Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 43

سورة النساء

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡرَبُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡتُمۡ سُکٰرٰی حَتّٰی تَعۡلَمُوۡا مَا تَقُوۡلُوۡنَ وَ لَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِیۡ سَبِیۡلٍ حَتّٰی تَغۡتَسِلُوۡا ؕ وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤی اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ اَوۡ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡکُمۡ مِّنَ الۡغَآئِطِ اَوۡ لٰمَسۡتُمُ النِّسَآءَ فَلَمۡ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَیَمَّمُوۡا صَعِیۡدًا طَیِّبًا فَامۡسَحُوۡا بِوُجُوۡہِکُمۡ وَ اَیۡدِیۡکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا غَفُوۡرًا ﴿۴۳﴾

O you who have believed, do not approach prayer while you are intoxicated until you know what you are saying or in a state of janabah, except those passing through [a place of prayer], until you have washed [your whole body]. And if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and find no water, then seek clean earth and wipe over your faces and your hands [with it]. Indeed, Allah is ever Pardoning and Forgiving.

اے ایمان والو! جب تم نشے میں مست ہو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ ، جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو اور جنابت کی حالت میں جب تک کہ غسل نہ کر لو ہاں اگر راہ چلتے گزر جانے والے ہوتو اور بات ہے اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اپنے منہ اور اپنے ہاتھ مل لو ۔ بیشک اللہ تعالٰی معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَقۡرَبُوا
نہ تم قریب جاؤ
الصَّلٰوۃَ
نماز کے
وَاَنۡتُمۡ
جب کہ تم
سُکٰرٰی
نشے میں ہو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَعۡلَمُوۡا
تم جان لو
مَا
جو
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
وَلَا
اور نہ
جُنُبًا
حالت جنابت میں
اِلَّا
مگر
عَابِرِیۡ
عبور کرنے والے ہو
سَبِیۡلٍ
راستے کو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَغۡتَسِلُوۡا
تم غسل کرلو
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مَّرۡضٰۤی
مریض
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
سفر پر
اَوۡ
یا
جَآءَ
آیا
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنَ الۡغَآئِطِ
قضائے حاجت سے
اَوۡ
یا
لٰمَسۡتُمُ
چھوا ہو تم نے
النِّسَآءَ
عورتوں کو
فَلَمۡ
پھر نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
مَآءً
پانی
فَتَیَمَّمُوۡا
تو تیمم کرو
صَعِیۡدًا
مٹی
طَیِّبًا
پاک سے
فَامۡسَحُوۡا
پھر مسح کرو
بِوُجُوۡہِکُمۡ
اپنے چہروں کا
وَاَیۡدِیۡکُمۡ
اور اپنے ہاتھوں کا
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
کَانَ
ہے
عَفُوًّا
بہت معاف کرنے والا
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَقۡرَبُوا
نہ تم قریب جاؤ
الصَّلٰوۃَ
نماز کے
وَاَنۡتُمۡ
اس حال میں کہ تم
سُکٰرٰی
نشے میں ہو
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَعۡلَمُوۡا
تم جان لو
مَا
جو کچھ
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
وَلَا
اور نہ ہی
جُنُبًا
جنابت کی حالت میں
اِلَّا
مگر
عَابِرِیۡ
عبور کرنے والے
سَبِیۡلٍ
راستہ
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَغۡتَسِلُوۡا
تم غسل کر لو
وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مَّرۡضٰۤی
بیمار
اَوۡ
یا
عَلٰی سَفَرٍ
سفر پر
اَوۡ
یا
جَآءَ
آیا ہو
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
مِّنَ الۡغَآئِطِ
قضائے حاجت سے
اَوۡ
یا
لٰمَسۡتُمُ
مباشرت کی ہو تم نے
النِّسَآءَ
عورتوں سے
فَلَمۡ
پھر نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
مَآءً
پانی
فَتَیَمَّمُوۡا
تو تم تیمم کر لو
صَعِیۡدًا
مٹی سے
طَیِّبًا
پاک
فَامۡسَحُوۡا
پس تم مسح کر لو
بِوُجُوۡہِکُمۡ
اپنے چہروں کا
وَاَیۡدِیۡکُمۡ
اور اپنے ہاتھوں کا
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
کَانَ
۔(ہمیشہ سے)ہے
عَفُوًّا
بہت معاف کرنے والا
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not approach prayer while you are intoxicated until you know what you are saying or in a state of janabah, except those passing through [a place of prayer], until you have washed [your whole body]. And if you are ill or on a journey or one of you comes from the place of relieving himself or you have contacted women and find no water, then seek clean earth and wipe over your faces and your hands [with it]. Indeed, Allah is ever Pardoning and Forgiving.

اے ایمان والو! جب تم نشے میں مست ہو نماز کے قریب بھی نہ جاؤ ، جب تک کہ اپنی بات کو سمجھنے نہ لگو اور جنابت کی حالت میں جب تک کہ غسل نہ کر لو ہاں اگر راہ چلتے گزر جانے والے ہوتو اور بات ہے اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اپنے منہ اور اپنے ہاتھ مل لو ۔ بیشک اللہ تعالٰی معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! نشے کی حالت میں نماز کے قریب تک نہ جاؤ تاآنکہ تمہیں یہ معلوم ہوسکے کہ تم نماز میں کہہ کیا رہے ہو۔ اور نہ ہی جنبی نہائے بغیر نماز کے قریب جائے الا یہ کہ وہ راہ طے کر رہا ہو۔ اور اگر بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے اپنی بیویوں کو چھوا ہو، پھر تمہیں پانی نہ ملے تو تم اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرلو (اور نماز ادا کرلو) یقینا اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو جو ایمان لائے ہو!تم نمازکے قریب بھی نہ جاؤاس حال میں کہ تم نشے میں ہو یہاں تک کہ تم جان لوجو کچھ تم کہتے ہواورنہ ہی جنابت کی حالت میں مگر راستہ عبورکرنے والے ہو، یہاں تک کہ تم غسل کرلواوراگرتم بیمارہویا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یاتم نے عورتوں سے مباشرت کی ہوپھر تم پانی نہ پاؤ توپاک مٹی سے تیمم کرو،پھراپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرویقیناًاﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ہی بہت معاف کرنے والا،بے حدبخشنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe do not go near Salah when you are intoxicated until you know what you say, nor in a state of &major impurity&- save when you are traversing a way - until you take a bath. And if you are sick, or in travel, or one of you has come after easing himself, or you have touched women, and you find no water, go for some clean dust and wipe your faces and hands (with it). Surely, Allah is most-pardoning, most-forgiving.

اے ایمان والو نزدیک نہ جاؤ نماز کے جس وقت کہ تم نشہ میں ہو، یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو اور نہ اس وقت کہ غسل کی حاجت ہو مگر راہ چلتے ہوئے یہاں تک کہ غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں یا آیا ہے کوئی شخص تم میں جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو عورتوں کے پھر نہ ملا تم کو پانی تو ارادہ کرو زمین پاک کا پھر ملو اپنے منہ کو اور ہاتھوں کو، بیشک اللہ ہے معاف کرنے والا بخشنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان نماز کے قریب نہ جاؤ اس حال میں کہ تم نشے کی حالت میں ہو یہاں تک کہ تمہیں معلوم ہو جو کچھ تم کہہ رہے ہو ) اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے قریب نہ جاؤ) جب تک غسل نہ کرلو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت کے بعد آیا ہو یا تم نے عورتوں کے ساتھ مباشرت کی ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی کا قصد کرو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلو یقیناً اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنے والا بخشنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers! Do not draw near to the Prayer while you are intoxicated until you know what you are saying nor while you are defiled - save when you are travelling - until you have washed yourselves. If you are either ill or travelling or have satisfied a want of nature or have had contact with women and can find no water, then betake yourselves to pure earth, passing with it lightly over your face and your hands. Surely Allah is All-Relenting, All-Forgiving.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ ۔ 65 نماز اس وقت پڑھنی چاہیے جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو ۔ 66 اور اسی طرح جَنابت کی حالت 67 میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ غسل نہ کر لو ، اِلّا یہ کہ راستہ سے گزرتے ہو ۔ 68 اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو ، یا سفر میں ہو ، یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے ، یا تم نے عورتوں سے لَمس کیا ہو ، 69 اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کر لو ، 70 بے شک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز کے قریب بھی نہ جانا جب تک تم جو کچھ کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو ۔ ( ٣٢ ) اور جنابت کی حالت میں بھی جب تک غسل نہ کرلو ، ( نماز جائز نہیں ) الا یہ کہ تم مسافر ہو ( اور پانی نہ ملے تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہو ) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو ، پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو ، اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا ( اس مٹی سے ) مسح کرلو ۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم نشہ میں ہو تو نماز کے پاس نہ جاؤ یہاں تک نشہ اتر جائے جو منہ سے نکالتے ہو اس کو سمجھنے لگو 1 اسی طرح نہانے کی حاجت ہو تو نماز کے پاس نہ جاؤ مگر رات چلتے ہوئے یہاں تک کہ غسل کرلو 2 اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی پا خا نہ سے آئے یعن حاجت ضروری سے فارغ ہو کر یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو پھر پانی پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی کا قصد کرو یا سطح زمین کا جو اپاک ہو 3 اور منہ اور ہاتھوں پر مسح کرلو 4 بیشک اللہ درگزر کرنے والا بخشنے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! جب تم نشے میں ہو تو جب تک جو منہ سے کہو اسے سمجھنے (نہ) لگو ، نماز کے قریب مت جاؤ اور جنابت میں بھی ، سوائے حالت سفر کے یہاں تک کہ تم غسل کرلو اور اگر تم بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے آیا ہو یا تم نے بیبیوں سے قرابت کی ہو پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے (یعنی اس پر ہاتھ مارکر) تیمم کرلو پس اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر ہاتھ پھیر لو یقینا اللہ معاف کرنے والے بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! اگر تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک زبان سے جو کچھ کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو۔ اسی طرح جنابت (شرعی ناپاکی) کی حالت میں بھی (نماز نہ پڑھو) جب تک غسل نہ کرلو۔ سوائے اس کے کہ تم راستہ سے گزرنے والے ہو اور اگر تم مریض ہو یا سفر کی حالت میں ہو تو تم میں سے کوئی شخص جائے ضرورت سے فارغ ہو کر آئے یا تم عورتوں سے ملے ہو اور پانی تمہیں دستیاب نہ ہو تو ایسی حالت میں پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو اپنے چہروں اور ہاتھوں کا مسح کرو۔ بیشک اللہ درگزر کرنے والا اور معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو جب تک (ان الفاظ کو) جو منہ سے کہو سمجھنے (نہ) لگو نماز کے پاس نہ جاؤ اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرلو ہاں اگر بحالت سفر رستے چلے جارہے ہو اور پانی نہ ملنے کے سبب غسل نہ کرسکو تو تیمم کرکے نماز پڑھ لو) اور اگر تم بیمار ہو سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی لو اور منہ اور ہاتھوں پر مسح (کرکے تیمم) کرلو بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! approach not prayer while ye are intoxicated until ye know that which ye say, nor yet while ye are polluted, save when ye be way faring, until ye have washed your selves. And if ye be ailing or on a journey, or one of you cometh from the privy have touched women, or ye and ye find not water, then betake your selves to clean earth and wipe your faces and your hands therewith; verily Allah is ever Pardoning, Forgiving.

اے ایمان والو نماز کے قریب نہ جاؤ اس حال میں کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ جو کچھ (منہ سے) کہتے ہو اسے سمجھنے لگو ۔ اور نہ حالت جنابت میں جب تک کہ غسل نہ کرلو ۔ بجز اس حال کے کہ تم مسافر ہو ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو ۔ یا تم میں سے کوئی استنجا سے آیا ہو ۔ یا تم اپنی بیویوں سے قربت کی ہو ۔ پھر تم کو پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو یعنی اپنے چہروں اور ہاتھوں پر ہاتھ پھیرلیا کرو ۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! نشے کے حال میں نماز کے پاس نہ جایا کرو ، یہاں تک کہ جو کچھ تم زبان سے کہتے ہو ، اس کو سمجھنے لگو اور جنابت کی حالت میں ، مگر یہ کہ بس گذر جانا پیش نظر ہو ، یہاں تک کہ غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی جائے ضرور سے آئے یا عورتوں سے ہم صحبت ہوا ہو ، پھر پانی میسر نہ آئے تو کوئی پاک جگہ دیکھو اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کرلو ۔ بیشک اللہ درگذر کرنے والا ، بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو!تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ جو کچھ کہتے ہو اسے سمجھنے لگو ۔ اور نہ ناپاکی کی حالت میں یہاں تک کہ غسل کرلو سوائے اس کے کہ راستہ گزرنے والے ہو اور اگر تم بیاد ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضاء حاجت سے فارغ ہوکر آیا ہو یا بیویوں سے ہمبستری کی ہو پھر تم کو پانی ن ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو اس طرح کہ اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلیا کرو بیشک اﷲ تعالیٰ معاف فرمانے والے بخشنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو، جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ، ( نماز اس وقت پڑھنی چاہیے) جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک کہ غسل نہ کرلو، الا یہ کہ راستہ سے گزرتے ہو اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو، یا سفر میں ہو، یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو اور پھر پانی نہ ملے تو پھر پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مسح کرلو، بیشک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم نماز کے قریب مت جاؤ اس حالت میں جب کہ تم نشے میں ہو، یہاں تک کہ تم سمجھنے لگے جو کچھ تم کہتے ہو، اور نہ ہی ناپاکی کی حالت میں، مگر راستہ گزرتے ہوئے، یہاں تک کہ تم غسل کرلو، اور اگر تم بیمار ہو یا کسی سفر پر، یا تم میں سے کوئی شخص جائے ضرورت سے ہو کر آیا ہو، یا تم نے ہمبستری کی ہو اپنی بیویوں سے، پھر تمہیں (ان میں سے کسی بھی صورت میں) پانی نہ مل سکے، تو تم پاک مٹی سے کام چلالو، سو تم (اس پر دونوں ہاتھ مار کر) مسح کرلو، اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں کا، بیشک اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا، نہایت ہی بخشنے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والو!نشے کی حالت میں نماز کے قریب مت جائوحتیٰ کہ تمہیں معلوم ہو سکے کہ تم نماز میں کیا کہہ رہے ہو اور نہ ہی حالت جنابت میں نہائے بغیرنماز کے قریب جائو ، ماسو ا ئے یہ کہ وہ سفرطے کررہاہواوراگربیمارہویاحالتِ سفرمیں ہویا تم میں سے کوئی شخص حا جت رفع کر کے آئے یاتم نے اپنی بیویوں کو چھواہوپھرتمہیں پانی نہ ملے توتم پاک مٹی سے اپنے چہروں اور ہاتھوں کامسح کرلو ( اور نمازاداکرلو ) یقینااللہ تعالیٰ نرمی سے کام لینے والا اور بخشنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! نشہ کی حالت میں نماز کے پاس نہ جاؤ ( ف۱۲٦ ) جب تک اتنا ہوش نہ ہو کہ جو کہو اسے سمجھو اور نہ ناپاکی کی حالت میں بےنہائے مگر مسافری میں ( ف۱۲۷ ) اور اگر تم بیمار ہو ( ف۱۲۸ ) یا سفر میں یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو ( ف۱۲۹ ) یا تم نے عورتوں کو چھوا ( ف۱۳۰ ) اور پانی نہ پایا ( ف۱۳۱ ) تو پاک مٹی سے تیمم کرو ( ف۱۳۲ ) تو اپنے منہ اور ہاتھوں کا مسح کرو ( ف۱۳۳ ) بیشک اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! تم نشہ کی حالت میں نماز کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ تم وہ بات سمجھنے لگو جو کہتے ہو اور نہ حالتِ جنابت میں ( نماز کے قریب جاؤ ) تا آنکہ تم غسل کر لو سوائے اس کے کہ تم سفر میں راستہ طے کر رہے ہو ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے لوٹے یا تم نے ( اپنی ) عورتوں سے مباشرت کی ہو پھر تم پانی نہ پاسکو تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو پس اپنے چہروں اور اپنے ہاتھوں پر مسح کر لیا کرو ، بیشک اللہ معاف فرمانے والا بہت بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو ۔ نماز کے قریب مت جاؤ جبکہ نشہ کی حالت میں ہو یہاں تک کہ ( نشہ اتر جائے اور ) تمہیں معلوم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ اور نہ ہی جنابت کی حالت میں ( نماز کے قریب جاؤ ) یہاں تک کہ غسل کر لو ۔ الا یہ کہ تم راستے سے گزر رہے ہو ( سفر میں ہو ) ۔ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کے آئے ۔ یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پھر پاک مٹی سے تیمم کر لو ۔ کہ ( اس سے ) اپنے چہروں اور ہاتھوں کے کچھ حصہ پر مسح کرلو ۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا ہے ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Approach not prayers with a mind befogged, until ye can understand all that ye say,- nor in a state of ceremonial impurity (Except when travelling on the road), until after washing your whole body. If ye are ill, or on a journey, or one of you cometh from offices of nature, or ye have been in contact with women, and ye find no water, then take for yourselves clean sand or earth, and rub therewith your faces and hands. For Allah doth blot out sins and forgive again and again.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not pray when you are drunk, but, instead, wait until you can understand what you say. Also, do not pray when you have experienced a seminal discharge until after you have taken a bath, unless you are on a journey. If, while sick or on a journey, you can find no water after having defecated or after having had carnal relations, perform tayammum by touching your palms on the pure earth and wipe the (upper part of) your face and the backs of your hands. God is Gracious and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Do not approach Salah while you are in a druken state until you know what you are saying, nor while Junub (sexually impure), except while passing through, until you bathe (your entire body), and if you are ill, or on a journey, or one of you comes from the Gha'it (toilet), or from Lamastum (touching) women, but you do not find water, then perform Tayammum with clean earth, rubbing your faces and hands. Truly, Allah is Ever Oft-Pardoning, Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! do not go near prayer when you are Intoxicated until you know (well) what you say, nor when you are under an obligation to perform a bath-- unless (you are) travelling on the road-- until you have washed yourselves; and if you are sick, or on a journey, or one of you come from the privy or you have touched the women, and you cannot find water, betake yourselves to pure earth, then wipe your faces and your hands; surely Allah is Pardoning, Forgiving.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Draw not near unto prayer when ye are drunken, till ye know that which ye utter, nor when ye are polluted, save when journeying upon the road, till ye have bathed. And if ye be ill, or on a journey, or one of you cometh from the closet, or ye have touched women, and ye find not water, then go to high clean soil and rub your faces and your hands (therewith). Lo! Allah is Benign, Forgiving.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! जब तुम नशे की हालत में हो तो उस वक़्त तक नमाज़ के क़रीब भी न जाना जब तक तुम जो कुछ कह रहे हो उसे समझने न लगो, और न ही जनाबत की हालत में जब तक कि ग़ुस्ल न कर लो सिवाए इसके कि तुम मुसाफ़िर हो, और अगर तुम बीमार हो या सफ़र पर हो या तुम में से कोई इस्तिंजा करके आया हो या तुम ने औरतों को छुआ हो, फिर तुम को पानी न मिले तो पाक मिट्टी से तयम्मुम कर लो और अपने चेहरों और हाथों का (उस मिट्टी से) मसह कर लो, बेशक अल्लाह बड़ा मुआफ़ करने वाला, बड़ा बख़्शने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم نماز کے پاس بھی ایسی حالت میں مت جاؤ (2) کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ تم سمجھنے لگو کہ منہ سے کیا کہتے ہو (3) اور حالت جنابت میں بھی باستثناء تمہارے مسافر ہونے کی حالت کے یہاں تک کہ غسل کرلو (4) اور اگر تم بیمار ہو (5) یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص استنجے سے آیا ہو یا تم نے بی بیوں سے قربت کی ہو پھر تم کو پانی نہ ملے تو تم پاک زمین سے تیمم کرلیا کرو یعنی (اس زمین پر دوبارہ ہاتھ مار کر) اپنے چہروں اور ہاتھوں پر (ہاتھ) پھیرلیا کرو (6) بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑے معاف کرنے والے بڑے بخشنے والے ہیں۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! جب تم نشے میں مست ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ۔ جب تک تمہیں معلوم نہ ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور جنابت کی حالت میں بھی جب تک غسل نہ کرلو اگر راستہ سے گزر جانے والے ہو تو اور بات ہے اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت سے آیا ہو یا تم نے عورتوں سے مباشرت کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرو اور اپنے منہ اور اپنے ہاتھوں پر مل لو۔ بیشک اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ‘ بخشنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ جب تم نشے کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ ۔ نماز اس وقت پڑھنی چاہئے جب تم جانو کہ کیا کہہ رہے ہو ‘ اور اسی طرح جنابت کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک غسل نہ کرلو ‘ الا یہ کہ راستے سے گزرتے ہو ‘ اور اگر کبھی ایسا ہو کہ تم بیمار ہو ‘ یا سفر میں ہو ‘ یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے ‘ یا تم نے عورتوں سے لمس کیا ہو ‘ اور پھر پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو اور اس سے اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرلو ‘ بیشک اللہ نرمی سے کام لینے والا اور بخشش فرمانے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو ! اس حال میں کہ تم نشہ میں ہو نماز کے پاس نہ جاؤ یہاں تک کہ تم جان لو کہ کیا کہہ رہے ہو، اور نہ اس حالت میں نماز کے پاس جاؤ جبکہ تم پر غسل فرض ہو مگر یہ کہ راستہ گزرنے والے ہو یہاں تک کہ تم غسل کرلو، اگر تم مریض ہو یا تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو پھر پانی نہ پاؤ تو ارادہ کرو پاک مٹی کا، سو مسح کرلو اپنے چیزوں کا اور ہاتھوں کا بیشک اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا مغفرت فرمانے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو ! نزدیک نہ جاؤ نماز کے جس وقت کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو اور نہ اس وقت کہ غسل کی حاجت ہو مگر راہ چلتے ہوئے یہاں تک کہ غسل کرلو اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں یا آیا ہے کوئی شخص تم میں جائے ضرور سے یا پاس گئے ہو عورتوں کے پھر نہ ملا تم کو پانی تو ارادہ کرو زمین پاک کا پھر ملو اپنے منہ کو اور ہاتھوں کو بیشک اللہ ہے معاف کرنے والا بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک کہ جب تک تم زبان سے جو کچھ کہتے ہو اسے سمجھنے نہ لگو نماز ک قریب نہ جائو اور اسی طرح جنابت کی حالت میں بھی نماز پڑھو جب تک کہ غسل نہ کرلو الایہ کہ تم مسافر ہو اور اگر کبھی تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص جائے ضرورت سے فارغ ہو کر آئے یا تم عورتوں سے ملے ہو اور پھر تم پانی پر قدرت نہ پائو تو ایسی حالت میں تم پاک زمین کا قصد کرو اور اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مسخ کرلو یعنی تمیم کرلیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا درگزر کرنے والا اور بڑا بخشش کرنیوالا ہے