مسنداحمد

Musnad Ahmad

نیند کے آداب اور اذکار کے ابواب

قرآن مجید کے اس حصے کا بیان، جو سونے سے پہلے تلاوت کیا جاتا ہے

۔ (۵۵۲۸)۔ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ رَجُلٍ یَأْوِی إِلٰی فِرَاشِہِ فَیَقْرَأُ سُورَۃً مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ إِلَّا بَعَثَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَیْہِ مَلَکًا یَحْفَظُہُ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیہِ حَتّٰی یَہُبَّ مَتٰی ھَبَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۶۲)

۔ سیدنا شداد بن اوس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے بستر پر آتا ہے اور کتاب اللہ کی ایک سورت تلاوت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو اس کی طرف بھیجتے ہیں، وہ اس کو ایذا پہنچانے والی ہر چیز سے اس کی حفاظت کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ بیدار ہو جائے، جب بھی بیدار ہو۔

۔ (۵۵۲۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ إِذَا أَتٰی إِلٰی فِرَاشِہِ فِی کُلِّ لَیْلَۃٍ جَمَعَ کَفَّیْہِ ثُمَّ نَفَثَ فِیہِمَا وَقَرَأَ فِیہِمَا {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} وَ {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} وَ {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِہِ یَبْدَأُ بِہِمَا عَلٰی رَأْسِہِ وَوَجْہِہِ، مَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِہِ یَفْعَلُ ذٰلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔ (مسند أحمد: ۲۵۳۶۵)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اپنے بستر پر آتے تو اپنی ہتھیلیوں کو جمع کر کے ان میں اس طرح پھونک مارتے کہ تھوڑی سی تھوک بھی ہوتی اور ان میں یہ سورتیں تلاوت کرتے: سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہ دونوں ہاتھ جہاں تک ہو سکتا، اپنے جسم پر اس طرح پھیرتے کہ اپنے سر اور چہرے سے شروع کرتے، پھر جسم کے سامنے والے حصے پر پھیرتے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ عمل تین بار دوہراتے تھے اور ہر رات کو یہ عمل کرتے تھے۔

۔ (۵۵۳۱)۔ عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ یَرْقُدَ، وَقَالَ: ((إِنَّ فِیہِنَّ آیَۃً أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ آیَۃٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۹۲)

۔ سیدنا عرباض بن ساریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سونے سے پہلے تسبیح والی سورتوںکی تلاوت کرتے اور فرماتے: ان سورتوں میں ایک ایسی آیت ہے،جو ایک ہزار آیتوں سے افضل ہے۔