Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلسَّاعَۃُ: (وقت) اجزاء زمانہ میں سے ایک جزء کا نام ہے اور اَلسَّاعَۃُ بول کر قیامت بھی مراد لی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اِقۡتَرَبَتِ السَّاعَۃُ ) (۵۴:۱) قیامت قریب آپہنچی۔ (یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ ) (۷۹:۴۲) (اے پیغمبر لوگ) تم سے قیامت کے دن کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ( وَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ) (۴۳:۸۵) اور اسی کو قیامت کا علم ہے۔ تو قیامت کو سَاعَۃٌ کہنا یا تو سرعت حساب میں تشبیہ کے طور پر ہے جیسے فرمایا: (وَ ہُوَ اَسۡرَعُ الۡحٰسِبِیۡنَ) (۶:۶۲) اور وہ نہایت جلد حساب لینے والا ہے۔ اور یا اس معنیٰ کے پیش نظر اسے سَاعَۃٌ کہا ہے جس پر کہ آیت کریمہ: (کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا) (۷۹:۴۶) جب وہ اس کو دیکھیں گے تو ایسا خیال کریں گے کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے ہیں۔ (لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَۃً مِّنۡ نَّہَارٍ) (۴۶:۳۵) (تو خیال کریں گے) کہ گویا دنیا میں رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ اور آیت: (وَ یَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَۃُ ) (۳۰:۱۴) اور جس دن قیامت برپا ہوگی۔ میں تنبیہ فرمائی ہے۔ اور پہلی آیت یعنی (یوم یرونھا) (میں ’’ھَا‘‘ ضمیر سے مراد قیامت ہے اور دوسری آیت میں سقاعَۃً مِنْ نَّھَارٍ سے وقت قلیل مراد ہے بعض نے کہا ہے کہ وہ ساعَات جن سے قیامت مراد ہوتی ہے تین ہیں۔ (۱) اَلسَّاعَۃُ الْکُبْریٰ: یعنی لوگوں کو محاسبہ کے لئے اٹھانا یا دوبارہ زندہ کرنا اور اسی کے متعلق آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے۔ (۱۸۲) لَاتَقُومُ السَّاعۃُ حتّٰی یَظْھَرَ الْفُحْشُ وَالتَّفَحُّشُ وَحَتّٰی یُعْبَدَ الدِّرْھَمُ وَالدِّیْنَارُ … کہ قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک کہ فحش اور بے حیائی کھلم کھلا نہ ہونے لگ جائے اور درہم و دینا رکی پرستش نہ ہونے لگے اور آنحضرت ﷺ نے اس قسم کی بہت سی علامات کا تذکرہ فرمایا ہے جو نہ آپ کے زمانہ میں ظاہر ہوئیں اور نہ بعد میں اب تک ان کا ظہور ہوا ہے۔ (1) (۲) اَلسَّاعَۃُ الوُسْطیٰ: جوکہ ایک قرن کے لوگ گرز جانے سے عبارت ہے جیساکہ آنحضرت سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے عبداﷲ بن انیس کو دیکھ کر فرمایا: (2) (۱۸۳) اِنْ یَّطُلْ عُمُرُ ھٰذَا الغُلَامِ لَمْ یَمُتْ حَتّٰی تَقُوْمَ السَّاعَۃُ: اگر اس لڑکے کی عمردراز ہوئی تو یہ قیامت سے پہلے نہیں مرے گا۔ چنانچہ بعض کا قول ہے کہ وہ صحابہ کرام میں سب سے آخر فوت ہوئے ہیں۔ (۳) اَلسَّاعَۃُ الصُّغْریٰ: جوکہ انسان کی موت سے عبارت ہے پس اس معنیٰ کے لحاظ سے ہر انسان کی موت اس کے لئے قیامت ہے۔ (3) چنانچہ اسی معنیٰ کی طرف آیت: (وَ اَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ فَیَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡ لَاۤ اَخَّرۡتَنِیۡۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ) (۶۳:۱۰) جو مال ہم نے تم کو دیا ہے اس میں سے اس (وقت) سے پیشتر خرچ کرلو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار! تونے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے۔ اور آیت: (قُلۡ اَرَءَیۡتَکُمۡ اِنۡ اَتٰىکُمۡ عَذَابُ اللّٰہِ اَوۡ اَتَتۡکُمُ السَّاعَۃُ ) (۶:۴۰) (کافرو) بھلا دیکھو تو اگر تم پر خدا کا عذاب آجائے یا قیامت آموجود ہو۔ میں اَلسَّاعَۃُ سے مراد موت ہی ہے ایک حدیث میں ہے: (۱۸۴) کہ جب سخت آندھی چلتی تو آپ ﷺ کا چہرہ متغیر ہوجاتا اور فرماتے تَخَوَّفْتُ السَّاعَۃَ کہ مجھے قیامت کا اندیشہ ہے۔ نیز فرمایا: (۱۸۵) وَمَا اَحُدُّ طَرَفِیْ وَلَا اَغُضُّھَا اِلَّا وَاَظُنُّ اَنَّ السَّاعَۃَ قَدْ قَامَتْ کہ جب میں اپنی نظر اٹھاتا ہوں یا نیچی کرتا ہوں تو یہ خیال ہوتا ہے کہ بس قیامت آچکی یعنی مجھے اپنی موت کا ہر لمحہ خیال رہتا ہے جس طرح کہ عَامَلْتُہٗ مُعَاوَمَۃً وَیَا مُشَاھَرَۃً کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ سال یا مہینہ کے حساب سے معاملہ کرنے کے ہیں اسی طرح ساعات کے حساب سے معاملہ کرنے کے معنیٰ میں عَامَلْتُہٗ مُاَوَعَۃً استعمال ہوتا ہے اور جَائَنَا بَعْدَ سَوْعٍ مِنَ اللَّیْلِ وَسَواعٍ کے معنیٰ ’’سکون شب کے بعد وہ ہمارے پاس آیا‘‘ اور پھر سَاعَۃِ سے کبھی اھمال (ضائع کرنا) کے معنیٰ بھی لئے جاتے ہیں۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ اَسَعْتُ الْاِبِلَ: (افعال) میں نے اونٹوں کو بے کار چھوڑ دیا یا ضائع کردیا۔ ھُوَ ضَائِعٌ سَائِعٌ: وہ مہمل اور بے کار ہے۔ سُوَاعٌ: ایک بت کا نام ہے۔ (4) چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا) (۷۱:۲۳) اور ود اور سُواع … کو کبھی ترک نہ کرو۔
Surah:6Verse:31 |
قیامت
the Hour
|
|
Surah:6Verse:40 |
قیامت۔ گھڑی موت کی
the Hour
|
|
Surah:7Verse:34 |
ایک گھڑی
an hour
|
|
Surah:7Verse:187 |
قیامت کے
the Hour
|
|
Surah:9Verse:117 |
گھڑی
(the) hour
|
|
Surah:10Verse:45 |
ایک گھڑی
an hour
|
|
Surah:10Verse:49 |
ایک گھڑی
an hour
|
|
Surah:12Verse:107 |
قیامت کی گھڑی
the Hour
|
|
Surah:15Verse:85 |
قیامت
the Hour
|
|
Surah:16Verse:61 |
ایک گھڑی
an hour
|