شادی ،بیویوں کے درمیان عدل ،اولاد کی تربیت ،
ان کے درمیان عدل اور ان کے اچھے نام رکھنے کابیان - شادی ،بیویوں کے درمیان عدل ،اولاد کی تربیت ،
ان کے درمیان عدل اور ان کے اچھے نام رکھنے کابیان - Book 14 of Silsila Sahih with Urdu and English Translation
Book 14 of Silsila Sahih, with 1 chapters and 143 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ: اللہ کے نزدیک سب سے عظیم جرم والا وہ شخص ہے جس نے کسی عورت سے شادی کی،پھر جب اس سے اپنی حاجت پوری کر لی تو اسے طلاق دے کر اس کا مہر ہتھیا لیا، اور دوسرا وہ شخص جس نے کسی شخص سے مزدوری کروائی اور اس کی مزدوری ہتھیا لی، اور وہ شخص جس نے کسی چوپائے کو فضول میں قتل کر دیا۔
Takhreej
الصحيحة رقم (999)، مستدرك الحاكم رقم (2693) ، السنن الكبرى للبيهقي
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ اللهَ يَغَارُ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَغَارُ وَغَيْرَةُ اللهِ: أَنْ يَأْتِيَ الْمُؤْمِنُ مَا حَرَّمَ عَلَيْهِ
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے اور اللہ کی غیرت یہ ہے کہ مومن حرام کام کا ارتکاب کرے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3515 )، صحيح مسلم كِتَاب التَّوْبَةِ ، بَاب غَيْرَةِ اللَّهِ تَعَالَى وَتَحْرِيمِ الْفَوَاحِشِ رقم (4959)
مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے اللہ کی حمدو ثنا بیان کی پھر فرمایا:اللہ تعالیٰ تمہیں عورتوں سے اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،کیوں کہ یہ تمہاری مائیں ،بیٹیاں اور خالائیں ہیں۔اہل کتاب میں سے کوئی آدمی جب کسی عورت سے اس کی چھوٹی عمر میں اور غربت میں شادی کرتا تو دونوں ایک دوسرے سے بے رغبتی نہ کرتے(حتی کہ دونوں بوڑھے ہو کر مر جاتے)۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2871)، المعجم الكبير للطبراني رقم (17038) .
ابو سعید یا جابر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لمبا خطبہ ارشادفرمایا اور اس میں دنیا اور آخرت کے معاملات کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا: بنی اسرائیل کا کی ہلاکت کا پہلا سبب یہ بنا کہ کسی غریب کی بیوی اپنے شوہرسےایسے کپڑوں یا زیورات کا مطالبہ کرتی جو امیر کی بیوی کرتی اور آپ نے بنی اسرائیل کی ایک عورت کا تذکرہ کیا جو پستہ قد تھی، اس نے لکڑی کی دو ٹانگیں بنوائیں اور ایک انگوٹھی جس میں ڈھکن لگا ہوا تھا ،اسے مشک کی خوشبوسے بھردیااوردو لمبی یا موٹی عورتوں کے درمیان چلنے لگی۔لوگوں نے ایک آدمی بھیجاجو ان کا پیچھا کرے،اس نے لمبی عورتوں کو تو پہچان لیالیکن لکڑی کی ٹانگوں والی عورت کو نہیں پہچانا۔
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری اولاد، تمہارے لئے اللہ کی طرف سے عطیہ ہے۔(الشورى:۴۹) ترجمہ:”جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے“۔ تو جب تمہیں ضرورت ہو تویہ اولاد اور ان کا مال تمہارے لئے ہے ۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2564)، السنن الكبرى للبيهقي ، مستدرك الحاكم رقم (3078)
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ اپنی بیویوں سے ایلاء( پاس نہ جانے کی قسم) کیا۔ جب انتیس(۲۹) دن گزر گئے تو صبح کے وقت آئے یا شام کے وقت ،آپ سے کہا گیا کہ: آپ نے قسم کھائی تھی کہ آپ ایک ماہ تک بیویوں کے پاس نہیں جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مہینہ انتیس (۲۹)دن کا بھی ہوتا ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3505)، صحيح البخاري كِتَاب الصَّوْمِ، بَاب قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺإِذَا رَأَيْتُمْ الْهِلَالَ فَصُومُوا... رقم (1777)
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا اور میں زندہ رہا تومیں برکت، نافع اور افلح نام رکھنے سے منع کردوں گا۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے افلح کہا یا نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوگئے لیکن اس سے منع نہیں فرمایا۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3271)، مسند أحمد رقم (14079) ، سنن أبي داؤد كِتَاب الْأَدَبِ، بَاب فِي تَغْيِيرِ الِاسْمِ الْقَبِيحِس رقم (4309)
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيْر: أَنَّ ابَاه نَحَلَهُ نَحْلاً فَأَرَادَ أَنْ يَّشْهَدَ النَّبِيّ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَ: كُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَ كَماَ نَحَلْتَهُ؟ فَقَالَ: لَا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ عَلَيْكَ مِنَ الْحَقِّ أَنْ تَعْدِلْ بَيْنَ وَلَدِكَ كَمَا عَلَيْهِمْ مِّنَ الْحَقّ أَن يَبرُّوك
نعمان بن بشیررضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک تحفہ دیا اور چاہا کہ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اپنے تمام بچوں کو اسی طرح دیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر یہ لازم ہے کہ تم اپنی اولاد میں انصاف کرو، جس طرح ان کی ذمہ داری ہے کہ تم سےاچھا سلوک کریں۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2847)، السنن الكبرى للبيقي ، مسند الطيالسي رقم (818) .
علی بن حسین رضی اللہ عنہ ،مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ جب وہ یزید بن معاویہ کے پاس سےحسین بن علی رضی اللہ عنہ کے قتل کے موقع پر مدینہ آئے تو مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ علی بن حسین سے ملے اور کہا: کیا آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے؟ حکم کیجئے ،انہوں نے کہا: نہیں ، مسور رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار دیں گے؟ کیوں کہ مجھے ڈر ہے کہ یہ لوگ اس پر قبضہ کر لیں گے۔ اللہ کی قسم ! اگر آپ نے یہ تلوار مجھے دے دی تو جس وقت تک مجھے قتل نہیں کر دیتے اس وقت تک کوئی بھی شخص اس تلوار تک نہیں پہنچ سکے گا۔ علی بن ابی طالبرضی اللہ عنہ نے فاطمہ کی موجودگی میں ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہا تومیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کواس مسئلے میں منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کرتے سنا۔میں ان ایام میں بالغ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اور مجھے خوف ہے کہ اس کے دین کے بارے میں اسے آزمائش میں مبتلا نہ کر دیا جائے ۔ پھر بنی عبدشمس میں سے اپنے داماد کا ذکر کیا، اور ان کے بارے میں تعریفی کلمات کہے، فرمایا: اس نے جو بات کی اسے سچا کردکھایا انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تو وفا بھی کیا۔ میں کسی حلال چیز کو حرام نہیں کر سکتا اور نہ کسی حرام چیز کو حلال کر سکا ہوں، لیکن اللہ کی قسم! اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے رسول کے دشمن کی بیٹی کبھی بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں ۔اور ایک روایت میں ہے :کسی ایک آدمی کے پا س کبھی بھی(جمع نہیں ہوسکتیں)۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3517)، صحيح مسلم كِتَاب الرِّضَاعِ ، بَاب الْوَصِيَّةِ بِالنِّسَاءِ رقم (2670)
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہےایک طریقے پرہر گزسیدھی نہیں ہوگی۔ اگر تم اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو اسی ٹیڑھے پن کے ساتھ ہی فائدہ اٹھا سکتے ہو۔ اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو تو توڑ دو گے اور اسے توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (608)، المعجم الكبير للطبراني رقم (20776) .
عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ الأَنْصَارِية، أَنّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَطَبَ أُمِّ مُبَشِّرِ بنْتَ الْبَرَاءِ بن مَعْرُورٍ، فَقَالَتْ: إِنِّي اشْتَرَطْتُ لِزَوْجِي أَنْ لا أَتَزَوَّج بَعْدَهُ. قَالَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم :إِنَّ ذَلِكَ لا يَصْلُحُ.
ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ام مبشر بنت براء بن معرور کو نکاح کا پیغام بھیجا تو کہنے لگیں کہ میں نے اپنے شوہر سے مشروط کیا تھا کہ اس کے بعد شادی نہیں کروں گی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شرط درست نہیں
Takhreej
الصحيحة رقم (608)، المعجم الكبير للطبراني رقم (20776) .
مسروق اور عمرو بن عتبہ سے مروی ہے کہ ان دونوں نے سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی طرف خط لکھ کر اس کے معاملے کےبارے میں پوچھا؟ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے دونوں کو جواباً لکھا کہ: اس کے ہاں اس کے شوہر کی وفات کےپچیس(۲۵)دن بعد بچہ پیدا ہوا ، وہ بہتررشتے کی تلاش میں تیار ہوئی۔ ابو سنابل بن بعکک اس کے پاس سے گذرا تو کہا: تم نے جلدی کی ،آخری مدت چار ماہ دس دن تک عدت گزارو، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول میرے لئے بخشش کی دعا کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کس وجہ سے ؟ میں نے انہیں(وہ بات)بتائی تو آپ نے فرمایا: اگر تمہیں کوئی نیک آدمی ملے تو اس سے شادی کر لینا ۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2722)، سنن إبن ماجه كِتَاب الطَّلَاقِ ، بَاب الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى ... رقم ( 2018)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَنَظَرْتَ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ الْأَنْصَارِ شَيْئًا. يَعْنِي: الصِّغَرِ
ابو ہریرہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نےایک انصاری خاتون سے شادی کا ارادہ کیاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ ،کیوں کہ انصار کی آنکھوں میں تھوڑا سا نقص ہوتا ہے، یعنی چھوٹی ہوتی ہیں۔
Takhreej
الصحيحة رقم (95)، صحيح مسلم كِتَاب النكاح ندب النظر إلي وجه المرأة... رقم (2552)
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا .
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیکھ لو ، کیوں کہ ممکن ہے اس طرح تمہارے مابین دائمی محبت پیدا ہو جائے
Takhreej
الصحيحة رقم (96)، سنن ترمذي كتاب النكاح باب ما جاء في النظر إلي المخطوبة رقم (1007)
حصین بن محصن رحمۃ اللہ علیہ اپنی پھوپھی (کہا جاتا ہے کہ ان کا نام اسماء تھا)سے بیان کرتےہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام سے آئیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی ضرورت پوری کر دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: کیا تم شادی شدہ ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس سے کس طرح کا برتاؤ کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی۔ سوائے جب میں عاجز آجاؤں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دیکھو، خیال رکھنا کہ تم اس سے (اپنے شوہرسے)کس طرح کا سلوک کرتی ہو کیوں کہ وہ تمہاری جنت اور جہنم ہے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (2612)، مسند أحمد رقم (26086) ، المعجم الاوسط للطبراني رقم (539)
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س آئی اور کہا: میں آل خالد کی اولاد ہوں، میرے شوہر نے مجھے طلاق بھجوائی ہے، میں نے اس کے گھر والوں سے خرچے اور رہائش کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول اس نے اسے تیسری طلاق بھجوائی ہے۔ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خرچہ اور رہائش کا حق عورت کے لئے اس وقت ہوتا ہے جب شوہر کو رجوع کرنے کا حق ہو
Takhreej
الصحيحة رقم (1711)، سنن النسائي كتاب الطلاق باب الرخصة في ذلك رقم (3350)
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں نجران آیا تو انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہنے لگے: تم اس طرح آیت پڑھتے ہو:(مريم:٢٨) اے ہارون علیہ السلام کی بہن۔ جب کہ موسیٰ علیہ السلام تو عیسی ٰ علیہ السلام سے اتنی مدت پہلے گزر چکے تھے۔جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: وہ لوگ اپنے سے پہلے انبیاء اور صالحین کے نام رکھا کرتے تھے۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3588)، صحيح مسلم كتاب الآداب باب النهي عن التكني بأبي القاسم رقم (3982)
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیویوں کو اختیار دینے کا حکم دیا گیا تو آپ نے مجھ سے ابتداء کرتے ہوئے فرمایا: میں تم سے ایک بات کرنے لگا ہوں ،تم پر لازم ہے کہ جب تک اپنے والدین سے مشورہ نہ کر لوتم جلدی مت کرنا، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں آپ کو معلوم تھا کہ میرے والدین مجھے آپ سے علیحدہ ہونے کا مشورہ نہیں دیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلۡ لِّاَزۡوَاجِکَ ...(الأحزاب28-29) میں نے کہا: میں کس مسئلے میں اپنے والدین سے مشورہ کروں ؟میں تواللہ،اس کے رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہوں۔
Takhreej
الصحيحة رقم (3593)، صحيح البخاري كتاب تفسير القرآن باب قوله يا أيها النبي قل لأزواجك... رقم (4412)