Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
اِسْتَبْدَلَ |
يَسْتَبْدِلُ |
اِسْتَبْدِلْ |
مُسْتَبْدِل |
مُسْتَبْدَل |
اِسْتِبْدَال |
اَلْاِبْدَالُ وَالتَّبْدِیْلُ وَالتَبَدُّلُ وَالْاِسْتِبْدَالُ کے معنی ایک چیز کو دوسری کی جگہ رکھنا کے ہیں یہ عوض سے عام ہے کیونکہ عوض میں پہلی چیز کے بدلہ میں دوسری چیز لینا شرط ہوتا ہے لیکن تبدیل مطلق تغیر کو کہتے ہیں۔ خواہ اس کی جگہ پر دوسری چیز نہ لائے قرآن پاک میں ہے: (فَبَدَّلَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلًا غَیۡرَ الَّذِیۡ قِیۡلَ لَہُمۡ) (۲:۵۹) تو جو ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کو جس کا ان کو حکم دیا گیا تھا بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا۔ (وَ لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا) (۲۴:۵۵) اور خوف کے بعد ان کو امن بخشے گا۔ اور آیت: (فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ) (۲۵:۷۰) کے معنی بعض نے یہ کیے ہیں کہ وہ ایسے نیک کام کریں جو ان کی سابقہ برائیوں کو مٹادیں اور بعض نے یہ معنی کیے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف فرما دے گا اور ان کے نیک عملوں کا انہیں ثواب عطا کرے گا۔ (فَمَنۡۢ بَدَّلَہٗ بَعۡدَ مَا سَمِعَہٗ ) (۲:۱۸۱) تو جو شخص وصیت کو سننے کے بعد بدل ڈالے۔ (وَ اِذَا بَدَّلۡنَاۤ اٰیَۃً مَّکَانَ اٰیَۃٍ ) (۱۶:۱۰۱) جب ہم کوئی آیت کسی آیت کی جگہ بدل دیتے ہیں۔ (وَ بَدَّلۡنٰہُمۡ بِجَنَّتَیۡہِمۡ جَنَّتَیۡنِ ) (۳۴:۱۶) (ثُمَّ بَدَّلۡنَا مَکَانَ السَّیِّئَۃِ الۡحَسَنَۃَ ) (۷:۹۵) پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا۔ اور آیت کریمہ: (یَوۡمَ تُبَدَّلُ الۡاَرۡضُ غَیۡرَ الۡاَرۡضِ ) (۱۴:۴۸) کے معنی یہ ہیں کہ زمین کی موجودہ حالت تبدیل کردی جائے گی۔ (اَنۡ یُّبَدِّلَ دِیۡنَکُمۡ ) (۴۰:۲۶) کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو (نہ) بدل دے۔ (وَ مَنۡ یَّتَبَدَّلِ الۡکُفۡرَ بِالۡاِیۡمَانِ ) (۲:۱۰۸) اور جس شخص نے ایمان (چھوڑ کس اس) کے بدلے کفر اختیار کیا (وَ اِنۡ تَتَوَلَّوۡا یَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَیۡرَکُمۡ ) (۴۷:۳۸) اور اگر تم منہ پھیروگے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا۔ اور آیت کریمہ: (مَا یُبَدَّلُ الۡقَوۡلُ لَدَیَّ ) (۵۰:۲۹) ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی کا مفہوم یہ ہے کہ لوح محفوظ میں جو کچھ لکھا جاچکا ہے وہ تبدیل نہیں ہوتا پس اس میں تنبیہ ہے کہ جس چیز کے متعلق اﷲ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ وقوع پذیر ہوگی وہ اس کے علم کے مطابق ہی وقوع پذیر ہوگی اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آسکتی۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ اس کے وعدہ میں خلف نہیں ہوتا۔ اور فرمانِ باری تعالیٰ : (وَ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمٰتِ اللّٰہِ ) (۶:۳۴) قوانین خداوندی کو تبدیل کرنے والا نہیں۔ نیز: (لَا تَبۡدِیۡلَ لِخَلۡقِ اللّٰہِ ) فطرت الٰہی میں تبدیلی نہیں ہسکتی۔ (۳۰:۳۰) بھی ہر دو معانی پر محمول ہوسکتے ہیں مگر بعض نے کہا ہے کہ اس آخری آیت میں خبر بمعنی امر ہے اس میں اختصاء کی ممانعت ہے۔ اَلْاَبْدَالُ: وہ پاکیزہ لوگ کہ جب کوئی شخص ان میں سے مرجاتا ہے تو اﷲ تعالیٰ دوسرے کو اس کا قائم مقام فرما دیتے ہیں۔ (1) درحقیقت ابدال وہ لوگ ہیں جنہوں نے صفات ذمیمہ کی بجائے صفات حسنہ کو اختیار کرلیا ہو۔ اور یہ وہی لوگ ہیں جن کی طرف آیت : (فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ) (۲۵:۷۰) میں ارشاد فرمایا ہے۔ اَلْبَادِلَۃُ: گردن اور ہنسلی کے درمیان کا حصہ اس کی جمع بَآدِلُ ہے(2) ع (طویل) (۴۱) وَلَا رَھْلٌ لَبَّاتُہٗ وَبَآدِلُہٗ۔ اس کے سینہ اور بغلوں کا گوشت ڈھیلا نہیں تھا۔
Surah:14Verse:48 |
بدل دی جائے گی
will be changed
|
|
Surah:16Verse:101 |
بدل دیتے ہیں ہم
We substitute
|
|
Surah:24Verse:55 |
اور البتہ ضرور بدل دے گا ان کو
and surely He will change for them
|
|
Surah:25Verse:70 |
بدل دے گا
Allah will replace
|
|
Surah:27Verse:11 |
بدل دیا (ظلم کو)
substitutes
|
|
Surah:33Verse:23 |
بدلا انہوں نے
they alter
|
|
Surah:34Verse:16 |
اور بدل کردیا ہم نے ان کو
and We changed for them
|
|
Surah:40Verse:26 |
وہ بدل دے گا
he will change
|
|
Surah:48Verse:15 |
وہ بدل ڈالیں
change
|
|
Surah:50Verse:29 |
بدلی جاتی
will be changed
|