہ عقوبیت یا نفس عقوبیت سے کرنا صحیح نہیں۔ اللہ تعالیٰ ان پر غضب ناک ہوا۔ 61۔ 3 یہ ذلت اور غضب الٰہی کی وجہ بیان کی جا رہی ہے۔ گویا اللہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار اور اللہ کی طرف بلانے والے انبیاء (علیہ السلام) اور ان کی تذلیل واہانت، یہ غضب الٰہی کا باعث ہے۔ کل یہودی اس کا ارتکاب کرکے مغضوب اور ذلیل و رسوا ہوئے تو آج اس کا ارتکاب کرنے والے کس طرح معزز اور سرخرو ہوسکتے ہیں۔ وہ کوئی بھی ہوں کہیں بھی ہوں ؟ 61۔ 4 یہ ذلت و مسکنت کی دوسری وجہ ہے۔ عَصَوْ (نافرمانی کی) کا مطلب جن کاموں سے انہیں روکا گیا تھا ان کا ارتکاب کیا۔ اطاعت اور فرمانبرداری یہ ہے جسطرح حکم دیا گیا ہو۔ اپنی طرف سے کمی بیشی یہ زیادتی (اعتداء) ہے جو اللہ کو سخت ناپسند ہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٧٨] بنی اسرائیل کا من وسلویٰ پر قناعت نہ کرنا :۔ یہ بھی اسی جنگل کا واقعہ ہے جہاں ایک طویل مدت کے لئے بنی اسرائیل کو محصور کیا گیا تھا۔ انہیں من وسلویٰ جیسی نعمتیں بلا مشقت مل رہی تھیں۔ مگر وہ ان چیزوں کو کھاتے کھاتے اکتا گئے تھے تو زمینی پیداوار کا مطالبہ کردیا۔ موسیٰ نے انہیں سمجھایا کہ && جو چیز تمہیں یہاں سے بلامشقت مل رہی ہے وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جو تم مانگ رہے ہو اور وہ مشقت کے بعد ہی تمہیں حاصل ہوگی۔ && لیکن جب ان لوگوں نے اپنے مطالبہ پر اصرار کیا تو موسیٰ (علیہ السلام) نے بالآخر ان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ && اگر یہی چاہتے ہو تو فلاں شہر میں چلے جاؤ، وہاں تمہیں یہ چیزیں میسر آجائیں گی۔ && موسیٰ (علیہ السلام) کا صرف یہی مطلب نہ تھا کہ من وسلویٰ جو تمہیں بلا مشقت مل رہا ہے وہ بامشقت گندم اور ساگ وغیرہ سے بہتر ہے، بلکہ یہ بھی تھا کہ جنگل کی آزادانہ فضا تم سے بزدلی دور کرنے، شجاعت پیدا کرنے اور جہاد کے لیے مستعد ہونے اور فارغ رہ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کے لحاظ سے شہر کی مصروف اور آرام پرستانہ زندگی سے بہرحال بہتر ہے اور تم اپنے لیے ایک بہتر چیز کے بجائے ایک گھٹیا بات کا مطالبہ کر رہے ہو۔ [٧٩] ذلت اور مسکنت کا مفہوم :۔ ذلت اور بدحالی کے علاوہ اللہ کا غضب یہ ہوا کہ ان کی ٹریننگ اور تربیت کی مدت کو پھیلا کر چالیس سال تک بڑھا دیا گیا۔ ورنہ اگر اللہ اور اس کے پیغمبر موسیٰ (علیہ السلام) کی مرضی پر چلتے تو ممکن تھا کہ چالیس سال گزرنے سے پہلے ہی شام کا ملک فتح کرنے کے قابل ہوجاتے۔ مگر ان لوگوں کی عادت ہی یہ بن گئی تھی کہ جو بات اپنی مرضی کے خلاف دیکھتے تو فوراً نافرمانیوں پر اتر آتے تھے حتیٰ کہ بعض انبیاء تک کو قتل کرتے رہے اور اللہ کے غضب، ذلت اور مسکنت کی دوسری صورت یہ ہے کہ یہودی قوم کئی بار دوسری قوموں سے پٹ چکی ہے۔ مالدار ہونے کے باوجود آج بھی سخت افرادی قلت سے دو چار ہے اور ایک چھوٹے سے خطہ میں ان کی حکومت قائم ہوئی بھی ہے تو وہ دوسری قوموں کے سہارے پر اپنے وجود کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اخلاقی انحطاط اس قدر ہے کہ آج بھی بےحیائی، فحاشی، سودخوری اور حرام خوری اس قوم کا طرہ امتیاز ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

من اور سلویٰ کو ایک کھانا اس لیے قرار دیا کہ روزانہ یہی کھانے کو ملتا تھا، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی تھی۔ پرندوں کا گوشت اور صحرا کی فطری خود رو چیزیں اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت اور صحت کے لیے بہترین غذا تھیں، پھر انھیں آزادی اور فراغت حاصل تھی، جس میں وہ علم حاصل کرسکتے تھے اور جہاد کی تیاری کر کے عزت و اقتدار حاصل کرسکتے تھے، مگر انھوں نے ان نعمتوں کی قدر نہ کی اور ان چیزوں کا تقاضا کرنے لگے جن کے وہ زمانۂ غلامی میں عادی تھے اور جو آزاد فضا میں ملنے والے من وسلویٰ کے مقابلے میں بالکل ہیچ تھیں۔ پھر اس کے لیے کھیتی باڑی میں مشغول ہونا پڑتا تھا، جو ہمیشہ فاتح قومیں مفتوح قوموں سے کرواتی ہیں اور جس میں مکمل مشغولیت کا نتیجہ ذلت و مسکنت ہے، جیسا کہ اللہ نے فرمایا : (وَلَا تُلْقُوْا بِاَيْدِيْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ ) [ البقرۃ : ١٩٥ ] ” اور اپنے ہاتھوں کو ہلاکت کی طرف مت ڈالو۔ “ اس آیت کی تفسیر صحیح بخاری میں ہے کہ ابو امامہ باہلی (رض) نے ہل اور کھیتی باڑی کا کوئی اوزار دیکھا تو فرمایا، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ نے فرمایا : ( لاَ یَدْخُلُ ہٰذَا بَیْتَ قَوْمٍ إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللّٰہُ الذُّلَّ ) ” یہ چیزیں کسی گھر میں داخل نہیں ہوتیں مگر اللہ تعالیٰ اس میں ذلت داخل کردیتا ہے۔ “ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کھیتی باڑی حرام ہے، بلکہ مراد اس کام میں کھو جانا اور جہاد ترک کرنا ہے، اس لیے امام بخاری (رض) نے اس حدیث پر باب باندھا ہے : ” بَابُ مَا یُحْذَرُ مِنْ عَوَاقِبِ الْاِشْتِغَال بآلَۃِ الزَّرْعِ أَوْ مُجَاوَزَۃِ الْحَدِّ الَّذِیْ أُمِرَ بِہِ “ یعنی کھیتی باڑی کے اوزاروں میں زیادہ مشغول ہونے کے نتیجے میں یا اس حد سے تجاوز میں، جس کا حکم دیا گیا ہے، جو خطرات ہیں ان کا باب۔ “ [ بخاری، المزارعۃ، قبل ح : ٢٣٢١ ] بنی اسرائیل پر بھی ان کے اس مطالبے کے نتیجے میں ذلت و مسکنت مسلط کردی گئی اور وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کا نشانہ بنے۔ مزید دیکھیے سورة آل عمران (١١٢) (مِصْرًا) میں تنوین تہویل یعنی خوف ناکی کے اظہار کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ” بھاری غضب “ کیا گیا ہے۔ یہاں ” مِصْرًا “ نکرہ اور منصرف ہے، کیونکہ مصاحف عثمانیہ کے رسم الخط میں الف موجود ہے، اس لیے اس سے مراد کوئی ایک شہر ہے۔ ابن عباس (رض) نے اس کی یہی تفسیر کی ہے، بعض نے فرعون والا مصر مراد لیا ہے۔ (ابن کثیر) ( بِغَضَبٍ ) اس میں تنوین تعظیم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ” بھاری غضب “ کیا گیا ہے۔ (وَفُوْمِهَا) اکثر مفسرین نے اس سے مراد گندم لی ہے، بعض نے لہسن مراد لیا ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ کوئی نبی قتل نہیں ہوا، کیونکہ یہ اس وعدے کے خلاف ہے جو سورة ابراہیم (١٣، ١٤) میں مذکور ہے۔ یہ لوگ قتل کا معنی ارادۂ قتل یا سخت تکلیف دینا لیتے ہیں، مگر قرآن مجید میں کئی جگہ صریحاً لفظ ” قتل “ آیا ہے، مثلاً : (قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِيَاۗءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ ) [ البقرۃ : ٩٢ ] ” کہہ دے پھر اس سے پہلے تم اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کیا کرتے تھے۔ “ رہا وعدۂ الٰہی تو وہ عام مومنوں سے بھی ہے، دیکھیے سورة نور (٥٥) ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی مومن قتل نہیں ہوا، یقیناً کئی مومن قتل ہوئے اور کئی انبیاء بھی، خود ہمارے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہود کے ہاتھوں شہادت نصیب ہوئی۔ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بیماری میں جس میں فوت ہوئے فرماتے تھے : ( یَا عَاءِشَۃُ ! مَا أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الَّذِیْ أَکَلْتُ بِخَیْبَرَ فَہٰذَا أَوَانُ وَجَدْتُّ انْقِطَاعَ أَبْہَرِیْ مِنْ ذٰلِکَ السُّمِّ )” میں ہمیشہ اس کھانے کی تکلیف محسوس کرتا رہا اور یہ وقت ہے کہ میں نے اس زہر سے اپنی دل کی رگ کا کٹ جانا محسوس کیا ہے۔ “ [ بخاری، المغازی، باب مرض النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ووفاتہ : ٤٤٢٨ ] رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَجُلٌ قَتَلَہٗ نَبِیٌّ أَوْ قَتَلَ نَبِیًّا وَ إِمَامُ ضَلاَلَۃٍ وَ مُمَثِّلٌ مِنَ الْمُمَثِّلِیْنَ )” قیامت کے دن سب سے سخت عذاب والا وہ آدمی ہے جسے کسی نبی نے قتل کیا یا اس نے کسی نبی کو قتل کیا اور گمراہی کا امام اور مصوروں میں سے کوئی مصور۔ “ [ مسند أحمد : ١؍٤٠٧، ح : ٣٨٦٨۔ عن عبداللہ بن مسعود (رض) ، صححہ أحمد شاکر و حسنہ الشیخ مقبل الوادعی ] اگر کوئی نبی قتل ہو ہی نہیں سکتا تو اس حدیث کا کیا مطلب ہوگا ؟ خود بائبل میں زکریا (علیہ السلام) کا قتل ( تواریخ، باب : ٢٤، فقرہ : ٢١) اور یحییٰ (علیہ السلام) کا قتل (مرقس، باب : ٦، آیت : ١٧۔ ٢٩) مذکور ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This episode has been indirectly referred to in verse 58, and it also occurred in the wilderness of Tih تیہ . The Israelites grew weary of eating the Mann مَن and the Salwa سلوا (manna and quails) everyday, and wished to have ordinary vegetables and grain. Allah commanded them through Sayyidna Musa (علیہ السلام) to go to a certain town which lay somewhere in the wilderness, to till[ cultivate ] the land there, to grow to eat whatever they liked. The Israelites were thus being ungrateful and impertinent. Even otherwise, it was so usual with them not only to transgress divine commandments but also to deny them outright. They had also been slaying a number of prophets at different times - they knew they were committing a misdeed, but their hostility to the truth and their stubbornness in disobedience made them blind to the nature of their conduct and its consequences. Through such persistent and willful misdemeanour they drew upon themselves the wrath of Allah. Disgrace and degradation settled upon them forever. That is to say, they no longer had any respect in the eyes of others, nor magnanimity in themselves. One form of this disgrace is that temporal power has been taken away from them forever. For only forty days, however, - and that too when the Day of Judgment will have come close - the Dajjal دَجَال (Anti-Christ) belonging to the Jewish race, will have an irregular dominion like that of a robber. This cannot be described as having temporal power, in the proper sense of the term. Allah had made it quite clear to the Jews through Sayyidna Musa (Moses علیہ السلام) that if they con-tinued to be disobedient, they would always have to live under the domination of other nations. Says the Holy Qur&an: وَإِذْ تَأَذَّنَ رَ‌بُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَن يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ |"And when your Lord proclaimed He would send forth against them, unto the Day of Resurrection, those who should visit them with evil chastisement.|" (7:167) As to how the Companions, their successors and the great commentators have interpreted the disgrace and degradation which has settled on the Jews, let us present a summary in the words of Ibn Kathir: لا یزالون مستذلین من وجدہم استذلہم و ضرب علیہم الصغار |"No matter how wealthy they grow, they will always be despised by other people; whoever gets hold of them will humiliate them, and attach to them the emblems of servitude.|" The commentator Dahhak Ibn Muzahim reports from the blessed Companion ` Abdullah Ibn ` Abbas (رض) that the Jews will always remain under the domination of others, will be paying taxes and tributes to them - that is to say, they will themselves never have power and authority in the real sense of the term. Another verse of the Holy Qur&an also speaks of the disgrace of the Jews, but with some addition: ضُرِ‌بَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَمَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّـهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ And disgrace has been stamped over them wherever they are found, unless (saved) through a rope from Allah and through a rope from men.|" (3:112) Now, the &rope& or means from Allah refers to the case of those whom Allah Himself has, through His own commandment, saved from this disgrace - for example, children, women, or those who are totally devoted to prayer and worship and never go to war against Muslims. The &rope& or means from men refers to a treaty of peace with the Muslims, or a permission to live in a Muslim country on payment of the Jizyah جزیہ (the tax levied on non-Muslims living in a Muslim country, which exonerates them from military service etc.) Since the Holy Qur&an uses the expression |"from men|" and not |"from Muslims|", a third situation is also possible - the Jews may make political arrangements with other non-Muslims, live under their backing and protection, and thus be in &peace&. There is another aspect to the question - we must look into the nature of the exception that has been made in the verse which we have just cited. Now, when an exception is added to a statement, the exception may fall into either of these two categories: (1) What has been excepted formed, or still forms, a part of what it has been excepted from. For example, take this statement: |"The tribe came except Zayd.|" Zayd was and still is a member of the tribe, but he has been excepted from it in so far as the act of coming is concerned. (2) What has been excepted did not form, or no longer forms, a part of what it has been excepted from. For example: |"The tribe came except the donkey.|" The donkey, of course, never formed a part of the tribe, and he has been excepted from the act of coming in so far as the act pertains to the tribe. If the exception made in the present verse is of the first kind, then the statement would mean that all the Jews always and everywhere live in disgrace with the exception of two situations - protection provided to women and children etc. by the commandment of Allah Himself, or by a treaty of peace with the Muslims or with some non-Muslim nations. On the other hand, if the exception is of the second kind, the verse would mean that the Jews as a group would essentially and always remain in disgrace with the exception of some who may find protection under the commandment of Allah, or of some others who may receive support from other nations and thus disguise their own disgrace. Thus, Verse 3:112 helps to elucidate Verse 2:61, and also dispels the doubt which sometimes arises in the minds of the Muslims at the sight of the so-called |"Israeli state|" imposed on Palestine. For, they find it difficult to reconcile the two things - the Holy Qur&an seems to indicate that the Jews will never have a sovereign state, while they have actually usurped Palestine and set up a state of their own. But if we go beyond the appearances, we can easily see that |"Israel|" is not an independent sovereign state, but only a stronghold of the Western powers which they have established in the midst of Muslim countries in order to protect their own interests; without the backing of these super-powers the Jewish |"state|" cannot survive for a month, and the Western powers themselves look upon the Israelis as their henchmen. The |"Israeli state|" has been living, as the Holy Qur&an says, |"through a rope from men,|" and, even at that, living as a parasite on the Western powers. So, there is no real occasion to have a misgiving about what the Holy Qur&an has said on the subject. Moreover, the half of Palestine which the Jews have usurped and the parasite state they have set up there is no more than a spot on the map of the world. As against this, we have vast expanses of the globe covered by Christian states, by Muslim states, and even by the states of people who do not believe in Allah at all. Can this tiny blot on the map and that too under the American-British umbrella, negate the disgrace which Allah has made to settle upon the Jews?

خلاصہ تفسیر : اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب تم لوگوں نے (یوں) کہا کہ اے موسیٰ (روز کے روز) ہم ایک ہی قسم کے کھانے پر بھی کبھی نہ رہیں گے (یعنی من وسلویٰ پر) آپ ہمارے واسطے اپنے پروردگار سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لئے ایسی چیزیں پیدا کریں جو زمین میں اگا کرتی ہیں ساگ (ہوا) ککڑی (ہوئی) گیھوں (ہوا) مسور (ہوئی) پیاز (ہوئی) آپ نے فرمایا کیا تم عوض میں لینا چاہتے ہو، ادنی درجہ کی چیزوں کو ایسی چیز کے مقابلہ میں جو اعلیٰ درجہ کی ہے (اچھا اگر نہیں مانتے تو) کسی شہر میں (جاکر) اترو (وہاں) البتہ تم کو وہ چیزیں ملیں گی جن کی تم درخواست کرتے ہو اور (ایسی ایسی گستاخیوں سے ایک زمانہ میں جاکر نقش کی طرح) جم گئی ان پر ذلت (کہ دوسروں کی نگاہ میں قدر نہ رہی) اور پستی (کہ خود ان کی طبائع میں اولو العزمی نہ رہی) اور مستحق ہوگئے غضب الہی کے (اور) یہ (ذلت وغضب) اس وجہ سے (ہوا) کہ وہ لوگ منکر ہوجاتے تھے احکام الہیہ کے اور قتل کردیا کرتے تھے پیغمبروں کو (کہ وہ قتل خود ان کے نزدیک بھی) ناحق (ہوتا تھا) اور (نیز) یہ (ذلت وغضب) اس وجہ سے (ہوا) کہ ان لوگوں نے اطاعت نہ کی اور دائرہ (اطاعت) سے نکل نکل جاتے تھے، فائدہ : یہ قصہ بھی وادی تیہ کا ہے من وسلویٰ سے اکتا کر ان ترکاریوں اور غلوی کی درخواست کی اس میدان کے داخل حدود میں کوئی شہر آباد تھا وہاں جاکر رہنے کا حکم ہوا کہ بؤ و جو تو کھاؤ کماؤ ، اور منجملہ ذلت ومسکنت کے یہ بھی ہے کہ یہودیوں سے سلطنت قرب قیامت تک کیلئے چھین لی گئی البتہ بالکل قیامت کے قریب محض لٹیروں کا سا بےضابطہ تھوڑا زور شور دجال یہودی کا کل چالیس دن کے لیے ہوجائے گا اور اس کو کوئی عاقل سلطنت نہیں کہہ سکتا اور ان کو یہ بات موسیٰ (علیہ السلام) کی معرفت جتلادی گئی تھی کہ اگر بےحکمی کرو گے تو ہمیشہ دوسری قوموں سے محکوم رہو گے جیسا کہ سورة اعراف کی آیت وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ مَنْ يَّسُوْمُهُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ ، (١٦٧: ٧) میں مذکور ہے (موجودہ اسرائیل حکومت کی حیثیت بھی امریکہ اور برطانیہ کے غلام سے زیادہ کچھ نہیں) اور بہت سے پیغمبر مختلف اوقات میں یہودیوں کے ہاتھ سے قتل ہوئے جس کو وہ لوگ بھی دل میں سمجھتے تھے کہ ہمارا یہ فعل ناحق ہے لیکن عناد اور ضد نے اندھا بنا رکھا تھا، معارف و مسائل : یہودیوں پر ابدی ذلت کا مطلب اور اسرائیل کی موجودہ حکومت سے شبہ اور اس کا جواب : آیات مذکورہ میں یہود کی سزا دنیا میں دائمی ذلت ومسکنت اور دنیا وآخرت میں غضب الہی کو بیان کیا گیا ہے، ان کی دائمی ذلت ومسکنت کا مفہوم جو ائمہ تفسیر صحابہ وتابعین سے منقول ہے اس کا خلاصہ ابن کثیر کے الفاظ میں یہ ہے کہ لا یزالون مستذلین من وجدہم استذلہم وضرب علیم الصغار یعنی وہ کہتے ہی مالدار بھی ہوجائیں ہمیشہ تمام اقوام میں ذلیل و حقیر ہی سمجھے جائیں گے جس کے ہاتھ لگیں گے ان کو ذلیل کرے گا اور ان پر غلامی کی علامتیں لگادے گا، امام تفسیر ضحاک ابن مزاحم نے حضرت عبداللہ بن عباس سے ان کی ذلت ومسکنت کا یہ مفہوم نقل کیا ہے کہ ہم اہل القبالات یعنی لا جزیۃ مطلب یہ ہے کہ یہودی ہمیشہ دوسروں کی غلامی میں رہیں گے ان کو ٹیکس وغیرہ ادا کرتے رہیں گے خود ان کو کوئی قوت و اقتدار حاصل نہ ہوگا، اس مضمون کی ایک آیت سورة آل عمران میں ایک زیادتی کے ساتھ اس طرح آئی ہے، ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ اَيْنَ مَا ثُـقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ (١١٢: ٣) جمادی گئی ان پر بےقدری جہاں کہیں جائیں گے مگر ہاں ایک تو ایسے ذریعہ سے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو اور ایک ایسے ذریعہ سے جو آدمیوں کی طرف سے ہو۔ اللہ تعالیٰ کے ذریعہ کا مطلب تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے ہی اپنے قانون میں امن دے دیاہو جیسے نابالغ بچے، عورتیں یا ایسے عبادت گذار جو مسلمانوں سے لڑتے نہیں پھرتے وہ محفوظ ومامون رہیں گے اور آدمیوں کے ذریعہ سے مراد صلح ہے جس کی ایک صورت تو یہ ہے کہ مسلمانوں سے معاہدہ صلح کا یا جزیہ دے کر ان کے ملک میں رہنے کا ہوجائے مگر الفاظ قرآنی میں مِنَ النَّاس فرمایا ہے مِنَ المسلمین نہیں اس لئے یہ صورت بھی متحمل ہے کہ دوسرے غیر مسلموں سے معاہدہ صلح کا کرکے ان کی پشت پناہی میں آجائیں تو مامون رہ سکتے ہیں پھر یہ استثنا حبل من اللہ اور حبل من الناس کا اگر بقول کشاف استثناء متصل قرار دیا جائے تو معنی یہ ہوں گے کہ یہود ہمیشہ ہر جگہ ذلیل و خوار رہیں گے بجز ان دو صورتوں کے کہ یا تو اللہ کے عہد کے ذریعہ ان کے بچے، عورتیں وغیرہ اس ذلت و خواری سے نکل جائیں یا معاہدہ صلح کے ذریعہ یہ اپنے آپ کو ذلت و خواری سے بچالیں، اور جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے معاہدہ صلح کے ذریعہ ذلت و خواری سے نکلنے کی صورت مسلمانوں سے معاہدہ صلح کرکے بھی ہوسکتی ہے اور یہ بھی احتمال ہے کہ دوسری قوموں سے معاہدہ صلح کا کرکے ان کے سہارے ذلت و خواری سے محفوظ رہیں یہ سب تقریر استثنا متصل کی تقدیر پر ہے اور بہت سے حضرات مفسرین نے اس کو استثناء منقطع قرار دیا ہے تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ لوگ اپنی ذلت اور اپنی قومی حیثیت سے تو ذلیل و خوار ہی رہیں گے گو قانون الہی کی وسعت میں آکر ان کے بعض افراد اس سے محفوظ ہوجائیں گے، یا دوسرے لوگوں کا سہارا لے ذلت و خواری پر پردہ ڈال دیں، اس طرح سورة بقرہ کی آیت کی وضاحت سورة آل عمران کی آیت سے پوری ہوگئی اور اسی سے وہ تمام شبہات بھی دور ہوگئے جو آجکل فلسطین میں یہودیوں کی حکومت قائم ہونے کی بنا پر بہت سے مسلمانوں کو پیش آتے ہیں کہ قرآن کے قطعی ارشادات سے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہودیوں کی حکومت کبھی قائم نہ ہوگی اور واقعہ یہ پایا جاتا ہے کہ فلسطین میں ان کی حکومت قائم ہوگئی جواب واضح ہے کہ فلسطین میں یہودیوں کی موجودہ حکومت کی حقیقت سے جو لوگ باخبر ہیں وہ خوب جانتے ہیں کی یہ حکومت درحقیقت اسرائیل کی نہیں ہے بلکہ امریکہ اور برطانیہ کی ایک چھاؤ نی سے زیادہ اس کی حیثیت نہیں، یہ اپنی ذاتی طاقت سے ایک مہینہ بھی زندہ نہیں رہ سکتے یورپین طاقتوں نے اسلامی بلاک کو کمزور کرنے کے لئے ان کے بیچ میں اسرائیل کا نام دے کر ایک چھاؤ نی بنائی ہوئی ہے اور اسرائیلی ان کو نظروں میں بھی ان کے فرماں بردار غلام سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے صرف قرآن کریم کے ارشاد بحبل من الناس کے سہارے ان کا اپنا وجود قائم ہے وہ بھی ذلت کے ساتھ اس لئے موجودہ اسرائیلی حکومت سے قرآن کریم کے کسی ارشاد پر ادنی شبہ بھی نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہود، نصاریٰ اور مسلمانوں میں سب سے پہلے یہود ہیں ان کی شریعت ان کی تہذیب سب سے پہلی ہے اگر پوری دنیا میں فلسطین کے ایک چھوٹے سے قصبہ پر ان کا تسلط کسی طرح ہو بھی گیا تو پوری دنیا کے نقشہ میں یہ حصہ ایک نقطہ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے اس کے بالمقابل نصاریٰ کی سلطنتیں اور مسلمانوں کے دور تنزل کے باوجود ان کی سلطنتیں، بت پرستوں کی سلطنتیں لامذہبوں کی حکومتیں جو جگہ جگہ مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں ان کے مقابلے میں فلسطین اور وہ بھی آدھا اور اس پر بھی امریکہ، برطانیہ کے زیر سایہ کوئی تسلط یہودیوں کا ہوجائے تو کیا اس سے پوری قوم یہود پر خدا تعالیٰ کی طرف سے لگائی ہوئی دائمی ذلت کا کوئی جواب بن سکتا ہے ؟

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَاِذْ قُلْتُمْ يٰمُوْسٰى لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰي طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ يُخْرِجْ لَنَا مِـمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ مِنْۢ بَقْلِہَا وَقِثَّـاۗىِٕہَا وَفُوْمِہَا وَعَدَسِہَا وَبَصَلِہَا۝ ٠ ۭ قَالَ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِىْ ھُوَاَدْنٰى بِالَّذِىْ ھُوَخَيْرٌ۝ ٠ ۭ اِھْبِطُوْا مِصْرًا فَاِنَّ لَكُمْ مَّا سَاَلْتُمْ۝ ٠ ۭ وَضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الذِّلَّۃُ وَالْمَسْكَنَۃُ۝ ٠ ۤ وَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ۝ ٠ ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَيَقْتُلُوْنَ النَّـبِيّٖنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ۝ ٠ ۭ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ۝ ٦١ ۧ قول القَوْلُ والقِيلُ واحد . قال تعالی: وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] ( ق و ل ) القول القول اور القیل کے معنی بات کے ہیں قرآن میں ہے : ۔ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللَّهِ قِيلًا[ النساء/ 122] اور خدا سے زیادہ بات کا سچا کون ہوسکتا ہے ۔ موسی مُوسَى من جعله عربيّا فمنقول عن مُوسَى الحدید، يقال : أَوْسَيْتُ رأسه : حلقته . صبر الصَّبْرُ : الإمساک في ضيق، والصَّبْرُ : حبس النّفس علی ما يقتضيه العقل والشرع، أو عمّا يقتضیان حبسها عنه، وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] ، وسمّي الصّوم صبرا لکونه کالنّوع له، وقال عليه السلام :«صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ( ص ب ر ) الصبر کے معنی ہیں کسی کو تنگی کی حالت میں روک رکھنا ۔ لہذا الصبر کے معنی ہوئے عقل و شریعت دونوں یا ان میں سے کسی ایک کے تقاضا کے مطابق اپنے آپ کو روک رکھنا ۔ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] صبر کرنے والے مرو اور صبر کرنے والی عورتیں اور روزہ کو صبر کہا گیا ہے کیونکہ یہ بھی ضبط نفس کی ایک قسم ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا «صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ماه رمضان اور ہر ماہ میں تین روزے سینہ سے بغض کو نکال ڈالتے ہیں طعم الطَّعْمُ : تناول الغذاء، ويسمّى ما يتناول منه طَعْمٌ وطَعَامٌ. قال تعالی: وَطَعامُهُ مَتاعاً لَكُمْ [ المائدة/ 96] ، قال : وقد اختصّ بالبرّ فيما روی أبو سعید «أنّ النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم أمر بصدقة الفطر صاعا من طَعَامٍ أو صاعا من شعیر» «2» . قال تعالی: وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة/ 36] ، طَعاماً ذا غُصَّةٍ [ المزمل/ 13] ، طَعامُ الْأَثِيمِ [ الدخان/ 44] ، وَلا يَحُضُّ عَلى طَعامِ الْمِسْكِينِ [ الماعون/ 3] ، أي : إِطْعَامِهِ الطَّعَامَ ، فَإِذا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا [ الأحزاب/ 53] ، وقال تعالی: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ جُناحٌ فِيما طَعِمُوا [ المائدة/ 93] ، قيل : وقد يستعمل طَعِمْتُ في الشّراب کقوله : فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّي وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي[ البقرة/ 249] ، وقال بعضهم : إنّما قال : وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ تنبيها أنه محظور أن يتناول إلّا غرفة مع طَعَامٍ ، كما أنه محظور عليه أن يشربه إلّا غرفة، فإنّ الماء قد يُطْعَمُ إذا کان مع شيء يمضغ، ولو قال : ومن لم يشربه لکان يقتضي أن يجوز تناوله إذا کان في طَعَامٍ ، فلما قال : وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ بَيَّنَ أنه لا يجوز تناوله علی كلّ حال إلّا قدر المستثنی، وهو الغرفة بالید، وقول النّبيّ صلّى اللہ عليه وسلم في زمزم : «إنّه طَعَامُ طُعْمٍ وشِفَاءُ سُقْمٍ» «3» فتنبيه منه أنه يغذّي بخلاف سائر المیاه، واسْتَطْعَمَهُ فَأْطْعَمَهُ. قال تعالی: اسْتَطْعَما أَهْلَها[ الكهف/ 77] ، وَأَطْعِمُوا الْقانِعَ وَالْمُعْتَرَّ [ الحج/ 36] ، وَيُطْعِمُونَ الطَّعامَ [ الإنسان/ 8] ، أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ [يس/ 47] ، الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ [ قریش/ 4] ، وَهُوَ يُطْعِمُ وَلا يُطْعَمُ [ الأنعام/ 14] ، وَما أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ [ الذاریات/ 57] ، وقال عليه الصلاة والسلام : «إذا اسْتَطْعَمَكُمُ الإمامُ فَأَطْعِمُوهُ» «1» أي : إذا استفتحکم عند الارتیاج فلقّنوه، ورجلٌ طَاعِمٌ: حَسَنُ الحالِ ، ومُطْعَمٌ: مرزوقٌ ، ومِطْعَامٌ: كثيرُ الإِطْعَامِ ، ومِطْعَمٌ: كثيرُ الطَّعْمِ ، والطُّعْمَةُ : ما يُطْعَمُ. ( ط ع م ) الطعم ( س) کے معنی غذا کھانے کے ہیں ۔ اور ہر وہ چیز جو بطورغذا کھائی جائے اسے طعم یا طعام کہتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَطَعامُهُ مَتاعاً لَكُمْ [ المائدة/ 96] اور اس کا طعام جو تمہارے فائدہ کے لئے ۔ اور کبھی طعام کا لفظ خاص کر گیہوں پر بولا جاتا ہے جیسا کہ ابوسیعد خدری سے ۔ روایت ہے ان النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امر بصدقۃ الفطر صاعا من طعام اوصاعا من شعیر ۔ کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ فطر میں ایک صحابی طعام یا ایک صاع جو د ینے کے حکم دیا ۔ قرآن میں ہے : وَلا طَعامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ [ الحاقة/ 36] اور نہ پیپ کے سوا ( اس کے ) لئے کھانا ہے ۔ طَعاماً ذا غُصَّةٍ [ المزمل/ 13] اور گلوگیرکھانا ہے ۔ طَعامُ الْأَثِيمِ [ الدخان/ 44] گنہگار کا کھانا ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛ وَلا يَحُضُّ عَلى طَعامِ الْمِسْكِينِ [ الماعون/ 3] اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لئے لوگوں کو ترغیب نہیں دیتا ۔ میں طعام بمعنی اوطعام یعنی کھانا کھلانا کے ہے فَإِذا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا[ الأحزاب/ 53] اور جب کھانا کھا چکو تو چل دو لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ جُناحٌ فِيما طَعِمُوا[ المائدة/ 93] جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اور انپر ان چیزوں کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھاچکے ۔ بعض نے کہا ہے کہ کبھی طعمت بمعنی شربت آجاتا ہے ۔ جیسے فرمایا : فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّي وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْهُ فَإِنَّهُ مِنِّي[ البقرة/ 249] جو شخص اس میں سے پانی پی لے گا توہ وہ مجھ دے نہیں ہے اور جو شخص اس سے پانی نہ پیے گا ( اس کی نسبت تصور کیا جائے گا کہ ) میرا ہے ۔ بعض نے کہا ہے کہ یہاں من لم یشربہ بجائے ومن لم یطعمہ کہہ کر اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جس طرح چلو بھر سے زیادہ محض پانی کا استعمال ممنوع ہے اسی طرح طعام کے ساتھ بھی اس مقدار سے زائد پانی پینا ممنوع ہے کیونکہ جو پانی کھانے کے ساتھ پیاجاتا ہے اس پر بھی طعمت کا لفظ بولا جاسکتا ہے ۔ لہذا اگر من لمیشربہ لایا جاتا تو اس سے کھانے کے ساتھ پانی پینے کی ممانعت ثابت نہ ہوتی اس کے برعکس یطعمہ کے لفظ سے یہ ممانعت بھی ثابت ہوجاتی اور معین مقدار سے زائد پانی کا پینا بہر حالت ممنوع ہوجاتا ہے ۔ اور ایک حدیث (20) میں آنحضرت نے زم زم کے پانی کے متعلق انہ طعام طعم و شفاء سقم ( کہ یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے ) فرماکر تنبیہ کی ہے کہ بیر زمزم کے پانی میں غذائیت بھی پائی جاتی ہے جو دوسرے پانی میں نہیں ہے ۔ استطعمتہ فاطعمنی میں نے اس سے کھانا مانگا چناچہ اس نے مجھے کھانا کھلایا ۔ قرآن میں ہے : اسْتَطْعَما أَهْلَها[ الكهف/ 77] اور ان سے کھانا طلب کیا ۔ وَأَطْعِمُوا الْقانِعَ وَالْمُعْتَرَّ [ الحج/ 36] اور قناعت سے بیٹھے رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ ۔ وَيُطْعِمُونَ الطَّعامَ [ الإنسان/ 8] اور وہ کھانا کھلاتے ہیں أَنُطْعِمُ مَنْ لَوْ يَشاءُ اللَّهُ أَطْعَمَهُ [يس/ 47] بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا ۔ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ [ قریش/ 4] جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا ۔ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلا يُطْعَمُ [ الأنعام/ 14] دہی سب کو کھانا کھلاتا ہے اور خود کسی سے کھانا نہیں لیتا ۔ وَما أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ [ الذاریات/ 57] اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے کھانا کھلائیں ۔ اور (علیہ السلام) نے فرمایا (21) اذا استطعمکم الامام فاطعموہ یعنی جب امام ( نماز میں ) تم سے لقمہ طلب کرے یعنی بھول جائے تو اسے بتادو ۔ رجل طاعم خوش حال آدمی رجل مطعم جس کو وافروزق ملا ہو مطعم نیک خورندہ ۔ مطعام بہت کھلانے والا ، مہمان نواز طعمۃ کھانے کی چیز ۔ رزق ۔ دعا الدُّعَاء کالنّداء، إلّا أنّ النّداء قد يقال بيا، أو أيا، ونحو ذلک من غير أن يضمّ إليه الاسم، والدُّعَاء لا يكاد يقال إلّا إذا کان معه الاسم، نحو : يا فلان، وقد يستعمل کلّ واحد منهما موضع الآخر . قال تعالی: كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ، ( د ع و ) الدعاء ( ن ) کے معنی ندا کے ہیں مگر ندا کا لفظ کبھی صرف یا آیا وغیرہ ہما حروف ندا پر بولا جاتا ہے ۔ اگرچہ ان کے بعد منادٰی مذکور نہ ہو لیکن دعاء کا لفظ صرف اس وقت بولا جاتا ہے جب حرف ندا کے ساتھ اسم ( منادی ) بھی مزکور ہو جیسے یا فلان ۔ کبھی یہ دونوں یعنی دعاء اور نداء ایک دوسرے کی جگہ پر بولے جاتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِما لا يَسْمَعُ إِلَّا دُعاءً وَنِداءً [ البقرة/ 171] ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کسی ایسی چیز کو آواز دے جو پکار اور آواز کے سوا کچھ نہ سن سکے ۔ رب الرَّبُّ في الأصل : التربية، وهو إنشاء الشیء حالا فحالا إلى حدّ التمام، يقال رَبَّهُ ، وربّاه ورَبَّبَهُ. وقیل : ( لأن يربّني رجل من قریش أحبّ إليّ من أن يربّني رجل من هوازن) فالرّبّ مصدر مستعار للفاعل، ولا يقال الرّبّ مطلقا إلا لله تعالیٰ المتکفّل بمصلحة الموجودات، نحو قوله : بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] ( ر ب ب ) الرب ( ن ) کے اصل معنی تربیت کرنا یعنی کس چیز کو تدریجا نشونما دے کر حد کہال تک پہنچانا کے ہیں اور ربہ ورباہ وربیہ تنیوں ایک ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے ۔ لان یربنی رجل من قریش احب الی من ان یربنی رجل من ھوازن ۔ کہ کسی قریشی کا سردار ہونا مجھے اس سے زیادہ عزیز ہے کہ بنی ہوازن کا کوئی آدمی مجھ پر حکمرانی کرے ۔ رب کا لفظ اصل میں مصدر ہے اور استعارۃ بمعنی فاعل استعمال ہوتا ہے اور مطلق ( یعنی اصافت اور لام تعریف سے خالی ) ہونے کی صورت میں سوائے اللہ تعالیٰ کے ، جو جملہ موجودات کے مصالح کا کفیل ہے ، اور کسی پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا چناچہ ارشاد ہے :۔ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ [ سبأ/ 15] عمدہ شہر اور ( آخرت میں ) گنا ه بخشنے والا پروردگار ،۔ خرج خَرَجَ خُرُوجاً : برز من مقرّه أو حاله، سواء کان مقرّه دارا، أو بلدا، أو ثوبا، وسواء کان حاله حالة في نفسه، أو في أسبابه الخارجة، قال تعالی: فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] ، ( خ رج ) خرج ۔ ( ن) خروجا کے معنی کسی کے اپنی قرار گاہ یا حالت سے ظاہر ہونے کے ہیں ۔ عام اس سے کہ وہ قرار گاہ مکان ہو یا کوئی شہر یا کپڑا ہو اور یا کوئی حالت نفسانی ہو جو اسباب خارجیہ کی بنا پر اسے لاحق ہوئی ہو ۔ قرآن میں ہے ؛ فَخَرَجَ مِنْها خائِفاً يَتَرَقَّبُ [ القصص/ 21] موسٰی وہاں سے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ نبت النَّبْتُ والنَّبَاتُ : ما يخرج من الأرض من النَّامِيات، سواء کان له ساق کا لشجر، أو لم يكن له ساق کالنَّجْم، لکن اختَصَّ في التَّعارُف بما لا ساق له، بل قد اختصَّ عند العامَّة بما يأكله الحیوان، وعلی هذا قوله تعالی: لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَباتاً [ النبأ/ 15] ومتی اعتبرت الحقائق فإنّه يستعمل في كلّ نام، نباتا کان، أو حيوانا، أو إنسانا، والإِنْبَاتُ يستعمل في كلّ ذلك . قال تعالی: فَأَنْبَتْنا فِيها حَبًّا وَعِنَباً وَقَضْباً وَزَيْتُوناً وَنَخْلًا وَحَدائِقَ غُلْباً وَفاكِهَةً وَأَبًّا[ عبس/ 27- 31] ( ن ب ت ) النبت والنبات ۔ ہر وہ چیز جو زمین سے اگتی ہے ۔ اسے نبت یا نبات کہا جاتا ہے ۔ خواہ وہ تنہ دار ہو جیسے درخت ۔ یا بےتنہ جیسے جڑی بوٹیاں لیکن عرف میں خاص کر نبات اسے کہتے ہیں ہیں جس کے تنہ نہ ہو ۔ بلکہ عوام تو جانوروں کے چاراہ پر ہی نبات کا لفظ بولتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ : ۔ لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَباتاً [ النبأ/ 15] تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں ۔ میں نبات سے مراد چارہ ہی ہے ۔ لیکن یہ اپانے حقیقی معنی کے اعتبار سے ہر پڑھنے والی چیز کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ اور بناتات حیوانات اور انسان سب پر بولاجاتا ہے ۔ اور انبات ( افعال ) کا لفظ سب چیزوں کے متعلق اسستعمال ہوتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ فَأَنْبَتْنا فِيها حَبًّا وَعِنَباً وَقَضْباً وَزَيْتُوناً وَنَخْلًا وَحَدائِقَ غُلْباً وَفاكِهَةً وَأَبًّا[ عبس/ 27- 31] پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا ور انگور اور ترکاری اور زیتون اور کھجوریں اور گھنے گھے باغ ور میوے ور چارہ ۔ (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٦١) اور تم نے پھر کہا کہ صرف اس ایک قسم کے کھانے یعنی ترنجبین اور بٹیر پر ہم نہیں رہ سکتے، اللہ تعالیٰ سے زمین کی پیداوار مانگنے لگے تاکہ ساگ، لہسن، پیاز ککڑی، وغیرہ پیدا ہو، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا لہسن اور پیاز جیسی ادنی چیز کو ” من وسلوی “ کے مقابلے میں جو افضل اور اعلی ہے تبدیل کرتے ہو یعنی ادنی درجے کی چیز کو مانگتے ہو اور اعلی درجے کی چیز کو چھوڑتے ہو، جس شہر سے آئے ہو وہاں چلے جاؤ یا اور کسی شہر میں، وہاں جو تم لوگوں نے درخواست کی ہے وہی ملے گا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے بعد ان پر جزیہ کی ذلت اتاری گئی، اور وہ فقر و افلاس کی مصیبت میں پڑگئے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے لعنت وذلت اور مسکنت کی سزا کے مستحق ہوگئے کیوں کہ وہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور قرآن کریم کا انکار اور انبیاء کرام کو ناجائز قتل کرتے تھے اور یوم السبت کے بارے میں حق سے تجاوز کرتے اور انبیاء کرام کے قتل کرنے اور گناہوں کو حلال سمجھنے کی وجہ سے یہ غضب ان پر نازل ہوا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٦١ (وَاِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰی لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وَّاحِدٍ ) “ من وسلویٰ کھا کھا کر اب ہم اکتا گئے ہیں۔ (فَادْعُ لَنَا رَبَّکَ ) (یُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ ) “ یعنی زمین کی پیداوار میں سے ‘ نباتات ارضی میں سے ہمیں رزق دیا جائے۔ (مِنْم بَقْلِہَا) (وَقِثَّآءِھَا) “ یہ لفظ کھیرے اور ککڑی وغیرہ سب کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ (وَفُوْمِہَا) فُوم کا ایک ترجمہ گیہوں کیا گیا ہے ‘ لیکن میرے نزدیک زیادہ صحیح ترجمہ لہسن ہے۔ عربی میں اس کے لیے بالعموم لفظ ” ثُوم “ استعمال کیا جاتا ہے۔ لہسن کو فارسی میں توم اور پنجابی ‘ سرائیکی اور سندھی میں ” تھوم “ کہتے ہیں اور یہ فوم اور ثوم ہی کی بدلی ہوئی شکل ہے ‘ اس لیے کہ عربوں کی آمد کے باعث ان کی زبان کے بہت سے الفاظ سندھی اور سرائیکی زبان میں شامل ہوگئے ‘ جو تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ کافی تعداد میں اب بھی موجود ہیں۔ (وَعَدَسِہَا) (وَبَصَلِہَا ط) “ اب جو سالن کے چٹخارے ان چیزوں سے بنتے ہیں ان کی زبانیں وہ چٹخارے مانگ رہی تھیں۔ بنی اسرائیل صحرائے سینا میں ایک ہی طرح کی غذا ” مَنّ وسلویٰ “ کھاتے کھاتے اکتا گئے تھے ‘ لہٰذا وہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کہنے لگے کہ ہمیں زمین سے اگنے والی چٹخارے دار چیزیں چاہئیں۔ (قَالَ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ الَّذِیْ ہُوَ اَدْنٰی بالَّذِیْ ہُوَ خَیْرٌ ط) ” “ مَن وسلویٰ نباتات ارضی سے کہیں بہتر ہے جو اللہ کی طرف سے تمہیں دیا گیا ہے۔ تو اس سے تمہارا جی بھر گیا ہے اور اس کو ہاتھ سے دے کر چاہتے ہو کہ یہ ادنیٰ چیزیں تمہیں ملیں ؟ (اِہْبِطُوْا مِصْرًا فَاِنَّ لَکُمْ مَّا سَاَلْتُمْ ط) ” “ لفظ ” اِہْبِطُوْا “ پر آیت ٣٨ کے ذیل میں بات ہوچکی ہے کہ اس کا معنی بلندی سے اترنے کا ہے۔ ظاہر بات ہے یہاں یہ لفظ آسمان سے زمین پر اترنے کے لیے نہیں آیا ‘ بلکہ اس کا صحیح مفہوم یہ ہوگا کہ کسی بستی میں جا کر آباد ہوجاؤ ! (settle down somewhere) اگر تمہیں زمین کی پیداوار میں سے یہ چیزیں چاہئیں تو کہیں آباد (settle) ہوجاؤ اور کاشت کاری کرو ‘ یہ ساری چیزیں تمہیں مل جائیں گی۔ (وَضُرِبَتْ عَلَیْہِمُ الذِّلَّۃُ وَالْمَسْکَنَۃُق) “ (وَبَآءُ وْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ ط) “ وہ اللہ کے غضب میں گھرگئے۔ بنی اسرائیل وہ امت تھی جس کے بارے میں فرمایا گیا : (وَاَ نِّیْ فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ) (البقرۃ) اسی امت کا پھر یہ حشر ہوا تو کیوں ہوا ؟ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی وجہ سے ! انہیں کتاب دی گئی تھی کہ اس کی پیروی کریں اور اسے قائم کریں۔ سورة المائدۃ میں فرمایا گیا : (وَلَوْ اَنَّہُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰٹۃَ وَالْاِنْجِیْلَ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِمْ مِّنْ رَّبِّہِمْ لَاَکَلُوْا مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ ط ) (آیت ٦٦) ” اگر یہ (اہل کتاب) تورات اور انجیل اور ان دوسری کتابوں کو قائم کرتے جو ان کی جانب ان کے رب کی طرف سے اتاری گئیں تو کھاتے اپنے اوپر سے اور اپنے قدموں کے نیچے سے۔ “ یعنی ان کے سروں کے اوپر سے بھی نعمتوں کی بارش ہوتی اور زمین بھی ان کے لیے نعمتیں اگلتی۔ لیکن انہوں نے اس کو چھوڑ کر اپنی خواہشات ‘ اپنے نظریات ‘ اپنے خیالات ‘ اپنی عقل اور اپنی مصلحتوں کو مقدمّ کیا ‘ اور اپنے تمرد ‘ اپنی سرکشی اور اپنی حاکمیت کو بالاتر کیا۔ جو قوم دنیا میں اللہ کے قانون ‘ اللہ کی ہدایت اور اللہ کی کتاب کی امین ہوتی ہے وہ اللہ کی نمائندہ (representative) ہوتی ہے ‘ اور اگر وہ اپنے عمل سے غلط نمائندگی (misrepresent) کرے تو وہ اللہ کے نزدیک کافروں سے بڑھ کر مغضوب اور مبغوض ہوجاتی ہے۔ اس لیے کہ کافروں کو دین پہنچانا تو اس مسلمان امت کے ذمہّ تھا۔ اگر یہ خود ہی دین سے منحرف ہوگئے تو کسی اور کو کیا دین پہنچائیں گے ؟ آج اس مقام پر موجودہ امت مسلمہ کھڑی ہے کہ تعداد میں سوا ارب یا ڈیڑھ ارب ہونے کے باوجود ان کے حصے میں عزت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ دنیا کے سارے معاملات G- 7 اور G- 15 ممالک کے ہاتھ میں ہیں۔ سکیورٹی کونسل کے مستقل ارکان کو ویٹو کا حق حاصل ہے ‘ لیکن کوئی مسلمان ملک نہ تو سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے اور نہ ہی G- 7 ‘ G- 9 یا G- 15 میں شامل ہے۔ گویا ع ” کس نمی پرسد کہ بھیا کیستی ! “ ہماری اپنی پالیسیاں کہیں اور طے ہوتی ہیں ‘ ہمارے اپنے بجٹ کہیں اور بنتے ہیں ‘ ہماری صلح اور جنگ کسی اور کے اشارے سے ریموٹ کنٹرول انداز میں ہوتی ہیں۔ یہ ذلت اور مسکنت ہے جو آج ہم پر تھوپ دی گئی ہے۔ ہم کہتے ہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘ لیکن اس کے لیے جنگ کرنے کو ہم تیار نہیں ہیں۔ یہ خوف نہیں ہے تو کیا ہے ؟ یہ مسکنت نہیں ہے تو کیا ہے ؟ اگر اللہ پر یقین ہے اور اپنے حق پر ہونے کا یقین ہے تو اپنی شہ رگ دشمن کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ہمت کرو۔ لیکن نہیں ‘ ہم میں یہ ہمت موجود نہیں ہے۔ ہمارے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خبریں آتی رہیں گی کہ قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں اتنے کشمیریوں کو شہید کردیا ‘ اتنی مسلمان عورتوں کی بےحرمتی کردی ‘ لیکن ہم یہاں اپنے اپنے دھندوں میں ‘ اپنے اپنے کاروبار میں ‘ اپنی اپنی ملازمتوں میں اور اپنے اپنے کیریئرز میں مگن ہیں۔ بہرحال متذکرہ بالا الفاظ اگرچہ بنی اسرائیل کے لیے آئے ہیں کہ ان پر ذلت و خواری اور محتاجی و کم ہمتی مسلطّ کردی گئی ‘ لیکن اس میں آج کی امت مسلمہ کا نقشہ بھی موجود ہے ؂ ّ َ خوشتر آں باشد کہ سر دلبراں گفتہ آید در حدیث دیگراں ! (ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ کَانُوْا یَکْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ) (وَیَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّ ط) “ ّ ہمارے ہاں بھی مجددین امت کو ‘ قتل بھی کیا گیا اور ان میں سے کتنے ہیں جو جیلوں میں ڈالے گئے۔ متعدد صحابہ کرام (رض) اور سینکڑوں تابعین مستبد حکمرانوں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ ائمۂ دین کو ایسی ایسی مار پڑی ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ہاتھی کو بھی ایسی مار پڑے تو وہ برداشت نہ کرسکے۔ امام احمد بن حنبل (رح) کے ساتھ کیا کچھ ہوا ! امام ابوحنیفہ (رح) نے جیل میں انتقال کیا اور وہاں سے ان کا جنازہ اٹھا۔ امام دار الہجرت امام مالک (رح) کے کندھے کھینچ دیے گئے اور منہ کالا کر کے انہیں اونٹ پر بٹھا کر پھرایا گیا۔ حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی (رح) ‘ کو پس دیوار زنداں ڈالا گیا۔ سید احمد بریلوی (رح) اور ان کے ساتھیوں کو خود مسلمانوں نے شہید کروا دیا۔ ہماری تاریخ ایسی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ اب نبی تو کوئی نہیں آئے گا۔ ان کے ہاں نبی تھے ‘ ہمارے ہاں مجددین ہیں ‘ علماء حق ہیں۔ انہوں نے جو کچھ انبیاء ( علیہ السلام) کے ساتھ کیا وہی ہم نے مجددین کے ساتھ کیا۔ ّ (ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْا وَّکَانُوْا یَعْتَدُوْنَ ) ” “ ان کو یہ سزا ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے اور حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے دی گئی۔ اللہ تعالیٰ تو ظالم نہیں ہے (نعوذ باللہ ) ‘ اللہ تعالیٰ نے تو انہیں اونچا مقام دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی ” خیر امت “ قراردیا۔ ہم نے بھی جب اپنا مشن چھوڑ دیا تو ذلت اور مسکنت ہمارا مقدر بن گئی۔ اللہ کا قانون اور اللہ کا عدل بےلاگ ہے۔ یہ سب کے لیے ایک ہے ‘ ہر امت کے لیے الگ الگ نہیں ہے۔ اللہ کی سنت بدلتی نہیں۔ چناچہ بنی اسرائیل کی بداعمالیوں کے سبب ان کا جو حشر ہوا آج وہ ہمارا ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں میری کتاب ” سابقہ اور موجودہ مسلمان امتوں کا ماضی ‘ حال اور مستقبل “ کے نام سے موجود ہے ‘ اس کا مطالعہ کیجیے !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

77. This does not mean that their real fault lay in asking for things which entailed cultivation instead of availing themselves of manna and quails which they received without any toil. What is emphasized here is that rather than being concerned with the great purpose for which they had been brought to the Sinai they relished the foods which gratified their palates to such a degree that they could not forgo them even temporarily (cf. Numbers 11: 4-9) . 78. There are several ways in which one might deny the signs of God. First, one might refuse to accept those teachings of God which one found contrary to one's fancies and desires. Second, one might know that something is from God and yet wilfully flout it. Third, one might know well the import of God's directives and yet distort them. 79. The Israelites recorded their crimes in detail in their own history. Here are just a few examples from the Bible: (1) After the death of Solomon the state of the Israelites was split into two: the State of Judah with its capital in Jerusalem, and the State of Israel with its capital in Samaria. This was followed by a series of wars between the two States so that the State of Judah sought the assistance of the Aramacan State of Damascus against its own kinsmen. At this, Hamani the seer went under God's direction to Asa the king and rebuked him. Instead of rectifying his behaviour, Asa was so angry that he put the seer in the stocks. (See 2 Chronicles 16: 7-10.) (2) When Elijah denounced the Jews for their worship of Baal and invited them to retun to monotheism, Ahab, the king of Israel pursued him for the sake of his pagan wife so that he had to take refuge in the mountains of the Sinai peninsula. On this occasion, according to the Bible, he said: '. . . the people of Israel have forsaken thy covenant, thrown down thy altars, and slain thy prophets with the sword., and 1, even 1 only, am left; and they seek my life, to take it away' (1 Kings 19: 14) . (3) The same king Ahab imprisoned another Prophet, Micah, for no other reason than that of speaking the truth. King Ahab ordered that he should be given only bread and water. (See 1 Kings 22: 26-7) (4) When idol-worship and moral corruption became prevalent in Judah and the Prophet Zechariah raised his voice against them, he was stoned to death in the very court of the house of the Lord. (See 2 Chronicles 24: 2l.) (5) When the Israelite State of Samaria was wiped out by the State of Jerusalem, the Prophet Jeremiah deplored the condition of the Israelites. He warned them that it was time they set about mending their ways otherwise they would face an even more calamitous end than that of Samaria. The response to this sincere preaching was abuse and curses: he was beaten, imprisoned, put in the stocks and lowered by ropes into a cistern, where he was left to die of hunger and thirst. He was also accused of various crimes, including treason and conspiracy. (See Jeremiah 15: 10; 18: 20-3; 20: 1-18; 36-40) (6) It is reported of another Prophet, Amos, that when he denounced the widespread errors and corruption in the State of Samaria and warned of the evil consequences that follow such misdeeds, he was condemned to exile and told to pursue his prophetic task somewhere beyond its frontiers. (See Amos 7: 10-13.) (7) When John the Baptist protested against the acts of moral corruption that were brazenly practised in his court, Herod, the ruler of Judah, first put John into prison, then had him beheaded at the request of a dancing girl, and had his head set on a platter and presented to the girl. (See Mark 6: 17-29) (8) The same hostility to Prophets is evident from the life of Jesus. The priests and political leaders of Israel ultimately became inflamed against Jesus, who criticized them for their impiety and hypocrisy and invited them to true faith and riahteousness. It was this which piompted them to prepare a false case against him and persuade the Romans to sign a death sentence. Later, when the Roman governor, Pilate, asked them which of the two prisoners - Jesus or Barabbas, a notorious brigand - should be released on the occasion of the feast, they asked for the release of Barabbas and for the crucifixion of Jesus (Matthew 27: 20-6) . This is a shameful chapter in the record of the Jewish nation, to which the Qur'an refers here in passing. It is evident that when a nation chooses its most notoriously criminal and wicked people for positions of leadership, and its righteous and holy men for gaol and the scaffold, God has no alternative but to lay His curse and damnation on that nation.

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :76 وہ چٹان اب تک جزیرہ نمائے سینا میں موجود ہے ۔ سیّاح اسے جا کر دیکھتے ہیں اور چشموں کے شگاف اس میں اب بھی پائے جاتے ہیں ۔ ۱۲ چشموں میں یہ مصلحت تھی کہ بنی اسرائیل کے قبیلے بھی ۱۲ ہی تھے ۔ خدا نے ہر ایک قبیلے کے لیے الگ چشمہ نکال دیا تاکہ ان کے درمیان پانی پر جھگڑا نہ ہو ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :77 یہ مطلب نہیں ہے کہ مَنّ و سلویٰ چھوڑ کر ، جو بے مشقّت مِل رہا ہے ، وہ چیزیں مانگ رہے ہو ، جن کےلیے کھیتی باڑی کرنی پڑے گی ، بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس بڑے مقصد کے لیے یہ صحرا نوردی تم سے کرائی جارہی ہے ، اس کے مقابلےمیں کیا تم کو کام و دہن کی لذّت اتنی مرغوب ہے کہ اس مقصد کے چھوڑنے کے لیے تیار ہو اور ان چیزوں سے محرُومی کچھ مدّت کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتے؟ ( تقابل کے لیے ملاحظہ ہو گنتی ، باب ۱۱ ، آیت ۹-٤ ) سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :78 آیات سے کفر کرنے کی مختلف صورتیں ہیں ۔ مثلاً ایک یہ کہ خدا کی بھیجی ہوئی تعلیمات میں سے جو بات اپنے خیالات یا خواہشات کے خلاف پائی ، اس کو ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔ دوسرے یہ کہ ایک بات کو یہ جانتے ہوئے کہ خدا نے فرمائی ہے ، پوری ڈھٹائی اور سرکشی کے ساتھ اس کی خلاف ورزی کی اور حکمِ الہٰی کی کچھ پروا نہ کی ۔ تیسرے یہ کہ ارشاد الہٰی کے مطلب و مفہُوم کو اچھی طرح جاننے اور سمجھنے کے باوجود اپنی خواہش کے مطابق اسے بدل ڈالا ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :79 “بنی اسرائیل نے اپنے اس جُرم کو اپنی تاریخ میں خود تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ مثال کے طور پر ہم بائیبل سے چند واقعات یہاں نقل کرتے ہیں: ( ۱ ) حضرت سلیمان ؑ کے بعد جب بنی اسرائیل کی سلطنت تقسیم ہو کر دو ریاستوں ( یروشلم کی دولت یہودیہ اور سامریہ کی دولت اسرائیل ) میں بٹ گئی تو ان میں باہم لڑائیوں کا سلسلہ شروع ہوا اور نوبت یہاں تک آئی کہ یہودیہ کی ریاست نے اپنے ہی بھائیوں کے خلاف دمشق کی ارامی سلطنت سے مدد مانگی ۔ اس پر خدا کے حکم سے حنانی نبی نے یہودیہ کے فرمانروا آسا کو سخت تنبیہ کی ۔ مگر آسا نے اس تنبیہ کو قبول کرنے کے بجائے خدا کے پیغبر کو جیل بھیج دیا ( ۲- تواریخ ، باب ۱۷- آیت ۱۰-۷ ) ( ۲ ) حضرت الیاس ( ایلیاہ Elliah ) علیہ السّلام نے جب بَعْل کی پرستش پر یہودیوں کو ملامت کی اور ازسرِ نَو توحید کی دعوت کا صُور پُھونکنا شروع کیا تو سامریہ کا اسرائیلی بادشاہ اخی اب اپنی مشرک بیوی کی خاطر ہاتھ دھو کر ان کی جان کے پیچھے پڑگیا ، حتّٰی کہ انہیں جزیرہ نمائے سینا کے پہاڑوں میں پناہ لینی پڑی ۔ اس موقع پر جو دُعا حضرت الیاس ؑ نے مانگی ہے ، اس کے الفاظ یہ ہیں: ”بنی اسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کیا اور ایک میں ہی اکیلا بچا ہوں ، سو وہ میری جان لینے کے درپے ہیں ۔ “ ( ۱- سلاطین – باب ۱۹-آیت ۱۰-۱ ) ( ۳ ) ایک اور نبی حضرت میکا یاہ کو اسی اخی اب نے حق گوئی کے جُرم میں جیل بھیجا اور حکم دیا کہ اس شخص کو مصیبت کی روٹی کھلانا اور مصیبت کا پانی پلانا ۔ ( ۱- سلاطین- باب ۲۲-آیت۲۷-۲٦ ) ( ٤ ) پھر جب یہُودیہ کی ریاست میں علانیہ بُت پرستی اور بدکاری ہونے لگی اور زکریاہ نبی نے اس کے خلاف آواز بلند کی ، تو شاہ یہُوداہ یوآس کے حکم سے انہیں عین ہیکلِ سلیمانی میں ”مَقْدِس“ اور ”قربان گاہ“ کے درمیان سنگسار کر دیا گیا ( ۲- تواریخ ، باب ۲٤-آیت ۲۱ ) ( ۵ ) اس کے بعد جب سامریہ کی اسرائیلی ریاست اَشُوریُوں کے ہاتھوں ختم ہو چکی اور یروشلم کی یہودی ریاست کے سر پر تباہی کا طوفان تُلا کھڑا تھا ، تو ”یرمیاہ“ نبی اپنی قوم کے زوال پر ماتم کرنے اُٹھے اور کوچے کوچے انہوں نے پکارنا شروع کیا کہ سنبھل جاؤ ، ورنہ تمہارا انجام سامریہ سے بھی بدتر ہوگا ۔ مگر قوم کی طرف سے جو جواب مِلا وہ یہ تھا کہ ہر طرف سے ان پر لعنت اور پھٹکار کی بارش ہوئی ، پیٹے گئے ، قید کیے گئے ، رسّی سے باندھ کر کیچڑ بھرے حوض میں لٹکا دیے گئے تاکہ بھُوک اور پیاس سے وہیں سُوکھ سُوکھ کر مر جائیں اور ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ قوم کے غدّار ہیں ، بیرونی دشمنوں سے ملے ہوئے ہیں ۔ ( یرمیاہ ، باب۱۵ ، آیت ۱۰- باب ۱۸ ، آیت ۲۳-۲۰- باب ۲۰ ، آیت ۱۸-۱- باب ۳٦ تا باب ٤۰ ) ( ٦ ) ایک اور نبی حضرت عاموس کے متعلق لکھا ہے کہ جب انہوں نے سامریہ کی اسرائیلی ریاست کو اس کی گمراہیوں اور بدکاریوں پر ٹوکا اور ان حرکات کے برے انجام سے خبردار کیا تو انہیں نوٹس دیا گیا کہ ملک سے نکل جاؤ اور باہر جا کر نبوت کرو ( عاموس ، باب ۷- آیت ۱۳-۱۰ ) ( ۷ ) حضرت یحیٰی ( یُوحنا ) علیہ السّلام نے جب ان بد اخلاقیوں کے خلاف آواز اُٹھائی جو یہودیہ کے فرمانروا ہیر و دیس کے دربار میں کھُلم کھُلا ہو رہی تھیں ، تو پہلے وہ قید کیے گئے ، پھر بادشاہ نے اپنی معشوقہ کی فرمائش پر قوم کے اس صالح ترین آدمی کا سر قلم کر کے ایک تھال میں رکھ کر اس کی نذر کر دیا ۔ ( مرقس ، باب ٦ ، آیت ۲۹-۱۷ ) ( ۸ ) آخر میں حضرت عیسیٰ ؑ پر بنی اسرائیل کے علماء اور سردارانِ قوم کا غصّہ بھڑکا کیونکہ وہ انہیں ان کے گناہوں اور ان کی ریاکاریوں پر ٹوکتے تھے اور ایمان و راستی کی تلقین کرتے تھے ۔ اس قصُور پر ان کے خلاف جھُوٹا مقدمہ تیار کیا گیا ، رومی عدالت سے ان کے قتل کا فیصلہ حاصل کیا گیا اور جب رُومی حاکم پیلاطس نے یہُود سے کہا کہ آج عید کے روز میں تمہاری خاطر یسُوع اور برابّا ڈاکو ، دونوں میں سے کس کو رہا کروں ، تو ان کے پُورے مجمع نے بالاتفاق پکار کر کہا کہ برابّا کو چھوڑ دے اور یسُوع کو پھانسی پر لٹکا ۔ ( متٰی ، باب ۲۷- آیت ۲٦-۲۰ ) یہ ہے اس قوم کی داستانِ جرائم کا ایک نہایت شرمناک باب جس کی طرف قرآن کی اس آیت میں مختصراً اشارہ کیا گیا ہے ۔ اب یہ ظاہر ہے کہ جس قوم نے اپنے فُسّاق و فُجّار کو سرداری و سربراہ کاری کے لیے اور اپنے صُلَحا و اَبْرار کو جیل اور دار کے لیے پسند کیا ہو ، اللہ تعالیٰ اس کو اپنی لعنت کے لیے پسند نہ کرتا تو آخر اَور کیا کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

47 : یہ وہی واقعہ ہے جو اوپر حاشیہ نمبر 45 میں بیان کیا گیا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

واذا قلتم : ای واذکر الوقت اذ قلتم اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا۔ طعامد احد مراد اس سے وہ خوارک تھی جو صحرائے تیہ میں ان کو بصورت من وسلوی ملتی تھی۔ طعام واحد اس لئے کہا کہ روز یہی دو چیزیں ایک ہی قسم کی بلا تنوع ملتی تھیں اور بس ۔ فادع لنا۔ فاء عاطفہ سببیہ ہے۔ ہمارے عدم صبر کے سبب سے ہمارے لئے مانگو۔ ادع فعل امر واحد مذکر حاضر دعوۃ باب نصر۔ مصدر سے ۔ تو مانگ۔ تو دعا کر۔ یخرج لنا۔ یخرج مضارع مجزوم بوجہ جواب امر، صیغہ واحد مذکر غائب ۔ ضمیر کا مرجع ربک (تیرا رب ) ہے کہ ہمارے لئے پیدا کرے۔ یخرج لنا کے بعد شیئا محذوف ہے کہ کوئی ایسی شے پیدا کرے۔ مما مرکب ہے من تبعیضیہ اور ما موصولہ سے۔ تنبت الارض۔ تنبت مضارع واحد مؤنث غائب۔ انبات (افعال) مصدر ۔ جو زمین اگاتی ہے۔ مطلب یہ کہ اپنے رب سے دعا کرو کی ایسی چیز کے پیدا کرنے کی جو زمین سے اگتی ہو (از قسم ساگ ۔۔ الخ) من بقلھا۔ من بیانیہ ہے بقل ساگ، ترکاری۔ مضاف ھا ضمیر واحد مؤنث غائب (الارض کے لئے) مضاف الیہ۔ قثائھا مضاف مضاف الیہ ۔ قثاء اسم جنس ہے، اس کی جمع نہیں آتی۔ ککڑی یا ککڑیاں۔ فومھا مضاف مضاف الیہ۔ فوم گیہوں (راغب ، ابن عباس) بنو ہاشم کی زبان میں بھی فوم گیہوں کے معنی میں استعمال ہوتا تھا۔ بعض کے نزدیک جس اناج کی روٹی پکتی ہو اسے فوم کہتے ہیں۔ اکثر مفسرین کے نزدیک یہ اصل میں فوم تھا۔ جس کے منعی لہسن کے ہیں۔ ثاء کو فاء سے بدل دیا ہے اور یہ جائز ہے جیسا کہ مغاثیر (مغثر کی جمع ایک قسم کی گوند ہے) مغافیر (مغفر کی جمع ایک درخت کی گوند) کہا جاتا ہے۔ عدسھا مضاف مضاف الیہ عدس بمعنی مسور۔ بصلہا مضاف مضف الیہ۔ بصل بمعنی پیاز۔ ان سب میں ھا ضمیر واحد مؤنث غائب الارض کے لئے ہے۔ قال ای قال موسیٰ اوقال اللہ۔ اس سے اگلی عبارت ماسئلتم تک اس قول کا مقولہ ہے۔ اتستبدلون ۔ الف استفہامیہ ہے۔ تستبدلون مضارع کا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے۔ استبدال (استفعال) مصدر سے ۔ تم بدلتے ہو۔ الذی ھو ادنی اپنی جملہ تراکیب کے ساتھ یہ جملہ مفعول بہ ہے فعل تستبدلون کا ۔ اور بالذی ھو خیر متعلق فعل تستبدلون کا۔ ادنی مادہ دلو سے مشتق ہے اور دان ودنی کا اسم تفضیل ہے اس کے استعمال کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں۔ (1) اگر اقصی کے بالمقابل آئے تو اقرب کے معنی دیتا ہے مثلاً اذا انتم بالعدوۃ الدنیا وھم بالعدوۃ القصوی (8:42) جب تم (مدینے میں) قریب کے ناکے پر تھے۔ اور وہ (کافر) بعید کے ناکے پر (دنیا مؤنث ہے۔ ادنی کی اور قصوی مؤنث ہے اقصی کی۔ (2) اگر اکبر کے مقابلہ میں آئے تو بمعنی اصغر آتا ہے مثلاً ولنذیقنھم من العذاب الادنی دون العذاب الاکبر (32:21) اور ہم ان کو (قیامت کے دن) بڑے عذاب کے سوا عذاب اصغر، (دنیا کے عذاب) کا بھی مزہ چکھائیں گے۔ (3) کبھی بمعنی اول (نشاۃ اولیٰ ) استعمال ہوتا ہے اور الاخر (نشاۃ ثانیہ) کے مقابلہ میں بولا جاتا ہے۔ مثلاً خسرالدنیا والاخرۃ (22:11) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ (4) کبھی ادنی بمعنی ارذل بھی آتا ہے جیسا کہ آیت ہذا میں اتستبدلون الذی ھو ادنی بالذی ھو خیر (2:61) بھلا عمدہ چیزیں چھوڑ کر ان کے عوض ناقص چیزیں کیوں چاہتے ہو۔ جب ادنی بمعنی ارذل ہو تو دنی کا اسم تفضیل ہوگا۔ دوسری صورتوں میں سے۔ اھبطوا امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر ہے۔ ھبوط (باب ضرب) تم سب اترو، (نیز ملاحظہ ہو 2:36) متذکرۃ الصدر مصرا۔ اسم نکرہ باتنوین بمعنی کوئی شہر۔ مصر (باب نصر) شہر بنانا۔ شہر کو آباد کرنا۔ اھبطوا مصرا۔ جاؤ کسی شہر میں جارہو۔ فان لکم ماسئالتم یہ جملہ امر بالہبوط کی علت ہے یا جواب امر ہے۔ پس بیشک جو تم مانگتے ہو تم کو مل جائیگا۔ ضربت علیہم الذلۃ والمئکۃ۔ الصوب کے معنی ایک چیز کو دوسری چیز پر واقع کرنے یعنی مارنے کے ہیں۔ اور مختلف اعتبارات سے یہ لفظ بہت سے معانی میں استعمال ہوتا ہے مثلاً (1) ہاتھ ، لاٹھی ، تلوار وغیرہ سے مارنا۔ جیسے نضرب الرقاب (47:4) تو ان کی گردنیں اڑا دو ، یا اضرب بعصاک الحجر (2:60) اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ وغیرہ (2) ضرب الارض بالمطر۔ بارش کا برسنا (3) ضرب الدراھم ، دراہم کو ڈھالنا۔ (4) ضرب فی الارض سفر کرنا (5) ضرب الخیمۃ خیمہ لگانا وغیرہ۔ ضربت علیہم الذلۃ۔ یا ضرب الخیمۃ سے ماخوذ ہے۔ مطلب یہ کہ ذلت اور ناداری نے انہیں اس طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا جیسا کہ کسی شخص پر خیمہ لگا ہوا ہوتا ہے یا یہ محاورہ ضربت الطین علی الحائط (مٹی دیوار پر لیس دی گئی) سے مشتق ہے یعنی ذلت اور ناداری کو ان پر لیس دیا گیا یا چپکا دیا گیا۔ المسکنۃ کو فقر یا ناداری اس لئے کہتے ہیں کہ فقرا آدمی کو نچلا بٹھا دیتا ہے اور چلبلا پن اور اکڑ سب جاتی رہتی ہے۔ ترجمہ ہے ۔ اور ان پر ذلت و غربت مسلط کردی گئی۔ باوا ۔ ماضی جمع مذکر غائب انہوں نے کمایا۔ وہ لوٹے، وہ پھرے۔ بواء (باب نصر) مصدر سے جس کے اصل معنی ٹھکانہ درست کرنے اور جگہ ہموار کرنے کے ہیں۔ مکان بواء اس مقام کو کہتے ہیں جو اس جگہ پر اترنے کے لئے ساز گار اور موافق ہو۔ باء وا بغضب من اللہ وہ ایسی جگہ اترے کہ ان کے ساتھ اللہ کا غضب ہے۔ یہاں بغضب موضع حال میں ہے جیسے خرج بسیفہ میں ہے اور مربزید کی طرح مفعول نہیں ہے اور بغضب پر باء لاکر تنبیہ کی ہے کہ موافق جگہ میں ہونے کے باوجود وہ غضب الٰہی میں گرفتار ہیں تو ناموافق جگہ میں تو بالاولیٰ ان پر غضب ہوگا۔ اس کا مادہ باء و ہے۔ ذلک کا مشار الیہ غضب ہے۔ یا ذلت و فقر و غضب ہر سہ کی طرف اشارہ ہے۔ بانہم میں باء سببیہ ہے۔ انھم کانوا یکفرون بایات اللہ (سبب اول) ویقتلون النبیین بغیر الحق (سبب ددوم) یعنی اس ذلت و فقرہ و غضب کا سبب ان کا آیات اللہ سے انکار اور نبیوں کا ناحق قتل تھا ۔ فائدہ : نبیوں کا قتل تو ہمیشہ ناحق ہی ہوتا ہے۔ بغیر الحق کا لفظ زور دینے کیلئے بڑھایا گیا ہے گویا ان کے فعل کے ناحق ہونے کو تکرارا بیان کیا ہے، جن نبیوں کو قتل کیا گیا ان میں حضرت شعیائ، حضرت یحییٰ اور حضرت زکریا (علیہم السلام) بھی ہیں۔ ذلک بما عصواو کالوا یعتدون اس کی مندرجہ ذیل صورتیں ہیں۔ (1) اگر ذلک کا اشارہ آیات اللہ سے انکار اور قتل انبیاء کی طرف ہے تو بما میں باء سببیہ ہے اور ما موصولہ اور مطلب یہ ہوگا کہ ان کا آیات اللہ سے انکار اور انبیاء کا ناحق قتل کا سبب ان کی نافرمانی اور حدود اللہ سے تجاوز تھا۔ یعنی ان کا مسلسل کفر اور تجاوز حدود اللہ ان کو آہستہ آہستہ قتل انبیاء جیسے گھناؤنے جرم کے ارتکاب تک لے گیا۔ (2) بعض کے نزدیک اسم اشارہ ذلک تکرار مضمون کو پر زور بنانے کے لئے آیا ہے اور باء بمعنی مع ہے اور مطلب یہ کہ خداوند تعالیٰ نے ان پر ذلت و فقر چسپاں کردیا۔ اور وہ مورد غضب الٰہی اس لئے ہوئے کہ وہ آیات الٰہی سے منکر ہوئے۔ انبیاء کو ناحق قتل کیا۔ مسلسل نافرمانی کے مرتکب ہوئے اور تجاوز حدود اللہ پر مصر رہے۔ عصوا۔ ماضی جمع مذکر غائب عصیان معصیۃ (باب ضرب) انہوں نے نافرمانی کی۔ عصوا۔ اصل میں عصیوا تھا۔ یا متحرک ما قبل اس کا مفتوح اس لئے یاء کو الف سے بدلا واو اور یاء ہر دو ساکن ہوئے الف اجتماع ساکنین سے گرگیا۔ عصوا رہ گیا۔ کانوا یعتدون۔ ماضی استمراری کا صیغہ جمع مذکر غائب اعتداء (افتعال) مصدر وہ زیادتی کیا کرتے تھے۔ وہ حدود شرعیہ سے تجاوز کیا کرتے تھے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 من اور سلوی دونوں کی طعام واحد ایک کھانا قرار دینا اس بنا پر ہے کہ روزانہ یہی کھاتے اور اس میں کوئی تبدیلی نہ ہوتی یہ ان پر اللہ تعالیٰ نعمت تھی مگر ان بدبختوں نے اس نعمت کی قدر نہ کی اران سے کمتری چیزوں کا مطالبہ کرنے لگے حسن بصری (رح) فرماتے ہیں کہ وہ مصر میں جس قسم کی چیزوں کے عادی تھے وہی طلب کرنے لگے۔ (ابن کثیر)2 یہ اں مصرا کا لفظ متصرف اور تنوین کے ساتھ ہے کیونکہ مصاحف عثمانیہ کے رسم الخط میں الف موجود ہے لہذا اس سے مراد کوئی ایک شہر ہے حضرت ابن عباس (رض) نے اس کی یہی تفسیر کی ہے بعض نے مصر فرعون مراد لیا ہے۔ (ابن کثیر)3 عضب بھی اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔ بعض علماء نے اس کی تاویل کی ہے اور اس سے ارادہ عقوبت یا نفس عقوبت مراد لی ہے (قرطبی) مگر سلف صالح کا اس پر اتفاق ہے کہ صفات الہی کو بلا تاویل ماننا صروری ہے۔ ( جامع البیان)4 حدیث میں ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اشد الناس عذابا یوم القیامتہ رجل قتلہ نبی اوقتل نبیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب اس شخص کو ہوگا جسے نبی قتل کر ڈالے یا وہ نبی کو قتل کر ڈالے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بدبخت لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ہاتھ سے نبی قتل ہوسکتا ہے۔5 یہود اپنی نافرمانی اور سرکشی میں اس حدی تک بڑھ گئے تھے کہ وہ آیات الہی کے انکار اور انبیاء کے قتل سے بھی باز نہ رہے احکام الہی کو سمجھنے کے باوجود بدل ڈالتے اور انبیاء کے قتل کے بارے میں حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ وہ روزانہ بہت سے انبیاء کو قتل کر ڈالتے۔ جن انبیاء کو انہوں نے قتل کیا ان میں شعیا، زکریا، اور یحییٰ جیسے جلیل القدر انبیاء تک شامل ہیں۔ (ابن کثیر) اس کی سزا اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ دی کہ ان پر ذلت اور مسکنت مسلط کردی وہ جہاں کہیں رہے۔ دوسروں کے غلام بن کر رہے اور بعض اوقات انتہائی مال دار ہونے کو باوجود انہوں نے ذلیل و خوار ہو کر زند گی بسر کی اگر کبھی دنیا میں انہیں امن چین نصیب ہوا بھی اور ان کی برائے نام حکومت قائم ہوئی تو اپنے بل پوتے پر نہیں بلکہ دوسروں کے سہارے پر۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 61 لن نصبر (ہم ہرگز صبرنہ کریں گے) ۔ طعام (کھانا) ۔ واحد (ایک) ۔ ادع (تو دعا کر) ۔ یخرج (نکال دے) ۔ تنبت (اگاتی ہے) ۔ بقل (ترکاری، ساگ ) ۔ قثاء (ککڑی) ۔ فوم (گیہوں ، (لہسن) ۔ عدس (مسور) ۔ بصل (پیاز) ۔ اتستبدلون (کیا تم بدلتے ہو) ۔ ادنیٰ (گھٹیا، معمولی، بےقیمت) ۔ خیر (زیادہ بہتر) ۔ مصر (شہر۔ اس سے مراد ملک مصر بھی ہو سکتا ہے جہاں کی ذلت بھری زندگی سے نکل کر آئے ہیں) ۔ سالتم (تم نے سوال کیا) ۔ ضربت (ماردی گئی، مسلط کردی گئی) ۔ الذلۃ (ذلت، رسوائی، خواری) ۔ المسکنۃ (محتاجی، فقیری، ناداری) ۔ باء وا (وہ کمالائے، وہ لوٹے) ۔ یقتلون (وہ قتل کرتے ہیں) ۔ بغیر الحق (ناحق، جس کا کوئی حق نہ ہو وہ کام کرنا) ۔ عصوا (انہوں نے نافرمانی کی ) ۔ یعتدون (وہ حد سے بڑھتے ہیں) ۔ تشریح : آیت نمبر 61 جب من وسلوی اترنے لگا تو اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے انہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے جھگڑنا شروع کردیا کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) یہ تم نے ہمیں کہاں لاڈالا جہاں من وسلوی کے سواکچھ بھی میسر نہیں آتا، ہم مصر میں تھے تو ہمیں ہر طرح کی سبزی ، ترکاری ، گیہوں ، پیاز اور مسور کی دال ملا کرتی تھی، اے موسیٰ ہم روزانہ ایک ہی جیسا کھانا کھا کر تنگ آچکے ہیں اور ہم ایک کھانے پر صبر نہیں کرسکتے۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے اس طرح بات کرنا اور پھر بھونڈے طریقے سے چیز مانگنا اللہ کو پسند نہیں آیا، کیونکہ اگر یہ کہتے کہ اے اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ نے ہمیں اس ریگستان میں من وسلوی کی نعمت سے نوازا، آپ کی عنایت ہوگی اگر ہمیں سبزی و ترکاریاں بھی عطا فرما دیں، یقیناً اگر شکر کا انداز اختیار کرتے تو ان کو ریگستان میں جہاں اور نعمتیں عطا کی گئی تھیں یہ نعمتیں بھی دے دی جاتیں مگر بنی اسرائیل کا سب سے بڑا عیب ہی یہ تھا کہ وہ ہر بات کو ناشکری کا انداذ دے دیا کرتے تھے، اسی لئے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ اللہ نے تمہیں ایک اعلیٰ اور بہتر نعمت سے نوازا ہے کیا تم اس کے مقابلے میں معمولی اور گھٹیا چیزوں کا مطالبہ کرتے ہو۔ کیونکہ اللہ کی دی ہوئی نعمت کے مقابلے میں ہر چیز گھٹیا اور ادنیٰ ہے۔ انہوں نے اصرار کیا تو اللہ نے فرمایا کہ اے موسیٰ ان سے کہہ دو کہ تم سامنے کی بستی میں جاؤ، جو تم نے مانگا ہے وہ سب کچھ تمہیں ملے گا لیکن اللہ کی نعمتوں کو ٹھکرانے کا انجام یہ ہے کہ تمہارے اوپر ہمیشہ کے لئے ذلت و خواری بھی مسلط کردی گئی ہے۔ اب تم جہاں بھی رہو دوسروں کی محتاجی اور ذلت کے ساتھ رہوگے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قوم میں اس طرح کے عیب پیدا ہونے کی وجہ یہ تھی کہ وہ احکام الٰہی کو نہیں مانتے تھے، اللہ کے بھیجے ہوئے نبیوں کو ناحق قتل کرتے، نافرمانی کرتے اور حدود الٰہی سے باہر نکل جایا کرتے تھے ان باتوں کا لازمی اثر یہ ہے کہ اللہ نے ان پر ہمیشہ کی ذلت و خواری مسلط کردی۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ منجملہ ذلت ومسکنت کے یہ بھی ہے کہ یہودیوں سے سلطنت قرب قیامت تک کے لیے چھین لی گئی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حضرت موسیٰ ، ان کی طفلانہ درخواست سن کر سخت رنجیدہ ہوئے ۔ ” کیا ایک بہتر چیز کے بجائے ، تم ایک ادنیٰ درجے کی چیز لینا چاہتے ہو ؟ “ اللہ تعالیٰ تو تمہارے لئے بلند یاں پسند کرتا ہے اور تم ہو کہ گرے جارہے ہو۔ ” اچھا کسی شہری آبادی (یا مصر) میں جارہو ، جو کچھ مانگتے ہو ، وہاں مل جائے گا۔ “ اس کے دومعنی ہوسکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ جو کچھ وہ طلب کررہے ہیں وہ تو بالکل ایک معمولی چیز ہے ۔ اس لئے کوئی لمبی چوڑی درخواست دینے اور دعا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، کسی شہری آبادی میں چلے جائیں وہاں یہ چیزیں بڑی مقدار میں انہیں مل سکتی ہیں ۔ دوسرے یہ کہ تم دوبارہ لوٹ کر مصر چلے جاؤ، جہاں سے تمہیں نکالا گیا تھا۔ اپنی اس مالوف ذلت آمیز اور گھٹیا درجے کی غلامانہ زندگی کو دوبارہ اختیار کرلو ۔ تمہیں کافی مقدار میں ساگ۔ ترکاریاں ، گیہوں ، اور لہسن پیاز وغیرہ سب دستیاب ہوں گے ۔ اور اس بلند نصب العین کو چھوڑ ہی دو جس کے لئے تمہیں چن لیا گیا تھا۔ اگر یہ دوسرا مفہوم لیاجائے تو یہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف سے ایک قسم کی تادیب اور توبیخ ہوگی اور انہیں شرم دلانا مقصود ہوگا۔ اگرچہ بعض مفسرین نے اس دوسرے معنی کو مستبعد سمجھا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کے بعد آنے والے نتیجے پر غور کیا جائے تو یہی مفہوم زیادہ مناسب ہے ۔ فرمایا جاتا ہے۔ ” آخرکار نوبت یہاں تک پہنچی کہ ذلت و خواری اور پستی و بدحالی ان پر مسلط کردی گئی اور وہ اللہ کے غضب میں گھر گئے ۔ “ ان پر ذلت اور خواری کا ہمیشہ کے لئے مسلط ہونا ، اور ان کا اللہ کے غضب میں گھرجانا ، تاریخی لحاظ سے اس مرحلے میں واقع نہیں ہوا۔ یہ لوگ ذلیل و خوار زمانہ مابعد میں ، اس وقت ہوئے جب کہ وہ بہت سی برائیوں میں مبتلا ہوگئے اور جس کا ذکر اس آیت کے آخری حصے میں ہوا۔ ” یہ نتیجہ تھا ، اس کا کہ وہ اللہ کی آیات سے کفر کرنے لگے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے لگے ۔ یہ نتیجہ تھا ان کی نافرمانیوں کا اور اس بات کا کہ حدود شرع سے نکل جاتے تھے۔ “ اور ان برائیوں کا صدور ، ان سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے زمانہ کے کئی نسلیں بعد ہوا ۔ لیکن یہاں چونکہ انہوں نے ساگ ترکاریوں ، گیہوں اور لہسن پیاز وغیرہ کا مطالبہ کردیا تھا ، اس لئے ، ان کے مکروہ موقف کی مناسبت سے یہاں ہی بتادیا کہ منجملہ اور اسباب کے ان کی ذلت کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ وہ ان چیزوں کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اس لئے مناسب یہی ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا یہ قول کہ ” کسی شہر میں جاکر آباد ہوجاؤ۔ “ اس پر محمول کیا جائے گا کہ آپ انہیں مصر کی غلامانہ زندگی یاد دلا رہے ہیں اور انہیں بتلاتے ہیں کہ وہ اس زندگی سے چھٹکارا پانے پر شکر ادا کریں ۔ اور ان کی نفسانی ذلیل خواہشات کے پیچھے نہ بھاگیں ، جن کے وہ مصر کی ذلیل و خوار زندگی میں خوگر ہوگئے تھے ۔ راہ ہدایت کی طرف بلانے والے مصلحین اور پیغمبروں پر ، بنی اسرائیل نے جو مظالم ڈھائے اور ان کے ساتھ وہ مسلسل جو وحشیانہ اور سنگدلانہ برتاؤ کرتے رہے ، اس کی مثال کسی دوسری قوم کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کئی انبیاء ومصلحین کو ذبح کیا ، قتل کیا بلکہ آرے سے چیر ڈالا کیا ہی بدترین اور وحشیانہ فعل ہے جو ان سے صادر ہوا ........ انہوں نے کفر اور حد سے گزرجانے کی بدترین مثالیں پیش کیں ۔ ظلم و زیادتی کی وحشیانہ مثالوں میں وہ سب سے بازی لے گئے۔ اور سرکشی اور نافرمانی کا ایک ریکارڈ قائم کردیا۔ غرض فسق وفجور کے ان سب میدانوں میں انہوں نے وہ وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیئے جو انہی کا حصہ تھے اور ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ، پھر بھی وہ طویل و عریض اور بڑے بڑے دعوے کرتے رہے ۔ ان کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ تھا کہ صرف وہی ہیں جو ہدایت یافتہ کہلاسکتے ہیں ۔ صرف وہی اللہ کی پسندیدہ قوم ہیں ، وہی اللہ کی جانب سے اجر وثواب کے مستحق ہیں ۔ اللہ کا فضل وکرم ان کے لئے مخصوص ہے اور اس میں ان کا کوئی شریک نہیں ہے ۔ قرآن کریم یہاں ان کے دعاوی کی تردید کرتے ہوئے ایک قاعدہ بیان کردیتا ہے اور یہ قاعدہ قرآن کریم کے تمام قصص کے درمیان بار بار دہرایا جاتا ہے ۔ کبھی پہلے اور کبھی ان کے آخر میں ۔ یعنی یہ کہ ایمان کی حقیقت ایک ہے۔ صحیح عقیدہ ایک ہی ہے ، بشرطیکہ اس عقیدے کے نتیجے میں انسانی اللہ کے سامنے جھک جائے اور ایمان ایسا ہو کہ اس سے عمل صالح کے چشمے پھوٹ رہے ہوں اور یہ کہ اللہ کا فضل وکرم کوئی محدود چیز نہیں ہے نہ کسی نسل سے مخصوص ہے ۔ وہ تمام مؤمنین کے لئے ہے ۔ تمام لوگ ، چاہے جس زمان ومکان سے بھی تعلق رکھتے ہوں ، اللہ کے اس ازلی ابدی دین کے مطابق اس کے فضل وکرم کے مستحق رہے ہیں اور رہیں گے اور آخر میں آخری دین (محمدی) اور آخری نبوت کے مطابق مومنین کا انجام یہ ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بنی اسرائیل کا کہنا کہ ہم ایک کھانے پر صبر نہیں کرسکتے، ہمیں پیاز، لہسن چاہئے ! میدان تیہ میں بنی اسرائیل کو دونوں وقت کھانے کے لیے من وسلوی ملتا تھا۔ انسان کا کچھ ایسا مزاج ہے کہ وہ ایک قسم کا کھانا کھاتے کھاتے بددل ہوجاتا ہے۔ اور اس کی طبیعت کا تقاضا ہوتا ہے کہ مختلف قسم کے کھانے کھائے بنی اسرائیل من وسلوی کھاتے کھاتے اکتا گئے لیکن انہوں نے طبعی اکتاہٹ کو دیکھا اور اس بات کو نہ دیکھا کہ ہم ایسی بد ترین غلامی سے نکل کر آئے ہیں جہاں ہمارے بچے ذبح کر دئیے جاتے تھے اور اف نہ کرسکتے تھے ایسے بڑے دشمن کا ہلاک اور برباد ہونا اور اس سے نجات پانا یہ اللہ تعالیٰ کی اتنی بڑی نعمت ہے کہ اس کے سامنے کھانے کی طبعی اکتاہٹ پر صبر کرلینا معمولی بات ہے لیکن انہوں نے صبر کرنے سے انکار کردیا اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ آپ اپنے رب سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لیے زمین سے نکلنے والی چیزیں پیدا فرمائے ہمیں سبزیاں چاہئیں، کھیرا چاہئے، گیہوں چاہئے، مسور کی دال چاہئے اور پیاز چاہئے۔ اور طرز سوال بھی عجیب ہے وہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کہہ رہے ہیں آپ اپنے رب سے دعا کریں یہ نہیں کہتے کہ ہم سب مل کر اپنے رب سے مانگیں، گویا اپنا کوئی تعلق ہی اپنے رب سے نہیں ہے اور گویا موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کو مصر سے لا کر ایک طرح کے کھانے کی مصیبت میں ڈالا ہے لہذا وہ دعا کریں اور وہی مصیبت حل کریں۔ ان کا شکریہ تو کجا کہ ان کی محنتوں کوششوں اور قربانیوں سے بدترین غلامی سے نجات پائی، شکریہ کی بجائے ان کو مطعون کر رہے ہیں کہ تم نے ہم کو مصیبت میں ڈالا، جب مذاق بگڑ جاتا ہے تو انسان عزت اور رفعت کی قدر نہیں کرتا وہ اپنے پست ذہن کی وجہ سے پستی کو ہی پسند کرتا ہے اور ذلت کا خوگر ہوجاتا ہے اس کی طبیعت ذلیل ہو کر رہنے ہی کو پسند کرتی ہے، وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ طبیعت کی خواہشوں کے مطابق جیتارہوں، چاہے جوتے ہی پڑتے رہیں۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی ناراضگی : حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو بنی اسرائیل کی یہ ادا پسند نہ آئی اور فرمایا کہ تمہارے پاس عمدہ کھانا بغیر کسب معاش اور بغیر محنت مشقت کے پہنچ جاتا ہے تم اس عمدہ چیز کو چھوڑ کر گھٹیا چیزیں طلب کر رہے ہو، یہ طریقہ صحیح نہیں ہے اگر تم کو سبزیاں ترکاریاں، دال اور پیاز چاہئے تو کسی شہر میں چلے جاؤ۔ یہ چیزیں وہیں ملیں گی۔ لفظ ” فوم “ کا معنی تفسیر کی کتابوں میں گیہوں بھی لکھا ہے۔ اور لہسن بھی، دونوں ہی معنی یہاں مراد ہوسکتے ہیں۔ حضرت ابن عباس سے منقول ہے کہ بنی ہاشم کی زبان میں فوم گیہوں کو کہا جاتا تھا۔ حضرت مجاہد نے اس کا ترجمہ لہسن کیا اور حضرت ابن عباس سے ایک قول یہ بھی منقول ہے۔ حضرت امام بخاری نے بعض حضرات کا قول نقل کیا ہے کہ ” الحبوب التی توکل کلھا فوم “ یعنی تمام غلے جو کھائے جاتے ہیں وہ سب فوم کا مصداق ہیں۔ (راجع ابن کثیر ص ١٠١ ج ١) یہودیوں پر ذلت اور مسکنت مار دی گئی : پھر فرمایا کہ یہود پر ذلت اور مسکنت مار دی گئی۔ یعنی ان کے ساتھ لازم کردی گئی۔ وہ برابر ذلیل رہیں گے۔ جس میں دوسری قوموں کا ماتحت ہونا، جزیہ دینا مال کا حریص ہونا، بہت زیادہ مال ہوتے ہوئے بھی مال کی طلب میں لگنا اور جان کھپانا یہ سب ذلت میں داخل ہے۔ صاحب معالم التنریل ص ٧٨ ج ١ لکھتے ہیں : فتری الیھود و ان کانوا میسا سیر کأنھم فقراءٌ و قیل الذلۃ ھی فقر القلب فلا تری فی أھل الملل اذل و احرص علی المال من الیھود (یہود پر چونکہ ذلت اور مسکنت مار دی گئی اور ان کی جانوں کے ساتھ لگا دی گئی اس لیے تم ان کو دیکھو گے کہ مالدار ہوتے ہوئے بھی فقیر ہیں۔ اور بعض حضرات نے فرمایا کہ ذلت سے دل کا فقیر ہونا مراد ہے۔ اسی لیے تمام اہل مذاہب میں یہودیوں سے بڑھ کر کوئی قوم زیادہ ذلیل اور مال کی حریص نہیں ہے۔ ) صاحب معالم التنزیل نے سچ فرمایا کہ مالدار ہوتے ہوئے بھی لیچڑ ہونا اور پیسے کے لیے جان دینا اور تھوڑا سا نقصان ہوجانے پر بیمار پڑجانا یا دل کا دورہ پڑجانا یا اچانک مرجانا، یہ باتیں قلبی فقر کو ظاہر کرتی ہیں اور اس کے نمونے اگر دیکھنے ہوں تو ہندوستان کے بنیوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہود نے انبیاء کرام (علیہ السلام) کو قتل کیا اس لیے غضب الٰہی کے مستحق ہوگئے : پھر فرمایا کہ، وہ غضب الٰہی کے مستحق ہوگئے اور ذلت اور مسکنت کا ان کے ساتھ لازم ہوجانا اور غضب الٰہی کا مستحق ہوجانا اس وجہ سے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے تھے اور اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور اللہ تعالیٰ کی حدود سے آگے بڑھ جاتے تھے۔ حضرات انبیاء کرام (علیہ السلام) کا قتل تو ناحق ہی ہوتا ہے لیکن بغیر الحق کی تصریح اس لیے فرمائی کہ ان کے نزدیک بھی ان کو قتل کرنا ناحق تھا پھر یہ کہ ان حضرات کے قتل کرنے پر کوئی ندامت نہیں ہوتی تھی۔ مفسر ابن کثیر نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے نقل کیا ہے کہ بنی اسرائیل نے شروع دن میں تین سو نبیوں کو قتل کردیا (علیہم الصلوۃ والسلام) پھر شام کو اپنے بازاروں میں سبزیوں کا کاروبار شروع کردیا۔ بنی اسرائیل نے جن انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام کو قتل کیا ان میں حضرت زکریا اور حضرت یحییٰ ( علیہ السلام) کے اسماء گرامی زیادہ مشہور ہیں۔ حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ارشاد فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب والاوہ شخص ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا یا جسے کسی نبی نے قتل کیا یا جس نے اپنے والدین میں سے کسی کو قتل کیا اور تصویر بنانے والوں کو بھی سب سے زیادہ سخت عذاب ہوگا اور اس عالم کو بھی جس سے اپنے علم سے نفع حاصل نہیں کیا۔ (مشکوۃ المصابیح ص ١٣٧٨ زبیہقی فی شعب الایمان) یہودیوں کی حکومت سے متعلق ایک سوال : جب سے یہودیوں کی حکومت قائم ہوئی ہے تو کم علم یہ اشکال پیش کرنے لگے ہیں کہ قرآن مجید میں پیشین گوئی تھی کہ ان کی حکومت کبھی قائم نہ ہوگی اس پیشین گوئی کے خلاف کیسے ہوگیا ؟ یہ سوال کوئی وزنی نہیں ہے کیونکہ قرآن مجید میں ایسی کوئی تصریح نہیں ہے بلکہ سورة آل عمران میں اس طرف اشارہ ہے کہ ذلت ان پر ماردی گئی ہے بعض حالات میں وہ نہ رہے گی چناچہ ارشاد ہے : (ضُرِبَتْ عَلَیْھِمُ الذِّلَّۃُ اَیْنَ مَا ثُقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ حَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ ) ” یعنی ان پر ذلت جما دی گئی وہ جہاں کہیں پائے جائیں مگر اللہ کے کسی قانون کے ذریعے سے یا آدمیوں کے ذریعہ سے۔ “ اللہ کے قانون کا مطلب تو یہ ہے کہ کوئی یہودی بوڑھا ہو یا عبادت میں لگا ہو مسلمانوں سے جنگ نہ کرتا ہو تو وہ قتل نہ کیا جائے گا۔ اگرچہ اس کی عبادت آخرت میں نفع دینے والی نہیں ہے۔ اور آدمیوں کے ذریعہ اس کی ذلت رک جانے کا مطلب یہ ہے کہ کسی قوم سے ان کی صلح ہوجائے یا کوئی قوم ان کو قوت پہنچانے لگے یا ان کی مدد کرنے لگے جس سے ان کو تھوڑی سی عارضی عزت مل جائے۔ ظاہر ہے کہ یہودیوں کی جواب حکومت قائم ہے وہ بعض دوسری حکومتوں کی وجہ سے ہے اگر وہ ان کی مدد اور معاونت چھوڑ دیں تو ایک دن بھی ان کی حکومت باقی نہیں رہ سکتی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

125 ۔ یہ دوسرا عذاب ہے۔ یہ واقعہ بھی میدان تیہ کا ہے۔ جب بنی اسرائیل سالہا سال تک ایک ہی طرز کا کھانا یعنی من وسلوی کھا کھا کر اکتا گئے تو انہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے اس کی شکایت کی اور کہا کہ وہ اللہ سے درخواست کریں کہ وہ ہمارے لیے مختلف قسم کی ترکاریاں اور غلے پیدا کرے۔ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ ۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے دعا کرنے کی درخواست کی کیونکہ انبیاء (علیہم السلام) کی دعاء اقرب الی الاجابۃ ہوتی ہے۔ اس سے زندہ بزرگ سے دعا کرانے کا جواز نکلتا ہے۔ وَفُوْمِہا۔ فوم کے معنی گیہوں اور لہسن دونوں کے آتے ہیں۔ لیکن یہاں لہسن مراد ہے۔ وھو مروی عن ابن عباس و مجاھد واختیار الکسائی (کبیر ص 544 ج 1) ۔126 ۔ استفہام اظہار تعجب کیلئے ہے، یعنی تعجب ہے کہ تم عمدہ چیز کے عوض گھٹیا چیز کا مطالبہ کر رہے ہو۔ من وسلوی کی ان طلب کردہ اشیاء پر ترجیح اور افضیلت کی وجہ یہ ہے کہ من وسلویٰ ایک قیمتی اور نہایت لذیذ غذا ہے اور ترکاریوں کی نسبت زیادہ مفید بھی ہے نیز ان کے حاصل کرنے میں کوئی تکلیف و دقت نہیں (روح ص 275 ج 1) ۔ اِھْبِطُوْا مِصْرًافَاِنَّ لَكُمْ مَّا سَاَلْتُمْ ۔ ان کا مطالبہ منظور ہوا اور انہیں اجازت مل گئی کہ وہ قرب و جوار کے کسی شہر میں چلے جائیں۔ انہیں منہ مانگی چیزیں مل جائیں گی۔127 ۔ الذلۃ سے مراد رسوائی اور المسکنت سے مراد فقر و احتیاج ہے والذلۃ الذل والصغار والمسکنۃ الفقر (قرطبی ص 430 ج 1) اللہ تعالیٰ کی مسلسل نافرمانی اور ضدوعناد کی وجہ سے بنی اسرائیل پر ذلت ورسوائی اور تنگدستی و محتاجی ہمیشہ کے لیے مسلط کردی گئی۔ دنیا میں یہ قوم جہاں بھی ہے ذلیل و خوار اور فقیر و محتاج ہے۔ اگر ان میں دولتمند ہیں بھی تو گنتی کے چند آدمی باقی رہے عوام تو ان کا شمار دنیا کی مفلس ترین اقوام میں ہے اب اسرائیلیوں کی ایک چھوٹی سی حکومت بھی دنیا کے نقشہ پر نمودار ہوگئی ہے مگر یہ حکومت حقیقت میں کچھ بھی نہیں۔ امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنے مخصوص سیاسی مفادات کے پیش نظر ایک کاغذی ڈھانچہ سا کھڑا کر رکھا ہے اس کی اپنی کوئی طاقت نہیں اور نہ ہی کوئی منفرد پالیسی ہے اگر آج امریکہ اس کی امداد سے دست کش ہوجائے تو سورج ڈھلنے سے پہلے اسرائیلی حکومت کی ہڈی پسلی سے وَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ ۔ باء و کے معنی یہاں استحقوا اور استوجبو کے ہیں (کبیر ص 547 ج 1، ابن کثیر ص 102 ج 1، ابن کثیر ص 102 ج 1، روح ص 276 ج 1) یعنی قوم بنی اسرائیل کفر وعصیان اور قتل انبیاء (علیہم السلام) کی وجہ سے غضب الٰہی کی مستحق ٹھہری۔ 128 ۔ آیات سے اللہ کی توحید کی آیتیں مراد ہیں یا اس سے مراد کتب سماویہ اور معجزات انبیاء ہیں ای یکذبون بایات اللہ ای بکتابہ ومعجزات انبیائہ عی سے ویحیی وزکریا و محمد علیہم السلام۔ يَقْتُلُوْنَ النَّـبِيّٖنَ ۔ یہ مضارع بھی کانوا کے تحت داخل ہے کان ماضی جب کسی فعل مضارع پر داخل ہو تو اس سے عام طور پر فعل میں دوام و استمرار کے معنی پیدا ہوجاتے ہیں تو مطلب یہ ہوگا کہ تکذیب آیات اور قتل انبیاء ان کی عادت مستمرہ ہوچکی تھی ایک طرف تو وہ توحید کا انکار کرتے تھے اور دوسری طرف توحید بیان کرنے والے انبیاء (علیہم السلام) کو قتل کرتے تھے۔ اور یہی ان کے استحقاق ِ غضب کا سبب بنی بِغَيْرِ الْحَقِّ ۔ کی قید سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ انبیاء (علیہم السلام) تو معصوم ہوتے ہیں اس لیے ان کا قتل صرف ناحق ہی ہوسکتا ہے پھر بغیر الحق کی قید بڑھانے سے کیا فائدہ تو اس کا جواب یہ ہے کہ قتل انبیاء (علیہم السلام) ایک بہت بڑا گناہ اور عظیم جرم ہے اس لیے اس کی قباحت اور شناعت کو تاکید کے ساتھ بیان کرنے کے لیے اس قید کی صراحت کی گئی۔ تعظیم للشنعۃ والذنب الذی اتوہ (قرطبی ص 431 ج 1) ۔129 ۔ ذلک سے کفر بالآیات اور قتل انبیاء کی طرف اشارہ ہے۔ اشارۃ الی الکفر والقتل الواقعین سببا لما تقدم (روح ص 277 ج 1) بما میں با سببیہ اور ما مصدریہ ہے خدا کی نافرمانی اور حدود شکنی نے انہیں اس حد تک پہنچا دیا کہ وہ آیات الٰہی کی تکذیب اور انبیاء (علیہم السلام) کو قتل کرنے لگے۔ کیونکہ جس طرح چھوٹی چھوٹی نیکیاں بڑی نیکیوں کی طرف لے جاتی ہیں اسی طرح بعض اوقات چھوٹ چھوٹے گناہ بڑے گناہوں کی طرف کھینچ لے جاتے ہیں۔ ای جرھم العصیان والتمادی فی العدوان الی ما ذکر من الکفر وقتل الانبیاء (علیہم السلام) فان صغار الذنوب اذا دو وم علیہا ادت الی کبارھاکما ان مداومۃ صغار الطاعات مؤدیۃ الی تحری کبارھا۔ (ابو السعود ص 548 ج 1 کذا فی البیضاوی ص 25) یہاں تک نوع اول کی تفصیل تھی۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اور وہ بات یاد کرو جب تم نے موسیٰ سے کہا تھا اے موسیٰ ہم ایک ہی قسم کی خوراک پر ہرگز صبر نہیں کرسکتے اور ایک ہی قسم کے کھانے پر نہیں رہ سکتے کہ بس من اور سلویٰ ہی کھاتے رہیں تم اپنے رب سے ہمارے واسطے دعا کرو کہ وہ ہمارے لئے ایسی چیزیں پیدا کرے جو زمین اگا کرتی ہیں۔ جیسے زمین کا ساگ اور ککڑی اور اس کا گیہوں اور زمین کی مسور اور اس کی پیاز ان کی اس خواہش اور مطالبہ پر حضرت موسیٰ نے فرمایا کیا تم ایسی چیز کے مقابلہ میں جو بہتر اور بڑھیا ہے وہ لینا چاہتے ہو جو گھٹیا اور کم درجہ کی ہے اچھا اگر تم کو اسی پر اصرار ہے تو اب تم کسی شہر میں جا اترو وہاں تم کو وہ چیزیں ملیں گی جن کا تم مطالبہ کر رہے ہو اور اس قسم کی گستاخیوں اور ناشائستہ حرکات کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر ذلت اور پستی چمٹا دی گئی اور ذلت و مسکنت ان سے وابستہ کردی گئی اور وہ غضب الٰہی کے مستحق ہوگئے اور اس ذلت و غضب کا باعث یہ ہوا کہ وہ لوگ احکام خداوندی کے منکر ہوجاتے تھے اور احکام الٰہی کے ماننے اور قبول کرنے سے انکار کردیا کرتے تھے اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کو ناحق قتل کردیا کرتے تھے اور اس جرأت و بےباکی کی وجہ یہ تھی کہ وہ نافرمانی اور بےحکمی کے خوگر تھے اور حدود شرعیہ سے باہر نکل جایا کرتے تھے۔ (تیسیر) یہ واقعہ بھی ارض تیہ میں پیش ایٓا جب ایک قسم کے کھانے سے جی بھر گیا تو حضرت موسیٰ سے دعا کرانے لگے اور یہ درخواست کی کہ اپنے رب سے ہمارے لئے یہ ترکاریاں طلب کیجیے قوم کے معنی عام طور سے گیہوں کئے گئے ہیں بعض لوگوں نے لہسن کیا ہے اور اس سوال کا مطلب بظاہر یہ تھا کہ ہم کو کسی آبادی میں جانی کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ بھی جانتے تھے کہ یہ چیزیں اس جنگل میں کہاں میسر ہوسکتی ہیں اور باوجودیکہ من اور سلویٰ دو چیزیں تھیں لیکن ان دونوں کو طعام واحد کہا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کو ملا کر کھاتے تھے اس لئے ایک قسم کی غذا کہہدیا۔ حضرت موسیٰ نے فرمایا ای کنعمت بلا مشقت و کلفت کے مل رہی ہے اور وہ لذیذ بھی ہے اب اس کی جگہ جو چیز طلب کر رہے ہو وہ ظاہر ہے کہ محنت و مشقت سے حاصل ہوگی اور وہ اس قدر لذیذ بھی نہ ہوگی تو بہتر کو کمتر سے بدلتے ہو تو اچھا جائو اب کسی شہر میں جائو وہاں جا کر کھیتی باڑی کرو تو تم کو تمہاری اشیاء مسئولہ مل جائیں گی۔ یہ شہر ارض تیہ کے اسٓ پاس کوئی آبادی ہوگی جہاں جانے کا حکم ہوا اور یہی ان کی وہ گستاخیاں اور نافرمانیاں تھیں جس کے باعث ان پر آئندہ ذلت و مسکنت لازم کردی گئی۔ چناچہ آج تک یہودیوں کی یہی حالت ہے۔ خواہ وہ کتنے ہی دولت مند ہوں لیکن اپنی حرص اور اپنے بخل کے باعث مسکنت اور فقر میں مبتلا ہیں اور یہ ذلت و مسکنت ان پر دائمی طور پر لازم کی گئی ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اقوام عالم میں ان کی کوئی قیمت نہیں ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ذلت سے مراد ان کی محکومی اور غلامی ہو۔ جیسا کہ نویں پارے میں فرمایا ہے۔ واذتاذن ربک لیبعثن علیھم الی یوما لقیمۃ من یسومھم سوئالعذاب اور یہ سنت اللہ ہے کہ نافرمانیوں کی سزا اس طرح بھی دی جاتی ہے کہ حکمرانوں کی حکومت چھین کر ان کو محکوم اور غلام کردیا جاتا ہے۔ اسی طرح یہود کے لئے بھی دائما غلامی اور محکومی لکھ دی گئی ہو اور مہارے زمانے میں جو ان کی حکومت قائم کرنی کی سعی کی جا رہی ہے تو وہ ظاہر ہے کہ فلسطین کے علاقہ میں جو حکومت قائم ہوگی وہ بھی موجودہ زمانے کی کوئی چھوٹی سی محکوم حکومت ہوگی۔ ایسی چھوٹی چھوٹیریاستیں تو ان کی اس سے پیشتر بھی سلطنت عباسیہ کے دور میں بن چکی ہیں۔ آگے اس ذلت و مسکنت اور غضب الٰہی میں مبتلا ہونے کا سبب بیان فرمایا کہ یہ لوگ احکام الٰہی کو ماننے سے منکر ہوتے تھے اور نبیوں کو قتل کردیا کرتے اور ناحق کا مطلب یہ ہے کہ یہ بھی جانتے تھے کہ انبیاء کو قتل کرنا بہت بڑا ظلم ہے تو ایک فعل کو ناحق سمجھتے ہوئے کرتے تھے۔ جیسا کہ ہم نے ترجمہ میں اشارہ بھی کیا ہے آگے پھر اس انکار اور قتل انبیاء کا سبب فرمایا کہ نافرمانی اور حدود الٰہیہ سے باہر نکل جانے کے عادی تھے بعض مفسرین نے دوسرے ذلک کو بھی ذلت و مسکنت وغیرہ ہی کا سبب قرار دیا ہے۔ بہرحال ایک بات بالکل ظاہر ہے جس کو ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ احکام الٰہی کو ترک کردینا اور نافرمانی کا خوگر ہونا اور احکام شرعیہ کی توہین کرنا اور انبیاء (علیہم السلام) کی یا علمائے حق کی تواہین و تذلیل کا مرتکب ہونا یہ ایسے امور ہیں جو دنیا میں ذلت اور فقر اور غضب الٰہی اور محکومی اور غلامی کو لازم کردیا کرتے ہیں۔ یہود کی یہ سزا سن کر شاید کسی کو شبہ ہو کہ اب تو اگر توبہ کر کے کوئی یہودی ایمان بھی لائے تو شاید اس کی توبہ بھی قبول نہ ہو اور اس کا ایمان بھی غیر معتبر ہو۔ اس شبہ کا آگے کی آیت میں ازالہ فرماتے ہیں یا یہود کے اس زعم باطل کا رد کرنا ہے کہ ہم چونکہ انبیاء کی اولاد میں اس لئے ہم خواہ کچھ بھی کرتے پھریں آخر جنت کے ہم ہی مالک ہوں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عام اعلان کرنا مقصود ہو جیسا کہ قرآن کا قاعدہ ہے کہ روحانی امراض اور اخلاقی خرابیوں کا ذکر کرتے ہوئے اصلاح اور علاج کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے اور کفار کے تذکرے میں مومنین کی جانب بھی توجہ دلاتا ہے۔ (تسہیل)