DeterminerPersonal Noun

ٱلسَّامِرِىُّ

the Samiri"

سامری نے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلسُّمْرَۃُ: گندمی رنگ کو کہتے ہیں اور کنایہ کے طور پر سَمْرَائُ گندم کو کہا جاتا ہے اور اَلسَّمَارُ: پتلا دودھ جس میں بکثرت پانی کی آمیزش ہو۔ اَلسُّمْرَۃُ: ببول کا درخت۔ غالباً اس کی رنگت کے اعتبار سے یہ نام رکھا گیا ہے۔ اَلسَّمَرُ: اصل میں رات کی تاریکی کو کہتے ہیں اور اسی سے محاورہ ہے۔ (1) لَا اٰتِیْکَ السَّمَرَ وَالْقَمَرَ کہ میں تیرے پاس کبھی نہیں آوں گا پھر رات کو باتیں کرنا کے معنیٰ میں استعمال ہونے لگا ہے اور سَمَرَ فُلَانٌ کے معنیٰ ہیں: اس نے رات کو باتیں کیں۔ اسی سے مشہور محاورہ ہے۔ (2) لَااٰتِیْکَ مَا سَمَرَابْنَا سَمِیْرٍ کہ میں تیرے پاس کبھی نہیں آؤں گا اور آیت کریمہ: (مُسۡتَکۡبِرِیۡنَ ٭ۖ بِہٖ سٰمِرًا تَہۡجُرُوۡنَ) (۲۳:۶۷) ان سے سرکشی کرتے کہانیوں میں مشغول ہوتے۔ اور بے ہودہ بکواس کرتے تھے۔ میں بعض نے کہا ہے کہ سَامِرٌ کے معنیٰ تاریک رات کے ہیں۔ سَامِرٌ کی جمع سُمَّارٌ، سَمَرَۃٌ اور سَامِرُوَ آتی ہے۔ اور سَمَرْتُ الشَّیْئَ (ن) کے معنیٰ کسی چیز میں میخ لگاکر مضبوط اور استوار کرنے کے ہیں۔ اور مہمل چھوڑے ہوئے اونٹوں کو اِبِلٌ مُسْمَرَۃٌ کہا جاتا ہے اور سَامِرِیٌّ ایک قبیلہ کی طرف نسبت ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
سامِرِيّ