LocativePersonal Pronoun

مَعَكُمْ

(are) with you

تمہارے ساتھ ہیں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

مَعَ: اجتماع کے معنی کو چاہتا ہے۔ خواہ وہ اجتماع مکانی ، ہو جیسے ھُمَا مَعَا فِی الدَّارِ : وہ دونوں ایک مکان میں ہیں۔ اور خواہ (۲) زبانی جیسے : ھُمَاوُلِدَامَعًا وہ دونوں ایک وقت میں پیدا ہوئے۔ اور (۳) خواہ معنوی اعتبار سے ہو جیسے :اَخٌ یا اَبٌ وغیرہ ہما اسمائے اضافی ہیں کہ ایک آدمی کو اسی وقت دوسرے کا بھائی کہا جاسکتا ہے۔ جب وہ بھی اس کا بھائی ہو۔ کبھی (۴) وہ اجتماع رتبہ اور شرف کے لحاظ سے ہوتا ہے جیسے ھُمَا مَعًا فِیْ الْعُلُوِّ وہ دونوں بلند رتبہ ہونے میں برابر ہیں۔ اور کبھی مَعَ کا لفظ معنی نصرت کو چاہتا ہے۔ اس وقت یہ منصور یعنی جس کی مدد کی جاتی ہے۔ اس کا مضاف الیہ بنتا ہے۔ جیسے فرمایا: (لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا) (۹۔۴۰) کہ غم نہ کر خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تو یہاں مَعَ کے مضاف الیہ یعنی تا ضمیر سے منصور مراد ہیں۔ اور اﷲ تعالیٰ ناصر ہے۔ جس کی معیت نا ضمیر کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ نیز فرمایا (اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا) (۱۶۔۱۲۸) کچھ شک نہیں کہ جو پرہیز گار ہو...... خدا ان کا مددگار ہے۔ (وَ ہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ) (۵۷۔۴) اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ (اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ) (۲۔۱۵۳) بے شک خدا صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ) (۸۔۱۹) اور خدا تو مومنوں کے ساتھ ہے۔ اور موسی علیہ السلام کے قول کی حکایت بیان کرتے ہوئے فرمایا: (اِنَّ مَعِیَ رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ) (۲۶۔۶۲) میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا۔ رَجُلٌ اِمَّعَۃٌ : اناڑی آدمی جو ہر ایک کے ساتھ ہوجائے۔ اَلْمَعْمَعَۃُ: آتشزدگی کی آواز۔ لڑائی میں بہادروں کا شور۔ اَلْمَعْمَعَانُ: لڑائی کی شدت۔

Lemma/Derivative

164 Results
مَع
Surah:25
Verse:35
اس کے ساتھ
with him
Surah:25
Verse:68
ساتھ
with
Surah:26
Verse:15
تمہارے ساتھ
(are) with you
Surah:26
Verse:17
ہمارے ساتھ
with us
Surah:26
Verse:62
میرے ساتھ
with me
Surah:26
Verse:65
اس کے ساتھ تھے
(were) with him
Surah:26
Verse:118
میرے ساتھ ہیں
(are) with me
Surah:26
Verse:119
اس کے ساتھ تھے
(were) with him
Surah:26
Verse:213
ساتھ
with
Surah:27
Verse:44
کے ساتھ
with