Surat ul Anaam

Surah: 6

Verse: 31

سورة الأنعام

قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰہِ ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَتۡہُمُ السَّاعَۃُ بَغۡتَۃً قَالُوۡا یٰحَسۡرَتَنَا عَلٰی مَا فَرَّطۡنَا فِیۡہَا ۙ وَ ہُمۡ یَحۡمِلُوۡنَ اَوۡزَارَہُمۡ عَلٰی ظُہُوۡرِہِمۡ ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوۡنَ ﴿۳۱﴾

Those will have lost who deny the meeting with Allah , until when the Hour [of resurrection] comes upon them unexpectedly, they will say, "Oh, [how great is] our regret over what we neglected concerning it," while they bear their burdens on their backs. Unquestionably, evil is that which they bear.

بے شک خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے ملنے کی تکذیب کی یہاں تک کہ جب وہ معین وقت ان پر دفعتًا آپہنچے گا ، کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی ، اور حالت ان کی یہ ہوگی کہ وہ اپنے بار اپنی پیٹھوں پر لادے ہونگے ، خوب سن لو کہ بری ہوگی وہ چیز جس کو وہ لادیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
خَسِرَ
خسارے میں رہے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَذَّبُوۡا
جھٹلایا
بِلِقَآءِ
ملاقات کو ۭ
اللّٰہِ
اللہ کی
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمُ
آجائے گی ان کے پاس
السَّاعَۃُ
(گھڑی )قیامت کی
بَغۡتَۃً
اچانک
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
یٰحَسۡرَتَنَا
ہائے افسوس ہمارا
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
فَرَّطۡنَا
کمی کوتاہی کی ہم نے
فِیۡہَا
اس کے بارے میں
وَہُمۡ
اور وہ
یَحۡمِلُوۡنَ
وہ اٹھائے گے
اَوۡزَارَہُمۡ
بوجھ اپنے
عَلٰی ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پشتوں پر
اَلَا
خبردار
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَزِرُوۡنَ
بوجھ اٹھائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
خَسِرَ
خسارے میں رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَذَّبُوۡا
جنہوں نے جھٹلایا
بِلِقَآءِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو
حَتّٰۤی
حتیٰ کہ
اِذَا
جب
جَآءَتۡہُمُ
آ جائے گی ان پر
السَّاعَۃُ
قیامت
بَغۡتَۃً
اچانک
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
یٰحَسۡرَتَنَا
ہائے افسوس ہم پر
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
فَرَّطۡنَا
کوتاہی کی ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
وَہُمۡ
اور وہ
یَحۡمِلُوۡنَ
وہ اٹھائے ہوئے ہوں گے
اَوۡزَارَہُمۡ
بوجھ اپنے
عَلٰی ظُہُوۡرِہِمۡ
اپنی پیٹھوں پر
اَلَا
سن لو
سَآءَ
برا ہے
مَا
جو
یَزِرُوۡنَ
وہ بوجھ اٹھائیں گے
Translated by

Juna Garhi

Those will have lost who deny the meeting with Allah , until when the Hour [of resurrection] comes upon them unexpectedly, they will say, "Oh, [how great is] our regret over what we neglected concerning it," while they bear their burdens on their backs. Unquestionably, evil is that which they bear.

بے شک خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے ملنے کی تکذیب کی یہاں تک کہ جب وہ معین وقت ان پر دفعتًا آپہنچے گا ، کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی ، اور حالت ان کی یہ ہوگی کہ وہ اپنے بار اپنی پیٹھوں پر لادے ہونگے ، خوب سن لو کہ بری ہوگی وہ چیز جس کو وہ لادیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جن لوگوں نے اللہ سے ملاقات (کی حقیقت) کو جھٹلایا وہ نقصان میں رہے حتیٰ کہ جب قیامت اچانک انہیں آ لے گی تو کہیں گے : افسوس اس معاملہ میں ہم سے کیسی تقصیر ہوئی۔ اس وقت وہ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پشتوں پر لادے ہوں گے۔ دیکھو ! کیسا برا بوجھ ہے جو وہ اٹھائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًوہ لوگ خسارے میں رہے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ کی مُلاقات کو جھٹلایا حتیٰ کہ جب قیامت ان پراچانک آجائے گی تووہ کہیں گے :ہائے افسوس اس کے بارے میں جوہم نے کوتاہی کی! اوروہ اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر اُٹھائے ہوں گے۔سن لو بُرا ہے جوبوجھ وہ اُٹھائیں گے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Losers indeed are those who deny that they will ever face Allah, yet when the Hour will come upon them suddenly, they will say, |"Alas! we have been negligent about it.|" And they shall be carrying their burdens on their backs. Beware, evil is the burden they carry!

تباہ ہوئے وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ جانا ملنا اللہ کا، یہاں تک کہ جب آپہنچے گی ان پر قیامت اچانک تو کہیں گے اے افسوس ! کیسی کوتاہی ہم نے اس میں کی اور وہ اٹھاویں گے اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر خبردار ہوجاؤ کہ برا بوجھ ہے جس کو وہ اٹھا ویں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بڑے گھاٹے میں پڑگئے وہ لوگ جو اللہ سے ملاقات کے انکاری ہیں یہاں تک کہ جب آجائے گا ان پر وہ وقت اچانک تو وہ کہیں گے ہائے افسوس ہماری اس کوتاہی پر جو اس (قیامت) کے بارے میں ہم سے ہوئی اور وہ اٹھائے ہوئے ہوں گے اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر۔ آگاہ ہوجاؤ بہت برا بوجھ ہوگا جو وہ اٹھائے ہوئے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who consider it a lie that they will have to meet Allah are indeed the losers so much so that when that Hour comes to them suddenly they will say: 'Alas for us, how negligent we have been in this behalf.' They will carry their burden (of sins) on their backs. How evil is the burden they bear!

نقصان میں پڑ گئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے اپنی ملاقات کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیا ۔ جب اچانک وہ گھڑی آجائے گی تو یہی لوگ کہیں گے افسوس! ہم سے اس معاملہ میں کیسی تقصیر ہوئی ۔ اور ان کا حال یہ ہوگا کہ اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے ۔ دیکھو ! کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ بڑے خسارے میں ہیں وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے جا ملنے کو جھٹلایا ہے ، یہاں تک کہ جب قیامت اچانک ان کے سامنے آکھڑی ہوگی تو وہ کہیں گے : ہائے افسوس ! کہ ہم نے اس ( قیامت ) کے بارے میں بڑی کوتاہی کی ۔ اور وہ ( اس وقت ) اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے ۔ ( لہذا ) خبردار رہو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لوگ اٹھا رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے اللہ سے ملنے کو (مرے بعد پھر جی کر) جھٹلایا وہ گھاٹے میں پڑگئے یہاں تک کہ جب ایک دم قیامت ان کے سر پر آپڑے گی تو کہیں گے ہائے افسوس ہم نے قیامت کے باب میں جو قصور کیا اور اپنے (گناہوں کے) بوجھ اپنی پیٹھ پر لادے ہوں گے سن لے کیا برا بوجھ لادے پھریں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا وہ لوگ خسارے میں رہے جنہوں نے اللہ سے ملنے کو جھوٹا کہا یہاں تک کہ جب ان پر اچانک قیامت آجائے گی تو کہیں گے اے افسوس ! ہماری اس کوتاہی پر جو ہم نے اس بارے میں کی اور وہ اپنے (اعمال کا) بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوں گے جان لو بہت برا (بوجھ) ہے جو انہوں نے اٹھا رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ کتنے بھاری نقصان میں پڑگئے جو اللہ سے ملاقات پر یقین نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ جب ان پر اچانک وہ گھڑی آپہنچے گی تو اس وقت وہ حسرت و افسوس سے پکاریں گے ہائے افسوس ہم سے اس معاملہ میں کیسی کوتاہی ہوگئی۔ اور وہ (گناہوں کا) بوجھ اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھائے ہوئے ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے خدا کے روبرو حاضر ہونے کو جھوٹ سمجھا وہ گھاٹے میں آگئے۔ یہاں تک کہ جب ان پر قیامت ناگہاں آموجود ہوگی تو بول اٹھیں گے کہ (ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی۔ اور وہ اپنے (اعمال کے) بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں بہت برا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Lost surely are those who belie their meeting with Allah, until when the Hour cometh on them on a sudden, and they will say: woe betide us, that we neglected it! - the while they will be bearing their burthens on their backs. Lo! vile is that which they shall bear.

یقیناً وہ لوگ گھاٹے میں آگئے جنہوں نے اللہ سے ملنے کو جھٹلایا یہاں تک کہ جب وہ (مقرر) گھڑی ان پر یک بیک آپہنچے گی ۔ تو بول اٹھیں گے ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو ہم اس کے بارے میں کرتے تھے ۔ اس حال میں کہ وہ اپنے گناہ اپنی پشتوں پر لادے ہوں گے ۔ دیکھو تو (کیا ہی) برا (بوجھ) ہے جس کو یہ لادے (لادے پھر رہے) ہوں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

گھاٹے میں رہے وہ لوگ ، جنہوں نے اللہ سے ملاقات کو جھٹلایا ۔ یہاں تک کہ جب وہ گھڑی اچانک آ پہنچے گی ، وہ کہیں گے کہ ہائے افسوس! ہماری کوتاہی پر جو اس باب میں ہم سے ہوئی! اور وہ اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔ آگاہ! کیا ہی برا ہوگا وہ بوجھ جو یہ اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یقینا وہ لوگ نقصان میں رہے جنہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) سے ملاقات کو جھٹلایا یہاں تک کہ جب ان اچانک قیامت آپہنچے گی کہیں گے اے افسوس! اس کوتاہی پر جو ہم نے اس کے بارے میں کی ۔ اور وہ اپنے ( گناہوںکے ) بوجھ اپنی کمروں پر اٹھائیںگے خبردار جو وہ اٹھائے ہوئے ہیں ( بہت ) برا بوجھ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے اللہ سے ملاقات کو جھوٹ سمجھا وہ بڑے نقصان میں پڑگئے۔ جب اچانک وہ گھڑی آجائے گی تو یہی لوگ کہیں گے، افسوس ! ہم سے اس معاملہ میں کیسی بھول ہوگئی۔ اور ان کا حال یہ ہوگا کہ اپنی کمروں پر اپنے گناہوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ دیکھو یہ کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

قطعی طور پر خسارے میں ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی ملاقات (اور پیشی) کو یہاں تک کہ جب ان پر اچانک آپہنچے گی (قیامت کی) وہ گھڑی، تو (اس وقت ایسے لوگ بصد حسرت) کہیں گے کہ ہائے افسوس ہماری اس کوتاہی (اور کم بختی) پر جو ہم نے اس کے بارے میں (زندگی بھر) روارکھی اور یہ اٹھائے ہوں گے اپنے (گناہوں کے) بوچھ اپنی پیٹھوں پر، آگاہ رہو کہ بڑا ہی برا ہے وہ بوجھ جس کو یہ لوگ اٹھائے ہوں گے اپنے (گناہوں کے) بوجھ اپنی پیٹھوں پر

Translated by

Noor ul Amin

جس کاتم انکارکرتے تھے ، بلاشبہ جن لوگوں نے اللہ سے ملاقات کو جھٹلایاوہ نقصان میں رہے حتیٰ کہ جب قیامت اچانک انہیں آلے گی تو کہیں گے ’’ افسوس اس معاملہ میں ہم سے کیسی کو تاہیاں ہوئیں اس وقت وہ اپنے گناہوں کا بوجھ اپنی پشتوں پر لادے ہوں گے دیکھو!کیسا برا بوجھ ہےجو وہ اٹھائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہار میں رہے وہ جنہوں نے اپنے رب سے ملنے کا انکار کیا ، یہاں تک کہ جب ان پر قیامت اچانک آگئی بولے ہائے افسوس ہمارا اس پر کہ اس کے ماننے میں ہم نے تقصیر کی ، اور وہ اپنے ( ف٦۸ ) بوجھ اپنی پیٹھ پر لادے ہوئے ہیں ارے کتنا برُا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس ایسے لوگ نقصان میں رہے جنہوں نے اﷲ کی ملاقات کو جھٹلا دیا یہاں تک کہ جب ان کے پاس اچانک قیامت آپہنچے گی ( تو ) کہیں گے: ہائے افسوس! ہم پر جو ہم نے اس ( قیامت پر ایمان لانے ) کے بارے میں ( تقصیر ) کی ، اور وہ اپنی پیٹھوں پر اپنے ( گناہوں کے ) بوجھ لادے ہوئے ہوں گے ، سن لو! وہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ان لوگوں نے گھاٹا اٹھایا ہے جنہوں نے اللہ کی بارگاہ میں حاضری کو جھٹلایا ۔ یہاں تک کہ جب اچانک قیامت آجائے گی تو وہ لوگ کہیں گے ہائے افسوس ہم سے اس کے بارے میں کیسی کوتاہی ہوئی؟ اور وہ اپنے ( گناہوں کے ) بوجھ اپنی پشتوں پر اٹھائے ہوں گے ۔ کیا برا بوجھ ہے جو وہ اٹھائے ہوئے ہیں؟ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Lost indeed are they who treat it as a falsehood that they must meet Allah,- until on a sudden the hour is on them, and they say: "Ah! woe unto us that we took no thought of it"; for they bear their burdens on their backs, and evil indeed are the burdens that they bear?

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who do not believe in the Day of Judgment have incurred upon themselves a great loss. When the Day of Judgment suddenly comes upon them, they will sink under the burden of their sins in grief for their neglecting that day. Terrible indeed will be their burden!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They indeed are losers who denied their meeting with Allah, until all of a sudden, the Hour (signs of death) is upon them, and they say: "Alas for us that we gave no thought to it," while they will bear their burdens on their backs; and evil indeed are the burdens that they will bear!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They are losers indeed who reject the meeting of Allah; until when the hour comes upon them all of a sudden they shall say: O our grief for our neglecting it! and they shall bear their burdens on their backs; now surely evil is that which they bear.

Translated by

William Pickthall

They indeed are losers who deny their meeting with Allah until, when the Hour cometh on them suddenly, they cry: Alas for us, that we neglected it! They bear upon their backs their burdens. Ah, evil is that which they bear!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यक़ीनन वे लोग घाटे में रहे जिन्होंने अल्लाह से मिलने को झुठलाया, यहाँ तक कि जब वह घड़ी उन पर अचानक आएगी तो वे कहेंगे कि हाय अफ़सोस! इस बारे में हमने कैसी कोताही की और वे अपने बोझ अपनी पीठों पर उठाए हुए होंगे, कितना ही बुरा है वह बोझ जिसको वह उठाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک خسارے میں پڑے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے ملنے کی تکذیب کی یہاں تک کہ جب وہ معین وقت (1) ان پر دفعتہ آپہنچے گا کہنے لگیں گے کہ ہائے افسوس ہماری کوتاہی پر جو اس کے بارے میں ہوئی (2) اور (حالت ان کی یہ ہوگی کہ) وہ اپنے بار اپنی کمر پر لادے ہونگے خوب سن لو کہ بری ہوگی وہ چیز جس کو لادیں گے۔ (31)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً خسارے میں رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا، یہاں تک کہ جب ان کے پاس قیامت اچانک آپہنچے گی کہیں گے ہائے افسوس اس پر جس میں ہم نے کوتاہی کی اور وہ اپنے بوجھ اپنی پشتوں پر اٹھائے ہوں گے سن لو برا ہے وہ بوجھ جو وہ اٹھائیں گے۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نقصان میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے اللہ سے اپنی ملاقات کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیا ۔ جب اچانک وہ گھڑی آجائے گی تو یہی لوگ کہیں گے افسوس ! ہم سے اس معاملے میں کیسی تقصیر ہوئی ۔ اور ان کا حال یہ ہوگا کہ اپنی پیٹھوں پر اپنے گناہوں کا بوجھ لادے ہوئے ہوں گے ۔ دیکھو کیسا برا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس میں شک نہیں کہ وہ لوگ خسارہ میں پڑگئے جنہوں نے اللہ کی ملاقات کو جھٹلایا یہاں تک کہ جب ان کے پاس اچانک قیامت آ جائیگی تو کہیں گے کہ ہائے ہماری حسرت اس پر جو ہم نے دنیا میں کوتاہی کی، اور وہ اپنے بوجھوں کو اپنی کمروں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے خبر دار ! برا ہے وہ بوجھ جسے وہ اٹھا رہے ہوں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تباہ ہوئے وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ جانا ملنا اللہ کا یہاں تک کہ جب آپہنچے گی ان پر قیامت اچانک تو کہیں گے اے افسوس کیسی کوتاہی ہم نے اس میں کی اور وہ اٹھاویں گے اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر خبردار ہوجاؤ کہ برا بوجھ ہے جو وہ اٹھاویں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ان لوگوں نے سخت خسارہ اٹھایا جنہوں نے اللہ کے روبرو پیش ہونے کی تکذیب کی یہاں تک کہ جب ان پر اچانک وہ گھڑی آپہنچے گی تو یوں کہیں گے ہائے افسوس ہماری اس کوتاہی پر جو ہم سے اس دن کے بارے میں ہوئی اور ان کی حالت اس وقت یہ ہوگی کہ وہ اپنی پیٹھوں پر بارگراں اٹھائے ہوئے ہوں گے آگاہ ہو وہ بوجھ بہت ہی برا ہے