Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
بَدَأَ |
يَبْدَأُ |
اِبْدَأْ |
بَادِئ |
مَبْدُوُء |
بَدْء / بَدَاءَة |
بَدَأْتُ بکذا واَبْدَأتُ وَابْتَدَأت: میں نے اسے مقدم کیا۔ اس کے ساتھ ابتدا کی۔ اَلْبَدْئُ وَالْاِبْتِدَائُ: ایک چیز کو دسری پر کسی طور مقدم کرنا، قرآن پاک میں ہے: (وَ بَدَاَ خَلۡقَ الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِیۡنٍ ) (۳۲:۷) اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا۔ (کَیۡفَ بَدَاَ الۡخَلۡقَ ) (۲۹:۲۰) اس نے کیسے مخلوق کو پہلی مرتبہ پیدا کیا۔ (اَللّٰہُ یَبۡدَؤُا الۡخَلۡقَ ) (۳۰:۱۱) خدا ہی نے مخلوق کو پہلی دفعہ پیدا کیا۔ (کما بدء کم تعودون) (۷:۲۹) اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا، اس طرح تم پھر پیدا ہوجاؤ گے۔ مَبْدَئُ الشَّیئِ: جس سے کوئی چیز مرکب ہو یا اس سے بنے۔ مثلاً حروف تہجی کو مبدء کلام کہا جاتا ہے اور لکڑی دروازے یا تخت کا مبدء ہے، اسی طرح نَوَاۃٌ: (گٹھلی) کھجور کا مبداء کہلاتی ہے۔ بَدْئٌ (پہلا سردار) یعنی سرداروں کا شمار کیا جائے تو اس سے ابتدا ہو اور اﷲتعالیٰ کی صفت میں اَلْمُبْدِیُٔ وَالْمُعِیْدُ آیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز کی ابتداء اور انتہا کا سبب اصلی ذات باری تعالیٰ ہی ہے۔ رَجَعَ عَوْدَہٗ علی بَدئِ ہ۔ یعنی جس راستہ پر آیا اسی پر واپسی لوٹا۔ فعل ذالک عائداً وَبَادِئًا اَوْ مُبْدِأً وَمُعِیْدًا۔ اسے سب سے پہلے کیا اَبْدَأتُ مِنْ اَرْضِ کَذَا۔ یعنی میں نے فلاں سرزمین سے سفر شروع کیا اور آیت کریمہ: (بَادِیَ الرَّاۡیِ ) (۱۱:۲۷) رائے فطری یعنی وہ رائے جو ابتداء سے قائم کرلی جائے۔ ایک قرأت میں بَادِیَ الرَّأْیِ بدوں ہمزہ کے ہے اس صورت میں اس کے معنی ظاہری رائے کے ہوں گے جس میں غوروفکر سے کام نہ لیا گیا ہو۔ شَیْئٌ بَدِیْئٌ: انوکھی چیز جو پہلی مرتبہ دیکھنے میں آئے جیساکہ اَلْبَدِیْعُ جو پہلے معمول نہ ہو۔ اَلْبَدْأَۃُ: وہ حصہ جس سے تقسیم کی ابتداء کی جائے، اسی سے گوشت کے بڑے ٹکڑے کو بَدْأٌ کہا جاتا ہے۔
Surah:7Verse:29 |
اس نے پہلی مرتبہ بنایا تم کو
He originated you
|
|
Surah:9Verse:13 |
ابتداء کی تھی تمہارے ساتھ
began (to attack) you
|
|
Surah:10Verse:4 |
ابتدا کرتا ہے
originates
|
|
Surah:10Verse:34 |
ابتدا کرتا ہو
originates
|
|
Surah:10Verse:34 |
ابتدا کرتا ہے
originates
|
|
Surah:12Verse:76 |
تو وہ شروع ہوگیا
So he began
|
|
Surah:21Verse:104 |
ابتدا کی ہم نے
We began
|
|
Surah:27Verse:64 |
ابتدا کرتا ہے
originates
|
|
Surah:29Verse:20 |
اس نے ابتدا کی ہے
He originated
|
|
Surah:30Verse:11 |
ابتدا کرتا ہے
originates
|