TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Aal e Imran - سورة آل عمران | Verse 176 Translations

Every available translation of Surat Aal e Imran, verse 176, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ لَا یَحۡزُنۡکَ الَّذِیۡنَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡکُفۡرِ ۚ اِنَّہُمۡ لَنۡ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیۡئًا ؕ یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَلَّا یَجۡعَلَ لَہُمۡ حَظًّا فِی الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۷۶﴾
And do not be grieved, [O Muhammad], by those who hasten into disbelief. Indeed, they will never harm Allah at all. Allah intends that He should give them no share in the Hereafter, and for them is a great punishment.
کُفر میں آگے بڑھنے والے لوگ تجھے غمناک نہ کریں ، یقین مانو کہ یہ اللہ تعالٰی کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ، اللہ تعالٰی کا ارادہ ہے کہ ان کے لئے آخرت کا کوئی حصّہ عطا نہ کرے ، اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَلَا
اور نہ
یَحۡزُنۡکَ
غمگین کریں آپ کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یُسَارِعُوۡنَ
جلدی کرتے ہیں
فِی الۡکُفۡرِ
کفر میں
اِنَّہُمۡ
بیشک وہ
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّضُرُّوا
وہ نقصان دے سکتے
اللّٰہَ
اللہ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَلَّا
کہ نہ
یَجۡعَلَ
وہ رکھے
لَہُمۡ
ان کے لیے
حَظًّا
کوئی حصہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
وَ لَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَلَا
اور نہ
یَحۡزُنۡکَ
غم پہنچائیں آپ کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یُسَارِعُوۡنَ
جلدی کرتے ہیں
فِی الۡکُفۡرِ
کفر میں
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّضُرُّوا
نقصان پہنچا سکتے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
شَیۡئًا
کچھ بھی
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَلَّا
یہ کہ نہ
یَجۡعَلَ
وہ رکھے
لَہُمۡ
ان کے لیے
حَظًّا
کوئی حصہ
فِی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت میں
وَ لَہُمۡ
اور اُن کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بڑا
Translated by

Juna Garhi

Info

And do not be grieved, [O Muhammad], by those who hasten into disbelief. Indeed, they will never harm Allah at all. Allah intends that He should give them no share in the Hereafter, and for them is a great punishment.

کُفر میں آگے بڑھنے والے لوگ تجھے غمناک نہ کریں ، یقین مانو کہ یہ اللہ تعالٰی کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ، اللہ تعالٰی کا ارادہ ہے کہ ان کے لئے آخرت کا کوئی حصّہ عطا نہ کرے ، اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

(اے نبی) ! جو لوگ کفر میں دوڑ دھوپ کر رہے ہیں یہ تمہیں غمزدہ نہ بنادیں، یہ اللہ (کے دین) کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے۔ اللہ تو صرف یہ چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہ رہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوروہ آپ کوغم نہ پہنچائیں جوکفرمیں جلدی کرتے ہیں، بلاشبہ وہ اللہ تعالیٰ کوہرگزکوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے اللہ تعالیٰ چاہتاہے کہ آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہ رکھے،اُن کے لئے بڑاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Those who hasten towards disbelief should not make you grieve. They cannot harm Allah at all. Allah intends not to spare for them any share in the Here-after. And for them there is a mighty punishment.

اور غم میں نہ ڈالیں تجھ کو وہ لوگ جو دوڑتے ہیں کفر کی طرف وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو فائدہ نہ دے آخرت میں اور ان کے لئے عذاب ہے بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) یہ لوگ آپ کے لیے باعث غم نہ بنیں جو کفر کے معاملے میں اس قدر بھاگ دوڑ کر رہے ہیں وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اللہ چاہتا ہے کہ ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لیے تو بڑا عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Let not those who run towards disbelief grieve you; they shall not hurt Allah in the least. Allah will not provide for them any share in the Next Life. A mighty punishment awaits them.

﴿اے پیغمبر ﴾ جو لوگ آج کفر کی راہ میں بڑی دوڑ دھوپ کر رہے ہیں ان کی سرگرمیاں تمہیں آزردہ نہ کریں ، یہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے ۔ اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے ، اور بالآخر ان کو سخت سزا ملنے والی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور ( اے پیغمبر ) جو لوگ کفر میں ایک دوسرے سے بڑھ کر تیزی دکھا رہے ہیں ، وہ تمہیں صدمے میں نہ ڈالیں ، یقین رکھو وہ اللہ کا ذرا بھی نقصان نہیں کرسکتے ، اللہ یہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کوئی حصہ نہ رکھے ، اور ان کے لیے زبردست عذاب ( تیار ) ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور اے پیمبر جو لوگ دوڑ کر کفر کی مدد کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو رنجیدہ مت ہو رہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ یہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کو بڑا عذاب ہوگا 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں (زیادتی کرنے میں) ان کی وجہ سے آپ غمگین نہ ہوں یقینا وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ چاہتے ہیں کہ ان کو آخرت میں کوئی حصہ نہ دیں اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور آپ کے لئے وہ لوگ رنج و غم کا سبب نہ بن جائیں جو کفر میں دوڑتے پھرتے ہیں۔ بلا شبہ یہ اللہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ اللہ کی مرضی ہی یہ ہے کہ وہ آخرت میں ان لوگوں کے لئے ذرا بھی حصہ نہ رکھے اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں ان (کی وجہ) سے غمگین نہ ہونا۔ یہ خدا کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے خدا چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کو کچھ حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب تیار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And let not those grieve thee who hasten toward infidelity; verily they shall not harm Allah at all. Allah desireth not to provide for them a portion in the Hereafter; and theirs shall be a torment mighty.

اور آپ کے لیے یہ لوگ جو جلدی سے کفر میں جاپڑتے ہیں باعث غم نہ بنیں ۔ یقیناً یہ لوگ اللہ کو ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اللہ کی یہی مشیت ہے کہ ان کے لیے آخرت میں ذرا بھی حصہ نہ رکھے ۔ اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور یہ لوگ تمہارے لئے باعثِ غم نہ بنیں جو کفر کی راہ میں سبقت کررہے ہیں ۔ یہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے ۔ اللہ چاہتا ہے کہ ان کیلئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور جو لوگ کفر اختیار کرنے میں جلد بازی کرتے ہیں وہ آپ ( ﷺ ) کیلئے باعث غم نہ بنیں یقینا یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو ذرہ برابر بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اللہ ( تعالیٰ ) چاہتے ہیں کہ آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہ ہو اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جو لوگ آج کفر کی راہ میں بڑی دوڑ دھوپ کر رہے ہیں ان کی سرگرمیاں تمہیں رنجیدہ نہ کریں، یہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے۔ اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور آپ کو (اے پیغمبر ! ) غم میں نہ ڈالنے پائیں وہ لوگ جو دوڑ دوڑ کر جا (گرتے) ہیں کفر میں، یہ لوگ قطعا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے، اللہ چاہتا ہے کہ ایسے (بدبختوں) کے لئے کوئی حصہ نہ رکھے آخرت میں، اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

Info

( اے نبی ) جولوگ کفرمیں دوڑ دھوپ کررہے ہیں تمہیں غمزدہ نہ کریں ، یہ اللہ کاکچھ نہیں بگاڑسکتے اللہ یہ چاہتا ہے کہ ایسے لوگوں کا آخرت میں کچھ حصہ نہ رہے اور ان کے لئے بہت بڑاعذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور اے محبوب! تم ان کا کچھ غم نہ کرو جو کفر پر دوڑتے ہیں ( ف۳٤۷ ) وہ اللہ کا کچھ بگاڑیں گے اور اللہ چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے ( ف۳٤۸ ) اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

۔ ( اے غمگسارِ عالم! ) جو لوگ کفر ( کی مدد کرنے ) میں بہت تیزی کرتے ہیں وہ آپ کو غمزدہ نہ کریں ، وہ اللہ ( کے دین ) کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور اللہ چاہتا ہے کہ ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اے رسول ) وہ لوگ جو کفر کی راہ میں بڑی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں وہ تمہیں غمزدہ نہ کریں یہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ۔ اللہ کا ارادہ ہے کہ آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہ رکھے ۔ اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Let not those grieve thee who rush headlong into Unbelief: Not the least harm will they do to Allah: Allah's plan is that He will give them no portion in the Hereafter, but a severe punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

(Muhammad), do not be grieved because of some people's haste to disbelieve. They can do no harm to God. God has decided not to give them any share in the life hereafter. There will be a great torment for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And let not those grieve you who rush with haste to disbelieve; verily, not the least harm will they do to Allah. It is Allah's will to give them no portion in the Hereafter. For them there is a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And let not those grieve you who fall into unbelief hastily; surely they can do no harm to Allah at all; Allah intends that He should not give them any portion in the hereafter, and they shall have a grievous chastisement.

Translated by

William Pickthall

Info

Let not their conduct grieve thee, who run easily to disbelief, for lo! they injure Allah not at all. It is Allah's Will to assign them no portion in the Hereafter, and theirs will be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और वे लोग तुम्हारे लिए ग़म का सबब न बनें जो इनकार करने में आगे बढ़ रहे हैं, वे अल्लाह को हरगिज़ कोई नुक़सान नहीं पहुँचा सकेंगे, अल्लाह चाहता है कि उनके लिए आख़िरत में कोई हिस्सा न रखे, और उनके लिए बड़ा अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور آپ کے لئے وہ موجب غم نہ ہونے چاہئیں جو جلدی سے کفر میں جاپڑتے ہیں۔ یقینا وہ لوگ اللہ کو ذرہ برابر بھی ضرر نہیں پہنچاسکتے اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہے کہ آخرت میں ان کو اصلا بہرہ نہ دے اور ان لوگوں کو سزائے عظیم ہوگی۔ (176)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

کفر میں آگے بڑھنے والے لوگ آپ کو پریشان نہ کریں یہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہ رہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

(اے پیغمبر) جو لوگ آج کفر کی راہ میں بڑی دوڑ دھوپ کررہے ہیں ان کی سرگرمیاں تمہیں آزردہ نہ کریں ‘ یہ اللہ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکیں گے ۔ اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے ‘ اور بالآخر ان کو سخت سزا ملنے والی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور آپ کو وہ لوگ رنجیدہ نہ کریں جو تیزی کے ساتھ کفر میں جا پڑتے ہیں بیشک وہ لوگ اللہ کو کچھ بھی ضرر نہ دے سکیں گے، اللہ چاہتا ہے کہ ان کو آخرت میں کچھ بھی حصہ نہ دے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور غم میں نہ ڈالیں تجھ کو وہ لوگ جو دوڑتے ہیں کفر کی طرف وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو فائدہ نہ دے آخرت میں اور ان کے لئے عذاب ہے بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور اے پیغمبر آپ کو وہ لوگ جو دوڑ دوڑ کر کفر میں جا گرتے ہیں آزر وہ خاطر نہ کریں یہ جلد باز لوگ اللہ تعالیٰ کو ہرگز کچھ بھی نقصان نہیں پہونچا سکتے اللہ چاہتا ہے کہ آخرت کے ثواب میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کو بڑا سخت عذاب ہونا ہے۔

Related Verses

112
Surat ul Maeeda
5:41
یٰۤاَیُّہَا الرَّسُوۡلُ لَا یَحۡزُنۡکَ الَّذِیۡنَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الۡکُفۡرِ مِنَ الَّذِیۡنَ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ لَمۡ تُؤۡمِنۡ قُلُوۡبُہُمۡ ۚ ۛ وَ مِنَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا ۚ ۛ سَمّٰعُوۡنَ لِلۡکَذِبِ سَمّٰعُوۡنَ لِقَوۡمٍ اٰخَرِیۡنَ ۙ لَمۡ یَاۡتُوۡکَ ؕ یُحَرِّفُوۡنَ الۡکَلِمَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوَاضِعِہٖ ۚ یَقُوۡلُوۡنَ اِنۡ اُوۡتِیۡتُمۡ ہٰذَا فَخُذُوۡہُ وَ اِنۡ لَّمۡ تُؤۡتَوۡہُ فَاحۡذَرُوۡا ؕ وَ مَنۡ یُّرِدِ اللّٰہُ فِتۡنَتَہٗ فَلَنۡ تَمۡلِکَ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ لَمۡ یُرِدِ اللّٰہُ اَنۡ یُّطَہِّرَ قُلُوۡبَہُمۡ ؕ لَہُمۡ فِی الدُّنۡیَا خِزۡیٌ ۚ ۖ وَّ لَہُمۡ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
O Messenger, let them not grieve you who hasten into disbelief of those who say, "We believe" with their mouths, but their hearts believe not, and from among the Jews. [They are] avid listeners to falsehood, listening to another people who have not come to you. They distort words beyond their [proper] usages, saying "If you are given this, take it; but if you are not given it, then beware." But he for whom Allah intends fitnah - never will you possess [power to do] for him a thing against Allah . Those are the ones for whom Allah does not intend to purify their hearts. For them in this world is disgrace, and for them in the Hereafter is a great punishment.
اے رسول! آپ ان لوگوں کے پیچھے نہ کڑھئے جو کفر میں سبقت کر رہے ہیں خواہ وہ ان ( منافقوں ) میں سے ہوں جو زبانی تو ایمان کا دعوی کرتے ہیں لیکن حقیقتاً ان کے دل با ایمان نہیں اور یہودیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو غلط باتیں سننے کے عادی ہیں اور ان لوگوں کے جاسوس ہیں جو اب تک آپ کے پاس نہیں آئے وہ کلمات کے اصلی موقعہ کو چھوڑ کر انہیں متغیر کر دیا کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اگر تم یہی حکم دیئے جاؤ تو قبول کر لینا اور اگر یہ حکم نہ دیئے جاؤ تو الگ تھلگ رہنا اور جس کا خراب کرنا اللہ کو منظور ہو تو آپ اس کے لئے خدائی ہدایت میں سے کسی چیز کے مختار نہیں ۔ اللہ تعالٰی کا ارادہ ان کے دلوں کو پاک کرنے کا نہیں ان کے لئے دنیا میں بھی بڑی ذلت اور رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کے لئے بڑی سخت سزا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:152
وَ لَقَدۡ صَدَقَکُمُ اللّٰہُ وَعۡدَہٗۤ اِذۡ تَحُسُّوۡنَہُمۡ بِاِذۡنِہٖ ۚ حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَ تَنَازَعۡتُمۡ فِی الۡاَمۡرِ وَ عَصَیۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَرٰىکُمۡ مَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الدُّنۡیَا وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ۚ ثُمَّ صَرَفَکُمۡ عَنۡہُمۡ لِیَبۡتَلِیَکُمۡ ۚ وَ لَقَدۡ عَفَا عَنۡکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۵۲﴾
And Allah had certainly fulfilled His promise to you when you were killing the enemy by His permission until [the time] when you lost courage and fell to disputing about the order [given by the Prophet] and disobeyed after He had shown you that which you love. Among you are some who desire this world, and among you are some who desire the Hereafter. Then he turned you back from them [defeated] that He might test you. And He has already forgiven you, and Allah is the possessor of bounty for the believers.
اللہ تعالٰی نے تم سے اپنا وعدہ سچّا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمّتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی ، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی ، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض کا ارادہ آخرت کا تھا تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزِش سے درگُزر فرمادیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔
Surat un Nissa
4:134
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ ثَوَابَ الدُّنۡیَا فَعِنۡدَ اللّٰہِ ثَوَابُ الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ سَمِیۡعًۢا بَصِیۡرًا ﴿۱۳۴﴾٪  16
Whoever desires the reward of this world - then with Allah is the reward of this world and the Hereafter. And ever is Allah Hearing and Seeing.
جو شخص دنیا کا ثواب چاہتا ہے تو ( یاد رکھو کہ ) اللہ تعالٰی کے پاس تو دنیا اور آخرت ( دونوں ) کا ثواب موجود ہے اور اللہ تعالٰی بہت سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے ۔
Surat ul Anfaal
8:67
مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗۤ اَسۡرٰی حَتّٰی یُثۡخِنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ تُرِیۡدُوۡنَ عَرَضَ الدُّنۡیَا ٭ۖ وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ؕ وَ اللّٰہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۶۷﴾
It is not for a prophet to have captives [of war] until he inflicts a massacre [upon Allah 's enemies] in the land. Some Muslims desire the commodities of this world, but Allah desires [for you] the Hereafter. And Allah is Exalted in Might and Wise.
نبی کے ہاتھ میں قیدی نہیں چاہییں جب تک کہ ملک میں اچھی خون ریزی کی جنگ نہ ہو جائے ۔ تم تو دنیا کے مال چاہتے ہو اور اللہ کا ارادہ آخرت کا ہے اور اللہ زور آور باحکمت ہے ۔
Surat ut Tauba
9:74
یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَ لَقَدۡ قَالُوۡا کَلِمَۃَ الۡکُفۡرِ وَ کَفَرُوۡا بَعۡدَ اِسۡلَامِہِمۡ وَ ہَمُّوۡا بِمَا لَمۡ یَنَالُوۡا ۚ وَ مَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ اَغۡنٰہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ فَاِنۡ یَّتُوۡبُوۡا یَکُ خَیۡرًا لَّہُمۡ ۚ وَ اِنۡ یَّتَوَلَّوۡا یُعَذِّبۡہُمُ اللّٰہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ مَا لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۷۴﴾
They swear by Allah that they did not say [anything against the Prophet] while they had said the word of disbelief and disbelieved after their [pretense of] Islam and planned that which they were not to attain. And they were not resentful except [for the fact] that Allah and His Messenger had enriched them of His bounty. So if they repent, it is better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a painful punishment in this world and the Hereafter. And there will not be for them on earth any protector or helper.
یہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ انہوں نے نہیں کہا ، حالانکہ یقیناً کفر کا کلمہ ان کی زبان سے نکل چکا ہے اور یہ اپنے اسلام کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس کام کا قصد بھی کیا جو پورا نہ کر سکے یہ صرف اسی بات کا انتقام لے رہے ہیں کہ انہیں اللہ نے اپنے فضل سے اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دولتمند کر دیا اگر یہ بھی توبہ کرلیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اگر منہ موڑے رہیں تو اللہ تعالٰی انہیں دنیا و آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور زمین بھر میں ان کا کوئی حمایتی اور مددگار نہ کھڑا ہوگا ۔
Surat un Nahal
16:107
ذٰلِکَ بِاَنَّہُمُ اسۡتَحَبُّوا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا عَلَی الۡاٰخِرَۃِ ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾
That is because they preferred the worldly life over the Hereafter and that Allah does not guide the disbelieving people.
یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیادہ محبوب رکھا یقیناً اللہ تعالٰی کافر لوگوں کو راہ راست نہیں دکھاتا ۔
Surat ul Qasass
28:83
تِلۡکَ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ نَجۡعَلُہَا لِلَّذِیۡنَ لَا یُرِیۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فَسَادًا ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۸۳﴾
That home of the Hereafter We assign to those who do not desire exaltedness upon the earth or corruption. And the [best] outcome is for the righteous.
آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لئے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں پرہیزگاروں کے لئے نہایت ہی عمدہ انجام ہے ۔
Surat us Shooraa
42:20
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَۃِ نَزِدۡ لَہٗ فِیۡ حَرۡثِہٖ ۚ وَ مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا وَ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ نَّصِیۡبٍ ﴿۲۰﴾
Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share.
جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو دنیا کی کھیتی کی طلب رکھتا ہو ہم اسے اس میں سے ہی کچھ دے دیں گے ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔
Surat ul Baqara
2:4
وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ؕ﴿۴﴾
And who believe in what has been revealed to you, [O Muhammad], and what was revealed before you, and of the Hereafter they are certain [in faith].
اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔