Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 43

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡتُمۡ سُکٰرٰی حَتّٰی تَعۡلَمُوۡا مَا تَقُوۡلُوۡنَ وَ لَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِیۡ سَبِیۡلٍ حَتّٰی تَغۡتَسِلُوۡا ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤی اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ اَوۡ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الۡغَآئِطِ اَوۡ لٰمَسۡتُمُ النِّسَآءَ فَلَمۡ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَیَمَّمُوۡا صَعِیۡدًا طَیِّبًا فَامۡسَحُوۡا بِوُجُوۡہِکُمۡ وَ اَیۡدِیۡکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا غَفُوۡرًا ﴿۴۳﴾

O you who have believed, do not approach prayer while you are intoxicated until you know what you are saying or in a state of janabah, except those passing through [a place of prayer], until you have washed [your whole body]. And if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and find no water, then seek clean earth and wipe over your faces and your hands [with it]. Indeed, Allah is ever Pardoning and Forgiving.

اے ایمان والو! جب تم نشے میں مست ہو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ ، جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو اور جنابت کی حالت میں جب تک کہ غسل نہ کر لو ہاں اگر راہ چلتے گزر جانے والے ہوتو اور بات ہے اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اپنے منہ اور اپنے ہاتھ مل لو ۔ بیشک اللہ تعالٰی معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Prohibition of Approaching Prayer When Drunk or Junub Allah says; يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلَةَ وَأَنتُمْ سُكَارَى حَتَّىَ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ ... O you who believe! Do not approach Salah while you are in a drunken state until you know what you are saying, Allah forbade His believing servants from praying while drunk, for one do... es not know the meaning of what he is saying in that state, and He forbade them from attending the Masjids while sexually impure, except when one is just passing through the Masjid from one door to another. This Ayah was revealed before alcohol consumption was completely prohibited, as evident by the Hadith that we mentioned in Surah Al-Baqarah when we explained Allah's statement, يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِر (They ask you about alcoholic drink and gambling). (2:219) In that Hadith, the Messenger of Allah recited this Ayah to Umar, who said, "O Allah! Explain the ruling about Khamr (intoxicants) for us in a plain manner." When this Ayah (4:43) was revealed, the Prophet recited it to Umar, who still said, "O Allah! Explain the ruling about Khamr (intoxicants) for us in a plain manner." After that, they would not drink alcohol close to the time of prayer. When Allah's statement, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالاَنصَابُ وَالاَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ O you who believe! alcoholic drinks, gambling, Al-Ansab, and Al-Azlam are an abomination of Shaytan's handiwork. So avoid that in order that you may be successful (5:90) until, فَهَلْ أَنتُم مُّنتَهُونَ So, will you not then abstain! (5:91) was revealed. Umar said, "We abstain, we abstain." In another narration, when the Ayah in Surah An-Nisa'was revealed, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلَةَ وَأَنتُمْ سُكَارَى حَتَّىَ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ (O you who believe! Do not approach Salah while you are in a drunken state until you know what you are saying), at the time of prayer, the Messenger of Allah would have someone proclaim; "Let not any drunk approach the prayer." This is the wording collected by Abu Dawud. Causes of Its Revelation Ibn Abi Hatim has recorded some reports about the incident of its revelation: Sa`d said, "Four Ayat were revealed concerning me. A man from the Ansar once made some food and invited some Muhajirin and Ansar men to it, and we ate and drank until we became intoxicated. We then boasted about our status." Then a man held a camel's bone and injured Sa`d's nose, which was scarred ever since. This occurred before Al-Khamr was prohibited, and Allah later revealed, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلَةَ وَأَنتُمْ سُكَارَى (O you who believe! Approach not As Salat (the prayer) when you are in a drunken state). Muslim recorded this Hadith, and the collectors of the Sunan recorded it, with the exception of Ibn Majah. Another Reason Ibn Abi Hatim narrated that; Ali bin Abi Talib said, "Abdur-Rahman bin `Awf made some food to which he invited us and served some alcohol to drink. When we became intoxicated, and the time for prayer came, they asked someone to lead us in prayer. He recited `Say, `O disbelievers! I do not worship that which you worship, but we worship that which you worship (refer to the correct wording of the Surah:109)."' Allah then revealed, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ لاَ تَقْرَبُواْ الصَّلَةَ وَأَنتُمْ سُكَارَى حَتَّىَ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ (O you who believe! Do not approach Salah when you are in a drunken state until you know what you are saying)." This is the narration collected by Ibn Abi Hatim and At-Tirmidhi, who said "Hasan GharibSahih." Allah's statement, ... حَتَّىَ تَعْلَمُواْ مَا تَقُولُونَ ... until you know what you are saying, is the best description for when one is intoxicated, that is, when he does not know the meaning of what he is saying. When a person is drunk, he makes obvious mistakes in the recitation and will not be able to be humble during the prayer. Imam Ahmad recorded that Anas said that the Messenger of Allah said, إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَنَمْ حَتَّى يَعْلَمَ مَا يَقُول If one feels sleepy while he is praying, let him sleep for a while so that he knows the meaning of what he is saying. This was also recorded by Al-Bukhari and An-Nasa'i. In some of the narrations of this Hadith, the Messenger said, فَلَعَلَّهُ يَذْهَبُ يَسْتَغْفِرُ فَيَسُبَّ نَفْسَه ...For he might want to ask for forgiveness, but instead curses himself! Allah said, ... وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىَ تَغْتَسِلُواْ ... nor while Junub (sexually impure), except while passing through, until you bathe (your entire body), Ibn Abi Hatim recorded that Ibn Abbas said that Allah's statement, means, "Do not enter the Masjid when you are Junub, unless you are just passing by, in which case, you pass through without sitting down." Ibn Abi Hatim said that similar is reported from Abdullah bin Mas`ud, Anas, Abu `Ubaydah, Sa`id bin Al-Musayyib, Abu Ad-Duha, Ata, Mujahid, Masruq, Ibrahim An-Nakhai, Zayd bin Aslam, Abu Malik, `Amr bin Dinar, Al-Hakam bin Utaybah, Ikrimah, Al-Hasan Al-Basri, Yahya bin Sa`id Al-Ansari, Ibn Shihab and Qatadah. Ibn Jarir recorded that Yazid bin Abi Habib commented on Allah's statement, وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِي سَبِيلٍ (nor while Junub (sexually impure), except while passing through), when some men from the Ansar, whose doors literally opened into the Masjid, were sexually impure, and they did not have water, their only way to get water was to pass through the Masjid. So, Allah sent down, وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِي سَبِيلٍ (nor while Junub (sexually impure), except while passing through)." What supports this statement by Yazid bin Abi Habib, may Allah have mercy upon him, is Al-Bukhari's report in his Sahih, that the Messenger of Allah said, سُدُّوا كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ إِلاَّ خَوْخَةَ أَبِي بَكْر Close all the small doors in this Masjid, except that of Abu Bakr. This is what the Prophet commanded at the end of his life, knowing that Abu Bakr will be the Khalifah after him, and that he would need to enter the Masjid on numerous occasions to manage the important affairs of the Muslims. Yet, the Messenger of Allah commanded that all the small doors that open into the Masjid be closed, except Abu Bakr's door. Some of the Sunan compilers recorded the Prophet saying that only Ali's door should remain open, but this is an error, what is in the Sahih is what is correct. In his Sahih, Muslim recorded that Aishah said, "The Messenger of Allah said to me, نَاوِلِيِني الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِد Bring me the garment from the Masjid. I said, `I am having my period.' He said, إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِك Your period is not in your hand. Muslim also collected a similar narration from Abu Hurayrah. This Hadith indicates that the woman is allowed to pass through the Masjid during menses or post-natal bleeding, and Allah knows best. Description of Tayammum Allah said, ... وَإِن كُنتُم مَّرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاء أَحَدٌ مِّنكُم مِّن الْغَأيِطِ أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاء فَلَمْ تَجِدُواْ مَاء فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدًا طَيِّبًا ... and if you are ill, or on a journey, or one of you comes from the Gha'it (toilet), or from Lamastum (touching) women, but you do not find water, then perform Tayammum with clean earth. As for the type of illness which would allow Tayammum, it is an illness that one fears would be aggravated by using water, which could be detrimental to a part of the body, or when doing so would prolong an illness. Some scholars said that any type of illness warrants Tayammum, because of the general indications of the Ayah. ... أَوْ عَلَى سَفَرٍ ... or on a journey, As for traveling on a journey, it is known, regardless of its length. Allah then said, ... أَوْ جَاء أَحَدٌ مِّنكُم مِّن الْغَأيِطِ ... or comes from the Gha'it, The Gha'it is, literally, the flat land, and this part of the Ayah refers to the minor impurity. Allah then said, ... أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاء ... or you Lamastum women, which was recited Lamastum and Lamastum, referring to sexual intercourse. For instance, Allah said in another Ayah, وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ And if you divorce them before you have touched them, and you have appointed unto them the dowry, then pay half of that. (2:237) and, يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُوْمِنَـتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا O you who believe! When you marry believing women, and then divorce them before you have touched them, no `Iddah (period of waiting) have you to count in respect of them. (33:49) Ibn Abi Hatim recorded that Ibn Abbas said that; Allah's statement, أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَاء (or Lamastum women) refers to sexual intercourse. It was reported that Ali, Ubayy bin Ka`b, Mujahid, Tawus, Al-Hasan, Ubayd bin Umayr, Sa`id bin Jubayr, Ash-Sha`bi, Qatadah and Muqatil bin Hayyan said similarly. Allah said, ... فَلَمْ تَجِدُواْ مَاء فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدًا طَيِّبًا ... but you do not find water, then perform Tayammum with clean earth, In the Two Sahihs, it is recorded that Imran bin Husayn said, Allah's Messenger saw a person sitting away from the people and not praying with them. He asked him, يَا فُلَانُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ الْقَوْمِ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ `O so-and-so! What prevented you from offering the prayer with the people, are not you Muslim?' He replied, `Yes, O Allah's Messenger! I am Junub and there is no water.' The Prophet said, عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيك `Perform Tayammum with clean earth and that will be sufficient for you.' The linguistic meaning of Tayammum is to intend, as Arabs say, "May Allah Tayammamaka (direct at you) His care." `Clean earth' means dust. In his Sahih, Muslim recorded that Hudhayfah bin Al-Yaman said that the Messenger of Allah said, فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلَثٍ جُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلَيِكَةِ وَجُعِلَتْ لَنَا الاَْرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاء We were given preference over people in three things. Our lines (in prayer) were arranged in rows to resemble the rows of the angels, all of the earth was made a Masjid for us, and its dust was made clean for us when there is no water. The Messenger mentioned the favor of making dust a purifier for us, and if there were any other substance to replace it for Tayammum, he would have mentioned it. Imam Ahmad and the collectors of Sunan, with the exception of Ibn Majah, recorded that Abu Dharr said that the Messenger of Allah said, الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ طَهُورُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ حِجَجٍ فَإِذَا وَجَدَهُ فَلْيُمِسَّهُ بَشَرَتَهُ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْر Clean earth is pure for the Muslim, even if he does not find water for ten years. When he finds water, let him use it for his skin, for this is better. At-Tirmidhi said, "Hasan Sahih". Allah's statement, ... فَامْسَحُواْ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ ... rubbing your faces and hands (Tayammum), indicates that Tayammum is a substitute for normal ablution, not that it involves cleaning the parts that normal ablution does. Therefore, it is sufficient in Tayammum to just wipe the face and hands, as the consensus concurs. The face and hands are wiped with one strike on the sand in this case, as Imam Ahmad recorded that; Abdur-Rahman bin Abza said that a man came to Umar and asked him, "I am Junub, but there is no water." Umar said, "Then, do not pray." Ammar said, "Do you not remember, O Leader of the Faithful! You and I were on a military expedition when we became Junub and did not find water. You did not pray, but I rolled myself in the sand and then prayed. When we went back to the Prophet, we mentioned to him what had happened. He said to me, إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيك This would have been sufficient for you, and the Prophet stroked his hand on the earth once, blew into it and wiped his face and hands." The Muslim Ummah, rather than all other nations, was favored with the allowance of Tayammum. In the Two Sahihs, it is recorded that Jabir bin Abdullah said that the Messenger of Allah said, أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ قَبْلِي نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ وَجُعِلَتْ لِيَ الاَْرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا فَأَيُّمَا رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَدْرَكَتْهُ الصَّلَأةُ فَلْيُصَل فَعِنْدَهُ طَهُورُهُ وَمَسْجِدُهُ وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَايِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لاِأَحَدٍ قَبْلِي وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَكَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلى قَوْمِهِ وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ عَامَّة I have been given five things which were not given to any (Prophet) before me: Allah made me victorious with fright that covers a month's distance. The earth has been made for me (and for my followers) a place for praying and an object to perform purification with. Therefore let my followers pray wherever the time of a prayer is due - and in another narration - he will have his means of purity and his Masjid. The spoils of war have been made lawful for me and it was not made so for anyone else before me. I have been given the right of intercession (on the Day of Resurrection. Every Prophet used to be sent to his nation exclusively, but I have been sent to all mankind. We also mentioned the Hadith of Hudhayfah that Muslim recorded; فُضِّلْنَا عَلَى النَّاسِ بِثَلَثٍ جُعِلَتْ صُفُوفُنَا كَصُفُوفِ الْمَلَيِكَةِ وَجُعِلَتْ لَنَا الاَْرْضُ مَسْجِدًا وَتُرْبَتُهَا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاء We were preferred with three things over people. Our lines (in prayer) were arranged in rows to resemble the rows of the angels, all of the earth was made a Masjid for us, and its dust was made clean for us when there is no water. Allah said in this Ayah, ... فَامْسَحُواْ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ إِنَّ اللّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا rubbing your faces and hands. Truly, Allah is Ever Oft-Pardoning, Oft-Forgiving. meaning, a part of His pardoning and forgiving is that He allows you to use Tayammum and to pray after using it when there is no water, to make things easy for you. This Ayah sanctifies the position of the prayer, it being too sacred than to be performed in a deficient manner, like in a state of drunkenness, until one becomes aware of what he is saying, or sexually impure, until he bathes (Ghusl), or after answering the call of nature, until he performs ablution. There are exceptions when one is ill or when there is no water. In this case, Allah allows us to use Tayammum, out of His mercy and kindness for His servants, and to facilitate them, all praise is due to Allah. The Reason behind allowing Tayammum Al-Bukhari recorded that Aishah said, "We set out with Allah's Messenger on one of his journeys until we reached Al-Bayda' or Dhat-ul-Jaysh, where a necklace of mine was broken (and lost). Allah's Messenger stayed there to search for it, and so did the people along with him. There was no water source or any water with them at that place, so the people went to Abu Bakr As-Siddiq and said, `Don't you see what Aishah has done! She has made Allah's Messenger and the people stay where there is no source of water and they have no water with them.' Abu Bakr came while Allah's Messenger was sleeping with his head on my thigh. He said to me, `You have detained Allah's Messenger and the people where there is no source of water and they have no water with them.' So he admonished me and said what Allah wished him to say and hit me on my flank with his hand. Nothing prevented me from moving (because of pain) but the position of Allah's Messenger on my thigh. Allah's Messenger got up when dawn broke and there was no water. So Allah revealed the verses of Tayammum, and they all performed Tayammum. Usayd bin Hudayr said, `O the family of Abu Bakr! This is not the first blessing of yours.' Then the camel on which I was riding was moved from its place and the necklace was found beneath it." Al-Bukhari and Muslim recorded this Hadith.   Show more

بتدریج حرمت شراب اور پس منظر اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے ایمان دار بندوں کو نشے کی حالت میں نماز پڑھنے سے روک رہا ہے کیونکہ اس وقت نمازی کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور ساتھ ہی محل نماز یعنی مسجد میں آنے سے روکا جا رہا ہے اور ساتھ جنبی شخص جسے نہانے کی حاجت کو محل نماز یعنی مسجد میں آنے ... سے روکا جا رہا ہے ۔ ہاں ایسا شخص کسی کام کی وجہ سے مسجد کے ایک دروازے سے داخل ہو کر دوسرے دروازے سے نکل جائے تو جائز ہے نشے کی حالت میں نماز کی قریب نہ جانے کا حکم شراب کی حرمت سے پہلے تھا جیسے اس حدیث سے ظاہر ہے جو ہم نے سورہ بقرہ کی ( يَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْخَــمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۭ قُلْ فِيْهِمَآ اِثْمٌ كَبِيْرٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۡ وَاِثْـمُهُمَآ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا ۭ وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ مَاذَا يُنْفِقُوْنَ ڛ قُلِ الْعَفْوَ ۭ كَذٰلِكَ يُـبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُوْنَ ) 2 ۔ البقرۃ:219 ) کی تفسیر میں بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب وہ آیت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے تلاوت کی تو آپ نے دعا مانگی کہ اے اللہ شراب کے بارے میں اور صاف صاف بیان نازل فرما پھر نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جانے کی یہ آیت اتری اس پر نمازوں کے وقت اس کا پینا لوگوں نے چھوڑ دیا اسے سن کر بھی جناب فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہی دعا مانگی تو ( يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ 90؀ اِنَّمَا يُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّوْقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاۗءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَعَنِ الصَّلٰوةِ ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ 91 ) 5 ۔ المائدہ:90-91 ) تک نازل ہوئی جس میں شراب سے بچنے کا حکم صاف موجود ہے اسے سن کر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہم باز آئے ۔ اسی روایت کی ایک سند میں ہے کہ جب سورۃ نساء کی یہ آیت نازل ہوئی اور نشے کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت ہوئی اس قوت یہ دستور تھا کہ جب نماز کھڑی ہوتی تو ایک شخص آواز لگاتا کہ کوئی نشہ والا نماز کے قریب نہ آئے ، ابن ماجہ شریف میں ہے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میرے بارے میں چار آیتیں نازل ہوئی ہیں ، ایک انصاری نے بہت سے لوگوں کی دعوت کی ہم سب نے خوب کھایا پیا پھر شرابیں پیں اور مخمور ہوگئے پھر آپس میں فخر جتانے لگے ایک شخص نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی اٹھا کر حضرت سعد کو ماری جس سے ناک پر زخم آیا اور اس کا نشان باقی رہ گیا اس وقت تک شراب کو اسلام نے حرام نہیں کیا تھا پس یہ آیت نازل ہوئی یہ حدیث صحیح مسلم شریف میں بھی پوری مروی ہے ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دعوت کی سب نے کھانا کھایا پھر شراب پی اور مست ہوگئے اتنے میں نماز کا وقت آ گیا ایک شخص کو امام بنایا اس نے نماز میں سورۃ ( آیت قل یاایھا الکافرون ) میں اس طرح پڑھا ( آیت ما اعبد ما تعبدون ونحن نعبد ما تعبدون ) اس پر یہ آیت اتری اور نشے کی حالت میں نماز کا پڑھنا منع کیا گیا ۔ یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے اور حسن ہے ۔ ابن جریر کی روایت میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت عبدالرحمن اور تیسرے ایک اور صاحب نے شراب پی اور حضرت عبدالرحمن نماز میں امام بنائے گئے اور قرآن کی قرأت خلط ملط کر دی اس پر یہ آیت اتری ۔ ابو داؤد اور نسائی میں بھی یہ روایت ہے ابن جریر کی ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے امامت کی اور جس طرح پڑھنا چاہیے تھانہ پڑھ سکے اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور ایک روایت میں مروی ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے امامت کرائی اور اس طرح پڑھا ( آیت قل ایھا الکافرون اعبدما تعبدما تعبدون وانتم عابدون ما اعبدو انا عابد ما عبدتم ما عبدتم لکم دینکم ولی دین ، ) پس یہ آیت نازل ہوئی اور اس حالت میں نماز پڑھنا حرام کر دیا گیا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتے ہیں کہ شراب کی حرمت سے پہلے لوگ نشہ کی حالت میں نماز کے لئے کھڑے ہوتے تھے پس اس آیت سے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا ( ابن جریر ) حضرت قتادہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس کے نازل ہونے کے بعد لوگ اس سے رک گئے پھر شراب کی مطلق حرمت نازل ہونے کے بعد لوگ اس سے بالکل تائب ہوگئے پھر شراب کی مطلق حرمت نازل ہوئی حضرت ضحاک رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس سے شراب کا نشہ مراد نہیں بلکہ نیند کا خمار مراد ہے ، امام ابن جریر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ٹھیک یہی ہے کہ مراد اس سے شراب کا نشہ ہے اور یہاں خطاب ان سے کیا گیا ہے جو نشہ میں ہیں لیکن اتنے نشہ میں بھی نہیں کہ احکام شرع ان پر جاری ہی نہ ہو سکیں کیونکہ نشے کی ایسی حالت والا شخص مجنون کے حکم میں ہے ، بہت سے اصولی حضرات کا قول ہے کہ خطاب ان لوگوں سے ہے جو کلام کو سمجھ سکیں ایسے نشہ والوں کی طرف نہیں جو سمجھتے ہی نہیں کہ ان سے کیا کہا جا رہا ہے اس لئے کہ خطاب کا تکلیف کی سمجھنا شرط ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ گو الفاظ یہ ہیں کہ نشہ کی حالت میں نماز نہ پڑھو لیکن مراد یہ ہے کہ نشے کی چیز کھاؤ پیو بھی نہیں اس لئے کہ دن رات میں پانچ وقت نماز فرض ہے تو کیسے ممکن ہے کہ ایک شرابی ان پانچویں وقت نمازیں ٹھیک وقت پر ادا کر سکے حالانکہ شراب برابر پی رہا ہے واللہ اعلم پس یہ حکم بھی اسی طرح ہو گا جس طرح یہ حکم ہے کہ ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو جتنا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور نہ مرنا تم مگر اس حالت میں کہ تم مسلمان ہو ۔ تو اس سے مراد یہ ہے کہ ایسی تیاری ہر وقت رکھو اور ایسے پاکیزہ اعمال ہر وقت کرتے رہو کہ جب تمہیں موت آئے تو اسلام پر دم نکلے یہ جو اس آیت میں ارشاد ہوا ہے کہ یہاں تک کہ تم معلوم کر سکو جو تم کہہ رہے ہو یہ نشہ کی حد سے یعنی نشہ کی حالت میں اس شخص کو سمجھا جائے گا نہ ہی اسے عاجزی اور خشوع خضوع حاصل ہو سکتا ہے ، مسند احمد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جب تم میں سے اگر کوئی نماز میں اونگھنے لگے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز چھوڑ کر سو جائے جب تک کہ وہ جاننے لگے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے ، بخاری اور نسائی میں بھی یہ حدیث ہے اور اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ ممکن ہے کہ وہ اپنے لئے استغفار کرے لیکن اس کی زبان سے اس کے خلاف نکلے ۔ آداب مسجد اور مسائل تیمم پھر فرمان ہے کہ جنبی نماز کے قریب نہ جائے جب تک غسل نہ کرلے ہاں بطور گزر جانے کے مسجد میں گزرنا جائز ہے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ایسی ناپاکی کی حالت میں مسجد میں جانا ناجائز ہے ہاں مسجد کے ایک طرف سے نکل جانے میں کوئی حرج نہیں مسجد میں بیٹھے نہیں اور بھی بہت سے صحابہ اور تابعین کا یہی قول ہے حضرت یزید بن ابو حبیب فرماتے ہیں بعض انصار جو مسجد کے گرد رہتے تھے اور جنبی ہوتے تھے گھر میں پانی نہیں ہوتا تھا اور گھر کے دروازے مسجد سے متصل تھے انہیں اجازت مل گئی کہ مسجد سے اسی حالت میں گزر سکتے ہیں ۔ بخاری شریف کی ایک حدیث سے بھی یہ بات صاف طور پر ثابت ہوتی ہے کہ لوگوں کے گھروں کے دروازے مسجد میں تھے چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آخری مرض الموت میں فرمایا تھا کہ مسجد میں جن جن لوگوں کے دروازے پڑتے ہیں سب کو بند کر دو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دروازہ رہنے دو ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ کے بعد آپ کے جانشین حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوں گے تو انہیں ہر وقت اور بکثرت مسجد میں آنے جانے کی ضرورت رہے گی تاکہ مسلمانوں کے اہم امور کا فیصلہ کر سکیں اس لئے آپ نے سب کے دروازے بند کرنے اور صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دروازہ کھلا رکھنے کی ہدایت فرمائی ، بعض سنن کی اس حدیث میں بجائے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام ہے وہ بالکل غلط ہے صحیح یہی ہے جو صحیح میں ہے اس آیت سے اکثر ائمہ نے دلیل پکڑی ہے کہ جنبی شخص کو مسجد میں ٹھہرانا حرم ہے ہاں گزر جانا جائز ہے ، اسی طرح حیض و نفاس والی عورتوں کو بھی بعض کہتے ہیں ان دونوں کے گزرنا بھی جائز نہیں ممکن ہے مسجد میں آلودگی ہو اور بعض کہتے اگر اس بات کا خوف نہ ہو انکا گزرنا بھی جائز ہے ۔ صحیح مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ مسجد سے مجھے بوریا اٹھا دو تو ام المومنین نے عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حیض سے ہوں آپ نے فرمایا تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حائضہ مسجد میں آ جا سکتی ہے اور نفاس والی کے لئے بھی یہی حکم ہے ۔ یہ دونوں بطور راستہ چلنے کے جا آ سکتی ہیں ۔ ابو داؤد میں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ میں حائض اور جنبی کے لئے مسجد کو حلال نہیں کرتا ۔ امام ابو مسلم خطابی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس حدیث کو ایک جماعت نے ضعیف کہا ہے کیونکہ افلت اس کا راوی مجہول ہے ۔ لیکن ابن ماجہ میں یہ روایت ہے اس میں افلت کی وجہ معدوم ذہلی ہیں ۔ پہلی حدیث بروایت حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دوسری بروایت حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہے لیکن ٹھیک نام حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ہی ہے ۔ ایک اور حدیث ترمذی میں ہے جس میں ہے کہ اے علی اس مسجد میں جنبی ہونا میرے اور تیرے سوا کسی کو حلال نہیں یہ حدیث بالکل ضعیف ہیں واللہ اعلم ۔ اس آیت کی تفسیر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ جنبی شخص بغیر غسل کئے نماز نہیں پڑھ سکتا لیکن اگر وہ مسافر ہو اور پانی نہ ملے تو پانی کے ملنے تک پڑھ سکتا ہے ۔ ابن عباس سعید بن جبیر اور ضحاک سے بھی یہی مروی ہے ، حضرت مجاہد حسن حکم زید اور عبدالرحمن سے بھی اس کے مثل مروی ہے ، عبداللہ بن کثیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم سنا کرتے تھے کہ یہ آیت سفر کے حکم میں ہے ، اس حدیث سے بھی مسئلہ کی شہادت ہو سکتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر ہے ( سنن اور احمد ) امام ابن جریر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ان دونوں قولوں میں اولیٰ قول ان ہی لوگوں کا ہے جو کہتے ہیں اس سے مراد صرف گزر جانا ہے کیونکہ جس مسافر کو جنب کی حالت میں پانی نہ ملے اس کا حکم تو آگے صاف بیان ہوا ہے پس اگر یہی مطلب یہاں بھی لیا جائے تو پھر دوسرے جملہ میں اسے لوٹانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی پس معنی آیت کے اب یہ ہوئے کہ ایمان والو نماز کے لئے مسجد میں نہ جاؤ جب کہ تم نشے میں ہو جب تک تم اپنی بات کو آپ نہ سمجھنے لگو اسی طرح جنب کی حالت میں بھی مسجد میں نہ جاؤ جب تک نہا نہ لو ہاں صرف گزر جانا جائز ہے عابر کے معنی آنے جانے یعنی گزر جانے والے ہیں اس کا مصدر عبراً اور عبورًا آتا ہے جب کوئی نہر سے گزرے تو عرب کہتے ہیں عبرفلان النھر فلاں شخص نے نہر سے عبور کر لیا اسی طرح قوی اونٹنی کو جو سفر کاٹتی ہو عبرالاسفار کہتے ہیں ۔ امام ابن جیریر جس قول کی تائید کرتے ہیں یہی قول جمہور کا ہے اور آیت سے ظاہر بھی یہی ہے یعنی اللہ تعالیٰ اس ناقص حالت نماز سے منع فرما رہا ہے جو مقصود نماز کے خلاف ہے اسی طرح نماز کی جگہ میں بھی ایسی حالت میں آنے کو روکتا ہے جو اس جگہ کی عظمت اور پاکیزگی کے خلاف ہے واللہ اعلم ۔ پھر جو فرمایا کہ یہاں تک کہ تم غسل کر لو امام ابو حنیفہ ، امام مالک اور شافعی اسی دلیل کی روشنی میں کہتے ہیں کہ جنبی کو مسجد میں ٹھہرنا حرام ہے جب تک غسل نہ کر لے یا اگر پانی نہ ملے یا پانی ہو لیکن اس کے استعمال کی قدرت نہ ہو تو تیمم کر لے ۔ حضرت امام احمدرحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں جب جنبی نے وضو کر لیا تو اسے مسجد میں ٹھہرنا جائز ہے چنانچہ مسند احمد اور سنن سعید بن منصور میں مروی ہے ۔ حضرت عطا بن یسار رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھا کہ وہ جنبی ہوتے اور وضو کر کے مسجد میں بیٹھے رہتے واللہ اعلم ۔ پھر تیمم کی اجازت کا فتویٰ دیا ہے کیونکہ آیت میں عموم ہے حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک انصاری بیمار تھے نہ تو کھڑے ہو کر وضو کر سکتے تھے نہ ان کا کوئی خادم تھا جو انہیں پانی دے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا اس پر یہ حکم اترا یہ روایت مرسل ہے ، دوسری حالت میں تیمم کے جواز کی وجہ سفر ہے خواہ لمبا سفر اور خواہ چھوٹا ۔ غائط نرم زمین کو یہاں سے کنایہ کیا گیا ہے پاخانہ پیشاب سے لا مستم کی دوسری قرأت لمستم ہے اس کی تفسیر میں دو قول ہیں ایک یہ کہ مراد جماع ہے جیسے اور آیت میں ہے ( ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَا ۚ فَمَتِّعُوْهُنَّ وَسَرِّحُوْهُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا ) 33 ۔ الاحزاب:49 ) یعنی اگر تم اپنی بیویوں کو ایمان والی عورتوں سے نکاح کرو پھر مجامعت سے پہلے انہیں طلاق دے دو تو ان کے ذمہ عدت نہیں ، یہاں بھی لفظ ( آیت من قبل ان تمسوھن ) ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اولا مستم النساء سے مراد مجامعت ہے ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت طاؤس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبید بن عمیر حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ حضرت قتادہ رحمتہ اللہ علیہ حضرت مقاتل رحمتہ اللہ علیہ بن حیان سے بھی یہی مروی ہے ۔ سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ اس لفظ پر مذاکرہ ہوا تو چند موالی نے کہا یہ جماع نہیں اور چند عرب نے کہا جماع ہے ، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کا ذکر کیا آپ نے پوچھا تم کن کے ساتھ تھے میں نے کہا موالی کے فرمایا موالی مغلوب ہوگئے لمس اور مس اور مباشرت کا معنی جماع ہے ، اللہ تعالیٰ نے یہاں کنایہ کیا ہے ، بعض اور حضرات نے اس سے مراد مطلق چھونا لیا ہے ۔ خواہ جسم کے کسی حصہ کو عورت کے کسی حصہ سے ملایا جائے تو وضو کرنا پڑے گا ۔ لمس سے مراد چھونا ہے ۔ اور اس سے بھی وضو کرنا پڑے گا ۔ فرماتے ہیں مباشرت سے ہاتھ لگانے سے بوسہ لینے سے وضو کرنا پڑے گا ۔ لمس سے مراد چھونا ہے ، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی عورت کا بوسہ لینے سے وضو کرنے کے قائل تھے اور اسے لمس میں داخل جانتے تھے عبیدہ ، ابو عثمان ثابت ابراہیم زید بھی کہتے ہیں کہ لمس سے مراد جماع کے علاوہ ہے حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ انسان کا اپنی بیوی کا بوسہ لینا اور اسے ہاتھ لگانا ملامست ہے اس سے وضو کرنا پڑے گا ( موطامالک ) دار قطنی میں خود عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے لیکن دوسری روایت آپ سے اس کے خلاف بھی پائی جاتی ہے آپ باوضو تھے آپ نے اپنی بیوی کا بوسہ لیا پھر وضو نہ کیا اور نماز ادا کی ۔ پس دونوں روایتوں کو صحیح ماننے کے بعد یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ آپ وضو کو مستحب جانتے تھے واللہ اعلم ۔ مطلق چھونے سے وضو کے قائل امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ اور ان کے ساتھی امام مالک رحمتہ اللہ علیہ ہیں اور مشہور امام احمد بن حنبل سے بھی یہی روایت ہے ۔ اس قول کے قائل کہتے ہیں کہ یہاں دو قرأت یں ہیں لا مستم اور لمستم اور لمس کا اطلاق ہاتھ لگانے پر بھی قرآن کریم میں آیا ہے چنانچہ ارشاد ہے ( وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتٰبًا فِيْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْهُ بِاَيْدِيْهِمْ لَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ هٰذَآ اِلَّا سِحْـرٌ مُّبِيْنٌ ) 6 ۔ الانعام:7 ) ظاہر ہے کہ یہاں ہاتھ لگانا ہی مراد ہے اسی طرح حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول اللہ کا یہ فرمانا کہ شاید تم نے بوسہ لیا ہو گا ہاتھ لگایا ہو گا وہاں بھی لفظ لمست ہے ۔ اور صرف ہاتھ لگانے کے معنی میں ہی اور حدیث میں ہے ( حدیث والیدز ناھا اللمس ہاتھ کا زنا چھونا اور ہاتھ لگانا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں بہت کم دن ایسے گزرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس آ کر بوسہ نہ لیتے ہوں یا ہاتھ نہ لگاتے ہوں ۔ بخاری ومسلم کی حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیع ملامست سے منع فرمایا یہ بھی ہاتھ لگانے کے بیع ہے پس یہ لفظ جس طرح جماع پر بولا جاتا ہے ہاتھ سے چھونے پر بھی بولا جاتا ہے شاعر کہتا ہے ولمست کفی کفہ اطلب الغنی میرا ہاتھ اس کے ہاتھ سے ملا میں تونگری چاہتا تھا ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ایک شخص سرکار محمد میں حاضر ہو کر عرض کرتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس شخص کے بارے میں کیا فیصلہ ہے جو ایک جنبیہ عورت کے ساتھ تمام وہ کام کرتا ہے جو میاں بیوی میں ہوتے ہیں سوائے جماع کے تو ( وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ الَّيْلِ ) 11 ۔ ہود:114 ) نازل ہوتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں وضو کر کے نماز ادا کر لے اس پر حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوچھتے ہیں کیا یہ اسی کے لئے خاص ہے یا سب مسلمانوں کے لئے کام ہے آپ جواب دیتے ہیں تمام ایمان والوں کے لئے ہے ، امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ اسے زائدہ کی حدیث سے یہ کہتے ہیں کہ اسے وضو کا حکم اسی لئے دیا کہ اس نے عورت کو چھوا تھا جماع نہیں کیا تھا ۔ اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ اولاً تو یہ منقطع ہے ابن ابی لیلی اور معاذ کے درمیان ملاقات کا ثبوت نہیں دوسرے یہ کہ ہو سکتا ہے اسے وضو کا حکم فرض نماز کی ادائیگی کے لئے دیا ہو جیسے کہ حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا والی حدیث ہے کہ جو بندہ کوئی گناہ کرے پھر وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے یہ پوری حدیث سورۃ آل عمران میں ( ذَكَرُوا اللّٰهَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِھِمْ ۠ وَ مَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰهُ ) 3 ۔ آل عمران:135 ) کی تفسیر میں گزر چکی ہے ، امام ابن جریر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں ان دونوں قولوں میں سے اولیٰ قول ان کا ہے جو کہتے ہیں کہ مراد اس سے جماع نہ کہ اور ۔ کیونکہ صحیح مرفوع حدیث میں آ چکا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کسی بیوی صاحبہ کا بوسہ لیا اور بغیر وضو کئے نماز پڑھی ، حضرت مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں آنحضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کرتے بوسہ لیتے پھر بغیر وضو کیے نماز پڑھتے ۔ حضرت حبیب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں مائی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی کسی بیوی کا بوسہ لیتے نماز کو جاتے میں نے کہا وہ آپ ہی ہوں گی تو آپ مسکرا دیں ، اس کی سند میں کلام ہے لیکن دوسری سندوں سے بغیر وضو کیے ثابت ہے کہ اوپر کے راوی یعنی حضرت صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سننے والے حضرت عروہ بن زبیر رحمتہ اللہ علیہ ہیں اور روایت میں ہے کہ وضو کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا بوسہ لیا اور پھر وضو کیے بغیر نماز ادا کی ، حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوسہ لیتے حالانکہ آپ روزے سے ہوتے پھر نہ تو روزہ جاتا نہ نیا وضو کرتے ( ابن جریر ) حضرت زینت بنت خزیمہ فرماتی ہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوسہ لینے کے بعد وضو نہ کرتے اور نماز پڑھتے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اگر پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو ، اس سے اکثر فقہا نے استدلال کیا ہے کہ پانی نہ پانے والے کے لئے تیمم کی اجازت پانی کی تلاش کے بعد ہے ۔ کتب فروع میں تلاش کی کیفیت بھی لکھی ہے بخاری و مسلم میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ الگ تھلگ ہے اور لوگوں کے ساتھ اس نے نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھی تو آپ نے اس سے پوچھا تو نے لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھی؟ کیا تو مسلمان نہیں؟ اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوں تو مسلمان لیکن جنبی ہو گیا اور پانی نہ ملا آپ نے فرمایا پھر اس صورت میں تجھے مٹی کافی تھی ۔ تیمم کے لفظی معنی قصد کرنے کے ہیں ۔ عرب کہتے ہیں تیممک اللہ بحفظہ یعنی اللہ اپنی حفاظت کے ساتھ تیرا قصد کرے ، امراء القیس کے شعر میں بھی یہ لفظ اسی معنی میں آیا ہے ، صعید کے معنی میں کہا گیا ہے کہ ہر وہ چیز جو زمین میں سے اوپر کو چڑھے پس اس میں مٹی ریت درخت پتھر گھاس بھی داخل ہو جائیں گے ۔ امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کا قول یہی ہے اور کہا گیا ہے کہ جو چیز مٹی کی جنس سے ہو جیسے ریت ہڑتال اور چونا یہ مذہب ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ صرف مٹی ہے مگر یہ قول ہے حضرت امام شافعی اور امام احمد بن حنبل اور ان کے تمام ساتھیوں کا ہے اس کی دلیل ایک تو قرآن کریم کے یہ الفاظ ہیں ( فَتُصْبِحَ صَعِيْدًا زَلَقًا ) 18 ۔ الکہف:40 ) یعنی ہو جائے وہ مٹی پھسلتی دوسری دلیل صحیح مسلم شریف کی یہ حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمیں تمام لوگوں پر تین فضیلتیں دی گئی ہیں ہماری صفیں مثل فرشتوں کی صفوں کے ترتیب دی گئیں ہمارے لئے تمام زمین مسجد بنائی گئی اور زمین کی مٹی ہمارے لئے پاک اور پاک کرنے والی بنائی گئی جبکہ ہم پانی نہ پائیں اور ایک سند سے بجائے تربت کے ترابت کا لفظ مروی ہے ۔ پس اس حدیث میں احسان کے جتاتے وقت مٹی کی تخصیص کی گئی ، اگر کوئی اور چیز بھی وضو کے قائم مقام کام آنے والی ہوتی تو اس کا ذکر بھی ساتھ ہی کر دیتے ۔ یہاں یہ لفظ طیب اسی کے معنی میں آیا ہے ۔ مراد حلال ہے اور کہا گیا ہے کہ مراد پاک ہے جیسے حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں پاک مٹی مسلمانوں کا وضو ہے گو دس سال تک پانی نہ پائے پھر جب پانی ملے تو اسے اپنے جسم سے بہائے یہ اس کے لئے بہتر ہے ، امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ اسے حسن صحیح کہتے ہیں حافظ ابو الحسن قطان رحمتہ اللہ علیہ بھی اسے صحیح کہتے ہیں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتے ہیں سب سے زیادہ پاک مٹی کھیت کی زمین کی مٹی ہے بلکہ تفسیر ابن مردویہ میں تو اسے مرفوعاً وارد کیا ہے پھر فرمان ہے کہ اسے اپنے چہرے پر اور ہاتھ پر ملنا کافی ہے اور اس پر اجماع ہے ، لیکن کیفیت تیمم میں ائمہ کا اختلاف ہے ۔ جدید مذہب شافعی یہ ہے کہ دو دفعہ کر کے منہ اور دونوں ہاتھوں کا کہنیوں تک مسح کرنا واجب ہے اس لئے کہ یدین کا اطلاق بغلوں تک اور کہنیوں تک ہوتا ہے جیسے آیت وضو میں اور اسی لفظ کا اطلاق ہوتا ہے اور مراد صرف ہتھیلیاں ہی ہوتی ہیں جیسے کہ چور کی حد کے بارے میں فرمایا ( وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْٓا اَيْدِيَهُمَا جَزَاۗءًۢ بِمَا كَسَـبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِ ۭ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ ) 5 ۔ المائدہ:38 ) کہتے ہیں یہاں تیمم کے حکم میں ہاتھ کا ذکر مطلق ہے اور وضو کے حکم سے مشروط ہے اس لئے اس مطلق کو اس مشروط پر محمول کیا جائے گا کیونکہ طہوریت جامع موجود ہے اور بعض لوگ اس کی دلیل میں دار قطنی والی روایت پیش کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیمم کی دو ضربیں ہیں ایک مرتبہ ہاتھ مار کر منہ پر ملنا اور ایک مرتبہ ہاتھ مار کر دونوں کہنیوں تک ملنا ، لیکن یہ حدیث صحیح نہیں اس لئے کہ اس کی اسناد میں ضعف ہے حدیث ثابت نہیں ۔ ابو داؤد کی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ ایک دیوار پر مارے اور منہ پر ملے پھر دوبارہ ہاتھ مار کر اپنی دونوں بازوؤں پر ملے ۔ لیکن اس کی اسناد میں محمد بن ثابت عبدی ضعیف ہیں انہیں بعض حافظان حدیث نے ضعیف کہا ہے ، اور یہی حدیث بعض ثقہ راویوں نے بھی روایت کی ہے لیکن وہ مرفوع نہیں کرتے بلکہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فعل بتاتے ہیں امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی دلیل یہ حدیث بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے ہیں میں نے آپ کو سلام کیا لیکن آپ نے جواب نہ دیا فارغ ہو کر آپ ایک دیوار کے پاس گئے اور اپنے دونوں ہاتھ اس پر مار کر منہ پر ملے پھر میرے سلام کا جواب دیا ( ابن جریر ) یہ تو تھا امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کا جدید مذہب ۔ آپ کا خیال یہ ہے کہ ضربیں تو تیمم میں دو ہیں لیکن دوسری ضرب میں ہاتھوں کو پہنچوں تک ملنا چاہیے ، تیسرا قول یہ ہے کہ صرف ایک ہی ضرب یعنی ایک ہی مرتبہ دونوں ہاتھوں کا مٹی پر مار لینا کافی ان گرد آلود ہاتھوں کو منہ پر پھیر لے اور دونوں پر پہنچے تک مسند احمد میں ہے کہ ایک شخص امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آیا کہ میں جنبی ہو گیا اور مجھے پانی نہ ملا تو مجھے کیا کرنا چاہیے آپ نے فرمایا نماز نہ پڑھنی چاہیے دربار میں حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی موجود تھے فرمانے لگے امیر المومنین کیا آپ کو یاد نہیں کہ میں اور آپ ایک لشکر میں تھے اور ہم جنبی ہوگئے تھے اور ہمیں پانی نہ ملا تو آپ نے تو نماز نہ پڑھی اور میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ کر نماز ادا کر لی جب میں واپس پلٹے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچے تو میں نے اس واقعہ کا بیان حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا مجھے اتنا کافی تھا پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے اور ان میں پھونک ماردی اور اپنے منہ کو ملا اور ہتھیلیوں کو ملا ۔ مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیمم میں ایک ہی مرتبہ ہاتھ مارنا جو چہرے کے لئے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کے لئے ہے ، مسند احمد میں ہے حضرت شقیق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت ابو موسی رض اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس بیٹھا ہوا تھا حضرت ابو لیلیٰ رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ اگر کوئی شخص پانی نہ پائے تو نماز نہ پڑھے اس پر حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کیا تمہیں یاد نہیں جبکہ مجھے اور آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اونٹوں کے بارے میں بھیجا تھا وہاں میں جنبی ہو گیا اور مٹی میں لوٹ پوٹ لیا واپس آ کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ واقعہ بیان کیا تو آپ ہنس دئیے اور فرمایا اپنے چہرے پر ایک بار ہاتھ پھیر لئے اور ضرب ایک ہی رہی ، تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا لیکن حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس پر قناعت نہیں کی یہ سن کر حضرت ابو موسی نے فرمایا پھر تم اس آیت کا کیا کرو گے جو سورہ نساء میں ہے کہ پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی کا قصد کرو اس کا جواب حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہ دے سکے اور فرمانے لگے سنو ہم نے لوگوں کو تیمم کی رخصت دیدی تو بہت ممکن ہے کہ پانی جب انہیں ٹھنڈا معلوم ہوگا تو وہ تیمم کرنے لگیں گے سورۃ مائدہ میں فرمان ہے ( فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ مِّنْهُ ) 5 ۔ المائدہ:6 ) اسے اپنے چہرے اور ہاتھ پر ملو ۔ اس سے حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ نے دلیل پکڑی ہے کہ تیمم کا پاک مٹی سے ہونا اور اس کا بھی غبار آلود ہونا جس سے ہاتھوں پر غبار لگے اور وہ منہ اور ہاتھ پر ملا جائے ضروری ہے جیسے کہ حضرت ابو جہم رض اللہ تعالیٰ عنہا والی حدیث میں گزرا ہے ۔ کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو استنجا کرتے ہوئے دیکھا اور سلام کیا اس میں یہ بھی ہے کہ فارغ ہو کر ایک دیوار کے پاس گئے اور اپنی لکڑی سے کھرچ کر پھر ہاتھ مار کر تیمم کیا ۔ پھر فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر تمہارے دین میں تنگی اور سختی کرنا نہیں چاہتا بلکہ وہ تمہیں پاک صاف کرنا چاہتا ہے اسی لئے پانی نہ پانے کے وقت مٹی کے ساتھ تیمم کر لینے کو مباح قرار دے کر تم پر اپنی نعمت کا اتمام فرمایا تاکہ تم شکر کرو ۔ پس یہ امت اس نعمت کے ساتھ مخصوص ہے جیسے کہ بخاری و مسلم میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں ، مہینے بھر کی راہ تک میری مدد رعب سے کی گئی ہے ، میرے لئے ساری زمین مسجد اور پاک کرنے والی بنائی گئی ہے میرے جس امتی کو جہاں نماز کا وقت آ جائے وہ وہیں پڑھ لے اس کی مسجد اور اس کا وضو وہیں اس کے پاس موجود ہے ، میرے لئے غنیمت کے مال حلال کیے گئے جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھے ، مجھے شفاعت دی گئی تمام انبیاء صرف اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے رہے لیکن میں تمام دنیا کی طرف بھیجا گیا اور صحیح مسلم کے حوالے سے وہ حدیث بھی پہلے گزر چکی ہے کہ تمام لوگوں پر ہمیں تین فضیلتیں عنایت کی گئی ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں کی طرح بنائی گئیں ہمارے لئے زمین مسجد بنائی گئی اور اپنے ہاتھ پر مسح کر ۔ پانی نہ ملنے کے وقت اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے اس کی عفو و در گزر شان ہے کہ اس نے تمہارے لئے پانی نہ ملنے کے وقت تیمم کو مشروع کر کے نماز ادا کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی اگر یہ رخصت نہ ہوتی تو تم ایک گونہ مشکل میں پڑ جاتے کیونکہ اس آیت کریمہ میں نماز کوناقص حالت میں ادا کرنا منع کیا گیا ہے مثلاً نشے کی حالات میں ہو یا جنابت کی حالت میں ہو یا بےوضو ہو تو جب تک اپنی باتیں خود سمجھنے جتنا ہوش اور باقاعدہ غسل اور شرعی طریق پر وضو نہ ہو نماز نہیں پڑھ سکتے لیکن بیماری کی حالت میں اور پانی نہ ملنے کی صورت میں غسل اور وضو کے قائم مقام تیمم کر دیا ، پس اللہ تعالیٰ اس احسان پر ہم اس کے شکر گزار ہیں الحمدا للہ ۔ تیمم کی رخصت نازل ہونے کا واقعہ بھی سن لیجئے ہم اس واقعہ کو سورۃ نساء کی اس آیت کی تفسیر میں اسی لئے بیان کرتے ہیں کہ سورۃ مائدہ میں جو تیمم کی آیت ہے وہ نازل ہوئی یہ اس کے بعد کی ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ واضح ہے کہ یہ آیت شراب کی حرمت سے پہلے نازل ہوئی تھی اور شراب جنگ احد کے کچھ عرصہ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو نصیر کے یہودیوں کا محاصرہ کئے ہوئے تھے حرام ہوئی اور سورۃ مائدہ قرآن میں نازل ہونے والی آخری سورتوں میں سے ہے بالخصوص اس سورت کا ابتدائی حصہ لہذا مناسب یہی ہے کہ تیمم کا شان نزول یہیں بیان کیا جائے ۔ اللہ نیک توفیق دے اسی کا بھروسہ ہے ۔ مسند احمد میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ایک ہار مل گیا لیکن نماز کا وقت اس کی تلاش میں فوت ہو گیا اور ان کے ساتھ پانی نہ تھا ۔ انہوں نے بےوضو نماز ادا کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ کر اس کی شکایت کی اس پر تیمم کا حکم نازل ہوا ، حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہنے لگے اے ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ کو جزائے خیر دے اللہ کی قسم جو تکلیف آپ کو پہنچتی ہے اس کا انجام ہم مسلمانوں کے لئے خیر ہی خیر ہوتا ہے ۔ بخاری میں ہے حضرت صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں ہم اپنے کسی سفر میں تھے بیداء میں یا ذات الجیش میں میرا ہار ٹوٹ کر کہیں گر پڑا جس کے ڈھونڈنے کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مع قافلہ ٹھہر گئے اب نہ تو ہمارے پاس پانی تھا نہ وہاں میدان میں کہیں پانی تھا لوگ میرے والد حضرت ابو بکر صدیق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس میری شکایتیں کرنے لگے کہ دیکھو ہم ان کی وجہ سے کیسی مصیبت میں پڑ گئے چنانچہ میرے والد صاحب میرے پاس آئے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری ران پر اپنا سر مبارک رکھ کر سو گئے تھے آتے ہی مجھے کہنے لگے تو نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور لوگوں کو روک دیا اب نہ تو ان کے پاس پانی ہے نہ یہاں اور کہیں پانی نظر آتا ہے الغرض مجھے خوب ڈانٹا ڈپٹا اور اللہ جانے کیا کیا کہا اور میرے پہلو میں اپنے ہاتھ سے کچو کے بھی مارتے رہے لیکن میں نے ذرا سی بھی جنبش نہ کی کہ ایسا نہ ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آرام میں خلل واقع ہو ساری رات گزر گئی صبح کو لوگ جاگے لیکن پانی نہ تھا اللہ نے تیمم کی آیت نازل فرمائی اور سب نے تیمم کیا حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہنے لگے اے ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھرانے والو یہ کچھ تمہاری پہلی ہی برکت نہیں ، اب جب ہم نے اس اونٹ کو اٹھایا جس پر یہ سوار تھی تو اس کے نیچے سے ہی ہار مل گیا ۔ مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہمراہ ذات الجیش سے گزرے ۔ ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یمنی خر مہروں کا ہار ٹوٹ کر کہیں گر پڑا تھا اور گم ہو گیا تھا اس کی تلاش میں یہاں ٹھہر گئے ساری رات آپ کے ہم سفر مسلمانوں نے اور آپ نے یہیں گزاری صبح اٹھے تو پانی بالکل نہی تھا پس اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر پاک مٹی سے تیمم کرکے پاکی حاصل کرنے کی رخصت کی آیت اتاریاور مسلمانوں نے حضور کے ساتھ کھڑے ہوکر زمین پر اپنے ہاتھ مارے اور جو مٹی ان سے لت پت ہوئی اسے جھاڑے بغیر اپنے چہرے پر اور اپنے ہاتھوں پر مونڈھوں تک اور ہاتھوں کے نیچے سے بغل تک مل لی ۔ ابن جریر کی روایت میں ہے کہ اس سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر سخت غصہ ہو کر گئے تھے لیکن تیمم کی رخصت کے حکم کو سن کر خوشی خوشی اپنی صاحبزادی صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آئے اور کہنے لگے تم بڑی مبارک ہو مسلمانوں کو اتنی بڑی رخصت ملی پھر مسلمانوں نے زمین پر ایک ضرب سے چہرے ملے اور دوسری ضرب سے کہنیوں اور بغلوں تک ہاتھ لے گئے ابن مردویہ میں روایت ہے حضرت اسلع بن شریک رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کو چلا رہا تھا ۔ جس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار تھے جاڑوں کا موسم تھا رات کا وقت تھا سخت سردی پڑ رہی تھی اور میں جنبی ہو گیا ادھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوچ کا ارادہ کیا تو میں نے اپنی اس حالت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کو چلانا پسند نہ کیا ساتھ ہی یہ بھی خیال آیا کہ اگر سرد پانی سے نہاؤں گا تو مرجاؤں گا یا بیمار پڑ جاؤں گا تو میں نے چپکے سے ایک انصاری کو کہا کہ آپ اونٹنی کی نکیل تھام لیجئے چنانچہ وہ چلاتے رہے اور میں نے آگ سلگا کر پانی گرم کر کے غسل کیا پھر دوڑ بھاگ کر قافلہ میں پہنچ گیا آپ نے مجھے فرمایا اسلع کیا بات ہے؟ اونٹنی کی چال کیسے بگڑی ہوئی ہے؟ میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اسے نہیں چلا رہا تھا بلکہ فلاں انصاری صاحب چلا رہے تھے آپ نے فرمایا یہ کیوں؟ تو میں نے سارا واقعہ کہہ سنایا اس پر اللہ عزوجل نے ( يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا ۭ وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۗءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا ) 4 ۔ النسآء:43 ) تک نازل فرمائی یہ روایت دوسری سند سے بھی مروی ہے ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

43۔ 1 یہ حکم اس وقت دیا گیا کہ ابھی شراب کی حرمت نازل نہیں ہوئی تھی۔ چناچہ ایک دعوت میں شراب نوشی کے بعد جب نماز لئے کھڑے ہوئے تو نشے میں قرآن کے الفاظ بھی امام صاحب غلط پڑھ گئے (تفصیل کے لئے دیکھئے ترمذی، تفسیر سورة النساء) جس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ نشے کی حالت میں نماز مت پڑھا کرو۔ گویا اسوقت صرف ... نماز کے وقت کے قریب شراب نوشی سے منع کیا گیا۔ بالکل ممانعت اور حرمت کا حکم اس کے بعد نازل ہوا۔ (یہ شراب کی بابت دوسرا حکم ہے جو مشروطہ ہے) 43۔ 2 یعنی ناپاکی کی حالت میں بھی نماز مت پڑھو۔ کیونکہ نماز کے لئے طہارت بہت ضروری ہے۔ 43۔ 3 اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسافری کی حالت میں اگر پانی نہ ملے تو جنابت کی حالت میں ہی نماز پڑھ لو (جیسا کہ بعض نے کہا ہے) بلکہ جمہور علماء کے نزدیک اس کا مفہوم یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں تم مسجد کے اندر مت بیٹھو، البتہ مسجد کے اندر سے گزرنے کی ضرورت پڑے تو گزر سکتے ہو بعض صحابہ کے مکان اس طرح تھے کہ انہیں ہر صورت میں مسجد نبوی کے اندر سے گزر کر جانا پڑتا تھا۔ یہ رخصت ان ہی کے پیش نظر دی گئی ہے (ابن کثیر) ورنہ مسافر کا حکم آگے آرہا ہے۔ 43۔ 4 (1) بیمار سے مراد وہ بیمار جسے وضو کرنے سے نقصان یا بیماری میں اضافے کا اندیشہ ہو، (2) مسافر عام ہے لمبا سفر کیا ہو یا مختصر۔ اگر پانی دستیاب نہ ہو تو تیمم کرنے کی اجازت ہے۔ پانی نہ ملنے کی صورت میں یہ اجازت مقیم کو بھی حاصل ہے۔ لیکن بیمار اور مسافر کو چونکہ اس قسم کی ضرورت عام طرر پر پیش آتی تھی اس لیے بطور خاص ان کے لیے اجازت بیان کردی گئی ہے (3) قضائے حاجت سے آنے والا (4) اور بیوی سے مباشرت کرنے والا ان کو بھی پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم کرکے نماز پڑھنے کی اجازت ہے تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ ایک ہی مرتبہ ہاتھ زمین پر مار کر کلائی تک دونوں ہاتھ ایک دوسرے پر پھیرلے۔ (کہنیوں تک ضروری نہیں) اور منہ پر بھی پھیر لے قال فی التیمم : (ضربۃ للوجہ والکفین) (مسند احمد۔ عمار (رض) جلد 4 حفحہ 263) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیمم کے بارے میں فرمایا کہ یہ دونوں ہتھیلیوں اور چہرے کے لیے ایک ہی مرتبہ مارنا ہے (صعیدا طیبا) سے مراد پاک مٹی ہے۔ زمین سے نکلنے والی ہر چیز نہیں جیسا کہ بعض کا خیال ہے حدیث میں اس کی مذید وضاحت کردی گئی ہے (جعلت ترب تھا لنا طھورا اذا لم نجد الماء) (صحیح مسلم۔ کتاب المساجد) جب ہمیں پانی نہ ملے تو زمین کی مٹی ہمارے لیے پاکیزگی کا ذریعہ بنادی گئی ہے۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٧٥] حرمت شراب کے احکام میں تدریج :۔ یہ آیت حرمت شراب کے تدریجی احکام کی دوسری کڑی ہے۔ اس سلسلہ میں پہلی آیت جو نازل ہوئی وہ سورة بقرہ کی آیت نمبر ٢١٩ ہے جس میں فقط یہ بتایا گیا کہ شراب اور جوئے میں گو کچھ فائدے بھی ہیں تاہم ان کے نقصانات ان کے فوائد سے زیادہ ہیں۔ چند محتاط صحابہ کرام نے اسی وقت سے...  شراب چھوڑ دی تھی۔ پھر اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی۔ جس کے شان نزول کے متعلق درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیے : سیدنا علی (رض) بن ابی طالب سے روایت ہے کہ عبدالرحمن (رض) بن عوف نے ہمارے لیے کھانا بنایا، دعوت دی اور ہمیں شراب پلائی۔ شراب نے ہمیں مدہوش کردیا، اتنے میں نماز کا وقت آگیا۔ انہوں نے مجھے امام بنایا۔ میں نے پڑھا ( قُلْ یَایُّھَا الْکٰفِرُوْنَ لاَ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ وَنَحْنُ نَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْن) تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ (ترمذی۔ ابو اب التفسیر) پھر اس کے بعد سورة مائدہ کی آیت نمبر ٩٠ تا ٩١ کی رو سے شراب کو ہمیشہ کے لیے حرام قرار دے دیا گیا۔ اس میں لفظ خمر (شراب) کے بجائے سکر (نشہ) کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ جس سے از خود یہ معلوم ہوگیا کہ شراب کی طرح ہر نشہ آور چیز حرام ہوتی ہے جیسا کہ احادیث میں اس کی تصریح بھی موجود ہے۔ دوسرے یہ معلوم ہوا کہ چونکہ نشہ کی حالت بھی نیند کی غشی کی طرح ایک طرح کی غشی ہی ہوتی ہے لہذا انسان کو یہ معلوم رہنا مشکل ہے کہ آیا اس کا وضو بھی بحال ہے یا ٹوٹ چکا ہے۔ غالباً اسی نسبت سے اس آیت میں آگے طہارت کے احکام بیان ہو رہے ہیں۔ [٧٦] تیمم اور غسل جنابت :۔ نماز کے لیے طہارت فرض ہے لہذا عام حالت میں تو وضو کرنے سے یہ طہارت حاصل ہوجاتی ہے لیکن جنبی آدمی کے لیے نماز سے پہلے غسل فرض ہے۔ خواہ یہ جنابت احتلام کی وجہ سے ہو یا صحبت کی وجہ سے۔ اس آیت میں بتایا یہ جا رہا ہے کہ اگر کسی کو وضو کے لیے یا جنبی کو غسل کے لیے پانی میسر نہ آئے یا کوئی ایسا بیمار ہو جسے پانی کے استعمال سے نقصان پہنچتا ہو تو ان صورتوں میں وہ تیمم کرسکتا ہے۔ اس آیت کے شان نزول، طریق تیمم اور طریق غسل سے متعلق درج ذیل احادیث ملاحظہ فرمائیے : ١۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں (غزوہ بنی مصطلق میں) اپنی بہن اسمائ کا ہار عاریتاً لے گئی ہار کہیں گرگیا ۔ آپ نے کئی آدمیوں کو ہار ڈھونڈنے کے لیے بھیجا۔ نماز کا وقت آگیا۔ وہاں پانی نہ تھا اور لوگ باوضو نہ تھے اس وقت اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت نازل فرمائی۔ (بخاری۔ کتاب التفسیر) ٢۔ سیدنا عمران (رض) فرماتے ہیں کہ کسی سفر میں آپ نے ایک جگہ پڑاؤ کیا۔ وضو کے لیے پانی منگایا۔ آپ نے وضو کیا اور نماز کے لیے اذان کہی گئی۔ پھر آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب آپ نے نماز سے سلام پھیرا تو ایک شخص کو علیحدہ بیٹھے دیکھا۔ آپ نے اسے پوچھا & اے فلاں ! تجھے کس چیز نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کرنے سے روکے رکھا ؟ & وہ کہنے لگا & میں جنبی ہوگیا ہوں اور پانی موجود نہیں۔ & آپ نے اسے فرمایا & تمہیں مٹی سے تیمم کرلینا چاہیے تھا وہ تجھے کافی ہوجاتا۔ & اور ایک روایت میں ہے کہ & پھر آپ نے اسے مٹی سے تیمم کرنے کا حکم دیا۔ & (بخاری، کتاب التیمم، باب الصعید الطیب وضوء المسلم۔ نیز کتاب بدء الخلق۔ باب علامات النبوۃ فی الاسلام) نیز دیکھئے سورة مائدہ (٥) کی آیت نمبر ٦ کا حاشیہ۔ ٣۔ تیمم کا طریقہ :۔ سیدنا عمار بن یاسر (رض) فرماتے ہیں کہ آپ نے مجھے کسی مہم پر بھیجا (اس دوران) میں جنبی ہوگیا، مجھے پانی نہ ملا تو میں نے مٹی میں اس طرح لوٹ لگائی جس طرح چوپایہ لوٹ لگاتا ہے۔ میں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا & تمہیں اس طرح کرنا کافی تھا پھر آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ایک بار مٹی پر مارا پھر انہیں اپنے منہ کے قریب کیا اور ان پر پھونک ماری (زائد مٹی اڑا دی) پھر آپ نے بائیں ہتھیلی سے داہنے ہاتھ کی پشت پر اور داہنی ہتھیلی سے بائیں ہاتھ کی پشت پر مسح کیا۔ پھر دونوں ہتھیلیوں سے اپنے چہرے کا مسح کیا۔ & (بخاری، کتاب التیمم۔ باب التیمم ضربہ۔ باب التیمم للوجہ والکفین۔۔ مسلم۔ فی باب التیمم) ٤۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ & جب آپ غسل جنابت کرنا چاہتے تو (برتن میں ہاتھ ڈالنے سے) پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے پھر انگلیاں پانی میں ڈال کر بالوں کی جڑوں کا خلال کرتے۔ پھر دونوں ہاتھوں میں تین چلو لے کر اپنے سر پر ڈالتے پھر اپنے سارے بدن پر پانی بہاتے & (بخاری، کتاب الغسل۔ باب الوضو قبل الغسل) ٥۔ سعید بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا & اگر مجھے جنابت لاحق ہوجائے اور پانی نہ ملے تو کیا کروں ؟ & عمار بن یاسر (رض) نے سیدنا عمر (رض) سے کہا، کیا آپ کو یاد نہیں جب ہم دونوں ایک سفر میں جنبی ہوگئے تھے اور آپ (رض) نے نماز نہ پڑھی اور میں مٹی میں لوٹا اور نماز پڑھ لی۔ پھر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ واقعہ بیان کیا تو آپ نے فرمایا & تجھے اتنا ہی کافی تھا، پھر آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں اور ان کو پھونک دیا۔ پھر منہ اور دونوں پہنچوں پر مسح کیا۔ (بخاری کتاب التیمم، باب ھل ینفخ فی یدیہ) ٦۔ سیدنا عمرو بن عاص (رض) ایک ٹھنڈی رات میں جنبی ہوگئے تو تیمم کرلیا اور یہ آیت پڑھی : (وَلاَ تَقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیْمًا) پھر آپ سے یہ ذکر کیا گیا تو آپ نے انہیں کچھ ملامت نہیں کی (بخاری، کتاب التیمم باب اذا خاف الجنب علی نفسہ المرض والموت) اس آیت سے معلوم ہوا کہ تیمم کی مندرجہ ذیل چار صورتوں میں رخصت ہے : ١۔ انسان سفر میں ہو اور اسے پانی نہ مل رہا ہو۔ سفر کی قید محض اس لیے ہے کہ عموماً سفر میں پانی ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ورنہ اگر حضر میں بھی پانی نہ مل رہا ہو تو بھی تیمم کی رخصت ہے۔ ٢۔ وضو کرنے والا بیمار ہو تو وضو کرنے سے یا نہانے سے اسے اپنی جان کا یہ مرض بڑھنے کا خطرہ ہو۔ ٣۔ حدث اصغر یعنی پاخانہ، پیشاب اور ہوا یا مذی خارج ہونے پر وضو کرنا واجب ہے اگر وضو کے لیے پانی نہ ملے تو تیمم کی رخصت ہے۔ ٤۔ حدث اکبر یعنی احتلام یا جماع کے بعد غسل کرنا واجب ہے لیکن اگر پانی نہیں ملتا تو تیمم کی رخصت ہے۔ بعض مفسرین نے اس آیت میں & الصلٰوۃ & سے مراد نماز کے علاوہ مسجد بھی لی ہے۔ اور & عابری سبیل & کا مفہوم یہ بتایا ہے کہ اگر جنبی شخص کو مسجد میں سے گزرنے کے بغیر کوئی راستہ ہی نہ ہو تو وہ مسجد سے گزر سکتا ہے۔ مگر نماز کے لیے یا کسی دوسرے کام کے لیے مسجد میں رک نہیں سکتا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص مسجد میں سویا ہوا تھا اور اسے احتلام ہوگیا تو بیدار ہونے پر وہ مسجد میں رکے نہیں بلکہ وہاں سے نکل جائے۔ واضح رہے کہ سیدنا عمر (رض) سفر میں جنبی ہوجانے پر تیمم کو اچھا نہیں سمجھتے تھے اور یہ ان کی کچھ سیاسی مصلحت تھی کہ لوگ اس رعایت سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں ورنہ وہ اس سنت کا انکار نہیں کرتے تھے۔ جیسا کہ اوپر درج شدہ حدیث نمبر ٥ سے واضح ہے۔ تاہم بہت سے صحابہ نے سیدنا عمر (رض) کی اس مصلحت سے اتفاق نہیں کیا۔ اور حدیث نمبر ٦ سے تو واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دین میں سختی کی بجائے نرمی ہے۔ سیدنا عمر و بن عاص (رض) کے پاس سوائے شدید سردی کے اور کوئی عذر نہ تھا اور انہیں خطرہ تھا کہ اگر نہا لیا تو بیمار پڑجائیں گے۔ لہذا آپ نے جنبی ہونے پر نہانے کی بجائے تیمم کرلیا۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکیر نہیں فرمائی۔ خ دین میں تنگی نہیں :۔ اس سلسلہ میں وہ واقعہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے جسے ابو داؤد نے تیمم کے باب میں سیدنا جابر (رض) سے روایت کیا ہے۔ سیدنا جابر (رض) کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر پر نکلے۔ اثنائے سفر ہمارے ایک ساتھی کو سر پر ایک پتھر لگا جس سے اس کا سر زخمی ہوگیا۔ اسی دوران اسے احتلام ہوگیا تو وہ اپنے ساتھیوں سے پوچھنے لگا کیا تمہارے خیال میں تیمم کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ تم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہو جبکہ پانی موجود ہے۔ چناچہ اس نے غسل کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پھر جب ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں آئے تو آپ سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا & اللہ انہیں غارت کرے ان لوگوں نے اسے مار ڈالا۔ جب انہیں یہ مسئلہ معلوم نہ تھا تو انہوں نے کیوں نہ پوچھ لیا ؟ جہالت کی درماندگی کا علاج تو پوچھ لینا ہی ہوتا ہے۔ اسے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اپنے زخم پر پٹی باندھ لیتا اور اس پر مسح کرلیتا اور باقی جسم کو دھو لیتا۔ & اور وضو کے متعلق احادیث سورة مائدہ کی آیت نمبر ٦ کے تحت درج کی جائیں گی۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى : شراب کی مذمت اور قباحت کے سلسلے میں سب سے پہلے سورة بقرہ کی آیت (٢١٩) نازل ہوئی، جس میں شراب اور جوئے کے گناہ کو ان کے نفع سے بڑا قرار دیا، اس پر بہت سے مسلمانوں نے شراب چھوڑ دی، تاہم بعض بدستور پیتے رہے کہ ہم اس سے نفع اٹھاتے ہیں۔ علی (رض) بیان کرتے ہی... ں کہ عبد الرحمن بن عوف (رض) نے ہمارے لیے کھانا پکایا، پھر ہمیں بلایا اور ہمیں شراب پلائی، شراب نے ہمیں مدہوش کردیا، اتنے میں نماز کا وقت آگیا اور انھوں نے مجھے امام بنادیا، میں نے پڑھا : ” قُلْ یَا اَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ لاَ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ وَ نَحْنُ نَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ “ ” کہہ دے اے کافرو ! میں اس کی عبادت نہیں کرتا جس کی تم کرتے ہو اور ہم اس کی عبادت کرتے ہیں جس کی تم عبادت کرتے ہو۔ “ (ظاہر ہے اس سے آیت کے معنی کچھ سے کچھ ہوگئے) تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : ( لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى ) [ ترمذی، تفسیر القرآن، باب و من سورة النساء : ٣٠٢٦ ] اس پر لوگوں نے نماز کے اوقات میں شراب ترک کردی، یہاں تک کہ سورة مائدہ کی آیات (٩٠، ٩١) نازل ہوئیں، جس سے شراب قطعی طور پر حرام کردی گئی۔ ( ابن کثیر) بعض علماء نے یہاں ” وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى“ (جمع سکران) سے نیند کا غلبہ مراد لیا ہے اور اس کے مناسب صحیح بخاری کی وہ حدیث ذکر کی ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نیند کی حالت میں نماز سے منع فرمایا کہ معلوم نہیں کیا پڑھے اور کیا نہ پڑھے، مگر صحیح یہ ہے کہ اس سے شراب کا نشہ مراد ہے اور یہی قول جمہور صحابہ و تابعین کا ہے، نیز تمام مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہ آیت شراب نوشی سے متعلق نازل ہوئی۔ اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ : بعض مفسرین نے اس سے مراد سفر لیا ہے مگر سفر کا ذکر آگے آ رہا ہے (اَوْ عَلٰي سَفَرٍ ) اس تفسیر کی بنا پر سفر کے ذکر میں تکرار لازم آتا ہے، اس لیے پر اکثر سلف نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ” الصلاۃ “ سے مراد نماز کی جگہ یعنی مسجد ہے مطلب یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں ” اَلصَّلاَۃُ “ یعنی نماز کی جگہوں (مسجدوں) میں نہ جاؤ۔ ہاں، اگر مسجد سے گزرنا پڑے تو مجبوری کی صورت میں گزر سکتے ہو ( ٹھہر نہیں سکتے) ۔ ابن جریر (رض) نے اسے راجح قرار دیا ہے، پس یہاں مضاف محذوف ہے، یعنی ” لَا تَقْرَبُوْا مَوَاضِعَ الصَّلاَۃِ “ (طبری) اور یہی جمہور علماء کا مسلک ہے کہ جنبی یا حائضہ کے لیے مسجد سے گزرنا جائز ہے، ٹھہرنا جائز نہیں، کیونکہ بہت سے صحابہ کے گھروں کے دروازے مسجد کی طرف کھلتے تھے، ان کے لیے غسل کر کے گزرنا مشکل تھا تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ مگر آخر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر صدیق (رض) کے دریچے کے سوا مسجد میں کھلنے والے تمام دریچے بند کروا دیے۔ [ بخاری، الصلاۃ، باب الخوخۃ ۔۔ : ٤٦٧، عن ابن عباس (رض) ] بعض لوگوں نے علی (رض) کا دروازہ کھلا رکھنے کی روایت بھی بیان کی ہے، مگر اہل علم نے اسے ضعیف کہا ہے۔ ( ابن کثیر) خلاصہ یہ کہ مراد اس سے یہ ہے کہ جنبی مسجد سے گزر سکتا ہے، ٹھہر نہیں سکتا۔ گویا آیت کے دو حصے ہیں، پہلے حصے : ( لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى ) اس میں ” الصلاۃ “ سے مراد نماز ہی ہے کہ نشہ کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ اور دوسرے حصے : ( وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا ۭ ) میں ” لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ “ سے مراد نماز کی جگہ ہے، یعنی اس جنبی ہونے کی حالت میں مسجد کے قریب نہ جاؤ، الا یہ کہ راستہ عبور کر کے گزر جانے والے ہو۔ (طنطاوی) وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ ۔۔ : سفر سے مراد مطلق سفر ہے، اکثر علماء کے نزدیک تیمم کے جواز کے لیے اتنے سفر کی کوئی شرط نہیں جس میں نماز قصر پڑھی جاسکتی ہے۔ ” یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو “ کے تحت ہر وہ چیز آجاتی ہے جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ عورتوں کو چھونے یا مباشرت سے مراد (راجح مسلک کی بنا پر) جماع ہے، ورنہ صرف چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا، چناچہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں گھر میں لیٹی ہوتی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نفل نماز پڑھتے تو سجدہ کے وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھ سے میرے پاؤں سامنے سے ہٹا دیتے۔ [ بخاری، الصلوۃ، باب التطوع خلف المرأۃ : ٥١٣، ٥١٤۔ مسلم : ٤٨٦ ] ” اَوْ عَلٰي سَفَرٍ “ کا مقصد ہے کہ سفر میں پینے کے لیے تو پانی ہے مگر وضو یا غسل کے لیے نہیں۔ بیماری کا مطلب یہ ہے کہ پانی کے استعمال سے بیمار ہونے یا بیماری بڑھنے کا خطرہ ہے۔ عمرو بن عاص (رض) کو ایک سرد رات میں احتلام ہوگیا انھوں نے تیمم کرلیا اور یہ آیت پڑھی ( ۣوَلَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَكُمْ ۭاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيْما ) (اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تم پر ہمیشہ سے بیحد مہربان ہے) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے کوئی ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی۔ [ صحیح بخاری، باب اذا خاف الجنب علی نفسہ المرض او خاف العطس تیمم ] فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً : پانی نہ پانے میں یہ صورت بھی شامل ہے کہ پانی میسر ہی نہ ہو اور یہ بھی کہ بیماری یا عذر کی بنا پر پانی استعمال نہ کیا جاسکے۔ فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا ۔۔ : تیمم کا معنی ہیقصد کرنا۔ ” صعیدًا طیبا “ سے مراد پاک مٹی ہے، خواہ کپڑے، کاغذ یا کسی جگہ کی گرد سے حاصل ہوجائے۔ اس کی تائید صحیح مسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے کہ جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ” ہمیں تین باتوں میں لوگوں پر فضیلت دی گئی ہے، جن میں سے ایک یہ ہے : ( وَ جُعِلَتْ تُرْبَتُہَا لَنَا طَہُوْرًا اِذَا لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ ) ” جب ہمیں پانی نہ ملے تو زمین کی مٹی ہمارے لیے پاک کرنے والی بنادی گئی ہے۔ “ [ مسلم، المساجد، باب المساجد ومواضع الصلٰوۃ : ٥٢٢ ] تیمم خواہ وضو کے لیے ہو یا غسل کے لیے، دونوں کا ایک ہی طریقہ ہے، صرف نیت مختلف ہوگی۔ عمار بن یاسر (رض) سے روایت ہے کہ ایک جہادی سفر میں انھیں احتلام ہوگیا تو انھوں نے زمین پر لوٹ پوٹ ہو کر نماز پڑھ لی، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہیں اتنا ہی کافی تھا۔ “ چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارا، پھر ان میں پھونک مار کر انھیں اپنے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں پر مل لیا۔ [ بخاری، التیمم، باب المتیمم ھل ینفخ فیھما ؟ : ٣٣٨ ] اس سے معلوم ہوا کہ خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بتایا ہوا تیمم کا طریقہ یہی ہے کہ صرف ایک دفعہ زمین پر ہاتھ مار کر اس میں پھونک مار کر چہرے اور ہتھیلیوں پر مل لیا جائے۔ بعض احادیث میں دو دفعہ زمین پر ہاتھ مارنے کا اور کہنیوں تک ملنے کا ذکر ہے، مگر وہ احادیث یا تو صحابہ کا اجتہاد ہیں یا کمزور ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے صحیح ترین حدیث وہی ہے جو عمار بن یاسر (رض) سے آئی ہے۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Background of this Revelation This is about an incident relating to Sayyidna Ali رضی اللہ تعالیٰ عنہ which has been mentioned in Tirmidhi. It was before liquor was forbidden that Sayyidna ` Abdul-Rahman ibn ` Awf (رض) had invited some Companions for dinner at this home. As customary, liquor was served before dinner. When everybody had finished eating, time came for the Maghrib salah. Sayyidna ... ` Ali (رض) was asked to lead the prayer. He made a grave error while reciting the well-known Surah al-Kafirun in the salah under the effect of intoxication. Thereupon, this verse was revealed in which warning was given that salah should not be performed in a state of intoxication. 1-Stands for Janabah which signifies a ritual impurity caused by sexual intercourse or seminal discharge, in passion or dream, after which it becomes obligatory to take a bath. Commentary Commands prohibiting liquor came gradually Allah Almighty has blessed the Shari’ ah of Islam with a particular distinction - its rules have been made easy. One such rule in this golden chain concerns drinking which was an old addiction in Arabia. This was a national habit, and pastime, involving everyone but a particular few who had a sort of God-given distaste and abhorrence for liquor all along. Naturally right-minded, they never went near this foul habit. One such example is that of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . He never touched liquor even before he was called to prophethood. And everyone knows that habit, any habit, the urge and compulsion to have something, is really difficult to leave. This is all the more true about the habit of drinking or getting intoxicated by some other means. It so overpowers man in its clutches that he just cannot think otherwise. To him a farewell to drinking means a welcome to death. Drinking has always been unlawful in the sight of Allah and when people entered the fold of Islam, saving Muslims from it was very much in order. But, had it been declared unlawful all of a sudden, people would have found obedience to this command extremely hard to carry out. So, the shift was gradual. First come partial prohibition. People were warned of the evil effects of drinking which aimed at motivating them to abandon the habit. As a result, the instruction initially given in this verse was limited to asking people not to go near salah while in a state of intoxication. The purpose here was to empha¬size that salah is fard, an obligation - when the time for salah comes, one must rise, intend and offer it as due, and that one should not be drunk during salah timings. This approach helped Muslims realize that drinking is really something bad for it stops them from performing salah properly. There were many blessed souls among them who made a spot decision to abandon the habit once and for all. There were others who started thinking seriously about its evils. Finally, when the verse of Surah al-Ma&idah carrying the absolute command which declared liquor as impure and unlawful was revealed, drinking was forbidden under all conditions. Ruling: Based on the rule that performing salah in a state of intox¬ication is forbidden, according to some commentators, it is also not correct to perform salah when one feels so sleepy that one cannot control what one says. This restriction appears in a hadith as follows: اذا نعس احدکم فی الصلوٰۃ فلیرقد حتی یذھب عنہ النوم فانہ لا یدری لعلہ یستغفر فیسب نفسہ (قرطبی) If one of you feels drowsy in salah, he should go to sleep for a little while so that the effect of sleep disappears, otherwise he would not know that, rather than seeking forgiveness (from Allah), he may (actually) be cursing himself.& (Qurtubi) Editor&s Notel Although the verse was initially revealed to prohibit offering sal ah in a state of intoxication, however, some other situations have also been dealt with in which offering salah is not permitted. These are the states of impurity which are of two kinds. The first kind is the state of &major impurity& or janabah& which is caused by sexual intercourse or by ejaculation with sexual desire by whatever means. This state of impurity has been referred to in the above verses by the word & جُنُباً |" which is derived from janabah and has been translated as &major impurity&. In this state one cannot offer salah unless he purifies himself by having the prescribed bath (ghusl). 1. In the original book there was no explanation of other rules mentioned in the verse. The exteemed author has felt it sufficient that these rules are mentioned in the Urdu translation alongwith the خلاصۃ تفسیر . For the benefit of English readers, I have added this note - Muhammad Taqi Usmani. The second kind of impurity is called &minor impurity& ( اَلحدث الأصغر) which is caused by any act breaking the wudu&, like easing oneself or passing a flatus etc. In this state also one is not allowed to offer salah, but the way of purifying oneself from this kind of impurity is much easier. Instead of having a bath one can release himself from it by making wudu (prescribed ablution). In both situations it is necessary to use water, either for having a bath or for making wudu. But there may be situations where the use of water is not possible due to its unavailability or is extremely difficult due to illness. In both these situations the above verses have provided an easier alternative for having a bath or making wudu&. The alternative is to strike the hands on a clean dust and then wipe the face and the wrists with it. This procedure is called &Tayammum& and has been taken by the Shari&ah as a symbol of ritual purification where the actual act of purification through water is not possible or is extremely difficult. After making tayammum one is held to be purified for a temporary period until he is able to use water. The procedure of tayammum, being the same for both major and minor impurities, it has been prescribed in one sequence for both kinds. The words أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ (&i.e. or one of you has come after easing himself) refer to the &minor impurity& while the words أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ (i.e. &or you have touched women& ) stand for having sexual intercourse) causing major impurity. In both situations, it has been laid down that if someone is too sick to use water, or is on journey where he does not find water, he can have recourse to making tayammum. The above discussion may explain the rules of impurities and their purification as laid down in the above verses. However, one point needs further elaboration: While the Holy Qur&an has prohibited to &go near salah’ in a state of major impurity the rule has been made subject to one exception which is expressed in the words اِلَّا عَابِریِ سبیل (i.e. &save when you are traversing a way& ). This exception has been interpreted by the Muslim Jurists in different ways. According to the most commentators, including the Hanafi jurists, this exception refers to the state of travelling when water is not available. It, therefore, means that one cannot go near salah in a state of major impurity without having taken a ritual bath (ghusl), however, if he is &traversing a way& in the sense that he is on journey and does not find water, he can offer salah without taking bath after making tayammum as explained in the next sentence 1. This explanation is based on the Hanafi view. Conversely Imam al-Shafi` (رح) interprets the exception in a totally different manner. He says that &going near salah& means &entering a mosque& and it is prohibited for a person to enter a mosque in a state of &major impurity&. However, if he intends to go somewhere else, but passes through a mosque as a passer-by, he can do so. The Hanafi jurists do not accept this view. Based on the first interpretation, they say that the verse has no relevance with &entering the mosque&. It refers to offering prayers, as is evident from the background in which it was revealed. The prohibition of entering a mosque in the state of impurity is based on some other sources, and it is not allowed, even for a passer-by, to enter a mosque with intention to go somewhere else. (Editor). The rule of Tayammum is a blessing, and a distinction of the Muslim community It is certainly a great favour granted by Allah Almighty that He, in His mercy, has made something else to take the place of water, something which is much more easily available than water. Obviously enough, land mass and dust are available everywhere. It appears in a hadith that this is a convenience bestowed upon the community of Muhammad (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) exclusively. As for necessary rules governing the making of Tayammum (also referred to in English, and interest¬ingly too, as the &dry ablution& ), these are commonly available in books on salah, (in English as well). Standard juristic works can be consulted for further details. In verses previous to this, the stress was on acting with Taqwa in mutual dealings. In between came some rules pertaining to ‘Ibadah, Salah and their corollaries since they instill man with fear of Allah, promote concern for the life-to-come and help in seeing that dealings come out right and smooth.  Show more

شان نزول : ترمذی میں حضرت علی (رض) کا یہ واقعہ مذکور ہے کہ شراب کی حرمت سے پہلے ایک دفعہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے بعض صحابہ کرام کی دعوت کر رکھ تھی جس میں مے نوشی کا بھی انتظام تھا، جب یہ سب حضرات کھا پی چکے تو مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا اور حضرت علی (رض) کو امام بنادیا گیا، ان سے نماز میں قل یایھا...  الکفرون کی تلاوت میں بوجہ نشہ کے سخت غلطی ہوگئی اس پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں تنبیہ کردی گئی کہ نشہ کی حالت میں نماز نہ پڑھی جائے۔ خلاصہ تفسیر اے ایمان والو تم نماز کے پاس بھی ایسی حالت میں مت جاؤ (یعنی ایسی حالت میں نماز مت پڑھو کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو کہ منہ سے کیا کہتے ہو (اس وقت تک نماز مت پڑھو، مطلب یہ ہے کہ ادائے نماز تو اپنے اوقات میں فرض ہے اور یہ حالت ادائے نماز کے منافی ہے پس اوقات صلوة میں نشہ کا استعمال مت کرو، کبھی تمہارے منہ سے نماز میں کوئی کلمہ خلاف نہ نکل جائے) اور حالت جنابت میں بھی (یعنی جبکہ غسل فرض ہو) باستثناء تمہارے مسافر ہونے کی حالت کے (کہ اس کا حکم عنقریب آتا ہے، نماز کے پاس مت جاؤ) یہاں تک کہ غسل کرلو (یعنی غسل جنابت شرائط صحبت نماز سے ہے اور یہ حکم یعنی جنابت کے بعد بدون غسل نماز نہ پڑھنا حالت عدم عذر میں ہے اور اگر تم (کچھ عذر رکھتے ہو مثلاً ) بیمار ہو (اور پانی کا استعمال مضر ہو جیسا کہ آگے آتا ہے) یا حالت سفر میں ہو (جو اوپر مستثنی ہوا ہے کہ اس کا حکم بھی آوے گا، یعنی اور پانی نہیں ملتا، جیسا آگے آتا ہے تو ان دونوں عذروں سے تیمم کی اجازت آتی ہے اور جواز تیمم کچھ انہی مذکور عذروں یعنی سفر و مرض کے ساتھ خاص نہیں بلکہ خواہ تم کو خاص یہ عذر ہوں) یا (یہ کہ عذر خاص نہ ہوں یعنی نہ تم مریض ہو نہ مسافر، بلکہ ویسے ہی کسی کا وضو یا غسل ٹوٹ جاوے اس طرح سے کہ مثلاً ) تم میں سے کوئی شخص (پیشاب یا پاخانہ کے) استنجے سے (فارغ ہو کر) آیا ہو (جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے) یا تم نے بیبیوں سے قربت کی ہو (جس سے غسل ٹوٹ گیا ہو اور) پھر (ان ساری صورتوں میں خواہ مرض و سفر کے عذر کی صورت ہو یا نہ مرض ہو نہ سفر ویسے وضو اور غسل کی ضرورت ہو) تم کو پانی (کے استعمال کا موقع) نہ ملے (خواہ تو اس وجہ سے کہ مرض میں اس سے ضرر ہوتا ہو خواہ اس لئے کہ وہاں پانی ہی موجود نہیں خواہ سفر ہو یا نہ ہو) تو (ان سب حالتوں میں) تم پاک زمین سے تمیم کرلیا کرو (یعنی اس زمین پر دو بار ہاتھ مار کر) اپنے چہروں اور ہاتھوں پر (ہاتھ) پھیرلیا کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے بڑے بخشنے والے ہیں (اور جس کی ایسی عادت ہوتی ہے وہ آسان حکم دیا کرتا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ایسے ایسے آسان حکم دے دیے کہ تم کو تکلیف و تنگی نہ ہو۔ ) معارف و مسائل شراب کی حرمت کے تدریجی احکام :۔ شریعت اسلامیہ کو حق تعالیٰ نے ایک خاص امتیاز یہ دیا ہے کہ اس کے احکام کو سہل اور آسان کردیا ہے، اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ شراب نوشی عرب کی پرانی عادت تھی اور پوری قوم اس عادت میں مبتلا تھی، بحز مخصوص حضرات کے جن کی طبیعت ہی کو اللہ تعالیٰ نے ایسا سلیم بنادیا تھا کہ وہ اس خبیث چیز کے پاس کبھی نہیں گئے، جیسے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہ نبوت سے پہلے آپ نے کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ عادت کسی چیز کی بھی ہو اس کا چھوڑنا انسان پر بڑا مشکل ہوتا ہے، خصوصاً شراب اور نشہ کی عادت تو انسان کی طبیعت پر ایسا قبضہ کرلیتی ہے کہ اس سے نکلنا آدمی اپنے لئے موت سمجھنے لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک شراب نوشی اور نشہ کرنا حرام تھا اور اسلام لانے کے بعد مسلمانوں کو اس سے بچانا مقصود و مطلوب تھا، مگر کیا اس کو حرام کردیا جاتا تو لوگوں پر اس حکم کی تعمیل سخت مشکل ہوجاتی، اسلئے ابتداء اس پر جزوی پابندی عائد کی گئی اور اس کے خراب اثرات پر تنبیہ کر کے ذہنوں کو اس کے چھوڑنے پر آمادہ کیا گیا، چناچہ ابتداء اس آیت میں صرف یہ حکم ہوا کہ نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ، جس کا حاصل یہ تھا کہ نماز کے وقت نماز کا ادا کرنا تو فرض ہے، اوقات نماز میں شراب استعمال نہ کی جائے، جس سے مسلمانوں نے یہ محسوس کرلیا کہ یہ ایسی خراب چیز ہے جو انسان کے لئے نماز سے مانع ہے، بہت سے حضرات نے تو اسی وقت سے اس کے چھوڑنے کا اہتمام کرلیا اور دوسرے حضرات بھی اس کی خرابی اور برائی کو سوچنے لگے آخر کار سورة مائدہ کی آیت میں شراب کے ناپاک اور حرام ہونے کا قطعی حکم آ گیا اور ہر حال میں شراب پینا حرام ہوگیا۔ مسئلہ :۔ جس طرح نشہ کی حالت میں نماز حرام ہے، بعض مفسرین نے فرمایا کہ جب نیند کا غلبہ ایسا ہو کہ آدمی اپنی زبان پر قابو نہ رکھے تو اس حالت میں بھی نماز پڑھنا درست نہیں جیسا کہ ایک حدیث میں ارشاد ہے۔ ” اگر تم میں سے کسی کو نماز میں اونگھ آنے لگے تو اسے کچھ دیر کے لئے سو جانا چاہئے تاکہ نیند کا اثر چلا جائے ورنہ نیند کی حالت میں وہ سمجھ نہیں سکے گا اور بجائے دعاء استغفار کے اپنے آپ کو گالی دینے لگ جائے گا۔ “ تیمیم کا حکم ایک انعام ہے جو اس امت کی خصوصیت ہے :۔ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ وضو طہارت کے لئے ایسی چیز کو پانی کے قائم مقام کردیا جو اپنی سے زیاد سہل الحصول ہے اور ظاہر ہے کہ زمین اور مٹی ہر جگہ موجود ہے، حدیث میں ہے کہ یہ سہولت صرف امت محمدیہ کو عطا کی گئی ہے، تمیم کے ضروری مسائل فقہ کی کتابوں اور اردو کے رسالوں میں بکثرت چھپے ہوئے ہیں ان کو دیکھ لیا جائے۔   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْتُمْ سُكٰرٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِيْ سَبِيْلٍ حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا۝ ٠ۭ وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۗءَ ف... َلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ۝ ٠ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا۝ ٤٣ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ قرب الْقُرْبُ والبعد يتقابلان . يقال : قَرُبْتُ منه أَقْرُبُ وقَرَّبْتُهُ أُقَرِّبُهُ قُرْباً وقُرْبَاناً ، ويستعمل ذلک في المکان، وفي الزمان، وفي النّسبة، وفي الحظوة، والرّعاية، والقدرة . فمن الأوّل نحو : وَلا تَقْرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ [ البقرة/ 35] وَلا تَقْرَبُوا الزِّنى [ الإسراء/ 32] ، فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرامَ بَعْدَ عامِهِمْ هذا [ التوبة/ 28] . وقوله : وَلا تَقْرَبُوهُنَ [ البقرة/ 222] ، كناية عن الجماع کقوله : فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرامَ [ التوبة/ 28] ، وقوله : فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ [ الذاریات/ 27] . وفي الزّمان نحو : اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسابُهُمْ [ الأنبیاء/ 1] ، وقوله : وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيدٌ ما تُوعَدُونَ [ الأنبیاء/ 109] . وفي النّسبة نحو : وَإِذا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبى[ النساء/ 8] ، وقال : الْوالِدانِ وَالْأَقْرَبُونَ [ النساء/ 7] ، وقال : وَلَوْ كانَ ذا قُرْبى [ فاطر/ 18] ، وَلِذِي الْقُرْبى [ الأنفال/ 41] ، وَالْجارِ ذِي الْقُرْبى [ النساء/ 36] ، يَتِيماً ذا مَقْرَبَةٍ [ البلد/ 15] . وفي الحظوة : لَا الْمَلائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ [ النساء/ 172] ، وقال في عيسى: وَجِيهاً فِي الدُّنْيا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ آل عمران/ 45] ، عَيْناً يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ [ المطففین/ 28] ، فَأَمَّا إِنْ كانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ الواقعة/ 88] ، قالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ الأعراف/ 114] ، وَقَرَّبْناهُ نَجِيًّا[ مریم/ 52] . ويقال للحظوة : القُرْبَةُ ، کقوله : قُرُباتٍ عِنْدَ اللَّهِ وَصَلَواتِ الرَّسُولِ أَلا إِنَّها قُرْبَةٌ لَهُمْ [ التوبة/ 99] ، تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنا زُلْفى[ سبأ/ 37] . وفي الرّعاية نحو : إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ [ الأعراف/ 56] ، وقوله : فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ [ البقرة/ 186] وفي القدرة نحو : وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ [ ق/ 16] . قوله وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ [ الواقعة/ 85] ، يحتمل أن يكون من حيث القدرة ( ق ر ب ) القرب القرب والبعد یہ دونوں ایک دوسرے کے مقابلہ میں استعمال ہوتے ہیں ۔ محاورہ ہے : قربت منہ اقرب وقربتہ اقربہ قربا قربانا کسی کے قریب جانا اور مکان زمان ، نسبی تعلق مرتبہ حفاظت اور قدرت سب کے متعلق استعمال ہوتا ہے جنانچہ فرب مکانی کے متعلق فرمایا : وَلا تَقْرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ [ البقرة/ 35] لیکن اس درخت کے پاس نہ جانا نہیں تو ظالموں میں داخل ہوجاؤ گے ۔ لا تَقْرَبُوا مالَ الْيَتِيمِ [ الأنعام/ 152] اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جانا ۔ وَلا تَقْرَبُوا الزِّنى [ الإسراء/ 32] اور زنا کے پا س بھی نہ جانا ۔ فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرامَ بَعْدَ عامِهِمْ هذا [ التوبة/ 28] تو اس برس کے بعد وہ خانہ کعبہ کے پاس نہ جانے پائیں ۔ اور آیت کریمہ ولا تَقْرَبُوهُنَ [ البقرة/ 222] ان سے مقاربت نہ کرو ۔ میں جماع سے کنایہ ہے ۔ فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ [ الذاریات/ 27] اور ( کھانے کے لئے ) ان کے آگے رکھ دیا ۔ اور قرب زمانی کے متعلق فرمایا : اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسابُهُمْ [ الأنبیاء/ 1] لوگوں کا حساب ( اعمال کا وقت نزدیک پہنچا ۔ وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيدٌ ما تُوعَدُونَ [ الأنبیاء/ 109] اور مجھے معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ عنقریب آنے والی ہے یا اس کا وقت دور ہے ۔ اور قرب نسبی کے متعلق فرمایا : وَإِذا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبى[ النساء/ 8] اور جب میراث کی تقسیم کے وقت ( غیر وارث ) رشتے دار آجائیں ۔ الْوالِدانِ وَالْأَقْرَبُونَ [ النساء/ 7] ماں باپ اور رشتے دار ۔ وَلَوْ كانَ ذا قُرْبى [ فاطر/ 18] گوہ وہ تمہاری رشتے دار ہو ۔ وَلِذِي الْقُرْبى [ الأنفال/ 41] اور اہل قرابت کا ۔ وَالْجارِ ذِي الْقُرْبى [ النساء/ 36] اور رشتے در ہمسایوں يَتِيماً ذا مَقْرَبَةٍ [ البلد/ 15] یتیم رشتے دار کو ۔۔۔ اور قرب بمعنی کے اعتبار سے کسی کے قریب ہونا کے متعلق فرمایا : لَا الْمَلائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ [ النساء/ 172] اور نہ مقرب فرشتے ( عار ) رکھتے ہیں ۔ اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق فرمایا : وَجِيهاً فِي الدُّنْيا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ آل عمران/ 45]( اور جو ) دنیا اور آخرت میں آبرو اور ( خدا کے ) خاصوں میں سے ہوگا ۔ عَيْناً يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ [ المطففین/ 28] وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے ( خدا کے ) مقرب پئیں گے ۔ فَأَمَّا إِنْ كانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ الواقعة/ 88] پھر اگر وہ خدا کے مقربوں میں سے ہے : قالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ [ الأعراف/ 114]( فرعون نے ) کہا ہاں ( ضرور ) اور اس کے علاوہ تم مقربوں میں داخل کرلئے جاؤ گے ۔ وَقَرَّبْناهُ نَجِيًّا[ مریم/ 52] اور باتیں کرنے کے لئے نزدیک بلایا ۔ اور القربۃ کے معنی قرب حاصل کرنے کا ( ذریعہ ) کے بھی آتے ہیں جیسے فرمایا : قُرُباتٍ عِنْدَ اللَّهِ وَصَلَواتِ الرَّسُولِ أَلا إِنَّها قُرْبَةٌ لَهُمْ [ التوبة/ 99] اس کو خدا کی قربت کا ذریعہ ۔ أَلا إِنَّها قُرْبَةٌ لَهُمْ [ التوبة/ 99] دیکھو وہ بےشبہ ان کے لئے ( موجب ) قربت ہے۔ تُقَرِّبُكُمْ عِنْدَنا زُلْفى[ سبأ/ 37] کہ تم کو ہمارا مقرب بنادیں ۔ اور رعایت ونگہبانی کے متعلق فرمایا : إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الْمُحْسِنِينَ [ الأعراف/ 56] کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے ۔ فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ [ البقرة/ 186] میں تو تمہارے پاس ہوں ۔ جب کوئی پکارنے والا پکارتا ہے تو میں اسکی دعا قبول کرتا ہوں ۔ اور قرب بمعنی قدرہ فرمایا : وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ [ ق/ 16] اور ہم اس کی رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں ۔ صلا أصل الصَّلْيُ الإيقادُ بالنار، ويقال : صَلِيَ بالنار وبکذا، أي : بلي بها، واصْطَلَى بها، وصَلَيْتُ الشاةَ : شویتها، وهي مَصْلِيَّةٌ. قال تعالی: اصْلَوْهَا الْيَوْمَ [يس/ 64] والصَّلاةُ ، قال کثير من أهل اللّغة : هي الدّعاء، والتّبريك والتّمجید يقال : صَلَّيْتُ عليه، أي : دعوت له وزكّيت، وقال عليه السلام : «إذا دعي أحدکم إلى طعام فلیجب، وإن کان صائما فَلْيُصَلِّ» أي : ليدع لأهله، وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ [ التوبة/ 103] وصَلَاةُ اللهِ للمسلمین هو في التّحقیق : تزكيته إيّاهم . وقال : أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَواتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ [ البقرة/ 157] ، ومن الملائكة هي الدّعاء والاستغفار، كما هي من النّاس «3» . قال تعالی: إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِ [ الأحزاب/ 56] والصَّلَاةُ التي هي العبادة المخصوصة، أصلها : الدّعاء، وسمّيت هذه العبادة بها کتسمية الشیء باسم بعض ما يتضمّنه، والصَّلَاةُ من العبادات التي لم تنفکّ شریعة منها، وإن اختلفت صورها بحسب شرع فشرع . ولذلک قال : إِنَّ الصَّلاةَ كانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتاباً مَوْقُوتاً [ النساء/ 103] ( ص ل ی ) الصلیٰ ( س) کے اصل معنی آگ جلانے ہے ہیں صلی بالنار اس نے آگ کی تکلیف برداشت کی یا وہ آگ میں جلا صلی بکذا اسے فلاں چیز سے پالا پڑا ۔ صلیت الشاۃ میں نے بکری کو آگ پر بھون لیا اور بھونی ہوئی بکری کو مصلیۃ کہاجاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : اصْلَوْهَا الْيَوْمَ [يس/ 64] آج اس میں داخل ہوجاؤ ۔ الصلوۃ بہت سے اہل لغت کا خیال ہے کہ صلاۃ کے معنی دعا دینے ۔ تحسین وتبریک اور تعظیم کرنے کے ہیں ۔ چناچہ محاورہ ہے صلیت علیہ میں نے اسے دعادی نشوونمادی اور بڑھایا اور حدیث میں ہے (2) کہ «إذا دعي أحدکم إلى طعام فلیجب، وإن کان صائما فَلْيُصَلِّ» أي : ليدع لأهله، جب کسی کو کھانے پر بلا یا جائے تو اسے چاہیے کہ قبول کرلے اگر روزہ دار ہے تو وہ انکے لئے دعاکرکے واپس چلا آئے اور قرآن میں ہے وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ [ التوبة/ 103] اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو کہ تمہاری دعا ان کے لئے موجب تسکین ہے ۔ اور انسانوں کی طرح فرشتوں کی طرف سے بھی صلاۃ کے معنی دعا اور استغفار ہی آتے ہیں چناچہ فرمایا : إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِ [ الأحزاب/ 56] بیشک خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں ۔ اور الصلوۃ جو کہ ایک عبادت مخصوصہ کا نام ہے اس کی اصل بھی دعاہی ہے اور نماز چونکہ دعا پر مشتمل ہوتی ہے اسلئے اسے صلوۃ کہاجاتا ہے ۔ اور یہ تسمیۃ الشئی باسم الجزء کے قبیل سے ہے یعنی کسی چیز کو اس کے ضمنی مفہوم کے نام سے موسوم کرنا اور صلاۃ ( نماز) ان عبادت سے ہے جن کا وجود شریعت میں ملتا ہے گو اس کی صورتیں مختلف رہی ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : إِنَّ الصَّلاةَ كانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتاباً مَوْقُوتاً [ النساء/ 103] بیشک نماز مومنوں مقرر اوقات میں ادا کرنا فرض ہے ۔ سكر السُّكْرُ : حالة تعرض بيت المرء وعقله، وأكثر ما يستعمل ذلک في الشّراب، وقد يعتري من الغضب والعشق، ولذلک قال الشاعر : 237- سکران : سکر هوى، وسکر مدامة «2» ومنه : سَكَرَاتُ الموت، قال تعالی: وَجاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ [ ق/ 19] ، والسَّكَرُ : اسم لما يكون منه السّكر . قال تعالی: تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَراً وَرِزْقاً حَسَناً [ النحل/ 67] ، والسَّكْرُ : حبس الماء، وذلک باعتبار ما يعرض من السّدّ بين المرء وعقله، والسِّكْرُ : الموضع المسدود، وقوله تعالی: إِنَّما سُكِّرَتْ أَبْصارُنا [ الحجر/ 15] ، قيل : هو من السَّكْرِ ، وقیل : هو من السُّكْرِ ( س ک ر ) الکرس ۔ اصل میں اس حالت کو کہتے ہیں جو انسان اور اس کی عقل کے درمیان حائل ہوجاتی ہے اس کا عام استعمال شراب کی مستی پر ہوتا ہے اور کبھی شدت غضب یا غلبہ یا غلبہ عشق کی کیفیت کو سکر سے تعبیر کرلیا جاتا ہے اسی لئے شاعر نے کہا ہے ( 231 ) سکران ھوی وسکر مدامۃ نشے دو ہیں ایک نشہ محبت اور دوسرا نشہ شراب اور اسی سے سکرت الموت ( موت کی بیہوشی ) ہے چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَجاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ [ ق/ 19] اور موت کی بےہوشی کھولنے کو طاری ہوگئی ۔ السکرۃ ( بفتح السین والکاف ) نشہ آور چیز ۔ قرآن میں ہے : ۔ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَراً وَرِزْقاً حَسَناً [ النحل/ 67] کہ ان سے شراب بناتے ہو اور عمدہ رزق رکھا تے ہو ) اور شراب سے انسان اور اس کی عقل کے درمیان بھی چونکہ دیوار کی طرح کوئی چیز حائل ہوجاتی ہے اس اعتبار سے سکر کے معنی پانی کو بند لگانے اور روکنے کے آجاتے ہیں اور اس بند کو جو بانی روکنے کے لئے لگایا جائے سکر کہا جاتا ہے ( یہ فعل بمعنی مفعول ہے ) اور آیت : ۔ إِنَّما سُكِّرَتْ أَبْصارُنا[ الحجر/ 15] کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں ۔ میں سکرت بعض کے نزدیک سک سے ہے اور بعض نے سکرا سے لیا ہے اور پھر سکر سے سکون کے معنی لے کر پر سکون رات کو لیلۃ ساکرۃ کہا جاتا ہے ۔ (بقیہ حصہ کتاب سے ملاحضہ فرمائیں)  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

کسی شخص کا حالت جنابت میں مسجد کے اندر سے گزرجانا قول باری ہے (یا ایھا الذین امنوالاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری حتی تعلموا ماتقولون ولاجنبا الاعابری سبیل حتی تغتسلوا، اے ایمان والو، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک غسل نہ کرلو الایہ کہ راستہ سے گزرتے ہو) ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ آ... یت میں سکر یعنی نشہ کے مفہوم ومراد میں اختلاف رائے ہے حضرت ابن عباس ، مجاہد، ابراہیم اور قتادہ کا قول ہے کہ شراب کی وجہ سے پیدا ہونے والانشہ مراد ہے مجاہد اور حسن کا قول ہے کہ تحریم خمر کے حکم نے اسے منسوخ کردیا ہے ضحاک کا قول ہے کہ اس سے خاص کر نیند کی وجہ سے پیدا ہونے والی مدہوشی مراد ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ نشے میں مدہوش انسان کو روکنا کی سے درست ہوسکتا ہے جبکہ عقل پر پردہ پڑجانے کی بنا پر وہ ایک بچے کی طرح ناسمجھ بن جاتا ہے تو اس کے جواب میں کہاجائے گا کہ اس میں یہ احتمال ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے جس کی عقل اس حد تک نہ ماری گئی ہو کہ وہ مکلفین کے دائرے سے باہر ہوگیا ہو اوریہ بھی احتمال ہے کہ انہیں نماز کے اوقات میں نشہ کرنے سے روکا گیا ہو یہ مراد لینا بھی درست ہے کہ نہی صرف اس پر دلالت کرتی ہے کہ اگر انہوں نے نشے کی حالت میں نماز ادا کی ہوتوعقل وحواس درست ہوجانے کے بعد ان پر اس کا اعادہ ضروری ہے اور یہ بھی درست ہے کہ آیت کے نزول کے وقت اس سے درج بالا تمام معانی مراد ہوں۔ اگر کوئی یہ سوال کرے کہ جب آیت میں اس تاویل کی گنجائش ہے کہ اس سے مراد وہ نشہ باز ہوسکتا ہے جس کی عقل اس حد تک نہ ماری گئی ہو کہ وہ مکلف ہی نہ رہا ہو تو اس صورت میں اسے نماز سے روکنا کیسے درست ہوسکتا ہے جب کہ سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اس حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم اس پر عائد ہوتا ہے ۔ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ حسن اور قتادہ سے مروی ہے کہ یہ حکم منسوخ ہوچکا ہے اگر نسخ تسلیم نہ کیا جائے تو اس میں یہ احتمال ہوگا کہ اسے حضور کے ہمراہ یا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے سے روکا گیا ہے ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ آیت کی درست تاویل یہ ہے کہ سکر سے شراب کانشہ مراد ہے اس لیے کہ سوئے ہوئے انسان نیز اس شخص کو جس کی آنکھوں میں نیند کا غلبہ ہو سکران نہیں کہاجاتا۔ لیکن جس پر شراب کانشہ طاری ہودرحقیقت اسے سکران کہاجاتا ہے اس لیے لفظ کو اس کے حقیقی معنوں پر محمول کرنا واجب ہے اور مجازی معنوں پر صرف اس وقت محمول کیا جاسکتا ہے جب اس کے لیے کوئی دلالت موجود ہو۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ سفیان نے عطاء بن ابی سائب سے انہوں نے ابوعبدالرحمن سے اور انہوں نے حضرت علی سے روایت کی ہے کہ ایک دفعہ ایک انصاری نے کچھ لوگوں کو پینے پلانے کی دعوت دی مجلس میں دورجام چلنے کے بعد جب مغرب کی نماز کا وقت ہوگیا تو حضرت عبدالرحمن بن عوف امامت کے لیے آگے بڑھے نماز میں انہوں نے سورة الکافرون کی قرات کی اور پوری طرح ہوش میں نہ ہونے کی وجہ سے آیات کو باہم گڈ مڈ کردیا۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی ، لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری) ہمیں جعفر بن محمد الواسطی نے روایت بیان کی ہے کہ انہیں جعفر بن محمد بن الیمان المودب نے ، انہیں ابوعبید نے انہیں حجاج نے ابن جریج اور عثمان بن عطاء سے انہوں نے عطاء خراسانی سے انہوں نے حضرت ابن عباس سے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ، (یسئلونک عن الخمر والمیسر، قل فیھما اثم کبیر، و منافع للناس۔ اورسورہ نساء میں ارشاد ہے ، لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری، پھرا سے اس آیت نے منسوخ کردیا، (یا ایھا الذین امنوانماالخمر والمیسر والانصاب ، ،، اے ایمان والو یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو) ۔ ابوعبید نے کہا ہمیں عبداللہ بن صالح نے معاویہ بن صالح سے انہوں نے علی بن ابی طلحہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس سے قول باری (یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر کے سلسلے میں روایت بیان کی ہے ۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ درج بالا آیت کے ساتھ یہ قول باری بھی ہے (لاتقربوا الصلوۃ وانتم سکاری حتی تعلموا ماتقولون) جسکے نتیجے میں صحابہ کرام کا طریق کار تھا کہ نماز کے اوقات میں شراب نوشی نہیں کرتے تھے جب عشاء کی نماز سے فارغ ہوجاتے توپھرپی لیتے ۔ ابوعبید کہتے ہیں ہمیں عبدالرحمن بن سفیان سے انہوں نے ابواسحاق سے انہوں نے ابومیسرہ سے روایت کی ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمر نے یہ دعا کی، اے اللہ ہمارے لیے شراب کا حکم بیان کردے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی (لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری) ۔ الخ۔ آگے روایت کے الفاظ وہی ہیں جو درج بالا روایت کے ہیں ، ابوعبید نے کہا ہمیں ہشیم نے روایت بیان کی ہے انہیں مغیرہ نے ابورزین سے کہ سورة بقرہ اور سو رہ نساء کی آیات کے نزول کے بعد بھی شراب کا استعمال جاری رہا، لوگوں کا طریقہ یہ تھا کہ نماز کا وقت آنے تک پیتے پلاتے اور نماز کے اوقات شراب نوشی ترک کردیتے پھر سو رہ مائدہ کی آیت کے ذریعے شراب حرام کردی گئی ، ابوبکرجصاص کہتے ہیں کہ حضرات نے یہ بتایا کہ آیت زیر بحث میں شراب کی وجہ سے پیدا ہونے والانشہ مراد ہے ۔ حضرت ابن عباس اور ابورزین نے یہ بتایا کہ اس آیت کے نزول کے بعد لوگوں نے نماز کے اوقات میں شراب نوشی ترک کردی اور دوسرے اوقات میں اسے استعمال کرتے رہے۔ اس میں یہ دلالت موجود ہے کہ لوگوں نے قول باری (لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری) سے یہ بات اخذ کی تھی کہ انہیں اس حالت میں شراب نوشی سے روکا گیا ہے جبکہ شراب کی وجہ سے ان پر نشہ طاری ہوا اورادھر نماز کا وقت آجائے۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ قول باری (لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری) صرف اوقات نماز میں شراب نوشی کی ممانعت کی خبر دے رہا ہے اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ ایسی شراب نوشی نہ کروجس سے نماز کے وقت تک تم پر نشہ طاری رہے ، اور اسی حالت میں تم نماز ادا کرلو۔ کیونکہ مسلمانوں پر اوقات صلوہ میں نمازوں کی ادائیگی فرض تھی، اور ترک صلوہ سے انہیں روک دیا گیا تھا، اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہ حکم بھیج دیا کہ (لاتقربوالصلوۃ وانتم سکاری) ہمیں اس سے یہ معلوم ہوگیا کہ آیت سے نماز کی فرضیت منسوخ ہوئی، آیت کے الفاظ کے ضمن میں اس شراب نوشی کی ممانعت تھی جو نماز کے اوقات میں موجب سکر ہو جس طرح ہمیں جب حدث کی حالت میں نماز کی ادائیگی سے منع کردیا گیا ہے چنانچہ ارشاد باری ہے (واذاقمتم الی الصلوۃ فاغسلوا وجوھھکم ، جب تم نما کے لیے کھڑے ہو تو اپنے چہرے دھولو) تاآخر آیت ، نیز حضور کا ارشاد ہے (لایقبل اللہ صلاۃ بغیر طھور) اللہ تعالیٰ طہارت کے بغیر کوئی نماز قبول نہیں کرتا) اور جس طرح ارشاد باری ہے (ولاجنبا الاعابری سبیل حتی تغتسلوا ) ان آیات وحدیث میں نہی کو ترک طہارت پر محمول کیا جائے گا نماز کی ادائیگی سے ممانعت پر محمول نہیں ہوگی۔ نیز کسی شخص کا جنابت یاحدث کی حالت میں ہونا نماز کی فرضیت کے سقوط کا موجب نیہں ہے بلکہ اسے صرف اس حالت میں نماز کی ادائیگی سے روکا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسے نماز ادا کرنے سے پہلے طہارت حاصل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس طرح سکر کی حالت میں نماز کی ممانعت صرف اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ ایسی شراب نوشی کی نہی ہے جو نماز سے قبل سکر کی موجب بن جائے لیکن نماز کی فرضیت اس پر قائم ہے اس حکم سے فرضیت نماز کا حکم بالکل متاثر نہیں ہوگا۔ آیت کی یہ تاویل اس مفہوم پر دلالت کرتی ہے کہ جو حضرت ابن عباس اور ابورزین سے مروی ہے ظاہر آیت اور مضمون آیت بھی اسی مفہوم کا جو ہم نے بیان کیا ہے مقتضی ہے یہ تاویل نشے کی حالت میں نماز کی ممانعت کی منافی نہیں ہے جس کی روایت ہم نے سلف سے کی ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ انہیں ایسی شراب نوشی سے روک دیا گیا ہو جو نماز کے وقت شراب پینے والے کے نشہ کی حالت میں ہونے کا مقتضی ہو۔ اس صورت میں یہ ممانعت قائم رہے گی، اگر ایسا اتفاق پیش آجائے کہ کوئی شخص شراب نوشی کرتا رہے حتی کہ نماز کے وقت بھی نشہ کی حالت میں رہے توا سے نماز کی ادائیگی سے ممانعت ہوگی اور نشہ اترنے کے بعد نماز کا اعادہ اس پر فرض ہوگایا ایک صورت یہ بھی ہے کہ آیت میں نہی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ یا جماعت سے نماز پڑھنے تک محدود ہے۔ اس لیے یہ تمام معانی درست ہیں اور آیت کے الفاظ میں ان تمام کا احتمال موجود ہے، قبل باری (حتی تعلموا ماتقولون) اس پر دلالت کرتا ہے جس سکران کی نماز پر ھنے سے روک دیا گیا ہے اس سے مراد وہ سکران ہے جس کی نشہ کی وجہ سے یہ حالت ہوگئی کہ اسے پتہ نہ چل رہا ہو کہ وہ کیا کہہ رہ ا ہے لیکن جس سکران کو اپنے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ کا پتہ ہو اسے نماز ادا کرنے کی نہی شامل نہیں ہے۔ یہ بات ہماری اس تاویل کے حق میں گواہی دے رہی ہے جو ہم نے گزشتہ سطور میں بیان کی تھی کہ نہی کا رخ صرف شراب نوشی کی طرف ہے نماز کے افعال بجالانے کی طرف نہیں ہے ، اس لیے کہ جس سکران کو اپنے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ کا ہوش نہ ہو اسے اس حالت میں نماز کا مکلف بنانا ہی درست نہیں ہے اس کی حالت دیوانے ، سوئے ہوئے انسان اور اس بچے کی حالت کی طرح ہے جسے کسی کی سمجھ نہیں ہوتی۔ لیکن جسے اپنے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ کی سمجھ ہو اس کی طرف نہی کا رخ ہے کیونکہ آیت میں اس صورت کے اندر نماز کی اباحت موجود ہے جب اسے اپنے منہ سے ادا ہونے والے الفاظ کا علم ہو اوریہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ آیت نے اسے شراب کی نوشی کی ممانعت کردی ہے جبکہ نشہ کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو کہ اسے اپنے کہے ہوئے الفاظ کا علم نہ ہو رہا ہو نماز کے افعال کی آیت نے ممانعت نہیں کی ہے کیونکہ ایسے سکران کو نماز کا مکلف بنانادرست ہی نہیں ہے جس کی سمجھ اور عقل ماری جاچکی ہو۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ جس نشہ کے ساتھ ممانعت کے حکم کا تعلق ہے اس سے مراد وہ نشہ ہے جس کے تحت نشہ میں مبتلا شخص کو اپنے منہ سے نکلنے والے الفاظ کی سمجھ نہ آرہی ہو یہ بات امام ابوحنیفہ کے اس قول کی صحت پر دلالت کرتی ہے کہ حد شرب کو واجب کرنے والانشہ وہ نشہ ہے جس کے تحت نشے والاشخص ایک مرد اور عورت کے درمیان امتیاز کرنے سے عاجز ہو نیز وہ شخص جسے اپنے کہے ہوئے الفاظ کی بھی سمجھ نہ ہو اور عورت اور مرد کی پہچان نہ ہو۔ قول باری (حتی تعلموا ماتقولون) نماز میں قرات کی فرضیت پر بھی دلالت کرتا ہے کیونکہ نشہ میں مبتلا انسان کو نماز پڑھنے سے اس لیے روک دیا گیا ہے کہ وہ درست طریقے سے قرات نہیں کرسکتا اگر قرات نماز کے ارکان و فرائض میں داخل نہ ہوتی تو اس کی وجہ سے نشہ میں مبتلا انسان کو نماز پڑھنے سے روکانہ جاتا۔ اگریہ کہاجائے کہ اس میں نماز کے اندر قرات کے وجوب پر کوئی دلالت نہیں ہے اس لیے کہ قول باری (حتی تعلموا ماتقولون ) اس پر دلالت کرتا ہے کہ نشے والے انسان کوا س حالت میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے کہ جب وہ اپنے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کو سمجھنے سے عاجز ہے قرات کا اس میں ذکر نہیں ہے صرف یہ مذکور ہے کہ اسے اپنے الفاظ کا علم نہیں ہوتا اور یہ چیز تمام اقوال اور کلام کو شامل ہے۔ سکرکی وجہ سے جس شخص کی یہ حالت ہوا سے کے لیے نماز کی نیت کا احضار درست نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی ارکان صلوۃ کی ادائیگی درست ہوتی ہے اس لیے نماز سے ایسے شخص کو روک دیا گیا ہے جس کی نشہ کی وجہ سے یہ حالت ہوکیون کہ اس حالت میں نہ اس کی نماز کی نیت درست ہوتی ہے نہ ارکان صلوۃ کی ادائیگی درست ہوتی ہے اور اس کے ساتھ اسے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آیا وہ باوضو ہے یا بےوضو۔ اس کے جواب میں کہاجائے گا معترض نے جن باتوں کا تذکرہ کیا ہے وہ سب بجا ہیں کہ جس شخص کی حالت نشہ کے عالم میں اس درجے کو پہنچ گئی ہو اس کی نماز کی ادائیگی نماز کی شرطوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درست نہیں ہوتی لیکن چونکہ آیت میں نماز کی دوسرے افعال و احوال کی بجائے صرف منہ سے نکلنے والے الفاظ کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ اس پر دلالت کرتی ہے کہ قول سے مراد وہ قول ہے جو نماز کے اندر سرانجام پاتا ہے یعنی قرات اور یہ کہ جب نشہ کے عالم میں اس کی ایسی حالت ہو جس کے تحت قرات کا بجالانا ممکن نہ ہوتوپھرعدم قرات کی بنا پر اس کی نماز کی ادائیگی درست نہیں ہوگی نیزیہ کہ نماز میں قرات کا وجود نماز کے فرائض وارکان میں سے ہے۔ اس کی مثال یہ قول باری ہے (اقیموالصلوۃ ، نماز قائم کرو) اس سے یہ بات معلوم ہورہی ہے کہ نماز میں قیام بھی ہوتا ہے جو فرض ہے یا یہ قول باری (وارکعوا مع الراکعین، اور جھکنے والوں کے ساتھ جھکو) نماز میں رکوع کی فرضیت پر یہ قول دلالت کررہا ہے۔ قول باری (ولاجنبا الاعابری سبیل حتی تغتسلوا) کی تاویل میں اس علم کے درمیان اختلاف رائے ہے منہال بن عمر نے زر سے ، انہوں نے حضرت علی سے اس آیت کی تفسیر میں روایت کی ہے مگر یہ کہ تم سفر کی حالت میں ہو اور تمہیں پانی نہ ملے توتیمم کرکے نماز پڑھ لو۔ قتادہ نے ابومجلز سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس سے اسی قسم کی روایت کی ہے ، مجاہد سے اسی قسم کی روایت منقول ہے حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ اس سے مسجد کے اندر سے گزرنا مراد ہے ، آیت کی تاویل میں عطاء بن یسار نے حضرت ابن عباس سے اسی قسم کی روایت کی ہے ۔ سعید بن المسیب ، عطاء بن ابی رباح ، اور عمرو بن دینار نیز دیگر تابعین بھی اسی قسم کی روایت کی گئی ہے۔ جنابت کی حالت میں مسجد سے گزرجانے کے مسئلے میں سلف کے اندر اختلاف رائے ہے حضرت جابر سے مروی ہے کہ ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں مسجد سے ہوکرگزرجاتا تھا، عطاء بن یسار کا قول ہے کہ صحابہ کرام میں سے بہت سے ایسے تھے جو جنابت کی حالت میں ہوتے اور پھر وضو کرکے مسجد میں آکربیٹھ جاتے اور باتیں کرتے رہتے۔ سعید بن المسیب کا قول ہے کہ جنبی شخص مسجد میں بیٹھ نہیں سکتا، البتہ مسجد میں سے ہوکرگزر سکتا ہے ، حسن سے اسی قسم کی روایت ہے ، اس بارے میں حضرت عبداللہ سے جو قول مروی ہے تو اس کا درست مفہوم وہ ہے جو شریک نے عبدالکریم الجزری سے اور انہوں نے ابوعبیدہ سے قول باری (ولاجنبا الی عابری سبیل حتی تغتسلوا) کے سلسلے میں بیان کیا ہے یعنی جنبی مسجد سے ہوکر گزرے جائے گا لیکن اسے وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسے معمر نے عبدالکریم سے ، انہوں نے ابوعبیدہ سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت کی ہے ایک قول یہ ہے کہ معمر کے سوا کسی راوی نے حضرت عبداللہ سے ان کا یہ قول متصلا نقل نہیں کیا بل کہ سب نے اسے موقوفا بیان کیا ہے۔ فقہاء امصار کا بھی اسی مسئلے میں اختلاف رائے ہے ، امام ابوحنیفہ اور امام ابویوسف، امام محمد، زفر اور حسن بن زیادہ کا قول ہے کہ مسجد میں صرف وہی شخص داخل ہوگاجوطاہر ہو یعنی اسے غسل کی ضرورت لاحق نہ ہو، پھر چاہے وہ وہاں بیٹھا رہے اور چاہے وہاں سے گزر جائے۔ امام مالک اور سفیان ثوری کا بھی یہی قول ہے لیث بن سعد کا قول ہے کہ کوئی شخص مسجد میں سے ہوکر نہیں گزرے گا الایہ کہ اسکے گھر کا دروازہ مسجد کی طرف ہو، امام شافعی کا قول ہے کہ مسجد سے ہوکرگزرجائے گا لیکن وہاں بیٹھے گا نہیں۔ اس بات کی دلیل جنبی کے لیے مسجد سے ہوکرگزرجانا جائز نہیں ہے وہ روایت ہے جسے ہمیں محمد بن بکر نے بیان کی ، انہیں ابوداؤد نے ، انہیں مسدد نے ، انہیں عبدالواحد بن زیاد نے انہیں افلت بن حنیفہ نے انہیں حسرت بنت دجاجہ نے وہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ کو ہتے ہوئے سنا تھا کہ حضور تشریف لائے تو آپ کے بہت سے اصحاب کے گھروں کا رخ مسجد کی طرف تھا اور دروازے مسجد میں کھلتے تھے آپ نے ان دروازوں کا رخ موڑلینے کا حکم دیا۔ اس کے بعد آپ مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا گیا لوگوں کو توقع تھی کہ شاید اس سلسلے میں رخصت نازل ہوجائے ۔ حضور نے باہرنکل کر لوگوں کو مسجد سے دروازوں کے رخ موڑنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا، (وجھوا ھذہ البیوت فانی لااحل المسجد لحائض ولاجنب) ، ان گھروں کے رخ موڑ لو کیونکہ مسجد کونہ کسی حائضہ عورت کے لیے اور نہ ہی کسی جنبی کے لیے حلال قرار دے سکتا ہوں) ۔ یہ روایت ہماری مذکورہ بات پر دوطریقوں سے دلالت کرتی ہے ایک تو یہ کہ آپ نے فرمایا (لااحل المسجد لحائض ولاجنب) اپ نے اس میں سے مسجد میں سے ہوکرگزرجانے اور مسجد کے اندر جاکربیٹھ جانے کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا بل کہ اسمیں دونوں کا حکم یکساں ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ نے صحابہ کرام کو حکم دیا تھا کہ جن گھروں کے دروازے مسجد میں کھلتے ہیں ان کے دروازوں کا رخ موڑ لیے جائیں، تاکہ کوئی جنابت والاان گھروں سے نکل کر مسجد میں سے ہوتا ہوا باہر کی طرف گزرنے نہ پائے کیونکہ اگر آپ کی مراد قعود فی المسجد ہو تو اس صورتمین آپ کے قول (وجھوا ھذہ البیوت فانی لااحل المسجد لحائض ولاجنب) کے کوئی معنی نہ ہوتے اس لیے کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد وہاں بیٹھ جانے کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ گھر کا دروازہ مسجد کی طرف کھلتا ہو۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ آپ نے گھروں کا رخ موڑ لینے کا صرف اس لیے حکم دیا تھا کہ لوگ جنابت کے حالت میں مسجد سے ہوکر گزرنے پر مجبور نہ ہوجائیں کیونکہ ان کے گھروں کے ان دروازوں کے سواجومسجد میں کھلتے تھے کوئی اور دروازے نہیں تھے۔ سفیان بن حمزہ نے کثیر بن زید سے روایت کی ہے کہ انہوں نے عبدالمطلب سے کہ حضور نے حضڑت علی کے سوا کسی کو بھی جنابت کی حالت میں مسجد سے گزرنے اور وہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی تھی، حضرت علی جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہوکر وہاں سے گزرجاتے تھے کیونکہ ان کا گھر مسجد کے اندر تھا۔ اس روایت میں یہ بتایا گیا کہ حضور نے جنابت کی حالت میں مسجد میں سے ہوکر گزرنے کی لوگوں کو ممانعت کردی تھی ، جس طرح اس حالت میں وہاں بیٹھنے پر پابندی لگادی تھی ، حضرت علی کی جو خصوصیت بیان کی گئی ہے وہ درست ہے۔ تاہم راوی کا یہ قول ہے کہ حضرت علی کا مکان مسجد کے اندر تھا، اس کا اپناخیال ہے اس لیے کہ حضور نے پہلی حدیث میں لوگوں کو اپنے گھروں کے دروازوں کا رخ موڑ لینے کا حکم دیا تھا اور انہیں اس بنا پر کہ ان کے گھر مسجد میں ہیں، مسجد سے گزرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس لیے جنابت کی حالت میں مسجد سے گزر جانے کی بات صرف حضرت علی کی خصوصیت تھی۔ جس طرح حضرت جعفر طیار کی یہ خصوصیت تھی کہ جنت میں آپ کودوپرلگادیے گئے تھے کسی اور شہید کی یہ خصوصیت نہیں تھی یا جس طرح حضرت حنظلہ کی یہ خصوصیت تھی کہ آپ جنابت کی حالت میں شہید ہوگئے توملائ کہ نے آپ کو غسل دیا تھا۔ اسی طرح حضرت دحیہ کلبی کی خصوصیت تھی کہ حضرت جبرائیل ان کی شکل میں حضور کے پاس آتے تھے یا حضرت زبیر کی خصوصیت یہ تھی کہ جب اپ نے کھٹملوں کے کاٹنے کی شکایت کی تو حضور نے آپ کو ریشم پہننے کی اجازت دے دی تھی، اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ تمام لوگوں کو جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت ہے خواہ وہ وہاں سے گزرنے والے ہوں یا نہ گزرنے والے ۔ حضرت جابر کی یہ روایت ہے کہ ہم میں سے کوئی شخص جنابت کی حالت میں مسجد سے ہوکرگزرجایا کرتا تھا تویہ کوئی دلیل نہیں ہے کیونکہ اس سے یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ حضور کو اسکاعلم ہوجانے کے بعد بھی آپ نے اسے برقرار رہنے دیا تھا۔ اسی طرح عطاء بن یسار کی روایت کی صورت ہے کہ بہت سے صحابہ کرام جنابت کی حالت میں وضو کرکے مسجد میں آجاتے تھے اور وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے تھے اور اس روایت میں بھی فریق مخالف کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے کیونکہ اس میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ حضور کو اس کا علم ہوگیا تھا اور آپ نے اسے برقرار رہنے دیا تھا، اس میں یہ بھی توگنجائش ہے کہ حضور کے زمانے میں ممانعت کا حکم ملنے سے پہلے ایسا ہوتا تھا۔ اگرحضور سے ان کا ثبوت ہو بھی جائے اور پھر اس کے بعد ان روایات پر ظاہراعمل ہو بھی جائے جو ہم نے استدلال کے طور پر بیان کی ہیں تو اس صورت میں ممانعت کی روایات اباحت کی روایت سے اولی قرار پائیں گی کیونکہ ممانعت لامحالہ اباحت پر طاری ہوئی ہے اس لیے ممانعت اباحت سے متاخر ہوئی۔ نیز جب فقہاء سے متفقہ طور پر جنابت کی حالت میں مسجد کی عظمت کے پیش نظر وہاں بیٹھنے کی ممانعت ثابت ہے تو ضروری ہے کہ مسجد کی عظمت کے پیش نظر جنابت کی حالت میں وہاں سے گزرنے کا بھی یہی حکم ہوا۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مسجد میں بیٹھنے کی ممانعت کی علت اس شخص کا جنابت کی حالت میں مسجد میں ہونا ہے یہی علت گزرنے والے انسان کے اندر بھی پائی جاتی ہے اس لیے اس کے اندر بھی اس حکم کا پایاجانا ضروری ہے ۔ ان دونوں صورتوں میں اس لحاظ سے مشابہت بھی ہے کہ ایک انسان کے لیے کسی شخص کی مملوکہ جگہ میں اس کی اجازت کے بغیر بیٹھنا ممنوع ہے اور اس جگہ سے ہوکر گزرنے کا بھی وہی حکم ہے جو وہاں بیٹھنے کا ہے، اس طرح گزرجانے کی وہی حیثیت ہوئی جو بیٹھنے کی ہے اس بنا پر جب مسجد میں بیٹھنے کی ممانعت ہے تو وہاں سے گزرنے کی ممانعت بھی واجب ہے اور ان سب صورتوں میں مشترک علت جنابت کی حالت میں مسجد کے اندر ہونا ہے۔ قول باری (ولاجنبا الاعابری سبیل حتی تغتسلوا) میں ایک تاویل تو یہ ہے کہ اس سے مراد جنابت کی حالت میں مسجد میں سے گزرجانے کی اباحت ہے ایک اور تاویل حضرت علی اور حضرت ابن عباس سے مروی ہے اس سے مراد مسافر ہے جسے جنابت کی صورت پیش آجائے اور غسل کرنے کے لیے پانی نہ ملے توتیمم کرکے نماز پڑھ لے۔ یہ دوسری تاویل پہلی تاویل کی یہ نسبت اولی ہے کیونکہ قول باری (ولاتقربوا الصلوۃ فانھم سکاری) میں حالت سکر میں نماز پڑھنے کی ممانعت ہے مسجد سے ممانعت نہیں ہے ، اس لیے کہ لفظ کے حقیقی معنی اور خطاب کا مفہوم یہی ہے اگر ا سے مسجد سے ممانعت پر محمول کیا جائے گا تو اس صورت میں کلام کو اس کے حقیقی معنوں سے نکال کرمجازی معنوں کی طرف پھیر دینا لازم آئے گا اور وہ اس طرح کہ اس صورت میں لفظ صلوۃ کو موضع صلوۃ یعنی مسجد کی تعبیر کا ذریعہ بنایاجائے گا جس کا مجازی طور پر ایک چیز کو اس کے غیر کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جس کی وجہ یہ تو ان دونوں چیزو کے درمیان مجاورت یاپڑوس کا تعلق ہوتا ہے یا ایک سبب ہوتی ہے اور دوسری مسبب ۔ مثلا قول باری پر غور کیجئے (ولولادفع اللہ الناس بعضھم ببعض لھدمت صوامع وبیع وصلوت ، اور اگر اللہ لوگوں کا زور ایک دوسرے کے ذریعے نہ گھٹاتا رہتا تو ان کی خانقاہیں اور عبادت خانے اور یہود کے عبادت خانے منہدم ہوگئے ہوتے) ۔ یہاں صلوات سے مراد موضع صلوۃ ہے جب ہمارے لیے ایک لفظ کوا سکے حقیقی پر محمول کرنا ممکن ہوتوا سے کسی دلالت کے بغیر مجازی معنوں کی طرف پھیر دینا درست نہیں ہوتا، اس میں کوئی ایسی دلالت نہیں ہے جو لفظ صلوۃ کو اس کے حقیقی معنوں سے ہٹا کرمجازی معنوں یعنی موضع الصلوۃ مسجد کی طرف پھیرنے کی موجب ہو۔ بلکہ نسق تلاوت میں ایسی بات موجود ہے جو اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ صلوۃ سے حقیقت صلوۃ ہے، اور یہ قول باری (حتی تعلموا ماتقولون ) ہے کیونکہ مسجد کے لیے کوئی قول مشروط نہیں ہے جو اس وقت مسجد میں داخل ہونے سے مانع بن جائے جب نشہ کی وجہ سے اس پر یہ قول متعذر ہوجائے جبکہ نماز کے ا اندر قرات کی شرط ہے جسے درست طریقے سے بجانہ لانے کی بناپرا سے نماز ادا کرنے سے منع کردیا گیا ہے ۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ لفظ صلوۃ سے حقیقت صلوۃ مراد ہے اس بنا پر جن حضرات نے اس کی یہ تاویل کی ہے ان کی بات لفظ صلوۃ کی حقیقت اور ظاہر دونوں کے موافق ہے ، قول باری (ولاجنبا الاعابری سبیل حتی تغتسلوا) میں عابر سبیل سے مراد مسافر ہے کیونکہ مسافر کو عابر سبیل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اگرمسافر پر اس لفظ کا اطلاق نہ ہوتاتوحضر ت علی اور حضرت ابن عباس کبھی اس کی یہ تاویل نہ کرتے کیونکہ یہ بات کسی کے لیے بھی جائز نہیں ہوتی کہ وہ کسی آیت کی ان معنوں میں تاویل کرے جن پر آیت کے اندر واقع اسم کا اطلاق نہ ہوتا ہو، مسافر کو عابر سبیل کہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ راستے پر ہوتا ہے اور راستہ طے کررہا ہوتا ہے جس طرح مسافر کو ابن سبیل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے مسافر کے لیے سفر کی حالت میں جنابت لاحق ہوجانے کی صورت میں پانی کی عدم موجودگی میں تیمم کرکے نماز پڑھ لینے کی اباحت کردی ۔ اس طرح آیت کی دو باتوں پر دلالت ہوگئی اول یہ کہ جنبی کے لیے حالت سفر میں پانی کی عدم موجودگی کی صورت میں تیمم کرکے نماز پڑھ لیناجائز ہے۔ دوم یہ کہ تیمم جنابت کی حالت کو دور نہیں کرتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تیمم کرلینے کے باوجود اسے جنبی کے نام سے موسوم کیا ہے ، اس لیے یہ تاویل اس تاویل سے بہتر اور اولی ہے جس کے مطابق آیت کو مسجد سے گزرجانے کے معنوں پر محمول کیا گیا ہے۔ قول باری (حتی تغتسلوا) نماز کی اباحت کی غایت ہے یعنی غسل کے ساتھ نماز کی اباحت ہوجاتی ہے ، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اس مقام میں غایت ممانعت میں داخل ہے یہاں تک کہ جنبی غسل کے وجود کے ساتھ اس غایت کی تکمیل کرے نیز یہ کہ اس صورت میں اس کی نماز جائز نہیں ہوگی جبکہ ابھی نماز کا کچھ حصہ باقی ہو اورا سے پانی مل جائے اور اس کا استعمال بھی ممکن ہو نیز اس کے استعمال سے کسی ضرر کے لاحق ہونے کا اندیشہ بھی نہ ہو۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ بعض دفعہ غایت اپنے ماقبل کے جملے میں داخل سمجھی جاتی ہے ، قول باری (ثم اتموالصیام الی اللیل) اس میں غایت اپنے ماقبل کے جملے سے خارج ہے کیونکہ رات آتے ہی روزہ دار روز سے باہر ہوجاتا ہے ، حرف، الی ، حرف ، حتی کی طرح غایت کے معنی ادا کرتا ہے۔ یہ بات اس قاعدے کی بنیاد اور اصل ہے کہ غایت کا کبھی کلام میں داخل مانا جانا درست ہوتا ہے اور کبھی خارج ماناجانا، اور پھر ان دونوں صورتوں کا حکم اس دلالت موقوف ہوتا ہے جس سے غایت کے دخول فی الکلام یاخروج عن الکلام کا پتہ چلتا ہے ہم جنابت کے احکام اس کے معنی اور مریض ومسافر کے حکم پر سو رہ مائدہ میں پہنچ کر روشنی ڈالیں گے ، انشاء اللہ۔ قول باری ہے (امنوا بمانزلنا مصدقا لمامعکم من قبل ان نطمس وجوھا، مان لواس کتاب کو جو ہم نے اب نازل کی ہے اور جو اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ، اس پر ایمان لے آؤ، قبل اس کے کہ ہم چہرے بگاڑ دیں) یہ قول باری ہے جو ہمارے اصحاب کے اس قول کی صحت پر دلالت کرتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہے کہ فلاں شخص کی آمد سے قبل تجھے طلاق ہے توا سے فوری طلاق ہوجائے گی خواہ فلاں شخص کی آمد ہوجائے یا آمدنہ ہو۔ بعض فقہاء سے مروی ہے کہ اس صورت میں جب تک فلاں شخص کی آمد نہ ہوجائے اسے طلاق نہیں ہوگی کیونکہ جب ابھی فلاں شخص کی آمد نہ ہوئی تو اس صورت میں قبل قدوم فلان (فلاں شخص کی آمد سے پہلے) کے الفاظ نہیں کہے جاسکتے لیکن درست بات وہی ہے جو ہمارے اصحاب نے کہی ہے اور یہ آیت اس کی صحت پر دلالت کرتی ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا (یا ایھا الذین اوتوالکتاب امنوابمانزلنا مصدقا لمامعکم من قبل ان نطمس وجوھا، اب یہاں نطمس وجوہ سے پہلے ایمان لانے کا حکم دینا درست ہوگیا، طمس وجوہ کا کبھی وجود نہیں ہوتا، اس طرح ی ہایمان طمس وجوہ سے پہلے ہوگیا جبکہ ابھی وہ وجود میں بھی نہیں آیا تھا، یہ آیت اس قول باری (فتحریر رقبۃ من قبل ان یتماسا، تو ان کے ذمہ قبل اس کے دونوں باہم اختلاط کریں ایک مملوکہ کو آزاد کرنا ہے ) مملوک کو آزاد کرنے کا حکم ایک درست حکم ہے اگرچہ باہم اختلاط کا وجود نہ بھی ہو۔ اگر یہ کہاجائے کہ آیت زیر بحث میں یہود کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ وعید سنائی گئی تھی ، یہود ایمان نہیں لائے اور جو وعید انہیں سنائی گئی تھی ، وہ بھی وقوع پذیر نہیں ہوئی، اس کے جواب کہاجائے گا کہ یہود کا ایک گروہ مسلمان ہوگیا تھا جس میں حضر ت عبداللہ بن سلام ، ثعلبہ بن سعید ، زید بن سعنہ، اسد بن عبید، اور مخریق اور چنددوسرے لوگ شامل تھے جس فوری وعید کی انہیں خبر دی گئی تھی وہ اس امر کے ساتھ معلق تھی کہ اگر تمام کے تمام یہود ترک اسلام کے مرتکب ہوتے اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ اس سے مراد وعید آخرت ہے کیونکہ آیت میں دنیا کے اندر مسلمان نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر سزا کا ذکر نہیں ہے۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٤٣) شراب کی حرمت سے پہلے یہ حکم نازل ہوا ہے کہ مسجد نبوی میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسی حالت میں مت آؤ بغیر غسل کے بھی جنابت کی حالت میں مسجد میں نہ آؤ کہ ماسوا تمہارے راہ گزر یا مسافر ہونے کی حالت کے یا جس نے اپنی بیوی کے ساتھ قربت کی ہو اور مذکورہ صورتوں میں اگر پانی نہ ملے ... تو پاک مٹی سے تیمم کرو، ایک مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر اپنے چہروں پر پھیر لیاکرو، اور دوسری مرتبہ ہاتھ مار کر اپنے ہاتھوں پر پھیر لیاکرو، اللہ تعالیٰ دینی امور میں تمہیں اس طرح سہولت دیتا ہے اور اس میں جو تم سے کوتاہی ہوجائے اس کو معاف فرمانے والا ہے۔ شان نزول : (آیت) ” یایھا الذین امنوا لاتقربوا الصلوۃ “۔ (الخ) ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور حاکم نے حضرت علی (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ عبدالرحمن بن عوف نے ہمارا کھانا پکایا اور ہمیں کھانے کی دعوت دی اور شراب بھی پلائی جس کیوجہ سے ہمیں نشہ آگیا اور پھر نماز کا وقت آگیا۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے مجھے آگے کردیا۔ میں سورة کافروں پڑھی اور (آیت) ” لا اعبد ماتبدون “ کی بجائے ” ونحن نعبد ما تعبدون، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اے ایمان والو تم نماز کے پاس بھی ایسی حالت میں مت جاؤ، فریابی ابن ابی حاتم اور ابن منذر نے حضرت علی (رض) سے روایت کیا ہے کہ یہ آیت ولا جنبا “۔ مسافر کے بارے میں نازل ہوئی ہے کہ اگر اسے جنابت کی حالت لاحق ہوجائے تو وہ تیمم کر کے نماز پڑھ لے اور ابن مردویہ نے اسلم بن شریک سے روایت کیا ہے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی پر کجاوہ کسا کرتا تھا ایک بہت ٹھنڈی رات میں مجھے جنابت کی حالت پیش آگئی تو مجھے خوف ہوا کہ اگر اس قدر ٹھنڈے پانی سے غسل کروں گا تو مرجاؤں گا یا سخت نماز بیمار پڑجاؤں گا، غرض کہ اس چیز کا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور طبرانی نے اسلع سے اس طرح روایت نقل کی ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا خدمت کیا کرتا تھا اور آپ کی اونٹنی پر کجاوہ کسا کرتا تھ۔ ایک دن آپ نے فرمایا اسلع کجاوہ کس دے میں نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے تو جنابت لاحق ہوگئی ہے۔ آپ یہ سن کر خاموش ہوگئے، ایسے میں آسمان سے حضرت جبریل امین تیمم کا حکم لے کر نازل ہوئے، تب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسلع تیمم کرلو اور آپ نے مجھے تیمم کرنا سکھلایا کہ ایک مرتبہ مٹی پر ہاتھ مار کر چہرے پر ملو اور دوسری مرتبہ ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں پر کہنیوں سمیت ملو چناچہ میں نے کھڑے ہو کر تیمم کیا اور پھر آپ کے لیے کجاوہ کسا۔ ابن جریر (رح) نے یزید بن ابی حبیب (رض) سے روایت کیا ہے کہ کچھ انصاری لوگوں کے مکانوں کے دروازے مسجد میں تھے، چناچہ ان کو جنابت پیش آئی اور پانی ان کے پاس نہ ہوتا تھا اور پانی کے لیے وہ اپنے مکانوں سے نکلنا چاہتے تھے مگر مسجد کے علاوہ اور کوئی راستہ ان کو نہیں ملتا تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (آیت) ” الا عابر سبیل “ کہ بجز راہ گزر کے اور ابن ابی حاتم (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا ہے کہ یہ آیت ایک انصاری شخص کے بارے میں نازل ہوئی ہے وہ سخت بیمار تھے، کھڑے ہو کر وضو کرنے کی ان میں ہمت نہیں تھی اور نہ ان کے پاس کوئی خادم تھا جو ان کو وضو کرا دیتا ، انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس چیز کا ذکر کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی (آیت) ” وان کنتم مرضا “۔ اور اگر تم بیمار ہو۔ الخ۔ اور ابن جریر نے ابراہیم مخفی سے روایت نقل کی ہے کہ ایک غزوہ میں صحابہ کرام (رض) زخمی ہوگئے اور پھر ایسے میں جنابت کی حالت پیش آگئی انہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس چیز کی اطلاع کی، اس پر یہ آیت نازل ہوئی ،  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٤٣ (یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْتُمْ سُکٰرٰی) (حَتّٰی تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ ) سورۃ البقرۃ (آیت ٢١٩) میں شراب اور جوئے کے بارے میں محض اظہار ناراضگی فرمایا گیا تھا کہ (اِثْمُھُمَا اَکْبَرُ مِنْ نَّفْعِھِمَا ط) ان کا گناہ کا پہلو نفع کے پہلو سے بڑا ہے۔...  اب اگلے قدم کے طور پر شراب کے اندر جو خباثت ‘ شناعت اور برائی کا پہلو ہے اسے ایک مرتبہ اور اجاگر کیا گیا کہ نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جایا کرو۔ جب تک نشہ اتر نہ جائے اور تمہیں معلوم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو اس وقت تک نماز نہ پڑھا کرو۔ چونکہ شراب کی حرمت کا حکم ابھی نہیں آیا تھا لہٰذا بعض اوقات لوگ نشے کی حالت ہی میں نماز پڑھنے کھڑے ہوجاتے اور کچھ کا کچھ پڑھ جاتے۔ ایسے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں کہ کسی نے نشے میں نماز پڑھائی اور لَا اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ کے بجائے اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَپڑھ دیا۔ اس پر خاص طور پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (حَتّٰی تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ ) کے الفاظ قابل غور ہیں کہ جب تک کہ تم شعور کے ساتھ سمجھ نہ رہے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو ! اس میں ایک اشارہ ادھر بھی ہوگیا کہ بےسمجھے نماز مت پڑھا کرو ! یعنی ایک تو مدہوشی کی وجہ سے سمجھ میں نہیں آ رہا اور غلط سلط پڑھ رہے ہیں تو اس سے روکا جا رہا ہے ‘ اور ایک سمجھتے ہی نہیں کہ نماز میں کیا پڑھ رہے ہیں۔ قرآن کہہ رہا ہے کہ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تم کہہ کیا رہے ہو۔ اب جنہیں قرآن مجید کے معنی نہیں آتے ‘ نماز کے معنی نہیں آتے ‘ انہیں کیا پتا کہ وہ نماز میں کیا کہہ رہے ہیں ! (وَلاَ جُنُبًا الاَّ عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰی تَغْتَسِلُوْاط الاّ یہ کہ راستے سے گزرتے ہوئے۔ اگر تم نے اپنی بیویوں سے مباشرت کی ہو یا احتلام وغیرہ کی شکل ہوگئی ہو تب بھی تم نماز کے قریب مت جاؤ جب تک کہ غسل نہ کرلو۔ اِلاَّ عَابِرِیْ سَبِیْلٍ “ کے بارے میں بہت سے قول ہیں۔ بعض فقہاء اور مفسرین نے اس کا یہ مفہوم سمجھا ہے کہ حالت جنابت میں مسجد میں نہ جانا چاہیے ‘ اِلا یہ کہ کسی کام کے لیے مسجد میں سے گزرنا ہو ‘ جبکہ بعض نے اس سے مراد سفر لیا ہے۔ (وَاِنْ کُنْتُمْ مَّرْآٰی اَوْ عَلٰی سَفَرٍ ) آدمی کو تیز بخار ہے یا کوئی اور تکلیف ہے جس میں غسل کرنا مضر ثابت ہوسکتا ہے تو تیمم کی اجازت ہے۔ اسی طرح کوئی شخص سفر میں ہے اور اسے پانی دستیاب نہیں ہے تو وہ تیمم کرلے۔ (اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآءِطِ ) (اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ ) (فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً ) (فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا) یعنی وہ تمام صورتیں جن میں غسل یا وضو واجب ہے ‘ ان میں اگر بیماری غسل سے مانع ہو ‘ حالت سفر میں نہانا ممکن نہ ہو ‘ قضائے حاجت یا عورتوں سے مباشرت کے بعد پانی دستیاب نہ ہو تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا جائے۔ (فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِکُمْ وَاَیْدِیْکُمْ ط) (اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا ) حضرت عائشہ (رض) سے لیلۃ القدر کی جو دعا مروی ہے اس میں یہی لفظ آیا ہے : (اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ ) اے اللہ ‘ تو معاف فرمانے والا ہے ‘ معافی کو پسند کرتا ہے ‘ پس تو مجھے معاف فرما دے ! “ سورۃ النساء کی ان تینتالیس آیات میں وہی سورة البقرۃ کا انداز ہے کہ شریعت کے احکام مختلف گوشوں میں ‘ مختلف پہلوؤں سے بیان ہوئے۔ عبادات کے ضمن میں تیمم کا ذکر آگیا ‘ وراثت کا قانون پوری تفصیل سے بیان ہوگیا اور معاشرے میں جنسی بےراہ روی کی روک تھام کے لیے احکام آگئے ‘ تاکہ ایک پاکیزہ اور صالح معاشرہ وجود میں آئے جہاں ایک مستحکم خاندانی نظام ہو۔ اب یہاں ایک مختصر سا خطاب اہل کتاب کے بارے میں آ رہا ہے۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

65. This is the second in the chronological sequence of injunctions concerning intoxicants. We came across the first injunction in Surah al-Baqarah 2: 219. In that verse God merely indicated that drinking wine was a great sin, making it clear that it was reprehensible in His sight. This was quite enough to make some Muslims give up liquor altogether, though many others still took intoxicating drin... ks: they sometimes stood up to pray while still under the influence of alcohol, so that they even made mistakes in their recitations. This second injunction was probably revealed at the beginning of 4 A.H., making it forbidden, thenceforth, to pray in a state of intoxication. This led people to alter their drinking times. They drank only at those hours when there was no fear of their remaining under the influence of intoxicants when the time for Prayer came. The injunction embodying unconditional prohibition of intoxicants was revealed not long afterwards. (See Surah al-Ma'idah 5: 90-1.) It should also be borne in mind that the word used in the verse is derived from sukr, which embraces not merely intoxicating liquors but everything which causes intoxication. The injunction contained in the verse is valid even now, for though the use of intoxicants as such has been completely prohibited, praying in a state of intoxication is a graver sin. 66. It is on this basis that the Prophet (peace be on him) directed anyone who is under the influence of sleep, and dozes off again and again during the Prayer, to stop praying and go to bed. (Ibn Kathir, vol. 4, p. 494-Ed.) Some people argue, on the basis of this verse, that the Prayer of one who does not understand the Arabic text of the Qur'an will not be accepted. Apart from taking things too far such a conclusion is not supported by the words in the text. The expression used by the Qur'an is neither ( ) nor even ( ). On the contrary, the expression is ( ) (i.e. until you know what you are saying, rather than 'until you understand' what you are saying). What is required is that while praying one should at least be conscious enough to know what one is uttering in the Prayer. 67. The term janabah denotes the state of major ritual impurity, and is derived from the root meaning: 'to ward off'. The word ajnabi, meaning foreigner or stranger, is also derived from the same root. In Islamic terminology, janabah denotes the state of ritual impurity (in both male and female) which results from the act of intercourse or from seminal emission (either from sexual stimulation or from a wet dream). 68. One group of jurists and Qur'anic commentators interpret this verse to mean that one should not enter a mosque in the state of major ritual impurity (janabah), unless out of necessity. This is the opinion of 'Abd Allah b. Mas'ud, Anas b. Malik, Hasan al-Basri, Ibrahim al-Nakha'i and others. Another group thinks that the reference here is to travel. In the opinion of this group, if a traveller is in the state of major ritual impurity he may resort to tayammum (i.e. symbolic ablution attained through wiping the hands and face with clean earth). (See Surah al-Ma'idah 5: 6 and also n. 70 below - Ed.) This group considers it permissible to stay in the mosque in this state provided one has performed ablution. This is the view of 'Ali, Ibn 'Abbas, Sa'id b. Jubayr and some other authorities. The opinion that a traveller in the state of major impurity may perform ablution if he is unable to take a bath is supported by consensus, but while some authorities infer it from traditions others base it on the Qur'anic verse mentioned above. (See Jassas, vol. 2, pp. 201-6; and Ibn Kathir's commentary on this verse - Ed.) 69. There is disagreement as to what is meant here by the verb lamastum, which literally means 'you touched'. 'Ali, Ibn 'Abbas, Abu Musa al-Ash'ari, Ubayy b. Ka'b, Sa'id b. Jubayr, Hasan al-Basri and several other leading jurists are of the opinion that it signifies sexual intercourse. Abu Hanifah and his school, and Sufyan al-Thawri follow this view. But 'Abd Allah b. Mas'ud and 'Abd Allah b. 'Umar hold that it signifies the act of touching, the mere placing of one's hand on a woman's body. This is the opinion adopted by Shafi'i. Other jurists take an intermediate position. Malik, for instance, is of the opinion that if a man and a woman touch each other with sexual desire, their ablution is nullified, and if they want to perform the Prayer they are obliged to renew their ablution. He sees nothing objectionable, however, in the mere fact of a man touching a woman's body, or vice versa, provided the act is not motivated by sexual desire. (See Ibn Kathir's commentary on this verse - Ed.-) 70. The detailed rules of tayammum are as follows: A man who either needs to perform ablution or take a bath to attain the state of purity for ritual Prayer may resort to tayammum provided water is not available to him. Only then may he perform the Prayer. Permission to resort to tayammum, rather than make ablution with water or take a bath, is also extended to invalids whose health is likely to be harmed by the use of water. We have tried to convey both shades of meaning in the translation of the verse by using the expression 'have had contact with' instead of 'touched' - Ed. Tayammum literally means 'to turn to, to aim at, to head for, to intend'. The relevance of the term in the Islamic religious context is that when water is either not available or when its use is likely to cause harm one should 'turn to' clean earth. There is some disagreement among jurists about the manner of performing tayammum. According to some, one should strike one's palms on the clean earth, then gently wipe one's face, then strike one's hands again and gently wipe one's hands and arms up to the elbows. This is the view of Abu Hanifah, Shafi'i, Malik and the majority of jurists. Among the Companions and Successors, 'Ali, 'Abd Allah b. 'Umar, Hasan al-Basri, Sha'bi, Salim b. 'Abd Allah and many others are of the same opinion. Other jurists are of the view that it is sufficient to strike one's palms once on the clean earth, then wipe one's face and one's hands up to the wrist; it is not necessary to wipe the arms between the wrist and the elbow. This is the opinion of 'Ata', Makhul, Awza'i, and Ahmad b. Hanbal, and is generally followed by the Ahl al-Hadith. (Cf. Qurtubi, Ahkam al-Qur'an, vol. 5, pp. 239-41.) Tayammum is not necessarily performed by striking one's palms on earth proper. It is sufficient to strike the palms on anything which either has dust over it or anything consisting of the dry elements of the earth. It may be asked how one attains purity by striking one's palms on the earth and then wiping one's hands and face with them. In fact tayammum is a useful psychological device to keep the sense of ritual purity and the sanctity of Prayer alive in man's mind even when water - the principal agent of purification - is not available. The value of tayammum is that even if a man is unable to use water - and no one knows how long this situation may persist - his sensitivity to cleanliness and purity will endure. He will continue to observe the regulation laid down by the Law in respect of cleanliness and purity, and the distinction between the states in which one may and may not perform the Prayer will not be erased.  Show more

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :65 یہ شراب کے متعلق دوسرا حکم ہے ۔ پہلا حکم وہ تھا جو سورہ بقرہ ( آیت ۲١۹ ) میں گزرا ۔ اس میں صرف یہ ظاہر کر کے چھوڑ دیا گیا تھا کہ شراب بری چیز ہے ، اللہ کو پسند نہیں ۔ چنانچہ مسلمانوں میں سے ایک گروہ اس کے بعد ہی شراب سے پرہیز کرنے لگا تھا ۔ مگر بہت سے لوگ اسے ب... دستور استعمال کرتے رہے تھے حتّٰی کہ بسااوقات نشے کی حالت ہی میں نماز پڑھنے کھڑے ہو جاتے تھے اور کچھ کا کچھ پڑھ جاتے تھے ۔ غالباً ٤ہجری کی ابتدا میں یہ دوسرا حکم آیا اور نشے میں نماز پڑھنے کی ممانعت کردی گئی ۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ لوگوں نے اپنے شراب پینے کے اوقات بدل دیے اور ایسے اوقات میں شراب پینی چھوڑ دی جن میں یہ اندیشہ ہوتا کہ کہیں نشہ ہی کی حالت میں نماز کا وقت نہ آجائے ۔ اس کے کچھ مدت بعد شراب کی قطعی حرمت کا وہ حکم آیا جو سورہ مائدہ آیت ۹۰ ۔ ۹١ میں ہے ۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ آیت میں سکر یعنی نشہ کا لفظ ہے ۔ اس لیے یہ حکم صرف شراب کے لیے خاص نہ تھا بلکہ ہر نشہ آور چیز کے لیے عام تھا ۔ اور اب بھی اس کا حکم باقی ہے ۔ اگرچہ نشہ آور اشیاء کا استعمال بجائے خود حرام ہے ، لیکن نشہ کی حالت میں نماز پڑھنا دوہرا عظیم تر گناہ ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :66 اسی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی ہے کہ جب کسی شخص پر نیند کا غلبہ ہو رہا ہو اور وہ نماز پڑھنے میں بار بار اونگھ جاتا ہو تو اسے نماز چھوڑ کر سو جانا چاہیے ۔ بعض لوگ اس آیت سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ جو شخص نماز کی عربی عبارات کا مطلب نہیں سمجھتا اس کی نماز نہیں ہوتی ۔ لیکن علاوہ اس کے کہ یہ ایک بے جا تشدد ہے ، خود قرآن کے الفاط بھی اس کا ساتھ نہیں دیتے ۔ قرآن میں حتٰی تفقھوا یا حتٰی تفھمُوا ما تقولون بلکہ حتٰی تعلموا ماتقولون فرمایا ہے ۔ یعنی نماز میں آدمی کو اتنا ہوش رہنا چاہیے کہ وہ یہ جانے کہ وہ کیا چیز اپنی زبان سے ادا کر رہا ہے ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ کھڑا تو ہو نماز پڑھنے اور شروع کر دے کوئی غزل ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :67 جنابت کے اصل معنی دوری اور بیگانگی کے ہیں ۔ اسی سے لفظ اجنبی نکلا ہے ۔ اصطلاح شرع میں جنابت سے مراد وہ نجاست ہے جو قضاء شہوت سے یا خواب میں مادہ خارج ہونے سے لاحق ہوتی ہے ، کیونکہ اس کی وجہ سے آدمی طہارت سے بیگانہ ہو جاتا ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :68 فقہاء اور مفسرین میں سے ایک گروہ نے اس آیت کا مفہوم یہ سمجھا ہے کہ جنابت کی حالت میں مسجد میں نہ جانا چاہیے اِلّا یہ کہ کسی کام کے لیے مسجد میں سے گزرنا ہو ۔ اسی رائے کو عبداللہ بن مسعود ، انس بن مالک ، حسن بصری اور ابراہیم نَخعَی وغیرہ حضرات نے اختیار کیا ہے ۔ دوسرا گروہ اس سے سفر مراد لیتا ہے ۔ یعنی اگر آدمی حالت سفر میں ہو اور جنابت لاحق ہوجائے تو تیمم کیا جا سکتا ہے ۔ رہا مسجد کا معاملہ ، تو اس گروہ کی رائے میں جنبی کے لیے وضو کر کے مسجد میں بیٹھنا جائز ہے ۔ یہ رائے حضرت علی رضی اللہ عنہ ، ابن عباس رضی اللہ عنہ ، سعید بن جُبَیر اور بعض دوسرے حضرات نے اختیار فرمائی ہے ۔ اگرچہ اس امر میں قریب قریب سب کا اتفاق ہے کہ اگر آدمی حالت سفر میں ہو اور جنابت لاحق ہو جائے اور نہانا ممکن نہ ہو تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے ۔ لیکن پہلا گروہ اس مسئلہ کو حدیث سے اخذ کرتا ہے اور دوسرا گروہ اس روایت کی بنیاد قرآن کی مندرجہ بالا آیت پر رکھتا ہے ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :69 اس امر میں اختلاف ہے کہ لَمس یعنی چھُونے سے کیا مراد ہے ۔ حضرات علی ، ابن عباس ، ابو موسیٰ اشعری ، اُبَی ابنِ کعب ، سعید بن جُبَیر ، حَسَن بصری اور متعدد ائمہ کی رائے ہے کہ اس سے مراد مباشرت ہے اور اسی رائے کو امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب اور امام سُفیان ثوری نے اختیار کیا ہے ۔ بخلاف اس کے حضرت عبداللہ بن مسعود اور عبداللہ ابن عمر کی رائے ہے اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر ابن خطاب کی بھی یہی رائے ہے کہ اس سے مراد چھونا یا ہاتھ لگانا ہے اور اسی رائے کو امام شافعی رحمہ اللہ نے اختیار کیا ہے ۔ بعض ائمہ نے بیچ کا مسلک بھی اختیار کیا ہے ۔ مثلاً امام مالک رحمہ اللہ کی رائے ہے کہ اگر عورت یا مرد ایک دوسرے کو جذبات شہوانی کے ساتھ ہاتھ لگائیں تو ان کا وضو ساقط ہو جائے گا اور نماز کے لیے انہیں نیا وضو کرنا ہوگا ، لیکن اگر جذبات شہوانی کے بغیر ایک کا جسم دوسرے سے مس ہو جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :70 حکم کی تفصیلی صورت یہ ہے کہ اگر آدمی بے وضو ہے یا اسے غسل کی حاجت ہے اور پانی نہیں ملتا تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے ۔ اگر مریض ہے اور غسل یا وضو کرنے سے اس کو نقصان کا اندیشہ ہے تو پانی موجود ہونے کے باوجود تیمم کی اجازت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ تیمم کے معنی قصد کرنے کے ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ جب پانی نہ ملے یا پانی ہو اور اس کا استعمال ممکن نہ ہو تو پاک مٹی کا قصد کرو ۔ تیمم کے طریقے میں فقہاء کے درمیان اختلاف ہے ۔ ایک گروہ کے نزدیک اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک دفعہ مٹی پر ہاتھ مار کر منہ پر پھیر لیا جائے ، پھر دوسری دفعہ ہاتھ مار کر کہنیوں تک ہاتھوں پر پھیر لیا جائے ۔ امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ، امام مالک اور اکثر فقہاء کا یہی مذہب ہے ، اور صحابہ و تابعین میں سے حضرت علی ، عبداللہ بن عمر ، حَسَن بصری ، شَعبِی اور سالم بن عبداللہ وغیرہم اس کے قائل تھے ۔ دوسرے گروہ کے نزدیک صرف ایک دفعہ ہی ہاتھ مارنا کافی ہے ۔ وہی ہاتھ منہ پر بھی پھیر لیا جائے اور اسی کو کلائی تک ہاتھوں پر بھی پھیر لیا جائے ۔ کہنیوں تک مسح کرنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ عطاء اور مکحول اور اوزاعی اور احمد ابن حنبل رحمہم اللہ کا مذہب ہے اور عموماً حضرات اہل حدیث اسی کے قائل ہیں ۔ تیمم کے لیے ضروری نہیں کہ زمین ہی پر ہاتھ مارا جائے ۔ اس غرض کے لیے ہر گرد آلود چیز اور ہر وہ چیز جو خشک اجزاء ارضی پر مشتمل ہو کافی ہے ۔ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اس طرح مٹی پر ہاتھ مار کر منہ اور ہاتھوں پر پھیر لینے سے آخر طہارت کس طرح حاصل ہو سکتی ہے ۔ لیکن درحقیقت یہ آدمی میں طہارت کی حس اور نماز کا احترام قائم رکھنے کے لیے ایک اہم نفسیاتی تدبیر ہے ۔ اس سے فائدہ یہ ہے کہ آدمی خواہ کتنی ہی مدت تک پانی استعمال کرنے پر قادر نہ ہو ، بہرحال اس کے اندر طہارت کا احساس برقرار رہے گا ، پاکیزگی کے جو قوانین شریعت میں مقرر کر دیے گئے ہیں ان کی پابندی وہ برابر کرتا رہے گا ، اور اس کے ذہن سے قابل نماز ہونے کی حالت اور قابل نماز نہ ہونے کی حالت کا فرق و امتیاز کبھی محو نہ ہو سکے گا ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

32: یہ اس وقت کی بات ہے جب شراب کی حرمت کا حکم نہیں آیا تھا ؛ لیکن اسی آیت کے ذریعے یہ اشارہ دے دیا گیا کہ وہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے ؛ کیونکہ اس کو پینے کی حالت میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے، لہذا کسی وقت اس کو بالکل حرام بھی کیا جاسکتا ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

ترمذی ابو داؤد نسائی اور حاکم میں حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ عبد الرحمن بن عوف (رض) نے ہم لوگوں کی دعوت کی اس وقت تک شراب حرام نہ تھی۔ اس سبب سے ہم لوگوں نے خوب شراب پی اتنے میں مغرب کی نماز کا وقت آیا۔ سب نے مجھ کو امام بنایا میں نے قل یا یھا الکفرون نحن نعبد ما نعبد ما تعبدون یعنی جس کی بندگی ت... م کرتے ہو اس کی ہم بھی کرتے ہیں پڑھ دیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ ترمذی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے اس آیت کے نازل ہونے کے بعد نماز کے وقت لوگوں نے شراب کا پینا موقوف کردیا تھا۔ ایسے وقت شراب پیتے تھے کہ نماز کے وقت تک نشہ کی حالت باقی نہ ر ہے یہاں تک کہ سورة مائدہ کی آیت یا ایھا الذین امنوا انما الخمر والمسیر نازل ہوئی اور اس سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شراب کے قطعی حرام ہونے کا مطلب سمجھا اور اس آیت کے نازل ہونے کے بعد آپ نے شراب کے استعمال شراب کی بیع سب کے حرام ہونے کا صریح حکم دے دیا۔ چناچہ مسند امام احمد صحیح مسلم اور نسائی میں حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ سورة مائدہ کے آیت کے نازل ہونے کے بعد ایک شخص نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کچھ شراب تحفہ کے طور پر بھیجی آپ نے اس شخص سے فرمایا کہ شراب سورة مائدہ کے بعد حرام ہوگئی۔ اس شخص نے اس شراب کے بیچ ڈالنے کی اجازت اپنے غلام کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روبرو دی۔ آپ نے اس سے بھی اس شخص کو منع کیا۔ اور فرمایا کہ جس اللہ نے شراب کا پینا حرام کردیا ہے۔ اسی نے شراب کا بیچنا بھی حرام کردیا ہے۔ آخر وہ شراب پھنیکوا دی گئی ١۔ اس سے زیادہ تفصیل اس مسئلہ کی سورة مائدہ میں آئے گی۔ ابن جریر نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کی ہے کہ بعض انصار کے گھروں کے دروازے مسجد نبوی میں اس طرح پر تھے کہ بغیر مسجد کے گذر کے وہ گھر سے نہیں آسکتے تھے اور گھروں میں نہانے کے لائق پانی نہیں ہوتا تھا۔ اس لئے ناپاکی کی حالت میں ان کو مسجد میں سے گذرنے اور گھروں کے باہر آنے میں بڑا تردد ہوتا تھا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرماکرناپاک آدمی کو مسجد سے گذر جانے کی اجازت فرما دی ٢۔ ناپاک آدمی کے حکم میں حیض و نفاس والی عورت بھی ہے۔ چناچہ صحیح مسلم میں حضرت عائشہ (رض) کی جو حدیث ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ (رض) سے فرمایا کہ مسجد میں سے بوریا اٹھا لاؤ حضرت عائشہ (رض) نے جواب دیا کہ میں حیض کی حالت میں ہوں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خفا ہو کر فرمایا کہ حیض کیا تمہارے ہاتھ کو لگا ہوا ہے ٣۔۔ اس حدیث سے یہی تفسیر اس آیت کی صیح ہے کہ اس آیت کے حکم میں حیض و نفاس والی عورت داخل ہے ٤ اور امام شافع کا مذہب یہ ہے کہ ناپاک آدمی جب تک نہانہ لے اس کو مسجد میں راستہ کے طور پر گذر جانے کے سوا ٹھہرنا جائز نہیں۔ لیکن امام احمد کے نزدیک فقط وضو بھی کافی ہے۔ اور امام احمد (رح) کی دلیل وہ حدیث ہے جو خود ان کی مسند اور سنن سعید بن منصور میں ہے کہ اکثر صحابہ ناپاکی کی حالت میں وضو کر کے مسجد میں بیٹھ جایا کرتے تھے۔ لیکن یہ بعض صحابہ کا عمل ہے۔ صحابہ (رض) کا اس پر اجماع نہیں اس لئے اکثر علماء کا یہی قول ہے کہ ناپاک آدمی کو مسجد میں ٹھہرنا جائز نہیں ہے۔ خواہ مرد ہو یا حیض و نفاس والی عورت ہو۔ بعض علماء نے راہ چلتے مسافر کے جو کئے ہیں وہ صحیح نہیں ہیں۔ کیونکہ مسافر کا الگ ذکر ہے پھر وہ ذکر دو دفعہ کیونکر ہوسکتا ہے۔ اگرچہ مسند امام احمد اور سن سعید بن منصور کی سند میں ہشام بن سعد راوی ہے جس کو ابو حاتم وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔ لیکن یہ روایت ہشام کی زید بن اسلم سے ہے جو مقبول ہے اس لئے اس سند کو بعض علماء نے مسلم کی شرط پر کہا ہے۔ ناپاک حالت میں جس طرح مسجد میں ٹھہرنا منع ہے اسی طرح قرأت قرآن اور طواف بھی منع ہے چناچہ اس کی صراحت صحیح حدیثوں ٥ میں آئی ہے۔ اگرچہ تیمم کی شان نزول میں مفسروں نے مختلف روایتیں نقل کی ہیں۔ لیکن صحیح شان نزول وہی ہے جس کو امام بخاری (رح) نے اور امام احمد بن حنبل (رح) نے روایت کیا ہے۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ ایک سفر میں حضرت عائشہ (رض) حضور کے ساتھ تھیں حضرت عائشہ (رض) کے گلے کا ہار گر پڑا۔ اس کے ڈھونڈھنے میں صبح تک قافلہ روانہ نہ ہوسکا یہاں تک کہ صبح کی نماز کا وقت آگیا۔ اس جنگل میں سب قافلہ کے وضو کے لئے پانی نہ تھا اس سبب سے لوگ بہت گھبرائے اور حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے حضرت عائشہ (رض) کی شکایت کی۔ حضرت ابوبکر صدیق (رض) بھی حضرت عائشہ (رض) پر بہت خفا ہوئے اتنے میں اللہ تعالیٰ نے نے یہ تیمم کا حکم نازل فرمایا۔ اس حکم کی خوشی میں پھر سب نے مل کر حضرت عائشہ (رض) کو بہت دعائیں دیں ١۔ تیمم کی یہ حدیثیں کہ فقط ایک دفعہ دونوں ہاتھ زمین پر مار کر پہونچوں تک دونوں ہاتھوں اور منہ کو مل لے۔ زیادہ صحیح ہیں ٢ جس مرض میں پانی کا استعمال مضر ہو اس میں تیمم جائز ہے اسی طرح سفر میں پانی نے ملے تو اس صورت میں بھی تیمم جائز ہے۔ ابو داؤد ‘ ابن ماجہ ‘ دار قطنی میں جابر (رض) سے روایت ہے جسے ایک ٹکڑے کا حاصل یہ ہے کہ ہم لوگ سفر میں تھے اور ہم میں سے ایک شخص کے سر میں زخم تھا۔ اتفاق سے اس زخمی شخص کو نہانے کی حاجت ہوگئی اور اس نے ہم سب ساتھ والے لوگوں سے تیمم کا مسئلہ پوچھا ہم نے اس کو تیمم کی اجازت دینے میں تامل کیا اس لئے اس شخص نے غسل کیا جس کے صدمہ سے وہ شخص فوت ہوگیا۔ مدینہ میں آنے کے بعد جب یہ ذکر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رو برو آیا تو آپ بہت خفا ہوئے اور فرمایا اس شخص کو تیمم کافی تھا ٣۔ ابن سکن نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ٤۔ یہ ابن سکن، ابو علی سعید بن عثمان بن سعید السکن (رح) بغدادی علم حدیث میں صاحب تصنیف اور اپنے وقت کے مشہور عالم ہیں۔ صحیح ابن السکن ان کی تصنیفات میں زیادہ شہرت رکھتی ہے ٥۔ اسی حدیث میں زخمی شخص کے لئے ایک صورت یہ تھی ہے کہ بدن پر جہاں زخم نہ ہو وہاں پانی بہا لیا جائے اور زخم کی جگہ پر پٹی باندھ کر اس پٹی پر مسح کیا جائے۔ صحیحین میں عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ سفر کی حالت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جماعت کی نماز پڑھی۔ ایک شخص اس جماعت میں شریک نہیں ہوا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے جماعت میں شریک نہ ہونے کا سبب پوچھا اس نے کہا مجھ کو نہانے کی حاجت تھی۔ اور نہانے کے قابل پانی نہیں تھا آپ نے فرمایا ایسی حالت میں تیمم کافی تھا ١۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے لا مستم النساء کی تفسیر عورت سے صحبت کرنے کی کی ہے ٢۔ اس تفسیر کے مقدمہ میں یہ بات گذرچ کی ہے کہ جہاں تفسیر کے باب میں سلف کا اختلاف ہو وہاں امام المفسرین حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی تفسیر کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس لئے بعض سلف نے یت سے جو مطلب نکالا ہے فقط عورت کو ہاتھ لگانے سے بھی وضو والے کو وضو اور تیمم والے کو تیمم لازم ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی تفسیر کے مخالف وہ مطلب ترجیح دینے کے قابل نہیں ہے۔ صعید کے معنی روئے زمین اور مٹی دونوں کے ہیں۔ اس واسطے اس میں اختلاف ہے کہ تیمم فقط زمین کی مٹی سے ہوسکتا ہے یا روئے زمین پر اور چیزوں مثلاً چونہ وغیرہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ امام شافعی اور امام احمد کے نزدیک سوائے مٹی کے اور کسی چیز سے تیمم جائز نہیں ہے اور سلف اس کے مخالف ہیں، دلیل ہر ایک مذہب کی فقہ کی کتابوں میں ہے ٣۔” اللہ معاف کرنے والا بخشنا “ کا یہ مطلب ہے کہ اس نے اپنی مہربانی اور در گذر کے سبب سے اس طرح نرم اور سہل احکام نازل فرمائے۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(4:43) سکاری۔ سکران کی جمع سکر وسکر سکر (سمع) سکرا من الشراب۔ شراب سے مدحوش ہوجانا۔ وانتم سکاری۔ دراں حالیکہ تم شراب کے نشہ میں ہو۔ ولاجنبا۔ اور نہ حالت جنابت میں۔ درآں حال یہ کہ تم پر غسل واجب ہو۔ عابری سبیل۔ عابری۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ گزرنے والے۔ عبور کرنے والے۔ راہ چلتے مسافر۔ عابری۔ اصل میں ع... ابرین تھا بوجہ اضافت نون جمع ساقط ہوگیا۔ الغائط۔ نشیبی وسیع میدان۔ مراد قضائے حاجت کا مقام ۔ یا قضائے حاجت۔ عرب قضائے حاجت کے لئے نشیبی میدان میں جایا کرتے تھے کہ لوگوں کی نظرون سے پوشیدہ رہیں۔ اس لئے بطور کنایہ براز قضائے حاجت کا مقام ہے۔ عمرو بن معدی کرب کا شعر ہے : وکم من غائط دون سلمی اور سلمیٰ سے ادھر اور بھی وسیع میدان میں تیمموا۔ تم قصد کرو۔ تم ارادہ کرو۔ تم تیمم کرو۔ تیمم سے امر کا صیغہ جمع مزکر حاضر۔ تیمم کے معنی لغت میں مطلق قصد کرنے کے ہیں۔ شریعت کی اصطلاح میں پاک مٹی کا یا اس چیز کا جو پاک مٹی کا قائم مقام ہو قصد کرنا۔ اور طہارت کی نیت سے دونوں ہاتھ مٹی پر مار کر چہرہ اور دونوں ہاتھوں پر مسح کرنا مراد ہے۔ صعیدا۔ زمین ۔ خاک۔ الصعود۔ کے معنی اوپر چڑھنے کے ہیں۔ صعید کا لفظ وجہ الارض۔ یعنی زمین کے بالائی حصہ کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 شراب کی مذمت اور قباحت کے سلسلے میں سب سے پہلے سورت بقرۃ کی آیت 219 نازل ہوئی جس میں شراب کو مضرت رساں قرار دیا ہے۔ اس پر بہت سے مسلمانوں نے شراب چھوڑدی۔ تاہم بعض لوگ بدستور پیتے رہے۔ اس اثنا میں ایک صحابی نشے کی حالت میں نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو سورت کافرون میں لاعبد کی بجائے اعبد پڑھا جس آیت ک... ے معنی کچھ کے کچھ ہوگئے اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور لوگوں نے نماز کے اوقات شراب تر کردی تآنکہ سورت مائدہ کی آیت 90 ۔ 91 نازل ہوئی جس سے شراب قطعی طور پر حرام کردی گئی (ابن کثیر) بعض علما نے یہاں وانتم سکا دی (جمع سکران سے نیند کا غلبہ مراد لیا ہے اور اس کے مناسب صحیح بخاری کی وہ حدیث ذکر کردی جس میں ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نیند کی حالت میں نماز سے منع فرمایا کہ معلو نہیں کیا پڑھے اور کیا پڑھے مگر صیح یہ ہے کہ اس سے نشہ شراب مراد ہے۔ یہی قول جمہور صحابہ (رض) وتابعین کا ہے اور تمام مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہ آیت شراب نوشی کے بارے میں نازل ہوئی ہے (کبیر۔ ابن کثیر)2 مگر راہ چلتے ہوئے یعنی سفر میں کہ اس کا ذکر آگے آتا ہے۔ (موضح) لیکن اس تفسیر کی بنا پر سفر کے ذکر میں تکرار لازم آتی ہے۔ بنا بریں اکثر سلف (رح) نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ جنا بت کی حالت میں الصلوٰۃ یعنی مواضح صلوٰۃ (مسجدوں) میں نہ جا و ہاں اگر امسجد سے گزرنا پڑے تو اضطراری صورت میں گزر سکتے ہو (ٹھہر نہیں سکتے) ابن کثیر نے اس کو راجح قرر دیا ہے پس یہاں مضاف مخذوف ہے ای لاتھتر بو اموا ضع الصلوٰۃ (جامع البیان ،۔ ابن جریر) اور یہی جمہور علما کا مسلک ہے کہ جنبی یا حا ئضہ کے لیے مردر جائز ہے ٹھہرنا جائز نہیں ہے جیسا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں جنبی اور حائضہ عورت کے لیے مسجد کو حلال نہیں کرتا۔ ائمہ ثلاثہ کا یہی مسل کے مگر امام احمد جنبل وضو کے بعد جنبی کے لیے مسجد میں ٹھہرنا جائز قرار دیتے ہیں اور ان کی دلیل یہ ہے کہ صحابہ کرام کا یہی عمل تھا (ابن کثیر بحوالہ سنن سعید منصور) مستند روایتوں میں ہے کہ بعض صحابہ (رض) کے گھر مسجد کی طرف اس طرح کھلتے تھے کہ بغیر مسجد سے گزرے وہ مسجد سے باہر نہیں آسکتے تھے اور گھروں میں غسل کے لیے پانی نہیں ہوتا تھا۔ جنا بت کی حالت میں مرور ان پر شاق گزرتا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر)3 سفر سے مراد مطلق ہے، اکثر علما کے نزدیک مسافت قعر شرط میں اور جائے ضرور سے لوٹے کے تحت ہر وہ چیز آجاتی ہے جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے عورتوں کی چھونے سے مراد راجح مسلک کو بنا پر جماع ہے ورنہ مطلق چھونا نا قض وضو نہیں ہے چناچہ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں گھر میں لیٹی ہوتی ّآنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نفلی نماز پڑ تھے تو سجدہ کی وقت اپنے ہاتھوں سے میرے سامنے سے ہٹادیتے (صیحین) فعیدا فیبا سے مراد پاک مٹی ہے مطلق جنس ارض نہیں ہے کیونکہ حدیث میں ہے وجعلت ترب تھا لنا طھور کہ زمین کی مٹی خاص طور پر ہمارے سے سحہو بنائی گئی (ابن کثیر)4 تیمم کے سلسلہ میں بعض احادیث میں ہے کہ مٹی پر دو مرتبہ ہاتھ مارے پہلی مرتبہ اس سے چہرے کا مسح کرے اور دوسری مرتبہ کہنیوں تک ہاتھوں کا مگر ان دو ضرب والی روایات میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح ترین روایت حضرت عمار (رض) کی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا التیمم ضربتہ للوجہ والکفین کہ تیمم کے لیے صرف ایک مرتبہ مٹی پر ہاتھ مارا جائے اور پھر پھر چہرے اور کلائی تک ہاتھوں پر مسح کرلیا جائے۔ امام مالک (رح) امام احمد (رح) اور محدثین اس مسلک کے قائل ہیں  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر 7 ۔ آیات 43 تا 50 ۔ والمحصنت۔ 5/4 اسرار و معارف آیت نمبر 43 ۔ یا ایھا الذین امنوا لا تقربوا الصلوۃ وانتم سکاری۔ ۔۔۔ کان عفوا غفورا۔ نزول اسلام میں تدریج ہے ہے اور مسلس تئیس برسوں میں ایک مکمل ضابطہ حیات امت مرحومہ کو عطا فرمایا گیا ہے عرب میں شراب نوشی عام تھی سوائے چند سلیم الفطرت لوگوں...  کے ہر کوئی نشہ کرتا تھا اور یہ نشہ کرنا بھی اللہ اور رسول کی نافرمانی کا ایک بہت بڑا سبب تھا جس سے اللہ کریم امت کو محفوظ فرمانا چاہتا تھا کہ نشے میں نفع و نقصان کی پرواہ نہیں رہتی تو ابتداء یہ حکم دیا گیا کہ نشے کی حالت میں نماز ادا نہ کی جائے حتی کہ جب حواس درست ہوں اور جو لفظ منہ سے سے نکلے اور اسے سمجھ بھی رہا ہو تب نماز ادا کرے چناچہ اکثر حضرات نے اسی آیت کے نزول پر شراب چھوڑ دی تھی بعد میں سورة مائدہ کی آیت میں اس کی قطعی حرمت کا حکم آ گیا تو شراب وغیرہ نشہ آور اشیا کا استعمال حرام قرار پایا بالکل اسی طرح متعہ بھی عربوں کا عہد جہالت کا رواج تھا جو بعد میں حرام کیا گیا بعض مفسرین نے ایسی نیند کی حالت میں بھی نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے جس میں بہکنے کا خدشہ ہو تو بہتر ہے کہ کچھ دیر نیند کرلے اور پھر بیدار ہو کر نماز ادا کرے اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی پہلے غسل کرے کہ فرض ہے پھر نماز ادا کرے ہاں اگر حالت سفر میں ہو یا پانی نہ مل سکے تو تیمم کرلو یاوی سے بھی کسی نے رفع حاجت کی اب اسے وضو کی ضرورت ہے یا بیوی سے جماع کیا اور پاک ہونے کے لیے پانی نہیں ملتا یا پانی ہے مگر بیماری ایسی ہے کہ پانی استعمال نہیں کرسکتا یا اگر کرے تو مرض کے بڑھنے کا اندیشہ ہے تو ایسی صورتوں میں تیمم کرلے کہ پاک مٹی پر ہاتھ مار کر چہرے اور ہاتھوں پہ پھیرے تو غسل اور وضو سب کو کافی ہوگا یہ بھی امت مرحومہ کی خصوصیات میں سے ہے کہ ارشاد ہوا تین چیزیں اس امت کی خصوصیات میں سے ہیں اول ساری زمین کو مسجد قرار دیا گیا دوم مٹی سے تیمم کرنے کی اجازت بخشی گئی اور تیسرے اس کی صفیں فرشتوں کی صفوں کی طرح بنائی گئی ہیں تیمم کے احکام تو عام رسالوں میں مل جاتے ہیں تفصیل ضرور دیکھ لینا چاہئے کہ اکثر لوگوں کو اس کا علم نہیں ہوتا یہ اللہ کریم کا بہت بڑا انعام ہے جو آل ابوبکر کے طفیل پوری امت کو نصیب ہوا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سفر میں تھے سیدہ عائشہ الصدیقہ ہمراہ تھیں کہ ان کا ہار گرگیا تو آپ نے رکنے کا حکم دیا اور ہار کی تلاش شروع ہوئی جگہ ایسی تھی جہاں پانی نایاب تھا لوگوں نے سیدنا ابوبکر سے عرض کی کہ نماز کا وقت ہورہا ہے اور پانی ملنا محال ہے وہ بہت غصے کی حالت میں سیدہ عائشہ السدیقہ کے پاس تشریف لائے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی گود میں سر مبارک رکھے سو رہے تھے آپ بہت ناراض ہوئے کہ بیٹا تم نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور مسلمانوں کو ایسی جگہ ٹھہرا دیا جہاں پانی کی بوند نہیں ملتی حضرت صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں خاموش تھی اور حرکت بھی نہ کرتی تھی کہ آپ کی نیند میں خلل نہ آئے۔ صدیق اکبر سرگوشیوں کے انداز میں خفا ہو رہے تھے کہ آپ پر وحی کی حالت وارد ہوگئی آنکھ مبارک کھولی تو تیمم کا حکم اور اجازت نازل ہوچکی تھی جس پر صحابہ نے کہا اے آل ابوبکر یہ تمہاری برکات میں سے ہے کہ پوری امت کو آسانی عطا فرما دی گئی۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آیت نمبر 43 لغات القرآن : لا تقربوا، تم قریب نہ جانا۔ سکاری، نشے کی حالت (سکر، نشہ) ۔ ما تقولون، تم کیا کہہ رہے ہو۔ جنبا، جب غسل کی حاجت ہو (ناپاک ہو) ۔ عابدی، گزرنے والا۔ حتی تغتسلوا، جب تک غسل نہ کرو۔ مرضی، مریض۔ الغائط، قضائے حاجت۔ لمستم، تم نے چھوا (صحبت کی ہو) ۔ لم تجدوا، تم نے نہیں پایا۔ ماء، ... پانی۔ یتمموا، تم تیمم کرلو۔ صعید، مٹی۔ طیب، پاک۔ امسحوا، مسح کرو۔ وجوہ، چہرے (وجہ، چہرہ) ۔ ایدیکم، اپنے ہاتھ۔ تشریح : اس آیت میں بہت سے مسئلے طے ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ اس آیت میں نشہ مطلقاً حرام نہیں کیا گیا بلکہ اس کے متعلق حرام ہونے پر ذہنوں کو تیار کیا گیا ہے یہ آیت اس وقت نازل ہوئی تھی جب مکمل طور پر شراب کو حرام نہیں کیا گیا تھا۔ صرف شراب ہی نہیں بلکہ ہر قسم کا نشہ کیونکہ نشہ میں انسان عقل سے بہک جاتا ہے اور کچھ کا کچھ بولنے لگ جاتا ہے ۔ یہ چیز نماز کے آداب و شرائط کے خلاف ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ لوگوں سے نشہ کی عادت چھڑانے کے لئے نماز عجیب نسخہ ہے۔ نماز اور نشہ آپس میں ضد ہیں۔ نماز میں اللہ سے لو لگائی جاتی ہے ۔ لیکن نشہ کی کیفیت میں یہ ممکن نہیں۔ اس آیت میں دوسری اہم بات تیمم کی اجازت ہے۔ یہ اجازت وضو اور غسل کا بدل ہے لیکن مشروط ہے۔ پہلی اجازت یہ ہے کہ سفر یا حضر کی حالت میں اگر انسان ناپاک ہوجائے تو اس وقت تیمم کرسکتا ہے جب تک غسل یا وضو کے لئے پانی نہ ملے۔ دوسری اجازت شدید مرض کی حالت میں دی گئی ہے جب پانی نقصان کرتا ہو۔ اگر کسی نے اپنی بیوی سے قربت کی ہے ان حالات میں اگر غسل کے لیے پانی نہ مل سکے تو تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔ اس آیت میں تیمم کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔ اللہ انسان کی مجبوریوں کو دیکھتا ہے اور اسے ضروری حد تک چھوٹ دیتا ہے۔ اس آیت میں نماز کی اہمیت اور وقت پر ادائیگی پر بہت زور دیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ اگر کوئی ناپاک ہوگیا ہے اور غسل کیلئے یا وضو کیلئے پانی نہ ملے یا مرض میں پانی چھونے سے نقصان کا خطرہ ہو تو تیمم جائز ہے اور اللہ اس سلسلے کی مجبوری کو معاف فرمائے گا وہ مغفرت والا ہے۔ اس کی مزید تفصیل فقہ کی کتابوں میں موجود ہے جس کو ملاحظہ کرلیا جائے۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : آخرت کی تیاری کے لیے سچا ایمان اور پاکیزگی کی حالت میں نماز پڑھنا فرض ہے۔ پہلے بھی عرض کیا گیا ہے کہ قرآن مجید محض قانون کی کتاب نہیں۔ بلکہ قرآن مجید قانون اور ضابطے بیان کرنے کے بعد نصیحت کرتا ہے تاکہ ان پر عمل کرنا آسان ہو۔ سورة البقرۃ آیت ٢١٩ میں فقط اتنا احساس دلایا تھا کہ...  شراب میں فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ اب حکم ہوتا ہے کہ شراب پی کر نماز کے قریب نہ جاؤ۔ یہاں تک کہ تمہیں معلوم ہوجائے کہ تم کیا کہہ اور مانگ رہے ہو۔ ساتھ ہی طہارت اور وضو کا طریقہ بتلایا گیا ہے۔ سکارٰی کا لفظ استعمال فرماکر بتلایا گیا ہے کہ بےہوشی نشہ کی ہو یا نیند کی ایسی حالت میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ جس کی وضاحت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوں فرمائی : (عَنْ عَاءِشَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ إِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ وَھُوَ یُصَلِّيْ فَلْیَرْقُدْ حَتّٰی یَذْھَبَ عَنْہُ النَّوْمُ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا صَلّٰی وَھُوَ نَاعِسٌ لَایَدْ رِيْ لَعَلَّہٗ یَسْتَغْفِرُ فَیَسُبُّ نَفْسَہٗ ) [ رواہ البخاری : کتاب الوضوء، باب الوضوء من النوم ومن لم یرمن النعسۃ والنعستین أو الخفقۃ وُضواءً ] ” حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو نماز کے دوران اونگھ آئے تو وہ نیند دور ہونے تک آرام کرے کیونکہ جب تم میں سے کوئی نیند کی حالت میں نماز پڑھتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ خیر مانگنے کی بجائے اپنے لیے برائی مانگ رہا ہو۔ “ سکارٰی سے مراد ہر قسم کا نشہ ہے چاہے شراب سے ہو یا کسی اور چیز سے۔ دوسرے حکم میں جنبی اور محتلم کو جب تک غسل نہیں کرلیتا۔ اسے نماز کے قریب جانے سے منع کیا ہے۔ نماز ہی نہیں بلکہ مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہاں ” عَابِرِیْ سَبِیْل “ کا اشارہ دے کر کوئی اور راستہ نہ ہونے کی صورت میں مسجد سے گزرنے کی اجازت عنایت فرمائی ہے۔ اس کے ساتھ مریض، مسافر اور قضائے حاجت سے فارغ ہونے والا وضو کے لیے پانی نہ پائے تو اس کے لیے پاک مٹی سے تیمم کرنا ہی کافی ہوگا۔ ہاں جنبی یا محتلم غسل کے لیے پانی نہ پائے یا اس کے لیے پانی کا استعمال مضرہو تو اسے تیمم کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان حالتوں میں یہ رعایت عطا فرمائی ہے کیونکہ وہ درگزر اور معاف کرنے والا ہے۔ اس آیت میں عورتوں کو چھونے کے بعد غسل یا تیمم کرنے کا حکم دیا ہے چھونے سے مراد تمام مفسرین نے جماع لیا ہے۔ بعض اہل علم بیوی کو چھونے پر وضو ٹوٹ جانے کے قائل ہیں حالانکہ رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے عمل سے اس طرح تشریح فرمائی تاکہ امت کو کسی قسم کا وسوسہ باقی نہ رہے۔ (عَنْ عَاءِشَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کَانَ یُقَبِّلُ بَعْضَ أَزْوَاجِہٖ ثُمَّ یُصَلِّیْ وَلَا یَتَوَضَّأُ ) [ رواہ النسائی : کتاب الطھارۃ، باب ترک الوضوء من القبلۃ ] ” حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں میں سے کسی کا بوسہ لیتے پھر وضو کیے بغیر نماز ادا کرتے۔ “ (بشرطیکہ آدمی کی کیفیت نارمل رہے) غسل کا طریقہ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنبی ہونے کی حالت میں پہلے جسم کا مخصوص حصہ یعنی شرمگاہ دھوتے اور اس کے بعد نماز جیسا وضو کرتے اور بعدازاں اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالتے اس کے بعد جسم کے دائیں حصہ سے غسل کا آغاز کرتے اور اس کی تکمیل کرتے۔ “ [ رواہ البخاری : کتاب الغسل ] حضرت اُمّ سلمہ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ میں غسل واجب کرتے ہوئے اپنے سر کے بال کھول دوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ [ رواہ مسلم : کتاب الحیض ] (بالوں کا خلال ہی کافی ہے) تیمم کا طریقہ حضرت سعید بن عبدالرحمن اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے امیر المومنین حضرت عمر (رض) سے مسئلہ پوچھا کہ اگر میں جنبی ہوجاؤں اور مجھے پانی نہ ملے تو کیا کروں ؟ حضرت عمار بن یاسر (رض) نے حضرت عمر (رض) سے عرض کیا کہ آپ یاد فرمائیں جب ہم دونوں ایک سفر میں اس حالت سے دوچار ہوئے تو آپ نے اس حالت میں نماز ادانہ کی جبکہ میں نے مٹی میں لوٹ پوٹ ہونے کے بعد نماز ادا کرلی۔ بعد ازاں میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ واقعہ عرض کیا۔ آپ نے فرمایا تجھے اتنا ہی کافی تھا کہ اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر مار کر اور ان میں پھونک مارتے ہوئے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مسح کرلیتا۔ [ رواہ البخاری : کتاب التیمم، باب المتیمم ھل ینفخ فیھما ] بعض لوگ تیمم کے لیے دو مرتبہ مٹی پر ہاتھ مارنے اور کہنیوں تک مسح کرنے کے قائل ہیں لیکن مستند روایت میں اس کا ثبوت نہیں ملتا۔ تکلیف کی حالت میں غسل کی بجائے تیمم کافی ہے (عَنْ جَابِرٍ (رض) قَالَ خَرَجْنَا فِيْ سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلًا مِّنَّاحَجَرٌ فَشَجَّہٗ فِيْ رَأْسِہٖ ثُمَّ احْتَلَمَ فَسَأَلَ أَصْحَابَہٗ فَقَالَ ھَلْ تَجِدُوْنَ لِيْ رُخْصَۃً فِی التَّیَمُّمِ فَقَالُوْا مَانَجِدُ لَکَ رُخْصَۃً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَی الْمَاءِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی النَّبِيِّ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) أُخْبِرَ بِذٰلِکَ فَقَالَ قَتَلُوْہُ قَتَلَھُمُ اللّٰہُ أَلَا سَأَلُوْا إِذْ لَمْ یَعْلَمُوْا فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعَيِّ السُّوَالُ إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیْہِ أَنْ یَتَیَمَّمَ وَیَعْصِرَ أَوْ یَعْصِبَ عَلٰی جُرْحِہٖ خِرْقَۃً ثُمَّ یَمْسَحَ عَلَیْھَا وَیَغْسِلَ سَاءِرَ جَسَدِہٖ ) [ رواہ أبو داوٗد : کتاب الطہارۃ، باب فی المجروح یتیمم ] ” حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں ہم ایک سفر میں تھے ہمارے ایک ساتھی کو سر پر پتھر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا رات کو اسے احتلام ہوا صبح اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کیا میں تکلیف کی وجہ سے تیمم کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے کہا کہ ہرگز نہیں کیونکہ تو پانی استعمال کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اس نے غسل کیا جس سے اس کی تکلیف بڑھ گئی بالآخر وہ اسی وجہ سے فوت ہوگیا۔ جب ہم رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ آپ کے سامنے یہ واقعہ عرض کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مسئلہ بتانے والوں نے اس بیچارے کو مار ڈالا۔ اللہ ان کو مار ڈالے جب انہیں مسئلہ کا علم نہیں تھا تو وہ کسی سے پوچھ لیتے۔ کیونکہ بےعلمی کا حل کسی سے پوچھ لینا ہے۔ اس کے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ وہ تیمم کرتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھ کر اس پر مسح کرتا اور باقی جسم کا غسل کرلیتا۔ “ مسائل ١۔ نشہ اور پلیدی کی حالت میں نماز کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ ٢۔ پانی نہ ملنے یا تکلیف کے باعث پاک مٹی سے تیمم کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ ٣۔ چہرے اور ہاتھوں کا تیمم ایک ہی مرتبہ مٹی لے کر کرنا چاہیے۔ تفسیر بالقرآن وضو اور تیمم کے مسائل اور طریقہ : ١۔ وضو۔ (المائدۃ : ٦) ٢۔ تیمم۔ (النساء : ٤٣)  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بھی جماعت مسلمہ کی تربیت کی ایک اہل کڑی ہے جسے اسلامی نظام حیات نے جاہلیت کی پستیوں سے سربلند کیا ۔ شراب نوشی جاہلی معاشرے کی ایک عام اور بنیادی عادت تھی بلکہ قدیم اور جدید جاہلیتوں کی یہ امتیازی خصوصیت رہی ہے ۔ رومی معاشرہ جب اپنی ترقی کے انتہائی عروج پر تھا تو شراب نوشی اس کی ممتاز ترین خصوصیات...  میں سے ایک تھی ، اسی طرح فارس کے جاہلی معاشرے کی اہم خصوصیات میں سے شراب نوشی ایک اہم خصوصیت تھی ۔ آج امریکی اور یورپین تہذیب اور جاہلیت اپنے عروج پر ہیں اور شراب نوشی انکی ممتاز ترین صفت ہے ۔ افریقہ میں جو ترقی یافتہ معاشرے گزرے ہیں ان کی خصوصیات میں بھی یہ اہم خصوصیت رہی ہے ۔ سویڈن آج کے ترقی یافتہ جاہلی ممالک میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے گزشتہ صدی کے نصف آخر میں اس کا حال یہ تھا کہ اس کا ہر خاندان اپنے لئے مخصوص شراب استعمال کرتا تھا ۔ اور ان میں سے ہر فرد اوسطا بیس لیٹر شراب پیتا تھا ۔ حکومت سویڈن کو ان اعداد سے تشویش لاحق ہوئی کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ نشے کے خطرناک حد تک عادی بنتے جارہے تھے ۔ حکومت نے یہ پالیسی اختیار کی کہ شراب خرید کر اسے سٹور کیا جائے ۔ اور انفرادی استعمال کے اعداد و شمار کی حد کو کم کرنے کی سعی کی جائے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے عام مقامات پر شراب نوشی کی ممانعت کردی ۔ لیکن حکومت نے جلدی اپنے اقدامات سے رجوع کرلیا ہے اور عائد شدہ پابندیوں میں تخفیف کردی گئی ۔ ہوٹلوں میں شراب نوشی کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اگر کوئی کھانا کھائے تو شراب پی سکتا ہے ۔ اس کے بعد پبلک مقامات میں سے بعض مقامات پر اجازت دے دی گئی اور یہ اجازت بھی نصف رات تک دی گئی ۔ نصف رات کے بعد نبیذ اور بیر کے استعمال کی اجازت دی گئی لیکن نوجوانوں کے اندر شراب نوشی کی عادت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکہ میں ایک دفعہ حکومت نے اس بری عادت کو ختم کرنے کا ارادہ کیا ۔ ١٩١٩ ء میں اس نے قانون تحریم شراب نوشی پاس کیا ۔ اس قانون کو خشکی کا قانون کہا گیا ۔ اس لئے کہ اس نے شراب نوشی کے ذریعے آبپاشی کو منع کردیا ۔ یہ قانون صرف ١٤ سال تک چل سکا اور حکومت نے اسے ١٩٢٣ ء میں منسوخ کردیا ۔ اس قانون کی حمایت میں حکومت امریکہ نے ریڈیو ‘ سینما ‘ تقاریر اور نشرواشاعت اور پروپیگنڈے کے جدید ترین وسائل استعمال کئے ۔ صرف شراب نوشی کے خلاف نشرواشاعت پر حکومت نے اس وقت ٦٠ ملین ڈالر خرچ کئے اور جو کتابیں ‘ رسالے اور پمفلٹ شائع کئے گئے وہ دسیوں بلین صفحات پر مشتمل تھے ۔ اس قانون کے پاس کرنے کی وجہ سے حکومت کو ٢٥٠ بلین پونڈ کے اخراجات بشکل تاوان دینے پڑے ۔ تین سو افراد لقمہ اجل بنے ۔ ٣٣٥ ‘ ٣٢ ‘ ٥ افراد قید ہوئے ‘ ٦١ ملین پونڈ جرمانے ہوئے ‘ چار بلین اور ٤٠٠ ملین پونڈ مالیت کی جائیدادیں ضبط ہوئیں ۔ لیکن ان اقدامات کے باوجود حکومت اس قانون کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوئی اور اس نے پسپائی اختیار کی ۔ جاہلیت میں شراب نوشی ایک عادت تھی لیکن اسلام نے چند آیات نازل کر کے اس کا خاتمہ کردیا ۔ یہ ہے وہ فرق نفس انسانی اور انسانی معاشرے کے ساتھ اسلامی طرز عمل اور جاہلی طرز عمل اور طریقہ تربیت کا ۔ اور قدیم زمانے میں بھی یہ فرق تھا اور آج بھی یہ فرق اپنی جگہ قائم ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اسلام سے قبل دور جاہلیت میں شراب نوشی کا کیا حال تھا ؟ اس کی حقیقی صورت حال اس شخص کو معلوم ہوگا جو دور جاہلیت کے اشعار کا قدرے گہرا مطالعہ کرے گا ۔ ادبی موضوعات میں سے شراب اہم ترین موضوع رہا ہے جیسا کہ جاہلی زندگی میں یہ ایک اہم خصوصیت تھی ، شراب اس قدر فروخت ہوتی تھی کہ تجارت کا لفظ عام تجارت کے بجائے شراب کی فروخت کے ساتھ مخصوص ہوگیا ۔ مشہور شاعر ولید کہتا ہے۔ قد بت سامرھا وغایۃ تاجر وافیت اذ رفعت رعز مدامھا : (حیش و عشرت کی کئی ایسی راتیں میں نے قصہ گوئی میں بسر کیں اور ان میں شراب ایسے تاجروں کے پاس پہنچی جنہوں نے اپنی کالونی پر نئے نئے جھنڈے لگائے تھے اور پرانی شراب کے دام بہت ہی چڑھ گئے) عمرو ابن قمیہ کہتا ہے ۔ اذا اسحب الربط والمروط الی ادنی تجاری وانفض اللمما : ّ (اس جوانی کے وقت کو یاد کرو جب ریشم کے قیمتی کپڑے پہن کر اپنے قریب ترین شراب فروش کے پاس پہنچ جاتا تھا اور اپنے سر کے لمبے لمبے بالوں کو سر کی حرکت کی وجہ سے جھاڑتا تھا نشہ ‘ شراب اور غرور کی وجہ سے) مجالس شراب نوشی کا بیان اور شراب نوشی پر فخر کے مضامین سے جاہلیت کے اشعار بھرین ہوئے اور یہ ان کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک ہے ۔ امراء القیس کہتے ہیں ۔ ١۔ واصحبت ودعت الصباغیر اننی اراقب حلالت من العیش اربعا : ٢۔ فمنھن قولی للندامی ترفقوا بداجون نشاجا من الخمر مترعا : ٣۔ ومنھن رکض الخیل ترجم بالقنا یبادرون معربا امنا ان یفزعا : (١) صبح ہوئی اور اس نے شراب کو الواداع کہہ دیا ‘ لیکن جہاں تک میرا تعلق ہے میں تو زندگی کی چار صفات کو بہت پسند کرتا ہوں ۔ (٢) پہلی یہ کہ اپنے ہم پیالہ می خواروں کو یہ (٣) ان میں سے ایک یہ کہ میں گھوڑا ایڑھی لگاؤں اور تیر پھینکتے ہوئے نیل گایوں کے ایسے گلے پر جھپٹ کر خوفزدہ کر دون جو نہایت ہی امن و سکون سے چر رہا تھا ۔ اور طرفہ ابن العبد کہتے ہیں : فلولا ثلاث ھن من عیسۃ الفتی وجدک لم احفل متی قام عودی : اگر تین چیزیں نہ ہوتیں جو ایک نوجوان کے لئے سامان عیش ہیں تو تیرے سر کی قسم میں اپنی پوری زندگی میں کسی محفل میں شریک نہ ہوتا ۔ فمنھن سبق العاذلات بشربۃ کمیت متی ماتعل بالماتزبد : ان میں سے ایک یہ ہے کہ شرمسار کنندہ عورتوں سے بھی آگے بڑھ کر کلیجی رنگ کا جام اٹھا لیتا ہوں جس میں اگر پانی ڈالا جائے تو کف آجائے ۔ وما زال تشرب الخمور ولذتی وبذنی وانفاقی طریفی وتالدی : میں ہمیشہ شراب نوشی اور لذت نوشی کا عادی ہو اور مسلسل اپنی جدت دولت اور تازہ جمع کردہ مال کو خرچ کرتا رہتا ہوں ۔ الی ان تحامثنی العشیرہ کلھا یہاں تک کہ ہر قبیلہ میری دشمنی پر اتر آیا اور میں اس طرح اکیلا ہوگیا ہوں جس طرح خارش زدہ اونٹ علیحدہ کردیا جاتا ہے ۔ اور اغشی کہتے ہیں : فقد شرب الراح تعلمین یوم المقام دیوما لظعن : (میں شراب پیتا ہوں اور تمہیں خوب خبر ہے قیام کے دن بھی اور سفر کے دن بھی ۔ واشرب بالریف حی یقا لی قد طال بالریف ما قد دجن : اور میں سرسبزی اور شادابی میں بہت پیتا ہوں یہاں تک کہ کہا جاتا ہے کہ اب کے موسم بہار کی بارشوں میں بہت عوانت ہوگئی ہے ۔ مخسل لیثکری کہتے ہیں ۔ (١) لقد شربت من المدامۃ بالصغیر وبالکبیر : (٢) فاذا سکرت فانی رب الخورنق والسدیر : (٣) واذا اصحوت فاننی رب الشویۃ والبعیر : (١) میں ہمیشہ شراب نوشی کرتا ہوں ‘ چھوٹوں کے ساتھ بھی اور بڑوں کے ساتھ بھی ۔ (یعنی ہر محفل میں) (٢) اگر میں بےہوش ہوجاؤں تو حورنق اور سدیر نامی قلعوں کا مالک ہوں ۔ (یعنی ان قلعوں میں دادعیش دیتا ہوں اور اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتا ہوں) (٣) اور اگر میں ہوش میں ہوا تو پھر میں بکریوں اور اونٹوں کا مالک ہوں ۔ (یعنی بکریاں اور اونٹ ذبح کرتا ہوں اور چراتا ہوں) ۔ تحریم شراب کے مختلف مراحل میں جو واقعات پیش آئے اور ان واقعات کا تعلق جن لوگوں سے ہے ‘ مثلا حضرت عمر (رض) علی (رض) حمزہ (رض) عبدالرحمن (رض) ابن عوف اور ان جیسے دوسرے مشہور صحابہ (رض) اجمعین ان واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریم شراب سے قبل اس کا رواج کس قدر زیادہ تھا ‘ خصوصا دور جاہلیت میں بعض واقعات مشتے نمونہ از خروارے کے طور پر کافی ہیں ۔ حضرت عمر (رض) اپنے قصہ اسلام میں بیان کرتے فرماتے ہیں : ” میں جاہلیت میں شراب نوشی کا عادی تھا میں نے سوچا کہ فلاں شراب فروش کے پاس جاؤں اور شراب پی لوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “ اسلام میں بھی حضرت عمر (رض) شراب استعمال کرتے رہے یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی : (آیت) ” یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر ومنافع للناس واثمھما اکبر من نفعھما “۔ (٢ : ٢١٩) ” لوگ آپ سے جوئے اور شراب کے بارے میں سوال کرتے ہیں ؟ کہہ دیں ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہیں اور ان کا گناہ انکے نفع سے بڑا ہے ۔ “ تو حضرت عمر (رض) نے دعا کی : ” اے اللہ ہمارے لئے شراب کے بارے میں کافی وشافی بیان نازل فرما دے ۔ “ اور آپ نے شراب نوشی کا سلسلہ جاری رکھا یہاں تک کہ شراب کی حرمت کا صریح حکم نازل ہوا : (آیت) ” یایھا الذین امنوا انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون (٩٠) انما یرید الشیطن ان یوقع بینکم العداوۃ والبغضاء فی الخمر والمیسر ویصدکم عن ذکر اللہ وعن الصلوۃ فھل انتم منتھون “۔ (٩١) (٥ : ٩٠۔ ٩١) (شراب جوا اور آستانے اور پانسے شیطان کے ناپاک اعمال ہیں ‘ لہذا ان سے اجتناب کرو ‘ امید ہے کہ تم فلاح پالو گے ‘ بیشک شیطان صرف یہ چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان شراب اور جوئے کے ذریعے بغض وعداوت پیدا کردے اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے ۔ کیا تم اس سے باز آؤگے ؟ ) اس پر حضرت عمر (رض) نے کہا ہاں ہم باز آگئے باز آگئے اور اس کے بعد شراب نوشی سے رک گئے اور آیت (یایھا الذین امنوا لا تقرابو الصلوۃ وانتم سکری “۔ (٤ : ٤٣) (اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اس وقت تک نماز کے قریب مت جاؤ جب تک تم نشے کی حالت میں ہو) کے بارے میں دو روایات وارد ہیں جن میں مہاجرین میں سے حضرت علی (رض) اور عبدالرحمن بن عوف اور انصار میں سے سعد بن معاذ شریک واقعہ ہیں ۔ ابن ابی حاتم ‘ یونس ابن حبیب ‘ ابو داؤد ‘ مصعب ابن سعد وہ اپنے والد سعد سے روایت کرتے ہیں کہ میرے بارے میں چار آیات نازل ہوئیں ۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ ایک انصاری نے دعوت طعام تیار کی ۔ اس نے کچھ لوگ مہاجرین کے اور کچھ انصار کے بلائے ۔ ہم نے کھایا پیا یہاں تک کہ ہم مدہوش ہوگئے ‘ پھر اپنے اپنے بارے میں مفاخر بیان کرتے لگے ایک شخص نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی لی اور سعد کی ناک پر دے ماری ۔ چناچہ سعد مغروزالانف تھے ۔ یہ واقعہ شراب نوشی کی حرمت سے پہلے کا ہے ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ (یایھا الذین امنوا لا تقربوا الصلوۃ وانتم سکری (٤ : ٤٣) یہ ایک طویل حدیث ہے جو امام مسلم نے شعبہ سے نقل کی ہے ۔ ابن ابی حاتم ‘ ابن عمار عبدالرحمن ابن عبداللہ دشت کی ابو جعفر ‘ عطاء ابو عبدالرحمن (رض) اجمعین کی سند سے حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ عبدالرحمن ابن عوف (رض) نے ہمارے لئے کھانا تیار کیا ۔ اس نے ہمیں دعوت دی اور شراب پلائی ‘ شراب نے ہمیں لے لیا ‘ اور نماز کا وقت ہوگیا ۔ لوگوں نے فلاں کو آگے کیا ۔ اس نے پڑھا ۔ (یایھا الکافرون ما اعبد ما تعبدون ونحن نعبد ما تعبدون) اس پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے یہ آیت نازل ہوئی ۔ (یایھا الذین امنوا لا تقرابو الصلوۃ وانتم سکری حتی تعلموا ما تقولون “۔ (٤ : ٤٣) (اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اس وقت تک نماز کے قریب مت جاؤ جب تک تم نشے کی حالت میں ہو یہاں تک کہ تم جو کچھ پڑ تھے ہو اسے سمجھو “۔ ) میں سمجھتا ہوں کہ دور جاہلیت میں شراب نوشی کی کثرت اور وسیع استعمال کے ثبوت کے لئے اس سے زیادہ روایات کے بیان کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ روایات کافی ہیں ۔ شراب نوشی اور جوئے بازی کا رواج نہایت ہی وسیع تھا اور دور جاہلیت کی عادات وتقالید میں سے یہ دونوں عادتیں نہایت ہی ممتاز تھیں ۔ سوال یہ ہے کہ ربانی نظام حیات نے اس ممتاز اور نہایت ہی گہری صفت اور عادت کا علاج کس طرح کیا اور اس مصیبت کا دفعیہ کس طرح ہوگیا جس کے ہوتے ہوئے کوئی سنجیدہ استوار ‘ صالح اور دانشمند معاشرہ اٹھ ہی نہیں سکتا تھا ۔ اس قدیم اور بری لت کو اسلام نے کس طرح یکلخت ختم کردیا جس کے بعد پہلو قومی اجتماعی عادات سے وابستہ تھے اور حض پہلو قومی وذاتی اقتصادیات سے وابستہ تھے ۔ قرآن کریم نے اس بری عادت کو صرف چند آیات کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکا ۔ نہایت نرمی ‘ نہایت ہمدردی کے ساتھ اور نہایت ہی تدریج کے ساتھ ۔ بغیر اس کے کہ کوئی جنگ لڑی جائے ‘ بغیر اس کے کہ اس کے لئے کوئی معرکہ آرائی کرنا پڑے اور بغیر اس کے کہ اس کے لئے کوئی معرکہ آرائی کرنا پڑے اور بغیر اس کے کہ اس کے لئے کوئی بڑی قربانی دی جائے یا خونریزی کی جائے ۔ اس سلسلے میں اگر کوئی قربانی دی گئی تو صرف یہ تھی کہ شراب کے مٹکے اور جام وسبو ٹوٹ گئے یا شراب کے وہ گھونٹ جو پینے والوں کے منہ میں تھے اور انہوں نے تھوک دیئے تھے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ یاد رہے کہ بعض لوگوں نے جب آیت تحریم شراب کے بارے میں سنا اور وہ شراب پی رہے تھے انہوں نے وہ گھونٹ بھی نہ پیا جو ان کے منہ میں تھا ۔ تفصیلات آگے آرہی ہیں ۔ مکہ جہاں اسلامی حکومت نہ تھی ‘ اور نہ مسلمانوں کو اقتدار حاصل تھا ‘ وہاں شراب کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر کی طرف ایک سرسری اشارہ کیا گیا تھا ۔ یہ اشارہ سیاق کلام کے اندر ضمنی طور پر کیا گیا تھا لیکن صرف اشارہ ہی تھا مثلا سورت نحل میں آیا تھا ۔ (آیت) ” ومن ثمرت النخیل والاعناب تتخذون منہ سکرا ورزقا حسنا “۔ (١٦ : ٧٦) ” اور پھلوں میں سے کھجوریں اور انگور جس سے تم شراب اور رزق حسن حاصل کرتے ہو ) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے شراب کو ‘ جو وہ کھجوروں اور انگوروں سے بناتے تھے ‘ رزق حسن کے بالمقابل بیان کیا ۔ گویا شراب رزق حسن نہ تھی ‘ یا رزق حسن سے کوئی علیحدہ شے تھی ۔ یہ دور سے ایک اشارہ تھا ۔ اور اس کے ذریعہ ایک بات ایک نوخیز مسلمان کے شعور کے اندر غیر محسوس طور پر بٹھا دی گئی ۔ لیکن شراب نوشی کی عادت ایک انفرادی بدعملی نہ تھی بلکہ یہ تو اس سے زیادہ برا اور گہرا معاشرتی جرم تھا اور عادت بد تھی جبکہ اس کا تعلق اقتصادی امور سے بھی تھا ۔ اس لئے اس کا قلع قمع ایسے بالواسطہ اشارات کے ذریعے نہ کیا جاسکتا تھا ۔ مدینہ طیبہ میں جہاں ایک اسلامی حکومت قائم ہوگئی تھی اور اسلام کی پشت پر اقتدار بھی تھا تب بھی اسلام نے شراب کی حرمت کے احکام محض قانون کے ڈنڈے کے ذریعے بشکل فرمان حکومت نافذ نہیں کیے ۔ اس میں سب سے زیادہ کام قرآن کی قوت تاثیر نے کیا یہ کاروائی نہایت ہی نرمی اور محبت کے انداز میں شروع کی گئی اور انسانی نفسیات کے گہرے مطالعے کی اساس پر شروع کی گئی ۔ نیز اجتماعی امور کے بعد بصیرت افروز حقیقی تقاضوں کے مطابق کی گئی ۔ سب سے پہلے اس سلسلے میں سورة بقرہ کی یہ آیت آتی ہے : (آیت) ” یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر ومنافع للناس واثمھما اکبر من نفعھما “۔ (٢ : ٢١٩) ” آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں ؟ کہہ دیں ان میں بہت بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے منافع ہیں لیکن ان کا گناہ انکے نفع سے بہت بڑا ہے) یہ ایک سوال کا جواب تھا جس کے ذریعے شراب اور جوئے کے خلاف مسلمانوں کے ضمیر اور شعور کو بیدار کرنا شروع کیا گیا ۔ یہ پہلی گھنٹی تھی جو اسلامی معاشرے میں شراب نوشی کے خلاف سنی گئی ۔ اسلامی احساس اور اسلامی شعور کے اندر ایک ارتعاش پیدا ہوا ۔ اور اسلامی فہم اور ادراک کو شراب نوشی اور جوئے کے خلاف بیدار کیا گیا ۔ یہ بتایا گیا کہ اسلام میں حلت اور حرمت کا مدار گناہ اور ثواب پر ہے ۔ اگر اس کے منافع کے مقابلے میں نقصان بہت زیادہ ہے اور گناہ بہت بڑا ہے تو اب راستہ یہی ہے کہ اسے حرام ہونا چاہئے ۔ لیکن یہ معاملہ نہایت ہی گہرا تھا ‘ حضرت عمر (رض) جیسے لوگ شراب کے عادی تھے ‘ اس آیت کے نزول پر آپ نے دعا کی : ” اے اللہ شراب کے بارے میں ہمیں کافی اور شافی بیان دے دے ۔ “ یہ دعا حضرت عمر (رض) کی طرف سے تھی اور اس سے اچھی طرح اندازہ ہوجاتا ہے کہ شراب نوشی عربوں کے رگ وپے میں کس قدر سرایت کرگئی تھی ۔ اس کے بعد وہ واقعات پیش آئے جن کا ذکر ہم نے اوپر کردیا ہے اور اس نے بعد میں یہ آیت آئی ۔ (یایھا الذین امنوا لا تقرابو الصلوۃ وانتم سکری “۔ (٤ : ٤٣) (اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اس وقت تک نماز کے قریب مت جاؤ جب تک تم نشے کی حالت میں ہو) اور یہ بصیرت افروز اور حکیمانہ نظام زندگی اپنا کام کرتا رہا ‘ نہایت ہی نرمی کے ساتھ ۔ یہ ایک درمیانی مرحلہ تھا ‘ پہلے تو اس فعل شنیع کے خلاف نفرت پیدا کی گئی کہ یہ ایک گناہ اور ناپاک عمل ہے ‘ لیکن اب ایک محدود پابندی عائد کردی گی اور نشے کے اوقات کے اندر تحدید کردی گئی ۔ اس لئے کہ نماز کے اوقات ایک دوسرے کے بہت ہی قریب ہوتے ہیں ۔ اور یہ پورے دن پر پھیلے ہوئے ہیں اور دو نمازوں کے درمیان اس قدر طویل وقفہ نہیں ہوتا کہ کوئی شراب پئے اور اس کا نشہ ٹوٹ جائے اور وہ نماز باجماعت پڑھ سکے اور اس حال میں واپس آجائے کہ وہ نماز میں جو کچھ پڑھے اسے اس کا اچھی طرح علم و شعور ہو ۔ جبکہ یہ بات معلوم ہے کہ شراب نوشی کے لئے خاص اوقات ہوتے ہیں یعنی صبح وشام ۔ صبح ہوتے ہی نماز کا وقت ہوتا ہے اور شام کے وقت بھی تین نمازوں کے اوقات جمع ہوتے ہیں ۔ اس لئے ایک مسلمان کے ضمیر کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا تھا کہ وہ شراب پئے یا نماز پڑھے ۔ اور نماز چونکہ ان کے نزدیک دین کا مرکزی ستون بن چکی تھی ‘ اس لئے وہ نماز کے حق میں ہی فیصلہ کرتے تھے لیکن اس کے باوجود حضرت عمر (رض) نے شافی و کافی بیان کی ضرورت محسوس کی ۔ وقت اسی طرح آگے بڑھتا رہا ۔ کچھ مزید واقعات در پیش ہوئے اور وقت آگیا کہ شراب نوشی کو قطعا حرام کردیا جائے ۔ یہ قرآنی نظام حیات کے عین مطابق کیا گیا اور نہایت ہی موزوں موقعہ پر شراب نوشی کی عادت پر یہ فیصلہ کن وار کیا گیا ۔ (آیت) ” یایھا الذین امنوا انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون (٩٠) انما یرید الشیطن ان یوقع بینکم العداوۃ والبغضاء فی الخمر والمیسر ویصدکم عن ذکر اللہ وعن الصلوۃ فھل انتم منتھون “۔ (٩١) (٥ : ٩٠۔ ٩١) (بےشک شراب اور جوا اور آستانے اور پانسے یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ان سے اجتناب کرو ‘ امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی ‘ شیطان صرف تو چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں اللہ کی یاد اور نماز سے روک دے ۔ کیا تم اس سے باز رہو گے ؟ ) (آیت) ” وعد اللہ الذین امنوا وعملوا الصلحت لھم مغفرۃ واجر عظیم “۔ (٥ : ٩) ” تمام مسلمان اس چیزوں سے باز آگئے ۔ شراب کے مشکزے انڈیل دیئے گئے اور ہر جگہ شراب کے خم توڑ دیئے گئے ۔ یہ کام صرف آیت سنتے ہی عمل میں لایا گیا اور جن لوگوں کے منہ میں شراب کے گھونٹ تھے وہ بھی انہوں نے تھوک دیئے ‘ عین اس وقت جب وہ شراب پی رہے تھے اور ان کے منہ کے ساتھ پیالہ تھا ۔ یہ تھی قرآن کریم کی فتح و کامرانی اور اسلامی نظام زندگی کی کامیابی ۔ نہ کوئی جبر ہوا اور نہ کوئی تشدد۔ لیکن یہ کام کیونکر ہوگیا ؟ یہ معجزہ کس طرح رونما ہوا ‘ جس کی کوئی نظیر انسانی تاریخ کے اندر نہیں ملتی ۔ قانون سازی ‘ ضابطہ بندی اور حکومت کے اقدامات کے اندر اس کی کوئی مثال نہیں ہے ۔ کسی زمانے میں بھی اور کسی دور میں بھی ۔ بہرحال یہ معجزہ رونما ہوا ‘ اس لئے کہ ربانی نظام حیات نے انسانی نفس کا علاج کیا ‘ اپنے مخصوص انداز میں ‘ نفس انسانی پر ربانی اقتدار نافذ کیا ۔ اس پر خدا ترسی کا نگران بٹھایا اور اللہ کا خوف ایک ایسا خوف ہوتا ہے کہ جس کے دل میں بیٹھ گیا وہ کسی وقت کسی جگہ ایک لمحے کے لئے بھی اس سے غافل نہیں ہوسکتا ۔ یہ ربانی نظام تربیت انسان کو بحیثیت مجموعی لیتا ہے اور اس کی تربیت نہایت ہی فطری انداز میں کرتا ہے ۔ شراب نوشی کی حرمت کی وجہ سے ان کی اجتماعی زندگی کے اندر جو خلا پیدا ہوگیا تھا ‘ اسلام نے اس خلا کو بعض اونچے مقاصد عطا کر کے پر کردیا اور ان کو اپنے خالی اوقات میں شراب کی مدہوشی اور جاہلانہ فخر ومباہات کے اظہار کے مواقع ہی نہ چھوڑے اور محافل میں کبر و غرور کرنے کی ضرورت ہی باقی نہ رہنے دی ۔ وہ بلند مقاصد کیا تھے ؟ مثلا یہ کہ اسلام نے اس گم کردہ راہ اور دھتکاری ہوئی انسانیت کو جاہلیت کے بےآب وگیاہ صحراء اور اس کی تپتی ہوئی دوپہر اور اس کے تاریک ترین اندھیروں اور اس کی حقارت آمیز غلامی اور تنگ راہوں کی گھٹن سے نکالا اور اسے اسلام کے تروتازہ گلستان ‘ اس کی گھنی چھاؤں اس کے روشن دنوں ‘ اور اس کی عزت مآب آزادیوں اور دنیا اور آخرت کی وسعتوں کے اندر داخل کردیا ۔ اسلام نے عربوں کی زندگی کے اس خلاء کو تروتازہ ایمان سے بھر دیا ۔ عربوں کے دل میں ایک تازہ اور نوخیز شعور پیدا ہوا جو انکے لئے نہایت ہی پیارا تھا ۔ اس سے انہیں شراب نوشی کی آغوش میں پناہ لینے کی ضرورت ہی نہ رہی کہ وہ جھوٹے تخیلات میں گم ہو کر سکون پائیں ‘ ان کے قلوب مشعل ایمان کے ساتھ ملاء اعلی کی روشن دنیا کی طرف محو پرواز ہوں اور اللہ جل شانہ کے نور میں اور اللہ کے وصال اور اس کی معرفت میں زندگی بسر کر رہے ہوں ۔ وصال باری تعالیٰ سے لذت آشنا ہوں اور اس لذت کی وجہ سے وہ اپنے منہ کے اندر موجود جرعہ شراب کو بھی زمین پر پھینک رہے ہوں ۔ اور اس کے نشے اور مزے کو نظر انداز کر رہے ہوں ‘ اور آخر کار اس کے جوش اور اس کے سکون دونوں سے نفرت کر رہے ہوں۔ اسلام نے ایک مسلمان کی شخصیت کو جاہلیت کی دبیز تہوں سے نکال دیا ۔ اس کے لئے ایسی راہیں کھول دیں جو اسلام کی کنجی کے بغیر کھل ہی نہ سکتی تھیں ۔ وہ اس کے میلانات اور رجحانات کے ساتھ چلا اور اسلام کے طریقوں اور راہوں پر چل کر پسندیدہ روشن اختیار کی ۔ نور پھیلاتے ہوئے ‘ حیات نو عطا کرتے ہوئے ‘ نظافت اور پاکیزگی پھیلاتے ہوئے ‘ ہمت اور بیداری پیدا کرتے ہوئے ‘ بھلائی کے لئے آگے بڑھتے ہوئے اور اللہ کے ساتھ عہد اور شرائط ایمان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ۔ شراب جوئے کی طرح ہے اور یہ دونوں لہو ولعب کے جدید مظاہر ومشاہد کی طرح ہیں ۔ مثلا جمناسٹک کے جنونی طور طریقے ‘ اور ان کے سٹیڈیم اور دوسرے اخراجات ‘ دوڑوں کے مقابلے ‘ سینما اور مرد وزن کے درمیان اختلاط ‘ بیلوں کے مقابلے اور لہو ولعب کے وہ تمام نئے انداز جو جدید جاہلیت کے لوازمات ہیں ۔ جسے صنعتی جاہلیت کہنا زیادہ مناسب ہے ۔ یہ تمام مظاہر دراصل روحانی خلا کے مظاہر ہیں ۔ یہ ایمان کی کمی کو پورا کرنے کی سعی لاحاصل ہے ۔ بلند مقاصد اور بلند نصب العین کو پیش نظر نہ رکھنے کا نتیجہ ہے ۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ تہذیب جدید ایک مفلس اور تہی دامن تہذیب ہے اور اس جدید کلچر کے اندر انسان کی تمام ضروریات کا سازوسامان موجود نہیں ہے اور یہ روحانی خلا اور یہ بلند مقاصد کی تہی دامنی ہی ہے جس کی وجہ سے لوگ جوئے اور شراب کی گود میں پناہ لیتے ہیں ۔ اس خلا کو جوئے ‘ شراب اور دوسرے لہو ولعب سے بھرنے کی سعی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی کلچر اس خلا کو ہر قسم کے لہو ولعب اور غیر فطری سرگرمیوں سے بھر رہا ہے ۔ جیسا کہ اوپر ہم نے تفصیلا بتایا ۔ یہ دو امور ایسے ہیں جن کی وجہ سے انسان بیشمار نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوتا ہے اور اخلاقی بےراہ روی اختیار کرتا ہے ۔ یہ چند الفاظ تھے جن کے نتیجے میں شراب کے قلع قمع کرنے کا معجزہ صادر ہوا ۔ یہ تو ایک نظام حیات تھا ‘ یہ ایک منہاج تھا اور یہ منہاج ان کلمات کے اندر بیان ہوا تھا اور یہ منہاج اللہ رب العالمین کا بنایا ہوا تھا ۔ یہ انسانوں کا بنایا ہوا نہ تھا اور یہ وہ نکتہ امتیاز ہے ۔ ان نظامہائے زندگی کے درمیان جو لوگوں کے بنائے ہوئے ہوتے ہیں اور اس نظام کے درمیان جو اللہ کا بنایا ہوا ہے ۔ ظاہر ہے کہ انسانی نظام کامیاب نہیں ہوتے ۔ یہ محض کلام اور طریقہ اظہار مقصد کا مسئلہ نہیں ہے ۔ اظہار مافی الضمیر کے لئے تو بیشمار اسلوب ہیں ۔ بعض فلاسفہ بہت ہی اچھا لکھتے ہیں ٗ شعرا میں سے فلاں بہت ہی اچھا شعر کہتا ہے یا مفکرین میں سے فلاں بہت ہی اعلی درجے کا قلمکار ہے ۔ یہ فلاں بادشاہ ادب ہے اور ایسا لکھتا ہے کہ وہ صاحب طرز ہے ‘ صاحب نظریات ہے اور فلسفے کی ایک نئی شاخ کا بانی ہے ۔ لیکن لوگوں کے ضمیر پر اس کے الفاظ کا اثر نہیں ہوتا اس لئے کہ اس کلام پر اللہ کی جانب سے کوئی قوت القا نہیں ہوتی ۔ (آیت ) ” ما انزل اللہ بہ من سلطن “۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر بات کے پیچھے ایک مقصد ہوتا ہے جو اسے قوت اور گرفت عطا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر انسانی منہاج حیات ضعیف ‘ جہالت پر مبنی ‘ نقائص سے بھرپور اور بنانے والے انسان کی ذاتی خواہشات پر مبنی ہوتا ہے ۔ معلوم نہیں کہ اس حقیقت کو وہ لوگ کب پاسکیں گے جو لوگوں کی زندگیوں کے لئے خود نظام تجویز کرتے ہیں جو اللہ علیم وخبیر کے نظام سے بالکل علیحدہ ہوتا ہے ۔ اور وہ ایسے قوانین بناتے ہیں جو حکیم وخبیر نے نہیں بنائے اور وہ لوگوں کے لئے ایسے نشانات نصب کرتے ہیں جو خالق ارض وسما نے نصب نہیں کئے ۔ معلوم نہیں کب یہ لوگ عقل کے ناخن لیں گے ۔ وہ اپنے اس کبر و غرور سے کب باز آئیں گے ؟ اب ہم اس آیت کریمہ کے متن کی طرف آتے ہیں : (آیت) ”۔ یایھا الذین امنوا لا تقرابو الصلوۃ وانتم سکری حتی تعلموا ما تقولون ولا جنبا الا عابری حتی تغتسلوا “۔ (٤ : ٤٣) ” اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ ۔ نماز اس وقت پڑھنی چاہئے جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو ‘ اور اسی طرح جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک غسل نہ کرلو ‘ الا یہ کہ راستے سے گزرتے ہو “۔ آیت میں اہل ایمان کو جس طرح شراب نوشی کی حالت میں نماز سے روکا گیا ہے ‘ اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی نماز سے روکا گیا ہے الا یہ کہ راستہ سے گزرتے ہو ۔ جنابت کی حالت میں غسل ضروری ہے ۔ لفظ (عابری سبیل) کے مفہوم میں مختلف اقوال ہیں ۔ اسی طرح نماز کے قریب مت جاؤ کے مفہوم میں بھی اختلاف ہے ۔ ایک قول یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں مسجد میں نہیں جانا چاہئے نہ مسجد میں ٹھہرنا چاہئے یہاں تک کہ ایک شخص غسل کرے ۔ الا یہ کہ کوئی مسجد سے محض گزر رہا ہو ۔ بعض لوگوں کے دروازے مسجد نبوی میں کھلتے تھے ‘ اور ان کے گھر کے آنے اور جانے کا راستہ مسجد ہی سے ہو کر گزرتا تھا ‘ ایسے لوگوں کو مسجد سے حالت جنابت میں صرف گزرنے کی اجازت دے دی گئی تھی مگر ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نماز تو بہرحال ممنوع تھی ‘ جب تک غسل نہ کرتے ۔ ایک قول کے مطابق مفہوم یہ ہے کہ اس سے مراد نماز ہے ۔ یعنی یہ ممانعت کی گئی ہے کہ حالت جنابت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک غسل نہ کرلو ‘ ہاں اگر تم مسافر ہو تو پھر بغیر غسل کے تم مسجد میں جا کر نماز ادا کرسکتے ہو مگر تیمم کے بعد ‘ جو غسل کے قائم مقام ہوگا جس طرح پانی نہ ہونے کی شکل میں وضو کی جگہ تیمم جائز ہوتا ہے ۔ پہلا قول زیادہ ظاہر اور قریب الفہم ہے۔ اس لئے کہ دوسرے قول کے مطابق جو تفسیر بیان ہوئی اس میں بیان شدہ صورت کو خود اگلی آیت میں واضح کیا گیا ہے ۔ اگر (عابری سبیل) کی تفسیر یہ کی جائے کہ اس سے مراد مسافر ہیں تو اس صورت میں تکرار لازم ہوگا اور ایک ہی آیت میں تکرار بلاضرورت ہوگا ۔ (آیت) ” وان کنتم مرضی او علی سفر او جآء احد منکم من الغائط اولمستم النسآء فلم تجدوا مآء فتیمموا صعیدا طیبا فامسحوا بوجوھکم وایدیکم ان اللہ کان عفوا غفورا (٤ : ٤٣) ” اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو ‘ یا سفر میں ہو ‘ یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے ‘ یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو ‘ اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلو ‘ بیشک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے ۔ ‘ اس آیت میں مسافر کی حالت کے بارے میں احکام بیان ہوئے ہیں کہ جب کسی کو حاجت غسل لاحق ہوجائے ‘ یا وضو کی ضرورت لاحق ہوجائے ‘ اور وہ نماز ادا کرنا چاہتا ہو ۔۔۔۔۔۔ اسی طرح کوئی مریض ہو ‘ اور اسے وضو کی یا غسل کی ضرورت پیش آجائے یا کوئی قضائے حاجت سے فارغ ہو کر آیا ہو اور اسے وضو کی ضرورت ہو ‘ یا اس نے عورتوں سے لمس کیا ہو ۔۔۔۔۔ ان سب صورتوں میں اگر پانی نہ ملے تو وہ پاک مٹی سے تیمم کرکے نماز پڑھے ۔ الغائط کا مفہوم ہے ۔ ‘ نشیبی جگہ ۔ چونکہ دیہاتی لوگ قضائے حاجت کے لئے نشیبی جگہ کو جاتے ہیں ‘ اس لئے فعل قضائے حاجت کی تعبیر مکان فعل سے کردی گئی ۔ اور (آیت) ” لمستم النسآئ “۔ کی تفسیر میں بھی کئی اقوال ہیں : ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد مباشرت ہے ‘ جس کی وجہ سے غسل واجب ہوتا ہے ۔ دوسرا قولیہ ہے کہ اس سے حقیقی لمس مراد ہے یعنی چھونا ۔ یعنی مرد کے جسم کا کوئی حصہ عورت کے جسم سے مس کرے ۔ بعض فقہی مذاہب کے مطابق اس سے وضو لازم آتا ہے ۔ لیکن بعض کے نزدیک یہ ناقض وضو نہیں ہے ‘ اس کی تفصیلات تو کتب فقہ میں پائی جاتی ہیں ۔ ہم یہاں اجمالا بعض نتائج کا ذکر کرتے ہیں ۔ (الف) لمس سے مطلقا وضو واجب ہے ۔ ّ (ب) لمس سے اس وقت وضو واجب ہوگا جس لامس کے جسم میں اشتہاء پیدا ہوجائے اور اس طرح یہ بھی شرط ہے کہ جس عورت کے ساتھ لمس ہو وہ بھی شہوت انگیزی کے قابل ہو۔ (ج) لمس سے وضو اس وقت واجب ہوگا جب لامس یہ محسوس کرے کہ اس لمس کی وجہ سے اس کا نفس متحرک ہوگیا ہے ۔ (د) لمس سے مطلقا وضو واجب نہیں ہے اور نہ ہی بیوی سے معانقہ کرنے یا بوسہ لینے سے وضو واجب ہوگا ۔ ان اقوال میں سے ہر قول کے قائلین نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اقوال اور افعال سے استدلال کیا ہے جس طرح فقہی مسائل کے استدلال میں بالعموم کیا جاتا ہے ۔ میرے خیال میں (آیت) ” لمستم النسآء “۔ سے بطور کنایہ وہ فعل مراد ہے جس سے غسل لازم آتا ہے اس لئے ان اختلاف کے ذکر کی ضرورت ہی نہیں ہے جو وضو کے سلسلے میں کتب فقہ میں مذکور ہیں ۔ ان تمام حالات میں ‘ چاہے غسل واجب ہو یا وضو واجب ہو اور پانی دستیاب ہو یا پانی دستیاب نہ ہو لیکن اس کا استعمال موجب مضرت ہو اور انسان کے لئے اس کا استعمال ممکن نہ ہو تو وضو کرنے یا غسل کرنے کے بجائے انسان کے لئے تیمم جائز ہے ۔ اور تیمم کا ذکر آیت کے الفاظ (آیت) ” فتیمموا صعیدا طیبا “۔ (٤ : ٤٣) (پس پاک مٹی سے تیمم کرو) میں آتا ہے ۔ تیمم کے لفظی معنی قصد کرنے کے ہیں یعنی پاک مٹی کا ارادہ کرلو ۔ صعید ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو مٹی کی قسم سے ہو مثلا مٹی ، پتھر ‘ دیوار ‘ اگرچہ مٹی سواری کی پشت پر ہو ‘ یا فرش اور دوسری چیزوں پر جن پر غبار ہو اور جب ہاتھ مارا جائے تو غبار اڑ رہا ہو۔ تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں سے پاک مٹی کو تھپکی دے ‘ پھر ہاتھوں کو جھاڑ دے اور چہرے پر مل دے ۔ پھر دوسری تھپکی دے ‘ ہاتھوں کو جھاڑ دے اور ان کو دونوں ہاتھوں پر کہنیوں تک مسح کر دے ۔ اور یا صرف ایک ہی تھپکی سے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو مسح کر دے ۔ (مطابق اختلاف فقہائ) اس سے زیادہ مزید فقہی اختلافات کے لئے یہاں گنجائش نہیں ہے ۔ اس لئے کہ تیمم شروع ہی لوگوں کی آسانی کے لئے ہوا ہے اور یہ آسانی پیدا کرنے کی واضح مثال ہے ۔ (آیت) ” ان اللہ کان عفوا غفورا “۔ (٤ : ٤٣) (بےشک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور معاف کرنے والا ہے) اس اختتامیہ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ اللہ اپنے بندوں کے ساتھ نرمی کرنے والا ہے ۔ وہ ضعیف پر رحمدلی فرماتا ہے ‘ قصوروں کو معاف فرماتا ہے ‘ اور کوتاہیوں کو بخش دیتا ہے ۔ اس سے پہلے کہ ہم اس آیت پر کلام ختم کریں یہاں چند امور پر نظر دوڑانا ضروری ہے ۔ آیت نہایت ہی مختصر ہے لیکن اس پر غور ضروری ہے ۔ مثلا تیمم کی حکمت پر غور ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے دین میں کس قدر نرمی فرمائی ہے ۔ بعض لوگ اسلامی شریعت کی حکمت اور اسلامی عبادات کے اسرار پر جب کلام کرتے ہیں تو وہ اس قدر آگے چلے جاتے ہیں اور احکام کے علل اور حکم بیان کرتے وقت یہ تاثر دیتے ہی کہ گویا انہوں نے شریعت کے تمام رازوں کا استقصا کرلیا ہے اور اب ان احکام اور عبادات کے پیچھے مزید کسی حکمت کی تلاش کی ضرورت نہیں ہے ۔ قرآنی آیات ‘ شرعی احکام اور اسلامی عبادات پر کلام کرنے کا یہ انداز نہایت ہی غیر صحت مندانہ ہے ۔ ہاں یہ اور بات کہ کسی شرعی حکم کی علت اور حکمت خود منصوص ہو اور اس کی صراحت خود شارع نے کردی ہو ۔ مناسب یہ ہے کہ ہم کہیں کہ یہ ہے وہ بات جسے ہم بطور حکمت حکم یا بطور علت حکم سمجھ سکے ہیں ۔ ایسے مزید اسرار بھی ہو سکتے ہیں کہ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہم پر ان کو منکشف نہ کیا ۔ صرف اسی طرح ہم عقل انسانی کو اپنے صحیح مقام تک محدود رکھ سکتے ہیں شرعی نصوص کے حوالے سے بغیر افراط اور تفریط کے اور اپنے دائرے اور حدود کے اندر رہتے ہوئے ۔ میں یہ کہوں گا کہ بعض اہل اسلام لوگوں کے سامنے آیات و احادیث پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی متعین حکمت بھی بیان کرتے ہیں ‘ ان لوگوں میں بعض مخلصین بھی شامل ہیں یہ حکمت انسانی علم یا دور جدید کے سائنسی اکتشافات پر مبنی ہوتی ہے ۔ یہ بات بذات خود کوئی بری بات نہیں ہے لیکن اس حکمت کو اپنے حدود کے اندر رہنا چاہئے ۔ وہ حدود یہ ہیں جس کی طرف گزشتہ سطور میں ہم نے اشارہ کیا ہے ۔ اکثر اوقات اس بات کا ذکر کیا جاتا ہے کہ نماز سے پہلے وضو اس لئے فرض کیا گیا ہے کہ یہ صفائی کا ایک ذریعہ ہے ۔ یہ مقصد بھی پیش نظر ہو سکتا ہے لیکن یہ کہنا کہ وضو سے مقصود صرف صفائی ہی ہے اور کچھ نہیں تو یہ نہج کلام غیر صحت مندانہ ہوگا اور ویسے بھی یہ کوئی صحیح طرز استدلال نہیں ہے ۔ اس لئے کہ اب ایسا وقت بھی آگیا ہے کہ بعض نام نہاد دانشور یہ کہنے لگے ہیں کہ صفائی حاصل کرنے کا یہ نہایت ہی ابتدائی تصور اور طریقہ تھا ‘ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ آج کل صحت وصفائی کے دوسرے ذرائع بہت ہی عام ہیں ۔ آج لوگ صفائی وصحت کو اپنے روز مرہ کے پر ورگرام کا حصہ بنا رہے ہیں ۔ اگر وضو کا مقصد صرف حصول صفائی ہے تو اب وضو کی ضرورت کیا ہے بلکہ اب تو نماز کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ اکثر لوگ نماز کی حکمت کے سلسلے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ ورزش کی حرکات ہیں جس سے پورا جسم حرکت کرتا ہے بعض لوگوں نے یہ لکھا ہے کہ نماز کی وجہ سے انسان کی زندگی منظم ہوجاتی ہے اور وہ ایک منظم زندگی گزارنے کا عادی ہوجاتا ہے کیوں کہ نماز مقررہ وقت پر ادا ہوتی ہے اور اس کے اندر مقررہ انداز میں رکوع اور سجود ہوتے ہیں ۔ اس میں صفیں اور امامت ہوتی ہے ۔ یہ حکمت بھی ہوتی ہے کہ نماز کے ذریعے انسان خدا تک پہنچتا ہے اور اللہ کے ساتھ راز ونیاز کی باتیں ہوتی ہیں ۔ یہ تمام حکمتیں مقصود ہو سکتی ہیں لیکن ہم یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ ان میں سے کونسی حکمت مراد ہے یا یہی حکمت مقصود ہے ؟ اگر ہم کوئی بات متعین کرکے کہیں تو یہ انداز غیر صحت مندانہ ہوگا اس لئے کہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ بعض لوگوں نے یہ کہا کہ نماز کی ورزشی حرکات کی اب کیا ضرورت ہے ۔ اب تو ورزش ایک فن بن چکی ہے اور ہر شخص اس پر عمل کرسکتا ہے ۔ اسی طرح یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اب محض زندگی کو منظم کرنے کے لئے ہمیں نماز کی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ نماز سے بھی زیادہ فوجی نظام کے ذریعے زندگی کو منظم اور باقاعدہ بنایا جاسکتا ہے ۔ بعض لوگ تو ایسے پیدا ہوگئے جنہوں نے یہ قرار دیا ہے کہ تعلق باللہ کے لئے بھی نماز کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اتصال باللہ بذریعہ تنہائی اور مراقبہ بھی ممکن ہے اور اب نماز جیسی ورزشی حرکات کی ضرورت نہیں ہے ‘ اس لئے کہ جسمانی حرکات بعض اوقات روحانی تصور اور مراقبے کی راہ میں حائل ہوتی ہیں ۔ ان خطوط پر اگر ہم ہر عبادت اور ہر حکم کے اسرار و رموز متعین کرتے جائیں اور ہر حکم کی علت اپنے فہم وادراک سے متعین کرنے لگیں یا جدید سائنسی اکتشافات کے اندر حکمتوں کی تلاش کریں اور پھر یہ اعلان کریں کہ یہی وہ حکمت ہے جو اس حکم کے اندر پنہاں ہے یا اس حکم کا یہی سبب اور علت ہے تو یقینا ہم صحت مند لائن سے ہٹ جائیں گے اور ان لوگوں کے لئے راہ کھول دیں گے جو نام نہاد دانشور ہیں ‘ اور پھر خود ہماری یہ قرار دادیں اور فیصلے ‘ ضروری نہیں ہے کہ درست ہوں ۔ ان میں غلطی بھی ممکن ہے خصوصا جب ہم ان حکمتوں کو سائنسی اکتشافات سے مربوط کردیں ‘ اس لئے کہ سائنسی علوم ونظریات آئے دن بدلتے رہتے ہیں اور ہر وقت یہ نظریات تصحیح اور تبدیلی کے قابل ہوتے ہیں اور ان میں ترمیم وتنسیخ کا یہ عمل مسلسل جاری رہتا ہے ۔ یہاں زیر بحث موضوع تیمم ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وضو اور غسل کی حکمت صرف نظافت ہی نہیں ہے ۔ اگر یہی بات ہوتی تو ان دونوں کی جگہ تیمم نہ لیتا ۔ کیونکہ اس سے کوئی صفائی حاصل نہیں ہوتی ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم نظافت کے علاوہ بھی وضو اور غسل کی کوئی حکمت تلاش کریں جو وضو اور غسل کی طرح تیمم میں بھی ہو۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہم خود اس غلطی کا ارتکاب کریں جس کی نشاندہی ہم خود کر رہے ہیں ۔ لیکن ہم یہ کہیں گے کہ ہو سکتا ہے کہ حکمت یہ ہو کہ انسان اپنے آپ کو نفسیاتی اعتبار سے نماز کے لئے تیار سمجھے ۔ اور یہ تیاری کسی سنگل پر مبنی ہو اور اس سگنل کے ذریعہ انسان اپنی روز مرہ کی حرکات و سکنات کو ترک کرکے اللہ کے دربار میں حاضری اور ملاقات کی فضا میں داخل ہوجائے اور وضو ‘ غسل اور تیمم اس داخلہ کے لئے سگنل ہوں اور اگر وضو اور غسل نہ ہو تو تیمم ہی سگنل ہوجائے ۔ اصل حقیقت تو اللہ تعالیٰ کے کامل اور ہر چیز پر حاوی علم ہی میں ہے ‘ جو انسان کی اندورنی پوشیدہ باتوں پر بھی محیط ہے ۔ انسان کے طور طریقوں اور خفیہ راہوں سے وہی باخبر ہے ‘ جو لطیف وخبیر ہے ۔ ہمارا فرض تو یہ ہے کہ ہم اللہ کے احکام کی اطاعت نہایت ہی ادب واحترام سے کریں جو نہایت ہی برتر اور بالا ہے اور عظیم اور بزرگ ہے ۔ یہاں ہمارے لئے دوسرا لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اسلامی نظام میں نماز کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ اسلام ہر قسم کے عذر اور رکاوٹ کو دور کرنے کی سعی کرتا ہے ۔ تیمم اس سلسلے کی ایک واضح مثال ہے کہ وضو اور غسل کی جگہ اس کی اجازت دی گئی جبکہ مشکلات ہوں ۔ یہ ایک واضح مثال ہے جس سے معلوم ہوتا کہ اسلام کہ ہر معاملے میں آسانیاں پیدا کرتا ہے ۔ مثلا اگر پانی نہ ہو یا بیماری ہو یا پانی کم ہو اور پینے کی ضروریات سے زیادہ نہ ہو ۔ سفر میں بعض اقوال کے مطابق پانی موجود ہونے کے باوجود تیمم جائز ہے ۔ یہ باتیں ذہن میں رکھتے ہوئے اور اسی سورت میں صلوۃ الخوف کی کیفیات کا مطالعہ کرتے ہوئے ‘ خصوصا میدان جنگ میں ‘ یہ بات بڑی سہولت سے معلوم ہوجاتی ہے کہ اسلامی نظام حیات نماز کو کس قدر اہمیت دیتا ہے ۔ مسلمان نماز سے کسی صورت میں بھی اور کسی وجہ سے بھی جدا نہیں ہو سکتا ۔ مرض میں بھی نماز کی ادائیگی کے لئے یہ سہولت پیدا کی گئی ہے کہ بیٹھ کر پڑھا جائے ۔ بصورت معذوری ایک پہلو پر لیٹ کر بھی پڑھی جاسکتی ہے اور اگر حرکت ممکن ہی نہ ہو تو آنکھوں کے اشارے سے بھی نماز ادا ہو سکتی ہے ۔ یہ خدا اور بندے کے درمیان ایک رابطہ ہے ۔ ایک ایسا رابطہ کہ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتے کہ کسی طرح بھی ایک مومن کا خدا کے ساتھ یہ رابطہ ٹوٹ جائے اس لئے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ خود بندے کو اس رابطے کی ضرورت ہے ۔ اللہ تو دونوں جہانوں سے مستغنی ہے ۔ لوگوں کی نماز و عبادت سے اس کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ فائدہ اگر ہے تو بندے کا ہے کہ وہ نماز سے سلجھ جاتا ہے ۔ یہ بھی بندوں کا فائدہ ہے کہ وہ اللہ سے رابطہ قائم کرلیں اور اپنی مشکلات میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں ۔ ان کو دلی خوشی نصیب ہو ‘ ان کے جسم اور شخصیت میں نورانیت پیدا ہو ‘ ان کو یہ شعور اور احساس ہو کہ وہ اللہ کی حفاظت میں ہیں ‘ اس کے قریب ہیں ‘ اس کی نگہبانی میں ہیں اور وہ ایسی راہ پر ہیں جو ان کی فطرت کے عین مطابق ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی فطرت کا سبب سے زیادہ علم ہے اور اللہ تعالیٰ کو یہ بھی علم ہے کہ ان کے لئے اور ان کی فطرت کے لئے کیا کیا مفید ہے اور کیا کیا غیر مفید ہے ؟ اس لئے کہ وہ خالق اور صانع ہے اور اپنی مصنوعات اور مخلوقات سے وہ اور لوگوں کے مقابلے میں زیادہ خبر دار ہے ۔ وہ نہایت ہی باریک بین اور بصیر ہے ۔ اس آیت کی بعض دیگر تعبیرات میں بھی ہمارے لئے ایک سبق ہے ۔ اگرچہ یہ نہایت ہی مختصر آیت ہے لیکن اس میں بہترین انداز تعبیر کے ساتھ معانی کا سیل رواں نظر آتا ہے قضائے حاجت کے عمل کے لئے (آیت) ” او جآء احدمنکم من الغائط “۔ (٤ : ٤٣) (تم میں سے کوئی نشیبی جگہ سے آیا ہو) کے الفاظ آئے ہیں ۔ یہ نہ کہا کہ تم نے یہ فعل کیا ہو ‘ صرف یہ کہا کہ تم نشیبی جگہ سے واپس آئے ہو ۔ اشارہ وکنایہ اس طرف ہے کہ تم قضائے حاجت سے آئے ہو ۔ اس میں بھی مخاطبوں سے نہیں کہا کہ تم آئے ہو بلکہ تم میں سے کوئی شخص آیا ہو (آیت) ” او جآء احدمنکم من الغائط “۔ (٤ : ٤٣) کہا ہے ۔ یہ نہیں کہا (جئتم من الغآئط) قرآن کے الفاظ زیادہ ادیبانہ اور مہذبانہ ہیں اور ان میں کنایہ لطیف ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ انسانوں کو اپنے درمیان اسی طرح کی سلجھی ہوئی گفتگو کرنا چاہئے ۔ (بہت طویل ہونے کی وجہ سے اس آیت کی مکمل تفسیر شامل نہیں کی جا سکی۔ ہم اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ برائے مہربانی اس آیت کی تفسیر کا بقیہ حصہ فی ظلال القرآن جلد سے پڑھیں)  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حالت نشہ میں نماز پڑھنے کی ممانعت اس آیت شریفہ میں اولاً تو یہ فرمایا کہ نشہ کی حالت میں نماز کے قریب مت جاؤ اگر کوئی حالت نشہ میں ہو تو اس وقت تک نماز نہ پڑھے جب تک کہ ہوش نہ آجائے اور یہ نہ جان لے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ ابتداء اسلام میں جب تک شراب پینا حرام قرار نہیں دیا گیا تھا اس عرصہ میں ایک ... واقعہ پیش آیا جو حضرت علی (رض) سے مروی ہے انہوں نے بیان فرمایا کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے کھانا تیار کیا اور ہم لوگوں کو کھانے پر بلایا، کھانا کھلایا اور شراب پلا دی۔ شراب نے اپنا اثر دکھایا پینے والوں کو نشہ آگیا اور اسی وقت نماز کا وقت ہوگیا۔ حاضرین نے مجھے امامت کے لیے آگے بڑھا دیا میں نے (قُلْ یٰٓا اَیُّھَا الْکَافِرُوْنَ ) پڑھی جس میں (وَ نَحْنُ نَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ) پڑھ دیا (جس سے مفہوم بدل گیا اور معنی الٹ گیا) اس پر اللہ جل شانہ نے یہ حکم نازل فرمایا کہ اے ایمان والو ! نماز کے قریب نہ جاؤ اس حال میں کہ تم نشہ میں ہو جب تک یہ جان لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو (اخرجہ الترمذی فی تفسیر سورة النسآء وقال حسن غریب صحیح) اس کے بعد قطعی طور پر شراب بالکل حرام کردی گئی جس کا ذکر سورة مائدہ کی اس آیت میں ہے۔ (یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ ) لباب النقول میں دوسرا سبب نزول یوں نقل کیا ہے کہ حضرت اسلع بن شریک (رض) نے بیان فرمایا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کا کجاوہ باندھا کرتا تھا ایک رات مجھ پر غسل فرض ہوگیا۔ ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے سے موت یا مرض کا اندیشہ ہوگیا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا ذکر کیا تو اللہ تعالیٰ نے آیت (لاَ تَقْرَبُوا الصَّلوٰۃَ وَ اَنْتُمْ سُکَاری) (آخر تک) نازل فرمائی (جس میں تیمم کرنے کی اجازت دی گئی) ۔ تیمم کے مسائل : یہ پہلی آیت ہے جس میں تیمم کرنے کی اجازت مذکور ہے۔ دوسری آیت تیمم سورة مائدہ میں ہے جو دوسرے رکوع کی ابتداء میں ہے اس آیت میں وضو کا طریقہ بھی بتایا ہے اور تیمم کا طریقہ بھی۔ دونوں آیتوں کے ملانے سے معلوم ہوا کہ پانی نہ ہونے کی صورت میں یا مریض یا مسافر ہونے کی حالت میں حدث اکبر اور حدث اصغر دونوں سے پاک ہونے کے لیے تیمم کرنا درست ہے، غسل فرض ہوجائے تو اس کو حدث اکبر اور ٹوٹ جائے تو اسے حدث اصغر کہا جاتا ہے اور دونوں آیتوں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدث اکبر ہو یا حدث اصغر ان کے ہوتے ہوئے نماز پڑھنا ممنوع ہے اور چونکہ تیمم کی اجازت دے دی گئی ہے اس لیے پانی نہ ہونے کا عذر بنا کر نماز چھوڑ دینا جائز نہیں ہے، جیسے حدث اکبر یا حدث اصغر ہوتے ہوئے نماز پڑھنا حرام ہے اس طرح سے نماز کو قصداً و عمداً اس کے وقت سے مؤخر کردینا بھی حرام ہے۔ لفظ ولا جنباً میں غسل فرض ہونے کی حالت بیان فرمائی۔ اور (اَوْجَآءَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآءِطِ ) میں حدث اصغر کی حالت بیان فرمائی۔ اَلْغَاءِط نشیبی زمین کو کہتے ہیں جس میں قضائے حاجت کے لیے جاتے ہیں۔ لفظ (اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ ) سے حضرت علی و حضرت ابن عباس (رض) کے نزدیک حدیث اکبر کی حالت بیان کرنا مقصود ہے لٰمَسْتُمْ کا اصل معنی چھونے کا ہے لیکن ان حضرات نے اس کو بطور کنایہ جامَعْتُمْ کے معنی میں لیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے اس کو اپنے حقیقی معنی پر رکھا ہے وہ فرماتے ہیں کہ عورت کو بغیر حائل کے چھونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ حضرت امام شافعی (رض) اور بعض دیگر حضرات کا بھی یہی مذہب ہے اور حضرت امام ابوحنیفہ (رض) نے فرمایا کہ عورت کے چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور لٰمَسْتُمُ جَامَعْتُمْ کے معنی میں ہے جیسا کہ حضرت علی اور حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا۔ حضرت عائشہ (رض) نے بیان فرمایا کہ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نماز پڑھتے رہتے تھے۔ اور میں آپ کے سامنے جنازہ کی طرح لیٹی رہتی تھی یہاں تک کہ آپ وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو میرے پاؤں کو ہاتھ لگا دیتے تھے۔ (رواہ النسائی صفحہ ٣٨) حضرت امام ابوحنیفہ (رض) نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ عورت کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا جب حدیث سے یہ مسئلہ ثابت ہوگیا تو آیت شریفہ میں جو اَوْلٰمَسْتُمْ وارد ہوا ہے اس کا معنیٰ جَامَعْتُمْ متعین ہوگیا۔ تین صورتوں میں تیمم کرنے کی اجازت معلوم ہوئی اول یہ کہ پانی موجود نہ ہو دوم یہ کہ مریض ہو، سوم یہ کہ مسافر ہو، ان سب کی تفصیلات اور توضیحات کتب فقہ میں مذکورہ ہیں مختصر طریقہ پر یہ جان لینا چاہیے کہ پانی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ نمازی جہاں بیٹھا یا لیٹا ہے اسی جگہ پانی موجود ہو۔ قریب میں اگر پانی ہو تو پانی کا طلب کرنا اور ضو کرنا لازم ہے، گھر میں یا بستی میں عموماً پانی ہوتا ہے۔ کنوئیں ہوتے ہیں نل ہوتے ہیں۔ عام طور پر قیمتاً یا بلا قیمت پانی مل جاتا ہے۔ ان صورتوں میں پانی تک پہنچ کر وضو کرے یہ سمجھ کر کہ میرے گھر میں پانی نہیں ہے غسل یا وضو کی جگہ تیمم کرنا درست نہیں ہے۔ اگر کنوئیں پر کھڑا ہے لیکن ڈول رسی نہیں ہے تو تیمم کرسکتا ہے۔ اگر پانی کہیں بھی نہیں ہے تو مجبوراً تیمم کرنا ہی لازم ہوگا، مریض کو بھی تیمم کرنے کی اجازت ہے لیکن ہر مریض کو نہیں، بعض امراض تو ایسے ہوتے ہیں جن میں پانی کا استعمال مضر ہوتا ہی نہیں۔ بلکہ مفید ہوتا ہے، سخت سردی ہو یا پانی بہت ٹھنڈا ہو گرم کرنے کی کوئی صورت نہ ہو، سخت مریض ہوجانے کا یا مرض بڑھ جانے یا کسی عضو یا جان کے تلف ہوجانے کا غالب اندیشہ ہو تو تیمم کرے، اسی طرح کوئی شخص سفر میں ہے اور پانی موجود نہیں ہے تو وہ بھی تیمم کرے۔ اس میں کچھ تفصیل ہے جو کتب فقہ میں مذکورہ ہے۔ مثلاً آس پاس قریب میں پانی ہو تو تلاش کرے اپنے ساتھیوں سے طلب کرے اگر پانی قیمتاً مل جاتا ہو اور مناسب قیمت پر یا کچھ زیادہ قیمت میں ملتا ہو تو حسب ضرورت پانی خرید کر غسل یا وضو کرے۔ تیمم امت محمدیہ علی صاحبھا الصلوٰۃ والتحیہ کی خصوصیات میں سے ہے۔ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مجھے انبیاء کرام (رض) پر چھ چیزوں کے ذریعہ فضیلت دی گئی۔ اول مجھے جوامع الکلم عطا کیے گئے۔ دوم رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی (کہ اللہ تعالیٰ نے دشمنوں کے دلوں میں میرا رعب ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے حملہ آور ہونے سے ڈرتے ہیں) سوم میرے لیے مال غنیمت حلال کردیا گیا (جو کافروں سے جنگ کے موقعہ پر ہاتھ لگتا ہے) چہارم ساری زمین میرے لیے سجدہ گاہ یعنی نماز پڑھنے کی جگہ بنا دی گئی ہے اور ساری زمین میرے لیے پاک کرنے والی بنا دی گئی ہے۔ (کیونکہ اگر پاک مٹی سے تیمم کرلیا جائے، جبکہ شرائط تیمم متحقق ہوں تو اس سے وہی پاکی حاصل ہوتی ہے جو وضو اور غسل سے حاصل ہوتی ہے) پنجم میں ساری مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں (آپ سے پہلے انبیاء کرام (علیہ السلام) خاص اپنی قوموں کی طرف بھیجے جاتے تھے) ششم انبیاء کرام (علیہ السلام) کی آمد میری آمد پر ختم کردی گئی، اور میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح ٥١٢) اس حدیث میں چھ فضیلت والی چیزوں کا ذکر ہے دوسری احادیث میں اور بہت سے فضائل مذکور ہیں۔ حضرت ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پاک مٹی مسلمان کو پاک کرنے والی ہے، اگرچہ دس سال تک پانی نہ ملے۔ پس جب پانی مل جائے تو اسے استعمال کرے۔ (رواہ الترمذی) تیمم کا طریقہ : پھر تیمم کرنے کا طریقہ بتایا اور فرمایا (فَامْسَحُوْا بِوُجُوْھِکُمْ وَ اَیْدِیْکُمْ ) (پس مسح کرو اپنے چہروں اور ہاتھوں کا) سورة مائدہ میں اس کے آگے لفظ مِنْہُ بھی ہے یعنی مٹی سے اپنے چیزوں اور ہاتھوں کا مسح کرلو۔ احادیث شریفہ میں وارد ہوا ہے کہ مٹی پر ہاتھ مار کر ایک مرتبہ پورے چیزہ کا مسح کیا جائے اور پھر دوسری دفعہ مٹی پر ہاتھ مار کر دونوں ہاتھوں کا مسح کہنیوں تک کرلیا جائے یعنی جہاں تک وضو میں ہاتھوں کو دھویا جاتا ہے وہاں تک دونوں ہاتھوں کا مسح کیا جائے۔ تیمم میں نیت بھی شرط ہے اگر کسی نے کوئی عمارت گرائی اس سے چہرہ اور ہاتھ مٹی میں بھر گئے تو اس سے تیمم نہ ہوگا۔ پھر آخر میں فرمایا (اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا غَفُوْرًا) (بلاشبہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے) وہ بخشتا اور معاف کرتا ہے اس نے احکام میں آسانی بھی دی ہے پانی نہ ہونے یا مسافر و مریض ہونے کی حالت میں تیمم کو مطہر بنا دیا اور حدث اکبر و حدث اصغر دونوں کے لیے تیمم کا طریقہ مشروع فرما دیا جو ایک ہی طریقہ ہے دونوں کے تیمم میں کوئی فرق نہیں ہے۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

33 یہ امر مصلح ہے چودہ امور انتظامیہ برائے رعیت بیان کر کے فرمایا صرف ایک اللہ کی عبادت کرو شرک سے بچو۔ اس کے بعد احسان کرنے اور ظلم سے بچنے کی تلقین فرمائی اور زجر و تخویف کے ذریعے احسان و انفاق پر اکسایا اور سب سے آخر میں امر مصلح یعنی نماز کا ذکر فرمایا کیونکہ نماز احسان کرنے ظلم و حق تلفی سے بچن... ے اور توحید پر قائم رہنے میں ممد و معاون ہے نماز سے دلوں میں الفت و محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے خصوصاً نماز با جماعت کی برکت سے دلوں کی تمام کدورتیں صاف ہوجاتی ہیں اور آدمی اپنے بھائی بندوں اور رشتہ داروں پر آمادہ انعام و احسان ہوجاتا ہے جیسا کہحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے سَوُّوْا صُفُوْفَکُمْ او لیخالفن اللہ بین قلوبکم (مشکوۃ ص 97 بحوالہ مسلم) یعنی صفیں سیدھی کیا کرو ورنہ تمہارے دلوں میں باہمی نفرت و عداوت پیدا ہوجائے گی اس سے معلوم ہوا کہ نماز باجماعت ادا کرنے اور صفیں سیدھی رکھنے سے دلوں میں الفت پیدا ہوگی۔ اسی طرح نماز کی پابندی سے نمازی کے دل میں گناہوں سے نفرت پیدا ہوجاتی ہے اور وہ متقی بن جاتا ہے۔ حدیث میں ہے جب انسان نماز میں قیام کرتا ہے تو گویا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو کر عاجزی کر رہا ہے اور اس پر اللہ کی رحمت برس رہی ہے، جب رکوع میں جاتا ہے تو رحمت خداوندی کے دریا میں غوطہ لگانے کیلئے تیار ہوجاتا ہے اور جب سجدہ میں جاتا ہے تو گویا دریائے رحمت میں غوطہ لگا رہا ہے اور گویا خدا کے قدموں پر سر رکھدیا ہے پھر جس طرح قدموں پر گرے ہوئے سے کہا جاتا ہے کہ اب سر اٹھاؤ اسی طرح باری تعالیٰ نے حکم دیا کہ اب سر اٹھالے وہ شخص اٹھا کر پھر دوبارہ قدموں پر گر پڑتا ہے (کنز العمال) بدن کی طہارت اور وضو چونکہ نماز کے مصحح ہیں اور ان کے سوا نماز جائز نہیں ہوسکتی اس لیے نماز کے ساتھ بدن کی طہارت اور وضو کے احکام بیان کردئیے گئے اس طرح طہارت بھی بالواسطہ احسان کرنے پر ممد ہے۔ 34 حَتّیٰ تَغْتَسِلُوْا۔ جُنُباً سے متعلق ہے اور عَابِرِیْ سَبِیْلٍ سے مسافرین مراد ہیں۔ الا ان تکونوا مسافرین (مدارک ج 1 ص 176) اور یہ ما قبل سے مستثنی ہے یعنی حالت جنابت میں نماز کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ غسل کرلو البتہ اگر تم حالت سفر میں جنبی ہوجاؤ اور پانی نہ ملے تو تیمم کرلو۔ اس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔ یا یہاں صنعت است خدام کے ماتحت حتی تعلموا ما تقولون تک الصلوۃ سے نماز مراد ہے اور وَ لَا جُنُباً میں الصلوۃ سے مواضع الصلوۃ یعنی مسجدیں مراد ہیں۔ اور عابری سبیل سے مسجدوں سے گذرنا مراد ہے مطلب یہ کہ بحالت جنابت تم مسجد سے گذر سکتے ہو جیسا کہ امام شافعی کا مذہب ہے وَ لَا جُنُباً ای و لا تقربوا المسجد جنبا الا عابری سبیل الا مجتازین فیہ (مدارک) اَوْ جَاءَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِنَ الْغَائِطِ ۔ یہاں او بمعنی واؤ حالیہ ہے کیونکہ اگر او اپنے اصل معنی پر رہے اس سے لازم آئیگا کہ مریض اور مسافر پر بغیر حدث بھی تیمم ضروری ہے حالانکہ ایسا نہیں قال الرازی معناہ وجاء حتی لا یلزم المریض و المسافر التیمم بلا حدث (مدارک ج 1 ص 212) بعض نے کہا ہے کہ یہاں او زائدہ ہے اور بعض نے اس سے قبل کوئی مناسب معطوف علیہ محذوف مانا ہے لیکن سب سے اولی یہ ہے کہ او کبھی تغایر مفہوم کیلئے بھی آتا ہے جیسا کہ مسلم الثبوت میں ہے۔ قالہ الشیخ الانور (رح)۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اے ایمان والو جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک کہ جو کچھ تم زبان سے کہتے ہو اس کو سمھنے نہ لگو نماز کے قریب نہ جائو یعنی اس وقت تک کہ دماغ صحیح نہ ہوجائے اور جو منہ سے کہتے ہو اس کو سمجھنے نہ لگو نماز مت پڑھو اور اسی طرح جب تم جنابت کی حالت میں ہو تو بھی اس وقت تک نماز پڑھو جب تک تم غسل نہ ... کرلو مگر یہ کہ تم مسافر ہو تو مسافر کے غسل کا حکم آگے آتا ہے اور اگر تم کبھی بیمار ہو یا کبھی سفر میں ہو اور غسل کی یا وضو کی ضرورت پیش آجائے اور یا بغیر مرض اور سفر کے تم میں سے کوئی شخص جائے ضرورت سے فارغ ہو کر آئے اور تم کو وضو کی ضرورت پیش آجائے یا تم نے عورتوں سے قربت کی ہو اور ان سے ملے ہو اور تم کو غسل کی ضرورت پیش آجائے پھر تم ان تمام صورتوں میں پانی کے استعمال پر قدرت نہ پائو یعنی اس بنا پر قدرت نہ ہو کہ پانی ملتا نہیں یا ملتا ہے تو اس کا استعمال سخت ضرر رساں ہے یا کوئی درندہ اور کوئی ظالم پانی تک پہنچنے نہیں دیتا یا دور بہت ہے تو ایسی حالت میں تم پاک زمین کا قصد کرو اور اس زمین پر دوبارہ ہاتھ مار کر اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کا مسح کرلیا کرو یعنی ایک دفعہ زمین پر ہاتھ مار کر منہ پھیر لو اور دوسری دفعہ ہاتھ مار کر کہنیوں تک ہاتھوں پر پھیرلیا کرو بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑا معاف کرنے والا اور بڑا بخشنے والا ہے اسی لئے وہ تم کو ایسے آسان حکم دیتا ہے جن کے بجا لانے میں تم کو کوئی وقت اور دشواری نہ ہو اور ج کام تم پانی سے کرتے ہو معذوری کے وقت خاک سے کرلو۔ (تیسیر) دوسرے پارے میں ہم شراب کے متعلق مفصل عرض کرچکے ہیں اور وہاں ہم نے بتایا تھا کہ یسئلونک عن الخمرو المیسر کی آیت جب نازل ہوئی تو حضرت عمر نے دعا کی یا اللہ اس خمر کے متعلق اور تفصیلی بیان نازل فرما چناچہ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی اس پر بھی حضرت عمر نے یہی فرمایا کیونکہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ اوقات نماز میں شراب نہ پیو کیونکہ نمازتو مئوخر ہو نہیں سکتی اس کو تو اپنے وقت میں ادا کرنا ہوگا اور حالت سکر میں نماز کے قریب جانے کی ممانعت آگئی جب تک سکردو ورنہ ہو اور آدمی اپنے منہ کی کہی بات کو سمجھنے نہ لگے نماز نہ پڑھے اور نہ معلوم نشہ اترنے تک نماز کا وقت فوت ہوجائے لہٰذا اوقات صلوۃ میں شراب نہ پی جائے۔ اس آیت میں بھی چونکہ عام حرمت کا اعلان نہ تھا اس لئے حضرت عمر نے مکرر دعا کی اور اس کے بعد سورة مائدہ کی آیت نازل ہوئی شان نزول سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف کے ہاں دعوت تھی وہاں جب دستور شراب پی گئی اتنے میں مغرب کی نماز کا وقت آگیا حضرت عبدالرحمٰن یا حضرت علی یا کوئی اور صاحب امام بنے قل یا یھا الکافرون نماز میں پڑھی لیکن لا اعبد کی جگہ اعبد پڑھ گئے اور نحن نعبد ماتعبدون پڑھ دیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور سکر کی حالت میں نماز پڑھنے سے منع کردیا گیا۔ حضرت انس کی حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص اونکھنے لگے تو اس کو چاہئے کہ جا کر سو رہے یہاں تک کہ وہ سمجھنے لگے کہ وہ کیا پڑھتا ہے مطلب یہ ہے کہ سکر ہو یا نیند کا غلبہ ہو اور آدمی یہ نہ سمجھ سکے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے تو اس وقت نماز نہ پڑھے اور جس طرح سکر یا نیند کی حالت میں نماز کا پڑھنا اس وقت تک ممنوع ہے جب تک آدمی اپنے منہ کی بات نہ سمجھ لے ۔ اسی طرح جس پر غسل واجب ہو وہ بھی اس وقت تک نماز نہیں پڑھ سکتا جب تک غسل نہ کرلے۔ لہٰذا اس مسئلے کو بھی اسی کے ساتھ ذکر فرمایا اور چونکہ مریض اور مسافر کو جنابت اور وضو میں تمیم کی رعایت دینی تھی اس لئے اس رعایت کا بھی اعلان فرمایا، ہم نے تیسیر میں لفظی ترجمہ کا کافی خلاصہ کردیا ہے آیت زیر بحث میں چونکہ عایری سبیل اور علی سفر دو مرتبہ آ گای ہے اس لئے لوگوں کو ترجمہ میں اشکال ہوتا ہے حالانکہ بات صرف اتنی ہے کہ چونکہ آگے میرض اور مسافر کو پانی نہ ملنے کی صورت میں تمیم تعلیم کرنا تھا اس لئے جنب کے ساتھ عابری … استثنا فرما دیا تاکہ جنابت کے غسل اور مریض مسافر کے تمیم میں کسی کو شبہ نہ ہوجائے لہٰذا مطلب یہ ہے کہ مسلمانو ! نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز نہ پڑھو جب تک منہ کہی بات سمجھنے نہ لگو اور جنابت کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز نہ پڑھو جب تک غسل نہ کرلو مگر مسافر کا حکم اس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ وہ ہم آگے بیان کریں گے۔ اب آگے فرمایا اور اگر تم بیمار ہو یا مسافر ہو یعنی وہ مسافر جس کو ہم مستثنیٰ کرچکے ہیں اور یہ مریض اور مسافر پانی کے استعمال پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔ مریض تو بیماری کی وجہ سے اور مسافر اپنے سفر کی وجہ سے کہ پانی بہت دور ہے یا تم میں مریض اور مسافر نہ ہو بلکہ ویسے ہی تم میں سے کسی کا وضو ٹوٹ جائے یا نہانے کی حاجت ہوجائے۔ وضو ٹوٹنے کی صورت یہ ہے کہ پیشاب اور پاخانہ وغیرہ سے فارغ ہوا ہو اور نہانے کی حاجت کی صورت یہ کہ بیوی سے قربت کی ہو۔ بہرحال ! مسافر کو پانی نہ ملے تب اور بیمار کو پانی ضرر رساں ہو تب اور تندرستی کی حالت میں گھر بیٹھے ہو اور وضو یا غسل کی ضرورت ہو اور پانی میسر نہ آئے تب ان سب حالتوں میں پاک زمین سے تمیم کرلیا کرو جس کی صورت یہ ہے کہ دو بار زمین پر ہاتھ مار کر ایک دفعہ منہ پھیرلیا کرو اور دوسری دفعہ کہنیوں تک ہاتھوں پر پھیرلیا کرو یہ اللہ تعالیٰ کی معافی اور بخشش ہے کہ وہ تم پر آسان احکام جاری کرتا ہے غالباً اس تفصیل کے بعد آیت کا مطلب سمجھ لینے میں کوئی اشکال نہ رہا ہوگا۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں اس آیت میں ذکر ہے تمیم کا پہلے جو مذکور ہوا کہ کافر آخرت میں آرزو کریں گے کہ خاک میں مل جاویں خاک انسانوں کی پیدائش ہے اور اپنی پیدائش کی طرف جانا گناہوں سے بچائو ہے اس واسطے مٹی ملنے سے بھی طہارت فرمائی۔ (فائدہ) پہلے حکم فرمایا کہ نشہ میں نماز کے پاس نہ جائو ۔ یہ حکم جب تھا کہ نشہ حرام نہ ہوا تھا لیکن نماز سے مانع ٹھہرا تھا اور اگر اب نیند سے بےہوش ہو یا مرض سے کہ اپنے منہ کا لفظ نہ سمجھے تو اس حالت کی نماز درست نہیں پھر قضا کرے۔ (فائدہ) پھر فرمایا کہ جنابت میں نماز ک پاس نہ جائو جب تک غسل نہ کرو مگر راہ چلتے یعنی سفر میں کہ اس حکا حکم آگے ہے پھر فرمایا اگر پانی کا عذر ہو اور طہارت ضرور ہو تو زمین سے تمیم کرو پانی کا عذر تین صورت سے بتایا اور طہارت کا ضرور ہونا دو صورت سے ایک صورت پانی کے عذر کی یہ کہ مریض ہو یا پانی ضرر کرتا ہو دوسری یہ ہے کہ سفر درپیش ہے پانی پینے کو رکھا ہے آگے دور تک نہ ملے گا تیسری یہ کہ پانی موجود نہیں اس تیسری کے ساتھ دو صورتیں طہارت کی ضرورت کی فرمائیں ایک یہ کہ شخص جائے ضرور سے آیا وضو کی حاجت ہے۔ دوسرے یہ کہ عورت سے لگا غسل کی حاجت ہے۔ (فائدہ) اب تمیم کا طریق یہ کہ پاک زمین پر دونوں ہاتھ مارے پھر منہ کوئل لیا تمام پھر دونوں ہاتھ مارے پھر ہاتھوں کو مل لیا کہنی تک (موضح القرآن) حضرت شاہ صاحب نے چند مسائل ک ذکر بھی کیا ہے اس سلسلے میں ہم انشاء اللہ بشرط زندگی سورة مائدہ میں عرض کریں گے۔ اصل آیت جو تمیم کے بارے میں نازل ہوئی ہے وہی ہے اور یہاں تو تمیم کا ذکر شاید اسلح کے بارے میں آیا ہے کیونکہ اسلح کو ایک دن غسل کی حاجت ہوگئی اور موسم سردی کا تھا رات بہت ٹھنڈی تھی یہ اسلع حضرت کے خادم تھے جب آپ نے اسلع کو آواز دی تو انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے غسل کی ضرورت ہے اور سردی ایسی ہے کہ اگر میں غسل کروں تو شاید مر جائوں یا بیمار ہو جائوں۔ اس پر حضرت جبرئیل (علیہ السلام) یہ آیتیں لائے تو اس آیت کا نزول سرد راتوں میں جبکہ اندیشہ ہو مرض یا ہلاکت کا تمیم کی رخصت کے لئے تھا۔ اس واقعہ کو طبرانی نے حضرت اسلع سے نقل کیا ہے بہرحال ! اس آیت سے جو مسائل مستنبط ہوتے ہیں ان میں باہم ائمہ کا اختلاف ہے جو فقہ کی کتابوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے ہم نے جو کچھ عرض کیا ہے وہ فقہ حنفیہ کے موافق عرض کیا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ تمیم میں نیت فرض ہے اور غسل کا اور وضو کا تمیم ایک ہی طرح ہے ۔ غسل کے تمیم میں غسل کی اور وضو کے تمیم میں وضو کی نیت کرنی چاہئے۔ زمین سے تمیم کرنا چاہئے لیکن جو چیز زمین کی جنس سے ہو اس سے بھی تمیم ہوسکتا ہے۔ تمیم میں حنفیہ کے نزدیک دو ضربیں ہیں جیسا کہ ہم عرض کرچکے ہیں۔ اوپر کی آیت میں ویکتمون ما اتھم اللہ من فضلہ سے اہل کتاب کا نبی آخر الزماں کی نعت کے کتمان کی طرف اشارہ فرمایا تھا اب ان ہی اہل کتاب کی بعض اور شرارتوں کا اور ان کی مذموم حرکات کا ذکر فرماتے ہیں اور یہ سلسلہ دور تک چلا گیا ہے کہیں کہیں کسی خاص مناسبت سے دوسرے مسائل کا تذکرہ آگیا ہے۔ ورنہ تقریباً تین رکوع تک اہل کتاب اور بالخصوص یہود کا ہی بیان ہے۔ چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ (تسہیل)  Show more