مسنداحمد

Musnad Ahmad

لباس اور زینت کے مسائل

خواتین کو سونے کے زیورات سے منع کرنے اور ان کے لیے چاندی کے جائز ہونے کا بیان


۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سونا پہننے پر پابندی لگا دی تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس کی زنجیر سے کڑھا باندھ لیا کریں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے چاندی سے کیوں نہیں باندھ لیتیں، پھر اس پر زعفران لگا لو، سو وہ سونے کی مانند ہو جائے گا۔

Status: Zaeef
حکمِ حدیث: ضعیف
Conclusion
تخریج
(۸۰۰۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، خصیف بن عبد الرحمن الجزری سییء الحفظ، وقد اضطرب فی اسناد ھذا الاسناد، أخرجہ النسائی: ۸/ ۱۵۹(انظر: ۲۴۰۴۷)