Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
كَلَّفَ |
يُكَلِّفُ |
كَلِّفْ |
مُكَلِّف |
مُكَلَّف |
تَكْلِيْف |
اَلْکَلْفُ: (س) کسی چیز پر شیفتہ ہونا۔محاورہ ہے کَلِفَ فُلَانٌ بِکَذَا:فلاں اس پر شیفتہ ہے اَکْلَفْتُہٗ بِہ:میں نے اسے شیفتہ کردیا۔ اَلْکَلَفُ: (ایضاً) ٖچہرہ پر کے سیاہ دھبے،چہرہ کی چھائیاں گویا اس پر کلفت کا اثر ظاہر ہے۔ اَلتَّکَلُّفُ:کوئی کام کرتے وقت شیفتگی ظاہر کرنا باوجود یہ کہ اس کے کرنے میں مشقت پیش آرہی ہو اس لئے عرف میں کلفت مشقت کو کہتے ہیں اور تَکَلُّفٌ اس کام کے کرنے کو جو مشقت تصنع یا اوپرے جی سے دکھلاوے کے لئے کیا جائے اس لئے تکلیف دو قسم پر ہے محمود اور مذموم۔اگر کسی کام کو اس لئے محنت سے سرانجام دے کہ وہ کام اس پر آسان اور سہل ہوجائے اور اسے کام کے ساتھ شیفتگی اور محبت ہوجائے تو ایسا تکلف محمود ہے چنانچہ اسی معنی میں عبادات کا پابند بنانے میں تکلیف کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اور اگر وہ تکلیف محض ریاکاری کے لئے ہو تو مذموم ہے۔چنانچہ آیت: (قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَکَلِّفِیۡنَ ) (۳۸۔۸۶) (اور اے پیغمبر) کہہ دو کہ میں تم سے اس کا صلہ نہیںمانگتا اورنہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں،میں تکلیف کے یہی معنی مراد ہیں اور حدیث ہے (1) (۹۹) (اَنَا وَاَتْقِیَائُ اُمَّتِیْ بُرَآئُ مِنَ التَّکَلُّفِ) کہ میں اور میری امت کے پرہیزگار آدمی تکلیف سے بری ہیں۔اور آیت: (لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا) (۲۔۲۸۶) خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔کے معنی یہ ہیں کہ جن احکام کو یہ مشقت سمجھتے ہیں وہ مآل کے لحاظ سے ان کے لئے وسعت کا باعث ہیںجیسے فرمایا: (وَ مَا جَعَلَ عَلَیۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ مِنۡ حَرَجٍ ؕ مِلَّۃَ اَبِیۡکُمۡ اِبۡرٰہِیۡمَ) (۲۲۔۷۸) اور تم پر دین کی کسی بات میں تنگی نہیں کی اور تمہارے لئے تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کا دین پسند کیا۔اور نیز فرمایا: (وَ عَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ) (۲۔۲۱۶) مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو۔
Surah:2Verse:233 |
تکلیف دیا جائے
is burdened
|
|
Surah:2Verse:286 |
تکلیف دیتا ہے
burden
|
|
Surah:4Verse:84 |
تم مکلف بنائے گئے
are you responsible
|
|
Surah:6Verse:152 |
ہم تکلیف دیتے
We burden
|
|
Surah:7Verse:42 |
ہم تکلیف دیتے
We burden
|
|
Surah:23Verse:62 |
ہم تکلیف دیتے
We burden
|
|
Surah:65Verse:7 |
تکلیف دیتا
burden
|