Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 164

سورة البقرة

اِنَّ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اخۡتِلَافِ الَّیۡلِ وَ النَّہَارِ وَ الۡفُلۡکِ الَّتِیۡ تَجۡرِیۡ فِی الۡبَحۡرِ بِمَا یَنۡفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ مَّآءٍ فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا وَ بَثَّ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ دَآبَّۃٍ ۪ وَّ تَصۡرِیۡفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الۡمُسَخَّرِ بَیۡنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۴﴾

Indeed, in the creation of the heavens and earth, and the alternation of the night and the day, and the [great] ships which sail through the sea with that which benefits people, and what Allah has sent down from the heavens of rain, giving life thereby to the earth after its lifelessness and dispersing therein every [kind of] moving creature, and [His] directing of the winds and the clouds controlled between the heaven and the earth are signs for a people who use reason.

آسمانوں اور زمین کی پیدائش ، رات دن کا ہیر پھیر ، کشتیوں کا لوگوں کونفع دینے والی چیزوں کو لئے ہوئے سمندروں میں چلنا آسمان سے پانی اتار کر ، مردہ زمین کو زندہ کر دینا اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلا دینا ، ہواؤں کے رخ بدلنا ، اور بادل ، جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں ، ان میں عقلمندوں کے لئے قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
فِیۡ خَلۡقِ
پیدا کرنے میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
وَاخۡتِلَافِ
اور اختلاف میں
الَّیۡلِ
رات
وَالنَّہَارِ
اور دن کے
وَالۡفُلۡکِ
اور کشتیوں میں
الَّتِیۡ
وہ جو
تَجۡرِیۡ
چلتی ہیں
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
یَنۡفَعُ
نفع دیتا ہے
النَّاسَ
لوگوں کو
وَمَاۤ
اور اس میں جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ مَّآءٍ
پانی میں سے
فَاَحۡیَا
پھر اس نے زندہ کیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
وَبَثَّ
اور اس نے پھیلا دی
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ دَآبَّۃٍ
ہر قسم کی جاندار مخلوق
وَّتَصۡرِیۡفِ
اور پھیرنے میں
الرِّیٰحِ
ہواؤں کے
وَالسَّحَابِ
اور بادلوں میں
الۡمُسَخَّرِ
جو مسخر کیے گئیے ہیں
بَیۡنَ
درمیان
السَّمَآءِ
آسمان
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
لَاٰیٰتٍ
یقینا نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
بےشک
فِیۡ خَلۡقِ
تخلیق میں
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَاخۡتِلَافِ
اور بد لنے میں
الَّیۡلِ
رات کے
وَالنَّہَارِ
اور دن کے
وَالۡفُلۡکِ
اور کشتیوں میں
الَّتِیۡ
وہ جو
تَجۡرِیۡ
چلتی ہیں
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِمَا
ساتھ ان (چیزوں)کے جو
یَنۡفَعُ
وہ نفع دیتی ہے
النَّاسَ
لوگوں کو
وَمَاۤ
اوراس میں جو
اَنۡزَلَ
اتاراہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ مَّآءٍ
پانی
فَاَحۡیَا
پھر اس نے زندہ کیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
وَبَثَّ
اور اس نے پھیلا دیے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کے
دَآبَّۃٍ
جانور
وَّتَصۡرِیۡفِ
اور گردش میں
الرِّیٰحِ
ہواؤں کی
وَالسَّحَابِ
اور بادل میں
الۡمُسَخَّرِ
مسخر ہیں
بَیۡنَ
درمیان
السَّمَآءِ
آسمان کے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
لَاٰیٰتٍ
یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لو گو ں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
وہ عقل سے کا م لیتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, in the creation of the heavens and earth, and the alternation of the night and the day, and the [great] ships which sail through the sea with that which benefits people, and what Allah has sent down from the heavens of rain, giving life thereby to the earth after its lifelessness and dispersing therein every [kind of] moving creature, and [His] directing of the winds and the clouds controlled between the heaven and the earth are signs for a people who use reason.

آسمانوں اور زمین کی پیدائش ، رات دن کا ہیر پھیر ، کشتیوں کا لوگوں کونفع دینے والی چیزوں کو لئے ہوئے سمندروں میں چلنا آسمان سے پانی اتار کر ، مردہ زمین کو زندہ کر دینا اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلا دینا ، ہواؤں کے رخ بدلنا ، اور بادل ، جو آسمان اور زمین کے درمیان مسخر ہیں ، ان میں عقلمندوں کے لئے قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ کچھ سوچتے سمجھتے ہیں ان کے لیے آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں، رات اور دن کے ایک دوسرے کے بعد آنے میں، ان کشتیوں میں جو لوگوں کو نفع دینے والی چیزیں لیے سمندروں میں چلتی ہیں، اللہ تعالیٰ کے آسمان سے بارش نازل کرنے میں، جس سے وہ مردہ زمین کو زندہ کردیتا ہے، اور اس میں ہر طرح کی جاندار مخلوق کو پھیلا دیتا ہے، نیز ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو زمین و آسمان کے درمیان تابع فرمان ہیں بیشمار نشانیاں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات دن کے بدلنے میں اور ان کشتیوں میں جووہ چیزیں لے کر سمندرمیں چلتی ہیں جولوگوں کونفع دیتی ہیں اور اُس پانی میں جواﷲ تعالیٰ نے آسمان سے اُتارا، پھر اس سے زمین کواس کی موت کے بعدزندہ کیا اور اس میں ہرقسم کے جانور پھیلا دیئے اور ہواؤں کی گردش میں اور بادل میں جوآسمان اور زمین کے درمیان مسخرہیں یقیناان لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, in the creation of heavens and earth, and the alternation of night and day, and the ships that sail in the sea with what benefits men, and the water Allah sent down from the sky, then revived with it the earth after its being dead, and spread over it of each creature, and in the turning of winds, and in the clouds employed to serve between heaven and earth: there are signs for those who have sense.

بیشک آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اور کشتیوں میں جو کہ لے کر چلتی ہیں دریا میں لوگوں کے کام کی چیزیں اور پانی میں جسکو کہ اتارا اللہ نے آسمان سے پھر جلایا اس سے زمین کو اس کے مرگئے پیچھے اور پھیلائے اس میں سب قسم کے جانور اور ہواؤں کے بدلنے میں بادل میں جو کہ تابعدار ہے اس کے حکم کا درمیان آسمان و زمین کے بیشک ان سب چیزوں میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کیلئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً آسمان اور زمین کی تخلیق میں اور رات اور دن کے الٹ پھیر میں اور ان کشتیوں ( اور جہازوں) میں جو سمندر میں (یا دریاؤں میں) لوگوں کے لیے نفع بخش سامان لے کر چلتی ہیں اور اس پانی میں کہ جو اللہ نے آسمان سے اتارا ہے پھر اس سے زندگی بخشی زمین کو اس کے ُ مردہ ہوجانے کے بعد اور ہر قسم کے حیوانات (اور چرند پرند) اس کے اندر پھیلادیے اور ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو معلقّ کردیے گئے ہیں آسمان اور زمین کے درمیان یقیناً نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(If they want a sign for the perception of this Reality) surety there are countless signs for those who use their common sense; they can see alternation of the night and day, in the ships that sail the ocean laden with cargoes beneficial to mankind, and in the rain-water which Allah sends down from the sky and thereby gives life to the earth after its death and spreads over it all kinds of animate creatures, in the blowing of the winds and in the clouds which obediently wait for orders between the sky and the earth.

﴿اس حقیقت کو پہچاننے کے لیے اگر کوئی نشانی اور علامت درکار ہے تو ﴾جو لوگ عقل سے کام لیتے ہیں ان کے لیے آسمانوں اور زمین کی ساخت میں ، رات اور دن کے پیہم ایک دوسرے کے بعد آنے میں ، ان کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لیے ہوئے دریاؤں اور سمندروں میں چلتی پھرتی ہیں ، بارش کے اس پانی میں جسے اللہ اوپر سے برساتا ہے پھر اس کے ذریعے سے زمین کو زندگی بخشتا ہے اور اپنے اسی انتظام کی بدولت زمین میں ہر قسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہے ، ہواؤں کی گردش میں ، اور ان بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں ، بے شمار نشانیاں ہیں ۔ 162

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بیشک آسمان اور زمین کی تخلیق میں ، رات دن کے لگاتار آنے جانے میں ، ان کشتیوں میں جو لوگوں کے فائدے کا سامان لیکر سمندر میں تیرتی ہیں ، اس پانی میں جو اللہ نے آسمان سے اتارا اور اس کے ‎‏ّذریعے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشی اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے ، اور ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان تابع دار بن کر کام میں لگے ہوئے ہیں ، ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہی نشانیاں ہیں جو اپنی عقل سے کام لیتے ہیں ( ١٠٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک عقلندوں کے لیے آسمان او زمین کی پیدا ئش میں اور رات دن کے ایر پھیر میں ( یعنی) ادل بدل میں کہ ایک کے بعد دوسرا اور کشتیوں میں جو لوگوں کے فائدہ کا سامان لیے کر سمندر میں چلتی ہیں اور مینہ میں جس کو اللہ نے آسماں سے بر سیا پھر مرے پیچھے زمین کو اس سے جلایا ( یعنی ترو تازہ کیا) اور سب قسم کے جانوروں کو اس میں پھیلا یا اور ہواؤں کے پھیر نے میں بادل ( ابر میں) جو آسمان اور زمین کے درمیان حکم تابع ہے ( خدا کی لعنت کی) نشانیاں ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا آسمانوں اور زمین کے بنانے میں اور رات اور دن کے یکے بعد دیگرے آنے ہیں اور ان جہازوں (کے چلنے) میں جو لوگوں کے نفع کا سامان لے کر سمندروں میں چلتے ہیں اور اللہ نے بلندی (آسمان) سے جو پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے خشک ہوجانے کے بعد تروتازہ کرنے میں اور اس میں مختلف اقسام کے جانور پیدا کرنے اور ہواؤں کو چلانے اور بادلوں کو آسمان اور زمین کے درمیان معلق کرنے میں صاحب خرد لوگوں کے لئے (اس کی توحید کی) نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں، رات اور دن کے آنے جانے میں ۔ وہ کشتیاں (جہاز) جو لوگوں کے لئے نفع کی چیزیں لے کر سمندر میں چلتی ہیں ان میں ۔۔۔۔ جو کچھ (آسمان) بلندی سے اللہ نے پانی نازل کیا جس کے ذریعہ مردہ زمین میں زندگی پیدا ہوتی ہے۔ زمین، میں قسم قسم کے جو جانور پھیلائے اس میں، ہواؤں کے الٹنے پلٹنے میں اور ان بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان حکم کے تابع ہیں ان سب چیزوں میں عقل رکھنے والی قوم کے لئے نشانیاں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے میں اور کشتیوں اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر رواں ہیں اور مینہ میں جس کو خدا آسمان سے برساتا اور اس سے زمین کو مرنے کے بعد زندہ (یعنی خشک ہوئے پیچھے سرسبز) کردیتا ہے اور زمین پر ہر قسم کے جانور پھیلانے میں اور ہواؤں کے چلانےمیں اور بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان گھرے رہتے ہیں۔ عقلمندوں کے لئے (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily in the creation of the heavens and the earth, and the alternation of night and day, and the ships that course upon the sea laden with that which profiteth mankind, and that which Allah sendeth down of water from the heaven and quickenoth the earth thereby after the death thereof; and scattereth therein of all kinds of moving creatures, and in the veering of the winds and the cloud subjected for service betwixt heaven and earth. are signs unto a people who understand.

یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے ادل بدل میں اور جہازوں کے چلنے میں جو سمندر میں ان چیزوں کے ساتھ چلتے ہیں جو لوگوں کو نفع پہنچاتی ہیں اور (اس) پانی میں جسے اللہ نے اتارا پھر اس زمین کو اس کے رمادہ ہونے کے بعد جلا اٹھایا اور اس میں ہر طرح کے حیوانات پھیلا دیئے اور ہواؤں کے بدلنے میں اور بادل میں (جو) آسمان اور زمین کے درمیان مقید ہے (ان سب میں) ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں نشانیاں (موجود) ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک آسمانوں اور زمین کی خلقت ، رات اور دن کی آمدوشد اور ان کشتیوں میں جو لوگوں کیلئے سمندر میں نفع بخش سامان لے کر چلتی ہیں اور اس پانی میں جو اللہ نے بادلوں سے اتارا ہے اور جس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشی اور جس سے اس میں ہر قسم کے جاندار پھیلائے اور ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان وزمین کے درمیان مامور ہیں ، ان لوگوں کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں ، جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں اور دن اور رات کے آنے جانے میں اور اس کشتی میں جو سمندر میں لوگوں کے نفع کی چیزوں کو لے کر چلتی ہے اور اس پانی میں جسے اﷲ ( تعالیٰ ) نے آسمان سے اتارا پس اس کے ذریعے زمین کو اس کے مُردہ ( بنجر ) ہوجانے کے بعد زندہ ( سرسبز ) کردیا اور اس میں ہر قسم کے جان دار پھیلا دیے اور ہواؤںکے چلانے میں اور اس بادل میں جو آسمان اور زمین کے درمیان تابع فرمان ہیں البتہ عقل رکھنے والے لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ عقل سے کام لیتے ہیں ان کے لئے آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں، رات اور دن کے پیہم ایک دوسرے کے بعد آنے میں ان کشتیوں میں جو انسان کے نفع کی چیزیں لئے ہوئے دریاؤں اور سمندروں میں چلتی پھرتی ہیں، بارش کے اس پانی میں جسے اللہ اوپر سے برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو زندگی بخشتا ہے اور اپنے اسی انتظام کی بدولت زمین میں ہر قسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہے ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو آسمان اور زمین کے درمیان تابع فرمان بنا کر رکھے گئے ہیں بیشمار نشانیاں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور ان کشتیوں اور جہازوں میں جو کہ رواں دواں ہیں سمندروں میں طرح طرح کے ایسے سامانوں کے ساتھ جو کہ فائدہ پہنچاتے ہیں لوگوں کو اور بارش کے اس پانی میں جسے اللہ اتارتا ہے آسمان سے پھر اس کے ذریعے وہ زندگی بخشتا ہے زمین کو اس کے بعد کہ وہ مرچکی ہوتی ہے اور طرح طرح کے ان جانوروں میں جن کو اس نے پھیلا رکھا ہے زمین میں اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے اور ہواؤں کی گردش میں اور ان بھاری بھر کم بادلوں میں جن کو مسخر اور معلق کر رکھا ہے اس نے آسمان اور زمین کے درمیان میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل سے صیحح طور پر کام لیتے ہیں  

Translated by

Noor ul Amin

بیشک آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش میں ، رات اور دن کے ایک دوسرے کے بعد آنے میں ، ان کشتیوں میں جو سمندر میں لو گوں کے لئے مفیداشیاء لیکرچلتی ہیں ، اوراللہ کے آسمان سے بارش کے نازل کرنے میں جس سے وہ مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے اور جس زمین پر اللہ نے ہرطرح کی جاندارمخلوق کو پھیلادیا ہے نیزہوائوں کے رخ بدلنے میں ، ان بادلوں میں جو آسمانوں اور زمین کے درمیان تابع فرمان ہیں ، اہل عقل کے لئے بہت ساری نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک آسمانوں ( ف۲۹۲ ) اور زمین کی پیدائش اور رات و دن کا بدلتے آنا اور کشتی کہ دریا میں لوگوں کے فائدے لے کر چلتی ہے اور وہ جو اللہ نے آسمان سے پانی اتار کر مردہ زمین کو اس سے جِلا دیا اور زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہواؤں کی گردش اور وہ بادل کہ آسمان و زمین کے بیچ میں حکم کا باندھا ہے ان سب میں عقلمندوں کے لئے ضرور نشانیاں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات دن کی گردش میں اور ان جہازوں ( اور کشتیوں ) میں جو سمندر میں لوگوں کو نفع پہنچانے والی چیزیں اٹھا کر چلتی ہیں اور اس ( بارش ) کے پانی میں جسے اﷲ آسمان کی طرف سے اتارتا ہے پھر اس کے ذریعے زمین کو مُردہ ہو جانے کے بعد زندہ کرتا ہے ( وہ زمین ) جس میں اس نے ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے ہیں اور ہواؤں کے رُخ بدلنے میں اور اس بادل میں جو آسمان اور زمین کے درمیان ( حکمِ الٰہی کا ) پابند ( ہو کر چلتا ) ہے ( ان میں ) عقلمندوں کے لئے ( قدرتِ الٰہی کی بہت سی ) نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

بے شک آسمانوں اور زمینوں کی پیدائش میں اور رات دن کی آمد و رفت ( الٹ پھیر ) میں اور ان کشتیوں میں جو لوگوں کو نفع پہنچانے والی چیزیں لے کر سمندر میں چلتی ہیں اور ( بارش کے ) اس پانی میں جسے خدا نے آسمان ( بلندی ) سے برسایا اور پھر اس کے ذریعہ زمین کو اس کے بے جان ( بے کار ) ہو جانے کے بعد جاندار بنا دیا ( سرسبز و شاداب بنا دیا ) اور اس میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے ( جانور ) پھیلا دیئے ۔ اور ہواؤں کی گردش ( ہیر پھیر ) میں اور ان بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان مسخر کرکے ( تابع فرمان بنا کے ) رکھے گئے ہیں ۔ ( ان سب باتوں میں ) خدا کے وجود اور اس کی قدرت کی بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو عقل و خرد سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! in the creation of the heavens and the earth; in the alternation of the night and the day; in the sailing of the ships through the ocean for the profit of mankind; in the rain which Allah Sends down from the skies, and the life which He gives therewith to an earth that is dead; in the beasts of all kinds that He scatters through the earth; in the change of the winds, and the clouds which they Trail like their slaves between the sky and the earth;- (Here) indeed are Signs for a people that are wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The creation of the heavens and the earth, the alternation of nights and days, the ships that sail in the sea for the benefit of the people, the water that God sends from the sky to revive the dead earth where He has scattered all kinds of animals, the winds of all directions, and the clouds rendered for service between the sky and the earth are all evidence (of His existence) for those who use their reason.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, in the creation of the heavens and the earth, and in the alternation of night and day, and the ships which sail through the sea with that which is of use to mankind, and the water (rain) which Allah sends down from the sky and makes the earth alive therewith after its death, and the moving (living) creatures of all kinds that He has scattered therein, and in the veering of winds and clouds which are held between the sky and the earth, are indeed Ayat (proofs, evidences, signs, etc.) for people of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Most surely in the creation of the heavens and the earth and the alternation of the night and the day, and the ships that run in the sea with that which profits men, and the water that Allah sends down from the cloud, then gives life with it to the earth after its death and spreads in it all (kinds of) animals, and the changing of the winds and the clouds made subservient between the heaven and the earth, there are signs for a people who understand.

Translated by

William Pickthall

Lo! In the creation of the heavens and the earth, and the difference of night and day, and the ships which run upon the sea with that which is of use to men, and the water which Allah sendeth down from the sky, thereby reviving the earth after its death, and dispersing all kinds of beasts therein, and (in) the ordinance of the winds, and the clouds obedient between heaven and earth: are signs (of Allah's Sovereignty) for people who have sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक आसमानों और ज़मीन की बनावट में और रात-दिन के आने-जाने में और उन कश्तियों में जो इंसानों के काम आने वाली चीज़ें लेकर समुंदर में चलती हैं, और उस पानी में जिसको अल्लाह ने आसमान से उतारा, फिर उससे मुर्दा ज़मीन को ज़िंदगी बख़्शी, और उस (ज़मीन) में सब क़िस्म के जानवर फैला दिए, और हवाओं की गर्दिश में और बादलों में जो आसमान व ज़मीन के दरमियान हुक्म के ताबे हैं, उन लोगों के लिए निशानियाँ हैं जो अक़्ल से काम लेते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ آسمانوں کے اور زمین کے بنانے میں اور یکے بعد دیگرے رات اور دن کے آنے میں اور جہازوں میں جو کہ سمندر میں چلتے ہیں آدمیوں کے نفع کی چیزیں ( اور اسباب) لے کر اور (بارش کے) پانی میں جس کو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے برسایا پھر اس سے زمین کو تروتازہ کیا اس کے خشک ہوئے پیچھے اور ہر قسم کے حیوانات اس میں پھیلادئیے اور ہواؤں کے بدلنے میں اور ابر میں جو زمین و آسمان کے درمیان مقید ( اور معلق) رہتا ہے دلائل (توحید کے موجود) ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل (سلیم) رکھتے ہیں۔ (3) (164)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش، رات دن کا بدلنا ‘ کشتیوں کا لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی چیزوں کو لیے ہوئے سمندروں میں چلنا ‘ آسمان سے پانی اتار کر زمین کو مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردینا ‘ اس میں ہر قسم کے جانوروں کو پھیلانا ‘ ہواؤں اور آسمان و زمین کے درمیان مسخر بادلوں کے رخ بدلنے میں یقیناً عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ عقل سے کام لیتے ہیں ان کے لئے آسمانوں اور زمین کی ساخت میں ، رات اور دن کے پیہم ایک دوسرے کے بعد آنے میں ، ان کشتیوں میں جو انسانوں کے لئے نفع کی چیزیں لئے ہوئے دریاؤں اور سمندروں میں چلتی پھرتی ہیں ، بارش کے اس پانی میں جسے اللہ اوپر سے برساتا ہے پھر اس کے ذریعہ زمین کو زندگی بخشتا ہے ۔ اور اپنے اسی انتظام کی بدولت زمین میں ہر قسم کی جاندار مخلوق کو پھیلاتا ہے ۔ ہواؤں کی گردش میں اور ان بادلوں میں جو (زمین و آسمان کے درمیان تابع فرمان بناکر کر کھے گئے ہیں ، بیشمار نشانیاں ہیں) ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ آسمان اور زمین کے پیدا فرمانے میں اور رات و دن کے الٹ پھیر میں اور کشتیوں میں جو کہ چلتی ہیں سمندر میں وہ سامان لے کر جو لوگوں کو نفع دیتا ہے اور جو کچھ نازل فرمایا اللہ نے آسمان سے یعنی پانی پھر زندہ فرمایا اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد اور پھیلا دیئے زمین میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے جانور اور ہواؤں کے گردش کرنے میں اور بادلوں میں جو آسمان و زمین کے درمیان مسخر ہیں ضرور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سمجھ رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک آسمان اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے بدلتے رہنے میں اور کشتیوں میں جو کہ لے کر چلتی ہیں دریا میں لوگوں کے کام کی چیزیں اور پانی میں جس کو کہ اتارا اللہ نے آسمان سے پھر جِلایا اس سے زمین کو اس کے مرگئے پیچھے اور پھیلائے اس میں سب قسم کے جانور اور ہواؤں کے بدلنے میں اور بادل میں جو کہ تابعدار ہے اس کے حکم کا درمیان آسمان و زمین کے بیشک ان سب چیزوں میں نشانیاں ہیں عقلمندوں کے لئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ آسمانوں کے اور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن کے باہمی اختلاف میں اور ان کشتیوں میں جو سمندر میں لوگوں کے فائدے کی چیزیں لے کر چلتی ہیں اور اس پانی میں جسکو اللہ نے آسمان کی جانب سے نازل کیا پھر اس پانی سے زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ فرمایا اور ہر قسم کے حیوانات اس زمین میں پھیلا دئیے اور ہوائوں کے رخ بدلنے میں اور اس ابر میں جو آسمان و زمین کے درمیان حکم الٰہی کا پابند رہتا ہے اہل عقل کیلئے بڑے دلائل ہیں