یہ باب اس شخص کے بارے میں ہے جو بیماری وغیرہ کی وجہ سے کھڑے ہونے پر قدرت نہیں رکھتا، وہ جیسے ممکن ہو نماز پڑھ لے، اس کو کھڑا ہو کر نماز پڑھنے والے کی طرح اجر ملے گا
۔ (۲۴۲۱) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ:
آخِرُ صَلَاۃٍ صَلَّاھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَیْہِ بُرْدٌ مُتَوَشِّحًا بِہِ وَھُوَ قَاعِدٌ۔ (مسند احمد: ۱۳۲۹۳)
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آخری نماز اس حال میں پڑھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک دھاری دار چادر تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے توشیح کر رکھی تھی اور آپ بیٹھے ہوئے تھے۔
2421
Sahih