(56)Chapter: What Has Been Related About Wudu For Breaking Windباب: ہوا خارج ہونے سے وضو کے ٹوٹ جانے کا بیان
Chapter 56 of The book on purification in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
Abu Hurairah narrated that :
Allah's Messenger said: There no Wudu except for a sound or a smell.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو واجب نہیں جب تک آواز نہ ہو یا بو نہ آئے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة ۷۴ (۵۱۵) (تحفة الأشراف : ۱۲۶۸۳) مسند احمد (۲/۴۱۰، ۴۳۵، ۴۷۱
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ شک کی وجہ سے کہ ہوا خارج ہوئی یا نہیں وضو نہیں ٹوٹتا، اور اس سے ایک اہم اصول کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے کہ ہر چیز اپنے حکم پر قائم رہتی ہے جب تک اس کے خلاف کوئی بات یقین و وثوق سے ثابت نہ ہو جائے، محض شبہ سے حکم نہیں بدلتا۔
Abu Hurairah narrated that :
Allah's Messenger said: When one of you is in the Masjid, and he senses wind between his buttocks then he should not exit until he hears a sound or smells an odor.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو اور وہ اپنی سرین سے ہوا نکلنے کا شبہ پائے تو وہ ( مسجد سے ) نہ نکلے جب تک کہ وہ ہوا کے خارج ہونے کی آواز نہ سن لے، یا بغیر آواز کے پیٹ سے خارج ہونے والی ہوا کی بو نہ محسوس کر لے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن زید، علی بن طلق، عائشہ، ابن عباس، ابن مسعود اور ابو سعید خدری سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اور یہی علماء کا قول ہے کہ وضو «حدث» ہی سے واجب ہوتا ہے کہ وہ «حدث» کی آواز سن لے یا بو محسوس کر لے، عبداللہ بن مبارک کہتے ہیں کہ جب «حدث» میں شک ہو تو وضو واجب نہیں ہوتا، جب تک کہ ایسا یقین نہ ہو جائے کہ اس پر قسم کھا سکے، نیز کہتے ہیں کہ جب عورت کی اگلی شرمگاہ سے ہوا خارج ہو تو اس پر وضو واجب ہو جاتا ہے، یہی شافعی اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔
وضاحت: ۱؎ : مقصود یہ ہے کہ انسان کو ہوا خارج ہونے کا یقین ہو جائے خواہ ان دونوں ذرائع سے یا کسی اور ذریعہ سے، ان دونوں کا خصوصیت کے ساتھ ذکر محض اس لیے کیا گیا ہے کہ اس باب میں عام طور سے یہی دو ذریعے ہیں جن سے اس کا یقین ہوتا ہے۔
Abu Hurairah narrated that :
the Prophet said: Indeed Allah does not accept the prayer of one of you when he commits Hadath, until he performs Wudu.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کسی کو «حدث» ہو جائے ( یعنی اس کا وضو ٹوٹ جائے ) ۱؎ تو اللہ اس کی نماز قبول نہیں کرتا جب تک کہ وہ وضو نہ کر لے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الوضوء ۲ (۱۳۵)، والحیل ۲ (۶۹۵۴)، صحیح مسلم/الطہارة ۲ (۲۲۵)، سنن ابی داود/ الطہارة ۳۱ (تحفة الأشراف : ۱۴۶۹۴)، مسند احمد (۲/۳۱۸)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : اسی جملہ میں باب سے مطابقت ہے، یعنی : ہوا کے خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔