Noun

مُّهِينٌ

humiliating

سوا کن / ذلیل کرنے والا

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَهَانَ
يُهِيْنُ
أَهِنْ
مُهِيْن
مُهَان
إِهَانَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْھَوَانُ: اس کا استعمال دو طرح پر ہوتا ہے۔ (۱) انسان کا کسی ایسے موقعہ پر نرمی کا اظہار کرنا جس میں اس کی سبکی نہ ہو یہ قابل ستائش ہے۔چنانچہ فرمایا: ۔ (وَ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِیۡنَ یَمۡشُوۡنَ عَلَی الۡاَرۡضِ ہَوۡنًا ) (۲۵۔۶۳) اور خدا کے بندے تو وہ ہیں جو زمین پر متواضع ہوکر چلتے ہیں۔اور آنحضرتﷺ سے مروی ہے (۱۶۱) (اَلْمُؤْمِنُ ھَیِّنٌ لَیّنٌ) کہ مومن متواضع اور نرم مزاج ہوتا ہے دوم ھَانٌ بمعنی ذلت اور رسوائی کے آتا ہے یعنی دوسرا انسان اس پر مسلط ہوکر اسے سبکسار کرے تو یہ قابل مذمت ہے چنانچہ اس معنی میں فرمایا: (فَالۡیَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡہُوۡنِ ) (۴۶۔۲۰) سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے (فَاَخَذَتۡہُمۡ صٰعِقَۃُ الۡعَذَابِ الۡہُوۡنِ ) (۴۱۔۱۷) تو کڑک نے ان کو آپکڑا اور وہ ذلت کا عذاب تھا۔ (وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ) (۲۔۹۰) اور کافروں کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔ (وَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ) (۳۔۱۷۸) اور آخرکار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔ (فَاُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ) (۲۲۔۵۷) انکے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا۔ (وَ مَنۡ یُّہِنِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ مُّکۡرِمٍ) (۲۲۔۱۸) اور جس کو خدا ذلیل کرے اس کو کوئی عزت دینے والا نہیں۔ھَانَ الْاَمْرُ عَلٰی فُلَانِ (علی کے ساتھ) کے معنی کسی معاملہ کے آسان ہونے کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (ہُوَ عَلَیَّ ہَیِّنٌ) (۱۹۔۲۱) کہ یہ مجھے آسان ہے۔ (وَ ہُوَ اَہۡوَنُ عَلَیۡہِ) (۳۰۔۲۷) اور یہ اس پر بہت آسان ہے۔ (وَّ تَحۡسَبُوۡنَہٗ ہَیِّنًا) (۲۴۔۱۵) اور تم اسے ایک ہلکی بات سمجھتے ہو۔ ھَاوُوْنَ: کمزور یہ ھَوْنٌ سے ہے اور چونکہ فَاعُلٌ کا وزن کلام عرب میں نہیں پایا اس لئے ھَاوُنٌ کی بجائے ھَاوُوْنٌ (بروزن فاعول) کہا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

14 Results
مُهِين
Surah:44
Verse:30
رسوا کن
the humiliating
Surah:45
Verse:9
رسوا کرنے والا۔ ذلیل کرنے والے
humiliating
Surah:58
Verse:5
رسوا کرنے والا
humiliating
Surah:58
Verse:16
رسوا کرنے والا
humiliating