VerbPersonal Pronoun

يَجْعَلُونَ

They put

وہ ڈال لیتے ہیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
جَعَلَ
يَجْعَلُ
اِجْعَلْ
جَاعِل
مَجْعُوْل
جَعْل
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

جَعَلَ: (ف) یہ لفظ ہر کام کرنے کے لیے بولا جاسکتا ہے اور فَعَلَ وَصَنَعَ وغیرہ افعال کی بہ نسبت عام ہے۔ اور یہ پانچ طرح پر استعمال ہوتا ہے۔ (۱) بمعنی صَارَ وَطَفِقَ اس صورت میں متعدی نہیں ہوتا جیسے جَعَلَ زَیْدٌ یَقُوْلُ کَذَا (یعنی زید یوں کہنے لگا) شاعر نے کہا ہے (1) (الوافر) (۹۶) فَقَدْ جَعَلَتْ قُلُوْصُ بَنِیْ سُھَیْلٍ مِنَ الْاَکْوَارِ مَرْتَعُھَا قَرِیْبٌ۔ اب بنی سہیل کی اونٹنی اکوار (جمع کور) کے قریب چنے لگی ہے۔ (۲) بمعنی اَوْجَدَ (یعنی ایجاد اور پیدا کرنا) اس صور ت میں یہ ایک مفعول کی طرف متعدی ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا: (وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوۡرَ ) (۶:۱) اور اندھیرے اور روشنی بنائی۔ (وَّ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـِٕدَۃَ ) (۱۶:۷۸) اور اس نے تم کو کان، آنکھیں اور دل (اور اس کے علاوہ اور اعضاء) بخشے۔ (۳) ایک شے کو دوسرے شے سے پیدا کرنا اور بنانا جیسے فرمایا: (جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا) (۴۲:۱۱) اسی نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے۔ (وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَکۡنَانًا) (۱۶:۸۱) اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں۔ (وَّ جَعَلَ لَکُمۡ فِیۡہَا سُبُلًا) (۴۳:۱۰) اور اس میں تمہارے لیے رستے بنائے۔ (۴) بمعنی تصییر یعنی کسی شے کو ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل کردینا۔ جیسے فرمایا: (الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا ) (۲:۲۲) جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا … بنایا۔ (وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَکۡنَانًا) (۱۶:۸۱) اور اﷲ ہی نے تمہارے (آرام کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے۔ (وَّ جَعَلَ الۡقَمَرَ فِیۡہِنَّ نُوۡرًا ) (۷۱:۱۶) اور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا۔ (اِنَّا جَعَلۡنٰہُ قُرۡءٰنًا عَرَبِیًّا ) (۴۳:۳) کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے۔ (۵) کسی چیز پر کسی چیز کے ساتھ حکم لگانا عام اس سے کہ وہ حکم حق ہو یا باطل، حق کی مثال جیسے: (اِنَّا رَآدُّوۡہُ اِلَیۡکِ وَ جَاعِلُوۡہُ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ) (۲۸:۷) ہم ان کو تمہارے پاس واپس پہنچا دیں گے اور (پھر) اسے پیغمبر بنادیں گے۔ اور باطل کی مثال جیسے: (وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَرۡثِ وَ الۡاَنۡعَامِ نَصِیۡبًا) (۶:۱۳۶) اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں یعنی کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں۔ (وَ یَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰہِ الۡبَنٰتِ ) (۱۶:۵۷) اور یہ لوگ خدا کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ (الَّذِیۡنَ جَعَلُوا الۡقُرۡاٰنَ عِضِیۡنَ ) (۱۵:۹۱) یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ اَلْجَعَالَۃُ: چولہے سے دیگ اتارنے کا چیتھڑا۔ ہنڈیا اتارنے کا رومال۔ اَلْجُعْلُ وَالْجَعَالَۃُ وَالْجَعِیْلَۃُ: جو چیز کسی شخص کے لیے کسی کام کے عوض مقرر کیا جائے۔ یہ اجرت اور ثواب سے اعم ہے۔ کَلْبٌ یُجْعِلُ (کنایہ) کتے کا جفتی کی خواہش کرنا۔ (2) اَلْجُعَلُ: گبریلا۔ سیاہ بھونرا۔ ج جِعْلَانٌ۔

Lemma/Derivative

340 Results
جَعَلَ
Surah:2
Verse:19
وہ ڈال لیتے ہیں
They put
Surah:2
Verse:22
جس نے بنایا
made
Surah:2
Verse:22
تم بناؤ
set up
Surah:2
Verse:30
کیا تو بنائے گا
"Will You place
Surah:2
Verse:66
تو بنادیا ہم نے ان کو
So We made it
Surah:2
Verse:125
بنایا ہم نے
We made
Surah:2
Verse:126
تو بتادے
make
Surah:2
Verse:128
اور بنا ہم کو
[and] Make us
Surah:2
Verse:143
بنایا ہم نے تمہیں
We made you
Surah:2
Verse:143
بنایا ہم نے
We made