Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 66

سورة البقرة

فَجَعَلۡنٰہَا نَکَالًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہَا وَ مَا خَلۡفَہَا وَ مَوۡعِظَۃً لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۶۶﴾

And We made it a deterrent punishment for those who were present and those who succeeded [them] and a lesson for those who fear Allah .

اسے ہم نے اگلوں پچھلوں کے لئے عبرت کا سبب بنا دیا اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَجَعَلۡنٰہَا
تو بنادیا ہم نے اس (واقعہ) کو
نَکَالًا
عبرت
لِّمَا
ان کے لئے جو
بَیۡنَ یَدَیۡہَا
سامنے تھے ان کے
وَمَا
اور جو
خَلۡفَہَا
پیچھے (بعد) ہوں گے ان کے
وَمَوۡعِظَۃً
اور نصیحت
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَجَعَلۡنٰہَا
تو بنادیا ہم نے ان کو
نَکَالًا
عبرت
لِّمَا
ان کے لیے جو
بَیۡنَ یَدَیۡہَا
اس کے سامنے تھے (اس دورکے)
وَمَا
اور جو
خَلۡفَہَا
اس کے پیچھےتھے (بعدمیں آنے والے)
وَمَوۡعِظَۃً
اور نصیحت
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
اللہ تعالیٰ سےڈرنے والوں کے لئے
Translated by

Juna Garhi

And We made it a deterrent punishment for those who were present and those who succeeded [them] and a lesson for those who fear Allah .

اسے ہم نے اگلوں پچھلوں کے لئے عبرت کا سبب بنا دیا اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے اس واقعہ کو ان لوگوں کے لیے بھی عبرت بنادیا جو اس وقت موجود تھے اور ان کے لیے بھی جو بعد میں آئیں گے اور اسے ڈرنے والوں کے لیے نصیحت بنادیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اُس کواس دورکے لوگوں اوربعدمیں آنے والوں کے لئے عبرت اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کے لیے نصیحت بنا دیا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thus, We made it a deterrent for those around and after them --and a lesson for the God-fearing.

پھر کیا ہم نے اس واقعہ کو عبرت ان لوگوں کیلئے جو وہاں تھے اور جو پیچھے آنے والے تھے اور نصیحت ڈرنیوالوں کیواسطے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے اس (واقعہ کو یا اس بستی) کو عبرت کا سامان بنا دیا ان کے لیے بھی جو سامنے موجود تھے (اس زمانے کے لوگ) اور ان کے لیے بھی جو بعد میں آنے والے تھے اور ایک نصیحت (اور سبق آموزی کی بات) بنا دیا اہل تقویٰ کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus We made their end a warning to the people of their time and succeeding generations, and an admonition for God-fearing people.

اس طرح ہم نے ان کے انجام کو اس زمانے کے لوگوں اور بعد کی آنے والی نسلوں کے لئے عبرت اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بنا کر چھوڑا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے اس واقعے کو اس زمانے کے اور اس کے بعد کے لوگوں کے لئے عبرت اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کا سامان بنادیا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے اس قصے کو عبرت بنایا اس زمانے والوں کے لیے اور ان کے بعد کے والوں کے لیے اور نصیحت پرہیزگاروں کے لیے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس (قصے) کو ہم نے عبرت بنادیا ان کے ہم عصر لوگوں کے لئے اور بعد میں آنے والوں کے لئے اور نصیحت پرہیزگاروں کے لئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس واقعہ کو اس زمانے کے لوگوں اور بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے عبرت و نصیحت بنا دیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لیے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے عبرت اور پرہیز گاروں کے لیے نصیحت بنا دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We made it a deterrent unto those of their day and those after them, and an exhortation unto the God-fearing.

ہم نے اسے (موجب) عبرت بنادیا اس زمانہ کے اور اس کے بعد کے لوگوں کے لیے ۔ اور ایک (موجب) نصیحت (بنادیا) خوف خدا کے رکھنے والوں کے لیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کو نمونۂ عبرت بنادیا ان لوگوں کیلئے ، جو اس کے آگے اور پیچھے تھے اور اس کو خدا ترسوں کیلئے نصیحت بنایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے اس ( واقعہ ) کو ان کے سامنے والوں اور ان کے بعد میں آنے والوں کے لیے عبرت اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لیے نصیحت بنادیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے اس واقعہ کو ان لوگوں کے لئے عبرت بنایا جو وہاں تھے اور جو پیچھے آنے والے تھے اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بنایا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (اس طرح) ہم نے اس (قصہ) کو سامان عبرت بنادیا اس زمانے کے لوگوں کیلئے، اور اس کے بعد آنے والی نسلوں کے لئے بھی، اور ایک عظیم الشان نصیحت پرہیزگاروں کیلئے

Translated by

Noor ul Amin

پھر ہم نے اس واقعہ کو موجودہ اور آنے والوں کے لئے عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت بنادیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے ( اس بستی کا ) یہ واقعہ اس کے آگے اور پیچھے والوں کے لیے عبرت کردیا اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ہم نے اس ( واقعہ ) کو اس زمانے اور اس کے بعد والے لوگوں کے لئے ( باعثِ ) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے ( مُوجبِ ) نصیحت بنا دیا

Translated by

Hussain Najfi

پس ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں اور بعد میں آنے والوں کے لئے ( سامان ) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت بنا دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We made it an example to their own time and to their posterity, and a lesson to those who fear Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

in order to set up an example for their contemporaries and coming generations and to make it a reminder for the pious.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So We made this punishment an example for those in front of it and those behind it, and a lesson for Al-Muttaqin (the pious).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We made them an example to those who witnessed it and those who came after it, and an admonition to those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And We made it an example to their own and to succeeding generations, and an admonition to the Allah-fearing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने इसको इबरत बना दिया उन लोगों के लिए जो उस दौर में थे और उन लोगों के लिए जो उसके बाद आए, और उसमें हमने नसीहत रख दी डरने वालों के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے اس کو ایک (واقعہ) عبرت (انگیز) بنادیا ان لوگوں کے لیے بھی جو اس قوم کے معاصر تھے اور ان لوگوں کے لیے بھی جو مابعد زمانہ میں آتے رہے اور موجب نصیحت (بنایا خدا سے) ۔ ڈرنے والوں کے لیے (4) (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان کو موجود اور آنے والوں کے لیے باعث عبرت بنادیا اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم نے ان کے انجام ، اس زمانے کے لوگوں اور بعد میں آنے والی نسلوں کے لئے عبرت اور ڈرانے والوں کے لئے نصیحت بناکر چھوڑا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے اس کو عبرت بنا دیا ان لوگوں کے لیے جو اس وقت موجود تھے اور جو بعد میں آنے والے تھے۔ اور نصیحت بنا دیا ڈرنے والوں کے لیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کیا ہم نے اس واقعہ کو عبرت ان لوگوں کے لئے جو وہاں تھے اور جو پیچھے آنے والے تھے اور نصیحت ڈرنے والوں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے اس مسخ کے واقعہ کو ان لوگوں کے لئے جو وہاں موجود تھے اور ان کے لئے جو پیچھے آنیوالے تھے ایک عبرت آموز واقعہ بنادیا اور ان لوگوں کے لئے جو ڈرنے والے ہیں۔ اس واقعہ کو موجب نصیحت بنایا۔