Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 233

سورة البقرة

وَ الۡوَالِدٰتُ یُرۡضِعۡنَ اَوۡلَادَہُنَّ حَوۡلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ لِمَنۡ اَرَادَ اَنۡ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ؕ وَ عَلَی الۡمَوۡلُوۡدِ لَہٗ رِزۡقُہُنَّ وَ کِسۡوَتُہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ؕ لَا تُکَلَّفُ نَفۡسٌ اِلَّا وُسۡعَہَا ۚ لَا تُضَآرَّ وَالِدَۃٌۢ بِوَلَدِہَا وَ لَا مَوۡلُوۡدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ ٭ وَ عَلَی الۡوَارِثِ مِثۡلُ ذٰلِکَ ۚ فَاِنۡ اَرَادَا فِصَالًا عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡہُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَا ؕ وَ اِنۡ اَرَدۡتُّمۡ اَنۡ تَسۡتَرۡضِعُوۡۤا اَوۡلَادَکُمۡ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِذَا سَلَّمۡتُمۡ مَّاۤ اٰتَیۡتُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۲۳۳﴾

Mothers may breastfeed their children two complete years for whoever wishes to complete the nursing [period]. Upon the father is the mothers' provision and their clothing according to what is acceptable. No person is charged with more than his capacity. No mother should be harmed through her child, and no father through his child. And upon the [father's] heir is [a duty] like that [of the father]. And if they both desire weaning through mutual consent from both of them and consultation, there is no blame upon either of them. And if you wish to have your children nursed by a substitute, there is no blame upon you as long as you give payment according to what is acceptable. And fear Allah and know that Allah is Seeing of what you do.

مائیں اپنی اولاد کو دو سال کامل دودھ پلائیں جن کا ارادہ دودھ پلانے کی مدت بالکل پوری کرنے کا ہو اور جن کے بچے ہیں ان کے ذمہ ان کا روٹی کپڑا ہے جو مطابق دستور کے ہو ہر شخص اتنی ہی تکلیف دیا جاتا ہے جتنی اس کی طاقت ہو ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے یا باپ کو اس کی اولاد کی وجہ سے کوئی ضرر نہ پہنچایا جائے وارث پر بھی اسی جیسی ذمہ داری ہے ، پھر اگر دونوں ( یعنی ماں باپ ) اپنی رضامندی اور باہمی مشورے سے دودھ چُھڑانا چاہیں تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور اگر تمہارا ارادہ اپنی اولاد کو دودھ پلوانے کا ہو تو بھی تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کو مطابق دستور کے جو دینا ہو وہ ان کے حوالے کر دو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اور جانتے رہو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Suckling Period is only Two Years Allah says; وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلاَدَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ The mothers should suckle their children for two whole years, (that is) for those (parents) who desire to complete the term of suckling, This is a direction from Allah to the mothers to suckle their infants through the complete term of suckling, which is two years. Hence, suckling after two years is not included in this address. Allah said: لِمَنْ أَرَادَ أَن يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ (...who desire to complete the term of suckling), Therefore, the suckling that establishes Tahrim (prohibition, i.e., one cannot marry his mother or sister from suckling) is what occurs before the two years end. If the infant is suckled only after two years of age, then no Tahrim will be established. At-Tirmidhi under Chapter: `Suckling establishes Tahrim within the first two years,' reported that Umm Salamah narrated that Allah's Messenger said: لاَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ إِلاَّ مَا فَتَقَ الاْاَمْعَاءَ فِي الثَّدْيِ وَكَانَ قَبْلَ الْفِطَام Suckling establishes Tahrim if it is on the breast and before Fitam (before weaning, i.e., before the end of the first two years). At-Tirmidhi said, "This Hadith is Hasan Sahih. The majority of the people of knowledge among the Companions of Allah's Messenger and others acted upon this, that is that suckling establishes Tahrim (prohibition in marriage) before the end of the two years and that whatever occurs after that does not establish Tahrim. At-Tirmidhi is alone in recording this Hadith and the narrators in its chain meet the criteria of the Sahihayn. The Prophet's statement: إِلَّا مَا كَانَ فِي الثَّدْي (On the breast), refers to the organ of suckling before the two years. Imam Ahmad reported a Hadith in which Al-Bara bin Azib narrated, "When Ibrahim, the Prophet's son, died, the Prophet said: إِنَّ ابْنِي مَاتَ فِي الثَّدْيِ إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّـة My son has died on the breast and he has someone to suckle him in Paradise. Furthermore, Ad-Daraqutni related that Ibn Abbas said that Allah's Messenger said: لاَا يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ إِلاَّ مَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْن Suckling establishes Tahrim only within the (first) two years. Imam Malik reported this Hadith from Thawr bin Zayd who narrated that Ibn Abbas related it to the Prophet. Ad-Darawardi reported this Hadith from Thawr who narrated it from Ikrimah who narrated it from Ibn Abbas. In this narration, which is more authentic, he added: وَمَا كَانَ بَعْدَ الْحَوْلَيْنِ فَليْسَ بِشَيْء Whatever occurs after the two years is not considered. Suckling beyond the Two Years It is reported in the Sahih that; Aishah thought that if a woman gives her milk to an older person (meaning beyond the age of two years) then this will establish Tahrim. This is also the opinion of Ata bin Abu Rabah and Layth bin Sa`d. Hence, Aishah thought that it is permissible to suckle the man whom the woman needs to be allowed in her house. She used as evidence the Hadith of Salim, the freed slave of Abu Hudhayfah, where the Prophet ordered Abu Hudhayfah's wife to give some of her milk to Salim, although he was a man, and ever since then, he used to enter her house freely. However, the rest of the Prophet's wives did not agree with this opinion and thought that this was only a special case. This is also the opinion of the majority of the scholars. Suckling for Monetary Compensation Allah said: وَعلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ...but the father of the child shall bear the cost of the mother's food and clothing on a reasonable basis. meaning, the father of the baby is obliged to provide for the expenses of the mother and to buy her clothes, in reasonable amounts usually used by similar women in that area, without extravagance or stinginess. The father spends within his means in this case. Allah said in another Ayah: لِيُنفِقْ ذُو سَعَةٍ مِّن سَعَتِهِ وَمَن قُدِرَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ فَلْيُنفِقْ مِمَّأ ءَاتَاهُ اللَّهُ لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلاَّ مَأ ءَاتَاهَا سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْراً Let the rich man spend according to his means; and the man whose resources are restricted, let him spend according to what Allah has given him. Allah puts no burden on any person beyond what He has given him. Allah will grant after hardship, ease. (65:7) Ad-Dahhak commented, "If the husband divorces his wife, with whom he had a child, and she suckles that child, he is required to provide for the mother's expenses and clothes within reason." لاَ تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلاَّ وُسْعَهَا No person shall have a burden laid on him greater than he can bear. No Darar (Harm) or Dirar (Revenge) Allah said: لاَ تُضَأرَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا No mother shall be treated unfairly on account of her child, meaning, the mother should not decline to rear her child to harm its father. The mother does not have the right to refrain from suckling the child after giving birth, unless she suckles him/her the milk that is necessary for his/her survival. Later on, she is allowed to give up custody of the child as long as she does not do that intending to harm the father. In addition, the father is not allowed to take the child from his mother to harm the mother. This is why Allah said: وَلاَ مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ ...nor father on account of his child. meaning, by taking the child from its mother intending to harm the mother. This is the Tafsir of Mujahid, Qatadah, Ad-Dahhak, Az-Zuhri, As-Suddi, Ath-Thawri and Ibn Zayd, and others on this Ayah. Allah then said: وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ And on the (father's) heir is incumbent the like of that (which was incumbent on the father). Mujahid, Ash-Sha`bi and Ad-Dahhak stated, meaning, by refraining from harming the relative (of the father, i.e., his infant). It was also reported that; (the Ayah requires) the inheritor (of the father) to spend on the mother of the child, just as the father was spending, and to preserve her rights and refrain from harming her, according to the Tafsir of the majority of the scholars. We should state that; Ibn Jarir has explained this subject in detail in his Tafsir and that he also stated that suckling the child after the second year might harm the child's body and mind. Sufyan Ath-Thawri narrated that, Alqamah asked a woman who was suckling her child after the second year ended, not to do that. Fitam (weaning) occurs by Mutual Consent Allah said: فَإِنْ أَرَادَا فِصَالاً عَن تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْهِمَا If they both decide on weaning, by mutual consent, and after due consultation, there is no sin on them. This Ayah indicates that if the father and the mother decide on the Fitam (weaning) before the two years (of suckling) end, and for a benefit that they duly discuss and agree upon, then there is no sin in this case. So, the Ayah indicates that one parent is not allowed to make this kind of decision without duly consulting the other parent, as stated by Ath-Thawri. The method of mutual consultation protects the child's interests. It is also a mercy from Allah to His servants, for He has legislated the best method for parents to rear their children, and His legislation guides and directs the parents and the children to success. Similarly, Allah said in Surah At-Talaq, فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَـَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأْتَمِرُواْ بَيْنَكُمْ بِمَعْرُوفٍ وَإِن تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرَى Then if they give suck to the children for you, give them their due payment, and let each of you accept the advice of the other in a just way. But if you make difficulties for one another, then some other woman may give suck for him (the father of the child). (65:6) Allah then said: وَإِنْ أَرَدتُّمْ أَن تَسْتَرْضِعُواْ أَوْلاَدَكُمْ فَلَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّأ اتَيْتُم بِالْمَعْرُوفِ And if you decide on a foster suckling-mother for your children, there is no sin on you, provided you pay (the mother) what you agreed (to give her) on a reasonable basis. meaning, if the mother and the father both agree that the father assumes custody of the child due to a circumstance that compels her or allows him to do so, then there is no sin in this case. Hence, the mother is allowed to give up the child and the father is allowed to assume custody of the child. The father should kindly give the mother her expenses for the previous period (during which she reared and suckled the child), and he should seek other women to suckle his child for monetary compensation. Thereafter, Allah said: وَاتَّقُواْ اللّهَ And fear Allah, meaning, in all of your affairs. وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ And know that Allah is All-Seer of what you do. meaning, none of your affairs or speech escapes His perfect Watch.

" مسئلہ رضاعت: یہاں اللہ تعالیٰ بچوں والیوں کو اشاد فرماتا ہے کہ پوری پوری مدت دودھ پلانے کی دو سال ہے ۔ اس کے بعد دودھ پلانے کا کوئی اعتبار نہیں ۔ اس سے دودھ بھائی بننا ثابت نہیں ہوتا اور نہ حرمت ہوتی ہے ۔ اکثر ائمہ کرام کا یہی مذہب ہے ۔ ترمذی میں باب ہے کہ رضاعت جو حرمت ثابت کرتی ہے وہ وہی ہے جو دو سال پہلے کی ہو ۔ پھر حدیث لائے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہی رضاعت حرام کرتی ہے جو آنتوں کو پر کر دے اور دودھ چھوٹھنے سے پہلے ہو ۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اکثر اہل علم صحابہ وغیرہ کا اسی پر عمل ہے کہ دو سال سے پہلے کی رضاعت تو معتبر ہے ، اس کے بعد کی نہیں ۔ اس حدیث کے راوی شرط بخاری و مسلم پر ہیں ۔ حدیث میں فی الثدی کا جو لفظ ہے اس کے معنی بھی محل رضاعت کے یعنی دو سال سے پہلے کے ہیں ، یہی لفظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بھی فرمایا تھا جب آپ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تھا کہ وہ دودھ پلائی کی مدت میں انتقال کر گئے ہیں اور انہیں دودھ پانے والی جنت میں مقرر ہے ۔ حضرت ابراہیم کی عمر اس وقت ایک سال اور دس مہینے کی تھی ۔ دار قطنی میں بھی ایک حدیث دو سال کی مدت کے بعد کی رضاعت کے متعبر نہ ہونے کی ہے ۔ ابن عباس بھی فرماتے ہیں کہ اس کے بعد کوئی چیز نہیں ۔ ابو داؤد طیالسی کی روایت میں ہے کہ دودھ چھوٹ جانے کے بعد رضاعت نہیں اور بلوغت کے بعد یتیمی کا حکم نہیں ۔ خود قرآن کریم میں اور جگہ ہے آیت ( وَّفِصٰلُهٗ فِيْ عَامَيْنِ اَنِ اشْكُرْ لِيْ وَلِوَالِدَيْكَ ) 31 ۔ لقمان:14 ) دودھ چھٹنے کی مدت دو سال میں ہے ۔ اور جگہ ہے آیت ( وَحَمْلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا ) 46 ۔ الاحقاف:15 ) یعنی حمل اور دودھ ( دونوں کی مدت ) تیس ماہ ہیں ۔ یہ قول کہ دو سال کے بعد دودھ پلانے اور پینے سے رضاعت کی حرمت ثابت نہیں ہوتی ، ان تمام حضرات کا ہے ۔ حضرت علی ، حضرت ابن عباس ، حضرت ابن مسعود ، حضرت جابر ، حضرت ابو ہریرہ ، حضرت ابن عمر ، حضرت اُم سلمہ رضوان اللہ علیھم اجمعین ، حضرت سعید بن المسیب ، حضرت عطاء اور جمہور کا یہی مذہب ہے ۔ امام شافعی ، امام احمد ، امام اسحق ، امام ثوری ، امام ابو یوسف ، امام محمد ، امام مالک رحمھم اللہ کا بھی یہی مذہب ہے ۔ گو ایک روایت میں امام مالک سے دو سال دو ماہ بھی مروی ہیں اور ایک روایت میں دو سال تین ماہ بھی مروی ہیں ۔ امام ابو حنیفہ ڈھائی سال کی مدت بتلاتے ہیں ۔ زفر کہتے ہیں جب تک دودھ نہیں چھٹا تو تین سالوں تک کی مدت ہے ، امام اوزاعی سے بھی یہ روایت ہے ۔ اگر کسی بچہ کا دو سال سے پہلے دودھ چھڑوا لیا جائے پھر اس کے بعد کسی عورت کا دودھ وہ پئے تو بھی حرمت ثابت نہ ہوگی اس لئے کہ اب قائم مقام خوراک کے ہو گیا ۔ امام اوزاعی سے ایک روایت ہی بھی ہے کہ حضرت عمر ، حضرت علی سے مروی ہے کہ دودھ چھڑوا لینے کے بعد رضاعت نہیں ۔ اس قول کے دونوں مطلب ہو سکتے ہیں یعنی یا تو یہ کہ دو سال کے بعد یا یہ کہ جب بھی اس سے پہلے دودھ چھٹ گیا ۔ اس کے بعد جیسے امام مالک کا فرمان ہے ، واللہ اعلم ، ہاں صحیح بخاری ، صحیح مسلم میں حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ وہ اس کے بعد کہ ، بلکہ بڑے آدمی کی رضاعت کو حرمت میں مؤثر جانتی ہیں ۔ عطاء اور لیث کا بھی یہی قول ہے ۔ حضرت عائشہ جس شخص کا کسی کے گھر زیادہ آنا جانا جانتیں تو وہاں حکم دیتیں کہ وہ عورتیں اسے اپنا دودھ پلائیں اور اس حدیث سے دلیل پکڑتی تھیں کہ حضرت سالم کو جو حضرت ابو حذیفہ کے مولیٰ تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ وہ ان کی بیوی صاحبہ کا دودھ پی لیں ، حالانکہ وہ بڑی عمر کے تھے اور اس رضاعت کی وجہ سے پھر وہ برابر آتے جاتے رہتے تھے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری ازواج مطہرات اس کا انکار کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ یہ واقعہ خاص ان ہی کیلئے تھا ہر شخص کیلئے یہ حکم نہیں ، یہی مذہب جمہور کا ہے یعنی چاروں اماموں ، ساتوں فقیہوں ، کل کے کل بڑے صحابہ کرام اور تمام امہات المومنین کا سوائے حضرت عائشہ کے اور ان کی دلیل وہ حدیث ہے جو بخاری و مسلم میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھ لیا کرو کہ تمہارے بھائی کون ہیں ، رضاعت اس وقت ہے جب دودھ بھوک مٹا سکتا ہو ، باقی رضاعت کا پورا مسئلہ آیت ( وامھا تکم اللاتی ارضعنکم ) کی تفسیر میں آئے گا انشاء اللہ ، پھر فرمان ہے کہ بچوں کی ماں کا نان نفقہ بچوں کے والد پر ہے ۔ اپنے اپنے شہروں کی عادت اور دستور کے مطابق ادا کریں ، نہ تو زیادہ ہو نہ کم بلکہ حسب طاقت و وسعت درمیانی خرچ دے دیا کرو جیسے فرمایا آیت ( وَاُمَّھٰتُكُمُ الّٰتِيْٓ اَرْضَعْنَكُمْ ) 4 ۔ النسآء:23 ) یعنی کشادگی والے اپنی کشادگی کے مطابق اور تنگی والے اپنی طاقت کے مطابق دیں ، اللہ تعالیٰ طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، عنقریب اللہ تعالیٰ سختی کے بعد آسانی کر دے گا ۔ ضحاک فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور اس کے ساتھ بچہ بھی ہے تو اس کی دودھ پلائی کے زمانہ تک کا خرچ اس مرد پر واجب ہے ۔ پھر ارشاد باری ہے کہ عورت اپنے بچے کو دودھ پلانے سے انکار کر کے اس کے والد کو تنگی میں نہ ڈال دے بلکہ بچے کو دودھ پلاتی رہے اس لئے کہ یہی اس کی گزارن کا سبب ہے ۔ دودھ سے جب بچہ بےنیاز ہو جائے تو بیشک بچہ کو دے دے لیکن پھر بھی نقصان رسانی کا ارادہ نہ ہو ۔ اسی طرح خاوند اس سے جبراً بچے کو الگ نہ کرے جس سے غریب دُکھ میں پڑے ۔ وارث کو بھی یہی چاہئے کہ بچے کی والدہ کو خرچ سے تنگ نہ کرے ، اس کے حقوق کی نگہداشت کرے اور اسے ضرر نہ پہنچائے ۔ حنفیہ اور حنبلیہ میں سے جو لوگ اس کے قائل ہیں کہ رشتہ داروں میں سے بعض کا نفقہ بعض پر واجب ہے انہوں نے اسی آیت سے استدلال کیا ہے ۔ حضرت عمر بن خطاب اور جمہور سلف صالحین سے یہی مروی ہے ۔ سمرہ والی مرفوع حدیث سے بھی یہی مترشح ہوتا ہے جس میں ہے کہ جو شخص اپنے کسی محرم رشتہ دار کا مالک ہو جائے تو وہ آزاد ہو جائے گا ۔ یہ بھی یاد رہے کہ دو سال کے بعد دودھ پلانا عموماً بچہ کو نقصان دیتا ہے ، یا تو جسمانی یا دماغی ۔ حضرت علقمہ نے ایک عورت کو دو سال سے بڑے بچے کو دودھ پلاتے ہوئے دیکھ کر منع فرمایا ۔ پھر فرمایا گیا ہے اگر یہ رضامندی اور مشورہ سے دو سال کے اندر اندر جب کبھی دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی حرج نہیں ہاں ایک کی چاہت دوسرے کی رضامندی کے بغیر ناکافی ہوگی اور یہ بچے کے بچاؤ کی اور اس کی نگرانی کی ترکیب ہے ۔ خیال فرمائیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر کس قدر رحیم و کریم ہے کہ چھوٹے بچوں کے والدین کو ان کاموں سے روک دیا جس میں بچے کی بربادی کا خوف تھا ، اور وہ حکم دیا جس سے ایک طرف بچے کا بچاؤ ہے دوسری جانب ماں باپ کی اصلاح ہے ۔ سورۃ طلاق میں فرمایا آیت ( فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ ) 65 ۔ الطلاق:6 ) اگر عورتیں بچے کو دودھ پلایا کریں تو تم ان کی اجرت بھی دیا کرو اور آپس میں عمدگی کے ساتھ معاملہ رکھو ۔ یہ اور بات ہے کہ تنگی کے وقت کسی اور سے دودھ پلوا دو ، چنانچہ یہاں بھی فرمایا اگر والدہ اور والد متفق ہو کر کسی عذر کی بنا پر کسی اور سے دودھ شروع کرائیں اور پہلے کی اجازت کامل طور پر والد والدہ کو دے دے تو بھی دونوں پر کوئی گناہ نہیں ، اب دوسری کسی دایہ سے اُجرت چکا کر دودھ پلوا دیں ۔ لوگو اللہ تعالیٰ سے ہر امر میں ڈرتے رہا کرو اور یاد رکھو کہ تمہارے اقوال و افعال کو وہ بخوبی جانتا ہے ۔ "

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

233۔ 1 اس آیت میں مسئلہ رضاعت کا بیان ہے۔ اس میں پہلی بات یہ ہے جو مدت رضاعت پوری کرنی چاہے تو وہ دو سال پورے دودھ پلائے ان الفاظ سے کم مدت دودھ پلانے کی بھی گنجائش نکلتی ہے دوسری بات یہ معلوم ہوئی مدت رضاعت زیادہ سے زیادہ دو سال ہے، جیسا کہ ترمذی میں حضرت ام سلمہ (رض) سے مرفوعًا روایت ہے۔ 233۔ 2 طلاق ہوجانے کی صورت میں شیرخوار بچے اور اس کی ماں کی کفالت کا مسئلہ ہمارے معاشرے میں بڑا پچیدہ بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے شریعت سے انحراف ہے۔ اگر حکم الٰہی کے مطابق خاوند اپنی طاقت کے مطابق عورت کے روٹی کپڑے کا ذمہ دار ہو جس طرح کہ اس آیت میں کہا جا رہا ہے تو نہایت آسانی سے مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ 233۔ 3 ماں کو تکلیف پہنچانا یہ ہے کہ مثلًا ماں بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہے، مگر مامتا کے جذبے کو نظر انداز کر کے بچہ زبردستی اس سے چھین لیا جائے یا یہ کہ بغیر خرچ کے ذمہ داری اٹھائے اسے دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے۔ باپ کو تکلیف پہنچانے سے مراد یہ ہے کہ ماں دودھ پلانے سے انکار کر دے یا اس کی حیثیت سے زیادہ کا اس سے مالی مطالبہ کرے۔ 233۔ 4 باپ کے فوت ہوجانے کی صورت میں یہی ذمہ داری وارثوں کی ہے کہ وہ بچے کی ماں کے حقوق صحیح طریقے سے ادا کریں تاکہ نہ عورت کو تکلیف ہو نہ بچے کی پرورش اور نگہداشت متاثر ہو۔ 233۔ 5 یہ ماں کے علاوہ کسی اور عورت سے دودھ پلوانے کی اجازت ہے بشرطیکہ اس کا معاوضہ دستور کے مطابق ادا کردیا جائے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣١٧] والدات کے حکم میں وہ مائیں بھی داخل ہیں جن کو طلاق ہوچکی ہو خواہ وہ عدت میں ہوں یا عدت بھی گزر چکی ہو، اور وہ بھی جو بدستور بچہ کے باپ کے نکاح میں ہوں۔ [٣١٨] اس سے معلوم ہوا کہ رضاعت کی زیادہ سے زیادہ مدت دو سال ہے۔ تاہم اس سے حسب ضرورت کم ہوسکتی ہے (جیسا کہ آگے اس کا ذکر آ رہا ہے) اور یہ مدت قمری تقویم کے حساب سے شمار ہوگی (مزید تفصیل سورة لقمان کی آیت نمبر ١٤ پر حاشیہ ١٨ میں دیکھئے) [٣١٩] یعنی منکوحہ عورت اور مطلقہ عورت جو عدت میں ہو اس کے کھانے اور کپڑے کی ذمہ داری تو پہلے ہی بچہ کے باپ پر ہوتی ہے اور اگر عدت گزر چکی ہے تو اس آیت کی رو سے باپ ہی اس مطلقہ عورت کے اخراجات کا ذمہ دار ہوگا کیونکہ وہ اس کے بچے کو دودھ پلا رہی ہے۔ [٣٢٠] یعنی والد سے اس کی حیثیت سے زیادہ کھانے اور کپڑے کے اخراجات کا مطالبہ نہ کیا جائے یہ مطالبہ خواہ عورت خود کرے یا اس کے ورثاء کریں۔ [٣٢١] یعنی ماں بلاوجہ دودھ پلانے سے انکار کر دے اور باپ کو پریشان کرے۔ اسی طرح باپ بچہ کو ماں سے جدا کر کے کسی اور سے دودھ پلوائے اور اس طرح ماں کو پریشان کرے یا اس کے کھانے اور کپڑے کے اخراجات میں کنجوسی کا مظاہرہ کرے۔ یا ماں پر دودھ پلانے کے لیے جبر کیا جائے جبکہ وہ اس بات پر آمادہ نہ ہو۔ [٣٢٢] یہ بچہ جو دودھ پی رہا ہے۔ خود بھی اپنے باپ کا وارث ہے اور اس کے علاوہ بھی وارث ہوں گے۔ بہرحال یہ خرچہ مشترکہ طور پر میت کے ترکہ سے ادا کیا جائے گا اور یہ وہ ادا کریں گے جو عصبہ (میت کے قریبی وارث مرد) ہیں۔ [٣٢٣] یعنی اگر ماں باپ دونوں باہمی مشورہ سے دو سال سے پہلے ہی دودھ چھڑانا چاہیں مثلاً یہ کہ ماں کا دودھ اچھا نہ ہو اور بچے کی صحت خراب رہتی ہو یا اگر ماں باپ کے نکاح میں ہے تو اس کی یہ صورت بھی ہوسکتی ہے کہ ماں کو اس دوران حمل ٹھہر جائے اور بچہ کو دودھ چھڑانے کی ضرورت پیش آئے تو ایسی صورتوں میں ان دونوں پر کچھ گناہ نہ ہوگا اور یہ ضروری نہ رہے گا کہ بچہ کو ضرور دو سال دودھ پلایا جائے۔ [٣٢٤] اس کا ایک مطلب تو وہ ہے جو ترجمہ میں لکھا گیا ہے اور دوسرا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اگر تم دایہ سے دودھ پلوانا چاہو تو اس کا معاوضہ تو دینا ہی ہے۔ مگر اس وجہ سے ماں کو جو کچھ طے شدہ خرچہ مل رہا تھا وہ اسے ادا کردینا چاہیئے، اس میں کمی نہ کرنی چاہیے۔ [٣٢٥] ایسے بیشمار احکام ہیں جنہیں بیان کرنے کے بعد && اللہ تعالیٰ نے && اللہ سے ڈرتے رہنے && کی تاکید فرمائی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ معاملات کی دنیا میں، ایک ہی معاملہ کی بیشمار ایسی شکلیں پیدا ہوسکتی ہیں۔ جن کے مطابق انسان اللہ کے کسی حکم کے ظاہری الفاظ کا پابند رہ کر بھی اپنا ایسا فائدہ سوچ لیتا ہے جو منشائے الٰہی کے خلاف ہوتا ہے۔ مگر اس سے دوسرے کا نقصان ہوجاتا یا اسے تکلیف پہنچ جاتی ہے اور ایسے پیدا ہونے والے تمام حالات کے مطابق الگ الگ حکم بیان کرنا مشکل بھی ہے اور اللہ تعالیٰ کی حکمت کے خلاف بھی۔ لہذا انسان کو && اللہ سے ڈرتے رہنے کی تاکید اس لیے کی جاتی ہے۔ انسان اپنی نیت درست رکھے اور آخرت میں اللہ کے حضور جواب دہی کا تصور رکھتے ہوئے ان احکام کو بعینہ اسی طرح بجا لائے جس طرح اللہ تعالیٰ کی منشا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

(حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَةَ ) نکاح و طلاق کے بعد اس آیت میں رضاعت (بچے کو دودھ پلانے کے مسائل) کا بیان ہے، کیونکہ ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک عورت کو طلاق ہوجائے، یا اس کے شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی گود میں دودھ پیتا بچہ ہو۔ اس سلسلے میں ماؤں کو حکم ہو رہا ہے کہ وہ بچوں کو پورے دو سال تک دودھ پلائیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ بچے کو دودھ پلانا ماں پر فرض ہے، خصوصاً جب بچہ اس کے علاوہ کسی دوسری عورت کا دودھ پینے کے لیے تیار نہ ہو۔ (دیکھیے سورة طلاق : ٦) نیز اس سے دو باتیں اور بھی معلوم ہوئیں، ایک یہ کہ رضاعت کی زیادہ سے زیادہ مدت دو سال ہے، لہٰذا اس دو سال کی عمر کے بعد اگر کوئی بچہ کسی عورت کا دودھ پی لے تو حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوگی۔ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” صرف اسی رضاعت سے حرمت ثابت ہوگی جو پستان سے پینے کے زمانے میں انتڑیوں کو پھاڑے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو۔ “ [ ترمذی، الرضاع، باب ما جاء ما ذکر أن الرضاعۃ ۔۔ : ١١٥٢، و قال حسن صحیح ] ام المومنین عائشہ (رض) سے بھی اس کی ہم معنی حدیث ثابت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( فَاِنَّمَا الرَّضَاعَۃُ مِنَ الْمَجَاعَۃِ ) [ بخاری، الشہادات، باب الشہادۃ علی الأنساب ۔۔ : ٢٦٤٧ ] ” یقیناً رضاعت وہی معتبر ہے جو (کم سنی میں) بھوک کی بنا پر ہو۔ “ بعض لوگ دودھ چھڑانے کی مدت اڑھائی سال بتاتے ہیں، مگر وہ اس آیت اور دوسری آیت : (وَّفِصٰلُهٗ فِيْ عَامَيْنِ ) [ لقمان : ١٤ ] (اور اس کا دودھ چھڑانا دو سال میں ہے) کے صریح خلاف ہے۔ مزید دیکھیے سورة احقاف (١٥) کی تفسیر۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو حذیفہ (رض) کے آزاد کردہ غلام سالم کو، جسے انھوں نے بیٹوں کی طرح پالا تھا، جوان ہونے پر ابوحذیفہ کی بیوی کا دودھ پی کر ان کا رضاعی بیٹا بننے کی اجازت دی تھی۔ [ مسلم : ٢٧؍١٤٥٣ ] اس لیے عائشہ (رض) رضاعت کبیر کی قائل تھیں، مگر دوسری امہات المومنین نے اسے ان سے خاص ہونے کے امکان کی وجہ سے تسلیم نہیں کیا۔ زیادہ سے زیادہ سالم (رض) کے واقعہ کی طرح شدید ضرورت میں اس کی اجازت ممکن ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ کہ دو سال کی مدت پوری کرنا ضروری نہیں، اس سے پہلے بھی بچے کا دودھ چھڑایا جاسکتا ہے۔ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ اس سے معلوم ہوا کہ دودھ پلانے والی ماں کو، جب کہ اسے طلاق ہوچکی ہو، عام معروف طریقے کے مطابق کھانا اور لباس مہیا کرنا والد پر فرض ہے۔ عام حالات میں جب کہ طلاق نہ ہوئی ہو، بیوی کا کھانا اور لباس اس کے شوہر پر ویسے ہی فرض ہے۔ نیز دیکھیے سورة طلاق (٦) ۔ لَا تُضَاۗرَّ : یہ ” ضَرَرَ “ سے باب مفاعلہ کا واحد مؤنث نہی حاضر مجہول کا صیغہ ہے، ترجمہ اسی کے مطابق کیا گیا ہے۔ نہی حاضر معلوم بھی ہوسکتا ہے۔ ہمارے شیخ محمد عبدہ (رض) لکھتے ہیں : ” ماں کو تکلیف دینا یہ ہے کہ وہ مثلاً اپنے بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہے مگر باپ زبردستی چھین لے، یا یہ کہ اسے دودھ پلانے پر مجبور کرے اور خرچہ نہ دے اور باپ کو تکلیف دینا یہ ہے کہ ماں بچے کا سارا بوجھ اس پر ڈال دے، یا دودھ پلانے سے انکار کر دے، یا بھاری اخراجات کا مطالبہ کرے جو باپ کی وسعت سے باہر ہوں۔ “ آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے : ” نہ ماں بچے کی وجہ سے ضرر پہنچا کر باپ کو تکلیف دے اور نہ باپ بچے کی وجہ سے ماں کو ضرر پہنچائے۔ “ پہلی صورت میں ” لَا تُضَاۗرَّ “ صیغہ فعل مجہول کا ہوگا۔ دوسرے ترجمہ کے اعتبار سے صیغہ معروف، نتیجہ ایک ہی ہے۔ (وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ ۚ ) یعنی اگر باپ مرجائے تو جو بھی اس کا وارث ہو اس پر فرض ہے کہ وہ بچے کو دودھ پلانے والی ماں کے یہ حقوق ادا کرے۔ یعنی اگر تم بچے کو اس کی ماں کے سوا کسی دوسری عورت سے دودھ پلوانا چاہو، اس لیے کہ ماں کے ساتھ سمجھوتہ نہ ہو سکے، جیسا کہ فرمایا : (ۚ وَاِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهٗٓ اُخْرٰى) [ الطلاق : ٦ ] ” اور اگر تم آپس میں تنگی کرو تو اسے کوئی اور عورت دودھ پلا دے گی “ تو اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ جو معاوضہ تم دینا چاہتے ہو وہ معروف طریقے سے پورا پورا ادا کر دو ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The injunctions of suckling the children by the mothers This verse contains injunctions relating to rada` ah (رضاعۃ) or the suckling of children. It will be recalled that in verses appearing earlier and later than this, the injunctions of talaq (divorce) have been taken up. In between, there appear injunctions relating to the suckling of children, because it generally happens that issues concerning the feeding and upbringing of children are disputed following a divorce. Since these disputations lead to violence, this verse offers moderate injunctions which can be carried out easily and appropriately by man and woman both. For the two situations of suckling and weaning, whether these show up during the period of marriage, or after divorce, a system was suggested which helps stop mutual bickering, or injustice to any of the parties. For instance, it was said in the first sentence of the verse: وَالْوَالِدَاتُ يُرْ‌ضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ ۖ لِمَنْ أَرَ‌ادَ أَن يُتِمَّ الرَّ‌ضَاعَةَ that is, &And mothers suckle their children for full two years& -- unless there be some strong compelling reason which leads to weaning before that time. Some rules concerning rada` ah or suckling of children come out from this verse; these are: Suckling of children is an obligation of the mother Naturally suckling is an obligation of the mother. If she does not feed without a valid reason or because of some hostility or displeasure, she will be a sinner. And she cannot accept any payment for suckling from her husband, as long as she is married to him because that is her own duty. The total period of suckling The second rule is about the total period of suckling which is two years. Unless there be some special reason, it is the right of the child that this period be completed. From this we also know that the total time given for suckling is full two years after which suckling should not be done. However, on the basis of some verses of the Qur&an and reports from ahadith, Imam Abu Hanifah (رح) ruled that if it was carried on over a period of 30 months or two and a half years, all the legal effects of suckling shall be applicable and if this was done because of the weakness of the child, a legitimate excuse, it would then be no sin either. But breast-feeding a child after completing two and a half years is unanimously haram (forbidden). In the second sentence of this verse, it was said: وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِ‌زْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُ‌وفِ ۚ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا And on him, to whom the child is born, falls the provision of food and clothing for them (the mothers) with fairness. No-body is obligated beyond his capacity. The first point that must be noted here is that the Qur&an uses the word وَالْوَالِدَاتُ , for mothers but while referring to the father, it opts for الْمَوْلُودِ لَهُ : to whom the child is born& leaving out the smaller word although the said word, &walid& والد (father) does appear elsewhere in the Qur&an, for instance: لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ & (Fear the Day) when no father shall be of avail to his child& (31:33). But the use of al-mawludi lahu الْمَوْلُودِ لَهُ in place of walid والد in this setting.has a secret behind it. The whole of Qur&an has a unique method and style so it does not describe any law in the way governments of the mortal world do. It rather presents it in a sympathetic and affectionate manner, a manner in which it could become easy for human beings to accept it and act accordingly. Since the father has been obligated to pay for the expenses of the child, even though the child belongs to the father and the mother both, it was possible that the father could take this injunction to be somewhat burdensome, therefore, the expression al-mawludi lahu (°tc to whom the child is born& ) was preferred over walid (&father& ). The meaning of this expression -- &to whom the child is born’ -- suggests that, no doubt both father and mother share in the birth of the child, but the child is, however, ascribed to the father. The lineage comes from the father. Now that the child is his, the responsibility of the child&s expenses should not be heavy on him. Responsibilities of mothers and fathers The third rule of Islamic law given in this verse is: While suckling the child is certainly the responsibility of the mother but the suste¬nance of the mother, inclusive of all necessities of life, is the responsi¬bility of the father and this responsibility continues as far as the mar¬riage or the post-divorce waiting period of wife (&iddah) continues. When divorce and ` iddah have matured, the responsibility of the hus¬band towards the expenses of his wife will end, but the father will con tinue to be obligated to pay for the suckling of the child. (Mazhari) The standard of wife&s liabilities When the husband and wife are both affluent, matching expenses will be obligatory. When both are poor, correspondingly matching expenses will be obligatory. On this much there is total agreement. However, the Muslim jurists differ if both have a different financial status. Following al-Khassaf, the author of Hidayah has ruled that should the woman be poor and the man rich, her expenses will be medial, that is, higher than those of the poor and lower than those of the rich. According to al-Karkhi, the status of the husband will be the criterion. In Fath al-Qadir, fatwa has been reported on this position from many jurists. (Fath al-Qadir, pp 422, v.3) In the verse under discussion, after stating injunctions, the Qur&an r D says: لَا تُضَارَّ‌ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ that is, &no mother shall be made to suffer on account of her child, nor a man to whom the child is born, on account of his child.& It means that the father and mother of the child should not stonewall each other. For instance, the mother may be unable to suckle the child due to some excuse but the father may start forcing her to do so, hoping that she being the mother of the child would finally melt down and suckle the child. Or, take the case of a mother who has no excuse, yet she refuses to suckle the child hoping that the poor husband, being the father of the child would, in one way or the other, find the means to have the child suckled elsewhere. Forcing or not forcing a mother for suckling The fifth rule deduced from (No mother shall be made to suffer on account of her child) appearing above is that it is not permissible for the father to compel the mother to suckle the child if she refuses to do so under some excuse, or need. And if the child refuses to be suckled by another woman, or also refuses to feed on any milk other than that of his or her mother, the mother will then be compelled to feed the child. This rule we know from لَا تُضَارَّ‌ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا ; (nor a man to whom the child is born, on account of his child). Wages of suckling for a divorced woman The sixth rule that we learn about is: If the mother demands wages to suckle, she has no right to do that as long as she is married to her husband or is within the post-divorce waiting period. Here her maintenance, which is the responsibility of the child&s father, is enough in itself. Asking for additional wages amounts to harming the father. The situation changes if the post-divorce waiting period has expired and the responsibility of maintenance is all over. Now, if this divorced woman demands from the father wages to suckle her child, the father will have to pay it -- since not doing so amounts to a loss to the mother. However, the condition is that she should ask for the same amount of wages as is taken by some other woman. If she asks for more, the father will have the right to engage a wet-nurse to suckle the child in her place. The responsibilities of suckling an orphan Later in the subject verse, it is said: وَعَلَى الْوَارِ‌ثِ مِثْلُ ذَٰلِكَ. It means: If the father is not alive, the responsibility for arranging to have the child suckled falls on the person who is the legal heir (warith) of the child and a mahram محرم (person with whom marriage is prohibited for ever); that is, those who are entitled to be inheritors of the child. if he dies, would be the ones responsible for his sustenance in the absence of the father. If, there be more than one heir like him, everyone will share that responsibility in proportion to their share in the inheritance. Imam Abu Hanifah (رح) explained that assigning the responsibility of having the orphaned child suckled to the heirs also tells us that the sustenance of a minor child will continue to be, even after weaning, a charge of the heirs since there is nothing special about milk, the purpose is to have the expenses of the child covered. For instance, if the mother of the orphaned child and his grandfather are both alive, these two then, are his mahram محرم ، and heirs as well. Therefore, the maintenance of the child shall be borne by both of them in proportion to their share in the inheritance, that is, the mother will bear one-third and the grandfather, two-thirds. Here from we also know that the right of the orphaned grandson on his grandfather is much stronger than the rights of his own adult sons, since he is not responsible for the sustenance of his adult child, while the sustenance of the orphaned grandson is obligatory on him. However, a grandson has not been given a share in inheritance in the presence of sons, because it is against the principle of inheritance and justice, as giving a share to the farther in presence of the nearer children is not rational in itself and is certainly, against the hadith لا ولی رجل ذکر (for the nearest male) in Sahih al-Bukhari. Nevertheless, the grandfather does have the right to make some provision in his will for the orphaned grandson, if he feels there is need to do that. This could even turn out to be higher than the share of sons. Thus the need of the orphaned grandson was taken care of, while at the same time, the principle of inheritance -- that in the presence of the nearer, the farther should not receive -- remained intact. The injunctions of weaning After that, it is said in the subject verse: فَإِنْ أَرَ‌ادَا فِصَالًا عَن تَرَ‌اضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ‌ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا that is, if the mother and father of the child, after mutual consultation and agreement, decide that they have to wean the child earlier than two years, because of the inability of the mother or some sickness of the child, then there is no sin involved here as well. The condition of &mutual consultation and agreement& was placed for the reason that in weaning the child, his or her welfare should be the paramount concern. Making the child a target-board of mutual differences and quarrels is undesirable. Injunctions of suckling by a nurse In the end, it is said: وَإِنْ أَرَ‌دتُّمْ أَن تَسْتَرْ‌ضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُم مَّا آتَيْتُم بِالْمَعْرُ‌وفِ It means: If you wish, for some expedient reason, to have your children suckled by a wet-nurse in place of the mother, even then there is no sin in doing so. However, the condition is that the wages settled with the wet-nurse be paid in full. If the wages were not paid as settled, the sin thereof will rest with the parents. From this we learn that should a father realize that the feed of the mother, who is willing to suckle, is not good for the child, he has the right to stop the mother from suckling and get a wet-nurse to do that. From this we also learn that the wages or salary of the woman employed for suckling should be negotiated and settled clearly so that there is no dispute later on; and then let the settled wages be handed over to her at the appointed time and let there be no postponement or evasion. After stating all these injunctions relating to rada` ah (suckling) رضاعہ ، the Qur&an once again returns to its special manner and style whereby it brings into focus the fear of Allah Almighty and the concept of His all-encompassing Knowledge so that acting in accordance with law becomes easy, and one remains bound by it under all conditions, seen or unseen. It is said: وَاتَّقُوا اللَّـهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّـهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِي that is, &keep fearing Allah and know for sure that Allah Almighty is fully watching over your open and secret, and your seen and unseen, and He is aware of all intents and purposes hidden in your hearts.& Any party that acts against these injunctions of suckling and weaning or takes a decision in this connection disregarding the welfare of the child, shall deserve punishment.

خلاصہ تفسیر : حکم نمبر ٣٠ رضاعت : اور مائیں اپنی اولاد کو دو سال کامل دودھ پلایا کریں (یہ مدت اس کے لئے ہے) جو شیر خوارگی کی تکمیل کرنا چاہئے اور جس کا بچہ ہے اس کے ذمہ ہے ان ماؤں کا کھانا کپڑا قاعدہ کے موافق اور کسی شخص کو کوئی حکم نہیں دیا جاتا مگر اس کی برداشت کے موافق کسی ماں کو تکلیف نہیں پہونچانا چاہئے اس کے بچے کی وجہ سے اور نہ کسی کے باپ کو تکلیف دینی چاہئے اس کے بچہ کی وجہ سے اور (اگر باپ زندہ نہ ہو تو) مثل طریق مذکور کے (بچے کی پرورش کا انتظام) اس کے (محرم قرابت دار کے) ذمہ ہے جو (شرعا بچے کا) وارث (ہونے کا حق رکھتا) ہے پھر (یہ سمجھ لو کہ) اگر دونوں (ماں اور باپ دو سال سے کم میں) دودھ چھڑانا چاہیں باہمی رضامندی اور مشورے سے تو بھی ان دونوں پر کسی قسم کا گناہ نہیں اور اگر تو لوگ (ماں باپ کے ہوتے ہوئے بھی کسی مصلحت ضروریہ سے مثلا یہ کہ ماں کا دودھ اچھا نہیں بچے کو ضرر ہوگا) اپنے بچوں کو کسی اور انّا کا دودھ پلوانا چاہو تب بھی تم پر کوئی گناہ نہیں جبکہ ان کے حوالے کردو جو کچھ ان کو دینا طے کیا ہے قاعدہ کے موافق، اور حق تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو خوب دیکھ رہے ہیں۔ معارف و مسائل : اس آیت میں رضاعت یعنی بچوں کو دودھ پلانے کے متعلق احکام ہیں اس سے پہلی اور بعد کی آیات میں طلاق کے احکام مذکور ہیں درمیان میں دودھ پلانے کے احکام اس مناسبت سے ذکر کئے گئے ہیں کہ عموماً طلاق کے بعد بچوں کی پرورش اور دودھ پلانے یا پلوانے کے معاملات زیر نزاع آجاتے ہیں اور ان میں جھگڑے فساد ہوتے ہیں اس لئے اس آیت میں ایسے معتدل احکام بیان فرمادئیے گئے جو عورت ومرد دونوں کے لئے سہل اور مناسب ہیں خواہ دودھ پلانے یا چھڑانے کے معاملات قیام نکاح کی حالت میں پیش آئیں یا طلاق دینے کے بعد بہر دو صورت اس کا ایک ایسا نظام بتادیا گیا جس سے جھگڑے فساد یا کسی فریق پر ظلم وتعدی کا راستہ نہ رہے۔ مثلا آیۃ کے پہلے جملے میں ارشاد فرمایا : وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَةَ یعنی مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلایا کریں دو سال کامل جبکہ کوئی عذر قوی اس سے پہلے دودھ چھڑانے کے لئے مجبور نہ کرے اس آیت سے رضاعت کے چند مسائل معلوم ہوئے، دودھ پلانا ماں کے ذمہ واجب ہے : اول یہ کہ دودھ پلانا دیانۃ ماں کے ذمہ واجب ہے بلاعذر کسی ضد یا ناراضگی کے سبب دودھ نہ پلائے تو گنہگار ہوگی اور دودھ پلانے پر وہ شوہر سے کوئی اجرت و معاوضہ نہیں لے سکتی جب تک وہ اس کے اپنے نکاح میں ہے کیونکہ وہ اس کا اپنا فرض ہے۔ پوری مدت رضاعت : دوسرامسئلہ : یہ معلوم ہوا کہ پوری مدت رضاعت دو سال ہے جب تک کوئی خاص عذر مانع نہ ہو بچے کا حق ہے کہ یہ مدت پوری کی جائے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دودھ پلانے کے لئے پوری مدت دو سال دی گئی ہے اس کے بعد دودھ نہ پلایا جائے البتہ بعض آیات قرآن اور احادیث کی بناء پر امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک اگر تیس مہینے یعنی ڈھائی سال کے عرصہ میں بھی دودھ پلا دیا تو احکام رضاعت کے ثابت ہوجائیں گے اور اگر بچے کی کمزوری وغیرہ کے عذر سے ایسا کیا گیا تو گناہ بھی نہ ہوگا۔ ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد بچہ کو مال کا دودھ پلانا باتفاق حرام ہے۔ اس آیت کے دوسرے جملے میں ارشاد ہے وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بالْمَعْرُوْفِ ۭ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا یعنی باپ کے ذمہ ہے ماؤں کا کھانا اور کپڑا قاعدہ کے موافق کسی شخص کو ایسا حکم نہیں دیا جاتا جس کو یہ برداشت نہ کرسکے۔ اس میں پہلی بات قابل غور یہ ہے کہ ماؤں کے لئے قرآن نے لفظ والْوَالِدٰتُ استعمال کیا مگر باپ کے لئے مختصر لفظ والِدُ چھوڑ کر اختیار فرمایا حالانکہ قرآن میں دوسری جگہ لفظ والد بھی مذکور ہے لَا يَجْزِيْ وَالِدٌ عَنْ وَّلَدِهٖ (٣٣: ٣١) مگر یہاں والد کی جگہ مَوْلُوْدِ لَهٗ کے اختیار کرنے میں ایک خاص راز ہے وہ یہ کہ پورے قرآن کریم کا ایک خاص اسلوب اور طرز بیان ہے کہ وہ کسی قانون کو دنیا کی حکومتوں کی طرح بیان نہیں کرتا بلکہ مربیانہ اور مشفقانہ طرز سے بیان کرتا ہے اور ایسے انداز سے بیان کرتا ہے جس کو قبول کرنا اور اس پر عمل کرنا انسان کے لئے آسان ہوجائے۔ یہاں بھی چونکہ بچہ کا نفقہ باپ کے ذمہ ڈالا گیا ہے حالانکہ وہ ماں اور باپ کی متاع مشترک ہے تو ممکن تھا کہ باپ کو یہ حکم کچھ بھاری معلوم ہو اس لئے بجائے وَالِدُ کے مَوْلُوْدِ لَهٗ کا لفظ اختیار کیا (وہ شخص جس کا بچہ ہے) اس میں اس طرف اشارہ کردیا کہ اگرچہ بچے کی تولید میں ماں اور باپ دونوں کی شرکت ضرور ہے مگر بچہ باپ ہی کا کہلاتا ہے نسب باپ ہی سے چلتا ہے اور جب بچہ اس کا ہوا تو ذمہ داری خرچ کی اس کو بھاری نہ معلوم ہونی چاہئے۔ بچے کو دودھ پلانا ماں کے ذمہ اور ماں کا نان ونفقہ و ضروریات باپ کے ذمہ ہیں : تیسرا مسئلہ : شرعیہ اس آیت سے یہ معلوم ہوا کہ اگرچہ دودھ پلانا ماں کے ذمہ ہے لیکن ماں کا نان ونفقہ اور ضروریات زندگی باپ کے ذمہ ہیں اور یہ ذمہ داری جس وقت تک بچے کی ماں اس کے نکاح میں یا عدت میں ہے اس وقت تک ہے اور طلاق اور عدت پوری ہونے کے بعد نفقہ زوجیت تو ختم ہوجائے گا مگر بچے کو دودھ پلانے کا معاوضہ دینا باپ کے ذمہ پھر بھی لازم رہے گا (مظہری) زوجہ کا نفقہ شوہر کی حیثیت کے مناسب ہونا چاہئے یا زوجہ کی : چوتھا مسئلہ : اس پر تو اتفاق ہے کہ میاں بیوی دونوں امیر مالدار ہوں تو نفقہ امیرانہ واجب ہوگا اور دونوں غریب ہوں تو نفقہ غریبانہ واجب ہوگا، البتہ جب دونوں کے حالات مالی مختلف ہوں تو اس میں فقہاء کا اختلاف ہے۔ صاحب ہدایہ نے خصاف کے اس قول پر فتویٰ دیا ہے کہ اگر عورت غریب اور مرد مال دار ہو تو اس کا نفقہ درمیانہ حیثیت کا دیا جائے گا کہ غریبوں سے زائد مال داروں سے کم اور کرخی کے نزدیک اعتبار شوہر کے حال کا ہوگا فتح القدیر میں بہت سے فقہاء کا فتویٰ اس پر نقل کیا ہے واللہ اعلم (فتح القدیر ص ٤٢٢ ج ٣) آیت مذکورہ میں احکام کے بعد ارشاد فرمایا : لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ یعنی نہ تو کسی ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے تکلیف میں ڈالنا جائز ہے اور نہ کسی باپ کو اس کے بچے کی وجہ سے، مطلب یہ ہے کہ بچے کے ماں باپ آپس میں ضدا ضدی نہ کریں مثلاً ماں دودھ پلانے سے معذور ہو اور باپ اس پر یہ سمجھ کر زبردستی کرے کہ آخر اس کا بھی تو بچہ ہے یہ مجبور ہوگی اور پلادے گی یا باپ مفلس ہے اور ماں کو کوئی معذوری بھی نہیں پھر دودھ پلانے سے اس لئے انکار کرے کہ اس کا بھی تو بچہ ہے جھک مار کر کسی سے پلوالے گا۔ ماں کو دودھ پلانے پر مجبور کرنے یا نہ کرنے کی تفصیل : لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَةٌۢ بِوَلَدِھَا سے پانچواں مسئلہ یہ معلوم ہوا کہ ماں اگر بچہ کو دودھ پلانے سے کسی ضرورت کے سبب انکار کرے تو باپ کو اسے مجبور کرنا جائز نہیں اور اگر بچہ کسی دوسری عورت یا جانور کا دودھ نہیں لیتا تو ماں کو مجبور کیا جائے گا یہ مسئلہ وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّهٗ بِوَلَدِهٖ سے معلوم ہوا۔ عورت جب تک نکاح میں ہے تو اپنے بچے کو دودھ پلانے کی اجرت کا مطالبہ نہیں کرسکتی طلاق وعدت کے بعد کرسکتی ہے : چھٹامسئلہ : یہ معلوم ہوا کہ اگر بچے کی ماں دودھ پلانے کی اجرت مانگتی ہے تو جب تک اس کے نکاح یا عدت کے اندر ہے اجرت کے مطالبہ کا حق نہیں یہاں اس کا نان نفقہ جو باپ کے ذمہ ہے وہی کافی ہے مزید اجرت کا مطالبہ باپ کو ضرر پہنچانا ہے اور اگر طلاق کی عدت گذر چکی اور نفقہ کی ذمہ داری ختم ہوچکی ہے اب اگر یہ مطلقہ بیوی اپنے بچے کو دودھ پلانے کا معاوضہ باپ سے طلب کرتی ہے تو باپ کو دینا پڑے گا کیونکہ اس کے خلاف کرنے میں ماں کا نقصان ہے شرط یہ ہے کہ یہ معاوضہ اتنا ہی طلب کرے کہ جتنا کوئی دوسری عورت لیتی ہے زائد کا مطالبہ کرے گی تو باپ کو حق ہوگا کہ اس کی بجائے کسی انا کا دودھ پلوائے۔ یتیم بچے کے دودھ پلوانے کی ذمہ داری کس پر ہے ؟ آیت متذکرہ میں اس کے بعد یہ ارشاد ہے : وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ یعنی اگر باپ زندہ نہ ہو تو بچے کو دودھ پلانے یا پلوانے کا انتظام اس شخص پر ہے جو بچے کا جائز وارث اور محرم ہو یعنی اگر بچہ مرجائے تو جن کو اس کی وراثت پہچنتی ہے وہی باپ نہ ہونے کی حالت میں اس کے نفقہ کے ذمہ دار ہوں گے اگر ایسے وارث کئی ہوں تو ہر ایک پر بقدر میراث اس کی ذمہ داری عائد ہوگی۔ امام اعظم ابوحنیفہ نے فرمایا کہ یتیم بچے کو دودھ پلوانے کی ذمہ داری وارث پر ڈالنے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نابالغ بچے کا خرچہ دودھ چھڑانے کے بعد بھی وارثوں پر ہوگا کیونکہ دودھ کی کوئی خصوصیت نہیں مقصود بچے کا گذارہ ہے، مثلاً اگر یتیم بچے کی ماں اور دادا زندہ ہیں تو یہ دونوں اس بچے کے محرم بھی ہیں اور وارث بھی اس لئے اس کا نفقہ ان دونوں پر بقدر حصہ میراث عائد ہوگا یعنی ایک تہائی خرچہ ماں کے ذمہ اور دو تہائی دادا کے ذمہ ہوگا اس سے یہ بھی معلوم ہوگیا کہ یتیم پوتہ کا حق دادا پر اپنے بالغ بیٹوں سے بھی زیادہ ہے کیونکہ بالغ اولاد کا نفقہ اس کے ذمہ نہیں اور یتیم پوتے کا نفقہ اس کے ذمہ واجب ہے، ہاں میراث میں بیٹوں کے موجود ہوتے ہوئے پوتے کو حقدار بنانا اصول میراث اور انصاف کے خلاف ہے کہ قریب تر اولاد کے ہوتے ہوئے بعید کو دینا معقول بھی نہیں اور صحیح بخاری کی حدیث لاولیٰ رجل ذکر کے بھی خلاف ہے البتہ دادا کو یہ حق ہے کہ اگر ضرورت سمجھے تو یتیم پوتہ کے لئے کچھ وصیت کرجائے اور یہ وصیت بیٹوں کے حصہ سے زائد بھی ہوسکتی ہے اسی طرح یتیم پوتہ کی ضرورت کو بھی پورا کردیا گیا اور وراثت کا اصول کہ قریب کے ہوتے ہوئے بعید کو نہ دیا جائے یہ بھی محفوظ رہا۔ دودھ چھڑانے کے احکام : اس کے بعد آیت متذکرہ میں ارشاد ہوتا ہے فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا یعنی اگر بچے کے ماں باپ دونوں آپس کی رضا مندی اور باہمی مشورے سے یہ ارادہ کریں کہ شیر خوارگی کی مدت یعنی دو سال سے کم میں ہی دودھ چھڑا دیں خواہ ماں کی معذوری کے سبب یا بچے کی کسی بیماری کے سبب تو اس میں بھی کوئی گناہ نہیں آپس کے مشورے اور رضامندی کی شرط اس لئے لگائی کہ دودھ چھڑانے میں بچے کی مصلحت پیش نظر ہونی چاہئے آپس کے لڑائی جھگڑے کا بچے کو تختہ مشق نہ بنائیں۔ ماں کے سوا دوسری عورت کا دودھ پلوانے کے احکام : آخر میں ارشاد فرمایا گیا : وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَيْتُمْ بالْمَعْرُوْفِ یعنی اگر تو یہ چاہو کہ اپنے بچوں کی کسی مصلحت سے ماں کی بجائے کسی انا کا دودھ پلواؤ تو اس میں بھی کچھ گناہ نہیں شرط یہ ہے کہ دودھ پلانے والی کی جو اجرت مقرر کی گئی تھی وہ پوری پوری ادا کردیں اور اگر اس کو مقررہ اجرت نہ دی گئی تو اس کا گناہ ان کے ذمہ رہے گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر ماں دودھ پلانے پر راضی ہے لیکن باپ یہ دیکھتا ہے کہ ماں کا دودھ بچے کے لئے مضر ہے تو ایسی حالت میں اس کو حق ہے کہ ماں کو دودھ پلانے سے روک دے اور کسی انا سے پلوائے۔ اس سے ایک باپ یہ بھی معلوم ہوئی کہ جس عورت کو دودھ پلانے پر رکھا جائے اس سے معاملہ تنخواہ یا اجرت کا پوری صفائی کے ساتھ طے کرلیا جائے کہ بعد میں جھگڑا نہ پڑے اور پھر وقت مقررہ پر یہ طے شدہ اجرت اس کو سپرد بھی کردے اس میں ٹال مٹول نہ کرے۔ یہ سب احکام رضاعت بیان کرنے کے بعد پھر قرآن نے اپنے مخصوص انداز اور اسلوب کے ساتھ قانون پر عمل کو آسان کرنے اور ظاہر و غائب ہر حال میں اس کا پابند رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے خوف اور اس کے علم محیط کا تصور سامنے کردیا ارشاد ہوتا ہے، وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یہ سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کھلے اور چھپے اور ظاہر و غائب کو پوری طرح دیکھ رہے ہیں اور وہ تمہارے دلوں کے مخفی ارادوں اور نیتوں سے باخبر ہیں اگر کسی فریق نے دودھ پلانے یا چھڑانے کے مذکورہ احکام کی خلاف ورزی کی یا بچے کی مصلحت کو نظر انداز کرکے اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا تو وہ مستحق سزا ہوگا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَالْوَالِدٰتُ يُرْضِعْنَ اَوْلَادَھُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ يُّـتِمَّ الرَّضَاعَۃَ۝ ٠ ۭ وَعَلَي الْمَوْلُوْدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ وَكِسْوَتُہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۝ ٠ ۭ لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَہَا۝ ٠ ۚ لَا تُضَاۗرَّ وَالِدَۃٌۢ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ۝ ٠ ۤ وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ۝ ٠ ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْہُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِمَا۝ ٠ ۭ وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوْفِ۝ ٠ ۭ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ۝ ٢٣٣ رضع يقال : رَضَعَ المولود يَرْضِعُ ورَضِعَ يَرْضَعُ رَضَاعاً ورَضَاعَةً ، وعنه استعیر : لئيم رَاضِعٌ: لمن تناهى لؤمه، وإن کان في الأصل لمن يرضع غنمه ليلا، لئلّا يسمع صوت شخبه فلمّا تعورف في ذلک قيل : رَضُعَ فلان، نحو : لؤم، وسمّي الثّنيّتان من الأسنان الرَّاضِعَتَيْنِ ، لاستعانة الصّبيّ بهما في الرّضع، قال تعالی: وَالْوالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كامِلَيْنِ لِمَنْ أَرادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضاعَةَ [ البقرة/ 233] ، فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَ [ الطلاق/ 6] ، ويقال : فلان أخو فلان من الرّضاعة، وقال صلّى اللہ عليه وسلم : «يحرم من الرَّضَاعِ ما يحرم من النّسب» وقال تعالی: وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلادَكُمْ [ البقرة/ 233] ، أي : تسومونهنّ إرضاع أولادکم . ( ر ض ع ) بچے کا دودھ پینا ۔ اسی سے استعارہ کے طور پر انتہائی کمینے کو لئیم راضع کہا جاتا ہے ۔ درا صل یہ لفظ اس کنجوس شخص پر بولا جاتا ہے جو انتہائی بخل کی وجہ سے رات کے وقت اپنی بکریوں کے پستانوں سے دودھ چوس لے تاکہ کوئی ضرورت مند دودھ دوہنے کی آواز سنکر سوال نہ کرے ۔ پھر اس سے رضع فلان بمعنی لئم استعمال ہونے لگا ہے راضعتان بچے کے اگلے دو دانت جن کے ذریعے وپ مال کی چھاتی سے دودھ چوستا ہے ۔ اور ارضاع ( افعال ) کے معنی دودھ پلانا کے ہیں چناچہ قرآن میں ہے : ۔ وَالْوالِداتُ يُرْضِعْنَ أَوْلادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كامِلَيْنِ لِمَنْ أَرادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضاعَةَ [ البقرة/ 233] اور جو شخص پوری مدت تک دودھ پلانا چاہے تو اس کی خاطر مائیں اپنی اولاد کو پورے دو برس دودھ پلائیں ۔ نیز فرمایا : ۔ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَ [ الطلاق/ 6] اگر وہ ( بچے کو ) تمہارے لئے دودھ پلانا چاہیں تو انہیں ان کی دودھ پلائی دو ۔ عام محاورہ ہے : ۔ فلان اخوہ من الرضاعۃ : ( بضم الراء ) وہ فلاں کا رضاعی بھائی ہے ۔ حدیث میں ہے : یحرم من الرضاعۃ ما یحرم من النسب ۔ جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں وہ بوجہ رضاعت کے بھی حرام ہوجاتے ہیں ۔ الاسترضاع کسی سے دودھ پلوانا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلادَكُمْ [ البقرة/ 233] اگر تم اپنی اولاد کو ( کسی دایہ سے ) دودھ پلوانا چاہو ۔ یعنی انہیں مزدوری دے کر دودھ پلوانے کا ارادہ ہو ۔ ولد الوَلَدُ : المَوْلُودُ. يقال للواحد والجمع والصّغير والکبير . قال اللہ تعالی: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ [ النساء/ 11] ، ( و ل د ) الولد ۔ جو جنا گیا ہو یہ لفظ واحد جمع مذکر مونث چھوٹے بڑے سب پر بولاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ [ النساء/ 11] اور اگر اولاد نہ ہو ۔ حول أصل الحَوْل تغيّر الشیء وانفصاله عن غيره، وباعتبار التّغيّر قيل : حَالَ الشیء يَحُولُ حُؤُولًا، واستحال : تهيّأ لأن يحول، وباعتبار الانفصال قيل : حَالَ بيني وبینک کذا، وقوله تعالی: وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ [ الأنفال/ 24] ( ح ول ) & الحوال ( ن ) دراصل اس کے معنی کسی چیز کے متغیر ہونے اور دوسری چیزوں سے الگ ہونا کے ہیں ۔ معنی تغییر کے اعتبار سے حال الشئی یحول حوولا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کی شے کے متغیر ہونیکے ہیں ۔ اور استحال کے معنی تغیر پذیر ہونے کے لئے مستعد ہونے کے اور معنی انفصال کے اعتبار سے حال بینی وبینک کذا کا محاورہ استعمال ہوتا ہے ۔ یعنی میرے اور اس کے درمیان فلاں چیز حائل ہوگئی ۔ اور آیت کریمہ :۔ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ [ الأنفال/ 24] اور جان رکھو کہ خدا آدمی اسکے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے ۔ تمَ تَمَام الشیء : انتهاؤه إلى حدّ لا يحتاج إلى شيء خارج عنه، والناقص : ما يحتاج إلى شيء خارج عنه . ويقال ذلک للمعدود والممسوح، تقول : عدد تَامٌّ ولیل تام، قال : وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [ الأنعام/ 115] ، وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ [ الصف/ 8] ، وَأَتْمَمْناها بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقاتُ رَبِّهِ [ الأعراف/ 142] . ( ت م م ) تمام الشیء کے معنی کسی چیز کے اس حد تک پہنچ جانے کے ہیں جس کے بعد اسے کسی خارجی شے کی احتیاج باقی نہ رہے اس کی ضد ناقص یعنی وہ جو اپنی ذات کی تکمیل کے لئے ہنور خارج شے کی محتاج ہو اور تمام کا لفظ معدودات کے متعلق بھی استعمال ہوتا ہے اور مقدار وغیرہ پر بھی بولا جاتا ہے مثلا قرآن میں ہے : ۔ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ [ الأنعام/ 115] اور تمہارے پروردگار وعدہ پورا ہوا ۔ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ [ الصف/ 8] حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا ۔ وَأَتْمَمْناها بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقاتُ رَبِّهِ [ الأعراف/ 142] . اور دس ( راتیں ) اور ملا کر اسے پورا ( حیلہ ) کردیا تو اس کے پروردگار کی ۔۔۔۔۔ میعاد پوری ہوگئی ۔ رزق الرِّزْقُ يقال للعطاء الجاري تارة، دنیويّا کان أم أخرويّا، وللنّصيب تارة، ولما يصل إلى الجوف ويتغذّى به تارة ، يقال : أعطی السّلطان رِزْقَ الجند، ورُزِقْتُ علما، قال : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] ، أي : من المال والجاه والعلم، ( ر ز ق) الرزق وہ عطیہ جو جاری ہو خواہ دنیوی ہو یا اخروی اور رزق بمعنی نصیبہ بھی آجاتا ہے ۔ اور کبھی اس چیز کو بھی رزق کہاجاتا ہے جو پیٹ میں پہنچ کر غذا بنتی ہے ۔ کہاجاتا ہے ۔ اعطی السلطان رزق الجنود بادشاہ نے فوج کو راشن دیا ۔ رزقت علما ۔ مجھے علم عطا ہوا ۔ قرآن میں ہے : وَأَنْفِقُوا مِنْ ما رَزَقْناكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ [ المنافقون/ 10] یعنی جو کچھ مال وجاہ اور علم ہم نے تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے صرف کرو كسا الكِسَاءُ والْكِسْوَةُ : اللّباس . قال تعالی: أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ [ المائدة/ 89] ، وقد كَسَوْتُهُ واكْتَسَى. قال : وَارْزُقُوهُمْ فِيها وَاكْسُوهُمْ [ النساء/ 5] ، فَكَسَوْنَا الْعِظامَ لَحْماً [ المؤمنون/ 14] ( ک س و ) الکساء والکسوۃ کے معنی لباس کے ہیں ۔ قرآن میں ہے ۔ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ [ المائدة/ 89] یا ان کو کپڑا دینا کسوتہ ۔ میں نے اسے لباس پہنایا ۔ اکتسیٰ ( افتعال ) اس نے پہن لیا ۔ قرآن میں ہے ۔ وَارْزُقُوهُمْ فِيها وَاكْسُوهُمْ [ النساء/ 5] ہاں اس میں سے ان کو کھلاتے اور پہناتے رہو ۔ فَكَسَوْنَا الْعِظامَ لَحْماً [ المؤمنون/ 14] پھر ہڈیوں پر گوشت پوست چڑھا تا ۔ كلف وصارت الْكُلْفَةُ في التّعارف اسما للمشقّة، والتَّكَلُّفُ : اسم لما يفعل بمشقّة، أو تصنّع، أو تشبّع، ولذلک صار التَّكَلُّفُ علی ضربین : محمود : وهو ما يتحرّاه الإنسان ليتوصّل به إلى أن يصير الفعل الذي يتعاطاه سهلا عليه، ويصير كَلِفاً به ومحبّا له، وبهذا النّظر يستعمل التَّكْلِيفُ في تكلّف العبادات . والثاني : مذموم، وهو ما يتحرّاه الإنسان مراء اة، وإياه عني بقوله تعالی: قُلْ ما أَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَما أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ [ ص/ 86] وقول النبي صلّى اللہ عليه وسلم : «أنا وأتقیاء أمّتي برآء من التّكلّف» وقوله : لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلَّا وُسْعَها[ البقرة/ 286] أي : ما يعدّونه مشقّة فهو سعة في المآل . ( ک ل ف ) التکلف ۔ کوئی کام کرتے وقت شیفتگی ظاہر کرنا باوجودیکہ اس کے کرنے میں شفقت پیش آرہی ہو اس لئے عرف میں کلفت مشقت کو کہتے ہیں اور تکلف اس کام کے کرنے کو جو مشقت تصنع یا اوپرے جی سے دکھلادے کے لئے کہا جائے اس لئے تکلیف دو قسم پر ہے محمود اور مذموم اگر کسی کا م کو اس لئے محنت سے سر انجام دے کہ وہ کام اس پر آسان اور سہل ہوجائے اور اسے اس کام کے ساتھ شیفتگی اور محبت ہوجائے تو ایسا تکلف محمود ہے چناچہ اسی معنی میں عبادات کا پابند بنانے میں تکلیف کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ اور اگر وہ تکلیف محض ریا کاری کے لئے ہو تو مذموم ہے ۔ چناچہ آیت : قُلْ ما أَسْئَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَما أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ [ ص/ 86] اور اے پیغمبر ) کہہ دو کہ میں تم سے اس کا صلہ نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں ۔ میں تکلیف کے یہی معنی مراد ہیں اور حدیث میں ہے (99) انا واتقیاء امتی برآء من التکلف کہ میں اور میری امت کے پرہیز گار آدمی تکلف سے بری ہیں اور آیت ؛لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْساً إِلَّا وُسْعَها[ البقرة/ 286] خدا کسی شخص کو ان کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ۔ کے معنی یہ ہیں کہ جن احکام کو یہ مشقت سمجھتے ہیں وہ مآل کے لحاظ سے ان کے لئے وسعت کا باعث ہیں۔ ورث الوِرَاثَةُ والإِرْثُ : انتقال قنية إليك عن غيرک من غير عقد، ولا ما يجري مجری العقد، وسمّي بذلک المنتقل عن الميّت فيقال للقنيةِ المَوْرُوثَةِ : مِيرَاثٌ وإِرْثٌ. وتُرَاثٌ أصله وُرَاثٌ ، فقلبت الواو ألفا وتاء، قال تعالی: وَتَأْكُلُونَ التُّراثَ [ الفجر/ 19] وقال عليه الصلاة والسلام : «اثبتوا علی مشاعرکم فإنّكم علی إِرْثِ أبيكم» أي : أصله وبقيّته ( ور ث ) الوارثۃ والا رث کے معنی عقد شرعی یا جو عقد کے قائم مقام ہے جو کے بغیر کسی چیز کے ایک عقد کے قائم مقام ہے کے بغیر کسی چیز کے ایک شخص کی ملکیت سے نکل کر دسرے کی ملکیت میں چلے جانا کئے ہیں اسی سے میت کی جانب سے جو مال ورثاء کی طرف منتقل ہوتا ہے اسے تراث اور کیراث کہا جاتا ہے اور تراث اصل میں وراث ہے واؤ مضموم کے شروع میں آنے کی وجہ سے اسے تا سے تبدیل کرلو اسے چناچہ قرآن میں سے ۔ وَتَأْكُلُونَ التُّراثَ [ الفجر/ 19] اور حج کے موقعہ پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ۔«اثبتوا علی مشاعرکم فإنّكم علی إِرْثِ أبيكم» کہ اپنے مشاعر ( مواضع نسکہ ) پر ٹھہرے رہو تم اپنے باپ ( ابراہیم کے ورثہ پر ہو ۔ تو یہاں ارث کے معنی اصل اور بقیہ نشان کے ہیں ۔ مثل والمَثَلُ عبارة عن قول في شيء يشبه قولا في شيء آخر بينهما مشابهة، ليبيّن أحدهما الآخر ويصوّره . فقال : وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] ، وفي أخری: وَما يَعْقِلُها إِلَّا الْعالِمُونَ [ العنکبوت/ 43] . ( م ث ل ) مثل ( ک ) المثل کے معنی ہیں ایسی بات کے جو کسی دوسری بات سے ملتی جلتی ہو ۔ اور ان میں سے کسی ایک کے ذریعہ دوسری کا مطلب واضح ہوجاتا ہو ۔ اور معاملہ کی شکل سامنے آجاتی ہو ۔ مثلا عین ضرورت پر کسی چیز کو کھودینے کے لئے الصیف ضیعت اللبن کا محاورہ وہ ضرب المثل ہے ۔ چناچہ قرآن میں امثال بیان کرنے کی غرض بیان کرتے ہوئے فرمایا : ۔ وَتِلْكَ الْأَمْثالُ نَضْرِبُها لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ [ الحشر/ 21] اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ فکر نہ کریں ۔ رود والْإِرَادَةُ منقولة من رَادَ يَرُودُ : إذا سعی في طلب شيء، والْإِرَادَةُ في الأصل : قوّة مركّبة من شهوة وحاجة وأمل، نحو : إِنْ أَرادَ بِكُمْ سُوءاً أَوْ أَرادَ بِكُمْ رَحْمَةً [ الأحزاب/ 17] ( ر و د ) الرود الا رادۃ یہ اراد یرود سے ہے جس کے معنی کسی چیز کی طلب میں کوشش کرنے کے ہیں اور ارادۃ اصل میں اس قوۃ کا نام ہے ، جس میں خواہش ضرورت اور آرزو کے جذبات ملے جلے ہوں ۔ چناچہ فرمایا : إِنْ أَرادَ بِكُمْ سُوءاً أَوْ أَرادَ بِكُمْ رَحْمَةً [ الأحزاب/ 17] یعنی اگر خدا تمہاری برائی کا فیصلہ کر ہے یا تم پر اپنا فضل وکرم کرنا چاہئے ۔ فِصالُ : التّفریق بين الصّبيّ والرّضاع، قال : فَإِنْ أَرادا فِصالًا عَنْ تَراضٍ مِنْهُما [ البقرة/ 233] ، وَفِصالُهُ فِي عامَيْنِ [ لقمان/ 14] ، ومنه : الفَصِيلُ ، لکن اختصّ بالحُوَارِ ، والمُفَصَّلُ من القرآن، السّبع الأخيروذلک للفصل بين القصص بالسّور القصار، والفَوَاصِلُ : أواخر الآي، وفَوَاصِلُ القلادة : شذر يفصل به بينها، وقیل : الفَصِيلُ : حائط دون سور المدینة وفي الحدیث : «من أنفق نفقة فَاصِلَةً فله من الأجر کذا» أي : نفقة تَفْصِلُ بين الکفر والإيمان . الفصال کے معنی بچے کا دودھ چھڑانا کے ہیں قرآن پاک میں ہے : فَإِنْ أَرادا فِصالًا عَنْ تَراضٍ مِنْهُما [ البقرة/ 233] اور اگر دونوں ( یعنی ماں باپ ) آپس کی رضامندی ۔۔۔ سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں ۔ وَفِصالُهُ فِي عامَيْنِ [ لقمان/ 14] اور ( آخر کار) دوبرس میں اس کا دودھ چھڑا نا ہوتا ہے ۔ اسی سے تفصیل ( یعنی دودھ چھڑایا ہوا بچہ ) ہے لیکن یہ خاص کر اونٹ کے بچہ پر بولا جاتا ہے المفصل قرآن کی آخر منزل کو کہاجاتا ہے ۔ اس لئے کہ اس میں چھوٹی چھوٹی سورتوں میں تمام قصے الگ الگ بیان کئے گئے ہیں ۔ الفواصل ( اوخر آیات : اور فواصل القلادۃ ان بڑے موتیوں کو کہاجاتا ہے جو ہار کے اندر چھوٹی موتیوں کے درمیان فاصلہ کے لئے ڈال دیئے جاتے ہیں ۔ حدیث میں ہے : من اتفق نفقۃ فاصلۃ فلہ سن الاجر کذا یعنی جس نے اتنا زیادہ خرچ کیا جس سے حق و باطل کے درمیان فاصلہ ہوجائے تو اس کے لئے اتنا اور اتنا اجر ہے ۔ مَشُورَةُ : والتَّشَاوُرُ والْمُشَاوَرَةُ والْمَشُورَةُ : استخراج الرّأي بمراجعة البعض إلى البعض، من قولهم : شِرْتُ العسل : إذا اتّخذته من موضعه، واستخرجته منه . قال اللہ تعالی: وَشاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ [ آل عمران/ 159] ، والشُّورَى: الأمر الذي يُتَشَاوَرُ فيه . قال : وَأَمْرُهُمْ شُوری بَيْنَهُمْ [ الشوری/ 38] . اور التشاور والمشاورہ والمشورۃ کے معنی ہیں ایک دوسرے کی طرف بات لوٹا کر رائے معلوم کرنا ۔ یہ بھی شرت العسل سے مشتق ہے جس کے معنی چھتہ سے شہد نکالنا کے ہیں قرآن میں ہے ۔ وَشاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ [ آل عمران/ 159] اور اپنے کا موں میں ان سے مشورہ لیا کرو۔ الشوری ہر وہ امر جس میں مشورہ کیا جائے قرآن میں ہے : ۔ وَأَمْرُهُمْ شُوری بَيْنَهُمْ [ الشوری/ 38] اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں ۔ جناح وسمي الإثم المائل بالإنسان عن الحق جناحا ثم سمّي كلّ إثم جُنَاحاً ، نحو قوله تعالی: لا جُناحَ عَلَيْكُمْ في غير موضع، وجوانح الصدر : الأضلاع المتصلة رؤوسها في وسط الزور، الواحدة : جَانِحَة، وذلک لما فيها من المیل اسی لئے ہر وہ گناہ جو انسان کو حق سے مائل کردے اسے جناح کہا جاتا ہے ۔ پھر عام گناہ کے معنی میں یہ لفظ استعمال ہونے لگا ہے ۔ قرآن میں متعدد مواضع پر آیا ہے پسلیاں جن کے سرے سینے کے وسط میں باہم متصل ہوتے ہیں اس کا واحد جانحۃ ہے اور ان پسلیوں کو جو انح اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ان میں میلان یعنی خم ہوتا ہے ۔ إِيتاء : الإعطاء، [ وخصّ دفع الصدقة في القرآن بالإيتاء ] نحو : وَأَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّكاةَ [ البقرة/ 277] ، وَإِقامَ الصَّلاةِ وَإِيتاءَ الزَّكاةِ [ الأنبیاء/ 73] ، ووَ لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئاً [ البقرة/ 229] ، ووَ لَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمالِ [ البقرة/ 247] الایتاء ( افعال ) اس کے معنی اعطاء یعنی دینا اور بخشنا ہے ہیں ۔ قرآن بالخصوص صدقات کے دینے پر یہ لفظ استعمال ہوا ہے چناچہ فرمایا :۔ { وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ } [ البقرة : 277] اور نماز پڑہیں اور زکوۃ دیں { وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ } [ الأنبیاء : 73] اور نماز پڑھنے اور زکوۃ دینے کا حکم بھیجا { وَلَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ } ( سورة البقرة 229) اور یہ جائز نہیں ہے کہ جو مہر تم ان کو دے چکو اس میں سے کچھ واپس لے لو { وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ } [ البقرة : 247] اور اسے مال کی فراخی نہیں دی گئی تقوي والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] التقویٰ اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز ست بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقوٰی اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] جو شخص ان پر ایمان لا کر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

رضاعت کا بیان قول باری ہے (والوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین اور مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں گی) تاآخر آیت۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ ظاہر آیت تو خبر یک صورت میں ہے لیکن مفہوم خطاب سے یہ بات معلوم ہوتی ہے اس سے خبر کا ارادہ نہیں کیا گیا کیونکہ اگر یہ خبر ہوتی تو اس کا مخبر (جس کے متعلق خبر دی جا رہی ہے) بھی موجود ہوتا جبکہ مائوں میں ایسی بھی ہیں جو سروے سے بچے کو دودھ پلاتی ہی نہیں ہیں۔ اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ آیت کے الفاظ میں خبرمراد نہیں ہے۔ اب جبکہ حقیقت الفاظ مراد نہیں جو خبر ہے تو پھر یا تو یہ مراد ہے کہ ماں پر بچے کو دودھ پلانا واجب کردیا گیا ہے اور اس آیت کے ذریعے اسے اس کا حکم دے دیا گیا ہے کیونکہ صیغہ خبر کے ذریعے کبھی امر مراد ہوتا ہے۔ جیسا کہ قول باری ہے (والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلثۃ قروء) یا یہ مراد ہے کہ اس سے مال کے لئے رضاعت کا حق ثابت کیا گیا ہے خواہ باپ اسے ناپسند ہی کیوں نہ کرے۔ یا رضاعت کی بنا پر باپ پر عائد ہونے والے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے جب اللہ تعالیٰ نے ایک اور آیت میں یہ فرمایا (فان ارضعن لکم فاتوھن اجورھن اگر یہ تمہارے بچوں کو دودھ پلائیں تو انہیں ان کا معاوضہ ادا کر دو ) ۔ نیز یہ فرمایا (و ان تعامرتم فسترضع لہ اخریٰ اور اگر تم باہم کشمکش کرو گے تو رضاعت کوئی دوسری کرے گی) یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں زیر بحث آیت میں رضاعت مراد نہیں ہے۔ خواہ ماں یہ چاہے نہ چاہے بلکہ اسے اختیار ہے کہ اپنے بچے کو دودھ پلائے یا نہ پلائے۔ اس لئے اب دو آخری صورتیں باقی رہ گئیں۔ وہ یہ کہ باپ اگر بچے کی ماں سے دودھ پلوانے سے انکار کر دے تو اسے اس پر مجبور کیا جائے گا اور اس پر زیادہ سے زیادہ جتنے عرصے کی رضاعت کے اخراجات لازم ہوں گے وہ دو سال ہے۔ اگر وہ اس سے زائد عرصے کی رضاعت کا خرچ دینے سے انکار کر دے تو اسے اس پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا۔ پھر قول باری (والوالدات یوضعن اولادھن) یا تو تمام مائوں کیلئے عام ہے خواہ طلاق یافتہ ہوں یا غیرطلاق یافتہ یا یہ کہ اس کا عطف ان طلاق یافتہ عورتوں پر ہوگا جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اور آیت کے حکم کا اقتصار ان پر ہی ہوگا۔ اگر اس سے مراد تمام طلاق یافتہ اور شوہروں والیاں مراد ہوں گی تو ان میں سے خاوندوں والیوں کے لئے واجب شدہ خرچ سے مراد زوجیت کا نان و نفقہ ہوگا۔ رضاعت کا نفقہ مراد نہیں ہوگا کیونکہ ایسی عورت زوجیت کی بقا کے ساتھ رضاعت کے نفقہ کی مستحق نہیں ہوگی کہ اس طرح اسے دوہرا خرچ دینا پڑے، ایک زوجیت کا اور دوسرا رضاعت کا۔ اگر دودھ پلانے والی طلاق یافتہ ہو تو اس صورت میں بھی وہ رضاعت ک نفقہ کی مستحق ہوگی۔ ظاہر آیت کا یہی مقتضی ہے کیونکہ ظاہر آیت نے رضاعت کی وجہ سے اس کا نفقہ واجب کیا ہے اور اس حالت میں نہ تو و بیوی ہے اور نہ ہی عدت گزار رہی ہے کیونکہ اس صورت میں آیت زیر بحث کا عطف قول باری (واذا طلقتم النساء فبلغن اجلھن فلا تعضلوھن ان ینکحن ازواجھن) پر ہوگا اس صورت میں عورت کی عدت وضع حمل کی بناء پر گزر چکی ہوگی اور وہ رضاعت کی بنا پر نفقہ کی مستحق ہوگی اس میں یہ بھی امکان ہے کہ شوہر نے وضع حمل کے بعد اسے طلاق دے دی ہو اس صورت میں وہ حیض کے حساب سے عدت گزارے گی۔ رضاعت اور عدت دونوں کے نفقہ کے اکٹھے وجوب کے متعلق ہمارے اصحاب کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ ایک روایت میں تو ہے کہ وہ دونوں نفقہ کی ایک ساتھ مستحق ہوگی اور دوسری روایت میں ہے کہ عدت کے نفقہ کیساتھ رضاعت کے نفقہ میں سے کوئی چیز اسے نہیں ملے گی۔ آیت کی دلالت دو معنوں پر ہو رہی ہے ایک یہ کہ ماں اپنے بچے کو دو سال کے عرصے میں دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ہے اور اگر وہ دودھ پلانے پر رضامند ہو تو باپ کسی اور عورت سے دودھ نہیں پلوا سکتا۔ دوم یہ کہ جس مدت کی رضاعت کا خرچ باپ پر لازم ہے وہ دو سال ہے۔ آیت میں اس پر بھی دلالت موجود ہے کہ رضاعت کے اخراجات میں باپ کے ساتھ اور کوئی شریک نہیں ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے باپ پر یہ لازم کردیا ہے کہ وہ یہ خرچ بچے کی ماں کو دے جبکہ ماں باپ دونوں بچے کے وارث ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ماں سے بڑھ کر باپ کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا حالانکہ میراث میں باپ اور ماں دونوں شریک ہوتے ہیں۔ اس طرح نفقہ کی ذمہ داری بنیادی طور پر باپ پر ڈال دی گئی کسی اور پر نہیں۔ اسی طرح باپ ہی اپنی نابالغ اولاد اور بالغ لیکن اپاہج اولاد کے اخراجات کا ذمہ دار ہے اس چیز میں کوئی اور اس کا شریک نہیں ہوگا۔ آیت کی دلالت اسی مفہوم پر ہو رہی ہے اور قول باری (رزقھن و کسوتھن بالمعروف ان کا کھانا اور کپڑا معروف طریقے سے) حالت زوجیت میں بھی دودھ پلانے والی کے لئے کھانے اور کپڑے کے وجوب کا متقاضی ہے کیونکہ ایٓت تمام والدات کو شامل ہے خواہ وہ زوجات ہوں یا طلاق یافتہ۔ قول باری (بالمعروف) اس پر دلالت کر رہا ہے کہ کھانے اور کپڑے کا وجوب باپ کی خوشحالی اور تنگدستی کے لحاظ سے ہوگا کیونکہ یہ بات معروف میں داخل نہیں کہ تنگ دست پر اس سے زائد لازم کردیا جائے جس کی وہ قدرت رکھتا ہو اور اس کا دینا اس کے لئے ممکن ہو اور خوشحال پر معمولی مقدار واجب کردی جائے۔ کیونکہ اس حکم کے فواً بعد یہ قول باری (لا تکلف نفس الا و سعھا۔ کسی انسان کو اس کی وسعت سے بڑھ کر مکلف نہیں بھنایا جاتا) اس حقیقت کو پوری طرح بیان کر رہا ہے اگر عورت اکڑ جائے اور اس سے زائد کا مطالبہ کرے جو عرفاً اور عادۃً اس جیسی عورت کو معاوضہ کے طور پر دیا جاتا ہے تو اس کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اسی طرح اگر مرد اس سے کم دینے پر بضد و جائے تو یہ اس کے لئے حلال نہیں ہوگا بلکہ اسے پوری مقدار ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ آیت میں اس پر بھی دلالت ہو رہی ہے کہ غیر عورت کو کھانے اور کپڑے کے بدلے دودھ پلانے کے لئے رکھا جاسکتا ہے۔ اس لئے کہ آیت میں اللہ تعالیٰ نے طلاق یافتہ عورت کے لئے جو چیز واجب کردی ہے وہ رضاعت کی اجرت ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے قول (فان ارضعن لکم فاتوھن اجورھن) میں اس کی وضاحت کردی ہے۔ آیت میں نئے پیش آمدہ واقعات کے احکامات معلوم کرنے کے لئے اجتہاد کی گنجائش پر بھی دلالت ہو رہی ہے کیونکہ معروف طریقے سے نفقہ کا اندازہ لگانا غالب ظن اور کثرت رائے سے ممکن ہے اس لئے کہ اس کا اعتبار عادت کی بناء پر ہوتا ہے اور ہر ایسی چیز جس کی بنیاد عادت ہو اس کے معلوم کرنے کا طریقہ اجتہاد اور غالب ظن ہے۔ کیونکہ عادت ایک ہی مقدار پر ٹھہری نہیں ہوتی کہ اس میں کمی بیشی کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ ایک اور جہت سے بھی اس معاملے میں اجتہاد سے کام لینے کی ضرورت ہے اور وہ ہے مرد کی خوشحالی اور تنگدستی نیز کفایت کرنے والی مقدار کا اندزہ لگانا جو اس قول باری (لا تکلف نفس الا وسعھا) کے تحت ضروری ہے کیونکہ وسعت کا اعتبار عادت پر مبنی ہوتا ہے۔ اس سے فرقہ جبریہ کے اس عقیدے کا بھی بطلان ہوجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ایسی باتوں کا مکلف بناتا ہے جن کی وہ طاقت نہیں رکھتے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف اس بات کی نسبت کرنے میں وہ بالکل جھوٹے ہیں۔ آیت میں ان کے اس جھوٹ کا پول کھول دیا گیا ہے۔ یقینا اللہ تعالیٰ ان کی ان بےوقوفانہ باتوں اور ان کی ان جھوٹی باتوں سے بہت بلند ہے۔ قول باری ہے (لا تضارو والدۃ بولدھا ولا مولود لہ بولدہ۔ کسی ماں کو اس کے بچے اور کسی باپ کو اس ک بچے کی وجہ سے تکلیف میں نہ ڈالا جائے) حسن بصری، مجاہد اور قتادہ سے مروی ہے کہ اس سے مراد رضاعت کے معاملے میں تکلیف میں ڈالنا ہے۔ سعید بن جبیر اور ابراہیم نخعی سے مروی ہے کہ اگر رضاعت کا کوئی انتظام کیا جائے تو اس میں ماں کو اختیار دیا جائے گا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ آیت کا معنی یہ ہے کہ کسی ماں کو اس وجہ سے تکلیف نہ دی جائے کہ بچہ اس کا ہے وہ اس طرح کہ اگر وہ اتنے پیسوں پر دودھ پلانے کے لئے راضی ہوجائے جتنے پر ایک اجنبی عورت ہوتی ہے تو اسے اس کا موقع نہ دیا جائے یا اتنے پیسے ادا نہ کئے جائیں۔ بلکہ آیت کی ابتداء میں قول باری (والوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ و علی مولود لہ رزقھن و وکسوتھن بالمعروف) کی رو سے ماں ہی اس کام اور اس اجرت کی زیادہ مستحق ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ماں کو اس مدت میں اپنے بچے کو دودھ پلانے کا حقدار قرار دیا ہے۔ پھر اس کی تاکید اپنے اس قول سے فرمائی (لا تضار والدۃ بولدھا) اس سے مراد… واللہ اعلم… یہ ہے کہ جب ماں اتنے ہی معاوضہ پر دودھ پلانے کے لئے راضی وہ جائے جتنے پر ایک اجنبی عورت، تو پھر باپ کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ وہ اسے نقصان پہنچائے اور کسی اور عورت کو دودھ پلانے کی ذمہ داری سونپ دے۔ یہی بات دوسری آیت میں بیان فرمائی (فان ارضعن لکم فاتوھن اجورھن) اس میں ماں کو سب سے بڑھ کر رضاعت کا حقدار قرار دیا۔ پھر فرمایا (و ان تعاسرتم نسرضع لہ اخری) اللہ تعالیٰ نے رضاعت سے ماں کا حق اسی وقت ساقط کیا جب دودھ پلانے کے معاملے میں کشمکش ہوجائے۔ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ اس سے مراد یہ ہو اگر ماں دودھ پلانے پر رضامند نہ ہو تو اسے اس طرح نقصان نہ پہنچایا جائے کہ ماں سے اس کے بچے کو چھین لیا جائے اس صورت میں باپ سے کہا جائے گا کہ وہ دودھ پلانے والی دایہ سے کہے کہ وہ ماں کے گھر میں آ کر بچے کو ماں کے پاس بیٹھ کر دودھ پلائے۔ ہمارے اصحاب کا بھی یہی قول ہے آیت میں نقصان پہنچانے اور تکلیف دینے کی دو صورتوں کا احتمال ہے یعنی ماں سے بچے کو چھین لینا اور کسی اور عورت کو دودھ پلانے کے لئے مقرر کرنا تو یہ ضروری ہے کہ اسے ان دونوں معنوں پر محمول کیا جائے۔ اس صورت میں شوہر کو اس سے روک دیا جائے کہ جب ماں بچے کو اتنی ہی اجرت یعنی معروف طریقے پر کھانے اور کپڑے پر دودھ پلانے کے لئے رضامند ہو تو وہ کسی اور عورت کے دودھ پلانے کی ذمہ داری سونپ دے اور اگر ماں دودھ پلانے پر رضامند نہ ہو تو شوہر کو مجبور کردیا جائے کہ وہ دودھ پلانے والی دایہ کو بچے کی ماں کے گھر میں آ کر دودھ پلانے کے لئے کہے اور اس طرح شوہر بیوی کو بچے کی بنا پر تکلیف میں نہ ڈال سکے۔ ا میں اس پر بھی دلالت ہے کہ ماں بچے کو اس وقت تک اپنے پاس رکھنے کی زیادہ حقدار ہے جب تک وہ صغیر ہوگا گرچہ اسے ماں کا دودھ پینے کی ضرورت باقی نہ رہے لیکن ماں کی گود میں پرورش پانے کی ضرورت ابھی باقی رہتی ہو کیونکہ اس صورت میں اس بچے کو رضاعت کے بعد بھی ماں کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی رضاعت ختم ہونے سے قبل تھی۔ اب جب ماں رضاعت کی حالت میں بچے کو اپنے پاس رکھنے کی حقدار تھی خواہ دودھ پلانے والی عورت کوئی اور ہو تو اس سے ہمیں معلوم ہوگیا کہ بچے کا ماں کے پاس ہونا دراصل ماں کا حق ہے، نیز اس میں بچے کا بھی حق ہے اور وہ یہ کہ بچے کے ساتھ ماں کی شفقت سب سے بڑھ کر ہوتی ہے اور اس کی مامتا دوسروں کے مقابلے زیادہ محبت اور پیار دیتی ہے۔ ہمارے نزدیک لڑکے کی صورت میں اس کی حد یہ ہے کہ لڑکا خود کھا پی سکے اور وضو کرسکے اور لڑکی کی صورت میں اسے حیض آ جائے۔ اس لئے کہ لڑکا اگر عمر کی اس حد کو پہنچ جائے۔ جس میں اسے ادب تمیز سکھانے اور تربیت دینے کی ضرورت پیدا ہوجائے تو اس عمر میں اس کا ماں کے پاس رہنا اس کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے کہ باپ یہ کام ماں کے مقابلے میں بطریق احسن سرانجام دے سکتا ہے۔ عمر کی یہی وہ حد ہے جس کے متعلق حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (مردھم بالصلوۃ بسبع واضربوھم علیھا العشر و فرقوا بینھم فی المضاجع سات سال کی عمر میں بچوں کو نماز پڑھنے کے لئے کہو اور دس سال کی عمر میں اگر نہ پڑھیں تو ان کی پٹائی کرو اور ان کے بستر الگ الگ کر دو ) اس لئے کہ جس لڑکے کی عمر سات برس کی ہوجائے اسے تعلیم کے طور پر نماز پڑھنے کا حکم ہے کیونکہ وہ اس عمر میں نماز کا مفہوم سمجھتا ہے۔ اسی طرح ادب آداب کے تمام پہلو جنہیں سیکھنا اس کے لئے ضروری ہے، اس حالت میں اس کا ماں کے پاس ہونا اس کے لئے نقصان دہ ہے اور بچے پر نقصان دہ باتوں میں کسی کی ولایت نہیں ہوتی۔ اس لئے اس عمر میں بچہ ماں کے پاس نہیں رہ سکتا۔ رہ گئی بچی تو اگر حیض آنے تک وہ ماں کے پاس رہے تو اس میں کوئی نقصان نہیں بلکہ اس کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اسے عورتوں کے طور طریقے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ماں کے پاس رہ کر بہتر طریقے سے سیکھ سکتی ہے۔ بچی پر ماں کی یہ سرپرستی یا ولایت بالغ ہوجانے پر ہی جا کر ختم ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ ولادت کی وجہ سے اس سرپرستی کی مستحق ہوئی تھی اور ماں کے پاس رہنے میں اسے کسی نقصان کا اندیشہ بھی نہ تھا اس لئے ماں بچی کے بالغ ہونے تک اس کی زیادہ حقدار تھی۔ جب بچی بالغ ہوجائے تو اس کی عزت و آبرو کی حفاظت کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے اور یہ کام ماں کے مقابلے میں باپ اچھی طرح کرسکتا ہے اس لئے بلوغت کے بعد باپ اس بچی کا زیادہ حقدار قرار پائے گا۔ جو باتیں ہم نے بیان کی ہیں ان پر قرآنی آیات کی دلالت کے ساتھ ساتھ آثار و احادیث کی بھی دلالت ہے۔ حضرت علی (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) ، حضرت زید بن حارثہ (رض) اور حضرت جعفر بن ابی طالب (رض) کا حضرت حمزہ (رض) کی بیٹی کے متعلق جھگڑا پڑگیا۔ لڑکی کی خالہ حضرت جعفر (رض) کے عقد میں تھیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ لڑکی کو اس کی خالہ کے حوالے کیا جائے کیونکہ خالہ بھی ماں ہی ہے۔ اس حدیث میں خالہ کو تمام عصبات کے مقابلے میں زیادہ حق دار قرار دیا گیا جس طرح کہ آیت میں یہ حکم دیا گیا کہ بچے کو اپنے پاس رکھنے میں ماں کا حق باپ سے بڑھ کر ہے۔ یہ بات اس مسئلے کی بنیاد ہے کہ مرد رشتہ دار کے مقابل میں ایسی عورت بچے کو اپنے پاس رکھنے اور اس کی پرورش کرنے کی زیادہ حقدار ہے جو اس بچے کی محرم رشتہ دار ہو، پھر اس لحاظ سے جو زیادہ قریب ہوگی وہ زیادہ حقدار ہوگی۔ اس حدیث میں کئی اور مسائل ہیں۔ ایک تو یہ کہ خالہ کو پرورش کا حق پہنچتا ہے اور وہ عصبات سے بڑھ کر اس کی حقدار ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خالہ کو ماں کا نام دیا۔ حدیث کی اس پر بھی دلالت ہو ری ہے کہ بچے کے ہر محرم رشتے دار عورت کو یہ حق حاصل ہے اس لحاظ سے جو زیادہ قریب ہوگی وہ زیادہ حقدار ہوگی کیونکہ اس حق کو صرف ولادت تک محدود نہیں کیا گیا۔ بڑے ہو کر بیٹے کو اختیار ہے چاہے ماں کے ساتھ رہے یا باپ کے ساتھ عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک عورت اپنا ایک بیٹا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے کر آئی اور کہنے لگی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا پیٹ جب کہ اس کے لئے برتن، میرے پستان اس کے لئے پانی کی گھاٹ اور میری گود اس کے لئے پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔ اس کا باپ اسے چھین لینا چاہتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سن کر فرمایا : ” تو اس بچے کی زیادہ حقدار ہے جب تک شادی نہیں کرلیتی۔ “ اسی طرح کی روایت صحابہ کرام کی ایک جماعت سے ہے جس میں حضرت ابوبکر (رض) ، حضرت علی (رض) ، حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) شامل ہیں نیز دوسرے صحابہ اور تابعین بھی ان میں شامل ہیں۔ امام شافعی کا قول ہے کہ لڑکا جب خود کھانے پینے لگے تو اسے اختیار دیا جائے گا اگر وہ باپ کے پاس رہنا پسند کرے تو باپ اسے رکھنے کا زیادہ حقدار ہوگا اور اگر ماں کو پسند کرے تو ماں کے پاس رہے گا۔ اس کے متعلق حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لڑکے کو اختیار دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ ماں ا اور باپ میں سے جسے چاہو پسند کرلو۔ عبدالرحمن بن غنم (رض) نے روایت کی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ایک لڑکے کو اختیار دیا تھا کہ وہ ماں باپ میں سے جسے چاہے پسند کرلے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو روایت ہے اس میں یہ مکن ہے کہ وہ لڑکا بالغ ہو کیونکہ یہ جائز ہے کہ بالغ ہونے کے بعد بھی ایک لڑکے کو غلام یعنی لڑکے کے نام سے پکارا جائے۔ حضرت علی (رض) سے ایک روایت ہے کہ آپ نے ایک لڑکے کو اختیار دیا اور فرمایا کہ اگر یہ بالغ ہوچکا ہوتا… یعنی میرا خیال ہے کہ یہ ابھی نابالغ ہے… تو میں اسے اختیار دے دیتا۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) کی حدیث میں لڑکا بڑا اور بالغ تھا۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت مں منقول ہے کہ ایک عورت شوہر کے ساتھ اپنا جھگڑا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے آئی اور کہنے لگی کہ شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور اب وہ مجھ سے میرا بیٹا چھین لینا چاہتا ہے۔ میرے بیٹے نے مجھے فائدہ پہنچایا ہے اور ابو عنبہ کے کنویں سے مجھے پانی بھی پلاتا رہا ہے۔ یہ سن کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ دونوں قرعہ اندازی کرلو، یہ سن کر مرد نے کہا۔ ” میرے بیٹے کے معاملے میں مجھ سے کون ھگڑ سکتا ہے ؟ “ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لڑکے ! یہ تمہاری ماں اور یہ تمہارا باپ ہے، ان میں سے جسے چاہو منتخب کرلو۔ “ یہ سن کر لڑکے نے ماں کا ہاتھ پکڑ لیا۔ اس روایت میں ماں کا یہ کہنا کہ یہ مجھے ابو عنببہ کے کنویں سے پانی پلاتا رہا ہے، اس پر دلالت کرتا ہے کہ وہ لڑکا بڑا تھا۔ سب کا اس پر اتفاق ہے کہ نابالغ کو اس کے تمام حقوق میں کوئی اختیار نہیں ہوتا اسی طرح ماں باپ کے متعلق بھی اسے اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ امام محمد بن المحسن کا قول ہے کہ لڑکے کو اختیار نہیں دیا جائے گا کیونکہ اس صورت میں وہ بدترین چیز کا انتخاب کرے گا۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ صورت حال بھی یہی ہے اس لئے کہ لڑکا کھیل کود اور ادب و علم سیکھنے سے روگردانی اختیار کرے گا جب کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے (قولو انفسکم و اھلیکم نارا، اپنے آپ کو اور اپنے اہل خاندان کو جہنم کی آگ سے بچائو) اور یہ بات تو واضح ہے کہ باپ لڑکے کی تادیب اور تعلیم کا کام بہتر طریقے پر سرانجام دے سکتا ہے۔ ماں کے پاس اس کا رہنا اس کے لئے نقصان کا باعث ہوگا کیونکہ اس صورت میں اس کے اندر عورتوں والے اخلاق و عادات پیدا ہوں گے۔ قول باری (ولا مولود لہ بولدہ اور باپ کو اس وجہ سے تکلیف میں نہ ڈالا جائے کہ اس کا بیٹا ہے) کا مرجع بھی مضارۃ یعنی ایک دوسرے کو تکلیف میں ڈالنا اور نقصان پہنچانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مرد کو نہی کردی کہ وہ عورت کو اس کے بیٹے کی وجہ سے تکلیف میں ڈالے اور عورت کو بھی نہی کردی کہ وہ مرد کو اس کے بیٹے کی وجہ سے تکلیف میں ڈال دے۔ عورت کی طرف سے تکلیف میں ڈالنے کی ایک صورت نفقہ یا غیر نفقہ کے سلسلے میں ہوتی ہے۔ نفقہ کے سلسلے میں تو یہ ہے کہ وہ زیادتی پر اتر آئے اور اپنے حق سے زیادہ نفقہ کا مطالبہ کرے۔ غیرنفقہ کی صورت یہ ہے کہ باپ کو بیٹے سے ملنے نہ دے یا یہ بھی احتمال ہے کہ وہ اسے لے کر شوہر کے شہر سے باہر چلی جائے اور مسافرت اختیار کرلے۔ اس طرح وہ مرد کو اس کے بیٹے کے سلسلے میں پریشانی اور تکلیف میں ڈال دے۔ اس میں یہ بھی احتمال ہے کہ وہ بچے کے باپ کی بات نہ مانے اور اسے باپ کے پاس چھوڑنے سے انکار کر دے، یہ تمام صورتیں آیت (ولا مولود لہ بولدہ) میں محتمل ہیں۔ اس لئے آیت کو ان تمام صورتوں پر محمول کرنا واجب ہے۔ قول باری ہے (وعلی الوارث مثل ذلک اور وارث پر بھی باپ کی طرح دودھ پلانے والی کا حق ہے) اس کا عطف ماقبل میں ذکر کردہ تمام امور پر ہے جن کی ابتدا قول باری (وعلی المولود لہ رزقھن و کسوتھن بالمعروف) سے ہوئی ہے۔ اس لئے کہ سارا کلام اس طرح ہے کہ اس کے بعض حصوں کا بعض پر عطف ہے، عطف کے لئے حرف دائو لایا گیا ہے اور یہ حرف جمع ہے اس لئے مفہوم یہ ہوگا کہ یہ تمام باتیں ایک حال کے اندر مذکور ہیں یعنی روٹی اور کپڑا اور ایک دوسرے کو تکلیف میں ڈالنے اور پہنچانے کی ممانعت جیسا کہ ہم پہلے یہ باتیں ذکر کر آئے ہیں۔ پھر اس کے بعد فرمایا (وعلی الوارث مثل ذلک) یعنی کھانا کپڑا اور اس چیز کی ممانعت کہ وارث نہ تو بچے کی ماں کو نقصان پہنچائے اور نہ ہی بچے کی ماں وارث کو تکلیف میں ڈالے کیونکہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کچا عمل کبھی نفقہ کے اندر ہوتا ہے اور کبھی غیرنفقہ میں۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے اس پر عطف کرتے ہوئے فرمایا (و علی الوارث مثل ذلک) تو یہ قول وارث پر ان تمام باتوں کو واجب کر گیا جن کا ذکر ہوچکا ہے۔ حضرت عمر (رض) ، حضرت زید بن ثابت (رض) ، حسن بصری، قبیصہ بن دئویب، عطاء اور قتادہ سے قول باری (وعلی الوارث مثل ذلک) کے متعلق مروی ہے کہ اس سے مراد نفقہ ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) اور شعبی سے مروی ہے کہ وارث پر یہ لازم ہے کہ وہ تکلیف میں نہ ڈالے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) اور شعبی کا یہ قول کہ وارث پر لازم ہے کہ وہ تکلیف میں نہ ڈالے اس پر دلالت نہیں کرتا کہ ان دووں کے نزدیک واثر پر نفقہ واجب نہیں ہوتا اس لئے کہ مضارت کا عمل کبھی نفقہ میں ہوتا ہے اور کبھی غیر نفقہ میں ہوسکتا ہے۔ اس لئے آیت کا مضارت کی طرف راجع ہونا وارث پر نفقہ کے لزوم کی نفی نہیں کرتا۔ اگر وارث پر نفقہ لازم نہ ہوتا تو خصوصیت کے ساتھ اسے مضارت سے روکنے کا کوئی فائدہ نہ ہوتا کیونکہ اس صورت میں اس کی حیثیت اجنبی کی سی ہوتی۔ اس بات پر کہ اس سے مراد نفقہ اور غیرنفقہ میں مضارت ہے یہ آیت دلالت کرتی ہے جس کا ذکر اس کے بعد کیا گیا ہے (و ان اردتم ان تشترضعوا اولادکم فلا جناح علیکم اور اگر تمہارا خیال اپنی اولاد کو کسی غیر عورت سے دودھ پلوانے کا ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں) آیت اس پر دلالت کرتی ہے کہ ایک دوسرے کو ضرر پہنچانا رضاعت اور نفقہ دونوں میں ہوسکتا ہے۔ سلف کا اس میں اختلاف ہے کہ نابالغ کا نفقہ کس پر لازم ہوتا ہے۔ حضرت عمر (رض) کا قول ہے ک اگر باپ نہ ہو تو اس کا نفقہ عصبات یعنی مرد رشتہ داروں پر لازم ہوتا ہے ان کا استدلال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے باپ پر نفقہ واجب کیا ماں پر نہیں کیا کیونکہ وہ عصبہ ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ نفقہ کی ذمہ داری عصبات پر ہو جیسا کہ دیت وغیرہ کی ادائیگی مجرم کے عاقلہ یعنی مرد رشتہ داروں پر ہوتی ہے۔ حضرت زید بن ثابت کا قول ہے کہ نابالغ کا نفقہ مردوں اور عورتوں دونوں پر میراث میں ان کے حصول کے مطابق لازم ہوگا۔ ہمارے اصحاب کا یہی قول ہے۔ حضتر ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ وارث کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دودھ پلانے والی کو نقصان نہ پہنچائے، جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر آئے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) کا یہ قول اس پر دلالت کرتا ہے کہ ان کے نزدیک وارث پر نفقہ لازم ہے کیونکہ ایک دوسرے کو ضرر پہنچانا نفقہ کے اندر ہی ہوسکتا ہے۔ امام مالک کا قول ہے نفقہ صرف باپ پر لازم ہے۔ دادا پر لازم نہیں ہوتا اور نہ ہی پوتے پردادا کا نفقہ واجب ہوتا ہے البتہ باپ کا نفقہ بیٹے پر لازم ہوتا ہے۔ امام شافعی کا قول ہے کہ نابالغ کا نفقہ اس کے کسی قرابت دار پر واجب نہیں ہوتا صرف باپ پر، باپ کے ولد پر، دادا پر اور ولدالولد پر لازم ہوتا ہے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ ظاہر آیت (و علی الوارث مثل ذلک) اور ایجاب نفقہ پر سلف کا اتفاق، جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں، امام مالک اور امام شافعی کے قول کے غلط وہنے پر دلالت کرتے ہیں، اس لئے کہ قول باری (وعلی الوارث مثل ذلک) ان تمام کی طرف راجع ہے جن کا نفقہ اور مضارت کے سلسلے میں پہلے ذکر ہوچکا ہے اور یہ بات کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ دلالت کے بغیر اس میں تخصیص کر دے۔ ہم نے اس کے متعلق سلف کے اختلاف کا ذکر کردیا کہ نابالغ کا نفقہ کس پر واجب ہے لیکن سلف میں سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ بھائی اور چچا پر نفقہ واجب نہیں ہوتا اس بنا پر امام مالک اور امام شافعی کا قول سلف کے تمام اقوال کے دائرے سے خارج ہے۔ اب جبکہ نفقہ باپ پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اس کا محرم رشتہ دار ہے تو یہ ہر اس رشتہ دار پر بھی وجب ہوگا جس کے اندر یہ صفت پائی جائے گی۔ البتہ الاقرب فالاقرب کے قاعدے کا لحاظ رکھا جائے گا۔ وجوب کے حکم کی جو علت باپ کے اندر تھی اسی علت کی بنا پر دوسرے رشتہ داروں پر بھی یہی حکم عائد ہوگا۔ اس پر قول باری (ولا علی انفسکم ان تاکلو من بیوتکم) تا قول باری (اوما ملکتم مفاتحہ او صدیقکم اور نہ تمہارے اوپر اس میں کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھائو یا اپنے باپ دادا کے گھر سے یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموئوں کے گھروں سے یا اپنی خالائوں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپردگی میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے) دلالت کرتا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے محرم رشتہ داروں کا ذکر کیا اور ان کے گھروں سے کھانے کی اجازت دے دی۔ یہ چیز اس پر دلالت کرتی ہے کہ وہ رشتہ داری کی بناء پر اس کے مستحق ٹھہرے ہیں اگر رشتہ داری نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ ان کے لئے یہ چیز مباح نہ کرتا۔ اگر یہ کہا جائے کہ آیت میں (او ما ملکتم مفاتحہ او صدیقکم) کا بھی ذکر ہے جبکہ یہ نفقہ کے مستحق نہیں ہیں اس کے جواب میں کا جائے گا کہ یہ حکم ان سے بالاتفاق منسوخ ہے لیکن محرم رشتہ داروں سے اس حکم کی منسوخی ثابت نہیں ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ پھر چچا کے بیٹے پر بھی نفقہ واجب کیا جانا چاہیے جبکہ وہ وارث ہو رہا ہو اس کے جواب میں کہا جائے گا ک ظاہر آیت تو اسی کا تقاضا کرتا ہے لیکن ہم نے دلالت کی بنا پر اس کی تخصیص کردی ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ قول باری (وعلی الوارث مثل ذلک) ہر وارث پر نفقہ واجب کردیتا ہے اس لئے ماں اور باپ دونوں پر ان کی میراث ک ینسبت سے نفقہ واجب ہونا ضروری ہے۔ جبکہ باپ کی موجودگی میں صرف باپ پر ہی نفقہ کا وجوب ہوتا ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ یہاں وارث سے مراد باپ کے سوا دوسرے ورثاء ہیں۔ یہ اس لئے کہ اول خطاب میں باپ کا ذکر اس ضمن میں آچکا ہے کہ سارا نفقہ اس پر واجب ہے ماں پر نہیں پھر اس پر صو علی الوارث مثل ذلک) کو عطف کیا گیا۔ اب یہ بات درست نہیں ہے کہ اس میں دوسرے ورثاء کے ساتھ باپ بھی مراد ہو اس لئے کہ اس سے ما قبل کے حکم کا نسخ لازم آتا ہے اور جائز یہ نہیں کہ ایک ہی خطاب کے ضمن میں ایک چیز ک متعلق ناسخ اور منسوخ دونوں حکم موجد ہوں اس لئے کسی حکم کا نسخ اس وقت درست ہوتا ہے جب اس حکم کا استقرار عمل میں آ جائے اور اس پر عمل کا موقع اور قدرت حاصل ہوجائے۔ اسماعیل بن اسحاق نے ذکر کیا ہے کہ جب کوئی بچہ پیدا ہو اور باپ پیدائش سے پہلے فوت ہوچکا ہو تو ماں پر اس کی رضاعت ضروری ہوجاتی ہے کیونکہ قول باری ہے (والوالدات یوضعن اولادھن) اس لئے باپ پر عائد ہونے والی ذمہ داری کے سقوط کی بنا پر ماں سے وہ ذمہ داری ساقط نہیں ہوگی۔ البتہ اگر بیماری یا کسی اور وجہ سے ماں کا دودھ نہ اترے تو اس پر رضاعت کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ اگر اس کے لئے دودھ پلانے کی غرض سے کوئی دایہ رکھنا ممکن ہو لیکن وہ نہ رکھے اور بچے کی موت کا خطرہ پیدا ہوجائے تو اس پر ایسی صورت میں دایہ رکھنا واجب ہوجائے گا۔ اس وجہ سے نہیں کہ باپ پر جچو ذمہ داری تھی وہی اس پر بھی ہے بلکہ اس وجہ سے کہ یہ عمومی قاعدہ ہے کہ جس کی جان کا خطرہ ہو اس کی جان بچانا ممکن حد تک ہر شخص پر لازم ہے۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ اسماعیل بن اسحاق کا یہ طویل کلام جھول اور اختلال سے پر ہے۔ ایک تو یہ کہ انہوں نے (والوالدات یرضعن اولادھن) کی بنا پر ماں پر رضاعت واجب کردی لیکن اس کے متصل قول باری سے چشم پوشی کرلی جس میں فرمایا گیا ہے (و علی المولود لہ رزقھن و کسوتھن بالمعروف) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ماں پر نفقہ اور کسوہ یعنی کھانے اور کپڑے کے مقابلے میں رضاعت واجب کی ہے۔ اب بدل کے بغیر ماں پر رضاعت کس طرح لازم کی جاسکتی ہے اور یہ بات تو واضح ہے کہ باپ پر رضاعت کے بدلے میں نفقہ کا لزوم اس بات کو واجب کردیتا ہے کہ اس حکم میں مذکورہ منافع رضاعت یعنی روٹی کپڑا بدل کے استحقاق کی بنا پر ملکیت کے طور پر باپ کو حاصل ہوں اس لئے ماں پر ان کا ایجاب محال ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے باپ پر انہیں اس لئے واجب کردیا کہ ماں پر ان کا بدل یعنی دودھ پلانا لازم کردیا۔ دوسری وجہ یہ کہ قول باری (یرضعن اولادھن) میں ماں پر رضاعت کے ایجاب کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس قول باری سے صرف یہ ہوا ہے کہ رضاعت ماں کا حق قرار پایا ہے اس لئے کہ اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اگر ماں رضاعت سے انکار کر دے اور باپ زندہ ہو تو اسے رضاعت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بات نصاً اپنے قول (وان تعاسرتم فسترضع لہ اخریٰ ) میں بیان کردی ہے۔ اس بنا پر اس آیت سے ماں پر باپ کی وفات کی صورت میں رضاعت کے ایجاب کے سلسلے میں ابتدلال صحیح نہیں ہے جبکہ آیت باپ کی زندگی میں رضاعت کی ایجاب کا اقتضا نہیں کرتی اور یہی بات منصوص طریقے سے آیت میں بیان بھی کردی گئی۔ پھر اسماعیل بن اسحاق نے یہ کہا ہے کہ اگر بیماری یا کسی اور وجہ سے ماں کا دودھ نہ اترے تو اس پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے خواہ اس کے لئے دودھ پلانے والی دایہ رکھنا ممکن ہو۔ لیکن اس کا یہ قول بھی قائم نہیں رہتا ہے۔ اس لئے کہ اگر باپ نہ ہونے کی صورت میں بچے کو دودھ پلانے کے منافع یعنی روٹی کپڑے کی ذمہ داری ماں پر ہوگی تو یہ ضروری ہوگا کہ خود دودھ نہ پلا سکنے کی صورت میں ان منافع کا تعلق اس کے مال سے ہوجائے یعنی یہ چیزیں ماں کے مال سے ادا کی جائیں۔ جس طرح کہ باپ پر بچے کو دودھ پلوانے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اگر رضاعت کے منافع کا وجوب اس کے مال سے نہ ہو تو پھر اس پر رضاعت کی ذمہ داری لازم کردینا جائز نہیں ہے حالانکہ رضاعت کے منافع کا خود ماں کو لازم ہونا یا دودھ نہ پلا سکنے کی صورت میں اس کے مال میں لازم ہونا ان دونوں باتوں میں کوئی فرق نہیں ہے اس لئے اس قول کا تناقض ظاہر ہوگیا۔ ایک اور وجہ سے بھی اس میں تنقاض ہے۔ وہ یہ کہ رضاعت کے اختتام پر بچے کا نفقہ ماں پر لازم نہیں ہے یعنی وہ رضاعت اور رضاعت کے بعد نفقہ کے درمیان فرق کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں نابالغ کے نفقہ میں داخل ہیں۔ اب انہوں نے کس دلیل کی بنیاد پر اس فرق کو لازم کردیا۔ اگر اس طرح یہ فرق درست ہوتا تو یہی بات باپ کے حق میں بھی لازم ہوتی اور یوں کہا جاتا کہ باپ پر صرف رضاعت کا نفقہ واجب ہوتا ہے اور جب رضاعت کی مدت ختم ہوجائے تو اس پر نابالغ کا کوئی نفقہ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے باپ پر دودھ پلانے والی کا روٹی کپڑا صرف رضاعت کی وجہ سے لازم کیا ہے (اور ظاہر ہے کہ اس قول کا یہ نتیجہ اس کے تناقض کو ظاہر کرتا ہے) ۔ پھر اسماعیل بن اسحاق نے یہ کہا ہے کہ اگر ماں کے لئے کسی اور عورت سے دودھ پلوانا ممکن ہو اور اسے بچے کی موت کا خطرہ ہو تو اس پر اس وجہ سے اسے دودھ پلوانا لازم ہوگا کہ موت کے خوف کی صورت میں اس پر ایسا کرنا لازم ہوتا ہے۔ اگر بات یہی ہے تو پھر دودھ پلانے کا لزوم ماں کے ساتھ کیوں خاص ہو پڑوسیوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ کیوں نہ ہو۔ یہ پورا استدلال ایک بات کو دوسرے کے ساتھ خلط ملط کرنے نیز سند اور دلیل کے بغیر ایک چیز کو دوسرے کے مشابہ قرار دینے کا شاہکار ہے۔ امام مالک سے بھی اسی طرح کی روایت منقول ہے کہ وہ بیٹے کا نفقہ صرف باپ پر اور باپ کا نفقہ صرف بیٹے پر لازم کرتے ہیں اور داد کا نفقہ پوتے پر واجب نہیں کرتے۔ یہ قول سلف اور خلف دونوں کے اقوال کے دائرے سے خارج ہے اور ہمیں اس قول کے کسی موافقت کرنے والے کے متعلق علم نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی ہے کہ ظاہر کتاب اس قول کو رد کر رہا ہے۔ قول باری ہے (ووصینا الانسان بوالدیہ حملتہ امہ وھنا علی وھن اور ہم نے انسان کو اس کے ماں باپ کے بارے میں وصیت کی۔ ماں نے کمزوری در کمزوری کی حالت میں اس کا بوجھ اٹھائے رکھا) تا قول باری (و ان جاھداک عقلی ان تشوک بی ما لیس لک بہ علم فلا تطعھما وصاحبھما فی الدنیا معروفا) اور اگر ماں باپ تمہیں اس پر مجبور کریں کہ تو میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک ٹھہرا جس کا تجھے خود علم نہیں تو تو ان کی بات ہرگز نہ مان اور دنیا میں ان کے ساتھ معروف طریقے سے گزارا کر) اس میں داد بھی داخل ہے کیونکہ وہ باپ ہے قول باری ہے (ملۃ ابیکم ابراہیم تمہارے باپ ابراہیم کا طریقہ) اب اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ معروف طریقے سے اس کے ساتھ گزارہ کرو۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں۔ اب معروف طریقے سے گزارہ کرنے میں یہ بات ہرگز داخل نہیں ہے کہ اس کی بھوک دور کرنے کی استطاعت رکھنے کے باوجود اسے فاقے کاٹنے کے لئے چھوڑ دیا جائے۔ اس پر یہ قول باری دلالت کرتا ہے (ولا علی انفسکم ان تاکلوا من بیوتکم او بیوت اباء کم اللہ تعالیٰ نے ان اقرباء کے گھروں کا ذکر فرمایا اور بیٹے یا پوتے کے گھر کا ذکر نہیں کیا اس لئے قول باری (من بیوتکم) خود اس کا متقاضی ہے۔ جس طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے (انت و مالک لا بیک تو اور تیرا سارا مال تیرے باپ کا ہے) آپ نے باپ کی طرف بیٹے کی ملکیت کی نسبت کی جس طرح اس کی طرف بیٹے کے گھر کی نسبت کی۔ اسی طرح آیت میں بیوت کی نسبت باپ کی طرف کرنے پر اقتصار کیا۔ اس بات کی دلیل کہ آیت میں بیٹے اور پوتے کے بیوت بھی مراد ہیں یہ ہے کہ آیت کے نزول سے پہلے یہ بات سب کو معلوم تھی کہ انسان پر اس کے اپنے مال میں تصرف کی ممانعت نہیں ہے تو اس صورت میں یہ فقرہ کہنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا کہ تمہیں اپنا مال کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے “۔ یہ بات اس پر دلالت کرتی ہے کہق ول باری (ان تاکلوا من بیوتکم) سے بیٹوں اور پوتوں کے بیوت مراد ہیں کیونکہ ان کے بیوت کا ذکر نہیں ہوا جس طرح دوسرے اقربا کے بیوت کا ذکر ہوا۔ وارثوں پر ان کی میراث کی نسبت سے نفقہ واجب کرنے والوں کے درمیان اختلاف رائے ہے۔ ہمارے اصحاب کا قول ہے کہ بچے کی میراث کے وارثوں میں سے ہر ایک پر میراث کی نسبت سے بچے کا نفقہ واجب وہ گا بشرطیکہ یہ وارث بچے کا محترم رشتہ دار ہو۔ اگر وارث بچے کا محرم رشتہ دار نہ ہوگا تو اس پر بچے کا نفقہ واجب نہیں ہوگا۔ اسی لئے ہمارے اصحاب نے بچے کے ماموں پر نفقہ واجب کردیا اور میراث چچا کے بیٹے کے لئے واجب کردی اس لئے کہ چچا کا بیٹا بچے کا محرم رشتہ دار نہیں ہے اور ماموں اگرچہ چچا کے بیٹے کی موجودگی میں واثر نہیں ہوتا لیکن وہ بچے کا محرم وارث ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بات معلوم ہے کہ بچے کی زندگی میں کوئی وارث مراد نہیں ہوتا کیونکہ زندگی کی حالت میں میراث کا کوئی سوال نہیں ہوتا اور موت کے بعد کون اس کا وارث ہوگا اس کا پتہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ممکن ہوتا ہے اس وقت جس وارث پر بچے کا نفقہ واجب ہے اس کی موت کی وجہ سے بچہ خود اس کا وارث ہوجائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ جس وارث پر ہم نے نفقہ واجب کردیا ہے کسی اور وارث کی وجہ سے وہ بچے کی وراثت سے محجوب یعنی محروم ہوجائے۔ ان باتوں کی رشنی میں ہمیں یہ معلوم ہوگیا کہ مراد حصول میراث نہیں ہے بلکہ مراد وہ محرم رشتہ دار ہے جو بچے کی میراث میں وارث ہونے کا حق دار ہے۔ ابن ابی لیلیٰ کا قول ہے کہ بچے کا نفقہ ہر اس شخص پر واجب ہے جو اس کا وارث ہو خواہ وہ اس کا محرم رشتہ دار ہو یا نہ ہو۔ اس بناء پر ان کے نزدیک ماموں پر نفقہ واجب نہیں ہوگا بلکہ چچا کے بیٹے پر واجب ہوگا۔ جو بات ہم نے کہی ہے اس یک صحت پر یہ بات دلالت کرتی ہے کہ سب کا اس امر پر اتفاق ہے کہ مولی العتاقہ (اپنے غلام کو ازاد کردینے والا) پر نفقہ واجب نہیں ہے اگرچہ وہ وارث ہوتا ہے۔ اسی طرح عورت پر اپنے نابالغ شوہر کا نفقہ واجب نہیں ہوتا جبکہ عورت اپنے شوہر کی وارث ہوتی ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ نفقہ کے وجوب کے لئے ایسے وارث کی شرط ہے جو محرم بھی ہو۔ مدت رضاعت قول باری ہے (حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ پورے دو سال اس کے لئے جو رضاعت کی مدت پوری کرنے کا ارادہ کرے) یہاں دو سالوں کی توقیت دو میں سے ایک معنی پر محمول ہے یا تو یہ اس رضاعت کی مدت کی مقدار ہے جو موجب تحریم ہے یا اس مدت کا بیان ہے جس کی رضاعت کا نفقہ باپ پر لازم ہوتا ہے۔ لیکن جب اسی سیاق میں یہ بیان فرما دیا کہ (فان اراد فصالا عن تراض منھما و تشاور فلاجناح علیھما۔ اگر دونوں باہمی رضا مندی اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہے) تو اس سے اس حقیقت پر دلالت ہوگئی کہ دو سال کا عرصہ اس رضاعت کی مدت کی مقدار نہیں جو موجب تحریم ہے کیونکہ حرف فاء تعقیب کے لئے ہوتا ہے۔ اس لئے یہ واجب ہے کہ فصال یعنی دودھ چھڑانا جسے ان دونوں کے ارادے کیس تھ معلق کردیا گیا ہے وہ دو سالوں کے بعد ہو اور جب یہ فصال دو سالوں کے بعد ان کی باہمی رضامندی اور مشورے کیس اتھ معلق کردیا گیا ہے تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوئی کہ حولین کا ذکر اس رضاعت کی انتہا کے لئے توقیت کے طور پر نہیں ہوا جو نکاح کی تحریم کی موجب ہے بلکہ یہ جائز ہے کہ رضاعت دو سالوں کے بعد بھی ہو۔ معاویہ بن صالح نے ابن ابی طلحہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ آپ نے قول باری (والوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ) اور اس کے بعد آیت (فان اراد فصالا عن تراض منھما و تشاور فلا جناح علیھما) کے متعلق فرمایا کہ ان دونوں پر کوئی حرج نہیں اگر وہ دو سال سے قبل یا دو سال کے بعد بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں۔ اس طرح حضرت ابن عباس (رض) نے اپنے قول میں بتادیا کہ آیت (فان ارادا فصالا) دو سال قبل سے قبل اور بعد دونوں پر محمول ہے۔ اس پر یہ قول باری بھی دلالت کرتا ہے (وان اردتم ان تسرضعوا و اولادکم فلا جناح علیکم اور اگر تم اپنی اولاد کو کسی اور عورت سے دودھ پلوانا چاہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں) اب ظاہراً تو اس سے مراد دو سالوں کے بعد دودھ پلوانا ہے اس لئے کہ یہ اس فصال کے ذکر پر معطوف ہے جو ان دونوں کی باہمی رضامندی کے ساتھ متعلق ہے۔ پھر اللہ نے دونوں کے لئے فصال کو مباح کردیا اور اس کے بعد باپ کے لئے استرضاع یعنی کسی اور عورت سے دودھ پلوانے کو مباح کردیا جس طرح کہ دونوں کے لئے فصال کو مباح کردیا تھا بشرطیکہ اس میں بچے کی بھلائی مقصود ہو۔ ہمارے اس بیان سے یہ ظاہر ہوگی کہ حولین کا ذکر دراصل اس مدت کی توقیت کے لئے ہے جس کے اندر باپ پر رضاعت کا نفقہ واجب ہوتا ہے اور نفقہ نہ دینے کی صورت میں حاکم اسے اس پر مجبور کرسکتا ہے۔ واللہ اعلم ! رضاعت کے وقت کے متعلق فقہاء کے اختلاف کا ذکر ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ بالغ کی رضاعت کے متعلق سلف میں اختلاف رہا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے ہ آپ کے نزدیک نابالغ کی رضاعت کی طرح بالغ کی رضاعت بھی موجب تحریم ہے۔ حضرت عائشہ (رض) اس سلسلے میں حضرت ابوحذیفہ (رض) کے آزاد کردہ غلام سالم کی بیان کردہ روایت کا ذکر کرتی تھیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابو حذیفہ (رض) کی بیوی سہلو (رض) بنت سہیل سے فرمایا تھا کہ (ارضعیۃ خمس رضعات ثم یدخل علیک، اسے یعنی سالم کو پانچ مرتبہ دودھ پلائو پھر یہ تمہارے پاس آ جاسکے گا۔ حضرت عائشہ (رض) جب کسی مرد کو اپنے گھر آنے جانے کی اجازت دینا چاہتیں تو اپنی بہن ام کلثوم (رض) سے کہتیں کہ اسے پانچ دفعہ دودھ پلا دیں۔ پھر وہ شخص حضرت عائشہ (رض) کے گھر آتا جاتا لیکن باقی ماندہ تمام ازواج مطہرات نے حضرت عائشہ (رض) کی اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شاید خصوصی طور سے یہ رخصت سالم کو عطا کی تھی۔ یہ بھی روایت ہے کہ سہلہ (رض) بنت سہیل نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا تھا کہ سالم کے آنے جانیسے میں ابوحذیفہ (رض) کے چہرے پر ناراضگی کے تاثرات دیکھتی ہوں۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا تھا کہ (ارضعیہ یذہب ما فی وجہ ابی حذیفہ) اسے اپنا دودھ پلا دو ابو حذیفہ کے چہرے پر پیدا ہونے والا غصہ دور ہوجائے گا) اس میں یہ احتمال ہے کہ یہ رخصت صرف سالم کے کے لئے خاص تھی جیسا کہ ازواج مطہرات نے اس سے یہی مفہوم لیا تھا جس طرح کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوزیاد بن دینار (رض) کو چھوٹی عمر کے جانور کی قربانی کی اجازت دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ ابوزیاد کے بعد کسی کے لئے اس کی قربانی جائز نہیں ہوگی۔ حضرت عائشہ (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک روایت کی ہے جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ بانع کو اپنا دودھ پلا دینا موجب تحریم نہیں ہے۔ ہمیں اس کی روایت محم دبن بکر نے کی ہے۔ انہیں ابودائود نے، انہیں محمد بن کثیر نے، انہیں سفیان نے اشعث بن سلیم سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے مسروق سے اور انوہں نے حضرت عائشہ (رض) سے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کیپ سا تشریف لائے تو اس وقت وہاں ایک شخص بھی موجود تھا۔ حضرت عائشہ (رض) نے کہا کہ یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ اس پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (انظون من اخوانکن فانما الرضاعۃ من المجاعۃ دیکھ لیا کرو کہ کون سے لوگ تمہارے رضاعی بھائی بن سکتے ہیں اس لئے کہ رضاعت اس وقت ہوتی ہے جب دودھ کی بھوک ہوتی ہے) آپ کا یہ قول اس بات کو واجب کردیتا ہے کہ رضاعت کا حکم بچپن کی حالت تک محدوعد ہے کیونکہ اس حالت میں دودھ ہی بچے کی بھوک کو دور کرتا ہے اور اس کی غذائیت کے لئے کافی ہوتا ہے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے مروی ہے کہ آپ بانع کی رضاعت کے قائل تھے۔ لیکن آپ سے ایسی روایت بھی ہے جو اس قول سے رجوع پر دلالت کرتی ہے۔ ابو حصین نے ابو طعیہ سے روایت کی ہے ہ مدینہ منورہ سے ایک شخص اپنی بیوی کو لے کر آیا۔ اس نے ایک بچے کو جنم دیا اس کے بعد دودھ جمع ہوجانے کی وجہ سے اس کے پستان متورم ہوگئے۔ وہ شخص اس کے پستان سے دودھ چوس کر کلی کردیتا لیکن اسی دوران دودھ کا ایک گھونٹ ان کے پیٹ میں چلا گیا۔ اس نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے مسئلہ پوچھا تو انوہں نے جواب دیا کہ یہ عورت تم پر حرام ہوگئی۔ وہ شخص حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس آیا اور تفصیل سے ساری بات بتائی۔ حضرت ابن مسعود (رض) اسے لے کر حضرت ابوموسیٰ (رض) کے پاس گئے اور فرمایا : ” کیا تمہارے خیال میں یہ کھچڑی بالوں والا شخص رضیع یعنی رضاعت کا دودھپینے والا بن سکتا ہے ! ! تحریم کی موجب وہ رضاعت ہے جو گوشت اور ہڈی بنائے۔ “ یہ سن کر حضرت ابو موسیٰ (رض) نے فرمایا : ” جب تک یہ جبر یعنی عالم (حضرت ابن مسعود (رض) ) تمہارے درمیان مجود ہے اس وقت تک مجھ سے کوئی مسئلہ نہ پوچھو “۔ یہ قوت اس پر دلالت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ نے پہلے قول سے رجوع کر کے حضرت ابن مسعود (رض) کا قول اختیار کرلیا تھا۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) حضرت ابن مسعود (رض) کے متعلق یہ فقرہ نہ کہتے۔ بلکہ ان سے اس مسئلے کے متعلق اپنا اختلاف برقرار رکھتے اور اپنے فتوے کو برحق سمجھتے۔ حضرت علی (رض) ، حضرت ابن عباس (رض) ، حضرت عبداللہ، حضرت ام سلمہ (رض) ، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) اور حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ بالغ کو اپنا دودھ پلا دینا موجب تحریم نہیں ہے۔ فقہاء میں سے کسی کے متعلق ہمیں علم نہیں ہے کہ وہ بالغ کی رضاعت کے قائل ہوں البتہ لیث بن سعد سے ابو صالح نے روایت کی ہے کہ بالغ کو اپنا دودھ پلانا موجب تحریم ہے لیکن یہ قول شاد ہے کیونکہ حضرت عائشہ (رض) سے روایت موجود ہے جو عدم تحریم پر دلالت کرتی ہے۔ یہ روایت حجاج نے حکم سے، انہوں نے ابوالشعثاء سے اور انہوں نے حضرت عائشہ (رض) سے کی ہے آپ نے فرمایا کہ وہی رضاعت موجب تحریم ہے جو گوشت اور خون پیدا کرے۔ حرام بن عثمان نے حضرت جابر (رض) کے دو بیٹوں سے اور انہوں نے اپنے والد حضرت جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لا یتم بعد حلم ولا رضاع بعد فصال، بلوغت کے بعد کوئی یتیمی نہیں اور دودھ چھوٹ جانے کے بعد کوئی رضاعت نہیں) ۔ حضرت عائشہ (رض) کی جس روایت کا ہم نے پہلے ذکر کیا ہے اس میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے الفاظ یہ ہیں (انما الرضاعۃ من المجاعۃ) دوسری روایت میں ہے (ما انبت اللحم وانشزالعظم، جس سے گوشت بنے اور ہڈی ابھرے) یہ روایتیں بالغ کی رضاعت کی نفی کرتی ہیں۔ بالغ کی رضاعت کے متعلق حضرت عائشہ (رض) کی بیان کردہ روایت ایک اور طرح سے بھی مروی ہے۔ اسے عبدالرحمن بن القاسم نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) اپنے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر (رض) کی بیٹی سے کہتیں کہ وہ بچوں کو اپنا دودھ پلا دیا کریں تاکہ بڑے ہو کر وہ ان کے پاس اس رضاعت کی بنا پر آ جاسکیں۔ جب بالغ کی رضاعت کے قائلین کے قول کا شاذ ہونا ثابت ہوگیا تو گویا متفقہ طور پر معلوم ہوگیا کہ بالغ جکو اپنا دودھ پلانا موجب تحریم نہیں ہے۔ فقاء امصار کا رضاعت کی مدت کے بارے میں اختلاف ہے۔ امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ دو سال اور اس کے بعد چھ مہینوں کے دوران جو رضاعت ہوگی وہ موجب تحریم ہے خواہ بچے نے دودھ پینا چھوڑ دیا ہو یا نہ چھوڑا ہو۔ اس کے بعد کی رضاعت موجب تحریم نہیں ہے خواہ بچہ دوعدھ پیتا وہ یا نہ پیتا ہو۔ امام زفر بن الہذیل کا قول ہے کہ جب بچہ دودھ پر گزارہ کرے اور دودھ پینا نہ چھوڑے اس وقت تک رضاحت کی مدت ہوتی ہے خواہ یہ سلسلہ تین سال تک کیوں نہ جاری رہے۔ امام ابو یوسف، امام محمد، سفیان ثوری، حسن بن صالح اور امام شافعی کا قول ہے کہ دو سال کے دوران رضاعت موجب تحریم ہے اس کے بعد کی نہیں، نیز دودھ چھوڑنے کا کوئی اعتبار نہیں کیا جائے گا بلکہ وقت کا اعتبار کیا جائے گا۔ ابن وہب نے امام مالک سے نقل کیا ہے کہ دو سال کے اندر تھوڑی اور زیادہ رضاعت موجب تحریم ہے اور اس کے بعد کی تھوڑی یا زیادہ رضاعت موجب تحریم نہیں۔ ابن القاسم نے امام مالک سے یہ روایت کی ہے کہ رضاعت دو سالوں یا اس کے ایک ماہ یا دو ماہ تک ہوتی ہے اس سللے میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ ماں بچے کو دودھ پلا رہی ہے بلکہ دو سال اور ایک یا دو ماہ کی مدت کو دیکھا جائے گا۔ امام مالک نے فرمایا : کہ اگر ماں نے دو سال سے پہلے ہی دودھ چھڑا دیا اور پھر دو سال گزرنے سے قبل اسے دودھ پلایا تو وہ بچہ فطیم یعنی دودھ چھوڑ دینے والا قرار دیا جائے گا۔ دو سال سے قبل اگر بچہ ماں کے دودھ سے مستغنی ہوجائے تو اس کے بعد اگر ماں اسے دودھ پلا بھی دے تو یہ رضاعت شمار نہیں ہوگی۔ امام اوزاعی کچا قول ہے کہ جب بچہ ایک سال کے بعد دودھ چھوڑ دے اور اس کی یہ حالت اسی طرح جاری رہے تو اس کے بعد دودھ پلانا رضاعت میں شمار نہیں ہوگا۔ اگر بچہ تین سال تک ماں کا دودھھ پیتا رہے اور دودھ نہ چھوڑے تو دوس ال کے بعد کا عرصہ رضاعت میں شمار نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں سلف سے مختلف اقوال منقول ہیں۔ حضرت علی (رض) سے منقول ہے کہ دودھ چھڑانے کے بعد کوئی رضاعت نہیں ہوتی۔ حضرت عمر (رض) اور حضرت ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ رضاعت وہی ہوتی ہے جو صغر یعنی چھوٹی عمر میں ہو۔ یہ دونوں اقوال اس پر دلالت کرتے ہیں کہ ان حضرات نے دو سال کی مدت کا اعتبار نہیں کیا کیونکہ حضرت علی (رض) نے رضاعت کے حکم کو دودھ چھوڑنے کے ساتھ متعلق کردیا اور حضرت عمر (رض) اور حضرت ابن عمر (رض) نے صغریغی کم سنی کے ساتھ اور اس کے لئے کسی توقیت یعنی وقت کی مقدار کا ذکر نہیں کیا۔ حضرت ام سلمہ (رض) سے منقول ہے کہ وہی دودھ موجب تحریم ہے جو دودھ چھوڑنے سے قبل پستان میں موجود ہو۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے منقول ہے کہ رضاعت کا وہی دودھ تحریم کو واجب کردیتا ہے جو بچے کی آنتوں کو پھاڑے یعنی آنتوں میں پہنچ جائے اور فطام سے پہلے پستان میں موجود ہو۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نے رضاعت کے حکم کو اس دودھ کے ساتھ متعلق کردیا جو فطام سے قبل ہو اور بچے کی آنتوں اور معدے میں پہنچ جائے۔ یہ قول حضرت عائشہ (رض) سے مروی قول سے ملتا جلتا ہے کہ وہ رضاعت موجب تحریم ہوتی ہے جو گوشت پوست اور خون بنا سکتی ہو۔ یہ اقوال اس پر دلالت کرتے ہیں کہ ان حضرات کا مسلک یہ ہے کہ دو سال کی مدت کا اعتبار نہ کیا جائے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور حضرت عبداللہ عباس (رض) سے مروی ہے کہ دو سال کے بعد کوئی رضاعت نہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو یہ الفاظ منقول ہیں کہ (الرضاعۃ من المجاعہ) یہ اس پر دلالت کرتے ہیں کہ اس کا تعلق دو سال کے ساتھ نہیں ہے کیونکہ اگر دو سال کا عرصہ رضاعت کی مدت کی مقدار ہوتا تو یہ ہرگز یہ نہ فرماتے کہ (الرضاعۃ من المجاعۃ) بلکہ یہ فرماتے کہ رضاعت دو سالوں میں ہوتی ہے۔ جب آپ نے حولین کا ذکر نہیں کیا بلکہ ” مجاعت “ کا ذکر کیا جس کے معنی ہیں کہ دودھ جب بچے کی بھوک کو رفع کر دے اور اس کے جسم کو قوت بخشے تو یہ رضاعت ہے۔ یہ صورت حال دو سال کے بعد بھی باقی رہ سکتی ہے۔ اس لئے اس کے ظاہر کا تقاضا یہ ہے کہ دو سال کے بعد بھی پائی جانے والی رضاعت تحریم کو واجب کرنے والی ہوتی ہے۔ حضرت جابر (رض) کی روایت میں ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لا رضاع بعد فصال) یہ اس بات کو ضروری قرار دیتی ہے کہ جب دو سال کے بعد دودھ چھڑا دیا جائے تو اس کے بعد رضاعت کا حکم منقطع ہوجاتا ہے۔ اسی طرح حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد گرامی ہے صالرضاعۃ ما انبت اللحم وانشزالعظام۔ رضاعت وہ ہے جو گوشت پیدا کر دے اور ہڈیاں ابھار دے) یہ بھی مدت رضاعت کی توقیت کی نفی پر دلالت کر رہی ہے کیونکہ مذکورہ بالا روایات کی بھی اسی معنی پر دلالت ہو رہی ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) کا ایک قول منقول ہے جس کی روایت کی صحت پر مجھے یقین نہیں ہے۔ وہ یہ کہ حضرت ابن عباس (رض) رضاعت کا اعتبار اس قول باری (و حملہ و فصالہ ثلثون شھوا اور اس کے حمل یک تکمیل اور اس کا ودھ چھڑانا تیس مہینوں میں ہوتا ہے) سے کرتے ہیں۔ اگر ایک عورت چھ ماہ میں بچے کو جنم دے تو اس کی رضاعت پورے دو سالوں میں ہوگی۔ اگر نو ماہ کے بعد بچہ پیدا ہوا تو رضاعت کی مدت اکیس ماہ ہوگی۔ اسی طرح اگر بچہ سات ماہ میں پیدا ہوا تو رضاعت کی مدت تئیس مناہ ہوگی۔ حضرت ابن عباس (رض) حمل اور دودھ چھڑانے میں تیس ماہ یک تکمیل کا اعتبار کرتے ہیں لیکن ہمیں سلف اور ان کے بعد آنے والے فقاء میں سے کسی کا علم نہیں جنہوں نے تیس ماہ کا اعتبار کیا ہو۔ چونکہ رضاعت کے لحاظ سے بچوں کے احوال مختلف ہوتے ہیں۔ بعض بچے تو دو سال سے پہلے ہی اس سے مستغنی ہوجاتے ہیں اور بعض دو سال گزرنے کے بعد بھی ماں کا دودھ پیتے رہتے ہیں، پھر جیسا کہ ہم نے سلف سے روایات کا ذکر کیا ہے اس پر سب کا اتفاق ہے کہ بالغ کی رضاعت نہیں ہوتی اور نابالغ یعنی صغیر کی رضاعت ہوتی ہے اور صغیر کے لئے دو سال کی کوئی حد نہیں ہے۔ کیونکہ ایک بچے پر دو سال گزر جانے کے بعد بھی اسے بچہ کہنے میں کوئی چیز مانع نہیں ہوتی اس لئے ان تمام باتوں کی روشنی میں ہمیں دو سال کی مدت، رضاعت کی مدت کی توقیت نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب یہ فرمایا تھا کہ (الرضاعۃ من ملجاعۃ) نیز (الرضاعۃ ما انبت اللحم و انشزالعظم) تو آپ نے ایسے معنی کا اعتبار کیا تھا جس کے لحاظ سے بچوں کے احوال مختلف ہوتے ہیں اگرچہ اغلباً بچے دو سال گزرنے پر اس سے مستغنی ہو ہی جاتے ہیں اس لئے اس سلسلے میں حولین کا اعتبار ساقط ہوگیا۔ پھر اس سے زائد مقدار کے اندازے کا طریقہ اجتہاد اور رائے کا اعتبار ہے۔ اس لئے کہ یہ اس حالت کے درمیان جس میں بچے کو غذا کے لئے صرف دودھ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کا گوشت پوست بنتا ہے اور اس حالت کی طرف انتقال کے درمیان حد بندی ہوتی ہے جس میں وہ دودھ سے مستغنی ہو کر ٹھوس غذا پر اکتفا کرلیتا ہے۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک اس کی مدت دو سالوں کے بعد چھ ماہ ہوتی ہے۔ یہ بات مقدار کے تعین میں اجتہاد سے تعلق رکھتی ہے اور ایسے مقادیر جن میں اجتہاد کیا جاتا ہے ان کے متعلق قائل پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔ مثلاً استعمال میں آنے والی ایسی چیزوں کی قیمتوں کا تعین اور ایسے جرائم میں جرمانوں کی تحدید کا عمل جن کے متعلق شریعت کی طرف سے توقیف یعنی رہنمائی موجود نہ ہو اسی طرح طلاق کے بعد مطلقہ کو سامان وغیرہ دینے کی بات اور اسی طرح اور دوسری چیزیں۔ ان میں اگر کسی نے غالب ظن کی بناء پر کسی مقدار کا تعین کردیا، ہو تو اس سے یہ مطالبہ نہیں کیا جاسکتا کہ وہ اس تعین کے لئے دلیل بھی پیش کرے۔ اس باب میں یہ ایک صحیح اصول ہے جس کی بنیاد پر اس سے متعلقہ مسائل ایک ہی طریقے س حل کئے جاتے ہیں۔ اس کی نظیر حد بلوغت کے متعلق امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ یہ اٹھارہ سال ہے نیز یہ قول کہ جس شخص کے اندر بلوغت کے بعد سمجھ بوجھ پیدا نہیں ہوئی ہو اسے اس کا مال پچیس سال کے بعد ہی حوالے کیا جائے گا اور اسی طرح کے مسائل جن میں مقادیر کا تعین اجتہاد کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جب مقادیر کا اجتہاد کے ذریعے کیا جاتا ہے تو اس کی کوئی وجہ ہونی چاہیے جس کی بنا پر ایک خاص مقدار کے تعین کے لئے ظن غالب پیدا ہوجائے اور کسی دوسری مقدار کے اعتبار کی گنجائش نہ رہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ امام ابوحنیفہ نے دو سال گزرنے کے بعد ازروئے اجتہاد مزید چھ ماہ کا اعتبار کیا، اس سال کا اعتبار کیوں نہیں کیا جیسا کہ امام زفر نے کیا ہے۔ اس کے جواب میں کا جائے گا کہ اس سلسلے میں ایک بات ہے جو کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب فرمایا کہ (وحملہ و فصالہ یلثون شھرا) پھر فرمایا (وفصالہ فی عامین اور اس کا دودھ چھڑانا دو سالوں میں ہوگا) تو ان دونوں آیتوں سے یہ بات سمجھ میں آئی کہ حمل کی مدت چھ ماہ ہے پھر اس میں دو سال تک زیادتی کی گنجائش پیدا ہوئی کیونکہ اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ حم بع دفعہ دو سال تک رہتا ہے اور ہمارے نزدیک اس کی مدت دو سال سے زائد نہیں ہوتی اس بناء پر اس آیت میں مذکورہ حمل بھی دو سال کی ممکنہ مدت سے فارج نہیں اسی طرح دودھ چھڑانے کی مدت بھی تیس ماہ کی مدت سے باہر نہیں کیونکہ یہ دونوں باتیں ایک ہی جملہ کیت حت اس قول باری میں مذکور ہوئی ہیں (و حملہ و فصالہ ثلاثون شھرا) ۔ ابو الحسن اس کے متعلق کہا کرتے تھے کہ جب دو سال کی مدت دودھ چھوڑنے معتاد مدت ہے اور اس مدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر آئے ہیں تو اس سے یہ ضروری ہوگیا کہ دو سال کے بعد دودھ سے ٹھوس غذا کی طرف انتقال کی مدت چھ ماہ جس طرح کہ ماں کے پیٹ میں قدرتی غذا سے بچے کو پیدائش کے بعد دودھ کی غذا کی طرف منتقل ہونے میں چھ ماہ لگتے ہیں جو حمل کی کم سے کم موت ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ قول باری (والوالدات یوضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ) اس پر نص ہے کہ دو سال کی مدت رضاعت کی پوری مدت ہے اس لئے اس کے بعد رضاعت کا ہونا جائز نہیں ہے۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ آیت میں لفظ اتمام (انیتم الرضاعۃ) کا اطلاق اس پر اضافے سے مانع نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے حمل کی مدت چھ ماہ رکھی چناچہ ارشاد ہے (وحملہ و فصالہ ثلاثون شھرا) نیز ارشاد ہے (و فصالہ فی عامین) ان دونوں آیتوں میں مجمویع طور پر حمل کی مدت چھ ماہ رکھی گئی ہے لیکن اس کے باوجود اس مدت میں اضافے کے اندر کوئی امتناع نہیں ہے۔ ٹھیک اسی طرح رضاعت کے لئے دو سال کا ذکر اس پر اضافے کے لئے مانع نہیں ہے۔ اس کی ایک مثال حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارش ہے کہ (من ادرک عرفۃ فقدتم حجہ جس شخص نے وقوف عرفات کو پا لیا اس کا حج مکمل ہوگیا) اس ارشاد کی وجہ سے وقوف عرفات پر اور فرائض مثلاً طواف زیارت کا اضافہ ناجائز نہیں ہوا۔ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ دو سال کا ذکر ان اخراجات کی مدت کے تعین کے لئے ہے جو رضاعت کے سلسلے میں باپ پر لازم ہوتے ہیں اور باپ اس مدت کے بعد اخراجات کی کفالت پر مجبور نہیں ہوتا کیونکہ اس کے بعد رضاعت کا اثبات میاں بیوی کی باہمی رضامندی اور مشورے سے ہوتا ہے۔ کیونکہ قول باری ہے (فان اراد فصالا عن تراض منھما و تشش اور فلا جناح علیھما) اس یطرح قول باری ہے (و ان اردتم ان تسترضعوا اولادم فلا جناح علیکم) جب دو سالوں کے بعد بھی رضاعت کا ثبوت ہوگیا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوگئی کہ رضاعت کی وجہ سے ہونے والی تحریم بھی ان دو سالوں تک محدود نہیں ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ آپ نے دو سالوں کے دوران ٹھوس غذا کھانے کی وجہ سے بچے کے دودھ سے مستغنی ہونے کو قطام (بچے کا دودھ چھوڑ دینا) کیوں شمار نہیں کیا جیسا کہ امام مالک نے اس صورت کو فطام شمار کیا ہے۔ ان کی دلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد ہے (لا رضاع بعد فصال) اسی طرح صحابہ کرام سے منقول روایات جن کا پہلے ذکر ہوچکا ہے جو سلب کی سب فطام کے اعتبار پر دلالت کرتی ہیں۔ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اگر فطام ہی کا اعتبار واجب ہے تو پھر یہ ضروری ہوگا کہ دو سال گزرنے کے بعد یہ دیکھا جائے کہ اب بچے کو دودھ کی ضرورت باقی ہے یا نہیں اور پھر اس کا اعتبار کرلیا جائے کیونکہ بعض بچے ایسے ہوتے ہیں جنہیں دو سال کے بعد بھی رضاعت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب جبکہ سب کا اس پر اتفاق ہے کہ دو سال کے بعد رضاعت کا اعتبار نہیں کیا جاتا تو اس سے یہ دلالت حاصل ہوگئی کہ دو سال کے دوران بھی رضاعت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔ اور اس سے یہ واجب ہوگیا کہ تحریم کا حکم وقت کے ساتھ متعلق ہے کسی اور چیز کے ساتھ نہیں۔ اگر کوئی یہ کہے کہ حضرت جابر (رض) کی حدیث میں یہ منقول ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (لا رضاع بعد الحولین) تو اس کی کیا تاویل ہوگی ؟ اس کے جواب میں کہا جائے گا کہ اس حدیث کے مشہور الفاظ یہ ہیں (لا رضاع بعد فصال) اس لئے یہ ممکن ہے کہ حدیث کے اصل الفاظ تو یہی ہوں اور جس رای نے حولین کا ذکر کیا ہے اس نے حدیث کو اس معنی پر محمول کیا ہے۔ نیز اگر حولین کا ذکر ثابت ہوجائے تو اس میں یہ احتمال ہے کہ اس سے یہ مراد ہو کہ ” لا رضاع علی الاب بعد الحولین “ (دو سال کے بعد باپ پر رضاعت کی ذمہ داری نہیں) جس طرح کہ قول باری (حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ) کی تاویل کی گئی ہے۔ جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے نیز اگر حولین رضاعت کی مدت ہوتی اور اس کے گزرنے پر فصال یعنی دودھ چھڑانا واقع ہوجاتا تو اللہ تعالیٰ یہ نہ فرماتا کہ (فان اراد فصالا) اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد دو طرح سے اس پر دلالت کرتا ہے کہ حولین فصال کے لئے توقیت نہیں ہے۔ ایک تو یہ کہ فصال کا ذکر اسم نکرہ کی شکل میں ہوا ہے۔ اگر حولین ہی فصال ہوتا تو پھر فصال اسم معرفہ کی شکل میں مذکور ہوتا تاکہ اس کا ذکر حولین کی طرف راع ہوتا کیونکہ اس صورت میں فصال معہود ہوتا اور اس سے حولین یک طرف اشارہ ہوتا ۔ لیکن جب اس کا ذکر نکرہ کی صورت میں کر کے اسے مطلق رکھا تو اس سے دلالت حاصل ہوئی کہ فصال سے دو سال مراد نہیں ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ فصال کو ماں باپ کے ارادے پر معلق کردیا جبکہ ہر ایسا حکم جو کسی محدود وقت کے اندر منحصر ہوتا ہے اس کی تعلیق ارادے اور باہمی رضا مندی اور مشورت پر نہیں ہوتی۔ اس تشریح میں ہماری ذکر کردہ بات کی دلیل موجود ہے۔ قول باری (فان ارادا فصالا عن تراض منھما و تشاور) نئے پیش آمدہ واقعات کے احکام معلوم کرنے کے لئے اجتہاد کے جواز پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے صغیر کی فلاح و بہبود کے معاملے میں والدین کے لئے باہمی مشاورت کو مباح کردیا ہے اور یہ بات والدین کے غالب ظن پر موقوف ہے یقین اور حقیقت کی جہت پر موقوف نہیں ہے اس آیت میں اس پر بھی دلالت ہے کہ رضاعت کی مدت میں فطام کا معاملہ والدین کی باہمی رضامندی پر موقوف ہے اور یہ کہ دونوں میں سے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے سے مشورہ کئے بغیر اور اس کی رضامندی حاصل کئے بغیر بچے کا دودھ چھڑا دے کیونکہ قول باری ہے (فان اراد فصالا عن تراض منھما و تشاور) اللہ تعالیٰ نے اس کی اجازت ان دونوں کی باہمی رضامندی اور مشاورت کی بنا پر دی ہے۔ مجاہد سے اسی طرح کی روایت منقول ہے۔ سلف میں سے بعض حضرات سے اس آیت میں نسخ بھی منقول ہے۔ شیبان نے قطادہ سے قول باری (والوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین) کے متعلق روایت کی ہے کہ پہلے یہ حکم تھا پھر اس کے بعد تخفیف نازل ہوئی اور فرمایا (لمن اراد ان یتم الرضاعۃ) ۔ ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ گویا قتادہ کے نزدیک دو سال کی رضاعت واجب تھی پھر تخفیف ہوگئی اور مدت رضاعت سے کم کی اباحت کردی گئی۔ ابو جعفر رازی نے ربیع بن انس سے قتادہ جیسے قول کی روایت کی ہے۔ علی بن ابی طلحہ نے حضرت ابن عباس سے قول باری (والوالدات یرضعن اولادھن حولین کاملین لمن اراد ان یتم الرضاعۃ) نیز قول باری (فان ارادا فصال عن تراض منھما و تشاور فلا جناح علیھما) کی تاویل میں روایت کی ہے کہ اگر دونوں دو سال کے اندر یا دو سال کے بعد دودھ چھڑانے پر رضامند ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم !۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٣٣) اور (مائیں اپنے بچوں کو خواہ وہ) طلاق دی ہوئی ہوں، دو سال تک دودھ پلالیں، اور یہ اس عورت کے لیے ہے جو شیر خوارگی کو مکمل کرے اور باپ پر ان عورتوں کا خرچہ دودھ پلانے کے زمانہ میں بھی اور ایسا ہی کپڑا قاعدہ کے موافق واجب ہے، جس میں کوئی کمی زیادتی نہ ہو، دودھ پلانے وغیرہ کے خرچہ میں اتنا ہی انسان کو اللہ کی طرف سے پابند کیا گیا ہے، جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو مال دیا ہے، کسی ماں سے اس کا بچہ نہیں لینا چاہیے جب کہ وہ اتنے پیسوں پر دودھ پلانے کے لیے راضی ہوگئی جتنے پیسے وہ دوسروں سے لیتی ہے اور نہ باپ کے ذمہ بچہ کو ڈالا جائے جب کہ اپنی ماں کو پہچان لے اور کسی دوسری عورت کا دودھ نہ پئے اور باپ یا بچہ کے وارث پر جب کہ بچہ کا باپ نہ ہو تو اسی طرح بچے کا خرچہ اور تکلیف نہ پہنچانا واجب ہے جیسا کہ باپ پر تھا۔ اور جب میاں بیوی دو سال سے پہلے آپس کی رضا مندی اور مشورہ سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو اگر وہ اپنی اولاد کو پورے دو سال تک دودھ نہ پلائیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں اور جب ماں کے علاوہ کسی دوسری عورت سے دودھ پلوانا چاہو اور ماں کا (عدت پوری ہونے کی وجہ سے) شادی کا ارادہ ہوتب بھی ماں باپ پر کوئی گناہ نہیں جب کہ قاعدہ کے مطابق جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے بغیر کسی مخالفت کے تم اس کودے دو اور تکلیف پہنچانے اور مخالفت کرنے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ موافقت اور تکلیف پہنچانے کی غرض سے مخالفت کرنے کو دیکھ رہا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٣٣ (وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلاَدَہُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ ) (لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ط) اگر طلاق دینے والا شوہر یہ چاہتا ہے کہ مطلقہّ عورت اس کے بچے کو دودھ پلائے اور رضاعت کی مدت پوری کرے تو دو سال تک وہ عورت اس ذمہّ داری سے انکار نہیں کرسکتی۔ (وَعَلَی الْمَوْلُوْدِ لَہٗ رِزْقُہُنَّ وَکِسْوَتُہُنَّ بالْمَعْرُوْفِ ط) اس مدت میں بچے کے باپ پر مطلقہّ کے کھانے اور کپڑے کی ذمہ داری ہے ‘ جسے ہم نان نفقہ کہتے ہیں ‘ اس لیے کہ قانوناً اولاد شوہر کی ہے۔ اس سلسلے میں دستور کا لحاظ رکھنا ہوگا۔ یعنی مرد کی حیثیت اور عورت کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ ایسا نہ ہو کہ مرد کروڑ پتی ہو لیکن وہ مطلقہ بیوی کو اپنی خادماؤں کی طرح کا نان نفقہ دینا چاہے۔ (لَا تُکَلَّفُ نَفْسٌ الاَّ وُسْعَہَا ج) (لاَ تُضَآرَّ وَالِدَۃٌم بِوَلَدِہَا) (وَلاَ مَوْلُوْدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖق) یعنی دونوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے ‘ جیسا کہ حدیث نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے : (لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ ) (٣٠) یعنی نہ تو نقصان پہنچانا ہے اور نہ ہی نقصان اٹھانا ہے۔ (وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِکَ ج) اگر بچے کا باپ فوت ہوجائے تو بچے کو دودھ پلانے والی مطلقہ عورت کا نان نفقہ مرحوم کے وارثوں کے ذمے ّ رہے گا۔ (فَاِنْ اَرَادَا فِصَالاً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْہُمَا وَتَشَاوُرٍ ) (فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا ط) (وَاِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلاَدَکُمْ ) (فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ ) اگر بچے کا باپ یا اس کے ورثاء بچے کی والدہ کی جگہ کسی اور عورت سے بچے کو دودھ پلوانا چاہتے ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ‘ انہیں اس کی اجازت ہے ‘ بشرطیکہ ۔۔ (اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَیْتُمْ بالْمَعْرُوْفِ ط) ۔ یہ نہ ہو کہ نان نفقہ بچانے کے لیے اب تم مدت رضاعت کے درمیان بچے کی ماں کے بجائے کسی اور عورت سے اس لیے دودھ پلوانے لگو کہ اسے معاوضہ کم دینا پڑے گا۔ اگر تم کسی دایہ وغیرہ سے دودھ پلوانا چاہتے ہو تو پہلے بچے کی ماں کو بھلے طریقے پر وہ سب کچھ ادا کر دو جو تم نے طے کیا تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

257. This injunction applies to the condition where the couple have separated either because of divorce, or klul' (see n. 252 above) . or ' faskh (annulment) or tafriq (repudiation as a result of judicial decision) and the woman is nursing a child. 258. That is, if the father dies, whoever replaces him as the guardian of the child will be responsible for fulfilling this claim.

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :257 یہ اس صورت کا حکم ہے ، جبکہ زوجین ایک دوسرے سے علیحدہ ہو چکے ہوں ، خواہ طلاق کے ذریعے یا خلع یا فسخ اور تفریق کے ذریعے سے ، اور عورت کی گود میں دودھ پیتا بچہ ہو ۔ سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :258 یعنی اگر باپ مر جائے ، تو جو اس کی جگہ بچہ کا ولی ہو ، اسے یہ حق ادا کرنا ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

154: طلاق کے احکام کے درمیان بچے کو دودھ پلانے کا ذکر اس مناسبت سے آیا ہے کہ بعض اوقات یہ مسئلہ ماں باپ کے درمیان جھگڑے کاسبب بن جاتا ہے، لیکن جو احکام یہاں بیان کئے گئے ہیں، وہ طلاق کی صورت کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں، بلکہ تمام حالات کے لئے ہیں۔ پہلی بات تو اس میں یہ واضح کی گئی ہے کہ دودھ زیادہ سے زیادہ دوسال تک پلایا جاسکتا ہے، اس کے بعد ماں کا دودھ چھڑانا ہوگا۔ دوسری بات یہ بتائی گئی ہے کہ اگر ماں باپ بچے کی مصلحت سمجھیں توپہلے بھی دودھ چھڑاسکتے ہیں، دوسال پورے کرنا شرعا واجب نہیں ہے۔ تیسری بات یہ کہ دودھ پلانے والی ماں کا خرچ اس کے شوہر یعنی بچے کے باپ پر واجب ہے۔ اگر نکاح قائم ہو تب تو یہ خرچ نکاح کی وجہ سے واجب ہے، اور اگر طلاق ہوگئی ہو تو عدت کے دوران دودھ پلانا مطلقہ ماں پر واجب ہے اور اس دوران اس کا نفقہ طلاق دینے والے شوہر پر ہے۔ عدت کے بعد نفقہ تو ختم ہوجائے گا، لیکن مطلقہ عدت کے بعد دودھ پلانے کی اجرت کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ 155: یعنی ماں اگر کسی معقول عذر کی وجہ سے دودھ نہ پلائے، تو اسے مجبور نہ کیا جائے، دوسری طرف اگر بچہ ماں کے سوا کسی اور کا دودھ نہ لیتا ہو تو ماں کے لئے انکار جائز نہیں، کیونکہ اس صورت میں یہ انکار باپ کو بلا وجہ ستانے کے مرادف ہے۔ 156: یعنی اگر کسی بچہ کا باپ زندہ نہ ہو تو دودھ پلانے کے سلسلے میں جو ذمہ داری باپ کی ہے، وہ بچے کے وارثوں پر عائد ہوگی۔ یعنی جو لوگ بچے کے مرنے کی صورت میں اس کے ترکے کے حق دار ہوں گے، انہی پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اس بچے کو دودھ پلانے اور اس کا خرچ برداشت کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

ذکر نکاح و طلاق کے بعد اللہ تعالیٰ نے بچے کے دودھ پلانے کا ذکر اس لئے فرمایا ہے کہ کبھی عورت مطلقہ بائنہ اس حالت میں ہوجاتی ہے کہ اس کی گود میں دودھ پیتا بچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں فرمایا کہ وہ عورت مطلقہ بچہ کو دو برس تک دودھ پلائے اور بچے کا باپ موافق اپنی حیثیت اور مقدار کے بچہ کی ماں مطلقہ کو روٹی کپڑا دے اور اگر اس مدت میں بچے کے باپ کا انتقال ہوجاوے تو بچے کے وارث دودھ پلانے والی ماں کو روٹی کپڑے کی دودھ پلانے کی مدت تک ذمہ دار رہیں گے پھر یہ فرمایا آپس کی طلاق کی رنجش کے سبب سے نہ ماں دودھ کی عدت کے اندر بچہ کو زبردستی باپ پر ڈال کر چلی جائے نہ باپ زبر دستی دودھ کی مدت کے اندر بچہ کو ماں سے چھین لینے کا قصد کرے ہاں ماں باپ پر دونوں کے مشورہ سے دو برس کے اندر اگر بچہ کے دودھ چھوڑانے کی صلاح ٹھہر جاتے ہیں تو اس صورت میں دودھ چھوٹ جانے کے بعد دو برس کے اندر بھی بچہ ماں سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ماں باپ دونوں کی صلاح سے کسی اناکا دودھ بچہ کو پلایا جائے تو جائز ہے مگر جتنے دن ماں نے دودھ پلایا ہے اس کا حق پورا اس کودے دیا جائے آخر کو فرمایا اللہ سے ڈرو اور اللہ کے حکموں کی پوری تعمیل کرو کیوں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے اور ایک دن اس کے موافق جزا وسزا دینے والا ہے۔ دودھ پلانے کے مسئلہ کی زیادہ تفصیل آیت وامہاتکم التی ارضعنکم (٤۔ ٢٣) کی تفسیر آئے گی۔ دو برس کے بعد دودھ پلانے کا کوئی حکم باقی نہیں رہتا۔ چناچہ ترمذی میں حضرت ام سلمہ (رض) سے روایت ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ دودھ کی مدت کے بعد دودھ پلانے سے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی ترمذی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے ١۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

والوالدات۔ اسم فاعل جمع مؤنث۔ الوالدۃ۔ واحد۔ ولادۃ (باب ضرب) بمعنی عورت کا بچہ جننا۔ والدات۔ مائیں۔ آیت ہذا سے پہلے اور پیچھے چونکہ دونوں جگہ مطلقہ عورتوں کا ہی بیان ہے اسی لئے سیاق وسباق کا لحاظ کرتے ہوئے والدات سے مراد یہاں مطلقہ عورتیں ہی ہیں اور ان ہی کے لئے رضاعت کی یہ مدت بیان کی گئی ہے۔ عمومی رضاعت کا اس میں ذکر نہیں۔ اس کے متعلق قرآن مجید کی آیت یہ آئی ہے۔ حملتہ امہ وھنا علی وھن وفصلہ فی عامین (31:14) اس کی ماں تکلیف پر تکلیف سہہ کر اٹھائے رکھتی ہے (پھر اس کو دودھ پلاتی ہے اسے جننے کے بعد) اور آخر کار دو برس میں اس کا دودھ چھڑانا ہوتا ہے۔ یا حملتہ امہ کرھا ووضعتہ کرھا وحملہ وفصلہ ثلثون شھرا (46:15) اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے اس کو جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا تیس مہینوں میں ہوتا ہے۔ بعض کے نزدیک الوالدات سے مراد جمیع والدات ہیں خواہ وہ مطلقات ہوں یا متزوجات۔ یرضعن۔ مضارع جمع مؤنث غائب مضارع بمعنی امر استجابی (مستحب) ہے۔ ارضاع (باب افعال) وہ دودھ پلائیں۔ جیسے اوپر آیت 2:228 میں یتربصن مضارع بمعنی امر آیا ہے ۔ الرضاعۃ۔ دودھ پلانا۔ (باب ضرب۔ سمع۔ فتح۔ تینوں سے آتا ہے) حولین کاملین۔ موصوف وصفت۔ پورے دو سال۔ لمن اراد ان یتم الرضاعۃ۔ ای ھذا الحکم لمن اراد ۔۔ الرضاعۃ۔ یہ (حکم) اس شخص کے لئے ہے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے۔ علی۔ (اس کے) ذمہ۔ المولود لہ۔ ای الذی یولدلہ۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب اس الذی (مقدرہ) کی طرف راجع ہے المولود۔ اسم مفعول واحد مذکر۔ ولادۃ (باب ضرب) مصدر۔ جنا ہوا۔ جس کے لئے وہ جنا گیا ہے۔ لہ۔ میں لام اختصاص کا ہے۔ بجائے الوالد۔ کے المولود لہ آیا ہے تاکہ معلوم ہوجائے کہ مائیں بچوں کو ان کے باپوں کے لئے جنتی ہیں کیونکہ مولود باپ دادا کی اولاد ہوتی ہے اور انہیں کی طرف منسوب کی جاتی ہے نہ کہ ماؤں کی طرف۔ وعلی المولود لہ۔ اور باپ کے ذمہ (ہے) ۔ رزقھن وکسوتھن۔ خوارک ان کی اور لباس ان کا ۔ کسوۃ واحد کساء جمع کسی یکسی (باب سمع) متعدی بیک مفعول۔ لباس پہننا۔ اور کسی یکسوا (باب نصر) متعدی بد و مفعول لباس پہنانا۔ یا پہننے کو دینا۔ باب نصر کی مثال ثم نکسوھا لحما (2:259) پھر ہم ان (ہڈیوں) پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ باب سمع سے قرآن مجید میں استعمال نہیں ہوا بالمعروف۔ دستور کے مطابق۔ عادت رائج الوقت کے مطابق۔ اعتدال کے ساتھ کہ کسی فریق پر ناجائز بوجھ نہ ہو۔ لا تکلف۔ مضارع منفی مجہول واحد مؤنث غائب۔ تکلیف (تفعیل) مصدر سے اسے تکلیف نہیں دی جائے گی۔ الا رسعھا۔ مضاف مضاف الیہ۔ اس کی طاقت۔ اس کی وسعت۔ اس کی سمائی سعۃ (باب سمع) سے مصدر۔ لاتضار۔ فعل نہی معروف (مجہول بھی ہوسکتا ہے) صیغہ واحد مؤنث غائب۔ مضارۃ (مفاعلۃ) مصدر۔ بمعنی ربنج پہنچانا۔ تنگ کرنا۔ ضرر پہنچانا۔ دکھ دینا نہی معروف کی صورت میں لاتضار اصل میں لا تضارر تھا۔ دو را اکٹھی ہوگئیں۔ پہلی راہ کو دوسری راہ میں مدغم کیا اور دوسری راہ اجتماع ساکنین کے سبب متحرک ہوگئی اور چونکہ اس سے ماقبل فتح اور الف تھا۔ اس لئے تجانس کے سبب فتح کے ساتھ متحرک ہوگئی جیسے کہ اور جگہ قرآن مجید میں ہے : من یرتد منکم عن دینہ (5:54) کہ یرتد (باب افتعال) اصل میں (بطور مضارع مجزوم) یریدد تھا۔ دکود میں مدغم کیا۔ اجتماع ساکنین سے دوسری د متحرک ہوگئی۔ بوجہ ماقبل پر فتح پر فتح کے فتح کے ساتھ متحرک ہوگئی۔ اور یرتد ہوگیا ۔ بولدھا۔ ب سبب یہ ہے والدھا۔ مضاف مضاف الیہ ۔ بسبب اس کے بچے کے۔ بسبب اپنے بچے کے۔ ولا مولود لہ بولدہ۔ ای ولا یضار مولود لہ بسبب ولدہ۔ اس جملہ کا عطف ماقبل کے جملہ پر ہے۔ مطلب یہ کہ : نہ ماں اپنے بچے کے ذریعے (یعنی اس کو دکھ پہنچا کر) باپ کو دکھ پہنچائے اور نہ باپ اپنے بچے کو ذریعے (یعنی اس کو دکھ پہنچا کر) ماں کو دکھ پہنچائے۔ لہا اور لہ (اپنے) میں اضافت کی تکرار اس لئے لائی گئی تاکہ وہ سمجھیں کہ اس طرح اول دکھ تو وہ اپنے بچے کو پہنچا رہے ہیں۔ اگر لاتضار کو نفی مجہول لیا جائے تو اس کی صورت یہ ہوگی۔ تضاد اصل میں لاتضارر تھا۔ دور اکٹھے ہوئے ایک کو دوسری میں مدغم کیا۔ دوسری ر کو پہلی ر کی فتح کے ساتھ متحرک کیا۔ لاتضار ہوگیا۔ مجہول ہونے کی صورت میں بھی وہی معنی ہیں جو معروف ہونے کی صورت میں ہیں لیکن عکس ترتیب کے ساتھ۔ وعلی الوارث مثل ذلک۔ اس جملہ کا عطف جملہ وعلی المولود لہ رزقھن وکسوتھن بالمعروف پر ہے۔ اور درمیانی کلام بطور جملہ معترضہ المعروف کی تفسیر ہے۔ الوارث سے مراد باپ کے وارث اور لڑکے کے وارث دونوں ہی ہوسکتے ہیں۔ اور ذلک سے مراد وہ ذمہ داریاں جو باپ کے ذمہ تھیں۔ یعنی رزقھن وکسوتھن وغیرہ وغیرہ۔ فان ارادا فصالا عن تراض منھما وتشاور۔ جملہ شرطیہ ۔ فلا جناح علیہما جواب شرط۔ ان ارادا ماضی تثنیہ مذکر غائب ان شرطیہ ۔ اگر وہ دونوں چاہیں۔ فصالا۔ اسم فعل۔ بچہ کا دودھ چھڑانا۔ باب مفاعلہ سے مصدر بھی ہے۔ یعنی باہم جدا ہونا۔ یہاں اول الذکر معنی مراد ہیں۔ تراض۔ باہمی رضا مندی۔ آپس کی خوشی۔ ایک دوسرے سے راضی ہونا۔ تراضی (تفاعل) مصدر ہے ی حرف علت بوجہ ثقالت کے ساقط ہوگئی۔ تشاور۔ آپس میں مشورہ کرنا۔ بروزن تفاعل مصدر ہے۔ وان اردتم ان تسترضعوا اولادکم۔ جملہ شرطیہ اور اگلا جملہ جواب شرط ہے۔ ان شرطیہ اردتم ماضی کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ ارادۃ (باب افعال) مصدر۔ تم نے چاہا۔ مصدریہ۔ تسترضعوا۔ مضارع منصوب جمو مذکر حاضر۔ استرضاع (استفعال) مصدر۔ ان تسترضحوا اولادکم میں اولادکم۔ مضاف مضاف الیہ مل کر تسترضعوا کا مفعول ثانی ہے۔ مفعول اول محذوف ہے والمراد ان تسترضعوا المراضع لاولادکم او المراضع والمرضعات جمع لمرضعۃ ومرضع۔ دودھ پلانے والی عورت) ۔ مطلب یہ کہ اگر تم چاہو کہ تم اپنی اولاد کو کسی دوسری دودھ پلانے والی عورت سے دودھ پلواؤ۔ فلا جناح علیکم تو کوئی حرج نہیں جملہ جواب شرط میں ہے۔ اذا اسلتمتم ما اتیتم بالمعروف۔ جملہ شرطیہ ہے جس کا جواب شرط محذوف ہے اس پر اس کا ما قبل دلالت کرتا ہے (الاتقان) تم نے دودھ پلانے والیوں کو ادا کردیا۔ سلمتم ماضی جمع مذکر حاضر۔ تسلیم (تفعیل) مصدر ۔ سپرد کرنا۔ سلمتم۔ ای سلمتم الی المراضع۔ تم نے دودھ پلانے والیوں کو ادا کردیا۔ ما موصولہ ہے۔ اتیتم۔ ماضی جمع مذکر حاضر۔ ایتاء (افعال) مصدر۔ تم نے دیا۔ صلہ ہے اپنے موصول کا۔ صلہ اور موصول مل کر مفعول ثانی ہے سلمتم کا ۔ جو کچھ تم نے دینا تھا۔ المراضع کا مفعول اول ہے۔ مطلب یہ ہے : بشرطیکہ تم نے دودھ پلانے والی عورتوں کو دستور کے مطابق جو دینا تھا ادا کردیا ہو۔ المعروف۔ یہ سلمتم کے متعلق ہے۔ یعنی ایسا طریقہ جو شریعت میں مستحسن اور متعادف ہو۔ واتقوا اللہ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو۔ اعلموا۔ فعل امر جمع مذکر حاضر۔ علم (باب سمع) مصدر۔ تم جان لو۔ بصیر بروزن فعیل بمعنی فاعل ہے۔ دیکھنے والا۔ جاننے والا۔ واتقوا اللہ ۔۔ بصیر۔ یہ بچوں اور اناؤں کے متعلق جو پہلے بیان کیا گیا ہے اس کی حفاظت اور اس پر کار بند ہونے کی تاکید ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 نکاح و طلاق کے بعد اس آیت میں رضاعتہ (بچے کو دودھ پلانے) کے مسائل کا بیان ہے کیونکہ ایسا ہوسکتا ہے کہ ایک عورت کو طلاق ہوجائے یا اس کے شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی گود میں دودھ پیتا بچا ہو اس سلسلے میں معمول رہا ہے کہ وہ بچوں کو پورے دو سال تک دودھ پلائیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ بچے کو دودھ پلانا ماں پر فرض ہے خصوصا جب بچہ اس کے علاوہ کسی دوسری عورت کا دودھ پینے کے لیے تیار نہ ہو۔ (دیکھئے سورت طلاق) نیز اس سے دو باتیں اور بھی معلوم ہوئیں، ایک یہ رضاعت کی زیادہ سے زیادہ مدت دو سال ہے لہذا اس دو سال کی عمر کے بعد اگر کوئی بچہ کسی عورت کا دودھ پی لے تو حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوگی۔ صحیحین میں حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے۔ انما الر ضاعتہ منالجھجا عتہ۔ یہی قول جمہور ائمہ کا ہے۔ ان جمہور میں ائمہ اربعہ فقہا سبعہ اور اکابر صحابہ بھی شامل ہیں۔ ازواج مطہرات میں صرف حضرت عائشہ (رض) رضاعت کبیر کی قائل تھیں ، (نیز دیکھئے سورت النساء آیت 23) دوم یہ کہ اس عدت کی تکمیل ضروری نہیں ہے اس سے پہلے بھی بچہ کا دودھ چھڑایا جاسکتا ہے۔ (ابن کثیر۔ قرطبی)2 اس معلوم ہوا کہ دودھ پلانے والی ماں کو۔ جب کہ اسے طلاق ہوچکی ہو۔ عام معروف طریقہ کے مطابق کھانا اور لباس مہیا کرنا بچے کے والد پر فرض ہے۔ عام حالات میں جبکہ طلاق نہ ہوئی ہو بیوی کا کھانا اور لباس اس کے شوہر پر ویسے ہی فرض ہے جیسے (نیز دیکھئے سورت الطلاق آیت 6) ماں کو تکلیف دینا یہ ہے کہ وہ مثلا بچے کو اپنے پاس رکھنا چاہے مگر باپ اس سے زبر دستی چھین لے یا اسے دودھ پلانے پر مجبور کرے اور باپ کو تکلیف دینا یہ ہے کہ ماں بچے کا سارا بوجھ اس پر ڈال دے یا دودھ پلانے سے انکار کردے یا بھاری اخرجات کا مطالبہ کرے جو باپ کی وسعت سے باہر ہوں اس آیت کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچہ ماں ضررپہنچاکر باپ کو تکلیف دے اور نہ باپ بچہ کو چھین کر ماں ضرر پہنچائے۔ پہلی صورت میں لا تضار صیغہ فعل مجہول ہوگا اور دوسرے ترجمہ کے اعتبار سے صیغہ معروف واکمال واحد۔ (ابن کثیر۔ رازی)4 یعنی اگر باپ مرجائے تو جو بھی اس کا وارث ہو اس پر فرض ہے کہ وہ بچتے کو دودھ پلانے والی ماں کے یہ حقوق ادا کرے جمہور نے یہی تفسیر کی ہے۔ (ابن کثیر ) 5 یعنی اگر تم بچہ کو اس کی ماں کے ماسو اکسی دوسری عورت سے دودھ پلوانا چاہو تو اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ جو معاوضہ تم دینا چاہتے ہو وہ معروف طریقہ سے پورا پورا ادا کردو۔ (رازی۔ ابن کثیر )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 233 ولدات (مائیں) ۔ یرضعن (دودھ پلائیں) ۔ حولین (دو سال) ۔ کاملین (مکمل ) ان یتم (یہ کہ وہ پورا کرائے گا) ۔ الرضاعۃ (دودھ کی مدت) ۔ مولود لہ (پیدا کیا گیا جس کے لئے یعنی باپ) ۔ کسوتھن (ان عورتوں کا لباس ، پہناوا ) ۔ لا تکلف ذمہ داری نہیں ڈالی جاتی ) ۔ وسعھا (اس کی گنجائش) ۔ لا تضار (نقصان نہ پہنچایا جائے) ۔ فصالاً (جدائی، دودھ چھڑائی ) ۔ تراض (باہم رضا مندی) ۔ تشاور (باہمی مشورہ) ۔ لا جناح (گناہ نہیں ہے ) ۔ سلمتم ( تم نے سپرد کردیا) ۔ ما اتیتم (جو کہ تم نے دینا طے کیا ہے) ۔ تشریح : آیت نمبر 233 طلاق ہوجانے کے بعد جہاں اور بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس میں اگر اولاد ہوجائے تو بچے کو دودھ پلوانے کا مسئلہ بہت اہم ہے اس لئے اس آیت میں ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داریوں اور چند ضروری مسائل کا ذکر فرمایا گیا ہے۔ (1) اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کا بچہ مدت رضاعت کو پورا کرلے تو عورت کو دو سال تک دودھ پلانا چاہئے۔ (2) دودھ پلانے کے دوران بچے کے باپ پر عورت کا کھانا اور کپڑا دینا ہوگا اس مسئلے میں مرد کی حیثیت کے مطابق کھانا اور کپڑا وغیرہ کی ذمہ داری ہوگی۔ (3) ماں اور باپ دونوں میں سے کسی پر بھی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔ نہ بچے کے بہانے ماں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور نہ بچے کی آڑ لے کر باپ پر ناجائز دباؤ ڈالا جائے۔ (4) اگر با پ یا بچے کے وارث بچے کی ماں کے بجائے کسی اور عورت سے بچے کو دودھ پلوانا چاہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جس کو دودھ پلانے کے لئے رکھا ہے اس سے معاوضہ دینے دلانے کا جو وعدہ کیا ہے اس کو پورا پورا ادا کیا جائے۔ آخر میں فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے رہو اور اس بات کا خیال رکھو کہ وہ اللہ تمہارے ایک ایک عمل کو اچھی طرح جانتا ہے اور دیکھ رہا ہے۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ یعنی بچہ کے ماں باپ آپس میں کسی بات پر ضداضدی نہ کریں ماں اگر کسی وجہ سے معذور نہ ہو تو اسکے ذمہ دیانتہ یعنی عنداللہ واجب ہے کہ بچہ کو دودھ پلاے جب کہ وہ منکوحہ ہو یا عدت میں ہو اور اجرت لینا درست نہیں اور اگر طلاق کے بعد عدت گزرچکی تو اس پر بلا اجرت دودھ پلانا واجب نہیں۔ اگر ماں دودھ پلانے سے انکار کرے تو اس پر جبر نہ کیا جائے گا البتہ اگر بچہ کسی کا دودھ نہیں لیتا نہ اوپر کا دودھ پیتا ہے تو ماں کو مجبور کیا جائے گا۔ ماں دودھ پلانا چاہتی ہے اور اس کے دودھ میں کوئی خرابی بھی نہیں تو باپ کو جائز نہیں کہ اس کو نہ پلانے دے اور دوسری انا کا دودھ پلوائے۔ ماں دودھ پلانے پر رضامند ہے لیکن اس کا دودھ بچہ کو مضر ہوگا تو باپ کا جائز ہے کہ اس کو دودھ نہ پلانے دے اور کسی دوسری انا کا دودھ پلوائے۔ 3۔ باپ کے ہوتے ہوئے بچہ کی پرورش کا خرچ صرف باپ کے ذمہ ہے اور جب باپ مرجائے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر بچہ مالک مال کا ہے تب تو اسی مال میں اس کا خرچ ہوگا اور اگر مالک مال کا نہیں تو اس کے مال دار عزیزوں میں سے جو اس کے محرم ہیں اور محرم ہونے کے علاوہ شرعا اس کے مستحق میراث بھی ہیں پس ایسے محرم وارث رشتہ داروں کے ذمہ اس کا خرچ واجب ہوگا اور ان رشتہ داروں میں ماں بھی داخل ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گزشتہ سے پیوستہ۔ طلاق ہونے کی صورت میں ماں کی گود میں نو نہال اور معصوم بچہ ہو تو اس کا کون محافظ اور نگران ہونا چاہیے ؟ بالخصوص جب کہ بچہ کھانا کھانے اور اپنے ہاتھ سے پانی پینے کے قابل نہ ہو۔ رب کریم نے اس نونہال کی پرورش اور نگرانی کا ایسا انتظام فرمایا کہ جس میں ماں کو بچے کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی باپ کو تنگ کرنے کے لیے ماں بچے کا بہانہ بنائے بلکہ باہمی مشاورت کے ساتھ بچے کی رضاعت اور حفاظت کا معاملہ طے ہونا چاہیے۔ اس میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ طلاق ہونے کے باوجود سابقہ میاں بیوی اور دونوں کے خاندانوں کے درمیان دشمنی کے بجائے ممکن حد تک قربت باقی رہنے کا امکان رہے گا۔ لہٰذا باہم رضامندی کے ساتھ ماں اپنے بچے کو مکمل دو سال دودھ پلائے اور اس دوران بچے اور اس کی والدہ کے کھانے پینے اور رہنے سہنے کے اخراجات بچے کے والد کے ذمّہ ہوں گے۔ والد کے فوت ہوجانے پر یہ ذمّہ داری وارث نبھائیں گے۔ کفالت کے سلسلے میں بھی اس اصول کو پیش نظر رکھا جائے کہ جس سے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے کے بجائے خاوند عورت کی ضروریات کا خیال رکھے اور بچے کی ماں اپنے سابقہ خاوند کی مالی حیثیت کو سامنے رکھ کر اخراجات کا تقاضا کرے۔ پھر تیسری گنجائش یہ بھی رکھ دی گئی ہے کہ اگر بچے کا والد کسی وجہ سے اس کی ماں کا دودھ نہیں پلوانا چاہتا یا عورت کسی مجبوری یا آئندہ نکاح کے پیش نظر اپنے لخت جگر کو دودھ پلانے سے عاجز ہے تو ایسی صورت میں کسی دایہ کے ہاں بچے کی رضاعت کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ دودھ پلانے والی کو اچھے انداز میں اس کا حق الخدمت ادا کیا جائے۔ یہاں اس مسئلہ کی وضاحت بھی فرمادی گئی کہ ماں اپنے بچے کو دو سال دودھ پلائے گی اور رضاعت کی مدت دو سال ہوگی۔ اس سے رضاعت کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ میں نے معراج کی رات دیکھا کہ کچھ عورتوں کے پستانوں سے سانپ چمٹے ہوئے ہیں۔ میرے پوچھنے پر بتلایا گیا کہ یہ وہ مائیں ہیں جو بلاوجہ اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی تھیں۔ [ سلسلۃ الصحیحۃ : للألبانی :3951] الحمد للہ جدید میڈیکل سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ سینے کے کینسر سے محفوظ رہتی ہیں۔ آج اس کے لیے سالانہ واک کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں نے رضاعت کی مدت سورة الاحقاف کی آیت ١٥ سے استدلال کرتے ہوئے اڑھائی سال بتلائی ہے اس استدلال کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملتا۔ قرآن مجید کا اسلوب ہے کہ وہ ہر اہم مسئلہ کے بعد اللہ تعالیٰ کا خوف اور لوگوں کو اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ سے ڈر کر کیا کرو۔ کیونکہ وہ تمہاری ہر حرکت کو جاننے اور دیکھنے والا ہے۔ یہ تصور یہاں اس لیے دہرایا اور تازہ کیا گیا ہے کہ معصوم بچے اور اس کی مطلقہ ماں کے بارے میں وہی اچھا سلوک کرے گا جو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہے۔ مسئلہ رضاعت رضاعت کی مدت دو سال ہے۔ (وَالْوَالِدَاتُ یُرْضِعْنَ أَوْلَادَھُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ ) [ البقرۃ : ٢٣٣] ” مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں۔ یہ مدت مکمل دودھ پلانے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے ہے۔ “ ان سالوں میں بچہ جس عورت کا دودھ پیے گا وہ اس کی رضاعی ماں کہلائے گی اور جتنے رشتے حقیقی ماں کی وجہ سے اس پر حرام تھے اتنے ہی رضاعی ماں کی وجہ سے حرام ہوں گے۔ رسول محترم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : (یَحْرُ مُ مِنَ الرَّضَاعِ مَایَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ ) [ رواہ البخاری : کتاب الشھادات، باب الشھادۃ علی الأنساب ] ” جو رشتے نسب کی وجہ سے حرام ہیں وہ رضاعت کے سبب بھی حرام ہوجاتے ہیں۔ “ پردہ کی آیات کے نزول کے بعد حضرت عائشہ (رض) کے پاس افلحابو القعیس کا بھائی آیا تو حضرت عائشہ (رض) نے قسم اٹھا کر کہا کہ جب تک میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہ پوچھ لوں تب تک میں تجھے اپنے ہاں آنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ حضرت عائشہ (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بھی سوال کیا کہ مجھے تو ابو القعیس کی بیوی نے دودھ پلایا ہے نہ کہ ابو القعیس کے بھائی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (إِءْذِنِیْ لَہٗ فَإِنَّہٗ عَمُّکِ تَرِبَتْ یَمِیْنُکِ ) [ رواہ البخاری : کتاب الأدب ] ” تیرے ہاتھ خاک آلودہ ہوں ! اسے اجازت دے کیونکہ وہ تیرا چچا ہے۔ “ ہاتھ آلودہ ہونا عرب کا محاورہ تھا جو تعجب دلانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ رضاعت کب تک ثابت ہوسکتی ہے ؟ اس مسئلہ میں صحابہ (رض) کی غالب اکثریت کا فیصلہ ہے کہ رضاعت اتنی مدّت کے دوران ہی ثابت ہوگی جتنی دیر تک بچے کو دودھ پلانے کی اجازت ہے۔ اور وہ قرآن مجید کے مطابق دو سال ہے :[ البقرۃ : ٢٣٣] نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : (لَا یُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ إِلَّا مَافَتَقَ الْأَمْعَاءَ فِی الثَّدْیِ وَکَانَ قَبْلَ الْفِطَامِ ) [ رواہ الترمذی : کتاب الرضاع، باب ماجاء ماذکرأن الرضاعۃ لاتحرم إلا فی الصغر ] ” رضاعت اس وقت ثابت ہوگی جب دودھ سے انتڑیاں سیر ہوجائیں اور یہ رضاعت دودھ چھڑانے کی مدت کے دوران ہے۔ “ (بچہ پانچ بار خوب سیر ہو کر دودھ پیئے تب رضاعت ثابت ہوگی کیونکہ حدیث میں پانچ بار کی شرط ہے ) مسائل ١۔ مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیں۔ ٢۔ دودھ پلانے کے دوران ماں اور بچے کے اخراجات خاوند کے ذمہ ہوں گے۔ ٣۔ بچے کے بہانے میاں بیوی ایک دوسرے کو اذیت نہ پہنچائیں۔ ٤۔ باپ کے فوت ہونے کی صورت میں اس کے وارث بیوہ اور اس کے بچے کی کفالت کے ذمہ دار ہوں گے۔ ٥۔ میاں بیوی یا وارث باہمی رضامندی سے بچے کو دودھ دوسری عورت سے پلوانا چاہیں تو کوئی حرج نہیں۔ ٦۔ دایہ کو اس کا حق ہر صورت ادا کرنا چاہیے۔ ٧۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے کیونکہ وہ سب کے اعمال دیکھ رہا ہے۔ تفسیر بالقرآن رضاعت کے اصول : ١۔ مدت رضاعت دو برس ہے۔ (البقرۃ : ٢٣٣) ٢۔ دودھ پلانے والی کا نان ونفقہ اور کپڑے بچے کے والد کے ذمّے ہیں۔ (البقرۃ : ٢٣٣) ٣۔ دودھ پلانے میں کسی کو تکلیف نہ دی جائے۔ (البقرۃ : ٢٣٣) ٤۔ رضامندی سے بچے کی ماں کا دودھ چھڑانا گناہ نہیں۔ (البقرۃ : ٢٣٣) ٥۔ دودھ پلانے کے دوران مطلقہ کو اخراجات دینے چاہییں۔ (الطلاق : ٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مطلقہ والدہ ، اپنے بچوں کے بارے میں بالخصوص دودھ پینے والے بچوں کے بارے میں بری الذمہ نہیں ہے ۔ اس پر اس سلسلے میں فرائض عائد ہوتے ہیں ۔ یہ فرائض اللہ تعالیٰ کی جانب سے عائد ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عورت کو آزاد نہیں چھوڑدیا کیونکہ ایسے حالات میں ، اگر عورت کو ................ اپنی فطرت کے مطابق آزاد چھوڑدیا جائے تو کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کوئی غلط فیصلہ بھی کرسکتی ہے اور اس غلط فیصلے کے نتیجے میں بچہ ضائع ہوسکتا ہے ، اسے نقصان پہنچ سکتا ہے ، چناچہ اللہ تعالیٰ یہاں بچوں کے لئے ضابطہ وضع فرماتے ہیں اور والدہ پر فرض کردیتے ہیں کہ وہ ایسے حالات میں کوئی ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے بچے کو نقصان پہنچے ۔ اللہ ہم سے بھی ، ہمارے ساتھ زیادہ محبت ہے ۔ وہ سب سے زیادہ مہربان ہے بلکہ والدین سے بھی زیادہ رحیم وکریم ہے ۔ ماں کا فرض ہے کہ وہ پورے دو سال تک بچے کو دودھ پلائے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ اس بات سے واقف ہیں کہ اصول صحت کے لحاظ سے بچے کے لئے دو سال کے عرصہ تک دودھ پینا ضروری ہے ۔ صحت کے اصولوں کے لحاظ سے بھی اور نفسیاتی اصولوں کے اعتبار سے بھی لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ ” جو لوگ پوری مدت رضاعت تک دودھ پلانا چاہیں۔ “ جدید اصول صحت اور جدید اصول نفسیات کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحت اور نفسیات دونوں اعتبار سے بچے کو اپنی ماں کی گود میں ہونا ضروری ہے ۔ تاکہ دونوں لحاظ سے وہ صحیح نشوونما پاسکے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی نعمت نے اس وقت کا انتظار نہ کیا کہ مسلمان از خود ، اصول فطرت کے ان رازوں تک رسائی حاصل کریں اور پھر ان پر عمل پیرا ہوں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ صدیوں تک بچوں کی قیمتی نسل کو انسان کی جہالت کے حوالے نہیں فرماسکتے تھے ۔ اللہ تو اپنے بندوں پر بےحد مہربان ہے ۔ بالخصوص ان چھوٹے اور بےبس بچوں پر تو وہ بہت مہربان ہے ۔ کیونکہ وہ اس کے رحم و شفقت کے زیادہ محتاج ہیں ۔ لیکن والدہ پر جو فرض عائد کیا گیا ہے ، اس کے مقابلے میں اسے حق بھی دیا گیا ہے اور یہ حق والد کے ذمہ ہے یہ کہ وہ والدہ کو معروف طریقے کے مطابق نفقہ اور لباس فراہم کرے ۔ اور اس کے ساتھ حسن سلوک کرے ، کیونکہ بچوں کے معاملے میں دونوں شریک ہیں ۔ اور دودھ پینے والے اس چھوٹے بچے کے مقابلے میں دونوں مسئول ہیں ، وہ اسے دودھ پلائے گی اور دیکھ بھال کرے گی اور والد اس کی ماں کو نفقہ اور لباس فراہم کرے گا ۔ دونوں اپنے فرائض ادا کریں گے۔ اپنی اپنی طاقت کی حدود میں۔ لا تُكَلَّفُ نَفْسٌ إِلا وُسْعَهَا ” کسی پر اس کی وسعت سے بڑھ کر بار نہ ڈالاجائے۔ “ اور یہ بھی مناسب نہیں ہے کہ والدین میں کوئی بھی اس بچے کو اذیت وانتقام کا وسیلہ بنائے لا تُضَارَّ وَالِدَةٌ بِوَلَدِهَا وَلا مَوْلُودٌ لَهُ بِوَلَدِهِ ” نہ تو ماں کو اس وجہ سے تکلیف میں ڈالاجائے کہ بچہ اس کا ہے ، نہ ہی باپ کو اس وجہ سے تنگ کیا جائے کہ بچہ اس کا ہے ۔ “ ماں کو بچے سے بےحد محبت ہوتی ہے ۔ وہ بچے کے سوا زندہ نہیں رہ سکتی ۔ باپ کے لئے یہ مناسب نہیں کہ ماں کی محبت سے ناجائز فائدہ اٹھائے اور اسے ایسی شرائط پر مجبور کردے جو معروف نہ ہوں۔ نہ ہی ماں کے لئے یہ مناسب ہے کہ وہ والد کی مجبوری اور اس کی محبت سے غلط فائدہ اٹھائے اور اس پر ایسا بوجھ ڈالے جو اس کی قوت برداشت سوے زیادہ ہو ، یا ضد میں آکر سرے سے انکار کردے۔ اگر والد فوت ہوجائے تو اس کے ورثاء پر یہی فرائض عائد ہوتے ہیں جو بچے کے والد پر عائد ہوتے ہیں ۔ وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ ” اور وارث پر بھی اس کے ورثاء کے ایسے ہی حقوق ہیں جس طرح والد پر ہیں ۔ “ وارث کا یہ فرض ہے کہ وہ دودھ پلانے والی کو خرچہ اور کپڑے دے ، معروف طریقے کے مطابق اور حسن سلوک کے ساتھ ۔ اس لئے معاشرہ کی اجتماعی ذمہ داریاں پوری کی جاسکیں ۔ ایک طرف میت کی میراث وارثوں کو ملے تو دوسری طرف میت کے ذمہ جو عائد فرائض ہیں وہ بھی وارثوں پر عائد ہوں۔ اس طرح اگر کبھی ایسا ہو کہ بچے کا والد فوت ہوجائے تو بچہ ضائع نہ ہو ۔ یوں اسلامی نظام میں ایسے بچے اور اس کی والدہ دونوں کے حقوق ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ ان تمام احتیاطی تدابیر کے بعد اب قرآن مجید حالت رضاعت کی ایک دوسری صورت کی طرف متوجہ ہوتا ہے فَإِنْ أَرَادَا فِصَالا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ” اگر فریقین باہمی رضامندی اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں ، تو ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ “ اگر والد اور والدہ یاوارث اور والدہ باہمی مشورے سے یہ فیصلہ کرلیں کہ دو سال کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے ہی بچے کا دودھ چھڑا لیں ، اس لئے کہ اسی میں بچے کی مصلحت ہے ، مثلاً اصول صحت کے اعتبار سے یا اور کسی وجہ سے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بشرطیکہ یہ فیصلہ دونوں فریقوں کی رضامندی اور مشورے سے ہو۔ اور اس میں بچے کے لئے کوئی مصلحت ہو ، جس کی تربیت ان دونوں کے حوالہ سے ہے ، جس کی دیکھ بھال ان دونوں پر منجانب اللہ فرض ہے ۔ یہی حکم اس صورت میں ہے کہ والدہ کی خواہش یہ ہو کہ وہ اجرت پر کسی بچے کو کسی کا دودھ پلائے۔ بشرطیکہ بچے کا مفاد اس میں ہو ، بشرطیکہ وہ دودھ پلانے والی کو طے شدہ اجرت ادا کرے ۔ اور اس کے ساتھ بھی حسن سلوک اختیارکرکے ۔ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلادَكُمْ فَلا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ مَا آتَيْتُمْ بِالْمَعْرُوفِ ” اگر تمہارا خیال اپنی اولاد کو کسی غیر عورت سے دودھ پلوانے کا ہو ، تو اس میں کوئی حرج نہیں ، بشرطیکہ اس کا جو کچھ معاوضہ طے کردو ، معروف طریقے سے ادا کرو۔ “ یہ ادائیگی اس بات کی ضمانت ہوگی کہ دودھ پلانے والی بچے کے ساتھ اچھا سلوک رکھے گی ۔ اس کی خدمت کرے گی اور اس کی ہر ضرورت کو پوری کرے گی ۔ اور آخر کار پھر اس سارے معاملہ کو اللہ کے ساتھ وابستہ کردیا جاتا ہے۔ تقویٰ کے ساتھ وابستہ کردیا جاتا ہے۔ اس گہرے اور لطیف شعور سے وابستہ کردیا جاتا ہے ، جو وہ کام کرسکتا ہے جو دوسرے ذرائع سے نہ کیا جاسکتا ہو یا نہ کرایا جاسکتا ہو وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ” اللہ سے ڈرو اور جان رکھو کہ جو کچھ کام تم کرتے ہو ، سب اللہ کی نظر میں ہے۔ “ یہ ہے وہ آخری ضمانت ۔ پختہ گارنٹی اور یہی وہ آخری ضمانت ہے جو قابل اعتماد ہے ۔ مطلقات یعنی مطلقہ عورتوں کے بارے میں احکام بیان کرنے اور طلاق کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاملات کے بارے میں قانون سازی کے بعد ، اب اس عورت کا حکم بیان ہوتا ہے ، جس کا خاوند فوت ہوجائے ۔ اس کی عدت کا حکم ، عدت کے اختتام کے بعد اسے نکاح ثانی کی پیشکش دینے کے بارے میں اور دوران عدت کنایوں سے خواہش نکاح کرنے کے سلسلے میں احکام :

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بچوں کو دودھ پلانے کے احکام اس آیت میں بچوں کو دودھ پلانے اور پلوانے کے بارے میں چند احکام مذکور ہیں۔ جب میاں بیوی خوشی کے ساتھ آپس میں مل جل کر رہ رہے ہوں اور اولاد پیدا ہوجائے تو چونکہ ماں اور باپ دونوں کو بچہ پر شفقت ہوتی ہے اور دونوں اس کی تربیت کرتے ہیں اور دکھ تکلیف سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے بچے ماں باپ کے سایہ میں خوب اچھی طرح پرورش پاتے ہیں اور ایسی صورت میں والدہ اس کے دودھ پلانے یا پرورش کرنے پر اس کے باپ سے کسی طرح کی اجرت بھی طلب نہیں کرتی، حضرت امام ابوحنیفہ (رح) نے فرمایا کہ بچے کی والدہ جب اپنے شوہر کے نکاح میں ہے اور بحق زوجیت کھانا کپڑا اسے مل رہا ہے تو اس کے لیے یہ درست نہیں کہ دودھ پلانے کے سلسلے میں کوئی اجرت طلب کرے اور بعض مرتبہ ایسا ہوجاتا ہے کہ شوہر طلاق دے دیتا ہے۔ اس میں اول تو یہ اختلاف رونما ہوتا ہے کہ بچہ کون لے۔ اصول یہ ہے کہ لڑکا جب تک سات برس کا نہ ہوجائے اور لڑکی نو سال کی نہ ہوجائے اس وقت تک والدہ کو پرورش کا حق ہے۔ لڑکا یا لڑکی کی پرورش کا حق مطلقہ عورت کو اس وقت تک ہے جب تک کہ کسی ایسے شخص سے نکاح نہ کرلے جو بچے کا محرم نہ ہو، والدہ کی پرورش میں بچہ کے رہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچہ کے اخراجات بھی والدہ ہی کے ذمہ ہوں بلکہ اخراجات بچے کے والد پر ہی واجب ہوں گے، جب کسی مرد نے کسی عورت کو طلاق دے دی اور ماں نے بچہ کو پرورش کے لیے لیا اور ابھی دودھ پلانے کا زمانہ باقی ہے تو جب تک عدت نہ گزر جائے اس وقت تک بچہ کو دودھ پلانے کی اجرت وہ نہیں لے سکتی کیونکہ اسے طلاق دینے والے شوہر کی طرف سے زمانہ عدت کا نان و نفقہ مل رہا ہے۔ دو ہرا خرچہ نہیں دیا جائے گا اور جب عدت گزر جائے اور ابھی دودھ پلانے کا زمانہ باقی ہے تو اب بچہ کی ماں بچہ کے باپ سے دودھ پلانے کی اجرت لے سکتی ہے۔ بچہ کے دوسرے اخراجات اس کے سوا ہوں گے اور دودھ پلانے کی اجرت کا مطالبہ بچہ کی عمر دو سال (قمری مہینوں کے اعتبار سے) ہوجانے تک طلب کیا جاسکتا ہے اس کے بعد بچہ کا باپ دودھ پلانے کی اجرت نہ دے تو دودھ پلانے والی والدہ دودھ پلانے کی اجرت طلب نہیں کرسکتی (حضرت امام ابوحنیفہ (رح) کے نزدیک دودھ پلانے کی مدت زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال ہے اور دوسرے اماموں کے نزدیک دو سال ہے۔ اور احتیاط اسی میں ہے کہ دو سال سے زیادہ دودھ نہ پلایا جائے البتہ اگر کسی نے دو سال کے بعد بھی ڈھائی سال ہونے تک کی مدت میں پلا دیا تو اس سے حرمت رضاعت کا فتویٰ دیا جائے گا کیونکہ تحریم نکاح کے سلسلہ میں اسی میں احتیاط ہے، سو اگر کوئی عورت دو سال کے بعد دودھ پلائے سو شوہر کے ذمہ دودھ پلائی کا خرچہ نہیں ہے) ۔ ماں کو یا باپ کو اولاد کی وجہ سے ضرر نہ دیا جائے : اُجرت رضاعت اور مدت رضاعت بیان فرمانے کے بعد ارشاد فرمایا : (لَا تُکَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَھَا) جس میں یہ بتایا کہ بچہ کا باپ جو دودھ پلانے والی کو اجرت دے گا اس میں اس کی حیثیت سے زیادہ مطالبہ نہ کیا جائے گا وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق خرچہ دے گا، جو خرچہ اس کی استطاعت سے باہر ہو اس کا مطالبہ اس سے نہ کیا جائے پھر ارشاد فرمایا : (لَا تُضَآرَّ وَالِدَۃٌ بِوَلَدِھَا وَلَا مَوْلُوْدٌ لَّہٗ بِوَلَدِہٖ ) یعنی کسی ماں کو اس کے بچہ کی وجہ سے اور کسی باپ کو اس کے بچہ کی وجہ سے ضرر نہ پہنچایا جائے۔ مثلاً طلاق ہوگئی تو بچہ کے ماں باپ ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے سے باز رہیں اگر بچہ کی والدہ دودھ پلانے سے معذور ہو یا حق پرورش سے دستبردارہو جائے اور یوں کہے کہ کسی اور سے دودھ پلوا لو تو اس کا باپ زبردستی نہ کرے کہ تجھے ہی پلانا ہوگا اور مفت پلانا ہوگا ماں کی مامتا سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔ یہ نہ سوچے کہ جب بچہ کو تڑپتا دیکھے گی خود ہی پلائے گی۔ یا ماں اجرت پر پلانے کو راضی ہو تو باپ یوں نہ کہے کہ میں تجھ سے نہیں پلواتا۔ میں دوسری عورت کو زیادہ اجرت دے دوں گا لیکن تجھے ایک کوڑی بھی نہ دوں گا۔ باپ نہ ہو تو وارث ذمہ دار ہے : پھر فرمایا (وَ عَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِکَ ) جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر بچہ کا باپ وفات پا جائے تو اس کے دودھ پلانے کی ذمہ داری وارث پر ہے اگر بچہ کا اپنا مال ہو مثلاً اس کے باپ کی میراث سے اسے ملا ہے اور بچہ کے دودھ پینے کی مدت ابھی باقی ہے تو بچہ کے مال میں سے بچہ پر خرچ کرے اور دودھ پلوانے کی اجرت اسی مال سے دے اور اگر بچہ کا اپنا مال نہیں ہے تو یہ وارث اپنے مال سے بچہ پر خرچ کرے۔ حضرت امام ابوحنیفہ (رح) نے فرمایا وارث سے بچہ کا وارث مراد ہے مثلاً اگر یہ فرض کیا جائے کہ بچہ کی موت ہوگئی تو اس وقت جو لوگ اس کے وارث ہوسکتے ہیں ان پر اس کا خرچ واجب ہے۔ حضرت امام صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ اس سے وہ وارث مراد ہے جو محرم ہو، اگر اس طرح کا وارث ایک ہی ہو تو پورا خرچ اس ایک ہی پر واجب ہوگا، اور اگر چند افراد ایسے ہوں تو ان سب پر بقدر حصہ میراث بچہ کے اخراجات لازم ہوں گے محرم اس کو کہتے ہیں جس سے کبھی بھی نکاح جائز نہ ہو، اگر بچہ اور اس کے رشتہ دار ایک ہی جنس کے ہوں یعنی سب مرد ہوں تو محرم کے پتہ چلانے کا طریقہ یہ ہے کہ بچہ اور اس کے رشتہ داروں میں سے اگر کسی کو عورت فرض کرلیا جائے تو آپس میں نکاح درست نہ ہو۔ ایسے رشتہ کو رشتہ محرمیت کہتے ہیں۔ چچا بھتیجی کا نکاح تو آپس میں درست نہیں ہے۔ لہٰذا چچا اپنی بھتیجی کا محرم ہے اور چچا بھتیجا کا بھی محرم ہے اس لیے اگر دونوں میں سے کسی ایک کو عورت فرض کرلیا جائے تو آپس میں نکاح درست نہ ہوگا۔ مسئلہ : اگر کسی بچہ کا والد وفات پا گیا اور بچہ کا مال بھی نہیں ہے اور اس کی والدہ ہے اور دادا ہے تو دونوں پر بقدر اپنے حصہ میراث کے بچے کا خرچہ واجب ہوگا، لہٰذا ماں کے ذمہ 189 ہوگا اور دادا کے ذمہ 193 ہوگا۔ کیونکہ دونوں محرم بھی ہیں اور بچے کی میراث ان دونوں کو اسی نسبت سے پہنچتی ہے۔ دو سال سے پہلے بھی باہمی مشورہ سے دودھ چھڑا سکتے ہیں : پھر فرمایا (فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْھُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْھِمَا) یعنی اگر دو سال سے پہلے ہی والدین بچہ کا دودھ چھڑانا چاہیں اور آپس میں رضا مندی اور مشورے سے اس کا فیصلہ کرلیں تو اس میں بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔ مشورے میں بچے کی مصلحت پیش نظر رکھی جائے، کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچہ کی والدہ کا دودھ خراب ہوجاتا ہے۔ وہ بچہ کے لیے مضر ہوتا ہے۔ کبھی بچہ دودھ پینا خود سے چھوڑ دیتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچہ ماں کے علاوہ نہ کسی اور عورت کا دودھ پینے کو تیار ہے نہ اوپر کا دودھ پینا گوارا کرتا ہے ایسی صورت میں ماں کا دودھ چھڑائیں گے تو وہ بھوکا رہے گا، دودھ چھڑاتے وقت بچہ کی ہمدردی اور مربیانہ شفقت پیش نظر رکھی جائے۔ اجرت پر دودھ پلوانے کے مسائل : پھر فرمایا (وَ اِنْ اَرَدْتُّمْ اَنْ تَسْتَرْضِعُوْٓا اَوْلَادَکُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَیْتُمْ بالْمَعْرُوْفِ ) جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم بچوں کی ماؤں کے علاوہ کسی دوسری عورت کا دودھ پلوانا چاہو تو اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ ماں زندہ ہے لیکن مناسب یہ سمجھتے ہیں کہ دودھ کسی اور سے پلوائیں۔ تو یہ بھی درست ہے۔ بچہ کی مصلحت پیش نظر ہوتے ہوئے اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اس میں ایک یہ صورت پیش آسکتی ہے کہ بچہ کی ماں کو اس کے باپ نے طلاق دے دی ہے اور عدت بھی گزر گئی ہے اور دودھ پلانے کا زمانہ ابھی ختم نہیں ہوا تو بچہ کی ماں اگر اجرت پر پلانا گوارا کرے تو باپ اس سے بچہ کو جدا نہ کرے اس کی والدہ ہی سے پلوائے، ہاں اگر وہ دوسری دودھ پلانے والیوں کے بہ نسبت زیادہ اجرت مانگتی ہو، یا ماں کے دودھ میں کچھ خرابی ہو تو اس کا باپ دوسری عورت سے دودھ پلوا دے تو یہ بھی جائز ہے۔ مسئلہ : جب بچہ ماں کے علاوہ کسی دوسری عورت سے دودھ پلوائے اور ماں یوں کہے کہ دودھ خواہ وہ پلائے لیکن رہے میرے ہی پاس تو اس کا یہ مطالبہ صحیح ہے۔ بچہ کے باپ کو یہ مطالبہ پورا کرنا لازم ہے۔ مسئلہ : جب کسی عورت کو دودھ پلانے پر مقرر کریں تو اس کی اجرت اچھی طرح سے طے کرلیں۔ ایسانہ کریں کہ اجرت طے کر کے اسے بالکل ہی نہ دیں یا جو اجرت طے ہوئی تھی اس سے تھوڑی دیں یا ٹال مٹول کریں۔ جو کچھ طے ہوا ہے قاعدہ کے موافق خوش اسلوبی سے دے دیں، (اِذَا سَلَّمْتُمْ مَّآ اٰتَیْتُمْ بالْمَعْرُوْفِ ) میں اسی کو بیان فرمایا ہے۔ مسئلہ : دودھ پلانے کے علاوہ اگر اس سے اور کوئی خدمت لینا چاہیں تو اسے بھی معاملہ میں طے کرلیں۔ مسئلہ : دودھ پلانے والی کو روٹی کپڑے پر ملازم رکھنا درست ہے۔ البتہ کھانا کپڑا کیسا ہوگا اس کی صاف صاف تصریح کر دے، دودھ پلانے والی کے علاوہ اور کسی ملازم کو روٹی کپڑے پر رکھنا جائز نہیں ہے۔ مذکورہ بالا احکام بیان کرنے کے بعدارشاد فرمایا : (وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ) اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو پوری طرح دیکھنے والا ہے۔ اس میں تنبیہ ہے کہ احکام شرعیہ کی پابندی کرو اور اللہ سے ڈرو، خلاف ورزی کرکے مواخذہ اور عذاب کے مستحق نہ بنو۔ اور یہ بھی سمجھ لو کہ تمہارا کوئی عمل اللہ تعالیٰ سے چھپا ہوا نہیں ہے، وہ سب کچھ جانتا ہے اور سب کچھ دیکھتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فائدہ نمبر 462 مسنگ 463 مولود لہ سے مراد باپ ہے کیونکہ بچہ اسی کے لیے پیدا ہوتا ہے۔ اور اسی کی طرف منسوب ہوتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بچے کی ماں کا خرچ از قسم خوراک و لباس باپ کے ذمہ ہے۔ اور معروف سے مراد یہ ہے کہ خرچ میں نہ اسراف ہو اور نہ تنگی۔ بلکہ مرد کی مالی حالت کے مناسب ہو۔ ای بلا اسراف وتقتیر (روح ص 146 ج 2، مدارک ج 1 ص 92) ای بالمتعارف فی عرف الشرع من غیر تفریط ولا افراط (قرطبی ص 163 ج 3) یدل علی ان الواجب من النفقة والکسوة ھو علی قدر حال الرجل فی اعسارہ ویسارہ (احکام القران للجصاص) لَا تُكَلَّفُ نَفْسٌ اِلَّا وُسْعَهَا۔ امام نسفی فرماتے ہیں کہ یہ جملہ معروف کی تفسیر ہے۔ اور مطلب یہ ہے کہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہ دی جائے نہ تو خاوند کو اس کی وسعت سے زیادہ خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے اور نہ ہی عورت کو تنگ دستی کی زندگی گذارنے پر۔ ای لا تکلف المراةللصبر علی التقتیر فی الجرة ولا یکلف الزوج ما ھو اسراف بل یراعی القصد (قرطبی ص 166 ج 3)464 بیٹے کی وجہ سے خاوند کی طرف سے عورت کو اور عورت کی طرف سے خاوند کو کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے مثلاً اگر ماں کسی بیماری یا جسمانی کمزوری کی وجہ سے دودھ نہ پلا سکتی ہو تو اسے مجبور نہ کیا جائے۔ یا اگر وہ دودھ پلانا چاہتی ہو تو بلا وجہ اس سے بچہ نہ چھینا جائے اور اس کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کی جائے اور ماں کی طرف سے تکلیف دینے کی صورت یہ ہے کہ وہ خاوند کو تنگ کرنے کے لیے بچہ کو دودھ نہ پلائے یا اس کی وسعت سے زیادہ اس پر اخراجات کا بوجھ ڈالے۔ وَعَلَي الْوَارِثِ مِثْلُ ذٰلِكَ ۚ۔ اگر بچے کا باپ مرجائے تو بچے کے ورثا پر وہ تمام حقوق ادا کرنے واجب ہوں گے جو باپ پر واجب تھے۔ مثلاً اس کی والدہ کی خوراک، اس کالباس اور اسے تکلیف نہ دینا وغیرہ علیہ مثل ما علی والد الطفل من الانفاق علی والدة الطفل والقیام بحقوقھا وعدم الاضرار بھا وھو قول الجمھور (ابن کثیر ص 284 ج 1) ۔ یہ اس صورت میں ہے جب بچے کا اپنا مال موجود نہ ہو۔ اگر اس کا اپنا مال ہو تو اس کے اور اس کی والدہ کے اخراجات اس کے مال میں سے ادا کئے جائیں گے۔ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَتَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا۔ مدت رضاعت (دو سال) کی تکمیل سے پہلے اگر خاوند بیوی بچے کی ضرورت اور مصلحت کو سامنے رکھ کر باہمی رضامندی اور مشورہ سے اس کا دودھ چھڑا دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔۔465 اٰتَیْتُمْ ۔ میں ایتاء سے مقررہ اجرت دینے کی ذمہ داری اور ضمانت اٹھانا مراد ہے اور معروف سے شرعاً اور مروةً اچھا اور مستحسن طریقہ مراد ہے۔ اور بعض دفعہ والدہ کی موجودگی میں بعض ناگزیر وجوہ کی بنا پر بچے کو کسی دوسری عورت کا یا دایہ کا دودھ پلانے کی ضرورت پیش آجاتی ہے تو اس کے متعلق ارشاد فرمایا کہ بوقت ضرورت ایسا کرنا جائز ہے بشرطیکہ دایہ کی مقررہ اجرت جو شرعاً اور عرفاً مناسب ہو۔ ٹال مٹول اور کمی بیشی کے بغیر اس کے حوالے کردی جائے۔ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ۔ اللہ سے ڈرو اور اس کی حدود کو مت توڑو اور یقین رکھو کہ وہ حاضر و ناظر ہے۔ اعمال کو دیکھ رہا ہے۔ اس لیے تمہیں تمہارے اعمال کے مطابق جزاء سزا ملے گی۔ یہاں احکام رضاع کا بیان تھا۔ آگے بیوہ کی عدت اور اس سے متعلق بعض دوسرے احکام کا بیان ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1۔ اور مائیں اپنی اولاد کو پورے دو سال دودھ پلائیں خواہ یہ مائیں مطلقہ ہوں یا نکاح میں ہوں یہ کامل دو سال کی مدت اس کے لئے ہے جو شیر خوارگی اور رضاعت کا پورا کرنا چاہے اور اس شیر خوارگی کی تکمیل مقصود ہو اور شرعا ً جس کا وہ بچہ ہے اس کے ذمہ ان مائوں کا مناسب دستور کے مطابق کھانا اور کپڑا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی شخص کو مکلف نہیں کیا جاتا اور کوئی حکم نہیں دیا جاتا مگر اس کا وسعت اور بساط کے موافق چونکہ عورتوں کو دودھ پلانا آسان ہے اور مردوں کی عورت کا خرچہ اٹھانا سہل ہے۔ اس لئے دونوں کو وسعت کے قابل ہر ایک کو حکم دیا گیا نہ کسی ماں کو اس کے بچہ کی وجہ سے نقصان پہنچایا جائے اور نہ کسی مولودہ یعنی باپ کو اس کے بچہ کی وجہ سے ضرر اور نقصان پہنچایا جائے اور اگر کسی بچہ کا باپ زندہ نہ ہو تو بچہ کا جو محرم وارث ہو اس کے ذمہ اسی کے مثل حکم ہے اور اگر چند وارث ہوں تو پھر ایک کے ذمہ اپنے اپنے ورثہ کی رقم کے موافق خرچ کی ذمہ داری ہے۔ یعنی بچہ کے مرنے کے بعد جو اس کے وارث بنتے ہوں ان پر بچہ کی پر وش کا حق ہے پھر اگر دونوں ماں باپ آپس کی رضا مندی اور آپس کے مشورے سے دو سال سے کم ہیں دودھ چھڑانا چاہیں تو دونوں پر ایسا کرنے میں کوئی گناہ نہیں اور اگر تم اپنی اولاد کو ماں کے علاوہ کسی اور انا سے دودھ پلوانا چاہو تو بھی تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تم ان کو ان کا وہ حق قاعدے اور دستور کے موافق ادا کردو اور ان کے حوالے کردو جو تم نے ان کو دینا کیا تھا یعنی جو اجرت ان سے طے ہوئی ہے وہ قاعدے کے موافق خواہ پہلے خواہ پہلے ان کے حوالے کردو اور اللہ تعالیٰ سے اس کے احکام کے بارے میں ڈرتے رہو اور اس بات کو اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔ ( تیسیر) چونکہ اوپر کی آیتوں میں عورتوں کی طلاق اور عدت وغیرہ کا ذکر تھا اسی کی مناسبت سے رضاعت کا ذکر بھی فرمایا کیونکہ عام طور سے طلاق کے قصے میں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ شیر خواہ بچوں کا کیا ہوگا ان کو ماں دودھ پلائے گی یا مرد کوئی انتظام کرے گا ۔ اسی قسم کے امور کے متعلق ایک مستقل ضابطہ ارشاد ہوتا ہے اور بچہ کی ماں چونکہ بچہ کی تربیت اور اس کی اصلاح وغیرہ کی اپنی مامتا اور کمال شفقت کے باعث زیادہ نگرانی کرسکتی ہے اس لئے اسکو مقدم فرمایا اور اس کو ترجیح دی اور اسکے استحقاق کو ظاہر فرمایا اور حکم دیا کہ مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلایا کریں ۔ یہ حکم استحبابی ہے بعض لوگوں نے اس حکم کو وجوبی قرار دیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ دیاستہ ً یہ حکم وجوبی ہو اور کوئی عورت بلا کسی عذر اور مجبوری کے دودھ پلانے سے انکار کرے تو آخرت میں اس سے باز پرس ہو ، لیکن قضاء اس کو مجبور نہیں کیا جائے گا اور قاضی اس کو دودھ پلانے پر مجبور نہیں کرے گا کہ وہ ضرور دودھ پلائے مگر ہاں خاص خاص صورتوں میں جبر کیا جائے گا جن کو ہم آگے عرض کریں گے۔ 1۔ دودھ پلانے کی حالت میں باپ کے ذمہ کھانے اور کپڑے کا ذکر فرمایا تا کہ یہ بات سمجھ میں آجائے کہ جس طرح عورت کو دودھ پلانا ضروری ہے اسی طرح اس شخص پر جس کے لئے بچہ جنا جاتا ہے یعنی باپ پر عورت کا کھانا کپڑا واجب ہے اور ظاہر ہے کہ عورت کا کھانا کپڑا دو صورتوں میں مرد پر واجب ہوتا ہے ایک جبکہ عورت نکاح میں ہو اور دوسرے جبکہ وہ عدت میں ہو اور انہی دو صورتوں میں ماں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر کوئی عذر نہ ہو تو وہی دودھ پلائے کیونکہ اگر وہ نہ بچہ کے باپ کے نکاح میں ہو اور نہ باپ کی عدت میں ہو پھر تو وہ ایک اجنبی عورت کے حکم میں ہوگی اور اگر وہ دودھ پلائے گی تو اس کو دودھ پلانے کی اجرت دی جائے گی اور بچہ کا باپ اس کو دودھ پلانے کی مزدوری دے گا نہ یہ کہ اس کے کھانے کپڑے کا ذمہ دار ہوگا اور جب ان دونوں مذکورہ حالتوں میں کہ عورت نکاح میں ہو یا عدت میں پہلے ہی سے نان و نفقہ واجب ہے پھر رضاعت کو نا ن و نفقہ کے ساتھ مقید فرمانا شاید اس غرض سے ہو کہ عورت کا نان و نفقہ تو اسکی خدمت اور پابندی کی وجہ سے مرد پر لازم ہوتا ہے اور جب وہ بچہ کو دودھ بھی پلائے گی تویقیناخدمت میں کوتاہی ہوگی جب کہ وہ نکاح میں ہو اور اگر عدت میں ہو تو پابندی کے ساتھ ایک شغل کا اضافہ ہوگا ۔ لہٰذا یہ شبہ ہوسکتا ہے کہ اب نان و نفقہ میں بھی کمی ہونی چاہئے کیونکہ دودھ پلانے کی وجہ سے عورت خدمت میں کوتاہی کر رہی ہے یا نان و نفقہ کے ساتھ دودھ پلانے کی اجرت بھی دینی چاہئے کیونکہ عدت کی حالت میں ایک ذمہ داری بڑھا دی گئی ہے۔ اس مصلحت سے فرمایا کہ نان و نفقہ کا وجوب بدستور رہے گا منکوحہ کے کھانے کپڑے میں کمی نہیں ہوگی اور معتدہ جب تک عدت میں ہے اس کو نان و نفقہ کے علاوہ کوئی اجرت لینے کا حق نہ ہوگا کیونکہ ان دونوں حالتوں میں عورتوں پر بھی دیانتا ً دودھ پلانا واجب ہے۔ 2۔ پورے دو سال کو ارادے کے ساتھ مقید فرمایا تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ کوئی اس مدت کی تکمیل نہ کرنی چاہے تو پہلے بھی چھڑا سکتا ہے جیسا کہ آگے آجائے گا ۔ باقی دو سال سے زیادتی تو وہ یہاں مسکوت عنہ ہے ، کیونکہ یہاں اس مدت کا ذکر کرنا مقصود ہے۔ جس مدت تک ماں کو دودھ پلانا اور باپ کو دودھ پلوائی دینے کا تعلق ہے ۔ کھانے کپڑے کے ساتھ بالمعروف فرمانے کا مطلب یہ ہے کہ دودھ پلانے کے زمانے میں جس قسم کے کھانے کپڑوں کا دستور ہو یا جو حاکم اپنی رائے سے دونوں کی حالت دیکھ کر مقرر کر دے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی طاقت و وسعت سے زیادہ بار نہیں ڈالتا ۔ اس کے جس قدر احکام ہیں خواہ وہ عورت کے لئے ہوں یا مرد کے لئے ہوں یا جوان کے لئے ہوں یا بوڑھے کے لئے بیمار کے لئے ہوں یا تندرست کے لئے ، غربت کے لئے ہوں یا مالدار کے لئے ہر شخص کے حسب حال اور اس کی حالت کے مناسب ہیں وہ کسی شخص کو ایسا حکم نہیں دیتا جو اس کی بساط اور طاقت سے زیادہ ہو ، ہم نے تیسیر میں اس مقام کی مناسبت سے تفسیر کردی ہے ورنہ آیت کا مفہوم عام ہے۔ 3۔ اگر عورت کی عدت پور ی ہوچکی ہو اور نکاح کا کوئی تعلق باقی نہ رہا ہو تب عورت کو یہ حق ہے کہ وہ مرد سے دودھ پلانے کی اجرت طلب کرے خواہ انکار کر دے اس پر قضاء ً کوئی جبر نہیں کیا جائے گا البتہ اگر بچہ کسی او عورت کے دودھ کو منہ ہی نہ لگائے یا کوئی انا ہی نہ ملے اور بازار کا دودھ بچہ کو مضر ہوتا ہو تو بچہ کی ماں کو دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا۔ 4۔ اسی طرح اگر عورت دودھ پلانے پر رضا مند ہو اور اجرت بھی مناسب طلب کرتی ہو ، یعنی اتنی ہی اجرت جو عام سے انائیں لیتی ہیں اور عورت کے دودھ میں کوئی خرابی بھی نہ ہو تو اس کا حق فائق ہوگا اور مرد کو یہ حق نہ ہوگا کہ وہ انا کو ترجیح دے اور ماں کو چھوڑ کر انا سے دودھ پلوائے۔ 5۔ ہاں اگر عورت کے دودھ میں خرابی ہو اور بچے کو نقصان پہنچتا ہو تو بیشک باپ کو حق ہوگا کہ وہ بجائے ماں کے کسی انا سے دودھ پلوائے اور ماں کو نہ پلانے دے اسی طرح اگر ماں انا سے زیادہ اجرت مانگتی ہو تو باپ کو اس زیادتی کے قبول کرنے پر مجبور نہ کیا جائے گا اور اس کو یہ حق ہوگا کہ وہ انا سے دودھ پلوائے اور ماں کو زیادہ اجرت نہ دے اور ایسی حالت میں جب باپ زیادہ اجرت مانگنے کی وجہ سے بچے کو ماں کی بچائے انا سے دودھ پلوائے اور ماں یہ مطالبہ کرے کہ بچے کو میرے پاس رکھا جائے تو انا کو اس کے پاس رکھ کر دودھ پلوانا ہوگا ۔ غرض لا تضاروالدۃ بولدھا ولا مولودلہ بولدہ کا مفہو م اس قدر عام ہے کہ اس میں ہر ایک کو ضرر سے بچانے کی رعایت رکھی گئی ہے اور ہر جہت سے خیال رکھا گیا ہے۔ مدعا یہ ہے کہ بچے کی صحیح پرورش ہو ۔ اس کو اچھا دودھ دیا جائے اور باپ کو یا ماں کو کسی طرح ضرر نہ پہنچے اور نہ کسی کا حق تلف ہو ، ہم نے چند صورتیں عرض کردی ہیں ۔ مزید تفصیلات کتب فقہ میں مذکور ہیں۔ 6۔ اگر بچہ کا باپ مرجائے اور بچہ مالدار ہو تو اس کی پرورش اس کے مال میں سے کی جائے گی ۔ اور اس کی پرورش کے اخراجات اس کے مال میں سے ادا کئے جائیں گے لیکن باپ کی عدم موجودگی میں بچہ کا کچھ مال بھی نہ ہو تو پھر اس کے وارث پر ذمہ داری عائد ہوگی اور اس وارث کو مثل باپ کے سمجھا جائے گا ۔ جیسا کہ ہم نے تیسیر میں تھوڑی سی تصریح کی ہے۔ 7۔ وارث سے مراد یہ ہے کہ بچہ کے مرنے کے بعد جو اس کے شرعاً وارث ہوتے ہیں مگر وارث کے ساتھ محرم کے شرط ہے ۔ محرم کا مطلب یہ ہے کہ اس بچہ میں اور اس وارث میں ایسا رشتہ ہو کہ اگر دونوں میں سے ایک کو مرد اور دوسرے کو عورت فرض کریں تو دونوں کا آپس میں نکاح حرام ہو ، مثلاً بھائی یا چچا دادا یا بہن یا ماں غر ض اس کی ورثہ بھی پہنچتا ہو اور محرم بھی ہو خواہ ذی رحم ہو یا نہ ہو اور خواہ وہ وارث مرد ہو یا عورت ہو۔ بہر حال بچہ کی پرورش کا حق ایسے وارث مذکور کو برداشت کرنا ہوگا۔ 8۔ اور اگر چند وارث ہوں تو سب پر حصہ رسدی خرچہ پڑے گا ۔ یعنی جیسا ورثہ ویسا خرچہ ، فرض کرو اگر بچہ مال دار مرتا تو ایک وارث اس کے مال میں سے ایک ثلث کا حقدار ہوتا ، یا ایک چوتھائی کا حقدار ہوتا تو بچہ کی پرورش کا خرچہ بھی اسی نسبت سے ان پر عائد ہوگا ۔ فرض کرو ایک بچہ کا ماں ہے اور اس کا دادا بھی ہے دونوں اس بچہ کے وارث بھی ہیں اور محرم بھی ہیں ۔ ماں ایک ثلث ورثہ کی اور دادا دو ثلث ورثہ کا حقدار ہے ، لہٰذا پرورش کا خرچہ بھی ماں پر ایک ثلث اور دادا دو ثلث ڈالا جائے گا ۔ 9۔ اگر ماں باپ چاہیں تو باہمی مشورے اور رضا مندی سے دو سال سے کم میں بھی دودھ چھڑا سکتے ہیں کمی کی گنجائش ہے البتہ زیادتی میں دو سال یا ڈھائی سال کی تجدید ہے علی اختلاف القولین معینہ مدت سے آگے بڑھنا حرام ہے۔ 01۔ اگر کسی مصلحت سے تم اپنی اولاد کو انا ہی سے دودھ پلوانا چاہو تو پلوا سکتے ہو، جبکہ جو کچھ تم نے اس کو دنیا کیا ہو وہ اس کو دستور کے مطابق دے دو اور مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ماں سے جو حق ٹھہرا تھا اور جو کچھ اس کو دنیا کیا تھا وہ قاعدے کے موافق بچہ کی ماں کو ادا کردو یہ نہ کرو کہ اس کا حق اور اس کی اجرت تو ادا نہ کرو اور بچہ انا کو دے دو ، یہ شرط و جو بی نہیں ہے کہ بدون اس کے دودھ پلوانا جائز نہ ہو بلکہ بہتر یہ ہے کہ اور معاملہ کی صفائی کا تقاضا یہ ہے کہ جو کسی سے دنیا کیا ہو وہ دے دو ۔ خلاصہ یہ ہے کہ اگر ماں کا کچھ حق ہو تو اس کو معروف کے ساتھ ادا کردو ۔ اور انا سے کچھ ٹھہرایا ہو تو وہ اس کو معروف کے ساتھ اداکر دو اور خوش معاملگی کے ساتھ انا کی اجرت انا کو دے دو خواہ پہلے یا پیچھے جو اس سے طے کیا ہو ۔ 11۔ بعض حضرات نے بالمعروف کو اتیتم سے متعلق کیا ہے ۔ اب مطلب یہ ہوگا کہ جو انا کو دستور کے مطابق دینا کیا تھا ۔ یعنی معروف سے مراد ہے کہ معاملہ صاف ہونا چاہئے ۔ وہ کھانے اور کپڑے پر تمہارے بچہ کو دودھ پلائے گی یا نقد لے گی یا دونوں اور نقد لے گی تو کیا لے گی ۔ کھانا لے گی تو کیسا لے گی ۔ غرض یہ سب باتیں واضح طور پرلے ہونی چاہئیں ۔ ( واللہ اعلم الصواب) حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی اگر مرد اور عورت میں طلاق ہوئی اور لڑکا رہا دودھ پیتا تو ماں دو برس بند رہے اس کے دودھ پلانے کو اور باپ اس کا خرچ اٹھا دے اور اگر باپ مرگیا تو لڑکے کے وارث اس کا خرچ اٹھاویں اور جو دو برس سے کم میں چھڑا دیں اپنی خوشی سے تو بھی روا ہے اور باپ کسی اور سے پلوا لے ماں کو بند نہ رکھے تو بھی روا ہے لیکن اس کے بدلے میں ماں کا کچھ حق نہ کاٹ رکھے۔ (موضح القرآن) آیت کی تفسیر میں علمائے مفسرین کے بہت سے اقوال ہیں کسی نے آیت کو صرف مطلقہ عورتوں کے ساتھ مخصوص رکھا ہے کسی نے منکوحہ اور معتدہ وغیرہ کو عام رکھا ہے۔ لا تضاد کا ترجمہ کسی نے بنا پر فاعل کیا ہے اور کسی نے بنا بر مفعول کیا ہے۔ اسی طرح و علی الوارث مثل ذالک میں بھی کئی قول ہی۔ وتشاور کا بعض نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ اگر دو سال سے قبل دودھ چھڑانے پر میاں بیوی رضا مند ہوجائیں تو اطباء سے مشورہ کرلیں تا کہ بچے کو ضرر نہ ہو۔ (تسہیل)